چوتھا ذریعہ حصول تقویٰ

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
له اما
تقاریر جلسه سانان ۱۹۲۶ء
ہے۔ بے شک اللہ تعالی نے دل کو اپنے انوار کا مہبط بنایا ہے۔ مگر دل بولا تو نہیں کرتا اور نہ دل
دیکھا کرتا ہے۔ کسی بات کو محسوس کرنا، یہ دماغ کا کام ہے۔ اور در حقیقت آنکھیں نہیں دیکھتیں
بلکہ دماغ دیکھ دیکھ رہا رہا ہوتا ہوتا ہے۔ دماغ میں ایسی قوت اور اعصاب اللہ تعالیٰ نے رکھے ہیں کہ جن کے
ذریعہ آنکھ دیکھتی ہے ورنہ اگر وہ حصہ کاٹ دیں تو آنکھ خواہ سلامت بھی ہو تو نہیں دیکھ سکتی۔
چوتھا ذریعہ حصول تقومی کا دعا ہے۔ تقویٰ کے حصول کے ذرائع میں سے دعابھی ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ دُعاؤں کی عادت ڈالنے سے بھی
تقویٰ نصیب ہوتا ہے۔ اس لئے میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ دُعاؤں پر بہت زور دیں۔ میں
دیکھتا ہوں کہ نئے لوگوں میں دُعاؤں کے لئے وہ جذبہ اور جوش نہیں جو حضرت مسیح موعود کے زمانہ
کے لوگوں میں ہے۔ میں ان دوستوں کو خصوصیت کے ساتھ دُعاؤں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ خدا
تعالی کے حضور دعائیں بڑی عجیب چیز ہیں اور بہت بڑا اثر رکھتی ہیں۔
لیکن میں اس موقع پر دُعا کے متعلق چند غلطیوں کا ازالہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ دُعا کے
متعلق لوگوں کو چار غلطیاں گئی ہیں۔ ایک غلطی تو یہ ہے کہ دُعاؤں میں کوئی اثر نہیں کیونکہ دیکھا
جاتا ہے کہ دُعا کے بغیر بھی تو کام ہو رہے ہیں اور بعض کام باوجو د دعا کے نہیں ہوتے۔ دو سری غلطی
یہ ہے کہ دعا میں توجہ نہیں پیدا ہوتی۔ دُعا کریں تو کیونکر۔
پہلی غلطی کا ازالہ تو یہ ہے کہ پہلے یہ معلوم کرنا چاہئے کہ دُعا کی غرض کیا ہوتی ہے۔ اس کا
اصلی مقصد کیا ہے۔ اگر تو دعا کا صرف یہ مقصد ہے کہ جو کچھ مانگا جائے وہی ضرور مل جائے تب تو
اس مقصد کے پورا نہ ہونے کی صورت میں واقعی ظلم ہے۔ بے شک اگر یہی مقصد دُعا کا ہے تب یہ
مقصد ضرور پورا ہونا چاہیے اگر پورا نہ ہو تو ظلم خیال کیا جائے گا لیکن ہم کہتے ہیں کہ دعا کا یہی حقیقی
مقصد نہیں کہ جو چیز مانگی جائے وہی ضرور مل جائے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر دُعا کا یہی حقیقی مقصد
ٹھرایا جائے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ دنیا میں انسان کوئی کام نہ کرے انسان یہ دعا کرے گا کہ
بغیر اس کے کچھ کرنے کے اس کے کام خود بخود ہو جائیں۔ اصل بات یہ ہے کہ دُعا کے ساتھ انسان
کو کام بھی کرنا پڑتا ہے۔ دعا کی قبولیت کے لئے اور بھی شرائط ہیں جو پوری کرنی چاہئیں۔ اب
دیکھو۔ طبیب ایک بیمار کو کہتا ہے کہ تم یہ دوائی استعمال کرو لیکن اس کے ساتھ اچھی غذا بھی
استعمال کرو فلاں غذا سے پر ہیز کرو اور کھلی ہوا میں رہو۔ وہ شخص ان چار باتوں میں سے ایک بات پر
عمل کرے اور باقی تین پر عمل نہ کرے اور تندرست نہ ہو تو وہ آکر کہے کہ میں تو تندرست نہیں

انوار العلوم جلد 9
۴۳۲
التقاریر جلسه سالانه ۱۹۳۶ء
ہوا۔ اور طبیب کے علاج کو ناقص کے تو یہ شخص غلطی پر ہو گا کیونکہ طبیب نے علاج کے ساتھ
کچھ شرائط بتائی تھیں جن کے پورا نہ کرنے کی وجہ سے اسے صحت نہیں ہوئی۔ پھر کہتے ہیں کہ
جب بعض دفعہ تمام شرائط کے پورے کرنے کے باوجود لوگ مر جاتے ہیں تو کیا لوگ علاج چھوڑ دیا
کرتے ہیں یا یہ کہا جا سکتا ہے کہ دعاؤں میں اثر نہیں اسی طرح باوجود بعض دعاؤں کے قبول نہ
ہونے بھی دُعاؤں کے اثر سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اصل بات یہ ہے کہ دعا کی وہ حقیقی غرض نہیں
جو عام طور پر خیال کی گئی ہے۔ یعنی یہ کہ بس جو کچھ مانگا جائے وہ ضرور مل جائے۔ بلکہ حقیقی غرض
دعا کی ایمان اور تزکیہ نفس کا پیدا کرنا ہے۔ دُعا کا حقیقی مقصد تو یہ ہے کہ انسان کو اللہ تعالی پر ایمان
حاصل ہو اور اس کے دل میں صفائی اور پاکیزگی پیدا ہو اور یہی غرض پیدائش انسانی کی ہے جو کئی
ذرائع سے پوری کی جاتی ہے ہے۔ ان میں سے ابتلاء اور مشکلات بھی ہیں۔ اس دنیا میں انسان کی
پیدائش کی حقیقی غرض پوری کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے اسے تیار کیا جاتا ہے۔ تیاری کے
اسباب میں ابتلاء بھی داخل ہیں۔ غرض ابتلاء بھی انسان کی زندگی کا مدعا پورا کرنے کے لئے یعنی اس
کے تزکیہ نفس کے لئے ضروری ہیں۔ اب اگر اس کی ہر منہ مانگی چیزا سے مل جائے یا ہر دعا اس کی
منظور ہو جائے تو وہ ابتلاء پھر کس پر آئیں گے اور اس کا مدعا کیسے پورا ہو گا۔ اور ابتلاء کس چیز کا نام
ہے۔ یہی ہے نا مثلاً بیماری، موت، لڑائی، بڑے لوگوں کا ظلم، ماتحتوں کی بغاوت، افلاس، غربت،
اور انہی چیزوں کے لئے انسان دُعا کرتا ہے۔ انسان دُعا کرتا ہے یا اللہ ! میری فلاں مصیبت دور ہو
جائے یا بیماری دور ہو جائے۔ فلاں ضرورت پوری ہو ۔ فلاں مال مل جائے یا فلاں رشتہ دار بیچ
جائے۔ اب اگر ساری کی ساری ہی دُعائیں قبول ہوں اور انسان پر کوئی ابتلاء نہ آئے تو کیا اس کے
یہ معنی نہ ہوں گے کہ مثلا نہ تو کوئی بیمار ہو اور نہ ہی کسی پر موت آئے اور پھر کیا سارے انعامات
لیتے ہوئے بھی یہ کبھی کہے گا کہ یا اللہ ! میرے دل کی صفائی بھی ہو۔ تو اصل بات یہ ہے کہ اصل
غرض تو صفائی قلب ہے جو ابتلاء کے ذریعہ ہوتی ہے۔ پیدائش انسانی کی غرض دل کی صفائی ہے جس
کا ایک طریق ابتلاء بھی ہے۔ اس لئے اس غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض دعائیں بظاہر قبول بھی
نہیں ہوتیں اور ابتلاء اور مشکلات نہیں ملتے۔ دیکھو انبیاء پر سب سے بڑھ کر مصائب و مشکلات
آتے ہیں۔ کیا وہ دعائیں نہیں کرتے۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مجھ پر تمام
کو انبیاء سے بڑھ کر مصائب آئے ہیں۔ لیکن باوجود اس کے جب وہ بھی دُعا جب وہ بھی دُعائیں مانگتے تھے۔ تو
معلوم ہوا کہ دعا کی صرف وہی غرض نہیں جو عام طور پر سمجھی گئی ہے اور نہ یہ صحیح ہے کہ دُعاؤں کا

آج 10 میں سے 10 باقی