نواں فائدہ
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 8
۴۳۵
تقاریر جلسه سالانه ۶۱۲۲۶
نیچے آئیں۔ میری طرف انہوں نے لکھا کہ اس قسم کے حالات پیدا : ، حالات پیدا ہو رہے ہیں ؟ کہ مجھے خطرہ ہے
کہ میرے پہلے تمام حقوق تباہ ہو جائیں۔ میں نے انہیں لکھا کہ آپ تو کل کریں اور گھبرائیں
نہیں۔ اس کا یہ نتیجہ ہوا کہ باوجود اس کے کہ ان کے مد مقابل انگریز تھا یہ حالات بالکل بدل گئے حتی
کہ اس انگریز نے میری طرف لکھا کہ مجھے مصیبت سے بچائیے۔ جب ہم روزانہ دعاؤں کی قبولیت
کے نمونوں کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہم کیسے ان کے اثرات سے انکار کریں۔
دعا کا یہ ہے کہ اس سے دل میں قوت اور طاقت پیدا ہوتی ہے اور بزدلی دور ہوتی چھٹا فائدہ ہے کیونکہ بزدلی مایوسی سے پیدا ہوتی ہے لیکن دعا کرنے والا مایوس نہیں ہوتا۔ جو
شخص دعا کرے گا اللہ کے حضور یہ یقین لے کر جائے گا کہ خدا ہے اور وہ میری مدد یا حاجت روائی کر
سکتا ہے اس سے اس کے دل میں تسلی ہو گی جس کا یہ نتیجہ ہو گا کہ وہ جزع فزع سے محفوظ رہے گا
اور دوسرے سامان بھی کام کے لئے مہیا کرے گا۔
ساتواں فائدہ یہ ہے کہ بعض وقت دعاکا قول نہ ہوناہی اس کا قبول ہونا ہوتا ہے۔ بہت ہی باتیں ہیں جن کو انسان مفید سمجھتا ہے لیکن وہ مصر ہوتی ہیں۔ اس لئے بعض
دفعہ دعا کا قبول نہ کرنا ہی انسان کے لئے رحمت ہوتا ہے۔
آٹھواں فائدہ یہ ہے کہ جس جگ پر تدا میں رہ جاتی ہیںوہاں دعا کام کرتی ہے۔ جب تدابیر اور ظاہری اسباب کا سلسلہ منقطع نظر آتا ہے اس وقت دعا اپنا اثر دکھاتی
ہے۔ میرے ساتھ بیسیوں دفعہ ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جن میں تمام دنیوی سامان کٹ گئے اس
وقت دعا کے بعد میرے خدا نے میری دُعا سنی اور نہ صرف دُعاسنی بلکہ بشارت دی۔
کے بعد جو نتیجہ
!
نواں فائدہ دعا کا یہ ہے کہ دعا اللہ تعالی کی ہستی کاثبوت ہوتی ہے دعا ماننے کے بعد پیدا ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی ہستی پر زیادہ ثبوت ہوتا ہے بہ نسبت اس کے کہ
آپ ہی آپ کوئی کام ہو جائے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دعا تو جہ سے ہوتی ہے اور توجہ خود اثر پیدا
کرتی ہے تو کیوں نہ کہیں کہ جو کام ہوا ہے وہ توجہ کے اثر کا نتیجہ ہے۔ بے شک یہ اہم سوال ہے
جس کا میں یہ جواب دیتا ہوں کہ علم النفس کے ماہر یہ کہتے ہیں کہ توجہ اس وقت اثر کرتی ہے جب
ذہن میں یہ لایا جائے کہ ہر بات یوں ہو گئی۔ توجہ کے لئے یہ سکھاتے ہیں کہ تم ذہن میں یہ خیال
رکھو کہ یہ بات یوں ہو گئی۔ لیکن یہاں تو اس کے اُلٹ دُعا کرنے والا یہ ذہن میں پیدا کرتا ہے کہ
یا اللہ ! میں کچھ نہیں ہوں مجھ سے یہ کام نا ممکن ہے تو ہی یہ کام کر سکتا ہے۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ
انوار العلوم جلد 9
۳۶
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
توجہ کا اثر جاندار چیزوں پر ہوتا ہے بے جان پر نہیں ہوتا۔ لیکن دعا میں تو ایسا رنگ پیدا ہوتا ہے کہ
جس کا اثر دنیا پر جا کر پڑتا ہے۔ دُعا خالی انسان پر ہی اثر نہیں کرتی بلکہ وہ طبیعات میں بھی تبدیلیاں
پیدا کر دیتی ہے۔ انسان یہ توجہ کر سکتا ہے کہ فلاں شخص میرا دوست ہو جائے لیکن یہ توجہ نہیں کر
سکتا کہ کھیت سرسبز ہو جائے یا بارش ہو جائے۔ تیسرا جواب یہ ہے کہ کہاں اللہ تعالی نے کہا ہے کہ
صرف دُعا ہی ایک ذریعہ ہے جس سے کام ہوتے ہیں بغیر اس کے کوئی کام نہیں ہوتا۔ اور بھی تو اس
کے قوانین ہیں۔ بغیر دعا کے جو کام ہو جاتے ہیں ان کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کسی کو کہیں سے گری
ہوئی چیز مل جائے تو دوسرا ہمیشہ کے لئے ہیں قانون سمجھ لے کہ اس کا کام بھی بیٹھے بٹھائے ہو جائے
گا۔ یہ اتفاقی باتیں ہوتی ہیں۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ تم اپنے مصائب کو دور کرنے یا ضروریات کے
پورا کرنے کے لئے دعا کرو تو اس سے یہ تو ہمارا مطلب نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ دُعا کے بغیر اور کسی
طرح بھی رحم نہیں کرتا۔ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالٰی نے اپنے رحم کے لئے دو قسم کے
قانون رکھے ہوئے ہیں ایک قانون دعا ہے اور ایک عام قانون قدرت ہے۔ پھر اصل سوال تو یہ
ہے کہ وہ کام جو دعا سے ہوا ہے آیا وہ بغیر دعا کے ہو سکتا ہے۔ اس کا جواب یہی ہے کہ وہ کام دُعا کے
بغیر واقعی نہیں ہو سکتا۔
پھر تو کل کا یہ مفہوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ ضرور ہی دعا کو سن لے گا بلکہ یہ مفہوم ہے کہ خدا ایسا
کر سکتا ہے۔ میں اس کے رحم پر امید رکھتا ہوں کہ وہ میری دعا کو سن لے گا۔ پس دُعا کی یہ اہمیت
ایسی ہے کہ اس کے بغیر دُعاء دُعا ہی نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے برہمو لوگ بھی دعا کرتے ہیں حالانکہ
وہ قبولیت کے معتقد نہیں۔ اور میرے نزدیک بھی اگر ہماری ضروریات ہمیں مجبور نہ کریں تو دنیا کے
متعلق نا منظور ہونے والی دعا منظور ہونے والی دعا سے بڑھ کر ہمارے لئے نتیجہ خیز ہے کیونکہ ایک تو
وہ عبادت میں شمار ہو گی جو ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے اور دوسرے اس کے عوض میں آخرت
میں درجہ ملے گا اور ہمیں زیادہ حسنات ملیں گی۔ ہمیں عقلاً بھی یہ دیکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کوئی بچہ تو
نہیں کہ وہ ہماری دعا سے بہل جاتا ہے اور ہماری ہر بات منظور کر لینے پر تیار ہو جاتا ہے۔ یہ غلط
خیال ہے جس میں عام مسلمان گرفتار ہیں۔ اگر خدا تعالی ایسا ہی ہے تو وہ ہمارے ماتحت ہوا نہ کہ
بادشاہ۔ ہاں اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بعض دعاؤں میں اثر بھی ہوتا ہے اس کی وجہ یہ نہیں کہ
وہ کوئی خاص منتر ہیں یا خاص لفظ ہیں بلکہ وہ دُعائیں اس لئے اپنا اثر دکھاتی ہیں کہ اس میں دُعا کا وہ
مغز ہوتا ہے جس سے انسان پر وہ حالت طاری ہو جاتی ہے جو دُعا میں ہونی چاہئے۔ جیسا کہ سورۃ