چوتھا سوال

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۳۷
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
فاتحہ جامع اور پر مغز دُعا ہے۔
چوتھا سوال یہ ہے کہ دعا میں توجہ نہیں ہوتی۔ دعا میں توجہ کس طرح پیدا کی جائے۔ اس کا یہی جواب ہے کہ جس کام کو کرنا چاہتے ہو اس کے کرنے کا یہی طریق ہے کہ
اسے کرنا شروع کر دو۔ کچھ مدت بعد اس کے کرنے کے لئے خود بخود شو ر شوق پیدا ہو جائے گا۔ جو شخص
دعا کرنی شروع کر دے گا اس کے اندر دعا نہ کرنے کی نسبت آہستہ آہستہ ضرور توجہ پیدا ہو جائے گی
اور پھر کسی وقت وہ خاص حالت بھی اس پر طاری ہو جائے گی جو دُعا کے وقت پیدا ہونی چاہئے
ہاں بعض دفعہ دل کے زنگ خوردہ ہونے کی وجہ سے بھی دعا میں توجہ نہیں پیدا ہوتی۔ ایسے
شخص کے لئے ضروری ہے کہ دعا سے پہلے استغفار کرے کہ اے خدا! جو گناہ مجھے معلوم ہیں وہ بھی
اور جو نہیں معلوم وہ بھی معاف کر دے اور اس رسی سے مجھے علیحدہ نہ کر جو تیرے اور تیرے
بندوں کے درمیان ہے۔ کبھی صحت کی کمزوری کی وجہ سے بھی توجہ نہیں پیدا ہوتی۔ اس کے لئے
صحت کی درستی کا لحاظ رکھنا چاہئے۔ میں پھر دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ دعاؤں پر خاص زور دو اور
خشوع کے ساتھ باجماعت نمازیں ادا کرو اور اللہ تعالیٰ کو اس کے دین کی خدمت کر کے راضی کرو۔
آپ لوگوں کا اصل کام دین کا پھیلاتا ہے۔ بچوں کی طرح وقت ضائع مت کرو۔ باہمی جھگڑوں اور
فسادوں کو ترک کر دو اور موت کو یاد رکھو کہ جو ہر انسان کے لئے ضروری ہے۔ بڑے بڑے طبیب
اور ڈاکٹر موت سے نہیں بچ سکتے تو اور کون بچ سکتا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ موت کے آنے سے
پہلے پہلے خدا تعالی سے صلح کر لو۔ بہت ہیں جو نیک ہونے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن کیا کوئی کام
صرف خواہش سے ہی ہوا کرتا ہے۔ لیٹے رہنے سے تو کامیابیاں نہیں ملا کرتیں بلکہ بڑی جدوجہد کے
بعد جا کر کامیابیاں حاصل ہوا کرتی ہیں۔ تو کیا نیکی ہی ایسی چیز ہے جو صرف خواہش سے حاصل ہونی
چاہئے۔ لوگ ایک سست اور کاہل کا واقعہ مثال کے طور پر بیان کیا کرتے ہیں کہ وہ ایک دور سے
گزرنے والے سپاہی کو کہنے لگا کہ دیکھو لوگ کتنے سست اور کاہل ہیں کہ میری چھاتی کے پیر بھی
اٹھا کر میرے منہ میں نہیں ڈالتے۔ اس پر سپاہی نے اس کو ملامت کرنی شروع کی۔ ساتھ والا آدمی
بول پڑا ہاں صاحب یہ ایسا است و کاہل ہے کہ آج ہی کا واقعہ ہے کہ تمام رات کتا میرا منہ چاہتا رہا
اور اس نے اسے ہٹایا تک نہیں۔ اس مثال کے بیان کرنے کی غرض یہ ہے کہ صرف کسی کام کی
خواہش سے وہ کام نہیں ہوا کرتا بلکہ اس کے لئے ہمت اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ
ممکن
نہیں کہ ایک شخص نیک بننے کے لئے صحیح اور پوری کوشش کرے خدا تعالیٰ اسے ضائع ہونے

انوار العلوم عند و
۴۳۸
تقاریر جلسه سالانه ۴۱۹۲۶
دے۔ آخر وہ رحم کرنے والا اور فضل کرنے والا ہے۔ کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ کسی کی محنت کو
ضائع کر دے۔ پس پورے جوش اور پوری ہمت کے ساتھ تقویٰ پر نہ صرف خود قائم ہو جاؤ بلکہ
اسے دنیا میں قائم کرو اور دین کی نصرت کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرو، مل کر کام کرو، ایک
دوسرے کے ساتھ محبت اور پیار سے پیش آؤ، ہر بھائی کے ساتھ محبت کا سلوک کرو۔ جھگڑوں کو
چھوڑ دو اور مصیبتوں میں ایک دوسرے کے کام آؤ۔ بعض وقت دیکھا ہے کہ ایک بھائی کے جنازہ پر
لوگ نہیں جاسکتے لیکن جب ہم نے ایک بھائی کے جنازہ کے لئے کام کو نہیں چھوڑا تو ہمارا کہاں حق
ہو سکتا ہے کہ ہمارے مرنے پر دوسرے لوگ اپنے کاموں کو چھوڑیں۔ پس آپس میں ہمدردی اور
محبت سے کام کرو۔ ابھی ہماری جماعت میں ہمدردی اور تعاون باہمی کا مادہ کم ہے جس سے بعض
وقت دوستوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ میں نے سنا ہے کہ بعض موقع پر میت کے ساتھ ایک بھی
آدمی (سوائے اس کے رشتہ داروں کے ) نہیں گیا اور لوگ عدم فرصتی کا غذر کرتے ہیں۔ یہ عذر
صحیح نہیں۔ مجھے یاد ہے کہ پچھلے سال عین جلسہ کے موقع پر ہی ایک جنازہ خود پڑھایا حالانکہ جلسہ پر
مجھے کام بھی بہت تھا اور لیکچر بھی دینا تھا۔ دنیا میں کبھی محبت اور ہمدردی بغیر ایثار کے نہیں ہوا کرتی۔
پس ہمیں وقت اور مال کی قربانی کر کے آپس میں صلح و آشتی پیدا کرنی چاہئے اور اپنے اندر زندگی کی
روح پیدا کرنی چاہئے۔
الفضل ، ۱۴، ۱۸، ۲۱ جنوری ۱۹۲۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی