اسلام کی ہر بات میں امن ہے
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل
اسلام کی اصل روح غرض اس قسم کی بہت سی مثالیں قرآن شریف سے پیش کی۔ کیا
جا
سکتی ہیں۔ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کی تعلیم جبر کے
خلاف ہے مثلاً قرآن کریم فرماتا ہے وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَا مَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا
أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ که اگر خدا تعالی چاہتا تو تمام دنیا کی آبادی
ایمان لے آتی پھر کیا اے محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم تو لوگوں کو مجبور کر سکتا ہے کہ وہ مسلمان ہو
جائیں۔ اگر دنیا کو جبر کے ساتھ منوانا ہوتا اور اگر اسلام میں جبر کی تعلیم ہوتی تو خدا تعالی یہ نہ فرماتا کہ
تو لوگوں کو مسلمان ہونے کے لئے مجبور نہیں کر سکتا۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر ہم چاہتے تو یہ
بات ہماری طاقت میں تھی کہ ہم اپنی مشیت سے کام لے کر تمام لوگوں کو مسلمان بنا دیتے۔ مگر جب
ہم نے یہ نہیں کیا تو اے محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم تو کیسے ان کو مسلمان بننے کے واسطے مجبور کر سکتا
ہے اور تو جب ان کو مجبور نہیں کر سکتا تو پھر تیرے لئے یہی ایک راہ ہے کہ ان سے کہدے قُلِ
الْحَقُّ مِنْ رَبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ ہے کہ حق اور صداقت جو دنیا میں آئی
ہے تو وہ تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے اور یہ تعلیم جو تمہارے لئے بھیجی گئی ہے بالکل سچی ہے
اور تمہارے واسطے فلاح کا موجب ہے اب تمہارا دل چاہے تو مان لو اور دل نہ چاہے تو نہ مانو۔
کیسی صاف بات ہے کہ حق پیش کر کے کہا جاتا ہے مرضی ہو تو مانو نہ مرضی ہو تو نہ مانو۔ غور
کرو اگر جبر اسلام میں ہوتا تو کیا خیال کر سکتے ہو کہ خدا تعالیٰ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
سکھاتا ہے کہ دنیا سے تم یہ کہو الْحَقُّ مِنْ رَبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِنْ وَ مَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ - يقيناوه
ایسا نہ کہتا بلکہ وہ ایسے الفاظ فرماتا جن کا یہ مطلب ہوتا کہ اگر نہیں مانو گے تو ملک سے نکال دیا جائے
گا یا تمہاری جائدادیں ضبط کر لی جائیں گی یا تمہیں قتل کر دیا جائے گا لیکن نہ خدا نے یہ فرمایا نہ
قرآن کریم میں ایسا حکم ہے نہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ارشاد فرماتے ہیں بلکہ خداء
قرآن اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہی کہتے ہیں کہ مرضی ہو تو مانو نہ مرضی ہو تو نہ مانو تم پر
جبر نہیں۔ سمجھ نہیں آتی پھر اسلام پر جبر کا الزام لگانے والے کہتے کس بناء پر ہیں کہ اسلام میں جبر
ہے۔
ایک اور رنگ سے بھی
یہ بات پایہ ثبوت تک اسلام کی ہر بات میں امن ہے پہنچتی ہے کہ اسلام کے کے متعلق جو یہ الزام لگایا جاتا
ہے کہ اس میں جبر ہے بالصراحت غلط ہے۔ خدا تعالیٰ کا اس کا نام اسلام رکھنا ہی یہ بات ظاہر کرتا ہے
انوار العلوم جلد 9
ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل
کہ یہ مذہب جبرو تشدد کے برخلاف صلح و آشتی کا حامی ہو گا کیونکہ لفظ اسلام کے معنی ہیں امن میں
رہنا اور امن دینا۔ جس مذہب کے نام کے یہ معنی ہوں کہ وہ امن ہے امن میں رہتا ہے اور امن
دنیا کو دیتا ہے اس کے متعلق یہ کہنا کہ وہ جبر کرتا ہے سرا سر غلط ہے اور نا سمجھی پر دلالت کرتا ہے۔
پھر خدا تعالیٰ کے اسماء حسنہ جو قرآن نے بیان کئے ان میں سے ایک نام مؤمن ہے۔ جس کے معنی
ہیں امن دینے والا۔ پس جو خدا امن دینے والا ہے اور اپنے دین کا نام اسلام رکھتا ہے کیا اس کے
متعلق یہ یقین کر سکتے ہیں کہ باوجود اپنا نام مؤمن بتانے اور باوجود اپنے دین کا نام اسلام رکھنے کے وہ
اسی اسلام کے ذریعہ بدامنی، تشدد اور جبر کی تعلیم دے۔ اسی طرح مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ کے
متعلق ہے مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا " کہ جو اس میں داخل ؟ جو اس میں داخل ہوا وہ امن میں ہو گیا کیونکہ کعبہ امن
کی جگہ ہے۔ یہاں کعبہ سے مراد وہ خاص مکان بھی ہے جس کی طرف مسلمان منہ کر کے نماز
پڑھتے ہیں اور وہ مذہب ہی ہے جو امن کا حامی ہے۔ یعنی جو اس مذہب میں داخل ہو گا وہ خود بھی
امن میں ہو جائے گا اور دوسروں کے لئے بھی امن کا باعث ہو گا۔ اسی طرح قرآن کریم ہے۔ اس
کی نسبت فرماتا ہے کہ يَدْعُوا إِلَى دَارِ السَّلامِ نا کہ یہ امن کے گھر کی طرف بلاتا ہے۔ پھر
مسلمان کا اپنا نام بھی "مسلم" ہے یعنی دنیا میں امن قائم کرنے والا۔ نماز کا نام عربی میں ” الصلوة"
ہے۔ جس کا مفہوم ہے شفقت، رحمت، برکت برکت یعنی ان راہوں پر چلاتی ہے جن پر چلنے سے انسان
شوخی و شرارت سے بچ جاتا ہے فسق و فجور سے نجات پالیتا ہے۔ اللہ تعالی کی شفقت اور رحمت پالیتا
ہے اور اس کی طرف سے اسے برکت میتر آجاتی ہے۔ پھر مسلمان کسی دوسرے سے ملتے ہیں تو
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہتے ہیں کہ تم پر اللہ کی سلامتی ہو تم اللہ کی طرف سے امن میں کئے جاؤ۔ آگے
جواب دینے والا کہتا ہے تم پر بھی سلامتی ہو۔ کیا جو منہ سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کے گا کیا وہ آگے جا کر
تلوار ہاتھ میں پکڑلے گا؟ عقل اسے نہیں تسلیم کرتی۔ پھر ہماری نماز کا اختتام بھی سلام پر ہے
مسلمان جب نماز سے فارغ ہوتا ہے تو قبل اس کے کہ خدا کے دربار سے رخصت ہو وہ دائیں
بائیں منہ کر کے السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ کہتا ہوا دنیا میں سلامتی اور امن پہنچاتا ہے۔ اب
کوئی بتائے کہ جس کے دائیں بھی امن اور بائیں بھی امن آگے بھی پیچھے بھی امن، نیچے بھی امن
اوپر بھی امن ہو جس کا نام امن جس کا کام امن کیا وہ امن کا دشمن اور تشدد اور جبر کا حامی ہو سکتا
ہے۔