اشتہار کا جواب

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۴۸۴
ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل
کرے اور دوسرے
اگر وہ اتحاد اور اتفاق نہیں کریں گے تو دوسری قومیں ان کو آسانی سے مٹادیں گی اس موقع پر میں
ایک مولوی اور ایک سید اور ایک عام آدمی کا قصہ سناتا ہوں جو واقعی اس قابل ہے کہ اس سے
سبق حاصل کیا جائے۔ مولوی، سید اور ایک اور آدمی یہ تینوں کسی - سفر پر گئے۔ راستہ میں ان کو
ایک باغ ملا جس میں گھس گئے اور میوے توڑنے شروع کر دیئے کچھ تو کھائے اور کچھ توڑ توڑ کر
ضائع کئے۔ اتنے میں باغ کا مالی آگیا اس نے دیکھا تو دل میں سوچا میں اکیلا ہوں اور یہ تین ہیں اگر
میں انہیں کچھ کہتا ہوں تو تینوں میرا بھر کس نکال دیں گے چاہئے کہ تدبیر سے ان پر قابو پاؤں۔ یہ
سوچ کر وہ ان کے پاس آیا اور ادھر ادھر کی باتوں کے بعد بڑے نرم الفاظ میں سید سے کہنے لگا آپ
سید ہیں سب کچھ آپ کا ہی ہے اور مولوی لوگ رسول کریم کی گدی پر بیٹھنے والے ہیں مگر یہ تیسرا
کون ہے جو آپ کی برابری کرے
سرے کو نقصان پہنچائے اس پر سید اور مولوی چپکے کھڑے
رہے اور اس نے تیسرے آدمی کو خوب مارا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر الگ رکھ دیا۔ اس کے بعد وہ پھر
سید سے مخاطب ہو کر کہنے لگا آپ تو آل رسول ہیں سب کچھ آپ کا ہی ہے مگر یہ مولوی کون ہے جو
خواہ نخواہ حصہ دار بن بیٹھا ہے یہ کہہ کر اس نے مولوی صاحب کو پکڑ لیا اور خوب مارا اور سید
صاحب الگ کھڑے دیکھتے رہے کہ ہم تو اصل مالک ہیں یہ اس ڈاکو کو مار رہا ہے۔ پھر زمیندار نے
اس کو بھی باندھ کر ایک طرف پھینک دیا۔ پھر سید کی طرف لپکا اور کہا کہ تو آل رسول بنا پھرتا ہے
شرم نہیں آتی لوگوں کا مال بغیر اجازت کے کھاتا ہے اور ان کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ کہہ کر اس نے
سید صاحب کو بھی خوب پیٹا اس ترکیب سے اس نے تینوں کو سزا دے لی۔ مسلمان بھی اگر اسی
طرح رہے اور اتفاق و اتحاد نہ کیا تو خطرہ ہے کہ ان تینوں کی طرح ایک ہی قوم کے ہاتھ سے تباہ ہو
جائیں گے۔ پس میرے نزدیک موجودہ حالات کے لحاظ سے یہ بہت ضروری ہے کہ اتحاد بین
المسلمین ہو ورنہ دوسرے لوگ مسلمانوں کو کچل ڈالیں گے اور مسلمان اگر متحد نہ ہوئے تو منہ
دیکھتے کے دیکھتے رہ جائیں گے۔
اشتہار کا جواب اب میں اس اشتہار کے سوال کا جواب دیتا ہوں جو مجھے ابھی ملا ہے اور
جس میں یہ سوال ہے کہ مسلمانوں کو مسلمان کہتا ہوں کہ کافر۔ مگر پیشتر
اس کے کہ میں جواب دوں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جو بات صاحب اشتہار نے پوچھی ہے وہ پہلے سے
ہی میرے اس لیکچر کے نوٹوں میں شامل ہے اور مجھے خود اس پر بولنا تھا۔ اب انہوں نے وہی بات
پیش کی ہے اس لئے میں ان کی توجہ کے لئے اور دوسرے لوگوں کے واسطہ کہتا ہوں کہ میں نے

انوار العلوم جلد 9
۴۸۵
ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل
مسلم لیگ کے جلسہ پر جو لاہور ہوا تھا بتا دیا تھا کہ کسی سے یہ کہنا کہ اپنے مذہب کے لحاظ سے جو تم
خیال رکھتے ہو اسے چھوڑ دو اور پھر ہماری طرف صلح کے لئے آؤ یہ سراسر غلط طریق ہے اور
مسلمانوں کے فرقوں کے درمیان اس رنگ میں قیامت تک بھی صلح کا ہونا ناممکن ہے۔ ہونا یہ
چاہئے کہ سیاسی نقطہ خیال کے مطابق ہر شخص جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کا مدعی
ہے اور آپ کی شریعت کو منسوخ نہیں قرار دیتا اور کسی جدید شریعت کا قائل نہیں ہے اس کو
مسلمان قرار دیا جائے ایسے لوگوں کے درمیان اتحاد ہو۔ پھر میں نے آل مسلم پارٹیز کانفرنس کے
موقع پر بھی بتایا تھا اب پھر کہتا ہوں کہ اسلام کی اس زمانہ میں دو زمانہ میں دو تعریفیں ہیں ایک مذہبی اور ایک
سیاسی۔ اب ان تعریفوں سے الگ رہ کر کہنا کہ صلح کر لو ایک غلطی ہے جو سخت نقصان پہنچانے والی
ہے۔ اسلام کی مذہبی تعریف کے لحاظ سے ایک لحظہ علیحدگی اختیار کر کے اسلام کی سیاسی تعریف کے
لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو فوراً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک عیسائی یا ایک ہندو کے مسلمان سمجھتا
ہے؟ کیا وہ دیوبندیوں کو مسلمان سمجھتا ہے اور باقی سب کو غیر مسلم؟ کیا وہ احمدیوں کو مسلمان سمجھتا
ہے اور باقی سب کو کافر؟ کیا وہ شیعہ لوگوں کو مسلمان سمجھتا ہے اور باقی سب کو کافر؟ نہیں وہ سب کو
مسلمان سمجھتا ہے خواہ کوئی دیو بند کا ہو، خواہ قادیان یا فرنگی محل کا۔ اس کے لئے سب ایک ہیں اور
وہ سب کے ساتھ ایک ہی قسم کا سلوک کرے گا کیونکہ ہندو یا عیسائی قوم کو اس سے بحث نہیں کہ
اسلام کی مذہبی تعریف کے لحاظ سے کون کون مسلمان ہے اور کون کون کافر بلکہ وہ سلوک کرتے
وقت یہ دیکھیں گے کہ کون لوگ مسلمان کہلاتے ہیں۔ وہ یہ نہیں دیکھیں گے کہ ان کو تو اسلام
کے فلاں فرقہ نے کافر قرار دیا ہوا ہے یا فلاں فرقہ کو فلاں فرقہ نے اپنے سے علیحدہ کر دیا ہے وہ سب
کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکیں گے اس لئے ضروری ہے کہ سیاسی تعریف کے رو سے مسلمانوں کے
تمام فرقے اکٹھے ہو جائیں۔ مذہبی تعریف کے لحاظ سے ہم جس کے متعلق چاہیں کہیں لیکن سیاسی
امور کے لحاظ سے ہمیں ایک جگہ متحد ہو جانا چاہئے کیونکہ دوسری قومیں مسلمانوں کے تمام فرقوں کو
مسلمان سمجھتی ہیں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ مسلمانوں کے فرقے ایک دوسرے کو کافر سمجھتے ہیں۔
بریلوی دیوبندیوں کو اسی طرح شیعہ سنیوں اور سنی شیعوں کو کافر سمجھتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ
کسی کو کافر کہیں یا نہ کہیں مگر عقید تا ایسا سمجھتے ہیں اور یہ اعتقاد اتحاد میں مانع نہیں ہو سکتا اور اگر
اس کے بغیر اتحاد نہیں ہو سکتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مذہب چھڑایا جائے اور مذہب چھوڑ کر
قیامت تک بھی صلح نہیں ہو سکتی۔

آج 10 میں سے 10 باقی