کیا مذہب سے وہم پیدا ہوتا ہے
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
مذہب اور سائنس
تحقیقاتی کمیشن بٹھایا گیا۔ اس نے کئی ہزار مجانین کے جسم کا معائنہ کر کے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ۸۰
فیصدی مجانین میں جنون کا سبب دانت اور مسوڑھوں کی پیپ تھی۔ مسوڑھوں کی خرابی کا زہریلا اثر
گلے کی غدود کو پہنچتا ہے اور وہاں سے عروق جاذبہ کے رستے دماغ میں جا کر جنون پیدا کر دیتا ہے۔
میں جب کانفرنس مذاہب کے موقع پر لنڈن گیا تو ایک ماہر فن دانت کے ڈاکٹر سے دانتوں کا
معائنہ کرایا۔ اُس نے کہا دانتوں کو باقاعدہ برش کیا کرو۔ پھر برش کرنے کا طریق بھی بتایا اور اس بات
پر زور دیا کہ برش کی حرکت اوپر نیچے ہو۔ یعنی صرف دانتوں کی سطح کو صاف نہ کیا جائے بلکہ دانتوں
اور مسوڑھوں کے درمیان جو جگہ ہے اس کو اچھی طرح صاف کیا جائے۔ رسول عربی صلی اللہ علیہ
وسلم کا بھی یہی ارشاد ہے کہ اوپر سے نیچے کی طرف حرکت کی جائے۔ اے کیونکہ مسوڑھوں کا
آخری حصہ نرم ہوتا ہے۔ اور اس کے پیچھے جر مز چھپے رہتے ہیں۔
چونکہ یہ اصولی مضمون ہے اس لئے یہ چار پانچ مثالیں کافی ہیں ورنہ قرآن کی ساری کی ساری
تعلیم سائنس پر مبنی ہے جس کا آج سے تیرہ سو سال قبل کسی کو وہم بھی نہ تھا۔ سائنس کی ترقی
صرف ۲ سو سال سے ہے اور نئی تحقیقاتیں اسلامی تعلیم کی حکمت ظاہر کر رہی ہیں۔ پس معلوم ہوا
کہ مذہب سائنس کا مؤید ہے۔
اعتراض کیا جاتا ہے کہ مذہب کے بعض
کیا مذہب سے و ہم پیدا ہوتا ہے نظریات کی یا چونکہ مادیت پرنہیں ہوتی اس
ابناء
لئے انسان ہر لغو بات خواہ وہ عقل کے خلاف ہی ہو مان لیتا ہے جس سے اس کی قوت استدلال کمزور
ہو جاتی ہے اور وہم بڑھ جاتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ مذہب سے وہم نہیں پیدا ہوتا کیونکہ
مذہب کی بناء یقین پر ہے۔ اگر وہم ہو تو پھر اتنا وہم سائنس سے بھی پیدا ہوتا ہے۔ مثلاً ملائکہ کا
وجود، بعث بعد الموت اللہ تعالیٰ کا وجود ان سب کا ثبوت مادیات سے نہیں ملتا مگر اس کا مطلب یہ
نہیں کہ مذہب لغو باتیں منواتا ہے کیونکہ اگرچہ وہ نظریات جو عقل سے بالا ہوں، ان کو منواتا ہے
مگر دلیل ہے۔ مذہب کی سچائی کے لئے ضروری ہے کہ جو امور مادیات سے بالا ہوں ان کے لئے
دلیل دے۔ پس اسلام نے اللہ تعالیٰ کی ہستی ، ملائکہ کا وجود وغیرہ کے لئے دلائل دیتے ہیں لہٰذا وہم
پیدا نہیں ہوتا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل اس بات پر شاہد ہے کہ آپ نے وہم کا ازالہ کیا۔ حدیث
میں آتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم جب فوت ہوئے تو اُس دن اتفاقاً
انوار العلوم جلد 9
۵۰۹
ذہب اور سائنس
سورج گرہن ہو گیا۔ صحابہ نے کہا۔ حضور کے صاحبزادہ کی وفات پر سورج نے بھی افسوس کیا ہے
اور اس کو صدمہ ہوا ہے۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تو قانون طبعی کے
ماتحت ہے اس کا میرے بیٹے کی وفات سے کیا تعلق؟ گویا اس طرح آپ نے اپنے عمل سے وہم کا
ازالہ کیا نہ کہ اُسے پیدا کیا۔
مگر اس کے مقابلہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ سائنس سے وہم پیدا ہوتا ہے۔ جیسا کہ علم الجراثیم
(BACTERIOLOGY) کی ترقی سے ہوا ہے۔ طب کہتی ہے ہر جگہ جراثیم ہیں۔ ڈاکٹر ذرا ذرا
سی بات پر خوف کھاتے اور بار بار ہاتھ دھوتے رہتے ہیں۔ طب کا مطالعہ کیا جائے تو جس مرض کا حال
پڑھو ایسا معلوم ہونے لگتا ہے کہ شاید یہ مرض ہم کو ہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان ان عام
علامات (GENERAL SYMPTOMS) کی وجہ سے جو ہر مرض میں مشترک ہوتی ہیں اور ہر
انسان میں کم و بیش پائی جاتی ہیں خیال کر لیتا ہے کہ مجھ میں یہ مرض ہے حالانکہ اس مرض کی خاص
علامات (SPECIAL SYMPTOMS) اس میں موجود نہیں ہوتیں۔
ہے اس
اسلام نے اس قسم کے وہم کو جو کمزوری دماغ کا نتیجہ ہوتا ہے اور کیا ہے۔ وہم ہمیشہ غلو سے
ہوتا ہے مگر اسلام نے ہر بات میں میانہ روی سکھلا کر وہم کا ازالہ کیا ہے۔ فرمایا۔ نماز میں میانہ
روی اختیار کرو ہر وقت نماز نہ پڑھتے نہ پڑھتے رہو۔ اور تین وقت نماز پڑھنے سے منع کر دیا۔ علی پھر
جو روزانہ روزہ رکھے اس کو دوز رکھے اس کو دوزخ ملتی ہے۔ ۱۸ مگر روزہ تو مگر روزہ تو خدا کے لئے رکھا جاتا ہے
کے بدلہ میں دوزخ کیسی۔ اس کی غرض بھی صرف وہم کو دور کرنا تھی۔ کیونکہ غلو کرنے سے دماغ
کمزور ہو کر وہم پیدا ہو جاتا ہے۔ اس واسطے فرمایا۔ وَ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ - و تیرے نفس کا
بھی تجھ پر حق ہے۔ اس لئے نفس کشی نہ کرو۔
فرمایا: جو
حدیث شریف میں آتا ہے کہ دو صحابی آپس میں بھائی بھائی بنے ہوئے تھے۔ ایک دن ایک
دوسرے کی ملاقات کے لئے گیا تو دیکھا۔ اس کی بیوی متبدل حالت میں ہے۔ وجہ پوچھی تو اس نے
جواب دیا تمہارے بھائی کو میری کچھ حاجت نہیں۔ وہ تو ہر روز دن کو روزہ رکھتا اور رات کو نماز
پڑھتا رہتا ہے۔ صحابی نے اپنے دوست سے کہا۔ دیکھو تمہارے رب کا بھی تم پر حق ہے، تمہارے
نفس کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔ ہر ایک کو اس کا حق دینا چاہئے۔ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے قائم اللیل اور صائم الدھر رہنے کو ناپسند فرمایا۔ اور فرمایا۔
زیادہ سے زیادہ کوئی شخص ایک دن چھوڑ کر روزہ رکھ سکتا ہے۔ اور زیادہ سے زیادہ عبادت یہ ہے