کیا قانون قدرت کا علم خدا کے خلاف ہے

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد و
۵۱۳
ذہب اور سائنس
نہیں بنا رہا۔ وہ تو بنا کر الگ ہو گیا ہے۔ اگر ہم اس کو بناتے دیکھتے تو بتا دیتے کہ اس کا بنانے والا ہے۔ ہم
مگر در حقیقت یہ اعتراض غلط ہے کیونکہ دیکھا اس صانع خدا کس طرح کام کرتا ہے کو جاسکتا ہے جو ہاتھ سے کام کر رہاہو۔ کم رجب کام مگر
۲۳
ارادہ سے ہو رہا ہو تو وہ وجود نہیں ملا کرتا۔ مثلاً کسی کے کان میں چپکے سے کہہ دیا جائے کہ فلاں کام
کرو۔ تو دیکھنے والا کس طرح پتہ لگا سکتا ہے کہ کون کام کرا رہا ہے۔ اللہ تعالٰی بھی چونکہ ہاتھ سے
کام نہیں کرتا بلکہ ارادہ سے کرتا ہے اس لئے صحیفہ قدرت کے اندر اس کو کام کرتے ہوئے دیکھنا
بھی مشکل ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ - وہ کام
کن کے ذریعہ کرتا ہے نہ کہ ہاتھ ہے۔ اور ارادہ سے کام کرنے کی نہایت ادنیٰ مثال مسمریزم کرنے
والوں میں مل سکتی ہے جو اپنی توجہ سے اثر ڈالتے ہیں۔ گو بعض ہاتھ سے بھی PASSES کرتے
ہیں مگر مخفی توجہ کا اثر بھی ہوتا ہے۔ جس میں بغیر ہاتھ کی حرکت یا زبان سے کلمہ نکالنے کے اثر ہوتا
ہے۔
ایک دلچسپ تجربہ توجہ کار معلوم کرنےکے لئے یہ تجربہ کیا جاسکتاہے کہ کسی لڑکے کی آنکھیں بند کر کے اسے کمرے کے وسط میں چکر دے کر چھوڑ دو۔ کر
اس طرح جہات جو نسبتی چیز ہیں اس کے ذہن سے نکل جائیں گی۔ اب سب ملکر اس پر اثر ڈالو اور
ذہن میں تصور کرو کہ یہ مثلاً مغرب کی طرف چلے تو وہ لڑکا مغرب کی طرف چلنے لگ پڑے گا۔ اب
دوسروں کو یہ نظر نہ آئے گا۔ کیونکہ کام توجہ اور ارادہ سے ہو رہا ہے نہ کہ ہاتھ سے۔ خدا تعالیٰ
مخلوق کا سرچشمہ نہیں بلکہ خالق ہے۔ سرچشمہ تلاش سے مل جایا کرتا ہے مگر خالق نہیں ملا کرتا۔
مثلا دریائے راوی کے منبع کا پتہ لگانا ہو تو پانی کے کنارے چل پڑو آخر اس کا منبع مل جائے گا۔ مگر
خالق کو اس پر قیاس نہیں کر سکتے۔
کہ قانون کیا قانون قدرت کا علم خدا کے خلاف ہے بعضوں کا یہ خیال ہے قدرت معلوم ہو گیا اور اس کے
مخفی در مخفی اسباب کا علم ہو گیا تو بس خدا باطل ہو گیا اور اس کی ضرورت کی نفی ہو گئی۔ مثلاً بچہ کی
تحقیق ہے۔ سائنس نے ثابت کر دیا ہے کہ نطفہ سے مختلف شکلیں بدل کر انسان بنتا ہے یا
ن (DARWIN) کی تھیوری نے ثابت کر دیا ہے کہ انسان نے مختلف ارتقائی دوروں
میں سے گذر کر یہ شکل اختیار کی ہے۔ یا اگر یہ معلوم ہو گیا کہ پانی دو گیسوں ہائیڈ روجن اور آکسیجن
ڈارون

انوار العلوم جلد 8
۵۱۴
ذہب اور سائنس
کا مرکب ہے تو کیا خدا باطل ہو گیا اور یہ ثابت ہو گیا کہ خدا ان چیزوں کا خالق نہیں۔ یہ تو بچوں والا
استدلال ہے۔ کیا اسباب آج معلوم ہوئے ہیں۔ کیا نطفہ کے اجزاء کا پہلے علم نہ تھا کہ رحم مادر میں
جا کر بچہ بنتا ہے۔ تو اب اگر اس میں اسباب کی ایک اور کڑی معلوم ہو گئی تو اس سے خدا کی
خالقیت کی کیوں نفی ہو گئی۔ مذہب نے سبب کا انکار کبھی نہیں کیا اور نہ یہ کہا ہے کہ صرف ایک
سبب خدا ہی ہے اس کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ مذہب تو اس بات کو منواتا ہے کہ اسباب کا لمبا
سلسلہ ہے اور سب سے آخری سبب جو ہے وہ اللہ امالی ہے۔
فرماتا ہے۔ إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَا ۲۵ باریک در باریک اسباب ہیں اور پھر یہ سلسلہ خدا
تک جاتا ہے۔ گویا آخری سبب (FINAL CAUSE) خدا ہے۔ ان لوگوں کی مثال جن کو اسباب
کی تلاش کرنے سے خدا نہیں ملا اور اس کی ذات کا ہی انکار کر دیتے ہیں ایسی ہے۔ جیسے کوئی شخص
دو چار ہاتھ مٹی کھود کر چھوڑ دے اور کے پانی نہیں نکل سکتا اس زمین کے نیچے پانی ہے ہی نہیں
حالانکہ اگر وہ گہرا کھود تا تو اسے ضرور پانی مل جاتا۔ قرآن کریم نے خود اسباب کو تسلیم کیا ہے اور اس
بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ہر کام تدریجی ہے۔ اور اس کی نشوونما میں STAGES ہیں۔
چنانچہ فرمایا۔ يَاأَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ
نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَيِّنَ لَكُمْ - اے اے لوگو! تم
دوبارہ اُٹھائے جانے کے متعلق شک میں ہو۔ تم کو معلوم نہیں ہم نے تم کو مٹی سے پیدا کیا۔ پھر
نطفہ ہے۔ پھر اس کو حلقہ بنایا۔ پھر مصنفہ میں اس کو تبدیل کیا۔
اسباب کا وجود تو حقائق کے بیان کے لئے تھا۔ نہ اس لئے کہ ان کی نفی کرے۔ اسباب کے
لمبے سلسلہ کی غرض دنیا کی تکمیل کے لئے تھی۔ خواہ کسی قسم کی تکمیل ہو۔ علمی یا عملی اس کے لئے
STAGES ضروری ہیں۔ مختلف ترقی کے دور تھے۔ جن میں سے دنیا گزری ہے۔ یہ ہماری ترقی
کے لئے ضروری تھے۔ اگر یہ دور مختلف نہ ہوتے تو ہم ترقی نہ کر سکتے۔ پھر لمبے سلسلہ کی ضرورت
اس لئے بھی تھی کہ اشیاء ایک دوسرے کا اثر قبول کر سکیں۔ اور اپنے گردو پیش کے حالات سے
مناسبت (ADOPTATION) پیدا کر سکیں۔ پس اللہ تعالیٰ نے اسباب کا لمبا سلسلہ اور مختلف
اشیاء کی ارتقائی STAGES ہماری ترقی کی غرض سے ہماری کمزوری کو مد نظر رکھ کر رکھی ہیں۔ ورنہ
وہ تو اس بات پر قادر تھا کہ چند دنوں میں دنیا کی تکمیل کر دیتا اور اسباب کا سلسلہ بالکل نہ ہوتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی