سول نافرمانی اسلام اور مسلمانوں کے فوائد کے اخلاف ہے

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد ؟
۵۹۸
اسلام اور مسلمانوں کا فائدہ اس امر میں نے
کی جو ہتک کی جاتی ہے، اس کا سد باب کریں اور آپ کی عزت کی حفاظت کا مقدس فرض جو ہم
پر عائد ہے اس کو بجالائیں۔ اگر میرا یہ خیال درست ہے تو کیا پھر پہلی بات کی طرح یہ بھی سچ
نہیں ہے کہ یہ ہتک ہندؤوں کی طرف سے کی جا رہی ہے نہ کہ گورنمنٹ کی طرف سے۔ پس
ہمارا مقابلہ ہندؤوں سے ہے نہ کہ گورنمنٹ سے ۔ گورنمنٹ تو اس وقت حتی الوسع ہماری مدد
پر کھڑی ہے اور ہمیں ان اخلاقی ذمہ داریوں کے ماتحت جو اسلام نے ہم پر عائد کی ہیں ، ان کا
شکریہ ادا کرنا چاہئے نہ کہ ان کی مخالفت کرنی چاہئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہائیکورٹ کے
ایک حج کے فیصلہ کے نتیجہ میں ہندؤوں کو اور بھی دلیری ہو گئی ہے اور انہوں نے پہلے سے بھی
سخت حملے اسلام پر شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن پھر کیا یہ بھی درست نہیں کہ گورنمنٹ اس فیصلہ
کو بدلوانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ اور غیر معمولی ذرائع سے جلد سے جلد اس مفسدہ
پردازی کا ازالہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور ہزایکسلینسی
گورنر
کور HIS EXCELLENCY(
پنجاب نے مسلمانوں کے وفد کے جواب میں نہایت پر زور الفاظ میں مسلمانوں سے ہمدردی کا
اظہار اور ان گندے مصنفوں کے خلاف ناراضگی کا اظہار اور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر تعجب کا
اظہار کیا ہے۔ جب حالات یہ ہیں تو پھر کیا اخلاق کیا عقل اور کیا فوائد اسلام ہمیں اجازت
دیتے ہیں کہ ہم سول نافرمانی کو جو ہندؤوں کے خلاف نہیں بلکہ گورنمنٹ کے خلاف ہے اختیار
کریں اور کیا اس ذریعہ سے ہندو رسول کریم مسلم کو گالیاں دینے سے باز آجائیں گے ۔
مگر علاوہ اس کے کہ
سول نافرمانی اسلام اور مسلمانوں کے فوائد کے خلاف ہے ہوں نافرمانی اس
موقع پر اخلاق کے خلاف ہے، وہ اسلام اور مسلمانوں کے فوائد کے بھی خلاف ہے۔
رسول نافرمانی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک کہ لاکھوں آدمی اس کے لئے تیار نہ ہوں۔
رسول نافرمانی دو غرضوں کیلئے ہو سکتی ہے ۔
چاہیں۔
ا۔ جب کہ ہم کوئی کام کرنا چاہیں جسے گورنمنٹ منع کرتی ہو ۔
۲۔ جب کہ ہم گورنمنٹ کو کسی کام کے کرنے سے روکیں یا اس سے کوئی کام کروانا
صورت اول میں اس قدر کافی ہوتا ہے کہ بہت سے آدمی اس کام کو کرنے لگیں کہ
جس سے گورنمنٹ روکتی ہو۔ اگر گورنمنٹ ان کو روکے تو وہ نہ رکیں حتیٰ کہ گورنمنٹ مجبور

انوار العلوم جلد ؟
۵۹۹
اسلام اور مسلمانوں کا فائدہ کسی امر میں ہے
ہو جائے کہ انہیں گرفتار کرے۔ چونکہ گورنمنٹ لاکھوں آدمیوں کو قید میں ڈال نہیں سکتی،
اس لئے جو امور معمولی ہوتے ہیں اور گورنمنٹ کے قیام کا ان ہے، تعلق نہیں ہوتا وہ ان میں
لوگوں کے مطالبہ کو پورا کر کے اپنے حکم کو واپس لے لیتی ہے۔ اس صورت میں کامیابی کیلئے
اس قدر تعداد آدمیوں کی چاہئے کہ جن کو گورنمنٹ جیل خانوں میں رکھ ہی نہ سکے۔ جب
گورنمنٹ کی طاقت سے قیدی بڑھ جاتے ہیں تو اسے دینا پڑتا ہے۔ مگر یہ صورت سبھی کامیاب
ہو سکتی ہے کہ جب کسی ایسے کام کے کرنے کا ہم ارادہ کریں جس کی گورنمنٹ اجازت نہیں
دیتی۔
دوسری صورت یہ ہوتی ہے، کہ گورنمنٹ سے لوگ کوئی مطالبہ پورا کرانا چاہیں یا
دوسرے لوگوں کو کسی کام سے روکنا چاہیں۔ اس صورت میں پونکہ ان کا کام کچھ ہوتا ہی
نہیں، انہیں سول نافرمانی کے لئے کوئی اور چیز تلاش کرنی پڑتی ہے۔ علا وہ کہہ دیتے ہیں کہ
جب تک گورنمنٹ ہمارا مطالبہ پورا نہیں کرے گی، ہم اسے لگان نہیں دیں گے یا ٹیکس نہیں
دیں گے۔ اس صورت میں بھی قربا ساری کی ساری قوم کی قربانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ
جن کی جائدادیں گورنمنٹ اپنے حق کے لئے قرق کرائے، اگر ان کی جائدادوں کو دو سرے
لوگ خرید نے پر تیار ہو جائیں تو گورنمنٹ کا کیا نقصان ہو گا انہی لوگوں کا اپنا نقصان ہو گا۔
غرض کوئی صورت بھی ہو ، سول نافرمانی بغیر سارے ملک کے اتفاق کے یا کم سے کم ایک
بڑے حصہ کے اتفاق کے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پچھلے چند سالوں میں جرمنی کے لوگوں نے
فرانسیسیوں کے خلاف اس علاقہ میں جو فرانس والوں نے لے لیا تھا، سول نافرمانی کی تھی۔ مگر
وہ با وجود ایک قوم اور بڑے تعلیم یافتہ ہونے کے کامیاب نہ ہو سکے۔ اور آخر مجبورا انہیں اپنا
رویہ بدلنا پڑا۔ مگر جو سامان جرمنوں کو حاصل تھے، وہ مسلمانوں کو حاصل نہیں۔ اور پھر سب
ملک میں صرف وہی آباد نہیں ہیں بلکہ اس ملک میں ایک بڑی تعداد سکھوں اور ہندؤوں کی بھی
ہے۔ پس رسول نافرمانی سے گورنمنٹ کے کام نہیں رکیں گے۔ بلکہ صرف یہ نتیجہ ہو گا کہ جو
تھوڑی بہت تجارت اور زمیندارہ مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے وہ بھی ہندؤوں کے ہاتھ میں چلا
جائے گا اور یہی اس وقت ہندؤوں کی خواہش ہے۔ ہم سول نافرمانی کی صورت میں رسول کریم
کی عزت کی حفاظت نہیں کریں گے بلکہ اپنی طاقت کو کمزور کر کے اور اپنے دشمن بڑھا
کر لوگوں کو آپ کی ہتک کا اور موقع دیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی