حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عليه الصلوة والسلام
مرزا غلام احمد بانیانی
اپنی تحریروں کی روسے
جلد اول

"
چند روز کا ذکر ہے کہ اس عاجز نے اس طرف توجہ کی کہ کیا اس
حدیث کا جو الآيَاتُ بَعْدَ المانتین ہے ایک یہ بھی منشاء ہے کہ تیرھویں
صدی کے اواخر میں مسیح موعود کا ظہور ہو گا اور کیا اس حدیثے کے مفہوم
میں بھی یہ عاجز داخل ہے تو مجے کشفی طور پر اس مندرجہ ذیل نام
کے اعداد حروف کی طرف توجہ دلائی گئی کہ دیکھ یہی صحیح ہے کہ جو کے توجہ کہ ہیں
تیرھویں صدی کے پورے ہونے پر ظاہر ہونے والا تھا۔ پہلے سے نہیں
تاریخ ہم نے نام میں مقرر کر رکھی تھی اور وہ یہ نام ہے
غلام احمد قادیانی
اس نام کے عدد پور ہے تیرہ سو ہیں اور اس قصبہ قادیان میں بجز
اس عاجز کے اور کسی شخص کا غلام احم نام نہیں بلکہ یتر دانے میں
ڈالا گیا ہے کہ اس وقت بجز اس عاجز کے تمام دنیا میں غلام احمد
قادیانی کسی کا بھی نام نہیں ؟

بحضور
سيد المطرية امام الطيبين فخر المرسلين خاتم النبيين
سرور کائنات فخر موجودات محبوب حضرت احدیث حضرت
محمد مصطفى
صلى الله عليه على اله حلم
اس التجا کے ساتھ
انْظُرُ إِلَى بِرَحْمَةٍ وَتَحَنُّنِ يَا سَيِّدِي أَنَا أَحْمَرُ الْعِلْمَانِ
يَا حِبِّ إِنَّكَ قَدْ دَخَلْتَ مَحَبَّةٌ فِي مُهْجَتِي وَ مَدَارِكِي وَجَنَّانِي
جِسْمِي يَطِيرُ إِلَيْكَ مِنْ شَوْقٍ عَلَا يَا لَيْتَ كَانَتْ قُوَّةُ الطَّيْرَانِ
غلام ابن غلام ابن غلام

شخص کا یہ
تعارف
از حضرت سید میر داؤ د احمد صاحب )
کسی دعویٰ کرنا کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے اور اُس نے مجھے اپنا برگزیدہ مامور ٹھہرایا ہے
اور مجھے علم لدنی سے سرفراز فرمایا ہے اور مجھے تمام دنیا پر فضلیت عطا فرمائی ہے اور اس نے مجھے حکم دیا ہے کہ
میں اس کی طرف سے رسول ہو کر تمام مخلوق کو اس کی طرف بُلاؤں اتنا غیر معمولی اور جرات مندانہ دعوی ہے
کہ کوئی عقلمند انسان اس سے عدم توجہی نہیں برت سکتا۔ دُنیا کی ادنی ادنیٰ حکومتیں جب کسی کو اپنا نمائندہ یا
سفیر بنا کر کسی دوسرے ملک کو بھیجتی ہیں تو بڑی بڑی جابر حکومتیں بھی اس کی بات سننے اور اس کی طرف توجہ
کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں کجا یہ کہ تمام کائنات کے خالق و مالک کی طرف سے جس کی مٹھی میں یہ سارا جہان
ہے۔ جو ہر چیز کو نیست سے ہست میں لایا اور جب چاہے اسے ایک طرفہ العین میں پھر ہستی سے نیستی کی
طرف کو ٹاسکتا ہے آنے والے پیغامبر سے لا پرواہی اور عدم توجہی کا حق جائز سمجھا جائے ۔
جو شخص خدا تعالیٰ کی ہستی کا قائل نہیں ہے وہ بھی یہ موقف اختیار نہیں کر سکتا کیونکہ اس کی عقل مجبور
کرتی ہے کہ جس طرح وہ اور دنیوی صداقتوں کے پیش کرنے والوں کے دعوی کی چھان بین کرتا ہے اسی طرح
وہ مدعی ماموریت کے دعوئی کی بھی پوری سنجیدگی سے چھان بین کرے اور اس کے پیش کردہ دلائل کو زیر غور لائے
پھر اگر اس کی سمجھ میں آ جائے تو قبول کرلے ورنہ رڈ کر دے لیکن وہ یہ موقف تو کسی طرح بھی اختیار نہیں کر سکتا کہ
مجھے ان دعاوی پر غور کرنے یا اس کی جانچ پڑتال کرنے کی سرے سے ضرورت ہی نہیں۔
اور جو شخص کسی نہ کسی مذہب سے وابستہ ہے اور خدا تعالیٰ کی ہستی کا قائل ہے اور یقین رکھتا ہے کہ
از منہ سابقہ میں وقتا فوقتا اللہ تعالیٰ اپنے پیغامبر مبعوث کرتا رہا ہے۔ اس کی مقدس کتا بیں اُسے بتاتی ہیں کہ
جب سے یہ دنیا پیدا ہوئی ہے یا دنیا کی تاریخ محفوظ ہے واقعی اللہ تعالی کے ہزاروں ہزار ایسے مامور اس دُنیا

میں آئے جن کا مقصد خالق اور مخلوق کے رشتہ کو صحیح بنیادوں پر قائم کرنا تھا وہ تو کسی طرح بھی ایسے مدعی سے
اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتا ۔ بعث بعد الموت کا عقیدہ ہر مذہب میں پایا جاتا ہے اور ہر مذہبی آدمی یقین رکھتا
ہے کہ اسے ایک نہ ایک دن موت ضرور آتی ہے۔ اور مرنے کے ساتھ ہی وہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیش ہوگا
اور پھر اسے اس بات کا جواب دینا ہو گا کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے مامور کی آواز کا کیا جواب دیا۔ اسلام میں تو
اس پر خاص زور دیا گیا ہے۔ صحیح بخاری میں فتنة القبر کا تفصیلی ذکر ہے۔ جب قبر میں منافق سے سوال
کیا جائے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے تو وہ جواب میں کہے گا
لَا أَدْرِى سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُهُ، یعنی میری ذاتی تحقیق تو کوئی نہیں ہے البتہ لوگوں
سے بہت سی باتیں سنی تھیں جو کچھ لوگ سنی سنائی کہتے رہے میں بھی کہتا رہا اور یہ جواب ہرگز قابل قبول نہیں
ٹھہرایا جائے گا۔ اس سے ظاہر ہے کہ ہر شخص پر یہ واجب قرار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے مدعی کے دعوی کی بذات خود
چھان بین کرے اور پھر دیانتداری سے کسی نتیجہ پر پہنچے عدم مصروفیت کا بہانہ کسی کام نہیں آئے گا۔
ہمارے اس زمانہ میں بھی ایک مدعی ماموریت کی صدا پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں
قادیان سے بلند ہوئی ہے جس نے اعلان کیا:۔
میں نے بار بار بیان کر دیا ہے کہ یہ کلام جو میں سناتا ہوں یہ قطعی اور یقینی طور پر خدا کا کلام ہے
جیسا کہ قرآن اور توریت خدا کا کلام ہے اور میں خدا کا ظلی اور بروزی طور پر نبی ہوں اور ہر ایک
مسلمان کو دینی امور میں میری اطاعت واجب ہے اور مسیح موعود ماننا واجب ہے اور ہر ایک جس کو
میری تبلیغ پہنچ گئی ہے گو وہ مسلمان ہے مگر مجھے اپنا حکم نہیں ٹھہراتا اور نہ مجھے مسیح موعود مانتا ہے اور
نہ میری وحی کو خدا کی طرف سے جانتا ہے وہ آسمان پر قابل مواخذہ ہے کیونکہ جس امر کو اس نے
وقت پر قبول کرنا تھا اس کو رد کر دیا ۔
یہ دعوی اتنا بڑا دعوی ہے کہ خواہ کوئی شخص کیسے ہی خیالات کیوں نہ رکھتا ہو د ہر یہ ہو۔ یہودی ہو، عیسائی
ہو ، ہندو ہو یا اور کسی مذہب کا پیر و ہو اس دعوی سے آنکھیں بند کر لینے کا حق نہیں رکھتا کیونکہ اگر یہ دعوی سچا
نکلا تو مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے مواخذہ سے رہائی کیسے ہوگی؟

حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ الصلواۃ والسّلام نے اپنے اس دعوای کی تشہیر اور تبلیغ کے
مفوضہ فرض کو ادا کرنے کے لئے جہاں سینکڑوں ا لئے جہاں سینکڑوں اشتہار شائع کئے اور ہزاروں خطوط لکھے وہاں اتنی کے قریب
مستقل تصانیف بھی شائع کیں ۔ بہت سے لوگ کہا کرتے ہیں کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ یہ کتب پڑھ
سکیں اسی قسم کے لوگوں کے لئے یہ تالیف مرتب کی گئی ہے تا کہ وہ تھوڑے سے وقت میں حضرت مرزا
صاحب ہی کی زبانی معلوم کر سکیں کہ آپ کے ذاتی سوانح کیا ہیں؟ آپ کا دعوی کیا ہے؟ اس کے دلائل اور
براہین کیا ہیں؟ آپ اپنا کیا مقام بتاتے ہیں؟ آپ کی تعلیم کیا ہے؟ آپ نے اپنے ماننے والوں کو کیا نصائح
فرمائیں؟ آپ کے مخالفین کا سلوک کیا تھا اور آپ کی طرف سے کیا رد عمل ظاہر ہوا؟ اور پھر یہ کہ آپ نے
اپنے سلسلہ کے انجام کے بارے میں کیا پیشگوئیاں کیں ؟ ۔۔۔۔۔ آئندہ صفحات میں آپ ان سب
باتوں کا جواب حضرت مرزا صاحب کے الفاظ میں ملاحظہ کریں گے۔
اس تالیف میں صرف حضرت مرزا صاحب کے اقتباسات ہی ہیں اپنی طرف سے کوئی مضمون نویسی یا
حاشیہ آرائی نہیں کی گئی اور ہرا اور ہر اقتباس کے نیچے آپ کی اصل کتاب کا حوالہ درج کر دیا گیا ہے۔ جن دوستوں کو
آپ کی کتب دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ان کی خدمت میں عرض ہے کہ حقیقی لطف ا ۔ اصل کتب دیکھنے ہی سے
حاصل ہو گا یہ اقتباسات تو صرف نمونہ کے طور پر پیش کئے جارہے ہیں۔
یادر ہے کہ صرف عناو نین جو فہرست میں بھی درج کئے گئے ہیں میں نے اپنی طرف سے قائم کئے
ہیں لیکن یہ بھی دراصل حضور ہی کی تحریروں سے منتخب شدہ ہیں ۔
یہ وضاحت شاید ضروری نہیں کہ عناونین والے صفحات پر اوپر یا نیچے جو مختصر سے اقتباس دیئے گئے
ہیں وہ بھی من و عن حضور ہی کے الفاظ ہیں اور اُس با کے الفاظ ہیں اور اُس باب کے مضمون کو بطور خلاصہ بیان کرتے ہیں ۔
یہ بات بیان کرنا نہایت ضروری ہے کہ مختلف الموضوع کتب میں سے عنوان وارا قتباسات نکالنا
آسان کام نہیں ہے اس سے مفہوم خبط ہو جانے کا ڈر ہوتا ہے۔ مثلاً اللہ تعالی ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور
قرآن مجید، ان تینوں کے بارے میں آپ کی تحریریں اس طرح پیوستہ ہیں کہ تینوں کے لئے علیحدہ علیحدہ
اقتباس نکالنا سخت مشکل ہے۔ بہر حال کوشش کی گئی ہے کہ حوالے ؟ ہے کہ حوالے جوڑتے ہوئے یا درمیان سے مضمون

چھوڑتے ہوئے ترتیب اور تسلسل قائم رہے اور مفہوم خبط نہ ہو۔ اگر کہیں پیچیدگی یا الجھن پیدا ہو یا مضمون
نا تمام معلوم ہو تو میری سمجھ کا قصور ہو گا اصل کتاب دیکھنے سے اُلجھن فور اڈور ہو جائے گی۔
حوالہ جات کے بارے میں عرض ہے کہ جلد گیارہ تک کی کتب کے حوالے تو روحانی خزائن
والے ایڈیشن سے دیئے گئے ہیں باقی ان ایڈیشنوں میں سے ہیں جو مجھے میسر تھے ۔ اگر باوجود تلاش کے کوئی
حوالہ نہ ملے تو خاکسار تلاش کر کے دینے کا ذمہ دار ہے انشاء اللہ ایسا کوئی حوالہ نہیں ہوگا جو سرے سے اس
کتاب میں ہی موجود نہ ہو
کتابت کی اغلاط کیس کتاب میں نہیں ہوتیں ایڈیشن درا ڈیشن در ایڈیشن اور نقل در نقل در نقل در نقل میں تو مزید بڑھ جاتی
ہیں ان کی درستی بعد ہی میں کی جاسکتی ہے۔
میرا دل اپنی رفیقہ حیات کے لئے ممنونیت کے جذبات سے لبریز ہے جنہوں نے اقتباسات کی
تلاش نقل تصحیح اور پھر کا پی پڑھنے میں مسلسل بڑے حو صلے اور محنت سے میرا ہاتھ بٹایا۔ فَجَزَاهَـا الله
أَحْسَنَ الْجَزَاء
نوٹ : پہلی دفعہ یہ کتاب ایک جلد میں اَلْجَمْعِيَّةُ الْعِلْمِيَّةُ لِلْجَامِعَةِ الأَحْمَدِيَّةِ ربوہ کی طرف سے شائع ہوئی تھی۔
موجودہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن میں نظارت اشاعت ربوہ نے تمام حوالہ جات روحانی خزائن ، ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ،
اشتہارات اور مکتوبات احمد کے جدید ایڈیشنز کے مطابق دیئے ہیں۔

الله
فہرست مضامین
حصہ اول
باب اول : ذاتی اور خاندانی حالات
باب دوم : دعوئی
باب سوم : تعلیم و
ا ۔ مقام
ب ۔
بعثت کا مقصد
ج - تبلیغ اور ایک پاک جماعت کا قیام اور ان کو نصائح
هم و عقائد
اصولی عقائد
سچا اور زندہ مذہب اسلام
اللہ تعالیٰ جل شانه و عزّ اسمه
وحی الہام، کشوف اور رویا
سید المطهرين خاتم النبین حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
قرآن مجید
حدیث وسنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
ملائكة الله
دعا

ママ
تو به و استغفار
نجات
حصہ دوم
بعث بعد الموت
بهشت و دوزخ
مقصد پیدائش
انسان کی طبعی ، اخلاقی اور روحانی حالتیں
ایمان ، یقین اور معرفت
جذب و سلوک
انبیاء کی ضرورت
اسلام میں نبوت
حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور نزول مسیح
المسيح الدجال
ذوالقرنین
یا جوج و ماجوج
ام الالسنه
ارکان اسلام
جہاد بالسیف
قضاء وقدر
تقوی

تکبر
بدظنی
اس دنیا میں عذاب
عورت
پرده
تربیت اولاد
روح
باب چهارم : بار بار دعوت مقابله
باب پنجم : معجزات، نشانات اور پیشگوئیاں
شادی اور اولاد صالحہ
جلسہ اعظم مذاہب
عبد اللہ آتھم
لیکھرام
طاعون
فتح عظیم
غیر معمولی نصرت اور شہرت
زلازل اور جنگیں
سلطان القلم
خطبہ الہامیہ
متفرق نشانات
باب ششم : انجام سلسله

ذاتی اور خاندانی حالات

آج 10 میں سے 10 باقی