ذاتی اور خاندانی حالات

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلى على رسوله الكريم
ہمارا شجرہ نسب اس طرح پر ہے
میرا نام غلام احمد ابن مرزا غلام مرتضی صاحب ابن مرزا عطا محمد صاحب ابن مرزا گل محمد صاحب
ابن مرزا فیض محمد صاحب ابن مرزا محمد قائم صاحب ابن مرزا محمد اسلم صاحب ابن مرزا محمد دلاور صاحب
ابن مرزا الہ دین صاحب ابن مرزا جعفر بیگ صاحب ابن مرزا محمد بیگ صاحب ابن مرزا عبدالباقی
صاحب ابن مرزا محمد سلطان صاحب ابن میرزا ہادی بیگ صاحب مورث اعلیٰ ۔
( کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۷۲ حاشیه در حاشیه )
میرے سوانح اس طرح پر ہیں کہ میرا نام غلام احمد میرے والد صاحب کا نام غلام مرتضی اور
دا دا صاحب کا نام عطا محمد اور میرے پر دادا صاحب کا نام گل محمد تھا۔ اور جیسا کہ بیان کیا گیا ہے ہماری
قوم مغل بر لاس ہے اور میرے بزرگوں کے پُرانے کاغذات سے جواب تک محفوظ ہیں معلوم ہوتا ہے کہ
وہ اس ملک میں سمرقند سے آئے تھے اور اُن کے ساتھ قریباً دو سو آدمی اُن کے توابع اور خدام اور
اہل وعیال میں سے تھے۔ اور وہ ایک معزز رئیس کی حیثیت سے اس ملک میں داخل ہوئے اور اس قصبہ
کی جگہ میں جو اُس وقت ایک جنگل پڑا ہوا تھا جو لاہور سے تخمینا بفاصلہ پچاس کوس بگوشته شمال مشرق واقع
ہے فروکش ہو گئے ۔ جس کو انہوں نے آباد کر کے اس کا نام اسلام پور رکھا جو پیچھے سے اسلام پور قاضی
ماجھی کے نام سے مشہور ہوا اور رفتہ رفتہ اسلام پور کا لفظ لوگوں کو بھول گیا اور قاضی ماجھی کی جگہ پر قاضی رہا
اور پھر آخر قادی بنا۔ اور پھر اس سے بگڑ کر قادیاں بن گیا۔ اور قاضی ماجھی کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی گئی ہے کہ
یہ علاقہ جس کا طولانی حصہ قریباً ساٹھ کوس ہے ان دنوں میں سب کا سب ماجھہ کہلاتا تھا۔ غالبا اس وجہ
سے اس کا نام ماجھہ تھا کہ اس ملک میں بھینسیں بکثرت ہوتی تھیں اور ماجھ زبان ہندی میں بھینس کو کہتے
ہیں اور چونکہ ہمارے بزرگوں کو علاوہ دیہات جاگیرداری کے اس تمام علاقہ کی حکومت بھی ملی تھی اس
بزرگ سمر قند
لئے قاضی کے نام سے مشہور ہوئے۔ مجھے کچھ م مجھے کچھ معلوم نہیں کہ کیوں اور کس وجہ ں اور اس وجہ سے ہمارے بزر
سے اس ملک میں آئے مگر کاغذات سے یہ پتہ ملتا ہے کہ اُس ملک میں بھی وہ معزز امراء اور خاندان
والیان ملک میں سے تھے اور انہیں کسی قومی خصومت اور تفرقہ کی وجہ سے اس ملک کو چھوڑنا پڑا تھا۔ پھر

اس ملک میں آ کر بادشاہ وقت کی طرف سے بہت سے دیہات بطور جا گیر ان کو ملے ۔ چنانچہ اس نواح
میں ایک مستقل ریاست اُن کی ہوگئی ۔
سکھوں کے ابتدائی زمانہ میں میرے پردادا صاحب میرزا گل محمد ایک نامور اور مشہور رئیکس اس نواح
کے تھے جن کے پاس اس وقت یہ گانو تھے اور بہت سے گانو سکھوں کے متواتر حملوں کی وجہ سے
اُن کے قبضہ سے نکل گئے تاہم اُن کی جوانمردی اور فیاضی کی یہ حالت تھی کہ اس قدر تقلیل میں سے بھی کئی
گاؤں انہوں نے مروّت کے طور پر بعض تفرقہ زدہ مسلمان رئیسوں کو دے دیئے تھے جواب تک اُن کے
پاس ہیں ۔ غرض وہ اس طوائف الملو کی کے زمانہ میں اپنے نواح میں ایک خود مختار رئیس تھے ۔ ہمیشہ
قریب پانسو آدمی کے یعنی کبھی کم اور کبھی زیادہ اُن کے دستر خوان پر روٹی کھاتے تھے۔ اور ایک سو کے
قریب علماء اور صلحاء اور حافظ قرآن شریف کے اُن کے پاس رہتے تھے جن کے کافی وظیفے مقرر تھے اور
اُن کے دربار میں اکثر قال اللہ اور قال الرسول کا ذکر بہت ہوتا تھا۔ اور تمام ملازمین اور متعلقین میں
سے کوئی ایسا نہ تھا جو تارک نماز ہو۔ یہاں تک کہ چکی پیسنے والی عورتیں بھی پنجوقتہ نماز اور تہجد پڑھتی تھیں
اور گرد و نواح کے معزز مسلمان جو اکثر افغان تھے قادیاں کو جو اس وقت اسلام پور کہلاتا تھا مکہ کہتے
تھے۔ کیونکہ اُس پر آشوب زمانہ میں ہر ایک مسلمان کے لئے یہ یہ قصبہ مبارکہ پناہ کی جگہ تھی اور دوسری
اکثر جگہ میں کفر اور فسق اور ظلم نظر آتا تھا۔ ا آتا تھا۔ اور قادیاں میں اسلام اور تقویٰ اور طہارت اور عدالت کی
خوشبو آتی تھی۔ میں نے خود اس زمانہ سے قریب زمانہ پانے والوں کو دیکھا ہے کہ وہ اس قدر قادیاں
کی عمدہ حالت بیان کرتے تھے کہ گویا وہ اس زمانہ میں ایک باغ تھا جس میں حامیان دین اور صلحاء اور
علماء اور نہایت شریف اور جوانمرد آدمیوں کے صدہا پودے پائے جاتے تھے۔ اور اس نواح میں یہ
واقعات نہایت مشہور ہیں کہ میرزا گل محمد صاحب مرحوم مشائخ وقت کے بزرگ لوگوں میں سے اور
صاحب خوارق اور کرامات تھے۔ جن کی صحبت میں رہنے کے لئے بہت سے اہل اللہ اور صلحاء اور فضلاء
قادیاں میں جمع ہو گئے تھے۔ اور عجیب تریہ کہ کئی کرامات اُن کی ایسی مشہور ہیں جن کی نسبت ایک گروہ
کثیر مخالفان دین کا بھی گواہی دیتا رہا ہے۔ غرض وہ علاوہ ریاست اور امارت کے اپنی دیانت اور تقویٰ
اور مردانہ ہمت اور اولوالعزمی اور حمایت دین اور ہمدردی مسلمانوں کی صفت میں نہایت مشہور تھے اور
اُن کی مجلس میں بیٹھنے والے سب کے سب متقی اور نیک چلن اور اسلامی غیرت رکھنے والے اور فسق و فجور
سے دور رہنے والے اور بہادر اور با رعب آدمی تھے۔ چنانچہ میں نے کئی دفعہ اپنے والد صاحب مرحوم سے
لد

♡
سنا ہے کہ اس زمانہ میں ایک دفعہ ایک وزیر سلطنت مغلیہ کا قادیاں میں آیا جو غیاث الدولہ کے نام سے
مشہور تھا اور اس نے میرزا گل محمد صاحب کے مدبرانہ طریق اور بیدار مغزی اور ہمت اور اولوالعزمی اور
استقلال اور عقل اور فہم اور حمایت اسلام اور جوش نصرت دیں اور تقویٰ اور طہارت اور دربار کے وقار کو
دیکھا اور ان کے اس مختصر دربار کو نہایت متین اور عقلمند اور نیک چلن اور بہادر مردوں سے پُر پایا تب وہ
چشم پر آب ہو کر بولا کہ اگر مجھے پہلے خبر ہوتی کہ اس جنگل میں خاندان مغلیہ میں سے ایسا مرد موجود ہے
جس میں صفات ضرور یہ سلطنت کے پائے جاتے ہیں تو میں اسلامی سلطنت کے محفوظ رکھنے کے لئے
کوشش کرتا کہ ایام کسل اور نالیاقتی اور بد وضعی ملوک چغتا ئیہ میں اسی کو تخت دہلی پر بٹھایا جائے ۔
اس جگہ اس بات کا لکھنا بھی فائدہ سے خالی نہ ہو گا کہ میرے پر دادا صاحب موصوف یعنی میرزا
گل محمد نے بہچکی کی بیماری سے جس کے ساتھ اور عوارض بھی تھے وفات پائی تھی ۔ بیماری کے غلبہ کے وقت
اطباء نے اتفاق کر کے کہا کہ اس مرض کے لئے اگر چند روز شراب کو استعمال کرایا جائے تو غالبا اس سے
فائدہ ہو گا مگر جرات نہیں رکھتے تھے کہ اُن کی خدمت میں عرض کریں ۔ آخر بعض نے اُن میں سے ایک
نرم تقریر میں عرض کر دیا۔ تب انہوں نے کہا کہ اگر خدا تعالیٰ کو شفا دینا منظور ہو تو اس کی پیدا کردہ اور بھی
بہت سی دوائیں ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ اس پلید چیز کو استعمال کروں اور میں خدا کے قضا و قدر پر راضی
ہوں ۔ آخر چند روز کے بعد اسی مرض سے انتقال فرما گئے ۔ موت تو مقدر تھی مگر یہ اُن کا طریق تقویٰ
ہمیشہ کے لئے یادگار رہا کہ موت کو شراب پر اختیار کر لیا۔ موت سے بچنے کے لئے انسان کیا کچھ نہیں
کرتا۔ لیکن انہوں نے معصیت کرنے سے موت کو بہتر سمجھا۔ افسوس ان بعض نوابوں اور امیروں اور
رئیسوں کی حالت پر کہ اس چند روزہ زندگی میں اپنے خدا اور اس کے احکام سے بکلی لا پرواہ ہو کر اور
خدا تعالیٰ سے سارے علاقے تو ڑ کر دل کھول کر ارتکاب معصیت کرتے ہیں اور شراب کو پانی کی طرح
پیتے ہیں ۔ اور اس طرح اپنی زندگی کو نہایت پلید اور نا پاک کر کے اور عمر طبعی سے بھی محروم رہ کر اور
بعض ہولناک عوارض میں مبتلا ہو کر جلد تر مر جاتے ہیں اور آئندہ نسلوں کے لئے نہایت خبیث
نمونہ چھوڑ جاتے ہیں ۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ جب میرے پر دادا صاحب فوت ہوئے تو بجائے اُن کے میرے دادا
صاحب یعنی مرزا عطا محمد فرزند رشید ان کے گدی نشین ہوئے ۔ اُن کے وقت میں خدا تعالیٰ کی حکمت اور
مصلحت سے لڑائی میں سکھ غال سکھ غالب آئے ۔ دادا صاحب مرحوم نے اپنی ریاست کی حفاظت کے لئے بہت

تدبیریں کیں مگر جبکہ قضا وقد ران کے ارادہ کے موافق نہ تھی اس لئے نا کام رہے اور کوئی تدبیر پیش نہ گئی
اور روز بروز سکھ لوگ ہماری ریاست کے دیہات پر قبضہ کرتے گئے یہاں تک کہ دادا صاحب مرحوم کے
پاس صرف ایک قادیاں رہ گئی اور قادیاں اس وقت ایک قلعہ کی صورت پر قصبہ تھا اور اُس کے چار برج
تھے اور برجوں میں فوج کے آدمی رہتے تھے اور چند تو ہیں تھیں اور فصیل بائیس فٹ کے قریب اونچی اور
اس قدر چوڑی تھی کہ تین چھکڑے آسانی سے ایک دوسرے کے مقابل اُس پر جا سکتے تھے ۔ اور ایسا ہوا
کہ ایک گروہ سکھوں کا جو رام گڑھیہ کہلاتا تھا اؤول غریب کی راہ سے اجازت لے کر قادیاں میں داخل ہوا
اور پھر قبضہ کر لیا۔ اس وقت ہمارے بزرگوں پر بڑی تباہی آئی اور اسرائیلی قوم کی طرح وہ اسیروں کی
مانند پکڑے گئے اور ان کے مال و متاع سب لوٹی گئی ۔ کئی مسجد میں اور عمدہ عمدہ مکانات مسمار کئے گئے اور
جہالت اور تعصب سے باغوں کو کاٹ دیا گیا اور بعض مسجد میں جن میں سے اب تک ایک مسجد سکھوں کے
قبضہ میں ہے دھرم سالہ یعنی سکھوں کا معبد بنایا بنایا گیا ۔ اس دن ہمارے بزرگ ے بزرگوں کا ایک کتب خانہ بھی جلایا
گیا جس میں سے پانسونسخہ قرآن شریف کا قلمی تھا جو نہایت بے ادبی سے جلایا گیا اور آخرسکھوں نے
کچھ سوچ کر ہمارے بزرگوں کو نکل جانے کا حکم دیا۔ چنانچہ تمام مردوزن چھکڑوں میں بٹھا کر نکالے گئے
اور وہ پنجاب کی ایک ریاست میں پناہ گزین ہوئے ۔ تھوڑے عرصہ کے بعد ان ہی دشمنوں کے منصوبے سے
میرے دادا صاحب کو زہر دی گئی۔ پھر رنجیت سنگھ کی سلطنت کے آخری زمانہ میں میرے والد صاحب
مرحوم مرزا غلام مرتضی قادیاں میں واپس آئے اور مرزا صاحب موصوف کو اپنے والد صاحب کے
دیہات میں سے پانچ گانو واپس ملے کیونکہ اس عرصہ میں رنجیت سنگھ نے دوسری اکثر چھوٹی چھوٹی
ریاستوں کو دبا کر ایک بڑی ریاست اپنی بنائی تھی ۔ سو ہمارے تمام دیہات بھی رنجیت سنگھ کے قبضہ میں
آگئے تھے اور لاہور سے لے کر پشاور تک اور دوسری طرف لودھیانہ تک اس کی ملک داری کا سلسلہ
پھیل گیا تھا۔ غرض ہماری پورانی ریاست خاک میں مل کر آخر پانچ گاؤں ہاتھ میں رہ گئے پھر بھی بلحاظ
پورانے خاندان کے میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضی اس نواح میں ایک مشہور رئیس تھے
چنانچه سرلیپل گریفن صاحب نے بھی اپنی کتاب تاریخ رئیسان پنجاب میں ان کا تذکرہ کیا
ہے۔ غرض وہ حکام کی نظر میں بہت ہر دلعزیز تھے اور بسا اوقات اُن کی دلجوئی کے لئے حکام وقت،
ڈپٹی کمشنر ، کمشنر اُن کے مکان پر آ کر اُن کی ملاقات کرتے تھے۔ یہ مختصر میر - یہ مختصر میرے خاندان کا حال ہے ۔
میں ضروری نہیں دیکھتا کہ اس کو بہت طول دوں ۔
ہے۔

اب میرے ذاتی سوانح یہ ہیں کہ میری پیدائش ۱۸۳۹ ء یا ۱۸۴۰ء میں سکھوں کے آخری وقت میں
ہوئی ہے۔ اور میں ۱۸۵۷ء میں سولہ برس کا یا سترھویں برس میں تھا اور ابھی ریش و بردت کا آغاز نہیں کا یا
تھا۔ میری پیدائش سے پہلے میرے والد صاحب نے بڑے بڑے مصائب دیکھے۔ ایک دفعہ ہندوستان کا
پیادہ پا سیر بھی کیا۔ لیکن میری پیدائش کے دنوں میں اُن کی تنگی کا زمانہ فراخی کی طرف بدل گیا تھا۔ اور یہ
خدا تعالیٰ کی رحمت ہے کہ میں نے ان کے مصائب کے زمانہ سے کچھ بھی حصہ نہیں لیا۔ اور نہ اپنے
دوسرے بزرگوں کی ریاست اور ملک داری سے کچھ حصہ پایا بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح جن کے
ب کچھ کھو
چھ
ہاتھ میں صرف نام کی شہزادگی بوجہ داؤد کی نسل سے ہونے کے تھی اور ملک داری کے اسباب سب۔
بیٹھے تھے ایسا ہی میرے لئے بھی بگفتن یہ بات حاصل ہے کہ ایسے رئیسوں اور ملک داروں کی اولاد میں
سے ہوں ۔ شاید یہ اس لئے ہوا کہ یہ مشابہت بھی حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ پوری ہو۔ اگر چہ میں
حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ میرے لئے سر رکھنے کی جگہ نہیں مگر تا ہم میں جانتا
ہوں کہ وہ تمام صف ہمارے اجداد کی ریاست اور ملک داری کی لپیٹی گئی اور وہ سلسلہ ہمارے وقت میں
آ کر بالکل ختم ہو گیا اور ایسا ہوا تا کہ خدا تعالیٰ نیا سلسلہ قائم کرے جیسا کہ براہین احمدیہ میں اس سبحانہ کی
طرف سے یہ الہام ہے۔
سُبْحَانَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى زَادَ مَجْدَكَ ۔ يَنْقَطِعُ آبَاءُكَ وَيُبْدَءُ مِنْكَ۔
یعنی خدا جو بہت برکتوں والا اور بلند اور پاک ہے اُس نے تیری بزرگی کو تیرے خاندان کی نسبت
زیادہ کیا ۔ اب سے تیرے آبا کا ذکر قطع کیا جائے گا اور خدا تجھ سے شروع کرے گا۔ اور ایسا ہی اس نے
مجھے بشارت دی کہ :۔
میں تجھے برکت دوں گا اور بہت برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“
پھر میں پہلے سلسلہ کی طرف عود کر کے لکھتا ہوں کہ بچپن کے زمانہ میں میری تعلیم اس طرح پر ہوئی
کہ جب میں چھ سات سال کا تھا تو ایک فارسی خواں معلم میرے لئے نوکر رکھا گیا جنہوں نے قرآن شریف
اور چند فارسی کتابیں مجھے پڑھائیں اور اُس بزرگ کا نام فضل الہی تھا۔ اور جب میری عمر قریباً دس برس
کے ہوئی تو ایک عربی خواں مولوی صاحب میری تربیت کے لئے مقرر کئے گئے جن کا نام فضل احمد تھا۔ میں
خیال کرتا ہوں کہ چونکہ میری تعلیم خدا تعالیٰ کے فضل کی ایک ابتدائی تخم ریزی تھی اس لئے ان استادوں

کے نام کا پہلا لفظ بھی فضل ہی تھا۔ مولوی صاحب موصوف جو ایک دیندار اور بزرگوار آدمی تھے وہ بہت
توجہ اور محنت سے پڑھاتے رہے اور میں نے صرف کی بعض کتابیں اور کچھ قواعد نحو اُن سے پڑھے اور
بعد اس کے جب میں سترہ یا اٹھارہ سال کا ہوا تو ایک اور مولوی صاحب سے چند سال پڑھنے کا اتفاق ہوا
ان کا نام گل علی شاہ تھا۔ ان کو بھی میرے والد صاحب نے نوکر رکھ کر قادیان میں پڑھانے کے لئے مقرر
کیا تھا اور ان آخر الذکر مولوی صاحب سے میں نے نحو اور منطق اور حکمت وغیرہ علوم مروجہ کو جہاں تک
خدا تعالیٰ نے چاہا حاصل کیا اور بعض طبابت کی کتابیں میں نے اپنے والد صاحب سے پڑھیں اور وہ فن
طبابت میں بڑے حاذق طبیب تھے ۔ اور اُن دنوں میں مجھے کتابوں کے دیکھنے کی طرف اس قدر توجہ تھی
کہ گویا میں دنیا میں نہ تھا۔ میرے والد صاحب مجھے بار بار یہی ہدایت کرتے تھے کہ کتابوں کا مطالعہ کم
کرنا چاہئے کیونکہ وہ نہایت ہمدردی سے ڈرتے تھے کہ صحت میں فرق نہ آوے اور نیز اُن کا یہ بھی
مطلب تھا کہ میں اس شغل سے الگ ہو کر اُن کے عموم و ہموم میں شریک ہو جاؤں ۔ آخر ایسا ہی ہوا۔
میرے والد صاحب اپنے بعض آباء اجداد کے دیہات کو دوبارہ لینے کے لئے انگریزی عدالتوں میں
مقدمات کر رہے تھے۔ انہوں نے ان ہی مقدمات میں مجھے بھی لگایا اور ایک زمانہ دراز تک میں ان
کاموں میں مشغول رہا مجھے افسوس ہے کہ بہت سا وقت عزیز میرا ان بے ہودہ جھگڑوں میں ضائع گیا اور
اس کے ساتھ ہی والد صاحب موصوف نے زمینداری امور کی نگرانی میں مجھے لگا دیا۔ میں اس طبیعت اور
فطرت کا آدمی نہیں تھا۔ اس لئے اکثر والد صاحب کی ناراضگی کا نشانہ رہتا رہا۔ ان کی ہمدردی اور مہربانی
میرے پر نہایت درجہ پر تھی مگر وہ چاہتے تھے کہ دنیا داروں کی طرح مجھے رُو بہ خلق بناویں اور میری طبیعت
اس طریق سے سخت بے زار تھی ۔ ایک مرتبہ ایک صاحب کمشنر نے قادیاں میں آنا چاہا۔ میرے والد
صاحب نے بار بار مجھ کو کہا کہ اُن کی پیشوائی کے لئے دو تین کوس جانا چاہئے مگر میری طبیعت نے نہایت
کراہت کی اور میں بیمار بھی تھا اس لئے نہ جا سکا۔ پس یہ امر بھی ان کی ناراضگی کا موجب ہوا اور وہ
چاہتے تھے کہ میں دنیوی امور میں ہر دم غرق رہوں جو مجھ سے نہیں ہو سکتا تھا۔ مگر تا ہم میں خیال کرتا
ہوں کہ میں نے نیک نیتی سے نہ دنیا کے لئے بلکہ محض ثواب اطاعت حاصل کرنے کے لئے اپنے والد
صاحب کی خدمت میں اپنے تئیں محو کر دیا تھا اور اُن کے لئے دُعا میں بھی مشغول رہتا تھا اور وہ مجھے دلی
یقین سے بر بالوالدین جانتے تھے اور بسا اوقات کہا کرتے تھے کہ میں صرف ترحم کے طور پر اپنے
اس بیٹے کو دنیا کے امور کی طرف توجہ دلاتا ہوں ورنہ میں جانتا ہوں کہ جس طرف اس کی توجہ ہے یعنی
V

دین کی طرف صحیح اور سچ بات یہی ہے ہم تو اپنی عمر ضائع کر رہے ہیں ۔ ایسا ہی ان کے زیر سایہ ہونے
کے ایام میں چند سال تک میری عمر کراہت طبع کے ساتھ انگریزی ملازمت میں بسر ہوئی ۔ آخر چونکہ میرا
جدا رہنا میرے والد صاحب پر بہت گران تھا اس لئے اُن کے حکم سے جو عین میری منشا کے موافق تھا
میں نے استعفا دے کر اپنے تئیں اس نوکری سے جو میری طبیعت کے مخالف تھی سبکدوش کر دیا اور پھر
والد صاحب کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔ اس تجربہ سے مجھے معلوم ہوا کہ اکثر نوکری پیشہ نہایت گندی
زندگی بسر کرتے ہیں ۔ ان میں سے بہت کم ایسے ہوں گے جو پورے طور پر صوم اور صلوٰۃ کے پابند ہوں
اور جوان نا جائز حظوظ سے اپنے تئیں بچا سکیں جو ابتلاء کے طور پر ان کو پیش آتے رہتے ہیں۔ میں ہمیشہ
اُن کے منہ دیکھ کر حیران رہا اور اکثر کو ایسا پایا کہ ان کی تمام دلی خواہشیں مال و متاع تک خواہ حلال کی
وجہ سے ہو یا حرام کے ذریعہ سے محدود تھیں اور بہتوں کی دن رات کی کوششیں صرف اسی مختصر زندگی کی
دنیوی ترقی کے لئے مصروف پائیں۔ میں نے ملازمت پیشہ لوگوں کی جماعت میں بہت کم ایسے لوگ
پائے کہ جو محض خدا تعالیٰ کی عظمت کو یاد کر کے اخلاق فاضلہ علم اور کا فاضلہ حلم اور کرم اور عفت اور تواضع اور انکسار اور
خاکساری اور ہمدردی مخلوق اور پاک باطنی اور اکل حلال اور صدق مقال اور پر ہیز گاری کی صفت اپنے
اندر رکھتے ہوں بلکہ بہتوں کو تکبر اور بد چلنی اور لاپروائی دین اور طرح طرح کے اخلاق رذیلہ میں
شیطان کے بھائی پایا۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ کی یہ حکمت تھی کہ ہر ایک قسم اور ہر ایک نوع کے انسانوں کا مجھے
تجربہ حاصل ہو اس لئے ہر ایک صحبت میں مجھے رہنا پڑا اور بقول صاحب مثنوی رومی وہ تمام ایام سخت
کراہت اور درد کے ساتھ میں نے بسر کئے ۔
من
بہر
جمعیتے
جفت خوش حالاں
ہر
و
و
نالاں
شدم
بد حالا شدم کے
کسی از ظن خود شد یار من
ز درون من نخست اسرار من کے
اور جب میں حضرت والد صاحب مرحوم کی خدمت میں پھر حاضر ہوا تو بدستور ا نہی زمینداری کے کاموں
میں مصروف ہو گیا ۔ مگر اکثر حصہ وقت کا قرآن شریف کے تدبر اور تفسیروں اور حدیثوں کے دیکھنے میں
لے (بنسری کہتی ہے) میں نے ہر مجلس میں اپنا رونا رویا اور برے بھلے ہر قسم کے لوگوں کی صحبت میں رہی ۔
ہر شخص اپنے ظن کی بنا پر ہی ، کی بنا پر ہی میرا دوست به ، بنا لیکن کسی نے میرے دل کے بھیدوں کے جاننے کی کوشش نہ کی ۔

صرف ہوتا تھا اور بسا اوقات حضرت والد صاحب کو وہ کتابیں سنایا بھی کرتا تھا اور میرے والد صاحب تھا
اپنی ناکامیوں کی وجہ سے اکثر مغموم اور مہموم رہتے تھے۔ انہوں نے پیروی مقدمات میں ستر ہزار روپیہ کے
قریب خرچ کیا تھا جس کا انجام آخر نا کامی تھی ۔ کیونکہ ہمارے بزرگوں کے دیہات مدت سے ہمارے
قبضہ سے نکل چکے تھے اور اُن کا واپس آنا ایک خیالِ خام تھا۔ اسی نامرادی کی وجہ سے حضرت والد مرحوم
ایک نہایت عمیق گرداب غم اور حزن اور اضطراب میں زندگی بسر کرتے تھے۔ اور مجھے ان حالات کو دیکھ کر
ایک پاک تبدیلی پیدا کرنے کا موقعہ حاصل ہوتا تھا۔ کیونکہ حضرت والد صاحب کی تلخ زندگی کا نقشہ مجھے
اس بے لوث زندگی کا سبق دیتا تھا جو دنیوی کدورتوں سے پاک ہے ۔ اگر چہ حضرت مرزا صاحب کے
چند دیہات ملکیت باقی تھے اور سرکار انگریزی کی طرف سے کچھ انعام بھی سالانہ مقرر تھا اور ایام ملازمت
کی پنشن بھی تھی مگر جو کچھ وہ دیکھ چکے تھے اس لحاظ سے وہ سب کچھ بیچ تھا۔ اسی وجہ سے وہ ہمیشہ مغموم اور بھی
محزون رہتے تھے۔ اور بارہا کہتے تھے کہ جس قدر میں نے اس پلید دنیا کے لئے سعی کی ہے اگر میں وہ
سعی دین کے لئے کرتا تو شاید آج قطب وقت یا غوث وقت ہوتا اور اکثر یہ شعر پڑھا کرتے تھے۔
عمر بگذشت و نماند ست جز ایامی چند
به
که
در یاد کسے صبح کنم شامی چند
L
اور میں نے کئی دفعہ دیکھا کہ وہ ایک اپنا بنایا ہوا شعر رقت ۔ عر رقت کے ساتھ پڑھتے تھے اور وہ یہ ہے ۔
از
نیست
ہر بے کسے
امیدم
در تو اے کس
که
روم
ناامید کے
اور کبھی درد دل سے یہ شعر اپنا پڑھا کرتے تھے۔
و
باب دیده عشاق
خاک پائے کسے
مرا دلی ست که در خون تپد بجائے کسے سے
حضرت عزت جل شانہ کے سامنے خالی ہاتھ جانے کی حسرت روز بروز آخری عمر میں اُن پر غلبہ کرتی
گئی تھی۔ بارہا افسوس سے کہا کرتے تھے کہ دنیا کے بے ہودہ خرخشوں کے لئے میں نے اپنی عمر ناحق ضائع کر
دی۔ ایک مرتبہ حضرت والد صاحب نے یہ خواب بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا
لے عمر گزر گئی اور بہت تھوڑی باقی ہے بہتر ہے کہ کسی کی یاد میں چند شاموں کو صبح کریں۔
ہے تیرے در سے کوئی بھی بے کس نہیں ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ میں بھی نا امید نہیں جاؤں گا ۔
سے عشاق دیدہ تر اور معشوق کی خاک پا ہونے کی حالت لئے ہوئے میرا دل بھی کسی محبوب کے لئے تڑپتا ہے۔

کہ ایک بڑی شان کے ساتھ میرے مکان کی طرف چلے آتے ہیں جیسا کہ ایک عظیم الشان بادشاہ آتا
ہے تو میں اس وقت آپ کی طرف پیشوائی کے لئے دوڑا۔ جب قریب پہنچا تو میں نے سوچا کہ کچھ نذر
پیش کرنی چاہئے یہ کہہ کر جیب میں ہاتھ ڈالا جس میں صرف ایک روپیہ تھا اور جب غور سے دیکھا تو
معلوم ہوا کہ وہ بھی کھوٹا ہے یہ دیکھ کر میں چشم پر آب ہو گیا۔ اور پھر آنکھ کھل گئی ۔ اور پھر آپ ہی تعبیر
فرمانے لگے کہ دنیا داری کے ساتھ خدا اور رسول کی محبت ایک کھوٹے روپیہ کی طرح ہے۔ اور فرمایا
کرتے تھے کہ میری طرح میرے والد صاحب کا بھی آخری حصہ زندگی کا مصیبت اور غم اور حزن میں ہی
گزرا۔ اور جہاں ہاتھ ڈالا آخر نا کامی تھی اور اپنے والد صاحب یعنی میرے پردادا صاحب کا ایک شعر
بھی سنایا کرتے تھے۔ جس کا ایک مصرعہ راقم کو بھول گیا ہے اور دوسرا یہ ہے کہ ع
” جب تدبیر کرتا ہوں تو پھر تقدیر ہستی ہے
اور یہ غم اور در دان کا پیرانہ سالی میں بہت بڑھ گیا تھا۔ اسی خیال سے قریباً چھ ماہ پہلے حضرت والد صاحب
نے اس قصبہ کے وسط میں ایک مسجد تعمیر کی کہ جو اس جگہ کی جامع مسجد ہے اور وصیت کی کہ مسجد کے ایک
گوشہ میں میری قبر ہوتا خدائے عز وجل کا نام میرے کان میں پڑتا رہے کیا عجب کہ یہی ذریعہ مغفرت ہو۔
چنانچہ جس دن مسجد کی عمارت بہمہ وجوہ مکمل ہوگئی اور شاید فرش کی چند اینٹیں باقی تھیں کہ حضرت والد صاحب
صرف چند روز بیمار رہ کر مرض پیچش سے فوت ہو گئے اور اس مسجد کے اسی گوشہ میں جہاں انہوں نے کھڑے ہو کر
نشان کیا تھا دفن کئے گئے - اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ وَ اَدْخِلُهُ الْجَنَّةَ - آمین ۔ قریباً اسی یا پچاشی برس کے عمر پائی۔
ان کی یہ حسرت کی باتیں کہ میں نے کیوں دنیا کے لئے وقت عزیز کھویا اب تک میرے دل پر درد ناک
اثر ڈال رہی ہیں اور میں جانتا ہوں کہ ہر ایک شخص جو دنیا کا طالب ہو گا آخر اس حسرت کو ساتھ لے
جائے گا۔ جس نے سمجھنا ہو سمجھے۔ میری عمر قریباً چونتیس یا پینتیس برس کی ہو گی جب حضرت والد صاحب کا
انتقال ہوا۔ مجھے ایک خواب میں بتلایا گیا تھا کہ اب ان کے انتقال کا وقت قریب ہے۔ میں اس وقت
لاہور میں تھا جب مجھے یہ خواب آیا تھا تب میں جلدی سے قادیاں میں پہنچا اور ان کو مرض زحیر میں مبتلا پایا
لیکن یہ امید ہرگز نہ تھی کہ وہ دوسرے دن میرے آنے سے فوت ہو جائیں گے کیونکہ مرض کی شدت کم
ہو گئی تھی ی اور وہ بڑے استقلال سے بیٹھے رہتے تھے۔ دوسرے دن شدت دو دو پہر پہر ۔ کے وقت ہم سب عزیز
ان کی خدمت میں حاضر تھے کہ مرزا صاحب نے مہربانی سے مجھے فرمایا کہ اس وقت تم ذرہ آرام کر لو
کیونکہ جون کا مہینہ تھا اور گرمی سخت پڑتی تھی ۔ میں آرام کے لئے ایک چوبارہ میں چلا گیا اور ایک نوکر

اله
پیر دبانے لگا کہ اتنے میں تھوڑی سی غنودگی ہو کر مجھے الہام ہوا وَ السَّمَاءِ وَ الطَّارِق یعنی قسم ہے آسمان
کی جو قضا و قدر کا مبدء ہے اور قسم ہے اس حادثہ کی جو آج آفتاب کے غروب کے بعد نازل ہوگا اور مجھے
سمجھایا گیا کہ یہ الہام بطور عزا پرسی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور حادثہ یہ ہے کہ آج ہی تمہارا والد ہی
آفتاب کے غروب کے بعد فوت ہو جائے گا۔ سبحان اللہ ! کیا شان خدا وند عظیم ہے کہ ایک شخص جو اپنی عمر
ضائع ہونے پر حسرت کرتا ہوا فوت ہوا ہے اُس کی وفات کو عزا پرسی کے طور پر بیان فرماتا ہے ۔ اس
بات سے اکثر لوگ تعجب کریں گے کہ خدا تعالیٰ کی عزا پرسی کیا معنی رکھتی ہے۔ مگر یاد رہے کہ حضرت
عزت جل شانہ جب کسی کو رحمت سے دیکھتا ہے تو ایک دوست کی طرح ایسے معاملات اس سے کرتا
ہے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ کا ہنسنا بھی جو حدیثوں میں آیا ہے۔ انہی معنوں کے لحاظ سے ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ جب مجھے حضرت والد صاحب مرحوم کی وفات کی نسبت اللہ جل شانہ کی
طرف سے یہ الہام ہوا جو میں نے ابھی ذکر کیا ہے تو بشریت کی وجہ سے مجھے خیال آیا کہ بعض وجوہ
آمدن حضرت والد صاحب کی زندگی سے وابستہ ہیں پھر نہ معلوم کیا کیا ابتلاء ہمیں پیش آئے گا ۔ تب اُسی
وقت یہ دوسرا الہام ہوا۔
الَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
یعنی کیا خدا اپنے بندے کو کافی نہیں ہے اور اس الہام نے عجیب سکینت اور اطمینان بخشا اور فولادی
میخ کی طرح میرے دل میں دھنس گیا ۔ پس مجھے اس خدائے عز وجل کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے کہ اس نے اپنے اس مبشرانہ الہام کو ایسے طور سے مجھے سچا کر کے دکھلایا کہ میرے خیال اور گمان
میں بھی نہ تھا۔ میرا وہ ایسا متکفل ہوا کہ کبھی کسی کا باپ ہرگز ایسا ہرگز ایسا متکفل نہیں ہوگا۔ میرے پر اس کے وہ
متواتر احسان ہوئے کہ بالکل محال ہے کہ میں ان کا شمار کر سکوں ۔ اور میرے والد صاحب اُسی دن بعد
غروب آفتاب فوت ہو گئے یہ ایک پہلا دن تھا جو میں نے بذریعہ خدا کے الہام کے ایسا رحمت کا نشان
دیکھا۔ جس کی نسبت میں خیال نہیں کر سکتا کہ میری زندگی میں کبھی منقطع ہو۔ میں نے اس الہام کو انہی
دنوں میں ایک نگینہ میں کھدوا کر اُس کی انگشتری بنائی جو بڑی حفاظت سے اب تک رکھی ہوئی ہے۔ غرض
میری زندگی قریب قریب چالیس برس کے زیر سایہ والد بزرگوار کے گزری ۔ ایک طرف اُن کا دنیا سے
اٹھایا جانا تھا اور ایک طرف بڑے زور شور سے سلسلہ مکالمات الہیہ کا مجھ سے شروع ہوا۔
( کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۶۲ تا ۱۹۵ حاشیه )

مقام
باب دوم
دعویٰ
بعثت کا مقصد
ج- تبلیغ اور اپنی جماعت کو نصائح
و مسیح جو آنے والا تھا یہی ہے چاہو تو قبول کرو ۔ جس کسی کے کان سُننے
کے ہوں سنے ۔ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور لوگوں کی نظروں میں عجیب !“

آج 10 میں سے 10 باقی