اللہ جل شانہ و عز اسمہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تشبہ با خلاق رحمانی کرتے ہیں کیونکہ رحمن بھی بغیر تفریق نیک وبد کے اپنے سب بندوں کو سورج اور چاند اور
زمین اور دوسری بے شمار نعمتوں سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ پس ان آیات میں خدائے تعالیٰ نے اچھی طرح
کھول دیا کہ رحمن کا لفظ ان معنوں کر کے خدا پر بولا جاتا ہے کہ اس کی رحمت وسیع عام طور پر ہر یک
بُرے بھلے پر محیط ہو رہی ہے۔ جیسا ایک جگہ اور بھی اسی رحمت عام کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ عَذَابِی
أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ لے یعنی میں اپنا عذاب جس
کو لائق اس کے دیکھتا ہوں پہنچاتا ہوں اور میری رحمت نے ہر یک چیز کو گھیر رکھا ہے اور پھر ایک اور موقع
پر فرمایا قُلْ مَنْ يَكْلَؤُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَنِ کے یعنی ان کافروں اور
نافرمانوں کو کہہ کہ اگر خدا میں صفت رحمانیت کی نہ ہوتی تو ممکن نہ تھا کہ تم اس کے عذاب سے محفوظ رہ
سکتے ۔ یعنی اس کی رحمانیت کا اثر ہے کہ وہ کافروں اور بے ایمانوں کو مہلت دیتا ہے اور جلد تر نہیں پکڑتا ۔
پھر ایک اور جگہ اسی رحمانیت کی طرف اشارہ فرمایا ہے اَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ ضَفْتِ
وَيَقْبِضُنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَنُ - الجزو نمبر ۲۹۔ یعنی کیا ان لوگوں نے
اپنے سروں پر پرندوں کو اُڑتے ہوئے نہیں دیکھا کہ کبھی وہ باز و کھلے ہوئے ہوتے ہیں اور کبھی سمیٹ
لیتے ہیں۔ رحمن ہی ہے کہ اُن کو گرنے سے تھام رکھتا ہے۔ یعنی فیضانِ رحمانیت ایسا تمام ذی روحوں پر
محیط ہو رہا ہے کہ پرندے بھی جو ایک پیسہ کے دو تین مل سکتے ہیں وہ بھی اس فیضان کے وسیع دریا میں
خوشی اور سرور سے تیر رہے ہیں ۔ اور چونکہ ربوبیت کے بعد اسی فیضان کا مرتبہ ہے اس جہت سے
اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں رب العالمین کی صفت بیان فرما کر پھر اس کے رحمن ہونے کی صفت بیان
فرمائی تا ترتیب طبعی ان کی ملحوظ رہے۔
تیسری قسم فیضان کی فیضانِ خاص ہے۔ اس میں اور فیضان عام میں یہ فرق ہے کہ فیضان عام میں
مستفیض پر لازم نہیں کہ حصولِ فیض کے لئے اپنی حالت کو نیک بناوے اور اپنے نفس کو حجب ظلمانیہ سے
باہر نکالے یا کسی قسم کا مجاہدہ اور کوشش کرے۔ بلکہ اس فیضان میں جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں
خدائے تعالیٰ آپ ہی ہر ایک ذی روح کو اُس کی ضروریات جن کا وہ حسب فطرت محتاج ہے عنایت
فرماتا ہے اور بن مانگے اور بغیر کسی کوشش کے مہیا کر دیتا ہے لیکن فیضان خاص میں جہد اور کوشش اور
تزکیہ قلب اور دعا اور تضرع اور توجہ الی اللہ اور دوسرا ہر طرح کا مجاہدہ جیسا کہ موقعہ ہو شرط ہے۔ اور اس
ا الاعراف: ۱۵۷
الانبياء : ۴۳ ۳ الملک : ۲۰
فیضان کو وہی پاتا ہے جو ڈھونڈتا ہے۔ اور اُسی پر وارد ہوتا ہے جو اس کے لئے محنت کرتا ہے۔ اور اس
فیضان کا وجود بھی ملاحظہ قانون قدرت سے ثابت ہے کیونکہ یہ بات نہایت بدیہی ہے کہ خدا کی راہ میں
سعی کرنے والے اور غافل رہنے والے دونوں برابر نہیں ہو سکتے ۔ بلاشبہ جو لوگ دل کی سچائی سے خدا کی
راہ میں کوشش کرتے ہیں ۔ اور ہر یک تاریکی اور فساد سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں ایک خاص رحمت ان
کے شامل حال ہو جاتی ہے ۔ اس فیضان کے رو سے خدائے تعالیٰ کا نام قرآن شریف میں رحیم ہے اور
یہ مرتبہ صفت رحیمیت کا بوجہ خاص ہونے اور مشروط بشرائط ہونے کے مرتبہ ء صفت رحمانیت سے مؤخر
ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے اوّل صفت رحمانیت ظہور میں آئی ہے۔ پھر بعد اس کے صفت
رحیمیت ظہور پذیر ہوئی۔ پس اسی ترتیب طبعی کے لحاظ سے سورۃ فاتحہ میں صفت رحیمیت کو صفت رحمانیت
کے بعد میں ذکر فرمایا اور کہا الرحمن الرحیم ۔ اور صفت رحیمیت کے بیان میں کئی مقامات قرآن شریف
میں ذکر موجود ہے۔ جیسا ایک جگہ فرمایا ہے ۔ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا لے یعنی خدا کی رحیمیت
صرف ایمان داروں سے خاص ہے جس سے کافر کو یعنی بے ایمان اور سرکش کو حصہ نہیں ۔
اس جگہ دیکھنا چاہئے کہ خدا نے کیسی صفت رحیمیت کو مومن کے ساتھ خاص کر دیا۔ لیکن رحمانیت کو کسی
جگہ مومنین کے ساتھ خاص نہیں کیا اور کسی جگہ یہ نہیں فرمایا کہ کانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحْمَانًا ۔ بلکہ جو
مومنین سے رحمت خاص متعلق ہے۔ ہر جگہ اس کو رحیمیت کی صفت سے ذکر کیا ہے۔ پھر دوسری جگہ فرمایا
ہے إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ کے یعنی رحیمیت الہی انہیں لوگوں سے قریب ہے
جو نیکو کار ہیں پھر ایک اور جگہ فرمایا ہے اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجْهَدُوا
فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللهِ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ سے یعنی جو لوگ ایمان
لائے اور خدا کے لئے وطنوں سے یا نفس پرستیوں سے جدائی اختیار کی اور خدا کی راہ میں کوشش کی وہ
خدا کی رحیمیت کے امیدوار ہیں اور خدا غفور اور رحیم ہے۔ یعنی اس کا فیضان رحیمیت ضرور اُن لوگوں
کے شامل حال ہو جاتا ہے کہ جو اس کے مستحق ہیں ۔ کوئی ایسا نہیں جس نے اس کو طلب کیا اور نہ پایا۔
عاشق که شد که یار بحالش نظر نه کرد اے خواجہ درد نیست وگرنه طبیب ہست ۴
چوتھا قسم فیضان کا فیضانِ اخص ہے۔ یہ وہ فیضان ہے کہ جو صرف محنت اور سعی پر مترتب نہیں ہو سکتا
ا الاحزاب: ۴۴ الاعراف: ۵۷
البقرة : ٢١٩
دو
ہے کون عاشق بنا کہ محبوب نے اس کے حال پر توجہ نہ کی ہو۔ حضرت درد ہی نہیں ورنہ طبیب تو موجود ہے۔
بلکہ اس کے ظہور اور بروز کے لئے اول شرط یہ ہے کہ یہ عالم اسباب کہ جو ایک تنگ و تاریک جگہ ہے
بکلی معدوم اور منہدم ہو جائے اور قدرت کاملہ حضرت احدیت کے بغیر آمیزش اسباب معتادہ کے برہنہ
طور پر اپنا کامل چمکا را دکھلاوے۔ کیونکہ اس آخری فیضان میں کہ جو تمام فیوض کا خاتمہ ہے جو کچھ پہلے
فیضانوں کی نسبت عند العقل زیادتی اور کمالیت متصور ہو سکتی ہے وہ یہی ہے کہ یہ فیضان نہایت منکشف اور
صاف طور پر ہو اور کوئی اشتباہ اور خفا اور نقص باقی نہ رہے۔ یعنی نہ مفیض کے بالا رادہ فیضان میں کوئی شبہ
رہ جائے اور نہ فیضان کے حقیقی فیضان اور رحمت خالصہ اور کاملہ ہونے میں کچھ جائے کلام ہو بلکہ جس مالک
قدیم کی طرف سے فیض ہوا ہے اس کی فیاضی اور جزا دہی روز روشن کی طرح کھل جائے ۔ اور شخص
فیضیاب کو بطور حق الیقین یہ امر مشہود اور محسوس ہو کہ حقیقت میں وہ مالک الملک ہی اپنے ارادہ اور توجہ اور
قدرت خاص سے ایک نعمت عظمیٰ اور لذتِ بُری اُس کو عطا کر رہا ہے اور حقیقت میں اس کو اپنے اعمال
صالحہ کی ایک کامل اور دائمی جزا کہ جو نہایت اصفی اور نہایت اعلیٰ اور نہایت مرغوب اور نہایت محبوب ہے مل
رہی ہے ۔ کسی قسم کا امتحان اور ابتلاء نہیں ہے اور ایسے فیضان اکمل اور اتم اور ابقی اور اعلیٰ اور اجلی سے
متمتع ہونا اس بات پر موقوف ہے کہ بندہ اس عالم ناقص اور مکدر اور کثیف اور تنگ اور منقبض اور
نا پائیدار اور مشتبہ الحال سے دوسرے عالم کی طرف انتقال کرے۔ کیونکہ یہ فیضان تجلیات عظمی کا مظہر ہے
جن میں شرط شرط ہے کہ محسن حقیقی کا جمال بطور عریاں اور بمرتبہ حق الیقین مشہود ہو اور کوئی مرتبہ شہود اور ظہور
اور یقین کا باقی نہ رہ جائے اور کوئی پردہ اسباب معتادہ کا درمیان نہ ہو۔ اور ہر یک دقیقہ معرفت تامہ کا
مُلَمَّن قُوَّ من قوت سے۔ حيز فعل میں آ جائے اور نیز فیضان بھی ایسا منکشف اور معلوم الحقیقت ہو کہ اس
نسبت
ہو کہ اُس کی
آپ خدا نے یہ ظاہر کر دیا ہو کہ وہ ہر یک امتحان اور ابتلاء ابتلاء کی کدورت سے پاک ہے اور نیز اس
فیضان میں وہ اعلیٰ اور اکمل درجہ کی لذتیں ہوں جن کی پاک اور کامل کیفیت انسان کے دل اور روح اور
ظاہر اور باطن اور جسم اور جان اور ہر یک روحانی اور بدنی قوت پر ایسا اکمل اور ابقی احاطہ رکھتی ہو کہ
جس پر پر عقلاً اور خیالاً اور وہماً زیادت متصور نہ ہو۔ ۔ اور اور یہ یہ عالم عا کہ جو ناقص الحقیقت اور مکدر الصورت اور
ہالکۃ الذات اور مشتبہ الکیفیت اور ضیق الظرف ہے ان تجلیات عظمی اور انوار اصفی اور عطیات دائمی کی
برداشت نہیں کر سکتا اور وہ اشعه تامه كامله دَائِمه اس میں سما نہیں سکتے ۔ بلکہ اس کے ظہور کے لئے
ایک دوسرا عالم درکار ہے جو اسباب معتادہ کی ظلمت سے بکلی پاک اور منزہ اور ذات واحد قہار کی
اقتدار کامل اور خالص کا مظہر ہے ۔ ہاں اس فیضانِ اخص سے ان کامل انسانوں کو اسی زندگی میں کچھ حظ
پہنچتا ہے کہ جو سچائی کی راہ پر کامل طور پر قدم مارتے ہیں۔ اور اپنے نفس کے ارادوں اور خواہشوں سے
الگ ہو کر بکلی خدا کی طرف جھک جاتے ہیں۔ کیونکہ مرنے سے پہلے مرتے ہیں اور اگر چہ بظاہر صورت
اس عالم میں ہیں لیکن در حقیقت وہ دوسرے عالم میں سکونت رکھتے ہیں ۔ پس چونکہ وہ اپنے دل کو اس دنیا
کے اسباب سے منقطع کر لیتے ہیں اور عادات بشریت کو توڑ کر اور بیکبارگی غیر اللہ سے منہ پھیر کر وہ
طریق جو خارق عادت ہے اختیار کر لیتے ہیں اس لئے خداوند کریم بھی اُن کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرتا
ہے اور بطور خارق عادت ان پر اپنے وہ انوار خاصہ ظاہر کرتا ہے کہ جو دوسروں پر بجز موت کے ظاہر نہیں
ہو سکتے ۔ غرض بباعث امور متذکرہ بالا وہ اس عالم میں بھی فیضانِ اخص کے نور سے کچھ حصہ پا لیتے
ہیں۔ اور یہ فیضان ہر یک فیض سے خاص تر اور خاتمہ تمام فیضانوں کا ہے اور اس کو پانے والا سعادت عظمی
کو پہنچ جاتا ہے اور خوشحالی دائمی کو پالیتا ہے کہ جو تمام خوشیوں کا سر چشمہ ہے اور جو شخص اس سے محروم رہا
وہ ہمیشہ کے دوزخ میں پڑا۔ اس فیضان کے رو سے خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں اپنا نام
مَالِكِ يَوْمِ الدِّین بیان فرمایا ہے۔ دین کے لفظ پر الف لام لانے سے یہ غرض ہے کہ تا یہ معنے ظاہر
ہوں کہ جزا سے مراد وہ کامل جزا ہے جس کی تفصیل فرقان مجید میں مندرج ہے۔ اور وہ کامل جزا بجز
تجلی مالکیت تامہ کے کہ جو ہمدم بنیان اسباب کو مستلزم ہے ظہور میں نہیں آ سکتی۔ چنانچہ اسی کی طرف
دوسری جگہ بھی اشارہ فرما کر کہا ہے لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ کے یعنی اس دن
ربوبیت الہیہ بغیر توسط اسباب عادیہ کے اپنی تجلی آپ دکھلائے گی اور یہی مشہود اور محسوس ہوگا کہ بجز
عظمی اور قدرت کاملہ حضرت باری تعالیٰ کے او کے اور سب بیچ ہیں۔ تب سارا آرام و سرور اور سب جزا اور
پاداش بنظر صاف و صریح خدائی کی طرف سے دکھلائی دے گا اور کوئی پردہ اور حجاب درمیان میں نہیں
رہے گا اور کسی قسم کے شک کی گنجائش نہیں رہے گی ۔ تب جنہوں نے اس کے لئے اپنے تئیں منقطع کر لیا تھا
وہ اپنے تئیں ایک کامل سعادت میں دیکھیں گے کہ جو ان کے جسم اور جان اور ظاہر اور باطن پر محیط ہو
جائے گی اور کوئی حصہ وجود ان کے کا ایسا نہیں ہو گا کہ جو اس سعادت عظمی کے پانے سے بے نصیب رہا ہو
اور اس جگہ مالک یوم الدین کے لفظ میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اس روز راحت یا عذاب اور لذت یا درد جو
کچھ بنی آدم کو پہنچے گا اس کا اصل موجب خدائے تعالیٰ کی ذات ہو گی اور مالک امر مجازات کا حقیقی
طور پر وہی ہو گا یعنی اسی کا وصل یا فصل سعادت ابدی یا شقاوت ابدی کا موجب ٹھہرے گا۔ اس طرح پر
قوت
ا المؤمن : 12
کہ جو لوگ اس کی ذات پر ایمان لائے تھے اور توحید اختیار کی تھی اور اس کی خالص محبت سے اپنے
دلوں کو رنگین کر لیا تھا اُن پر انوارِ رحمت اُس ذات کامل کے صاف اور آشکار ا طور پر نازل ہوں گے
اور جن کو ایمان اور محبت الہیہ حاصل نہیں ہوئی وہ اس لذت اور راحت سے محروم رہیں گے اور
عَذَابِ اَلِیم میں مبتلا ہو جائیں گے۔
یہ فیوض اربعہ ہیں جن کو ہم نے تفصیل وار لکھ دیا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ صفت رحمن کو صفت رحیم پر
مقدم رکھنا نہایت ضروری اور مقتضائے بلاغت کاملہ ہے کیونکہ صحیفہ قدرت پر جب نظر ڈالی جائے تو پہلے
پہل خدائے تعالیٰ کی عام ربوبیت پر نظر پڑتی ہے۔ پھر اس کی رحمانیت پر ۔ پھر اس کی رحیمیت پر۔ پھر اُس
کے مالک یوم الدین ہونے پر اور کمال بلاغت اسی کا نام ہے کہ جو صحیفہ فطرت میں ترتیب ہو وہی ترتیب
صحیفہ الہام میں بھی ملحوظ رہے کیونکہ کلام میں ترتیب قدرتی کو منقلب کرنا گویا قانون قدرت کو منقلب
کرنا ہے اور نظام طبعی کو الٹا دینا ہے۔ کلام بلیغ کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ نظام کلام کا نظام طبعی کے
ایسا مطابق ہو کہ گویا اُسی کی عکسی تصویر ہو اور جو امر طبعاً اور وقوعاً مقدم ہو اس کو وضعاً بھی مقدم رکھا
جائے۔ سو آیت موصوفہ میں یہ اعلیٰ درجہ کی بلاغت ہے کہ باوجود کمال فصاحت اور خوش بیانی کے واقعی
ترتیب کا نقشہ کھینچ کر دکھلا دیا ہے اور وہی طرز بیان اختیار کی ہے جو کہ ہر یک صاحب نظر کو نظام عالم میں
بدیہی طور پر نظر آ رہی ہے کیا یہ نہایت سیدھا راستہ نہیں ہے کہ جس ترتیب سے نعماء الہی صحیفہ فطرت میں
واقعہ ہیں اُسی ترتیب سے صحیفہ الہام میں بھی واقع ہوں ۔ سوال ۔ سوایسی عمدہ اور پر اور پُر حکمت ترتیب پراعنہ پر اعتراض کرنا
حقیقت میں اُنہی اندھوں کا کام ہے جن کی بصیرت اور بصارت دونوں یکبارگی جاتی رہی ہیں ۔
عیب نماید هنرش در نظر !
چشم بد اندیش که برکنده باد
اب ہم پھر تقریر کو دوہرا کر اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ جو کچھ خدائے تعالیٰ نے سورۃ ممدوحہ میں
رَبُّ العَالَمِین کی صفت سے لے کر مَالِكِ يَومِ الدِّین تک بیان فرمایا ہے۔ یہ حسب تصریحات
قرآن شریف چار عالی شان صداقتیں ہیں جن کا اس جگہ کھول کر بیان کرنا قرین مصلحت ہے۔ پہلی
صداقت یہ کہ خدائے تعالیٰ ربّ العالمین ہے یعنی عالم کے اشیاء میں سے جو کچھ موجود ہے سب کا رب
اور مالک خدا ہے۔ اور جو کچھ عالم میں نمودار ہو چکا ہے اور دیکھا جاتا ہے یا ٹٹولا جاتا ہے یا عقل اس پر
محیط ہو سکتی ہے وہ سب چیزیں مخلوق ہی ہیں اور ہستی حقیقی بجز ایک ذات حضرت باری تعالیٰ کے اور کسی
لے بدخواہ کی آنکھ کہ خدا کرے پھوٹ جائے اسے ہنر بھی عیب دکھائی دیتا ہے۔
چیز کے لئے حاصل نہیں ۔ غرض عالم بجميع اجزائہ مخلوق اور خدا کی پیدائش ہے۔ اور کوئی چیز اجزائے
عالم میں سے ایسی نہیں کہ جو خدا کی پیدائش نہ ہو اور خدائے تعالیٰ اپنی ربوبیت تامہ کے ساتھ عالم کے
ذرہ ذرہ پر متصرف اور حکمران ہے اور اس کی ربوبیت ہر وقت کام میں لگی ہوئی ہے۔ یہ نہیں کہ خدائے تعالیٰ
دنیا کو بنا کر اُس کے انتظام سے الگ ہو بیٹھا ہے اور اُسے نیچر کے قاعدہ کے ایسا سپرد کیا ہے کہ خود کسی
کام میں دخل بھی نہیں دیتا۔ اور جیسے کوئی گل بعد بنائے جانے کے پھر بنانے والے سے بے علاقہ ہو جاتی
ہے ایسا ہی مصنوعات صانع حقیقی سے بے علاقہ ہیں بلکہ وہ رب العالمین اپنی ربوبیت تامہ کی آبپاشی ہر
وقت برابر تمام عالم پر کر رہا ہے اور اس کی ربوبیت کا مینہ بالاتصال تمام عالم پر نازل ہو رہا ہے اور کوئی
ایسا وقت نہیں کہ اس کے رفح فیض سے خالی ہو بلکہ عالم کے بنانے کے بعد بھی اُس مبدء فیوض کی فی
الحقیقت بلا ایک ذرہ تفاوت کے ایسی ہی حاجت ہے کہ گویا ابھی تک اُس نے کچھ بھی نہیں بنایا اور
جیسا دنیا اپنے وجود اور نمود کے لئے اُس کی ربوبیت کی محتاج تھی ایسا ہی اپنے بقا اور قیام کے لئے اس کی
ربوبیت کی حاجت مند ہے۔ وہی ہے جو ہر دم دنیا کو سنبھالے ہوئے ہے اور دنیا کا ہر ذرہ اُسی سے ترو
تازہ ہے اور وہ اپنی مرضی اور ارادہ کے موافق ہر چیز کی ربوبیت کر رہا ہے۔ یہ نہیں کہ بلا ارادہ کسی شے
کے ربوبیت کا موجب ہو۔ غرض آیات قرآنی کی رُو سے جن کا خلاصہ ہم بیان کر رہے ہیں اس صداقت
کا یہ منشا ہے کہ ہر یک چیز کہ جو عالم میں پائی جاتی ہے وہ مخلوق ہے اور اپنے تمام کمالات اور تمام حالات
اور اپنے تمام اوقات میں خدائے تعالیٰ کی ربوبیت کی محتاج ہے اور کوئی روحانی یا جسمانی ایسا کمال
نہیں ہے جس کو کوئی مخلوق خود بخود اور بغیر ارادہ خاص اُس متصرف مطلق کے حاصل کر سکتا ہو اور نیز
حسب توضیح اسی کلام پاک کے اس صداقت اور ایسا ہی دوسری صداقتوں میں یہ معنے بھی ملحوظ ہیں کہ
رب العالمین وغیرہ صفتیں جو خدائے تعالیٰ میں پائی جاتی ہیں یہ اُسی کی ذات واحد لاشریک سے خاص
ہے اور دوسرا کوئی ان میں شریک نہیں جیسا کہ اس سورۃ کے پہلے فقرہ میں یعنی اَلْحَمْدُ لِلهِ میں یہ بیان ہو چکا
ہے کہ تمام محامد خدا ہی سے خاص ہیں ۔
دوسری صداقت رحمن ہے کہ جو بعد رب العالمین بیان فرمایا گیا۔ اور رحمن کے معنے جیسا کہ ہم
پہلے بھی بیان کر چکے ہیں یہ ہیں کہ جس قدر جاندار ہیں خواہ ذی شعور اور خواہ غیر ذی شعور اور خواہ نیک
اور خواہ بدان سب کے قیام اور بقاء وجود اور بقائے نوع کے لئے ان کی تکمیل کے لئے خدائے تعالیٰ نے
اپنی رحمت عامہ کے رُو سے ۔ اسے ہر یک قسم کے اسباب مطلوبہ میسر کر دیتے ہیں اور ہمیشہ میئر کرتا رہتا ہے۔
اور یہ عطیہ محض ہے کہ جو کسی عامل کے عمل پر موقوف نہیں ۔
تیسری صداقت رحیم ہے کہ جو بعد رحمن کے مذکور ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ خدائے تعالیٰ
سعی کرنے والوں کی سعی پر بمقتضائے رحمت خاصہ ثمرات حسنہ مترتب کرتا ہے۔ تو بہ کرنے والوں کے
گناہ بخشتا ہے۔ مانگنے والوں کو دیتا ہے۔ کھٹکھٹانے والوں کے لئے کھولتا ہے۔
چوتھی صداقت جو سورۃ فاتحہ میں مندرج ہے مالک یوم الدین ہے یعنی با کمال و کامل جزا سزا کہ جو
ہر یک قسم کے امتحان و ابتلاء اور توسط اسباب غفلت افترا سے منزہ ہے اور ہر یک کدورت اور کثافت اور
شک اور شبہ اور نقصان سے پاک ہے اور تجلیات عظمی کا مظہر ہے اس کا مالک بھی وہی اللہ قادر مطلق ہے اور وہ
اس بات سے ہرگز عاجز نہیں کہ اپنی کامل جزا کو جو دن کی طرح روشن ہے ظہور میں لاوے اور اس صداقت عظمیٰ
کے ظاہر کرنے سے حضرت احدیت کا یہ مطلب ہے کہ تا ہر یک نفس پر بطور حق الیقین امور مفصلہ ذیل
کھل جائیں ۔ اول یہ امر کہ جزا سزا ایک واقعی اور یقینی امر ہے کہ جو مالک حقیقی کی طرف سے اور اُسی کے
ارادۂ خاص سے بندوں پر وارد ہوتا ہے۔ اور ایسا کھل جانا دنیا میں ممکن نہیں کیونکہ اس عالم میں یہ بات
عام لوگوں پر ظاہر نہیں ہوتی کہ جو کچھ خیر و شر و راحت و رنج پہنچ رہا ہے وہ کیوں پہنچ رہا ہے اور کس کے حکم
اور اختیار سے پہنچ رہا ہے اور کسی کو ان میں سے یہ آواز نہیں آتی کہ وہ اپنی جزا پا رہا ہے اور کسی پر بطور
مشہود و محسوس منکشف نہیں ہوتا کہ جو کچھ وہ بھگت رہا ہے حقیقت میں وہ اس کے عملوں کا بدلہ ہے۔
دوسرے اس صداقت میں اس امر کا کھلنا مطلوب ہے کہ اسباب عادیہ کچھ چیز نہیں ہیں اور فاعل حقیقی
خدا ہے اور وہی ایک ذات عظمی ہے کہ جو جمیع فیوض کا مبدء اور ہر یک جزا سزا کا مالک ہے۔
تیسرے اس صداقت میں اس بات کا ظاہر کرنا مطلوب ہے کہ سعادت عظمی اور شقاوت عظمی کیا چیز
ہے۔ یعنی سعادت عظمی وہ فوز عظیم کی حالت ہے کہ جب نور اور سرور اور لذت اور راحت انسان کے تمام
ظاہر و باطن اور تن اور جان پر محیط ہو جائے اور کوئی عضو اور قوت اس سے باہر نہ رہے۔ اور شقاوت عظمی
وہ عذاب ا ب الیم ہے کہ جو باعث نافرمانی اور ناپا کی اور بعد اور ڈوری کے دلوں سے مشتعل ہو کر بدنوں پر
مستولی ہو جائے اور تمام وجود فِی النَّارِ وَ السَّقَر معلوم ہو اور یہ تجلیات عظمیٰ اس عالم میں ظاہر نہیں
ہو سکتیں کیونکہ اس تنگ اور منقبض اور مکدر عالم کو جور و پوش اسباب ہو کر ایک ناقص حالت میں پڑا ہے ان
کے ظہور کی برداشت نہیں بلکہ اس عالم پر ابتلاء اور آزمائش غالب ہے۔ اور اس کی راحت اور رنج دونوں
نا پائیدار اور ناقص ہیں اور نیز اس عالم میں جو کچھ انسان پر وارد ہوتا ہے وہ زیر پردہ اسباب ہے جس سے
مالک الجزاء کا چہرہ مجوب اور مکتوم ہو رہا ہے اس لئے یہ خالص اور کامل اور منکشف طور پر یوم الجزاء نہیں ہو
سکتا بلکہ خالص اور کامل اور منکشف طور پر یوم الدین یعنی یوم الجزاء وہ عالم ہوگا کہ جو اس عالم کے ختم ہونے
کے بعد آوے گا۔ اور وہی عالم تجلّیاتِ عظمی کا مظہر اور جلال اور جمال کے پوری ظہور کی جگہ ہے۔
اور چونکہ یہ عالم دنیوی اپنی اصل وضع کی رُو سے دار الجزاء نہیں بلکہ دار الابتلاء ہے اس لئے جو کچھ عسر ویر و
راحت و تکلیف اور غم اور خوشی اس عالم میں لوگوں پر وارد ہوتی ہے اُس کو خدائے تعالیٰ کے لطف یا قہر پر
دلالت قطعی نہیں۔ مثلاً کسی کا دولت مند ہو جانا اس بات پر دلالت قطعی نہیں کرتا کہ خدائے تعالیٰ اس پر خوش
ہے اور نہ کسی کا مفلس ! اور نادار ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ خدائے تعالیٰ اُس پر ناراض ہے۔ بلکہ یہ
دونوں طور کے ابتلاء ابتلاء ہیں تا دولتمند کو اس کی دولت میں اور مفلس کو اُس کی مفلسی میں جانچا جائے۔ یہ چار
صداقتیں ہیں جن کا قرآن شریف میں مفصل بیان موجود ہے۔
(براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۴۴ تا ۴۶۱ حاشیہ نمبر ۱۱ )
یہ بات بہ بداہت ثابت ہے کہ عالم کے اشیاء میں سے ہر یک موجود جو نظر آتا ہے اُس کا وجود اور
قیام نظراً على ذاته ضروری نہیں مثلاً زمین کروی الشکل ہے اور قطر اس کا بعض کے گمان کے موافق
تخمیناً چار ہزار کوس پختہ ہے مگر اس بات پر کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی کہ کیوں یہی شکل اور یہی مقدار اس
کے لئے ضروری ہے اور کیوں جائز نہیں کہ اس سے زیادہ یا اس سے کم ہو یا برخلاف شکل حاصل کے کسی
اور شکل سے متشکل ۔ ہو اور جب اس پر کوئی و پر کوئی دلیل قائم نہ ہوئی تو یہ شکل اور مقدار جس کے مجموعہ کا نام وجود
ہے زمین کے لئے ضروری نہ ہوا اور علیٰ ہذا القیاس عالم کی تمام اشیاء کا وجود اور قیام غیر ضروری ٹھہرا۔ اور
صرف یہی بات نہیں کہ وجود هر یک ممکن کا نظرًا عَلى ذَاتِه غیر ضروری ہے بلکہ بعض صورتیں ایسی نظر
آتی ہیں کہ اکثر چیزوں کے معدوم ہونے کے اسباب بھی قائم ہو جاتے ہیں۔ پھر وہ چیزیں معدوم نہیں
ہوتیں ۔ مثلاً با وجود اس کے کہ سخت سخت قحط اور وباء پڑتی ہیں مگر پھر بھی ابتدا زمانہ سے تخم ہر یک چیز کا
بچتا چلا آیا ہے حالانکہ عند العقل جائز بلکہ واجب تھا کہ ہزار ہا شدائد اور حوادث میں سے جو ابتدا سے دنیا پر
نازل ہوتی رہی کبھی کسی دفعہ ایسا بھی ہوتا کہ شدّت قحط کے وقت غلہ جو کہ خوراک انسان کی ہے بالکل
مفقود ہو جاتا یا کوئی قسم غلہ کی مفقود ہو جاتی یا کبھی شدت وباء کے وقت نوع انسان کا نام ونشان باقی نہ
رہتا یا کوئی اور انواع حیوانات میں سے مفقود ہو جاتے یا کبھی اتفاقی طور پر سورج یا چاند کی گل بگڑ جاتی
یا دوسری بے شمار چیزوں سے جو عالم کی درستی نظام کے لئے ضروری ہیں کسی چیز کے وجود میں خلل راہ
پا جاتا کیونکہ کروڑہا چیزوں کا اختلال اور فساد سے سالم رہنا اور کبھی اُن پر آفت نازل نہ ہونا قیاس سے
بعید ہے۔ پس جو چیزیں نہ ضروری الوجود ہیں نہ ضروری القیام بلکہ ان کا کبھی نہ کبھی بگڑ جانا ان کے باقی
رہنے سے زیادہ تر قرین قیاس ہے۔ ان پر کبھی زوال نہ آنا اور احسن طور پر بہ ترتیب محکم اور ترکیب ابلغ
ان کا وجود اور قیام پایا جانا اور کروڑ ہا ضروریات عالم میں سے کبھی کسی چیز کا مفقود نہ ہونا صریح اس بات
پرنشان ہے کہ ان سب کے لئے ایک مکھی اور محافظ اور قیوم ہے جو جامع صفات کاملہ یعنی مدبر اور حکیم اور
رحمان اور رحیم اور اپنی ذات میں ازلی ابدی اور ہر یک نقصان سے پاک ہے جس پر کبھی موت اور فنا
طاری نہیں ہوتی بلکہ اونگھ اور نیند سے بھی جو فی الجملہ موت سے مشابہ ہے پاک ہے۔سو وہی ذات جامع
صفات کاملہ ہے جس نے اس عالم امکانی کو برعایت کمال حکمت و موزونیت وجود عطا کیا اور ہستی کو نیستی
پر ترجیح بخشی اور وہی بوجہ اپنی کمالیت اور خالقیت اور ربوبیت اور قیومیت کے مستحق عبادت ہے۔
یہاں تک تو ترجمہ اس آیت کا ہوا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ
لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ہے اب بنظرِ انصاف دیکھنا چاہئے کہ کس بلاغت اور لطافت
اور متانت اور حکمت سے اس آیت میں وجود صانع عالم پر دلیل بیان فرمائی ہے اور کس قدر تھوڑے
لفظوں میں معانی کثیرہ اور لطائف حکمیہ کو کوٹ کوٹ کر بھر دیا ہے اور مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ کے لئے ایسی محکم دلیل سے وجود ایک خالق کامل الصفات کا ثابت کر دکھایا ہے جس کے
کامل اور محیط بیان کے برابر کسی حکیم نے آج تک کوئی تقریر بیان نہیں کی بلکہ حکماء ناقص الفہم نے ارواح
اور اجسام کو حادث بھی نہیں سمجھا اور اس راز دقیق سے بے خبر رہے کہ حیات حقیقی اور ہستی حقیقی اور قیام
حقیقی صرف خدا ہی کے لئے مسلّم ہے۔ یہ عمیق معرفت اسی آیت سے انسان کو حاصل ہوتی ہے جس میں
خدا نے فرمایا کہ حقیقی طور پر زندگی اور بقاء زندگی صرف اللہ کے لئے حاصل ہے جو جامع صفاتِ کاملہ
ہے۔ اس کے بغیر کسی دوسری چیز کو وجود حقیقی اور قیام حقیقی حاصل نہیں اور اسی بات کو صانع عالم کی
ضرورت کے لئے دلیل ٹھہرایا اور فرمایا ۔ لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ یعنی جبکہ عالم کے
لئے نہ حیات حقیقی حاصل ہے نہ قیام حقیقی تو بالضرور اس کو ایک علت موجبہ کی حاجت ہے جس کے ذریعہ
سے اس کو حیات اور قیام حاصل ہوا اور ضرور ہے کہ ایسی علت موجبہ جامع صفات کاملہ اور مدبر بالا رادہ
اور حکیم اور عالم الغیب ہو۔ سو وہی اللہ ہے کیونکہ اللہ بموجب اصطلاح قرآن شریف کے اس ذات کا نام
البقرة : ۲۵۶
جو مجمع کمالاتِ تامہ ہے۔ اسی وجہ سے قرآن شریف میں اللہ کے اسم کو جمیع صفات کاملہ کا موصوف
ٹھہرایا ہے اور جا بجا فرمایا ہے کہ اللہ وہ ہے جو کہ رب العالمین ہے۔ رحمن ہے۔ رحیم ہے مد بر بالا رادہ
ہے۔ حکیم ہے۔ عالم الغیب ہے۔ قادر مطلق ہے۔ ازلی ابدی ہے وغیرہ وغیرہ۔ سو یہ قرآن شریف کی
ایک اصطلاح ٹھہر گئی ہے کہ اللہ ایک ذات جامع جمیع صفات کاملہ کا نام ہے۔ اسی جہت سے اس آیت
کے سر پر بھی اللہ کا اسم لائے اور فرمایا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ - یعنی اس عالم
بے ثبات کا قیوم ذات جامع الکمالات ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ یہ عالم جس ترتیب محکم
اور ترکیب ابلغ سے موجود اور مترتب ہے اس کے لئے یہ گمان کرنا باطل ہے کہ انہی چیزوں میں سے بعض
چیزیں بعض کے لئے علت موجبہ ہو سکتی ہیں۔ بلکہ اس حکیمانہ کام کے لئے جو سراسر حکمت سے بھرا ہوا
ہے ایک ایسے صانع کی ضرورت ہے جو اپنی ذات میں مدبر بالا رادہ اور حکیم اور علیم اور رحیم اور غیر فانی
اور تمام صفات کاملہ سے متصف ہو۔ سو وہی اللہ ہے جس کو اپنی ذات میں کمال تام حاصل ہے۔ پھر بعد
ثبوت وجود صانع عالم کے طالب حق کو اس بات کا سمجھانا ضروری تھا کہ وہ صانع ہر یک طور کی شرکت سے
پاک ہے۔سواس کی طرف اشارہ فرمایا قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ الخ لے اس اقل
عبارت کو جو بقدر ایک سطر بھی نہیں دیکھنا چاہئے کہ کس لطافت اور عمدگی سے ہر ایک قسم کی شراکت سے
وجود حضرت باری کا مزہ ہونا بیان فرمایا ہے اس کی تفصیل یہ ہے کہ شرکت از روئے حصر عقلی چار قسم پر
ہے۔ کبھی شرکت عدد میں ہوتی ہے اور کبھی مرتبہ میں اور کبھی نسب میں اور کبھی فعل اور تاثیر میں ۔سواس
سورۃ میں ان چاروں قسموں کی شرکت سے خدا کا پاک ہونا بیان فرمایا اور کھول کر بتلا دیا کہ وہ اپنے
عدد میں ایک ہے دو یا تین نہیں اور وہ صمد ہے یعنی اپنے مرتبہ ء وجوب اور محتاج الیہ ہونے میں منفرد
اور یگانہ ہے اور بجز اس کے تمام چیزیں ممکن الوجود اور ہا لک الذات ہیں جو اس کی طرف ہر دم محتاج
ہیں اور وہ کم یاد کے ہے یعنی اُس کا کوئی بیٹا نہیں تا بوجہ بیٹا ہونے کے اس کا شریک ٹھہر جائے اور
وہ لَمْ يُولَدْ سے ہے یعنی اس کا کوئی باپ نہیں تا بوجہ باپ ہونے کے اس کا کوئی شریک بن جائے اور
لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا کے ہے یعنی اس کے کاموں میں کوئی اس سے برابری کرنے والا نہیں تا
باعتبار فعل کے اس کا کوئی شریک قرار پاوے۔ سو اس طور سے ظاہر فرما دیا کہ خدائے تعالیٰ چاروں قسم کی
وہ
شرکت سے پاک اور منزہ ہے اور وحدہ لاشریک ہے۔ پھر بعد اس کے اُس کے وحدہ لاشریک ہونے پر
اتان الاخلاص : ۲ تا ۵
ایک عقلی دلیل بیان فرمائی اور کہا۔ لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةً إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا وَمَا كَانَ مَعَهُ
من الله الخ یعنی اگر زمین آسمان میں بجز اس ایک ذات جامع صفات کاملہ کے کوئی اور بھی خدا
ہوتا تو وہ دونوں بگڑ جاتے کیونکہ ضرور تھا کہ کبھی وہ جماعت خدائیوں کی ایک دوسرے کے برخلاف
کام کرتے ۔ پس اسی پھوٹ اور اختلاف سے عالم میں فساد راہ پاتا اور نیز اگر الگ الگ خالق ہوتے تو
ہر واحد اُن میں سے اپنی ہی مخلوق کی بھلائی چاہتا اور اُن کے آرام کے لئے دوسروں کا برباد کرنا روا رکھتا
پس یہ بھی موجب فساد عالم ٹھہرتا۔ یہاں تک تو دلیل لمّی سے خدا کا واحد لاشریک ہونا ثابت کیا۔ پھر بعد
اس کے خدا کے وحدہ لاشریک ہونے پر دلیل انسی بیان فرمائی اور کہا قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ
مِنْ دُونِهِ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا الخ کے یعنی مشرکین
اور منکرین وجود حضرت باری کو کہہ کہ اگر خدا کے کارخانہ میں کوئی اور لوگ بھی شریک ہیں یا اسباب
موجودہ ہی کافی ہیں تو اس وقت کہ تم اسلام کے دلائلِ حقیت اور اس کی شوکت اور قوت کے مقابلہ پر
مقہور ہو رہے ہو ان اپنے شرکاء کو مدد کے لئے بلاؤ اور یاد رکھو وہ ہرگز تمہاری مشکل کشائی نہ کریں گے اور
نہ بلا کو تمہارے سر پر سے ٹال سکیں گے۔ اے رسول! ان مشرکین کو کہہ کہ تم اپنے شرکاء کو جن کی پرستش
کرتے ہو میرے مقابلہ پر بلاؤ اور جو تد بیر میرے مغلوب کرنے کے لئے کر سکتے ہو وہ سب تدبیریں
کرو اور مجھے ذرا مہلت مت دو اور یہ بات سمجھ رکھو کہ میرا حامی اور ناصر اور کارساز وہ خدا ہے جس نے
قرآن کو نازل کیا ہے اور وہ اپنے سچے اور صالح رسولوں کی آپ کا رسازی کرتا ہے مگر جن چیزوں کو تم
لوگ اپنی مدد کے لئے پکارتے ہو وہ ممکن نہیں ہے جو تمہاری مدد کر سکیں اور نہ کچھ اپنی مدد کر سکتے ہیں ۔ پھر
بعد اس کے خدا کا ہر یک نقصان اور عیب سے پاک ہونا قانون قدرت کے رو سے ثابت کیا اور فرمایا
تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَوتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيهِنَّ الخ کے یعنی ساتوں آسمان
اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے خدا کی تقدیس کرتے ہیں اور کوئی چیز نہیں جو اُس کی تقدیس نہیں کرتی ۔ پر
تم اُن کی تقدیسوں کو سمجھتے نہیں۔ یعنی زمین آسمان پر نظر غور کرنے سے خدا کا کامل اور مقدس ہونا اور
بیٹوں اور شریکوں سے پاک ہونا ثابت ہو رہا ہے۔ مگر ان کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں۔ پھر بعد اس کے
جزئی طور پر مخلوق پرستوں کو ملزم کیا اور اُن کا خطا پر ہونا ظاہر فرمایا اور کہا قَالُوا اتَّخَذَ الله
وَلَدًا سُبْحَنَهُ هُوَ الْغَنِيُّ الخشے یعنی بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے۔ حالانکہ بیٹے کا
الانبياء : ۲۳ - المؤمنون: ۹۲ ۳ بنی اسرآئیل: ۵۷ ۴ بنی اسرآئیل: ۴۵ ۵ یونس : ۶۹
محتاج ہونا ایک نقصان ہے اور خدا ہر یک نقصان سے پاک ہے وہ تو غنی اور بے نیاز ہے جس کو کسی کی
حاجت نہیں۔ جو کچھ آسمان و زمین میں ہے سب اُسی کا ہے ۔ کیا تم خدا پر ایسا بہتان لگاتے ہو جس کی
تائید میں تمہارے پاس کسی نوع کا علم نہیں۔ خدا کیوں بیٹوں کا محتاج ہونے لگا۔ وہ کامل ہے اور فرائض
الوہیت کے ادا کرنے کے لئے وہ ہی اکیلا کافی ہے کسی اور منصوبہ کی حاجت نہیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں
کہ خدا بیٹیاں رکھتا ہے حالانکہ وہ ان سب نقصانوں سے پاک ہے۔ کیا تمہارے لئے بیٹے اور اس کے
لئے بیٹیاں؟ یہ تو ٹھیک ٹھیک تقسیم نہ ہوئی ۔ اے لوگو! تم اس خدائے واحد لاشریک کی پرستش کرو جس نے
تم کو اور تمہارے باپ دادوں کو پیدا کیا۔ چاہئے کہ تم اس قادر توانا سے ڈرو جس نے زمین کو تمہارے
لئے بچھونا اور آسمان کو تمہارے لئے چھت بنایا۔ اور آسمان سے پانی اُتار کر طرح طرح کے رزق
تمہارے لئے پھلوں میں سے پیدا کئے ۔ سو تم دیدہ و دانستہ انہیں چیزوں کو خدا کا شریک مت ٹھہراؤ جو
تمہارے فائدہ کے لئے بنائی گئی ہیں۔ خدا ایک ہے جس کا کوئی شریک نہیں ۔ وہی آسمان میں خدا ہے اور
وہی زمین میں خدا۔ وہی اول ہے اور وہی آخر ۔ وہی ظاہر ہے وہی باطن ۔ آنکھیں اُس کی گنہ دریافت
کرنے سے عاجز ہیں اور اس کو آنکھوں کی گنہ معلوم ہے۔ وہ سب کا خالق ہے اور کوئی چیز اس کی مانند
نہیں۔ اور اُس کے خالق ہونے پر یہ دلیل واضح ہے کہ ہر ایک چیز کو ایک اندازہ مقرری میں محصور اور
محدود پیدا کیا ہے ۔ جس سے وجود اس ایک حاصر اور محدّد کا ثابت ہوتا ہے ۔ اس کے لئے تمام
محامد ثابت ہیں اور دنیا و آخرت میں وہی منعم حقیقی ہے۔ اور اسی کے ہاتھ میں ہر یک حکم ہے اور وہی
تمام چیزوں کا مرجع و مآب ہے۔ خدا ہر یک گناہ کو بخش دے گا جس کے لئے چاہے گا پر شرک کو ہرگز
نہیں بخشے گا۔ سو جو شخص خدا کی ملاقات کا طالب ہے اُسے لازم ہے کہ ایسا عمل اختیار کرے جس میں
کسی نوع کا فساد نہ ہو اور کسی چیز کو خدا کی بندگی میں شریک نہ کرے ۔ تو خدا کے ساتھ کسی دوسری چیز
کو ہرگز شریک مت ٹھہراؤ۔ خدا کا شریک ٹھہرانا سخت ظلم ہے۔ تو بجز خدا کے کسی اور سے مُرادیں مت
مانگ ، سب ہلاک ہو جائیں گے۔ ایک اسی کی ذات باقی رہ جاوے گی ۔ اُسی کے ہاتھ میں حکم ہے اور
وہی تمہارا مرجع ہے۔
(براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۱۵ تا ۵۲۱ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
خدا کا قانون قدرت اور ایسا ہی صحیفہ فطرت جس کا سلسلہ قدیم سے اور انسان کی بنیاد کے وقت سے چلا
آتا ہے ۔ وہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ خدا کے ساتھ تعلق شدید پیدا ہونے کے ۔ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے