اللہ جل شانہ و عز اسمہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کثیر الوقوع اور نادر الوقوع خواص کا اس میں سلسلہ چلا آتا ہے بلکہ اگر غور کے دیکھیں تو یہ دوہرا سلسلہ
ہر یک نوع میں پایا جاتا ہے مثلاً نباتات میں سے آک کے درخت کو دیکھو کہ کیسا تلخ اور زہر ناک ہوتا ہے مگر
کبھی مدتوں اور برسوں کے بعد ایک قسم کی نبات اس میں پیدا ہو جاتی ہے جو نہایت شیریں اور لذیذ ہوتی
ہے۔ اب جس شخص نے اس نبات کو کبھی نہ دیکھا ہو اور معمولی قدیمی تلخی کو دیکھتا آیا ہو بے شک وہ اس نبات
کو ایک امر طبعی کی نقیض سمجھے گا۔ ایسا ہی بعض دوسری نوع کی چیزوں میں بھی دور دراز عرصہ کے بعد کوئی نہ
کوئی خاصہ نادر ظہور میں آ جاتا ہے۔ کچھ تھوڑا عرصہ گذرا ہے کہ مظفر گڑھ میں ایک ایسا بکرا پیدا ہوا کہ جو
بکریوں کی طرح دودھ دیتا تھا۔ جب اس کا شہر میں بہت چرچا پھیلا تو میکالف صاحب ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ
کو بھی اطلاع ہوئی تو انہوں نے یہ ایک عجیب امر قانون قدرت کے برخلاف سمجھ کر وہ بکرا اپنے روبرو
منگوایا۔ چنانچہ وہ بکر اجب اُن کے روبرو دو ہا گیا تو شاید قریب ڈیڑھ سیر دودھ کے اُس نے دیا۔
اس کے بعد تین معتبر اور ثقہ اور معزز آدمی نے میرے پاس بیان کیا کہ ہم نے بچشم خود چند مردوں کو
عورتوں کی طرح دودھ دیتے دیکھا ہے ایسا ہی بعض لوگوں کا تجربہ ہے کہ کبھی ریشم کے
کیڑے کی مادہ بے نر کے انڈے دے دیتی ہیں اور اُن میں سے بچے نکلتے ہیں۔ بعض نے یہ بھی دیکھا
کہ چوہا مٹی خشک سے پیدا ہوا جس کا آدھا دھڑ تو مٹی تھا اور آدھا چوہا بن گیا۔ حکیم فاضل قرشی یا شائد
علامہ نے ایک جگہ لکھا ہے کہ ایک بیمار ہم نے دیکھا جس کا کان ماؤف ہو کر بہرہ ہو گیا تھا۔ پھر کان کے
نیچے ایک ناسور سا پیدا ہو گیا جو آخر وہ سوراخ سے ہو گئے ۔ اس سوراخ کی راہ سے وہ برا برسن لیتا تھا گویا
خدا نے اس کے لئے دوسرا کان عطا کیا جالینوس سے سوال کیا گیا کہ کیا انسان آنکھوں کی راہ
سے سُن سکتا تھا ؟ اُس نے جواب دیا کہ ہنوز تجربہ شہادت نہیں دیتا لیکن ممکن ہے کہ کوئی ایسی مشارکت
کانوں اور آنکھوں کی مخفی ہو جو کسی ہاتھ کے عمل سے یا کسی سماوی موجب سے ظہور پذیر ہو کر اس خاصیت
کے ظہور کا موجب ہو جائے ۔ کیونکہ ابھی علم استدراک خواص مُختتم نہیں ۔ ڈاکٹر برفی آرنے اپنے
سفرنامہ کشمیر میں پیر پنجال کی چڑھائی کی تقریب بیان پر بطور پر بطور ایک عجیب حکایت کے لکھا ہے کہ جو ترجمہ
کتاب مذکور کے صفحہ ۸۰ میں درج ہے کہ ایک جگہ پتھروں کے ہلانے جلانے سے ہم کو ایک بڑا سیاہ بچھو
نظر پڑا جس کو ایک نو جوان مغل نے جو میری جان پہچان والوں میں سے تھا اٹھا کر اپنی مٹھی میں دبا لیا اور
پھر میرے نوکر کے اور میرے ہاتھ میں دے دیا۔ مگر اُس نے ہم میں سے کسی کو بھی نہ کاٹا۔ اس نو جوان
سوار نے اس کا باعث یہ بیان کیا کہ میں نے اس پر قرآن کی ایک آیت پڑھ کر پھونک دی ہے اور اسی
عمل سے اکثر بچھوؤں کو پکڑ لیتا ہوں ۔ اور صاحب کتاب فتوحات و فصوص جو ایک بڑا بھارا نامی فاضل اور لیتا بڑا
علوم فلسفہ وتصوف میں بڑا ماہر ہے۔ وہ اپنی کتاب فتوحات میں لکھتا ہے کہ ہمارے مکان پر ایک فلسفی اور
کہ
کسی دوسرے کی خاصیت احراق آگ میں کچھ بحث ہو کر اس دوسرے شخص نے یہ عجیب بات دکھلاؤ
فلسفی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر کوئلوں کی آگ میں جو ہمارے سامنے مجمع میں پڑی ہوئی تھی ڈال
دیا اور کچھ عرصہ اپنا اور فلسفی کا ہاتھ آگ پر رہنے دیا مگر آگ نے اُن دونوں ہاتھوں میں سے کسی پر ایک ذرا
بھی اثر نہ کیا۔ اور راقم اس رسالہ نے ایک درویش کو دیکھا کہ وہ سخت گرمی کے موسم میں یہ آیت قرآنی
پڑھ کر وَ إِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ لے زنبور کو پکڑ لیتا تھا اور اُس کی نیش زنی سے بکلی
محفوظ رہتا تھا اور خود اس راقم کے تجربہ میں بعض تاثیرات عجیبہ آیت قرآنی کی آچکی ہیں جن سے
عجائبات قدرت حضرت باری جلشانہ معلوم ہوتے ہیں۔ غرض یہ عجائب خانہ دنیا کا بے شمار عجائبات سے بھرا
ہوا ہے۔ جو دانا اور شریف حکیم گذرے ہیں انہوں نے اپنی چند معدود معلومات پر ہرگز ناز نہیں کیا اور وہ
اس بات کو بہت بے شرمی اور گستاخی سمجھتے رہے ہیں کہ اپنے محدود تجربہ کا نام خدائے تعالیٰ کا قانون قدرت
رکھیں ۔۔۔ کیا جس نے یہ پُر بہار آسمان جو مہر و ماہ اور ستاروں کے چراغوں سے سج رہا ہے اور یہ رشک
گلزار زمین جو رنگا رنگ مخلوقات سے آباد ہو رہی ہے بغیر ایک ذرہ مشقت اٹھانے کے صرف اپنے ارادہ سے
پیدا کر دیا اس کی قدرتوں کا کوئی انتہا پا سکتا ہے؟ سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۹۰ تا ۱۰۱)
یہ ایک ستر ربوبیت ہے جو کلمات اللہ سے مخلوقات الہی پیدا ہو جاتی ہے اس کو اپنی اپنی سمجھ کے موافق
ہر یک شخص ذہن نشین کر سکتا ہے۔ چاہے اس طرح سمجھ لے کہ مخلوقات کلمات الہی کے اخلال و آثار ہیں
یا ایسا سمجھ سکتا ہے کہ خود کلمات الہی ہی ہیں جو بقدرت الہی مخلوقیت کے رنگ میں آ جاتے ہیں ۔ کلام الہی
کی عبارت ان دونوں معنوں کے سمجھنے کے لئے وسیع ہے اور بعض مواضع قرآن کی ظاہر عبارت میں
مخلوقات کا نام کلمات اللہ رکھا گیا ہے جو تجلیات ربوبیت سے بقدرت الہی لوازم و خواص جدیدہ حاصل کر
سے ہے
کے حدوث کے کامل رنگ سے رنگین ہو گئے ہیں اور در حقیقت یہ ایک سر ان اسرار خالقیت میں سے
جو عقل کے چرخ پر چڑھا کر اچھی طرح سمجھ میں نہیں آ سکتے اور عوام کے لئے سیدھا راہ سمجھنے کا یہی ہے کہ
خدائے تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کرنا چاہا وہ ہو گیا اور سب کچھ اسی کا پیدا کردہ اور اُسی کی مخلوق اور اُسی کے
دست قدرت سے نکلا ہوا ہے۔ لیکن عارفوں پر کشفی طور سے بعد مجاہدات یہ کیفیت حدوث کھل جاتی ہے
ا الشعراء : ١٣١
اور نظر کشفی میں کچھ ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام ارواح واجسام کلمات اللہ ہی ہیں۔ جو بحکمت کا ملہ الہی
پیرا یہ حدوث و مخلوقیت سے متلبس ہو گئے ہیں ۔ مگر اصل محکم جس پر قدم مارنا اور قائم رہنا ضروری ہے یہ
ہے کہ ان کشفیات و معقولات سے قدر مشترک لیا جائے یعنی یہ کہ خدائے تعالیٰ ہر یک چیز کا خالق اور
محدث ہے اور کوئی چیز کیا ارواح اور کیا اجسام بغیر اس کے ظہور پذیر نہیں ہوئے اور نہ ہو سکتی ہے کیونکہ
کلام الہی کی عبارت اس جگہ در حقیقت زوالوجوہ ہے اور جس قدر قطع اور یقین کے طور پر قرآن شریف
ہدایت کرتا ہے وہ یہی ہے کہ ہر یک چیز خدائے تعالیٰ سے ظہور پذیر و وجود پذیر ہوئی ہے اور کوئی چیز بغیر
اس کے پیدا نہیں ہوئی اور نہ خود بخود ہے۔ سو اس قدر اعتقاد ابتدائی حالت کے لئے کافی ہے۔ پھر آگے
معرفت کے میدانوں میں سیر کرنا جس کو نصیب ہو گا اس پر بعد مجاہدات خود وہ کیفیت کھل جائے گی ۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ! ۔
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ جلد ۲ صفحه ۱۷۳ تا ۱۷۵ حاشیه )
اس جگہ اس نکتہ کا بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ خدائے تعالیٰ جو علت العلل ہے جس کے وجود کے
ساتھ تمام وجودوں کا سلسلہ وابستہ ہے جب وہ کبھی مربیانہ یا قاہرانہ طور پر کوئی جنبش اور حرکت ارادی کسی
امر کے پیدا کرنے کے لئے کرتا ہے تو وہ حرکت اگر اتم اور اکمل طور پر ہو تو جمیع موجودات کی حرکت کو
مستلزم ہوتی ہے اور اگر بعض شیون کے لحاظ سے یعنی جزئی حرکت ہو تو اُسی کے موافق عالم کے بعض اجزاء
میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ خدائے عز و جل کے ساتھ اُس کی تمام مخلوقات اور
جمیع عالموں کا جو علاقہ ہے وہ اُس علاقہ سے مشابہ ہے جو جسم کو جان سے ہوتا ہے اور جیسے جسم کے تمام
اعضاء روح کے ارادوں کے تابع ہوتے ہیں اور جس طرف رُوح جھکتی ہے اُسی طرف وہ جھک جاتے
ہیں۔ یہی نسبت خدائے تعالیٰ اور اس کی مخلوقات میں پائی جاتی ہے۔ اگر چہ میں صاحب فصوص کی طرح
حضرت واجب الوجود کی نسبت یہ تو نہیں کہتا کہ خَلَقَ الأَشْيَاءَ وَ هُوَ عَيْنُهَا مگر یہ ضرور کہتا ہوں خَلَقَ
الأَشْيَاءَ وَهُوَ كَعَيْنِهَا - هذَا الْعَالَمُ كَصَرُحٍ مُّمَرَّدٍ مِنْ قَوَارِيرَ وَمَا الطَّاقَةُ
العُظمى يَجْرِي تَحْتَهَا وَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ يُخَيَّلُ فِي عُيُونٍ قَاصِرَةٍ كَأَنَّهَا هُوَ ۔
يَحْسَبُونَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُؤَكِّرَاتٍ بِذَاتِهَا وَلَا مُؤَكِّرَ إِلَّا هُوَ -
حکیم مطلق نے میرے پر یہ راز سر بستہ میرے پر یہ راز سر بستہ کھول دیا ہے کہ یہ تمام عالم معہ اپنے جمیع ا جميع اجزاء کے اس
ا العنكبوت : ٧٠
علت العلل کے کاموں اور ارادوں کی انجام دہی کے لئے سچ مچ اس اعضاء کی طرح واقع ہے جو
خود بخود قائم نہیں بلکہ ہر وقت اس روح اعظم سے قوت پاتا ہے۔ جیسے جسم کی تمام قوتیں جان کی طفیل سے
ہی ہوتی ہیں اور یہ عالم جو اس وجود اعظم کے لئے قائم مقام اعضاء کا ہے۔ بعض چیزیں اس میں ایسی
ہیں کہ گویا اس کے چہرہ کا نور ہیں جو ظاہری یا باطنی طور پر اس کے ارادوں کے موافق روشنی کا کام دیتی
ہیں اور بعض ایسی چیزیں ہیں کہ گویا اس کے ہاتھ ہیں اور بعض ایسی ہیں کہ گویا اُس کے پیر ہیں اور بعض
اس کے سانس کی طرح ہیں ۔ غرض یہ مجموعہ عالم خدائے تعالیٰ کے لئے بطور ایک اندام کے واقعہ ہے۔
اور تمام آب و تاب اس اندام کی اور ساری زندگی اس کی اسی روح اعظم سے ہے جو اس کی قیوم ہے۔
اور جو کچھ اس قیوم کی ذات میں ارادی حرکت پیدا ہوتی ہے وہی حرکت اس اندام کے کل اعضاء یا بعض
میں جیسا کہ اُس قیوم کی ذات کا تقاضا ہو پیدا ہو جاتی ہے۔
اس بیان مذکورہ بالا کی تصویر دکھلانے کے لئے تخیلی طور پر ہم فرض کر سکتے ہیں کہ قیوم العالمین ایک
ایسا وجود اعظم ہے جس کے لئے بے شمار ہاتھ بے شمار پیر اور ہر یک عضو اس کثرت سے ہے کہ تعداد سے
خارج اور لا انتہا عرض اور طول اور طول رکھتا ہے اور تندوے کی طرح اس وجود اعظم راعظم کی تاریں بھی ہیں جو صفحہ ہستی
کے تمام کناروں تک پھیل رہی ہیں اور کشش کا کام دے رہی ہے یہ وہی اعضاء ہیں جن کا دوسرے
لفظوں میں عالم نام ہے۔ جب قیوم عالم کوئی حرکت جزوی یا کلی کرے گا تو اس کی حرکت کے ساتھ
اس کے اعضاء میں حرکت پیدا ہو جانا ایک لازمی امر ہوگا اور وہ اپنے تمام ارادوں کو انہیں اعضاء کے
ذریعہ سے ظہور میں لائے گا نہ کسی اور طرح سے۔ پس یہی ایک عام فہم مثال اس روحانی امر کی ہے کہ جو
کہا گیا ہے کہ مخلوقات کی ہر یک جزو خدائے تعالیٰ کے ارادوں کی تابع اور اُس کے مقاصد مخفیہ کو اپنے
خادمانہ چہرہ میں ظاہر کر رہی ہے۔ اور کمال درجہ کی اطاعت سے اُس کے ارادوں کی راہ میں محو ہو رہی
ہے۔ اور یہ اطاعت اس قسم کی ہرگز نہیں ہے جس کی صرف حکومت اور زبردستی پر بنا ہو بلکہ ہر یک چیز
کو خدائے تعالیٰ کی طرف ایک مقناطیسی کشش پائی جاتی ہے اور ہر ایک ذرہ ایسا بالطبع اس کی طرف جھکا
ہوا معلوم ہوتا ہے جیسے ایک وجود کے متفرق اعضاء اُس وجود کی طرف جھکے ہوئے ہوتے ہیں۔ پس
در حقیقت یہی سچ ہے اور بالکل سچ ہے کہ یہ تم سچ ہے کہ یہ تمام عالم اُس وجود اعظم کے لئے ! لئے بطور اعضاء کے واقعہ ہے
اور اسی وجہ سے وہ قیوم العالمین کہلاتا ہے کیونکہ جیسی جان اپنے بدن کی قیوم ہوتی ہے ایسا ہی وہ تمام
مخلوقات کا قیوم ہے۔ اگر ایسان ایسا نہ ہوتا تو نظام عالم کا بالکل بگڑ جاتا۔
ہر یک ارادہ اس قوم کا خواہ وہ ظاہری ہے یا باطنی ۔ دینی ہے یا دنیوی اسی مخلوقات کے توسط کا وہ ۔
سے ظہور پذیر ہوتا ہے اور کوئی ایسا ارادہ نہیں کہ بغیر ان وسائط کے زمین پر ظاہر ہوتا ہو۔ یہی قدیمی
قانون قدرت ہے کہ جو ابتداء سے بندھا ہوا چلا آتا ہے۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۸ تا ۹۱)
اس میں کلام کی جگہ نہیں کہ جو کچھ اجرام فلکی اور عناصر میں جسمانی اور فانی طور پر صفات پائی جاتی ہیں
وہ روحانی اور ابدی طور پر خدا تعالیٰ میں موجود ہیں ۔ اور خدا تعالیٰ نے یہ بھی ہم پر کھول دیا ہے کہ سورج
وغیرہ بذات خود کچھ چیز نہیں ہیں۔ یہ اسی کی طاقت زبردست ہے جو پردہ میں ہر ایک کام کر رہی ہے۔
وہی ہے جو چاند کو پردہ پوش اپنی ذات کا بنا کر اندھیری راتوں کو روشنی بخشتا ہے جیسا کہ وہ تاریک دلوں
میں خود داخل ہو کر اُن کو منور کر دیتا ہے اور آپ انسان کے اندر بولتا ہے۔ وہی ہے جو اپنی طاقتوں پر
سورج کا پردہ ڈال کر دن کو ایک عظیم الشان روشنی کا مظہر بنا دیتا ہے اور مختلف فصلوں میں مختلف اپنے کام
ظاہر کرتا ہے۔ اُسی کی طاقت آسمان سے برستی ہے جو مینہ کہلاتی ہے اور خشک زمین کو سر سبز کر دیتی ہے اور
پیاسوں کو سیراب کر دیتی ہے۔ اُسی کی طاقت آگ میں ہو کر جلاتی ہے اور ہوا میں ہو کر دم کو تازہ کرتی
اور پھولوں کو شگفتہ کرتی اور بادلوں کو اٹھاتی اور آواز کو کانوں تک پہنچاتی ہے۔ یہ اُسی کی طاقت ہے کہ
زمین کی شکل میں مجسم ہو کر نوع انسان اور حیوانات کو اپنی پشت پر اٹھا رہی ہے۔ رہی ہے۔ مگر کیا یہ چیزیں خدا
ہیں؟ نہیں بلکہ مخلوق مگر ان کے اجرام میں خدا کی طاقت ایسے طور سے پیوست ہو رہی ہے کہ جیسے قلم
کے ساتھ ہاتھ ملا ہوا ہے۔ اگر چہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ قلم لکھتی ہے مگر قلم نہیں لکھتی بلکہ ہاتھ لکھتا ہے یا مثلاً
ایک لوہے کا ٹکڑا جو آگ میں پڑ کر آگ کی شکل میں بن گیا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ جلاتا ہے اور
روشنی بھی دیتا ہے۔ مگر دراصل وہ صفات اس کی نہیں بلکہ آگ کی ہیں۔ اسی طرح تحقیق کی نظر سے یہ بھی دیتا وہ یہ
سچ ہے کہ جس قدر اجرام فلکی و عناصر ارضی بلکہ ذرہ ذرہ عالم سفلی اور علوی کا مشہود اور محسوس ہے یہ سب
باعتبار اپنی مختلف خاصیتوں کے جو اُن میں پائی جاتی ہیں خدا کے نام ہیں اور خدا کی صفات ہیں اور خدا کی
طاقت ہے جو ان کے اندر پوشیدہ طور پر جلوہ گر ہے اور یہ سب ابتداء میں اسی کے کلمے تھے جو اس کی
قدرت نے ان کو مختلف رنگوں میں ظاہر کر دیا۔ نادان سوال کرے گا کہ خدا کے کلمے کیونکر مجسم ہوئے۔ کیا
خدا اُن کے علیحدہ ہونے سے کم ہو گیا۔ مگر اس کو سوچنا چاہئے کہ آفتاب سے جو ایک آتشی شیشی آگ
حاصل کرتی ہے وہ آگ کچھ آفتاب میں سے کم نہیں کرتی ۔ ایسا ہی جو کچھ چاند کی تاثیر سے پھلوں میں
فربہی آتی ہے وہ چاند کوڈ بلا نہیں کر دیتی۔ یہی خدا کی معرفت کا ایک بھید اور تمام نظام روحانی کا مرکز ہے
کہ خدا کے کلمات سے ہی دنیا کی پیدائش ہے۔
نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۲۴،۴۲۳)
جب میں ان بڑے بڑے اجرام کو دیکھتا ہوں اور اُن کی عظمت اور عجائبات پر غور کرتا ہوں اور دیکھتا
ہوں کہ صرف ارادہ الہی سے اور اس کے اشارہ سے ہی سب کچھ ہو گیا تو میری روح بے اختیار بول
اُٹھتی ہے کہ اے ہمارے قادر خدا تو کیا ہی بزرگ قدرتوں والا ہے۔ تیرے کام کیسے عجیب اور وراء العقل
ہیں۔ نادان ہے وہ جو تیری قدرتوں سے انکار کرے اور احمق ہے وہ جو تیری نسبت یہ اعتراض پیش کرے کہ
اس نے ان چیزوں کو کس مادہ سے بنایا ؟
(نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۲۵ حاشیہ )
خدا تعالیٰ جو ہمارا خدا کہلاتا ہے اُس کی خُدائی کی اصل حقیقت ہی یہی ہے کہ وہ ایک مبدء فیض وجود ہے
جس کے ہاتھ سے سب وجودوں کا نمود ہے۔ اُسی سے اس کا استحقاق معبودیت پیدا ہوتا ہے اور اسی سے ہم
بخوشی دل قبول کرتے ہیں کہ اس کا ہمارے بدن و دل و جان پر قبضہ استحقاقی قبضہ ہے۔ کیونکہ ہم کچھ بھی نہ
تھے اسی نے ہم کو وجود بخشا۔ پس جس نے عدم سے ہمیں موجود کیا وہ کامل استحقاق سے ہمارا مالک ہے۔
(شحنه حق ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۲۸، ۴۲۹)
بہو کا نام ۔
اصل بات یہ ہے کہ خدا کی قدرت میں جو ایک خصوصیت ہے جس سے وہ خدا کہلاتا ہے وہ روحانی
اور جسمانی قوتوں کے پیدا کرنے کی خاصیت ہے۔ مثلاً جانداروں کے جسم کو جو اوس نے آنکھیں عطا کی
ہیں اس کام میں اس کا اصل کمال یہ نہیں ہے کہ اُس نے یہ آنکھیں بنائیں بلکہ کمال یہ ہے کہ اُس نے
ذرات جسم میں پہلے سے یہ پوشیدہ طاقتیں پیدا کر رکھی تھیں جن میں بینائی کا نور پیدا ہو سکے ۔ پس اگر وہ
طاقتیں خود بخود ہیں تو د ہیں تو پھر خدا کچھ بھی چیز نہیں۔ کیونکہ بقول شخصے کر ر کھی ۔ شخص کہ گھی سنوارے سالنا بڑی بہو کا نام
اس بینائی کو وہ طاقتیں پیدا کرتی ہیں خدا کو اس میں کچھ دخل نہیں اور اگر ذرات عالم میں وہ طاقتیں نہ ہوتیں تو
خدائی بے کار رہ جاتی ۔ پس ظاہر ہے کہ خدائی کا تمام مدار اس پر ہے کہ اوس نے روحوں اور ذرات عالم
کی تمام قوتیں خود پیدا کی ہیں اور کرتا ہے اور خود اُن میں طرح طرح کے خواص رکھے ہیں اور رکھتا ہے۔
پس وہی خواص جوڑنے کے وقت اپنا کرشمہ دکھلاتے ہیں ۔ اور اسی وجہ سے خدا کے ساتھ کوئی موجد برابر
نہیں ہو سکتا کیونکہ گو کوئی شخص ریل کا موجد ہو یا تا ر کا یا فوٹو گراف کا یا پریس کا یا کسی اور صنعت کا اس کو
اقرار کرنا پڑتا ہے کہ وہ ان قوتوں کا موجد نہیں جن قوتوں کے استعمال سے وہ کسی صنعت کو طیار کرتا ہے۔
بلکہ یہ تمام موجد بنی بنائی قوتوں سے کام لیتے ہیں جیسا کہ انجن چلانے میں بھاپ کی طاقتوں سے کام لیا
جاتا ہے۔ پس فرق یہی ہے کہ خدا نے عصر وغیرہ میں یہ طاقتیں خود پیدا کی ہیں ۔ مگر یہ لوگ خود طاقتیں
اور قوتیں پیدا نہیں کر سکتے ۔ پس جب تک خدا کو ذرات عالم اور ارواح کی تمام قوتوں کا موجد نہ ٹھہرایا
جائے تب تک خدائی اُس کی ہرگز ثابت نہیں ہو سکتی اور اس صورت میں اس کا درجہ ایک معمار یا نجار
یا حداد یا گلگو سے ہرگز زیادہ نہیں ہوگا۔ یہ ایک بدیہی بات ہے جو رڈ کے قابل نہیں ۔
نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۸۴،۳۸۳)
ہم اپنے کامل ایمان اور پوری معرفت سے یہ گواہی دیتے ۔ ی دیتے ہیں کہ یہ اصول آریہ سماجیوں کا ہرگز درست
نہیں کہ ارواح اور ذرات اپنی تمام قوتوں کے ساتھ قدیم اور انادی اور غیر مخلوق ہیں۔ اس سے تمام وہ
رشتہ ٹوٹ جاتا ہے جو خدا میں اور اوس کے بندوں میں ہے۔ یہ ایک نیا اور مکروہ مذہب ہے جو پنڈت دیانند
نے پیش کیا ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ وید سے کہاں تک اس مذہب کا تعلق ہے لیکن ہم اس پر بحث کرتے
ہیں کہ یہ اصول جو آریہ سماجیوں نے اپنے ہاتھ سے شائع کیا ہے یہ عقل سلیم کے نزدیک کامل معرفت اور
کامل غور اور کامل سوچ کے بعد ہرگز درست نہیں۔ سناتن دھرم کا اصول جو اس کے مقابل پر پڑا ہوا ہے اس
کو اگر چہ ویدانت کے بے جا مبالغہ نے بدشکل کر دیا ہے اور ویدانتوں کی افراط نے بہت سے اعتراضات کا
موقعہ دے دیا ہے تاہم اس میں سچائی کی ایک چمک ہے۔ اگر اس عقیدے کو زوائد سے الگ کر دیا جائے تو
ما حصل اس کا یہی ہوتا ہے کہ ہر ایک چیز پر میشر کے ہی ہاتھ سے نکلی ہے۔ پس اس صورت میں تمام شبہات
دور ہو جاتے ہیں اور ماننا پڑتا ہے کہ بموجب اصول سناتن دھرم کے وید کا عقیدہ بھی یہی ہے کہ یہ تمام
ارواح اور ذرات اجسام اور ان کی قوتیں اور طاقتیں اور گن اور خا صیتیں خدا کی طرف سے ہیں۔
نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۹ اصفحہ ۳۸۷)
قرآن شریف نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ انسان مع اپنی روح اور تمام قوتوں اور ذرہ ذا ذرہ وجود کے خدا
کی مخلوق ہے۔ جس کو اُس نے پیدا کیا۔ لہذا قرآن شریف کی تعلیم کی رُو سے ہم خدا تعالیٰ کے خالص
ملک ہیں اور اُس پر ہمارا کوئی بھی حق نہیں ہے جس کا ہم اُس سے مطالبہ کریں۔ یا جس کے ادا نہ کرنے
کی وجہ سے وہ ملزم ٹھہر سکے۔ اس لئے ہم اپنے مقابل پر خدا کا نام منصف نہیں رکھ سکتے بلکہ ہم بالکل
تہی دست ہونے کی وجہ سے اُس کا نام رحیم رکھتے ہیں ۔ غرض منصف کہنے کے اندر یہ شرارت مخفی ہے کہ
گویا ہم اس کے مقابل پر کوئی حقوق رکھتے ہیں اور اُس حق کے ادا نہ کرنے کی صورت میں اس کو حق تلفی کی
طرف منسوب کر سکتے ہیں ۔
چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۶)
لیکن قرآن شریف نے وید کی طرح بے وجہ اور محض زبردستی کے طور پر اللہ جل شانہ کو تمام ارواح اور
ہر ایک ذرہ ذرہ اجسام کا مالک نہیں ٹھہرایا ۔ بلکہ اُس کی ایک وجہ بیان کی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔ کا
لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا
( ترجمہ ) یعنی زمین اور آسمان اور جو کچھ اُن میں ہے سب خدا تعالیٰ کی ملکیت ہے کیونکہ وہ سب چیزیں
وہ
اسی نے پیدا کی ہیں اور پھر ہر ایک مخلوق کی طاقت اور کام کی ایک حد مقرر کر دی ہے تا - تا محدود چیزیں ایک
محدد پر دلالت کریں جو خدا تعالیٰ ہے ۔ سو ہم دیکھتے ہیں کہ جیسا کہ اجسام اپنے اپنے حدود میں مقید ہیں
اور اس حد سے باہر نہیں ہو سکتے ۔ اسی طرح ارواح بھی مقید ہیں اور اپنی مقررہ طاقتوں سے زیادہ کوئی
طاقت پیدا نہیں کر سکتے ۔ اب پہلے ہم اجسام کے محدود ہونے کے بارہ میں بعض مثالیں پیش کرتے
ہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ مثلاً چاند ایک مہینہ میں اپنا دورہ ختم کر لیتا ہے یعنی انتیس یا تین دن تک مگر سورج
تین سو چوسٹھ دن میں اپنے دورہ کو پورا کرتا ہے ۔ اور سورج کو یہ طاقت نہیں ہے کہ اپنے دورہ کو اس قدر کم
کر دے جیسا کہ چاند کے دورہ کا مقدار ہے۔ اور نہ چاند کی یہ طاقت ہے کہ اس قدر اپنے دورہ کے دن
بڑھا دے کہ جس قد ر سورج کے لئے دن مقرر ہیں ۔ اور اگر تمام دنیا اس بات کے لئے اتفاق بھی کر لے
کہ ان دونوں نیزوں کے دوروں میں کچھ کمی بیشی کر دیں تو یہ ہرگز اُن کے لئے ممکن نہیں ہوگا اور نہ خود
سورج اور چاند میں یہ طاقت ہے کہ اپنے اپنے دوروں : وروں میں کچھ تغیر، تبدل کر ڈالیں۔
پس وہ ذات جس نے ان ستاروں کو اپنی اپنی حد پر ٹھہرا رکھا ہے۔ یعنی جو ان کا محد داور حد باندھنے
والا ہے وہی خدا ہے۔ ایسا ہی انسان کے جسم اور ہاتھی کے جسم میں بڑا فرق ہے۔ اگر تمام ڈاکٹر اس بات
کے لئے اکٹھے ہوں کہ انسان اپنی جسمانی طاقتوں اور جسم کی ضخامت میں ہاتھی کے برابر ہو جاوے تو یہ
اُن کے لئے غیر ممکن ہے۔ اور اگر یہ چاہیں کہ ہاتھی محض انسان کے قد تک محدود رہے تو یہ بھی اُن کے
لئے غیر ممکن ہے ۔ پس اس جگہ بھی ایک تحدید ہے یعنی حد باندھنا۔ جیسا کہ سورج اور چاند میں ایک تحدید
ہے اور وہی تحدید ایک محد دیعنی حد باندھنے والے پر دلالت کرتی ہے یعنی اس ذات پر دلالت کرتی ہے
ا الحديد:
الفرقان :
جس نے ہاتھی کو وہ مقدار بخشا اور انسان کے لئے وہ مقدار مقرر کیا۔ اور اگر غور کر کے دیکھا جائے تو ان
تمام جسمانی چیزوں میں عجیب طور سے خدا تعالیٰ کا ایک پوشیدہ تصرف نظر آتا ہے اور عجیب طور پر اس کی
حد بندی مشاہدہ ہوتی ہے۔ ان کیڑوں کی مقدار سے لے کر جو بغیر دور بین کے دکھائی نہیں دے سکتے ان
بڑی بڑی مچھلیوں کی مقدار تک جو ایک بڑے جہاز کو بھی چھوٹے سے لقمہ کی طرح نگل سکتی ہیں حیوانی
اجسام میں ایک عجیب نظارہ حد بندی کا نظر آتا ہے۔ کوئی جانور اپنے جسم کی رُو سے اپنی حد سے باہر
نہیں جا سکتا ایسا ہی وہ تمام ستارے جو آسمان پر نظر آتے ہیں اپنی اپنی حد سے باہر نہیں جاسکتے ۔ پس یہ
حد بندی دلالت کر رہی ہے کہ در پردہ کوئی حد باندھنے والا ہے۔ یہی معنی اس مذکورہ بالا آیت کے ہیں کہ
خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا
اب واضح ہو کہ جیسا کہ یہ حد بندی اجسام میں پائی جاتی ہے۔ ایسا ہی یہ حد بندی ارواح میں بھی ثابت
ہے۔ تم سمجھ سکتے ہو کہ جس قدر انسانی روح اپنے کمالات ظاہر کر سکتا ہے ۔ یا یوں کہو کہ جس قدر کمالات کی
طرف ترقی کر سکتا ہے وہ کمالات ایک ہاتھی کی روح کو باوجود مخیم اور جسیم ہونے کے حاصل نہیں ہو سکتے ۔
اسی طرح ہر ایک حیوان کی روح بلحاظ اپنی قوتوں اور طاقتوں کے اپنے نوع کے دائرہ کے اندر محدود ہے
اور وہی کمالات حاصل کر سکتے ہیں کہ جو اس کے نوع کے لئے مقرر اور مقد رہیں ۔ پس جس طرح اجسام
کی حد بندی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اُن کا کوئی حد باندھنے والا اور خالق ہے اسی طرح ارواح کی
طاقتوں کی حد بندی اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ ان کا بھی کوئی خالق اور حد باندھنے والا ہے۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۷ تا ۱۹)
اگر دل میں یہ وہم گذرتا ہو کہ خدا نے مختلف طبائع کیوں پیدا کیں اور کیوں سب کو ایسی قوتیں
عنایت نهفر انہ فرمائیں جن سے وہ معرفت کاملہ اور محبت کاملہ کے درجہ تک پہنچ جاتے ۔ تو یہ سوال بھی خدا کے
کاموں میں ایک فضول دخل ہے جو ہرگز جائز نہیں۔ ہر یک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ تمام مخلوقات کو ایک ہی
درجہ پر رکھنا اور سب کو اعلیٰ کمالات کی قوتیں بخشنا خدا پر حق واجب نہیں ۔ یہ تو صرف اس کا فضل
ہے۔ اسے اختیار ہے جس پر چاہے کرے اور جس پر چاہے نہ کرے ۔ مثلاً تم کو خدا نے آدمی بنایا اور
گدھے کو آدمی نہ بنایا ۔ تم کو عقل دی اور اس کو نہ دی یا تمہارے لئے علم حاصل ہوا اور اس کو نہ ہوا۔ یہ
سب مالک کی مرضی کی بات ہے کوئی ایسا حق نہیں کہ تمہارا تھا اور اُس کا نہ تھا۔ غرض جس حالت میں خدا
ا الفرقان : ٣
کی مخلوقات میں صریح تفاوت مراتب پایا جاتا ہے جس کے تسلیم کرنے سے کسی عاقل کو چارہ نہیں تو کیا
مالک با اختیار کے سامنے ایسی مخلوقات جن کا موجود ہونے میں بھی کوئی حق نہیں چہ جائیکہ بڑا بننے میں کوئی
حق ہو کچھ دم مار سکتی ہے۔ خدائے تعالیٰ کا بندوں کو خلعت وجود بخشنا ایک عطا اور احسان ہے اور ظاہر ہے
کہ معطی و محسن اپنی عطا اور احسان میں کمی بیشی کا اختیار رکھتا ہے اور اگر اس کو کم دینے کا اختیار نہ ہو تو پھر
زیادہ دینے کا بھی اختیار نہ ہو۔ تو اس صورت میں وہ مالکانہ اختیارات کے نافذ کرنے سے بالکل قاصر رہ
جائے اور خود ظاہر ہے کہ اگر مخلوق کا خالق پر خواہ نخواہ کوئی حق قرار دیا جائے تو اس سے تسلسل لازم آتا
ہے کیونکہ جس درجہ پر خالق کسی مخلوق کو بنائے گا اسی درجہ پر وہ مخلوق کہہ سکتا ہے کہ میرا حق اس سے زیادہ
ہے۔ اور چونکہ خدائے تعالیٰ غیر متناہی مراتب پر بنا سکتا ہے۔ اور اس کی لا انتہا قدرت کے آگے صرف
آدمی بنانے پر فضیلت پیدائش ختم نہیں تو اس صورت میں سلسلۂ سوالات مخلوق کبھی ختم نہ ہو گا اور ہر یک
مرتبہ پیدائش پر الی غیر النہایت اس کو اپنے حق کے مطالبہ کا استحقاق حاصل ہوگا اور یہی تسلسل ہے۔
ہاں اگر یہ جستجو ہے کہ اس تفاوت مراتب رکھنے میں حکمت کیا ہے تو سمجھنا چاہئے کہ اس بارہ میں
قرآن شریف نے تین حکمتیں بیان فرمائی ہیں۔ جو عند العقل نہایت بدیہی اور روشن ہیں جن سے کوئی
عاقل انکار نہیں کر سکتا۔ اور وہ بہ تفصیل ذیل ہیں۔
اول یہ کہ تا مہمات دنیا یعنی امور معاشرت با حسن وجه صورت پذیر ہوں جیسا فرمایا ہے۔ وَقَالُوا
لَوْلَا نُزِّلَ هَذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ - أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ
رَبِّكَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ
بَعْضٍ دَرَجَتٍ لِّيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيَّا وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ لا
الجز و نمبر ۲۵۔ یعنی کفار کہتے ہیں کہ یہ قرآن مکہ اور طائف کے بڑے بڑے مال داروں اور رئیسوں میں
سے کسی بھاری رئیس اور دولتمند پر کیوں نازل نہ ہوا تا اس کی رئیسانہ شان کے شایان ہوتا۔ اور نیز اس
کے رعب اور سیاست اور مال خرچ کرنے سے جلد تر دین پھیل جاتا ۔ ایک غریب آدمی جس کے پاس
دنیا کی جائیداد میں سے کچھ بھی نہیں کیوں اس عہدہ سے ممتاز کیا گیا ؟ ( پھر آگے بطور جواب فرمایا )
أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ ۔ کیا قسام ازل کی رحمتوں کا تقسیم کرنا ان کا اختیار ہے یعنی یہ
خداوند حکیم مطلق کا فعل ہے کہ بعضوں کی استعدادیں اور ہمتیں پست رکھیں اور وہ زخارف دنیا میں پھنسے
الزخرف : ۳۳۳۲
رہے۔ اور رئیس اور امیر اور دولتمند کہلانے پر پھولتے رہے اور اصل مقصود کو بھول گئے اور بعض کو فضائل
روحانیت اور کمالات قدسیہ عنایت فرمائے اور وہ اس محبوب حقیقی کی محبت میں محو ہو کر مقرب بن گئے اور
مقبولانِ حضرت احدیت ہو گئے ۔ ( پھر بعد اس کے اس حکمت کی طرف اشارہ فرمایا کہ جو اس اختلاف
استعدادات اور تباین خیالات میں مخفی ہے ) نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَّعِيشَتَهُمُ الخ ۔ یعنی ہم نے
اس لئے بعض کو دولتمند اور بعض کو درویش اور بعض کو لطیف طبع اور بعض کو کثیف طبع اور بعض طبیعتوں کو کسی
پیشہ کی طرف مائل اور بعض کو کسی پیشہ کی طرف مائل رکھا ہے تا اُن کو یہ آسانی پیدا ہو جائے کہ بعض کے
لئے بعض کار برار اور خادم ہوں اور صرف ایک پر بھار نہ پڑے ۔ اور اس طور پر مہمات بنی آدم بآسانی
تمام چلتے رہیں۔ اور پھر فرمایا کہ اس سلسلہ میں دنیا کے مال و متاع کی نسبت خدا کی کتاب کا وجود زبا زیادہ تر
نفع رساں ہے۔ یہ ایک لطیف اشارہ ہے جو ضرورت الہام کی طرف فرمایا۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ انسان
مدنی الطبع ہے اور بجز ایک دوسرے کی مدد کے کوئی امر اس کا انجام پذیر نہیں ہو سکتا۔ مثلاً ایک روٹی کو
دیکھئے جس پر زندگانی کا مدار ہے۔ اس کے طیار ہونے کے لئے کس قدر تمدن و تعاون درکار ہے۔
زراعت کے تر د سے لے کر اس وقت تک کہ روٹی پک کر کھانے کے لائق ہو جائے بیسیوں پیشہ وروں
کی اعانت کی ضرورت ہے۔ پس اس سے ظاہر ہے کہ عام امور معاشرت میں کس قدر تعاون اور باہمی
مدد کی ضرورت ہو گی ۔ اسی ضرورت کے انصرام کے لئے حکیم مطلق نے بنی آدم کو مختلف طبیعتوں اور
استعدادوں پر پیدا کیا تاہر یک شخص اپنی استعداد اور میل طبع کے موافق کسی کام میں بہ طیب خاطر مصروف
ہو کوئی کھیتی کرے۔ کوئی آلات زراعت بناوے۔ کوئی آٹا پیسے ۔ کوئی پانی لاوے۔ کوئی روٹی پکاوے کوئی
سوت کاتے ۔ کوئی کپڑا بنے ۔ کوئی دوکان کھولے ۔ کوئی تجارت کا اسباب لاوے۔ کوئی نوکری کرے اور اس
طرح پر ایک دوسرے کے معاون بن جائیں۔ اور بعض کو بعض مدد پہنچاتے رہیں۔ پس جب ایک
دوسرے کی معاونت ضروری ہوئی تو ان کا ایک دوسرے سے معاملہ پڑنا بھی ضروری ہو گیا۔ اور جب
معاملہ اور معاوضہ میں پڑ گئے اور اس پر غفلت بھی جو استہ پر غفلت بھی جو استغراق امور دنیا کا یا کا خاصہ ہے عائد حال ہو گئی تو اُن
کے لئے ایک ایسے قانون عدل دن عدل کی ضرورت پڑی جو اُن کو ظلم اور تعدی اور بغض اور فساد اور غفلت من الله
سے روکتا رہے تا نظام عالم میں ابتری واقع نہ ہو۔ کیونکہ معاش و معاد کا تمام مدار انصاف اور خداشناسی پر
ہے۔ اور التزام انصاف و خدا ترسی ایک قانون پر موقوف ہے جس میں دقائق معدلت وحقائق معرفت الہی
بدرستی تمام درج ہوں اور سہوا یا عمداً کسی نوع کا ظلم یا کسی نوع کی غلطی نہ پائی جاوے۔ اور ایسا قانون اسی
کی طرف سے صادر ہو سکتا ہے جس کی ذات سہو و خطا وظلم و تعدی سے بکلی پاک ہو۔ اور نیز اپنی ذات
میں واجب الانقیاد اور واجب التعظیم بھی ہو۔ کیونکہ گوگوئی قانون عمدہ ہومگر قانون کا جاری کرنے والا اگر
ایسا نہ ہو جس کو باعتبار مرتبہ اپنے کے سب پر فوقیت اور حکمرانی کا حق ہو یا اگر ایسا نہ ہو جس کا وجود لوگوں
کی نظر میں ہر ایک طور کے ظلم وخبث اور خطا اور غلطی سے پاک ہو تو ایسا قانون اوّل تو چل ہی نہیں سکتا۔
اور اگر کچھ دن چلے بھی تو چند ہی روز میں طرح طرح کے مفاسد پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اور بجائے خیر کے
شر کا موجب ہو جاتا ہے۔ ان تمام وجوہ سے کتاب الہی کی حاجت ہوئی کیونکہ ساری نیک صفتیں اور ہر
یک طور کی کمالیت و خوبی صرف خدا ہی کی کتاب میں پائی جاتی ہے وبس ۔
دوم حکمت تفاوت مراتب رکھنے میں یہ ہے کہ تا نیک اور پاک لوگوں کی خوبی ظاہر ہو۔ کیونکہ ہر یک
خوبی مقابلہ ہی سے معلوم ہوتی ہے۔ جیسے فرمایا ہے اِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَهَا
لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا له الجزو نمبر ۱۵ ۔ یعنی ہم نے ہر یک چیز کو جو زمین پر ہے زمین کی
زینت بنا دیا ہے۔ تا جو لوگ صالح آدمی ہیں بمقابلہ بُرے آدمیوں کے اُن کی صلاحیت آشکارا ہو
جائے ۔ اور کثیف کے دیکھنے سے لطیف کی لطافت کھل جائے ۔ کیونکہ ضد کی حقیقت ضد ہی سے شناخت
کی جاتی ہے اور نیکوں کا قدر و منزلت بدوں ہی سے معلوم ہوتا ہے۔
سوم حکمت تفاوت مراتب رکھنے میں انواع و اقسام کی قدرتوں کا ظاہر کرنا۔ اور اپنی عظمت کی طرف
توجہ دلانا ہے۔ جیسا فرمایا مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا - وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا کے نمبر ۲۹۔
یعنی تم کو کیا ہو گیا کہ تم خدا کی عظمت کے قائل نہیں ہوتے ۔ حالانکہ اُس نے اپنی عظمت ظاہر کرنے کے
لئے تم کو مختلف صورتوں اور سیرتوں پر پیدا کیا یعنی اختلاف استعدادات و طبائع اسی غرض سے حکیم مطلق
نے کیا تا اُس کی عظمت و قدرت شناخت کی جائے۔ جیسا دوسری جگہ بھی فرمایا ہے۔ وَاللهُ خَلَقَ
كُلَّ دَابَّةٍ مِنْ مَّاءِ فَمِنْهُمْ مَّنْ يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ ۚ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَمْشِي عَلَى
رِجْلَيْنِ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَمْشِي عَلَى اَرْبَعٍ يَخْلُقُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ الجزو نمبر ۱۸ یعنی خدا نے ہر یک جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ سو بعض جاندار پیٹ
پر چلتے ہیں اور بعض اور بعض دو پانوں پر بو پر بعض چار پانوں پر ۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا پیدا کرتا ہے۔ کرتا ہے۔ خدا ہر چیز پر قادر
ہے۔ یہ بھی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا نے یہ مختلف چیزیں اس لئے بنائیں کہ تا مختلف قدرتیں
ط
ا الكهف : 8
نوح : ۱۴، ۱۵
النور : ۴۶