قرآن مجید
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 8
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نه
آؤ
عیسائیو!
نور حق دیکھو! راہ حق پاؤ
جس قدر خوبیاں ہیں فرقاں میں
کہیں انجیل میں تو دکھلاؤ
سر به
خالق ہے اُس کو یاد کرو
یونہی مخلوق کو
بہکاؤ
کب تلک جھوٹ سے کرو گے پیار
کچھ تو سچ کو بھی کام فرماؤ
کچھ تو خوف خدا کرو لوگو! کچھ تو لوگو خدا
شرماؤ
اس جہاں کو بقا نہیں پیارو
نہیں پیارو
سے
عیش دنیا
سدا
یہ
تو رہنے کی جا نہیں پیارو
کوئی اس میں رہا نہیں پیارو
اے عزیزو! سنو کہ بے قرآں
حق کو ملتا نہیں کبھی انساں
جن کو اس نور کی خبر ہی نہیں
ان
پہ اس یار کی نظر ہی نہیں
ہے یہ فرقاں میں اک عجیب اثر
کہ بناتا
ہے عاشق دلبر
مجھ سے اُس دلستاں کا حال سنیں
مجھ سے وہ صورت و جمال سُنیں
آنکھ پھوٹی تو خیر کان سہی
نہ سہی یونہی امتحان سہی
براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۹۸ تا ۳۰۰)
قرآن عمیق حکمتوں سے پُر ہے اور ہر ایک تعلیم میں انجیل کی نسبت حقیقی نیکی کے سکھلانے کے
لئے آگے قدم رکھتا ہے بالخصوص سچے اور غیر متغیر خدا کے دیکھنے کا چراغ تو قرآن ہی کے ہاتھ میں
ہے۔ اگر وہ دنیا میں نہ آیا ہوتا تو خدا جانے دنیا میں مخلوق پرستی کا عدد کس نمبر تک پہنچ جاتا۔ سوشکر کا
مقام ہے کہ خدا کی وحدانیت جو زمین سے گم ہوگئی تھی دوبارہ قائم ہو گئی۔
(تحفہ قیصریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۸۲)
قرآن شریف ایک ایسی پُر حکمت کتاب ہے جس نے طب روحانی کے قواعد کلیہ کو یعنی دین کے
اصول کو جو دراصل طب روحانی ہے طب جسمانی کے قواعد کلیہ کے ساتھ تطبیق دی ہے۔ اور یہ تطبیق ایک
ایسی لطیف ہے جو صد ہا معارف اور حقائق کے کھلنے کا دروازہ ہے۔ اور سچی اور کامل تفسیر قرآن شریف کی ایسی لطیف ہے جو
وہی شخص کر سکتا ہے جو طب جسمانی کے قواعد کلیہ پیش نظر رکھ کر قرآن شریف کے بیان کردہ قواعد میں نظر
ڈالتا ہے۔ ایک دفعہ مجھے بعض محقق اور حاذق طبیبوں کی بعض کتابیں کشفی رنگ میں دکھلائی گئیں جو طب
جسمانی کے قواعد کلیہ اور اصول علمیہ اور ستہ ضرور یہ وغیرہ کی بحث پر مشتمل اور متضمن تھیں جن میں طبیب
حاذق قرشی کی کتاب بھی تھی اور اشارہ کیا گیا کہ یہی تفسیر قرآن ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ علم الابدان
اور علم الادیان میں نہایت گہرے اور عمیق تعلقات ہیں اور ایک دوسرے کے مصدق ہیں اور جب میں
نے ان کتابوں کو پیش نظر رکھ کر جو طب جسمانی کی کتابیں تھیں قرآن شریف پر نظر ڈالی تو وہ عمیق در عمیق
طب جسمانی کے قواعد کلیہ کی باتیں نہایت بلیغ پیرا یہ میں قرآن شریف میں موجود پائیں ۔
(چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۰۲ ۱۰۳)
جو کتاب ابتدائے آفرینش کے وقت آئی ہو گی اس کی نسبت عقل قطعی طور پر تجویز کرتی ہے کہ وہ کامل ہوگی ۔
کتاب نہیں ہوگی بلکہ وہ صرف اس اوستاد کی طرح ہو گی جو ابجد خواں بچوں کو تعلیم دیتا ہے۔ صاف ظاہر ہوگی
ہے کہ ایسی ابتدائی تعلیم میں بہت لیاقت کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ہاں جس زمانہ میں انسانی تجربہ نے ترقی
کی اور نیز نوع انسان کئی قسم کی غلطیوں میں پڑ گئی۔ تب باریک تعلیم کی حاجت پڑی۔ بالخصوص جب
گمراہی کی تاریکی دنیا میں بہت پھیل گئی اور انسانی نفوس کئی قسم کی علمی اور عملی ضلالت میں مبتلا ہو گئے تب
ایک اعلیٰ اور اکمل تعلیم کی حاجت پڑی اور وہ قرآن شریف ہے لیکن ابتدائے زمانہ کی کتاب کے لئے
اعلیٰ درجہ کی تعلیم کی ضرورت نہ تھی کیونکہ ابھی انسانی نفوس سادہ تھے اور ہنوز اُن میں کوئی ظلمت اور
ضلالت جاگزین نہیں ہوئی تھی۔ ہاں اُس کتاب کے لئے اعلیٰ تعلیم کی ضرورت تھی جو انتہائی درجہ کی
ضلالت کے وقت ظاہر ہوئی اور ان لوگوں کی اصلاح کے لئے آئی جن کے دلوں میں عقائد فاسدہ راسخ
ہو چکے تھے اور اعمال قبیحہ ایک عادت کے حکم میں ہو گئے تھے۔
چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۷۰ حاشیہ )
پھر ہم اصل مدعا کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ یہ بات فی الواقع صحیح اور درست ہے کہ
ابتدائے آفرینش میں بھی ایک الہامی کتاب نوع انسان کو ملی تھی ۔ مگر وہ وید ہرگز نہیں ہے اور موجودہ وید
کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا اس پاک ذات کی توہین ہے۔ اس جگہ اگر کوئی یہ سوال کرے کہ
ابتدائے زمانہ میں صرف ایک الہامی کتاب انسانوں کو کیوں دی گئی۔ ہر ایک قوم کے لئے جدا جدا
کتا بیں کیوں نہ دی گئیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ابتدائے زمانہ میں انسان تھوڑے تھے اور اس تعداد
سے بھی کم تر تھے جو ان کو ایک قوم کہا جائے۔ اس لئے اُن کے لئے صرف ایک کتاب کافی تھی۔ پھر بعد
اس کے جب دنیا میں انسان پھیل گئے اور ہر ایک حصہ زمین کے باشندوں کا ایک قوم بن گئی اور باعث
دور دراز مسافتوں کے ایک قوم دوسری قوم کے حالات سے بالکل بے خبر ہوگئی ایسے زمانوں میں خدا تعالیٰ
کی حکمت اور مصلحت نے تقاضا فرمایا کہ ہر ایک قوم کے لئے جدا جدا رسول اور الہامی کتابیں دی
جائیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور پھر جب نوع انسان نے دنیا کی آبادی میں ترقی کی اور ملاقات کے لئے راہ
کھل گئی اور ایک ملک کے لوگوں کو دوسرے ملک کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے سامان میسر
آگئے اور اس بات کا علم ہو گیا کہ فلاں فلاں حصہ زمین پر نوع انسان رہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کا ارادہ ہوا کہ
ان سب کو پھر دوبارہ ایک قوم کی طرح بنا دیا جائے اور بعد تفرقہ کے پھر ان کو جمع کیا جاوے تب خدا نے
تمام ملکوں کے لئے ایک کتاب بھیجی اور اس کتاب میں حکم فرمایا کہ جس جس زمانہ میں یہ کتاب مختلف
ممالک میں پہنچے ان کا فرض ہو گا کہ ان کو قبول کر لیں اور اُس پر ایمان لاویں اور وہ کتاب قرآن شریف
ہے جو تمام ملکوں کا باہمی رشتہ قائم کرنے کے لئے آئی ہے۔ قرآن سے پہلی سب کتابیں مختص القوم کہلاتی
تھیں یعنی صرف ایک قوم کے لئے ہی آتی تھیں۔ چنانچہ شامی فارسی ہندی چینی مصری رومی یہ سب قو میں
تھیں جن کے لئے جو کتابیں یا رسول آئے وہ صرف اپنی قوم تک محدود تھے دوسری قوم سے اُن کو کچھ تعلق
اور واسطہ نہ تھا۔ مگر سب کے بعد قرآن شریف آیا جو ایک عالمگیر کتاب ہے۔ اور کسی خاص قوم کے لئے
نہیں بلکہ تمام قوموں کے لئے ہے۔ ایسا ہی قرآن شریف ایک ایسی اُمت کے لئے آیا جو آہستہ آہستہ
ایک ہی قوم بننا چاہتی تھی ۔ سواب زمانہ کے لئے ایسے سامان میسر آگئے ہیں جو مختلف قوموں کو وحدت کا
رنگ بخشتے جاتے ہیں۔ باہمی ملاقات جو اصل جڑ ایک قوم بننے کی ہے ایسی سہل ہو گئی ہے کہ برسوں کی راہ
چند دنوں میں طے ہو سکتی ہے اور پیغام رسانی کے لئے وہ سبیلیں پیدا ہو گئی ہیں کہ جو ایک برس میں بھی
کسی دور دراز ملک کی خبر نہیں آ سکتی تھی۔ وہ اب ایک ساعت میں آ سکتی ہے۔ زمانہ میں ایک ایسا
لاب عظیم پیدا ہو رہا ہے اور تمدنی دریا کی دھار نے ایک ایسی طرف رُخ کر لیا ہے جس سے صریح
معلوم ہوتا ہے کہ اب خدا تعالیٰ کا یہی ارادہ ہے کہ تمام قوموں کو جو دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں ایک قوم بنا
انقلاب
۔
دے۔ اور ہزار ہا برسوں ۔ کے بچھڑے ہوؤں کو پھر باہم ملا دے۔ اور یہ خبر قرآن شریف میں موجود ہے اور
قرآن شریف نے ہی کھلے طور پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کی تمام قوموں کے لئے آیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ۔ یعنی
تمام لوگوں کو کہہ دے کہ میں تم سب کے لئے رسول ہو کر آیا ہوں ۔ اور پھر فرماتا ہے وَمَا أَرْسَلْتُكَ
الاعراف : ۱۵۹
إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ لا یعنی میں نے تمام عالموں کے لئے تجھے رحمت کر کے بھیجا ہے اور پھر فرماتا
ہے لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا کے یعنی ہم نے اس لئے بھیجا ہے کہ تمام دنیا کو ڈراوے لیکن ہم
بڑے زور سے کہتے ہیں کہ قرآن شریف سے پہلے دنیا کی کسی الہامی کتاب نے یہ دعوی نہیں کیا بلکہ ہر ایک شریف سے پہلے یہ ہر
نے اپنی رسالت کو اپنی قوم تک ہی محدود رکھا یہاں تک کہ جس نبی کو عیسائیوں نے خدا قرار دیا اس کے
منہ سے بھی یہی نکلا کہ میں اسرائیل کی بھیڑوں کے سوا اور کسی کی طرف نہیں بھیجا گیا اور زمانہ کے حالات نے
بھی گواہی دی کہ قرآن شریف کا یہ دعوی تبلیغ عام کا عین موقع پر ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور
کے وقت تبلیغ عام کا دروازہ کھل گیا تھا۔ (چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۷۴ تا ۷ )
قرآن شریف میں یہ وعدہ تھا کہ خدا تعالیٰ فتنوں اور خطرات کے وقت میں دین اسلام کی حفاظت
کرے گا جیسا کہ وہ فرماتا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ سے سو خدا تعالیٰ نے
بموجب اس وعدہ کے چار قسم کی حفاظت اپنے کلام کی کی۔ اوّل حافظوں کے ذریعہ سے اس کے الفاظ
اور ترتیب کو محفوظ رکھا اور ہر ایک صدی میں لاکھوں ایسے انسان پیدا کئے جو اس کی پاک کلام کو اپنے
سینوں میں حفظ رکھتے ہیں ۔ ایسا حفظ کہ اگر ایک لفظ پوچھا جائے تو اس کا اگلا پچھلا سب بتا سکتے ہیں۔
اور اس طرح پر قرآن کو تحریف لفظی سے ہر ایک زمانہ میں بچایا۔ دوسرے ایسے ائمہ اور اکابر کے ذریعہ
سے جن کو ہر ایک صدی میں فہم قرآن عطا ہوا ہے۔ جنہوں نے قرآن شریف کے اجمالی مقامات کی
احادیث نبویہ کی مدد سے تفسیر کر کے خدا کی پاک کلام اور پاک تعلیم کو ہر ایک زمانہ میں تحریف معنوی
سے محفوظ رکھا تیسرے متکلمین کے ذریعہ سے جنہوں نے قرآنی تعلیمات کو عقل کے ساتھ تطبیق دے کر
خدا کی پاک کلام کو کو تہ اندیش فلسفیوں کے استخفاف سے بچایا ہے۔ چوتھے روحانی انعام پانے والوں
کے ذریعہ سے جنہوں نے خدا کی پاک کلام کو ہر ایک زمانہ میں معجزات اور معارف کے منکروں کے حملہ
ایام اصلح ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۸۸ )
سے بچایا ہے۔
شاید اس جگہ کسی کے دل میں یہ وسوسہ اُٹھے کہ مسلمانوں کا بھی یہی اعتقاد ہے کہ وحی حضرت آدم
سے شروع ہوئی اور آ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پرختم ہوگئی ۔ سو اس عقیدہ کے رو سے بھی بعد ز بعد زمانہ حضرت زمانہ
خاتم الانبیاء کے انقطاع وحی کا ہمیشہ کے لئے لازم آیا۔ سو اس کے جواب میں یاد رکھنا چاہیئے کہ ہمارا
ہندوؤں کی طرح ہرگز یہ اعتقاد نہیں جو خدا کے پاس اتنی ہی کلام تھی جتنی وہ ظاہر کر چکا بلکہ بموجب
ا الانبياء : ١٠٨
الفرقان : ٢
الحجر : ١٠
اعتقاد اسلام کے خدا کی کلام اور خدا کا علم اور حکمت مثل ذات اس کی کے غیر محدود ہے۔ چنانچہ اس بارہ
میں اللہ تعالیٰ نے آپ فرمایا ہے ۔ قُل لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ
قَبْلَ أَنْ تَنْفَدَ كَلِمَتُ رَبّى وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا (سورۃ کہف الجزو ۱۶) یعنی اگر
خدا کی کلام کے لکھنے کے لئے سمندر کو سیاہی بنایا جائے تو لکھتے لکھتے سمند رختم ہو جائے اور کلام میں کچھ کمی
نہ ہو۔ گو ویسے ہی اور سمندر بطور مدد کے کام میں لائے جائیں ۔ رہی یہ بات کہ ہم لوگ ختم ہونا وحی کا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کن معنوں سے مانتے ہیں ۔ سو اس میں اصل حقیقت یہ ہے کہ گو کلام الہی
اپنی ذات میں غیر محدود ہے لیکن چونکہ وہ مفاسد کہ جن کی اصلاح کے لئے کلام الہی نازل ہوتی رہی یا وہ
ضرورتیں کہ جن کو الہام ربانی پورا کرتا رہا ہے وہ قدر محدود سے زیادہ نہیں ہیں۔ اس لئے کلام الہی بھی
اسی قدر نازل ہوئی ہے کہ جس قدر بنی آدم کو اس کی ضرورت تھی اور قرآن شریف ایسے زمانہ میں آیا تھا
کہ جس میں ہر ایک طرح کی ضرورتیں کہ جن کا پیش آنا ممکن ہے پیش آ گئی تھیں ۔ یعنی تمام امور اخلاقی
اور اعتقادی اور قولی اور فعلی بگڑ گئے تھے۔ اور ہر ایک قسم کا افراط تفریط اور ہر ایک نوع کا فساد اپنے انتہا
کو پہنچ گیا تھا۔ اس لئے قرآن شریف کی تعلیم بھی انتہائی درجہ پر نازل ہوئی۔ پس انہی معنوں سے
شریعت فرقانی مختم اور مکمل ٹھہری اور پہلی شریعتیں ناقص رہیں کیونکہ پہلے زمانوں میں وہ مفاسد کہ جن کی
اصلاح کے لئے الہامی کتابیں آئیں وہ بھی انتہائی درجہ پر نہیں پہنچے تھے اور قرآن شریف کے وقت میں وہ
سب اپنی انتہاء کو پہنچ گئے تھے ۔ پس اب قرآن شریف اور دوسری الہامی کتابوں میں فرق یہ ہے کہ پہلی
کتابیں اگر ہر ایک طرح کے خلل سے محفوظ بھی رہتیں ۔ پھر بھی بوجہ ناقص ہونے تعلیم کے ضرور تھا کہ کسی
وقت کامل تعلیم یعنی فرقان مجید ظہور پذیر ہوتا مگر قرآن شریف کے لئے اب یہ ضرورت در پیش نہیں کہ
اس کے بعد کوئی اور کتاب بھی آوے کیونکہ کمال کے بعد اور کوئی درجہ باقی نہیں۔ ہاں اگر یہ فرض کیا
جائے کہ کسی وقت اصول حقہ قرآن شریف کے وید اور انجیل کی طرح مشرکانہ اصول بنائے جائیں گے
اور تعلیم توحید میں تبدیل اور تحریف عمل میں آوے گی یا اگر ساتھ اس کے یہ بھی فرض کیا جائے جو کسی
زمانہ میں وہ کروڑہا مسلمان جو توحید پر قائم ہیں وہ بھی پھر طریق شرک اور مخلوق پرستی کا اختیار کر لیں
گے۔ تو بے شک ایسی صورتوں میں دوسری شریعت اور دوسرے رسول کا آنا ضروری ہو گا مگر دونوں قسم کے
فرض محال ہیں۔ قرآن شریف کی تعلیم کا محرف مبدل ہونا اس لئے محال ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے
ا الكهف : ١١٠
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ ) ( سورة الحجر الجزو۱۴) یعنی اس کتاب کو ہم نے ہی
نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ رہیں گے۔ سو تیرہ سو برس سے اس پیشینگوئی کی صداقت ثابت ہو رہی
ہے۔ اب تک قرآن شریف میں پہلی کتابوں کی طرح کوئی مشر کا نہ تعلیم ملنے نہیں پائی اور آئندہ بھی عقل
تجویز نہیں کر سکتی کہ اُس میں کسی نوع کی مشر کا نہ تعلیم مخلوط ہو سکے کیونکہ لاکھوں مسلمان اس کے حافظ ہیں۔
ہزار ہا اس کی تفسیریں ہیں۔ پانچ وقت اس کی آیات نمازوں میں پڑھی جاتی ہیں۔ ہر روز اس کی تلاوت کی
جاتی ہے۔ اسی طرح تمام ملکوں میں اس کا پھیل جانا ، کروڑ ہانسے اس کے دنیا میں موجود ہونا، ہر یک قوم کا
اس کی تعلیم سے ا سے مطلع ہو جانا یہ سب امور ایسے ہیں کہ جن کے لحاظ سے عقل اس بات پر قطع واجب کرتی ہے
کہ آئندہ بھی کسی نوع کا تغیر اور تبدل قرآن شریف میں واقع ہونا ممتنع اور محال ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۰۰ تا ۱۰۲ حاشیہ نمبر ۹ )
وسوستہ ہفتم کسی کتاب پر علم الہی کی ساری صداقتیں ختم نہیں ہو سکتیں۔ پھر کیونکر امید کی جائے کہ
ناقص کتا بیں کامل معرفت تک پہنچا دیں گی۔
جواب ۔ یہ وسوسہ اس وقت قابل التفات ہوتا کہ جب برہم سماج والوں میں سے کوئی صاحب اپنی
عقل کے زور سے خدا شناسی یا کسی دوسرے امر معاد کے متعلق کوئی ایسی جدید صداقت نکالتا جس کا
قرآن شریف میں کہیں ذکر نہ ہوتا۔ اور ایسی حالت میں بلا شبہ حضرات برہمو بڑے ناز سے کہہ سکتے تھے
کہ علم معاد اور خدا شناسی کی ساری صداقتیں کتاب الہامی میں مندرج نہیں بلکہ فلاں فلاں صداقت باہر
رہ گئی ہے جس کو ہم نے دریافت کیا ہے۔ اگر ایسا کر کے دکھلاتے تب تو شاید کسی نادان کو کوئی دھو کہ بھی
دے سکتے۔ سکتے ۔ پر جس حالت میں قرآن شریف کھلا کھلی دعو کھلا کھلی دعویٰ کر رہا ہے ۔ مَا فَرَّطْنَا ہے۔ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ
شَيْءٍ کے الجزو نمبرے۔ یعنی کوئی صداقت علم اصداقت علم الہی کے متعلق جو انسان کے لئے ضروری ہے اس کتاب
سے
رسول
باہر نہیں۔ اور پھر فرمایا يَتْلُوْا صُحُفًا مُطَهَّرَةً فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ الجزو نمبر ۳۰ یعنی خدا کار
پاک صحیفے پڑھتا ہے جن میں تمام کامل صداقتیں اور علوم اولین و آخرین درج ہیں ۔ اور پھر فرمایا کتب
أُحْكِمَتْ أَيْتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ الجزو نمبر 11۔ یعنی اس کتاب میں دو
خوبیاں ہیں ۔ ایک تو یہ کہ حکیم مطلق نے محکم اور مدلل طور پر یعنی علوم حکمیہ کی طرح اس کو بیان کیا ہے
بطور کتھا یا قصہ نہیں ۔ دوسری یہ خوبی کہ اس میں تمام ضروریات علم معاد کی تفصیل کی گئی ہے۔ اور پھر فرمایا
الحجر : ١٠ ٢ الانعام : ٣٩ البينة : ٣، ٤ هود : ۲
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ کے یعنی علم معاد میں جس قدر تنازعات اُٹھیں سب کا فیصلہ
یہ کتاب کرتی ہے بے سود اور بیکار نہیں ہے اور پھر فرمایا وَ مَا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ
لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ الجزو نمبر ۱۴ یعنی ہم
نے اس لئے کتاب کو نازل کیا ہے تا جو اختلافات عقول ناقصہ کے باعث سے پیدا ہو گئے ہیں یا کسی عمداً
افراط و تفریط کرنے سے ظہور میں آئے ہیں ان سب کو دور کیا جائے اور ایمانداروں کے لئے سیدھا راستہ
بتلایا جاوے۔ اس جگہ اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ جو فساد بنی آدم کے مختلف کلاموں سے پھیلا
ہے اس کی اصلاح بھی کلام ہی پر موقوف ہے۔ یعنی اس بگاڑ کے درست کرنے کے لئے جو بے ہودہ اور
غلط کلاموں سے پیدا ہوا ہے ایسے کلام کی ضرورت ہے کہ جو تمام عیوب سے پاک ہو کیونکہ یہ نہایت
بدیہی بات ہے کہ کلام کا ر ہنزدہ کلام ہی کے ذریعہ سے راہ راست پر آ سکتا ہے صرف اشارات قانونِ
قدرت تنازعات کلامیہ کا فیصلہ نہیں کر سکتے اور نہ گمراہ کو اس کی گمراہی پر بصفائی تمام ملزم کر سکتے ہیں ۔
جیسے اگر حج نہ مدعی کی وجوہات بہ تصریح قلمبند کرے نہ مدعا علیہ کے عذرات کو بدلائل قاطعہ تو ڑے تو پھر
کیونکر ممکن ہے کہ صرف اس کے اشارات سے فریقین اپنے اپنے سوالات و اعتراضات و وجوہات کا
جواب پالیں اور کیونکر ایسے مہم اشارات پر جن سے کسی فریق کا باطمینان کامل رفع عذر نہیں ہوا حکم آخیر
مترتب ہو سکتا ہے۔ اسی طرح خدا کی حجت بھی بندوں پر تب ہی پوری ہوتی ہے کہ جب اس کی طرف
سے یہ التزام ہو کہ جو لوگ غلط تقریروں کے اثر سے طرح طرح کی بد عقیدگی میں پڑ گئے ہیں ان کو
بذریعہ اپنی کامل و صحیح تقریر کے غلطی پر مطلع کرے۔ اور مدلل اور واضح بیان سے اُن کا گمراہ ہونا ان کو جتلا
دے تا اگر اطلاع پا کر پھر بھی وہ باز نہ آویں اور غلطی کو نہ چھوڑیں تو سزا کے لائق ہوں ۔ خدائے تعالیٰ
ایک کو مجرم ٹھہرا کر پکڑے اور سزا دینے کو طیار ہو جائے مگر بیان واضح سے اس کے دلائل بریت کا غلط ہونا
ثابت نہ کرے ۔ ے۔ اور اس کے دلی شبہات کو اپنی کھلی کلام سے نہ مٹا دے۔ کیا یہ اس کا منصفانہ حکم ہوگا ؟ پھر
اسی کی طرف دوسری آیت میں بھی اشارہ فرمایا هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى
وَالْفُرْقَانِ - الجزو نمبر ۲ ۔ یعنی قرآن میں تین صفتیں ہیں ۔ اوّل یہ کہ جو علوم دین لوگوں کو معلوم
نہیں رہے تھے اُن کی طرف ہدایت فرماتا ہے۔ دوسرے جن علوم میں پہلے کچھ اجمال چلا آتا تھا اُن کی
تفصیل بیان کرتا ہے۔ تیسرے جن امور میں اختلاف اور تنازعہ پیدا ہو گیا تھا اُن میں قولِ فیصل بیان
ل الطارق : ۱۴، ۱۵ النحل : ۶۵ البقرة : ١٨٦
doh
کر کے حق اور باطل میں فرق ظاہر کرتا ہے۔ اور پھر اُسی جامعیت کے بارہ میں فرمایا وَ كُلَّ شَيْءٍ
فَصَّلْتُهُ تَفصيلا لى الجزو نمبر ۱۵ یعنی اس کتاب میں ہر یک علم دین کو بہ تفصیل تمام کھول دیا ہے اور
اس کے ذریعہ سے انسان کی جزئی ترقی نہیں بلکہ یہ وہ وسائل بتلاتا ہے اور ایسے علوم کاملہ تعلیم
فرماتا ہے جن سے کلی طور پر ترقی ہو اور پھر فرمایا وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ
وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ کے الجزو نمبر ۱۴ ۔ یعنی یہ کتاب ہم نے اس لئے تجھ پر نازل
کی کہ تاہر یک دینی صداقت کو کھول کر بیان کر دے۔ اور تا یہ بیان کامل ہمارا ان کے لئے جو اطاعت الہی
اختیار کرتے ہیں موجب ہدایت و رحمت ہو۔ اور پھر فرمایا۔ اتر - کتُبُ أَنْزَلْتُهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ
النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ سے الجزو نمبر ۱۳ یعنی یہ عالی شان کتاب ہم نے تجھ پر نازل کی
تا کہ تو لوگوں کو ہر ایک قسم کی تاریکی سے نکال کر نور میں داخل کرے یہ اس طرف اشارہ ہے کہ جس قدر
انسان کے نفس میں طرح طرح کے وساوس گذرتے ہیں اور شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ اُن سب کو
قرآن شریف دور کرتا ہے اور ہر ایک طور کے خیالات فاسدہ کو مٹاتا ہے اور معرفت کامل کا نور بخشتا ہے
یعنی جو کچھ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع ہونے اور اس پر یقین لانے کے لئے معارف و حقائق درکار ہیں
سب عطا فرماتا ہے اور پھر فرمایا مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَى وَلَكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ
وَ تَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ کے الجزو نمبر ۱۳۔ یعنی قرآن ایسی
کتاب نہیں کہ انسان اس کو بنا سکے بلکہ اس کے آثار صدق ظاہر ہیں کیونکہ وہ پہلی کتابوں کو سچا کرتا ہے یعنی
کتب سابقہ انبیاء میں جو اس کے بارہ میں پیشینگوئیں موجود تھیں وہ اس کے ظہور سے یہ پایۂ صداقت پہنچ
گئیں اور جن عقائد حقہ کے بارہ میں ان کتابوں میں دلائل واضح موجود نہ تھیں اُن کے قرآن نے دلائل
بتلائے اور ان کی تعلیم کو مرتبۂ کمال تک پہنچایا۔ اس طور پر ان کتابوں کو سچا کیا جس سے خود سچائی اُس کی
ثابت ہو ت ہوتی ہے۔ دوسرے نشانِ صدق یہ کہ هر یک صداقت دینی کو وہ بیان کرتا ہے اور تمام وہ امور بتلاتا ہے
کہ جو ہدایت کامل پانے کے لئے ضروری ہیں۔ اور یہ اس لئے نشان صدق ٹھہرا کہ انسان کی طاقت سے یہ
بات باہر ہے کہ اس کا علم ایسا وسیع و محیط ہو جس سے کوئی دینی صداقت وحقائق دقیقہ باہر نہ رہیں۔
غرض ان تمام آیات میں خدا تعالیٰ نے صاف فرما دیا کہ قرآن شریف ساری صداقتوں کا جامع
ہے۔ اور یہی بزرگ دلیل اس کی حقانیت پر ہے۔ اور اس دعوئی پر صد ہا برس بھی گزر گئے پر آج تک کسی
بنی اسرآئیل : ۱۳ ۲ النحل : ۹۰ ۳ ابراهیم ۲
یوسف : ۱۱۲
برہمو وغیرہ نے اس کے مقابلہ پر دم بھی نہ مارا تو اس صورت میں ظاہر ہے کہ بغیر پیش کرنے کسی ایسی جدید
صداقت کے کہ جو قرآن شریف سے باہر رہ گئی ہو۔ یونہی دیوانوں اور سودائیوں کی طرح اوہام باطلہ
پیش کرنا جن کی کچھ بھی اصلیت نہیں اس بات پر پختہ دلیل ہے کہ ایسے لوگوں کو راستبازوں کی طرح حق کا
تلاش کرنا منظور ہی نہیں۔ بلکہ نفس امارہ کو خوش رکھنے کے لئے اس فکر میں پڑے ہوئے ہیں کہ کسی طرح
خدا کے پاک کلام احکام سے بلکہ خدا ہی سے آزادگی حاصل کر لیں۔ اسی آزادگی کے حصول کی غرض
سے خدا کی سچی کتاب سے جس کی کی۔ حقانیت اظہر من الشمس ہے ایسے منحرف ہو رہے ہیں کہ نہ متکلم بن کر
شائستہ طریق پر کلام کرتے ہیں کلام کرتے ہیں اور نہ سامع ہونے کی حالت میں کی میں کسی دوسرے کی بات سنتے ہیں ۔ بھلا
کوئی اُن سے پوچھے کہ کب کسی نے کوئی صداقت دینی قرآن کے مقابلہ پر پیش کی جس کا قرآن نے کچھ
جواب نہ دیا اور خالی ہاتھ بھیج دیا۔ جس حالت میں تیرہ سو برس سے قرآن شریف با واز بلند دعوی کر رہا
ہے کہ تمام دینی صداقتیں اُس میں بھری پڑی ہیں تو پھر یہ کیسا خبث طینت ہے کہ امتحان کے بغیر ایسی
عالی شان کتاب کو ناقص خیال کیا جائے ۔ اور یہ کس قسم کا مکابرہ ہے کہ نہ قرآن شریف کے بیان کو قبول
کریں اور نہ اُس کے دعوی کو توڑ کر دکھلائیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ ان لوگوں کے لبوں پر تو ضرور کبھی کبھی خدا کا
ذکر آ جاتا ہے مگر اُن کے دل دنیا کی گندگی سے بھرے ہوئے ہیں ۔ اگر کوئی دینی بحث شروع بھی کریں تو
اس کو مکمل طور پر ختم کرنا نہیں چاہتے بلکہ نا تمام گفتگو کا ہی جلدی سے گلا گھونٹ دیتے ہیں تا ایسا نہ ہو کہ
کوئی صداقت ظاہر ہو جائے اور پھر بے شرمی یہ کہ گھر میں بیٹھ کر اس کامل کتاب کو ناقص بیان کرتے
ہیں جس نے بوضاحت تمام فرما دیا۔ اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ
نِعْمَتِي لى الجزو نمبر ۲ ۔ یعنی آج میں نے اس کتاب کے نازل کرنے سے علم دین کو مرتبہ کمال تک
پہنچا دیا اور اپنی تمام نعمتیں ایمان داروں پر پوری کر دیں۔ اے حضرات! کیا تمہیں کچھ بھی خدا کا خوف
نہیں؟ کیا تم ہمیشہ اسی طرح جیتے رہو گے؟ کیا ایک دن دن خدا کے حضور میں اس جھو ۔ اس جھوٹے منہ پر لعنتیں نہیں
پڑیں گی ؟ اگر آپ لوگ کوئی بھاری صداقت لئے بیٹھے ہیں جس کی نسبت تمہارا یہ خیال ہے کہ ہم نے
کمال جانفشانی اور عرق ریزی اور موشگافی سے اس کو پیدا کیا ہے اور جو تمہارے گمان باطل میں قرآن
شریف اس صداقت کے بیان کرنے سے قاصر ہے تو تمہیں قسم ہے کہ سب کا روبار چھوڑ کر وہ صداقت
ہمارے روبرو پیش کروتا ہم تم کو قرآن شریف میں سے نکال کر دکھلا دیں ۔
ا المائدة :
( براہین احمدیہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۲۳ تا ۲۲۷ حاشیہ نمبر ۱۱)
جمال و حسن قرآں نور جان ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے
نظیر اُس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا بھلا کیونکر نہ ہو یکتا کلام پاک رحماں ہے
بہار جاوداں پیدا ہے اُس کی ہر عبارت میں نہ وہ خوبی چمن میں ہے نہ اُس سا کوئی بستاں ہے
کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہرگز اگر لولوئے عماں ہے وگر لعلِ بدخشاں ہے
خدا کے قول سے قول بشر کیونکر برابر ہو وہاں قدرت یہاں درماندگی فرقِ نمایاں ہے
ملائک جس کی حضرت میں کریں اقرار لا علمی سخن میں اس کے ہمتائی کہاں مقدور انساں ہے
تو پھر
بہ ہے
بنا سکتا نہیں اک پانو کیڑے کا بشر ہرگز
پھر کیونکر بنانا نور حق کا اُس پہ آساں
ارے لوگو کرو کچھ پاس شانِ کبریائی کا زباں کو تھام لو اب بھی اگر کچھ بُوئے ایماں ہے
خدا سے غیر کو ہمتا بنانا سخت کفراں ہے خدا سے کچھ ڈرو یا رویہ کیسا کذب و بہتاں ہے
اگر اقرار ہے تم کو خدا کی ذاتِ واحد کا تو پھر کیوں اس قدر دل میں تمہارے شرک پنہاں ہے
یہ کیسے پڑ گئے دل پر تمہارے جہل کے پردے خطا کرتے ہو باز آؤ اگر کچھ خوف یزداں ہے
ہمیں کچھ کہیں نہیں بھائیو! نصیحت ہے ہے غریبانہ کوئی جو پاک دل ہو دے دل و جاں اُس پر قرباں ہے
نورِ فرقاں ہے جو سب نوروں سے اجلی نکلا
حق کی توحید کا مُرجھا ہی چلا تھا پودا
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۹۸ تا ۲۰۴)
پاک وہ جس سے یہ انوار کا دریا نکلا
ناگہاں غیب سے یہ چشمه اصفی نکلا
یا الہی! تیرا فرقاں ہے کہ اِک عالم ہے جو ضروری تھا وہ سب اس میں مہیا نکلا
سب جہاں چھان چکے ساری دکانیں دیکھیں
مئے عرفاں کا یہی ایک ہی شیشہ نکلا
کس سے اس نور کی ممکن ہو جہاں میں تشبیہ وہ تو ہر بات میں ہر وصف میں یکتا نکلا
پہلے سمجھے تھے کہ موسی کا عصا ہے فرقاں
پھر جو سوچا تو ہر اک لفظ مسیحا نکلا
ہے قصور اپنا ہی اندھوں کا وگرنہ وہ نور
ایسا چمکا ہے کہ صد نیر بیضا نکلا
زندگی ایسوں کی کیا خاک ہے اس دنیا میں جن کا اس نور کے ہوتے بھی دل اعلمی نکلا
(براہین احمد یہ ہر چہار تحصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۰۶،۳۰۵ حاشیه در حاشیه نمبر۲)
از نور پاک قرآں صبح صفا دمیده
بر غنچہائے دلہا باد صبا و زیدہ کے
این روشنی و لمعان شمس الضحی ندارد
وایس دلبری و خوبی کس در قمر ندیده ۲
یوسف بقعر چاہے محبوس ماند تنہا
وایں یوسفے که تن با از چاه برکشیده ۳
از مشرق معانی صدها دقائق آورد
قد هلال نازک زاں ناز کی خمیدہ ہے
کیفیت علومش دانی چه شان دارد
شهریست آسمانی از وحی حق چکیده ۵
آن نیز صداقت چوں رُو بعالم آورد ہر بوم شب پرستی در گنج خود خزیده 1
روئے یقین نہ بند ہرگز کسے بدنیا
الا کسی که باشد با رویش آرمیده ک
آنکس که عالمش شد شد مخزن معارف و آں بے خبر از عالم کیں عالمے ندیده
باران فضل رحماں آمد بمقدم او
میل بدی نباشد الا رگے ز شیطان
بد قسمت آنکه از وے سوئے دگر دویده 2
آن را بشر بدانم کز ہر شرے رہیدہ نا
اے کان دلربائی دانم که از کجائی تو نور آں خدائی کیں خلق آفریدہ اے
میلم نماند باکس محبوب من توئی بس زیرا کہ زاں فغاں رس نورت بما رسیده ۱۲
( براہین احمدیہ ہر چہار قصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۰۴ ، ۳۰۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۲ )
لے قرآن کے پاک نور سے روشن صبح نمودار ہوگئی اور دلوں کے غنچوں پر باد صبا چلنے لگی ۔
ہے ایسی روشنی اور چمک تو دو پہر کے سورج میں بھی نہیں اور ایسی کشش اور حسن تو کسی چاندنی میں بھی نہیں۔
سے یوسف تو ایک کنوئیں کی تہ میں اکیلا گرا تھا مگر اس یوسف نے بہت سے لوگوں کو کنوئیں میں سے نکالا ۔
منبع حقائق سے یہ سینکڑوں حقائق اپنے ہمراہ لایا ہے ۔ ہلال نازک کی کمر ان حقائق سے جھک گئی ہے۔
ہے تجھے کیا پتہ کہ اس کے علوم کی حقیقت کس شان کی ہے؟ وہ آسمانی شہد ہے جو خدا کی وحی سے ٹپکا ہے۔
یہ سچائی کا سورج جب اس دنیا میں ظاہر ہوا تو رات کے پجاری اتو اپنے اپنے کونوں میں جا گھسے۔
کے دنیا میں کسی کو یقین کا منہ دیکھنا نصیب نہیں ہوتا ۔ مگر اسی شخص کو جو اس کے منہ سے محبت رکھتا ہے۔
ہے۔
جو اس کا عالم ہو گیا وہ خود معرفت کا خزانہ بن گیا اور جس نے اس عالم کو نہیں دیکھا اسے دنیا کی کچھ خبر ہی نہیں ۔
رحمان کے فضل کی بارش ایسے شخص کی پیشوائی کو آتی ہے بد قسمت وہ ہے جو اسے چھوڑ کر دوسری طرف بھاگا۔
نے بدی کی طرف رغبت ایک شیطانی رگ ہے میں تو اسے بشر سمجھتا ہوں جو ہر شر سے نجات پائے۔
الے اے کان حسن میں جانتا ہوں کہ تو کس سے تعلق رکھتی ہے تو تو اس خدا کا نور ہے جس نے یہ مخلوقات پیدا کی۔
مجھے کسی سے تعلق نہ رہا اب تو ہی میرا محبوب ہے کیونکہ اس خدائے فریادرس کی طرف سے تیرا نور ہم کو پہنچا ہے۔
چشمے کہ ندید آں صحفِ پاک چه دیدہ لے
از وحی خدا صبح صداقت بدمیده
کارخ دل ما شد زہماں نافه معطر
و آن یار بیامد که زما بود رمیده ۲
آن دیده که نورے نگرفت ست ز فرقاں حقا کہ ہمہ عمر ز کوری نہ رہیدہ سے
آن دل که جز جز از از دی وی دے گل گلزار خدا جست
با خور ندهم نسبت آں نور کہ بینم
سو گند تواں خورد که بویش نشمیده ۴
صد خور که به پیراهن و حلقه کشیده ۵
بے دولت بد بخت کسا نیکہ ازاں نور
سرتافته از نخوت و پیوند بریده 1
(براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۳۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
لے خدا کی وحی سے صبح صداقت روشن ہوگئی جس آنکھ نے یہ صحفِ پاک نہیں دیکھے اس نے کچھ بھی نہیں دیکھا۔
ہمارا دل اس نافہ سے معطر ہے اور وہ یار جو ہم سے بھاگا ہوا تھا پھر آگیا۔
سے وہ آنکھ جس نے قرآن سے نورا اخذ نہیں کیا خدا کی قسم وہ ساری عمر اندھے پن سے خلاصی نہ پائے گی۔
ہے وہ دل جس نے اسے چھوڑ کر گل گلزار خدا ڈھونڈا۔ خدا کی قسم کہ اس شخص نے اس کی خوشبو بھی نہیں سونگھی ۔
میں سورج سے اس نور کو تشبیہ نہیں دے سکتا کیونکہ دیکھتا ہوں کہ اس کے گرد سینکڑوں آفتاب حلقہ باندھے کھڑے ہیں۔
وہ لوگ بد قسمت اور بد نصیب ہیں جنہوں نے اس نور سے تکبر کی وجہ سے روگردانی کی اور تعلق توڑ لیا۔