دعا/عبادات
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جس قدر اضطرار اور اضطراب بڑھتا جاوے گا اُسی قدر روح میں گدازش ہوتی جائے گی اور یہ دعا کی
قبولیت کے اسباب میں سے ہیں۔ پس کبھی گھبرانا نہیں چاہئے اور بے صبری اور بے قراری سے اپنے اللہ
پر بدظن نہیں ہونا چاہئے یہ کبھی بھی خیال کرنا نہ چاہئے کہ میری دعا قبول نہ ہو گی یا نہیں ہوتی ۔ ایسا وہم
اللہ تعالیٰ کی اس صفت سے انکار ہو جاتا ہے کہ وہ دعا ئیں قبول فرمانے والا ہے۔
(الحکم، مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱ ۲ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۷۰۸،۷۰۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
دعا ئیں حقیقت میں بہت قابلِ قدر ہوتی ہیں اور دعاؤں والا آخر کار کامیاب ہو جاتا ہے۔ ہاں یہ
نادانی اور سوء ادب ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے ارادہ کے ساتھ لڑنا چاہے مثلاً یہ دعا کرے کہ رات کے
پہلے حصہ میں سورج نکل آوے۔ اس قسم کی دعا ئیں گستاخی میں داخل ہوتی ہیں۔ وہ شخص نقصان اٹھاتا ہے
اور ناکام رہتا ہے جو گھبرانے والا اور قبل از وقت چاہنے والا ہو مثلاً اگر بیاہ کے دس دن بعد مرد و
عورت یہ خواہش کریں کہ اب بچہ پیدا ہو جاوے تو یہ کیسی حماقت ہو گی ۔ اس وقت تو اسقاط کے خون اور
چھیچھڑوں سے بھی بے نصیب رہے گی۔ اسی طرح جو سبزہ کو نمو نہیں دیتا وہ دانہ پڑنے کی نوبت ہی آنے
نہیں دیتا۔
مسلمان دعا سے بالکل ناواقف ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ جن کو بد قسمتی سے ایسا
موقعہ ملا کہ دعا کریں مگر انہوں نے صبر اور استقلال سے چونکہ کام نہ لیا اس لئے نامرادرہ کر سید احمد خانی
مذہب اختیار کر لیا کہ دعا کوئی چیز نہیں۔ یہ دھوکا اور غلطی اسی لئے لگتی ہے کہ وہ لوگ حقیقت دعا سے
نا واقف محض ہوتے ہیں اور اس کے اثر سے بے خبر اور اپنی خیالی امیدوں کو پورا نہ ہوتے دیکھ کر کہہ
اُٹھتے ہیں کہ دعا کوئی چیز نہیں اور اس سے برگشتہ ہو جاتے ہیں ۔
دعار بو بیت اور عبودیت کا ایک کامل رشتہ ہے۔ اگر دُعاؤں کا اثر نہ ہوتا تو پھر اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔
الحکم مورخہ ۱۷ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۳ کالم نمبرا ۔ ملفوظات جلد دوم صفحه ۵۰،۱۴۹ جدید ایڈیشن )
پس دعاؤں سے کام لینا چاہئے اور خدا تعالیٰ کے حضور استغفار کرنا چاہئے کیونکہ خدا تعالیٰ غنی بے نیاز
ہے اس پر کسی کی حکومت نہیں ہے۔ ایک شخص اگر عاجزی اور فروتنی سے اس کے حضور نہیں آتا وہ اس کی
کیا پرواہ کر سکتا ہے ۔ دیکھو اگر ایک سائل کسی کے پاس آ جاوے اور اپنا عجز اور غربت ظاہر کرے تو ضرور
ہے کہ اُس کے ساتھ کچھ نہ کچھ سلوک ہو لیکن ایک شخص جو گھوڑی پر سوار ہو کر آوے اور سوال کرے اور یہ
بھی کہے کہ اگر نہ دو گے تو ڈنڈے ماروں گا تو بجز اس کے کہ خود اس کو ڈنڈے پڑیں اور اس کے ساتھ کیا
سلوک ہوگا ؟ خدا تعالیٰ سے اڑ کر مانگتا ہے اور اپنے ایمان کو مشروط کرنا بڑی بھاری غلطی اور ٹھوکر کا
موجب ہے۔ دعاؤں میں استقلال اور صبر ایک الگ چیز ہے اور اڑ کر مانگنا اور بات ہے۔ یہ کہنا کہ
میرا فلاں کام اگر نہ ہوا تو میں انکار کر دوں گا یا یہ کہہ دوں گا یہ بڑی نادانی اور شرک ہے اور آداب الدعا
سے ناواقفیت ہے ایسے لوگ دعا کی فلاسفی سے نا واقف ہیں۔ قرآن شریف میں یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ
ہر ایک دعا تمہاری مرضی کے موافق میں قبول کروں گا ۔ بے شک یہ ہم مانتے ہیں کہ قرآن شریف میں
لکھا ہوا ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ لے لیکن ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ اسی قرآن شریف میں یہ
بھی لکھا ہوا ہے ۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ - الآية
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ میں اگر تمہاری مانتا ہے تو لَنَبْلُوَنَّكُمْ میں اپنی منوانی چاہتا ہے۔
یہ خدا تعالیٰ کا احسان اور اس کا کرم ہے کہ وہ اپنے بندہ کی بھی مان لیتا ہے ورنہ اس کی الوہیت اور
ربوبیت کی شان کے یہ ہرگز خلاف نہیں کہ اپنی ہی منوائے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ
الْخَوْفِ جو فرمایا تو اس مقام پر وہ اپنی منوانا چاہتا ہے۔ کبھی کسی قسم کا خوف آتا ہے اور کبھی بھوک آتی
ہے اور کبھی مالوں پر کمی واقع ہوتی ہے۔ تجارتوں میں خسارہ ہوتا ہے۔ اور کبھی ثمرات میں کمی ہوتی ہے۔
اولاد ضائع ہوتی ہے اور ثمرات برباد ہو جاتے ہیں اور نتائج نقصان دہ ہوتے ہیں ۔ ایسی صورتوں میں
خدا تعالیٰ کی آزمائش ہوتی ہے۔ ہے۔ اُس وقت خدا اپنی شانِ حکومت دکھانا چاہتا ہے اور اپنی منوانا چاہتا ہے۔
اُس وقت صادق اور مومن کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ نہایت اخلاص اور انشراح صدر کے ساتھ خدا کی رضا کو
مقدم کر لیتا ہے اور اُس پر خوش ہو جاتا ہے کوئی شکوہ اور بدظنی نہیں کرتا۔ اس لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے
وَ بَشِّرِ الصَّبِرِينَ کے پس صبر کرنے والوں کو بشارت دو۔ یہ نہیں فرمایا کہ دعا کرنے والوں کو بشارت
دو بلکہ صبر کرنے والوں کو۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ انسان اگر بظاہر اپنی دعاؤں میں نا کامی دیکھے تو
گھبرا نہ جاوے بلکہ صبر اور استقلال سے خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم کرے۔ اہل اللہ کو نظر آ جاتا ہے کہ یہ
کام ہو نہار ہے۔ پس جب وہ یہ دیکھتے ہیں تو دعا کرتے ہیں ورنہ قضاء و قدر پر راضی رہتے ہیں ۔ اہل اللہ
کے دو ہی کام ہوتے ہیں۔ جب کسی بلا کے آثار دیکھتے ہیں تو دُعا کرتے ہیں لیکن جب دیکھتے ہیں کہ
قضاء وقد ر اس طرح پر ہے تو صبر کرتے ہیں جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بچوں کی وفات پر
صبر کیا ۔ جن میں سے ایک بچہ ابراہیم بھی تھا۔ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ ۲۹۶ ، ۲۹۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
میرا صد ہا مرتبہ کا تجربہ ہے کہ خدا ایسا کریم و رحیم ہے کہ جب اپنی مصلحت سے ایک دعا کو منظور نہیں
ا المؤمن : ٦١
٢ البقرة : ۱۵۶
کرتا تو اس کے عوض میں کوئی اور دعا منظور کر لیتا ہے جو اس کے مثل ہوتی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ ما
نَنْسَحُ مِنْ آيَةٍ أَوْ تُنْسِهَا نَاتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ
شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۴۰)
یہ خیال مت کرو کہ ہم بھی ہر روز دعا کرتے ہیں اور تمام نماز دعا ہی ہے جو ہم پڑھتے ہیں کیونکہ وہ دعا
جو معرفت کے بعد اور فضل کے ذریعہ سے پیدا ہوتی ہے وہ اور رنگ اور کیفیت رکھتی ہے۔ وہ فنا کرنے
والی چیز ہے۔ وہ گداز کرنے والی آگ ہے۔ وہ رحمت کو کھینچنے والی ایک مقناطیسی کشش ہے۔ وہ موت
ہے پر آخر کو زندہ کرتی ہے ۔ وہ ایک تند سیل ہے پر آخر کو کشتی بن جاتی ہے۔ ہر ایک بگڑی ہوئی بات اس
سے بن جاتی ہے اور ہر ایک زہر آخر اس سے تریاق ہو جاتا ہے۔
مبارک وہ قیدی جو دعا کرتے ہیں ۔ تھکتے نہیں۔ کیونکہ ایک دن رہائی پائیں گے۔ مبارک وہ اندھے
جو دعاؤں میں سُست نہیں ہوتے کیونکہ ایک دن دیکھنے لگیں گے ۔ مبارک وہ جو قبروں میں پڑے ہوئے
دعاؤں کے ساتھ خدا کی مدد چاہتے ہیں کیونکہ ایک دن قبروں سے باہر نکالے جائیں گے۔ مبارک تم
جب کہ دعا کرنے میں کبھی ماندہ نہیں ہوتے اور تمہاری روح دعا کے لئے پگھلتی اور تمہاری آنکھ آنسو
بہاتی اور تمہارے سینہ میں ایک آگ پیدا کر دیتی ہے اور تمہیں تنہائی کا ذوق اُٹھانے کے لئے اندھیری
کوٹھڑیوں اور سنسان جنگلوں میں لے جاتی ہے اور تمہیں بیتاب اور دیوانہ اور از خود رفتہ بنا دیتی ہے
کیونکہ آخر تم پر فضل کیا جاوے گا۔ وہ خدا جس کی طرف ہم بلاتے ہیں نہایت کریم و رحیم ۔ حیا والا ۔
صادق ۔ وفادار ۔ عاجزوں پر رحم کرنے والا ہے۔ پس تم بھی وفادار بن جاؤ اور پورے صدق اور وفا سے
دعا کرو کہ وہ تم پر رحم فرمائے گا۔ دنیا کے شور و غوغا سے الگ ہو جاؤ اور نفسانی جھگڑوں کا دین کو رنگ مت دو۔
خدا کے لئے ہار اختیار کر لو اور شکست کو قبول کر لوتا بڑی بڑی فتحوں کے تم وارث بن جاؤ ۔ دعا کرنے
والوں کو خدا معجزہ دکھائے گا اور مانگنے والوں کو ایک خارق عادت نعمت دی جائیگی ۔ دعا خدا سے آتی ہے
اور خدا کی طرف ہی جاتی ہے۔ دعا سے خدا ایسا نزدیک ہو جاتا ہے جیسا کہ تمہاری جان تم سے نزدیک
ہے۔ دعا کی پہلی نعمت یہ ہے کہ انسان میں پاک تبدیلی پیدا ہوتی ہے پھر اس تبدیلی سے خدا بھی اپنے
صفات میں تبدیلی کرتا ہے اور اس کے صفات غیر متبدل ہیں مگر تبدیلی یافتہ کے لئے اس کی ایک الگ
تجلی ہے جس کو دنیا نہیں جانتی گویا وہ اور خدا ہے حالانکہ اور کوئی خدا نہیں مگر نئی تجلی نئے رنگ میں اس کو
البقرة : ١٠٧
ظاہر کرتی ہے۔ تب اس خاص تجلی کے شان میں اس تبدیل یافتہ کے لئے وہ کام کرتا ہے جو دوسرں کے
لئے نہیں کرتا۔ یہی وہ خوارق ہے۔
غرض دعا وہ اکسیر ہے جو ایک مشتِ خاک کو کیمیا کر دیتی ہے۔ اور وہ ایک پانی ہے جو اندرونی
غلاظتوں کو دھو دیتا ہے۔ اس دعا کے ساتھ رُوح پگھلتی ہے اور پانی کی طرح بہہ کر آستا نہ حضرت احدیت
پر گرتی ہے۔ وہ خدا کے حضور میں کھڑی بھی ہوتی ہے اور رکوع بھی کرتی ہے اور سجدہ بھی کرتی ہے
اور اسی کی ظل وہ نماز ہے جو اسلام نے سکھلائی ہے ۔ اور روح کا کھڑا ہونا یہ ہے کہ وہ خدا کے لئے
ہر ایک مصیبت کی برداشت اور حکم ماننے کے بارے میں مستعدی ظاہر کرتی ہے اور اس کا رکوع یعنی جھکنا
یہ ہے کہ وہ تمام محبتوں اور تعلقوں کو چھوڑ کر خدا کی طرف جھک آتی ہے اور خدا کے لئے ہو جاتی ہے اور
اس کا سجدہ یہ ہے کہ وہ خدا کے آستانہ پر گر کر اپنے تئیں بگلی کھو دیتی ہے اور اپنے نقش وجود کو مٹا دیتی
ہے۔ یہی نماز ہے جو خدا کو ملاتی ہے۔ اور شریعت اسلامی نے اس کی تصویر معمولی نماز میں کھینچ کر دکھلائی
ہے تاوہ جسمانی نماز روحانی نماز کی طرف محرک ہو۔ کیونکہ خدا تعالے نے انسان کے وجود کی ایسی
بناوٹ پیدا کی ہے کہ روح کا اثر جسم پر اور جسم کا اثر روح پر ضرور ہوتا ہے۔ جب تمہاری روح غمگین ہو تو
آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو جاتے ہیں ۔ اور جب روح میں خوشی پیدا ہو تو چہرہ پر بشاشت ظاہر ہو
جاتی ہے یہاں تک کہ انسان بسا اوقات ہنسنے لگتا ہے۔ ایسا ہی جب جسم کو کوئی تکلیف اور درد پہنچے تو اس
درد میں روح بھی شریک ہوتی ہے۔ اور جب جسم گھلی جب جسم گھلی ٹھنڈی ہوا سے خوش ہوتو روح بھی اس سے کچھ
حصہ لیتی ہے پس جسمانی عبادات کی غرض یہ ہے کہ روح اور جسم کے باہمی تعلقات کی وجہ سے روح میں
حضرت احدیث کی طرف حرکت پیدا ہو اور وہ روحانی قیام اور رکوع اور سجود میں مشغول ہو جائے ۔
لیکچر سیالکوٹ ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه۲۲۲ تا ۲۲۴)
یہ شبہ کرنا کہ یہ استعانت بعض اوقات کیوں بے فائدہ اور غیر مفید ہوتی ہے اور کیوں خدا کی رحمانیت و
رحیمیت هر یک وقت استعانت میں تجلی نہیں فرماتی ؟ پس یہ شبہ صرف ایک صداقت کی غلط فہمی ہے کیونکہ
خدائے تعالیٰ ان دعاؤں کو کہ جو خلوص کے ساتھ کی جائیں ضرور سنتا ہے اور جس طرح مناسب ہو مدد
چاہنے والوں کے لئے مدد بھی کرتا ہے مگر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کی استمداد اور دعا میں خلوص نہیں
ہوتا ۔ نہ انسان دلی عاجزی کے ساتھ امداد الہی چاہتا ہے اور نہ اس کی روحانی حالت درست ہوتی ہے
بلکہ اس کے ہونٹوں میں دعا اور اُس کے دل میں غفلت یا ریاء ہوتی ہے یا کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا
اُس کی دعا کو سن تو لیتا ہے اور اس کے لئے جو کچھ اپنی حکمت کاملہ کے رُو سے مناسب اور اصلح دیکھتا ہے
عطا بھی فرماتا ہے لیکن نادان انسان خدا کی اُن الطاف خفیہ کو شناخت نہیں کرتا اور بباعث اپنے جہل اور
بے خبری کے شکوہ اور شکایت شروع کر دیتا ہے اور اس آیت کے مضمون کو نہیں سمجھتا۔ عسى ان
تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَعَلَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَاللَّهُ
يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ۔ یعنی یہ ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو بُری سمجھو اور وہ اصل میں تمہارے
لئے اچھی ہو اور ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو دوست رکھو اور وہ اصل میں تمہارے لئے بڑی ہو اور خدا
چیزوں کی اصل حقیقت کو جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔
براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۴۳۰، ۴۳۱ حاشیه در حاشیہ نمبر ۱۱)
خدائے تعالیٰ نے اس سورۃ فاتحہ میں دعا کرنے کا ایسا طریقہ حسنہ بتلایا ہے جس سے خوب تر طریقہ
پیدا ہونا ممکن نہیں اور جس میں وہ تمام امور جمع ہیں جو دعا میں دلی جوش پیدا کرنے کے لئے نہایت
ضروری ہیں۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ قبولیت دعا کے لئے ضرور ہے کہ اُس میں ایک جوش ہو کیونکہ
جس دعا میں جوش نہ ہو وہ صرف لفظی بڑ بڑ ہے حقیقی دعا نہیں ۔ مگر یہ بھی ظاہر ہے کہ دعا میں جوش پیدا ہونا
ہر یک وقت انسان کے اختیار میں نہیں بلکہ انسان کے لئے اشد ضرورت ہے کہ دُعا کرنے کے وقت جو
امور د لی جوش کے محرک ہیں وہ اس کے خیال میں حاضر ہوں اور یہ بات ہر یک عاقل پر روشن ہے کہ
دلی جوش پیدا کرنے والی صرف دو ہی چیزیں ہیں ۔ ایک خدا کو کامل اور قادر اور جامع صفات کاملہ خیال
کر کے اس کی رحمتوں اور کرموں کو ابتدا سے انتہا تک اپنے وجود اور بقا کے لئے ضروری دیکھنا اور تمام
فیوض کا مبدء اسی کو خیال کرنا ۔ دوسرے اپنے تئیں اور اپنے تمام ہم جنسوں کو عاجز اور مفلس اور خدا کی مدد
کا محتاج یقین کرنا یہی دو امر ہیں جن سے دعاؤں میں جوش پیدا ہوتا ہے اور جو جوش دلانے کے لئے
کامل ذریعہ ہیں۔ وجہ یہ کہ انسان کی دُعا میں تب ہی جوش پیدا ہوتا ہے کہ جب وہ اپنے تئیں سراسر
ضعیف اور ناتواں اور مدد الہی کا محتاج دیکھتا ہے۔ اور خدا کی نسبت نہایت قوی اعتقاد سے یہ یقین رکھتا
ہے کہ وہ بغایت درجہ کامل القدرت اور رب العالمین اور رحمن اور رحیم اور مالک امر مجازات ہے اور جو
کچھ انسانی حاجتیں ہیں سب کا پورا کرنا اُسی کے ہاتھ میں ہے۔ سوسورۃ فاتحہ کے ابتدا میں جو اللہ تعالیٰ کی
نسبت بیان فرمایا گیا ہے کہ وہی ایک ذات ہے کہ جو تمام محامد کاملہ سے متصف اور تمام خوبیوں کی جامع
البقرة : ٢١٧
ہے اور وہی ایک ذات ہے جو تمام عالموں کی رب اور تمام رحمتوں کا چشمہ اور سب کو ان کے عملوں کا بدلہ
دینے والی ہے پس ان صفات کے بیان کرنے سے اللہ تعالیٰ نے بخوبی ظاہر فرما دیا کہ سب قدرت اُسی
کے ہاتھ میں ہے اور ہر یک فیض اسی کی طرف سے ہے اور اپنی اس قدر عظمت بیان کی کہ دنیا اور آخرت
کے کاموں کا قاضی الحاجات اور ہر یک چیز کا علت العلل اور ہر یک فیض کا مبدء اپنی ذات کو ٹھہرایا جس
میں یہ بھی اشارہ فرما دیا ہے کہ اس کی ذات کے بغیر اور اُس کی رحمت کے بدوں کسی زندہ کی زندگی
اور آرام اور راحت ممکن نہیں۔ اور پھر بندہ کو تذلل کی تعلیم دی اور فرمایا إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ
نَسْتَعِینَ ۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے مبدء تمام فیوض ہم تیری ہی پرستش کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد
مانگتے ہیں ۔ یعنی ہم عاجز ہیں آپ سے کچھ بھی نہیں کر سکتے جب تک تیری توفیق اور تائید شامل حال نہ
ہو۔ پس خدائے تعالیٰ نے دُعا میں جوش دلانے کے لئے دو محرک بیان فرمائے ۔ ایک اپنی عظمت اور
رحمت شاملہ۔ دوسرے بندوں کا عاجز اور ذلیل ہونا۔ اب جاننا چاہیے کہ یہی دو محرک ہیں جن کا دعا کے
وقت خیال میں لانا دعا کرنے والوں کے لئے نہایت ضروری ہے۔ جو لوگ دعا کی کیفیت سے کسی قدر
چاشنی حاصل رکھتے ہیں انہیں خوب معلوم ہے کہ بغیر پیش ہونے ان دونوں محرکوں کے دُعا ہو ہی نہیں سکتی
اور بجز ان کے آتش شوق الہی دُعا میں اپنے شعلوں کو بلند نہیں کرتے ۔ یہ بات نہایت ظاہر ہے کہ جو شخص
خدا کی عظمت اور رحمت اور قدرت کاملہ کو یاد نہیں رکھتا وہ کسی طرح سے خدا کی طرف رجوع نہیں کر سکتا
اور جو شخص اپنی عاجزی اور درماندگی اور مسکینی کا اقراری نہیں اُس کی روح اس مولیٰ کریم کی طرف ہرگز
جھک نہیں سکتی ۔ غرض یہ ایسی صداقت ہے جس کے سمجھنے کے لئے کوئی عمیق فلسفہ درکار نہیں بلکہ جب خدا
کی عظمت اور اپنی ذلت اور عاجزی متحقق طور پر دل میں من میں منقش ہو تو وہ حالت خاصہ خود انسان کو سمجھا دیتی
ہے کہ خالص دعا کرنے کا وہی ذریعہ ہے۔ سچے پرستار خوب سمجھتے ہیں کہ حقیقت میں انہی دو چیزوں کا
تصور دعا کے لئے ضروری ہے۔ یعنی اول اس بات کا تصور کہ خدائے تعالیٰ ہر یک قسم کی ربوبیت اور
پرورش اور رحمت اور بدلہ دینے پر قادر ہے اور اس کی یہ صفات کاملہ ہمیشہ اپنے کام میں لگی ہوئی ہیں۔
دوسرے اس بات کا تصور کہ انسان بغیر توفیق اور تائید الہی کے کسی چیز کو حاصل نہیں کر سکتا۔ اور بلاشبہ یہ
دونوں تصور ایسے ہیں کہ جب دُعا کرنے کے وقت دل میں جم جاتے ہیں تو یکا یک انسان کی حالت کو
ایسا تبدیل کر دیتے ہیں کہ ایک متکبر ان سے متاثر ہو کر روتا ہوا زمین پر گر پڑتا ہے۔ اور ایک گردن کش،
سخت دل کے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔ یہی کل ہے جس سے ایک غافل مردہ میں جان پڑ جاتی ہے انہی
دو باتوں کے تصور سے ہر یک دل دعا کرنے کی طرف کھینچا جاتا ہے۔ غرض یہی وہ روحانی وسیلہ ہے جس
سے انسان کی روح رو بخدا ہوتی ہے اور اپنی کمزوری اور امداد ربانی پر نظر پڑتی ہے۔ اسی کے ذریعہ سے
انسان ایک ایسے عالم بے خودی میں پہنچ جاتا ہے جہاں اپنی مکر رہستی کا نشان باقی نہیں رہتا اور صرف
ایک ذات عظمی کا جلال چمکتا ہوا نظر آتا ہے اور وہی ذات رحمت کل اور ہر ایک ہستی کا ستون اور ہر یک
درد کا چارہ اور ہر یک فیض کا مبدء دکھائی دیتی ہے۔ آخر اس سے ایک صورت فنا فی اللہ کے ظہور پذیر ہو
جاتی ہے جس کے ظہور سے نہ انسان مخلوق کی طرف مائل رہتا ہے نہ اپنے نفس کی طرف نہ اپنے ارداہ کی
طرف اور بالکل خدا کی محبت میں کھویا جاتا ہے۔ اور اُس ہستی حقیقی کی شہود سے اپنی اور دوسری مخلوق
چیزوں کی ہستی کا لعدم معلوم ہوتی ہے۔ اس حالت کا نام خدا نے صراط مستقیم رکھا ہے جس کی
طلب کے لئے بندہ کو تعلیم فرمایا اور کہا اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ یعنی وہ راستہ فنا اور توحید اور
محبت الہی کا جو آیات مذکورہ بالا سے مفہوم ہو رہا ہے وہ ہمیں عطا فرما اور اپنے غیر سے بکلی منقطع کر ۔
خلاصہ یہ کہ خدائے تعالیٰ نے دعا میں جوش پیدا کرنے کے لئے وہ اسباب حقہ انسان کو عطا فرمائے کہ جو
اسقدر دلی جوش پیدا کرتے ہیں کہ دعا کرنے والے کو خودی کے عالم سے بیخودی اور نیستی کے عالم میں
پہنچا دیتے ہیں۔ اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ بات ہر گز نہیں کہ سورۃ فاتحہ دعا کے کئی طریقوں میں
سے ہدایت مانگنے کا ایک طریقہ ہے بلکہ جیسا کہ دلائل مذکورہ بالا سے ثابت ہو چکا ہے درحقیقت صرف
یہی ایک طریقہ ہے جس پر جوش دل سے دعا کا صادر ہونا موقوف ہے اور جس پر طبیعت انسانی بمقتضا
اپنے فطرتی تقاضا کے چلنا چاہتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جیسے خدا نے دوسرے امور میں قواعد مقررہ ٹھہرا
رکھے ہیں ایسا ہی دعا کے لئے بھی ایک قاعدہ خاص ہے اور وہ قاعدہ وہی محرک ہیں جو سورۃ فاتحہ میں لکھے
گئے ہیں اور ممکن نہیں کہ جب تک وہ دونوں محرک کسی کے خیال میں نہ ہوں تب تک اس کی دعا میں جوش
پیدا ہو سکے۔ سوطبعی راستہ دعا مانگنے کا وہی ہے جو سورۃ فاتحہ میں ذکر ہو چکا ہے۔ پس سورۂ ممدوحہ کے
لطائف میں سے یہ ایک نہایت عمدہ لطیفہ ہے کہ دعا کو مع محرکات اُس کے کے بیان کیا ہے ۔ فَتَدَبَّر
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۶۸ تا ۵۷۵ حاشیہ نمبر ۱۱ )
اے ارحم الراحمین! ایک تیرا بندہ عاجز اور ناکارہ پُر خطا اور نالائق غلام احمد جو تیری زمین ملک ہند
میں ہے اس کی یہ عرض ہے کہ اے ارحم الراحمین تو مجھ سے راضی ہو اور میرے خطیئات اور گناہوں کو
بخش کہ تو غفور اور رحیم ہے۔ مجھ سے وہ کام کرا جس سے تو بہت ہی راضی ہو جائے۔ مجھ میں اور میرے
نفس میں مشرق اور مغرب کی دوری ڈال اور میری زندگی اور میری موت اور میری ہر ایک قوت جو مجھے
حاصل ہے اپنی ہی راہ میں کر۔ اور اپنی ہی محبت میں مجھے زندہ رکھ اور اپنی ہی محبت میں مجھے مار اور
اپنے ہی کامل محبین میں مجھے اٹھا۔
اے ارحم الراحمین! جس کام کی اشاعت کے لئے تو نے مجھے مامور کیا ہے اور جس خدمت کے
لئے تو نے میرے دل میں جوش ڈالا ہے اُس کو اپنے ہی فضل سے انجام تک پہنچا اور عاجز کے ہاتھ
سے حجت اسلام مخالفین پر اور ان سب پر جو اسلام کی خوبیوں سے بے خبر ہیں پوری کر اور اس عاجز
اور اس کے محبوں اور مخلصوں اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانی کے ظلّ اور حمایت میں رکھ کر دین و دنیا
میں آپ ان کا متکفل بن اور اپنے رسول مقبول اور اس کے آل اور اصحاب پر زیادہ سے زیادہ درود
و سلام و برکات نازل کر ۔ آمین یا رب العالمین
☆
الفضل مورخه ۱۱ راکتو بر ۱۹۴۲ء صفحہ نمبر ۳ کالم نمبر ۴)
اے میرے قادر خدا ! میری عاجزانہ دعائیں سن لے اور اس قوم کے کان اور دل کھول دے۔
اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کہ پرستش دنیا سے اُٹھ جائے اور زمین پر تیری پرستش اخلاص
سے کی جائے۔ اور زمین تیرے راستباز اور موحد بندوں سے ایسی بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا
ہوا ہے۔ اور تیرے رسول کریم محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے ۔ آمین
اے میرے قادر خدا! مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دکھا۔ اور میری دُعائیں قبول کر جو ہر یک طاقت اور قوت
تجھ کو ہے۔ اے قادر خدا! ایسا ہی کر ۔ آمین ثم آمین ۔ وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔
( تتمہ حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۶۰۳)
نوٹ :۔ یہ دعا آپ نے حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی کو بذریعہ خط لکھی کہ آپ پر فرض ہے انہی
الفاظ میں بلا تغیر و تبدل بیت اللہ میں حضرت ارحم الراحمین میں اِس عاجز کی طرف سے کریں۔ خط بطور یادداشت اپنے پاس
رکھیں۔ چنانچہ صوفی صاحب نے حسب الحکم ۱۳۰۲ ھ حج اکبر کے دن بیت اللہ میں اس دعا کو بلند آواز سے پڑھا اور ساتھ
کی جماعت آمین کہتی گئی ۔