توبہ و استغفار

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تو به واستغفار
ظاہر ہے کہ انسان اپنی فطرت میں نہایت کمزور ہے اور خدا تعالیٰ کے صدہا احکام کا اس پر بوجھ ڈالا
گیا ہے۔ پس اس کی فطرت میں یہ داخل ہے کہ وہ اپنی کمزوری کی وجہ سے بعض احکام کے ادا کرنے
سے قاصر رہ سکتا ہے اور کبھی نفس امارہ کی بعض خواہشیں اس پر غالب آ جاتی ہیں۔ پس وہ اپنی کمزور
فطرت کی رو سے حق رکھتا ہے کہ کسی لغزش کے وقت اگر وہ تو بہ اور استغفار کرے تو خدا کی رحمت اس کو
ہلاک ہونے سے بچالے۔ اس لئے یہ یقینی امر ہے کہ اگر خدا تو بہ قبول کرنے والا نہ ہوتا تو انسان پر یہ
بوجھ صدہا احکام کا ہرگز نہ ڈالا جاتا۔ اس سے بلا شبہ ثابت ہوتا ہے کہ خدا تو اب اور غفور ہے۔ اور توبہ کے
یہ معنے ہیں کہ انسان ایک بدی کو اس اقرار کے ساتھ چھوڑ دے کہ بعد اس کے اگر وہ آگ میں بھی ڈالا
جائے تب بھی وہ بدی ہرگز نہیں کرے گا۔ پس جب انسان اس صدق اور عزم محکم کے ساتھ خدا تعالیٰ کی
طرف رجوع کرتا ہے تو خدا جو اپنی ذات میں کریم و رحیم ہے وہ اس گناہ کی سزا معاف کر دیتا ہے ۔ اور یہ
خدا کی اعلیٰ صفات میں سے ہے کہ تو بہ قبول کر کے ہلاکت سے بچا لیتا ہے۔ اور اگر انسان کو تو بہ قبول
کرنے کی امید نہ ہو تو پھر وہ گناہ سے باز نہیں آئے گا ۔ عیسائی مذہب بھی تو بہ قبول کرنے کا قائل ہے مگر
اس شرط سے کہ تو بہ قبول کرنے والا عیسائی ہو لیکن اسلام میں تو بہ کے لئے کسی مذہب کی شرط نہیں ہے۔
ہر ایک مذہب کی پابندی کے ساتھ تو بہ قبول ہو سکتی ہے اور صرف وہ گناہ باقی رہ جاتا ہے جو کوئی شخص خدا
کی کتاب اور خدا کے رسول سے منکر رہے۔ اور یہ بالکل غیر ممکن ہے کہ انسان محض اپنے عمل سے نجات پا
سکے بلکہ یہ خدا کا احسان ہے کہ کسی کی وہ تو بہ قبول کرتا ہے اور کسی کو اپنے فضل سے ایسی قوت عطا کرتا ہے
کہ وہ گناہ کرنے سے محفوظ رہتا ہے۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۹۰،۱۸۹)
یاد رہے کہ تو بہ اور مغفرت سے انکار کرنا درحقیقت انسانی ترقیات کے دروازہ کو بند کرنا ہے کیونکہ
یہ بات تو ہر ایک کے نزدیک واضح اور بدیہیات سے ہے کہ انسان کامل بالذات نہیں بلکہ تکمیل کا محتاج
ہے اور جیسا کہ وہ اپنی ظاہری حالت میں پیدا ہو کر آہستہ آہستہ اپنے معلومات وسیع کرتا ہے۔ پہلے ہی

عالم فاضل پیدا نہیں ہوتا ۔ اسی طرح وہ پیدا ہو کر جب ہوش پکڑتا ہے تو اخلاقی حالت اس کی نہایت
گری ہوئی ہوتی ہے۔ چنانچہ جب کوئی نو عمر بچوں کے حالات پر غور کرے تو صاف طور پر اس کو معلوم
ہوگا کہ اکثر بچے اس بات پر حریص ہوتے ہیں کہ ادنی ادنی نزاع کے وقت دوسرے بچہ کو ماریں اور اکثر
اُن سے بات بات میں جھوٹ بولنے اور دوسرے بچوں کو گالیاں دینے کی خصلت مترشح ہوتی ہے اور
بعض کو چوری اور چغل خوری اور حسد اور بخل کی بھی عادت ہوتی ہے اور پھر جب جوانی کی مستی جوش میں
آتی ہے تو نفس امارہ ان پر سوار ہو جاتا ہے اور اکثر ایسے نالائق اور نا گفتنی کام اُن سے ظہور میں آتے
ہیں جو صریح فسق و فجور میں داخل ہوتے ہیں ۔
خلاصہ کلام یہ کہ اکثر انسانوں کے لئے اوّل مرحلہ گندی زندگی کا ہے اور پھر جب سعید انسان اوائل عمر
کے تند سیلاب سے باہر آ جاتا ہے تو پھر وہ اپنے خدا کی طرف توجہ کرتا ہے اور سچی توبہ کر کے ناکردنی باتوں
سے کنارہ کش ہو جاتا ہے اور اپنی فطرت کے جامہ کو پاک کرنے کی فکر میں لگ جاتا ہے۔ یہ عام طور پر
انسانی زندگی کے سوانح ہیں جو نوع انسان کو طے کرنے پڑتے ہیں ۔ پس اس سے ظاہر ہے کہ اگر یہی بات
سچ ہے کہ تو بہ قبول نہیں ہوتی تو صاف ثابت ہوتا ہے کہ خدا کا ارادہ ہی نہیں کہ کسی کو نجات دے۔
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۹۲ ۱۹۳)
اگر چہ خدائے تعالیٰ نے یہ بھی فرما دیا ہے کہ تخم توحید ہر یک نفس میں موجود ہے لیکن ساتھ ہی اس کے
یہ بھی کئی مقامات میں کھول کر بتلا دیا ہے کہ وہ تخم سب میں مساوی نہیں بلکہ بعض کی فطرتوں پر جذبات نفسانی
اُن کے ایسے غالب آگئے ہیں کہ وہ نور کا مفقود ہو گیا ہے۔ پس ظاہر ہے کہ قوی بَهِيمِيَّه يا غَضَبِیہ کا
فطرتی ہونا وحدانیت الہی کے فطرتی ہونے کو منافی نہیں ہے۔ خواہ کوئی کیسا ہی ہوا پرست اور نفس امارہ کا
مغلوب ہو پھر بھی کسی نہ کسی قدر نور فطرتی اُس میں پایا جاتا ہے۔ مثلاً جو شخص بوجہ غلبہ قوی شَهْوِ یہ یا غَضَبِيَّه
چوری کرتا ہے یا خون کرتا ہے یا حرامکاری میں مبتلا ہوتا ہے تو اگر چہ یہ فعل اس کی فطرت کا مقتضا ہے لیکن
بمقابلہ اس کے نور صلاحیت جو اس کی فطرت میں رکھا گیا ہے وہ اس کو اُسی وقت جب اُس سے کوئی
حرکت بے جا صادر ہو جائے ملزم کرتا ہے۔ جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے فَأَلْهَمَهَا
فُجُورَهَا وَتَقْوتها له الجزو نمبر ۳۰ یعنی ہر یک انسان کو ایک قسم کا خدا نے الہام عطا کر رکھا ہے جس
کو نور قلب کہتے ہیں اور وہ یہ کہ نیک اور بد کام میں فرق کر لینا۔ جیسے کوئی چور یا خونی چوری یا خون کرتا ہے
الشمس: 9

تو خدا اس کے دل میں اُسی وقت ڈال دیتا ہے کہ تو نے یہ کام بُرا کیا اچھا نہیں کیا۔ لیکن وہ ایسے القاء
کی کچھ پروا نہیں رکھتا کیونکہ اُس کا نور قلب نہایت ضعیف ہوتا ہے۔ اور عقل بھی ضعیف اور قوت بہیمیہ غالب
اور نفس طالب ۔ سو اس طور کی طبیعتیں بھی دنیا میں پائی جاتی ہیں جن کا وجود روزمرہ کے مشاہدات سے ثابت
ہوتا ہے۔ اُن کے نفس کا شورش اور اشتعال جو فطرتی ہے کم نہیں ہو سکتا کیونکہ جو خدا نے لگا دیا اس کو کون
دور کرے۔ ہاں خدا نے ان کا ایک علاج بھی رکھا ہے۔ وہ کیا ہے؟ توبہ و استغفار اور ندامت یعنی جبکہ بُرا
فعل جو ان کے نفس کا تقاضا ہے اُن سے صادر ہو یا حسب خاصۂ فطرتی کوئی بُرا خیال دل میں آوے تو اگر
وہ تو بہ اور استغفار سے اس کا تدارک چاہیں تو خدا اس گناہ کو معاف کر دیتا ہے۔ جب وہ بار بار ٹھوکر کھانے سے
بار بار نادم اور تائب ہوں تو وہ ندامت اور توبہ اس آلودگی کو دھو ڈالتی ہے۔ یہی حقیقی کفارہ ہے جو اس فطرتی
گناہ کا علاج ہے۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے ۔ وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمُ
نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللهَ غَفُورًا رَّحِيمًا - الجزو نمبر ۵ ۔ یعنی جس سے کوئی بدعملی ہو
جائے یا اپنے نفس پر کسی نوع کا ظلم کرے اور پھر پشیمان ہو کر خدا سے، معافی چاہے تو وہ خدا کو غفور و رحیم
پائے گا۔ اس لطیف اور پُر حکمت عبارت کا مطلب یہ ہے کہ جیسے لغزش اور گناہ نفوس نا قصہ کا خاصہ ہے جو
اُن سے سرزد ہوتا ہے اس کے مقابلہ پر خدا کا از لی اور ابدی خاصہ مغفرت و رحم ہے اور اپنی ذات میں وہ
غفور و رحیم ہے یعنی اس کی مغفرت سرسری اور اتفاقی نہیں بلکہ وہ اس کی ذات قدیم کی صفت قدیم ہے جس
کو وہ دوست رکھتا ہے۔ اور جو ہر قابل پر اس کا فیضان چاہتا ہے۔ یعنی جب کبھی کوئی بشر بر وقت صدور
لغزش و گناه به ندامت و تو به خدا کی طرف رجوع کرے تو وہ خدا کے نزدیک اس قابل ہو جاتا ہے کہ رحمت
اور مغفرت کے ساتھ خدا اس کی طرف رجوع کرے اور یہ رجوع الہی بندہ نادم اور تائب کی طرف ایک یا
دو مرتبہ میں محدود نہیں بلکہ یہ خدائے تعالیٰ کی ذات میں خاصہ دائمی ہے اور جب تک کوئی گناہ گار تو بہ کی
حالت میں اس کی طرف رجوع کرتا ہے وہ خاصہ اس کا ضرور اس پر ظاہر ہوتا رہتا ہے۔ پس خدا کا قانون
قدرت یہ نہیں ہے کہ جو ٹھو کر کھانے والی طبیعتیں ہیں وہ ٹھوکر نہ کھاویں یا جو لوگ قوی بـهـيـمـيـه يا غـضـبيــه
کے مغلوب ہیں ان کی فطرت بدل جاوے۔ بلکہ اس کا قانون جو قدیم سے بندھا چلا آتا ہے یہی ہے کہ
ناقص لوگ جو بمقتضائے اپنے ذاتی نقصان کے گناہ کریں وہ تو بہ اور استغفار کر کے بخشے جائیں۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۸۵ تا ۱۸۷ حاشیہ نمبر ۱۱)
ا النساء:ااا

واضح ہو کہ تو بہ لغت عرب میں رجوع کرنے کو کہتے ہیں ۔ اسی وجہ سے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا نام ہو
بھی تو اب ہے یعنی بہت رجوع کرنے والا۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ جب انسان گنا ہوں سے دست بردار
ہو کر صدق دل سے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس سے بڑھ کر اس کی طرف رجوع کرتا
ہے اور یہ امر سراسر قانون قدرت کے مطابق ہے کیونکہ جب کہ خدا تعالیٰ نے نوع انسان کی فطرت میں یہ
بات رکھی ہے کہ جب ایک انسان سچے دل سے دوسرے انسان کی طرف رجوع کرتا ہے تو اس کا دل بھی
اس کے لئے نرم ہو جاتا ہے۔ تو پھر عقل کیونکر اس بات کو قبول کر سکتی ہے کہ بندہ تو سچے دل سے خدا تعالیٰ
کی طرف رجوع کرے مگر خدا اس کی طرف رجوع نہ کرے بلکہ خدا جس کی ذات نہایت کریم و رحیم
واقع ہوئی ہے۔ وہ بندہ سے بہت زیادہ اُس کی طرف رجوع کرتا ہے۔ اسی لئے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ
کا نام جیسا کہ میں نے ابھی لکھا ہے تو اب ہے یعنی بہت رجوع کرنے والا ۔ سو بندہ کا رجوع تو پشیمانی اور
ندامت اور تذلل اور انکسار کے ساتھ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا رجوع رحمت اور مغفرت کے ساتھ۔
اگر رحمت خدا تعالیٰ کی صفات میں سے نہ ہو تو کوئی مخلصی نہیں پاسکتا۔ افسوس ! کہ ان لوگوں نے خدا تعالیٰ
کی صفات پر غور نہیں کی۔ اور تمام مدار اپنے فعل اور عمل پر رکھا ہے مگر وہ خدا جس نے بغیر کسی کے عمل کے
ہزاروں نعمتیں انسان کے لئے زمین پر پیدا کیں۔ کیا اُس کا یہ خلق ہو سکتا ہے کہ انسان ضَعِيفُ البُنْيَان جب
اپنی غفلت سے متنبہ ہو کر اس کی طرف رجوع کرے اور رجوع بھی ایسا کرے کہ گویا مر جاوے اور پہلا
ناپاک چولا اپنے بدن پر سے اُتار دے اور اُس کی آتشِ محبت میں جل جائے تو پھر بھی خدا اس کی طرف
رحمت کے ساتھ توجہ نہ کرے۔ کیا اس کا نام خدا کا قانون قدرت ہے؟ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِين۔
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۳۴،۱۳۳)
یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ تو بہ کے لئے تین شرائط ہیں ۔ بدوں ان کی تکمیل کے سچی توبہ جسے
تَوْبَةُ النُّصُوح کہتے ہیں حاصل نہیں ہوتی ۔ ان ہر سہ شرائط میں سے پہلی شرط جسے عربی زبان با میں اقلاع
کہتے ہیں یعنی ان خیالات فاسدہ کو دور کر دیا جاوے جو ان خصائل ردیہ کے محرک ہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ تصورات کا بڑا بھاری اثر پڑتا ہے۔ کیونکہ حیطۂ عمل میں آنے سے پیشتر ہر ایک
فعل ایک تصوری صورت رکھتا ہے۔ پس تو بہ کے لئے پہلی پہلی شرط یہ ہے کہ ان خیالات فاسد و تصورات به و بد کو
چھوڑ دے۔ مثلاً اگر ایک شخص کسی عورت سے کوئی نا جائز تعلق رکھتا ہو تو اُسے تو بہ کرنے کے لئے پہلے
ضروری ہے کہ اس کی شکل کو بدصورت قرار دے اور اس کی تمام خصائل رذیلہ کو اپنے دل میں مستحضر کرے

کیونکہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے تصورات کے
تصورات کا اثر بہت زبردست اثر ہے اور میں نے صوفیوں کے
تذکروں میں پڑھا ہے کہ انہوں نے تصور کو یہاں تک پہنچایا کہ انسان کو بندر یا خنزیر کی صورت میں
دیکھا۔ غرض یہ ہے کہ جیسا کوئی تصور کرتا ہے ویسا ہی رنگ چڑھ جاتا ہے۔ پس جو خیالات بدلذات کا
موجب سمجھے جاتے تھے ان کا قلع قمع کرے۔ یہ پہلی شرط ہے۔
دوسری شرط ندم ہے۔ یعنی پشیمانی اور ندامت ظاہر کرنا ۔ ہر ایک انسان کا کانشنس اپنے اندر یہ قوت
رکھتا ہے کہ وہ اس کو ہر برائی پر متنبہ کرتا ہے مگر بد بخت انسان اُس کو معطل چھوڑ دیتا ہے۔ پس گناہ اور
بدی کے ارتکاب پر پشیمانی ظاہر کرے اور یہ خیال کرے کہ یہ لذات عارضی اور چند روزہ ہیں اور پھر یہ
بھی سوچے کہ ہر مرتبہ اس لذت اور حظ میں کمی ہوتی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ بڑھاپے میں آ کر جبکہ قومی
بے کار اور کمزور ہو جاویں گے۔ آخر ان سب لذات دنیا کو چھوڑنا ہو گا پس جبکہ خود زندگی ہی میں یہ سب
باتیں چھوٹ جانے والی ہیں تو پھر ان کے ارتکاب سے کیا حاصل؟ بڑا ہی خوش قسمت ہے وہ انسان جو
تو بہ کی طرف رجوع کرے اور جس میں اوّل اقلاع کا خیال پیدا ہو یعنی خیالات فاسده و تصورات بیهوده
کا قلع قمع کرے۔ جب یہ نجاست اور ناپا کی نکل جاوے تو پھر نادم ہو اور اپنے کئے پر پشیمان ہو۔
تیسری شرط عزم ہے یعنی آئندہ کے لئے مصمم ارادہ کر لے کہ پھر ان برائیوں کی طرف رجوع نہ کروں
گا اور جب وہ مداومت کرے گا تو خدا تعالیٰ اُسے سچی توبہ کی توفیق عطا کرے گا یہاں تک کہ وہ سيِّئات
اس سے قطعاً زائل ہو کر اخلاق حسنہ اور افعال حمیدہ اُس کی جگہ لے لیں گے اور یہ فتح ہے اخلاق پر ۔ اس پر
قوت اور طاقت بخشنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے کیونکہ تمام طاقتوں اور قوتوں کا مالک وہی ہے جیسے فرمایا أَنَّ الْقُوَّةَ
لِلهِ جَمِيعًا ل (رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۵۷، ۱۵۸۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۸۷، ۸۸ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
استغفار کے حقیقی اور اصلی معنی یہ ہیں کہ خدا سے درخواست کرنا کہ بشریت کی کوئی کمزوری ظاہر نہ ہو اور خدا
فطرت کو اپنی طاقت کا سہارا دے اور اپنی حمایت اور نصرت کے حلقہ کے اندر لے لے۔ یہ لفظ غَفَرَ سے لیا گیا
ہے۔ جو ڈھانکنے کو کہتے ہیں ۔ سواس کے یہ معنے ہیں کہ خدا اپنی قوت کے ساتھ مشخص مستغفر کی فطرتی کمزوری کو
ڈھانک لے لیکن بعد اس کے عام لوگوں کے لئے اس لفظ کے معنی اور بھی وسیع کئے گئے اور یہ بھی مراد لیا گیا
کہ خدا گناہ کو جو صادر ہو چکا ہے ڈھانک لے لیکن اصل اور حقیقی معنے یہی ہیں کہ خدا اپنی خدائی کی طاقت کے
ساتھ مستغفر کو جو استغفار کرتا ہے فطرتی کمزوری سے بچاوے اور اپنی طاقت سے طاقت بخشے اور اپنے علم سے
البقرة : ١٦٦

علم عطا کرے اور اپنی روشنی سے روشنی دے کیونکہ خدا انسان کو پیدا کر کے اس سے الگ نہیں ہوا بلکہ وہ جیسا
کہ انسان کا خالق ہے اور اُس کے تمام قومی اندرونی اور بیرونی کا پیدا کرنے والا ہے ویسا ہی وہ انسان کا قیوم
بھی ہے یعنی : جو کچھ بنایا ہے ہے اُس اُس کو کو خاص خاص ا۔ اپنے سہارے سے محفوظ رکھنے والا ہے۔ پس جبکہ خدا کا نام قیوم بھی
ہے یعنی اپنے سہارے سے مخلوق کو قائم رکھنے والا اس لئے انسان کے لئے لازم ہے کہ جیسا کہ وہ خدا کی خالقیت
سے پیدا ہوا ہے ایسا ہی وہ اپنی پیدائش کے پیدائش کے نقش کو خدا کی قیومیت کے ذریعہ سے بگڑنے سے بچاوے۔
پس انسان کے لئے یہ ایک طبعی ضرورت تھی جس کے لئے استغفار کی ہدایت ہے۔ اسی کی طرف
قرآن شریف میں یہ اشارہ فرمایا گیا ہے ۔ الله لا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لسو وه خدا خالق
بھی ہے اور قیوم بھی۔ اور جب انسان پیدا ہو گیا تو خالقیت کا کام تو پورا ہو گیا مگر قیومیت کا کام ہمیشہ
کے لئے ہے۔ اسی لئے دائمی استغفار کی ضرورت پیش آئی۔ غرض خدا کی ہر ایک صفت کے لئے ایک فیض
ہے اور استغفار صفت قیومیت کا فیض حاصل کرنے کے لئے ہے۔ اسی کی طرف اشارہ سورۂ فاتحہ کی
اس آیت میں ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ
سے ہی اس بات کی مدد چاہتے ہیں کہ تیری قَيُّومِيَّت اور ربوبیت ہمیں مدد دے اور ہمیں ٹھوکر سے
بچاوے تا ایسا نہ ہو کہ کمزوری ظہور میں آوے اور ہم عبادت نہ کر سکیں ۔
اس تمام تفصیل سے ظاہر ہے کہ استغفار کی درخواست کے اصل معنے یہی ہیں کہ وہ اس لئے نہیں ہوتی
کہ کوئی حق فوت ہو گیا ہے بلکہ اس خواہش سے ہوتی ہے کہ کوئی حق فوت نہ ہو۔ اور انسانی فطرت اپنے
تیں کمزور دیکھ کر طبعا خدا سے طاقت طلب کرتی ہے جیسا کہ بچہ ماں سے دودھ طلب کرتا ہے۔ پس جیسا کہ
خدا نے ابتدا سے انسان کو زبان، آنکھ، دل، کان وغیرہ عطا کئے ہیں ایسا ہی استغفار کی خواہش بھی ابتدا
سے ہی عطا کی ہے اور اس کو محسوس کرایا ہے کہ وہ اپنے وجود کے ساتھ خدا سے مدد پانے کا محتاج ہے۔ اسی
کی طرف اس آیت میں اشارہ فرمایا - وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ۔
یعنی خدا سے درخواست کر کہ تیری فطرت کو بشریت کی کمزوری سے محفوظ رکھے اور اپنی طرف سے فطرت
کو ایسی قوت دے کہ وہ کمزوری ظاہر نہ ہونے پاوے اور ایسا ہی ان مردوں اور ان عورتوں کے لئے جو
تیرے پر ایمان لاتے ہیں بطور شفاعت کے دعا کرتا رہ کر تا جو فطرتی کمزوری سے اُن سے خطائیں ہوتی
ہیں اُن کی سزا سے وہ محفوظ رہیں اور آئندہ زن زندگی اُن کی گناہوں سے بھی محفوظ ہو جائے ۔ یہ آیت
ال عمران : ۳
محمد : ۲۰

معصومیت اور شفاعت کے اعلیٰ درجہ کی فلاسفی پر مشتمل ہے۔ اور یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ
انسان اعلیٰ درجہ کے مقام عصمت پر اور مرتبہ شفاعت پر تب ہی پہنچ سکتا ہے کہ جب اپنی کمزوری کے
روکنے کے لئے اور نیز دوسروں کو گناہ کی زہر سے نجات دینے کے لئے ہر دم اور ہر آن دعا مانگتا رہتا ہے
اور تضرعات سے خدا تعالیٰ کی طاقت کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور پھر چاہتا ہے کہ اس طاقت سے دوسروں
کو بھی حصہ ملے جو بوسیلہ ایمان اس سے پیوند پیدا کرتے ہیں ۔ معصوم انسان کو خدا سے طاقت طلب
کرنے کی اس لئے ضرورت ہے کہ انسانی فطرت اپنی ذات میں تو کوئی کمال نہیں رکھتی بلکہ ہر دم خدا
سے کمال پاتی ہے۔ اور اپنی ذات میں کوئی قوت نہیں رکھتی بلکہ ہر دم خدا سے قوت پاتی ہے۔ اور اپنی
ذات میں کوئی کامل روشنی نہیں رکھتی بلکہ خدا سے اس پر روشنی اُترتی ہے اس میں اصل راز یہ ہے کہ کامل
فطرت کو صرف ایک کشش دی جاتی ہے تا وہ طاقت بالا کو اپنی طرف کھینچ سکے مگر طاقت کا خزا نہ محض
خدا کی ذات ہے اسی خزانہ سے فرشتے بھی اپنے لئے طاقت کھینچتے ہیں اور ایسا ہی انسانِ کامل بھی اسی
سرچشمہ طاقت سے عبودیت کی نالی کے ذریعہ سے عصمت اور فضل کی طاقت کھینچتا ہے۔ لہذا انسانوں
میں سے وہی معصوم کامل ہے جو استغفار سے الہی طاقت کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اس کشش کے لئے
تضرع اور خشوع کا ہر دم سلسلہ جاری رکھتا ہے تا اس پر روشنی اُترتی رہے۔ پس استغفار کیا چیز ہے؟
یہ اس آلہ کی مانند ہے جس کی راہ سے طاقت اُترتی ہے۔ تمام راز توحید اسی اصول سے وابستہ ہے کہ
صفت عصمت کو انسان کی ایک مستقل جائیداد قرار نہ دیا جائے بلکہ اس کے حصول کے لئے محض خدا کو
سرچشمہ سمجھا جائے ۔ ذات باری تعالیٰ کو تمثیل کے طور پر دل سے مشابہت ہے جس میں مصفا خون کا ذخیرہ
جمع رہتا ہے اور انسان کامل کا استغفار ان شرائین اور عروق کی مانند ہے جو دل کے ساتھ پیوستہ ہیں اور
خون ۔ ان صافی اس میں سے کھینچتی ہیں اور تمام اعضاء پر تقسیم کرتی ہیں : پر تقسیم کرتی ہیں جو خون کے محتاج ہیں۔
( عصمت انبیاء علیهم السلام - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۷۱ تا ۶۷۴ ۶۷۴ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن )
استغفار اور توبہ دو چیزیں ہیں۔ ایک وجہ سے استغفار کو تو بہ پر تقدم ہے کیونکہ استغفار مدد اور قوت ہے جو
خدا سے حاصل کی جاتی ہے اور تو بہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہے۔ عادت اللہ یہی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے مدد
چاہے گا تو خدا تعالیٰ ایک قوت دے دے گا اور پھر اس قوت کے بعد انسان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاوے گا اور
نیکیوں کے کرنے کے لئے اس میں ایک قوت پیدا ہو جاوے گی جس کا نام تُوبُوا إِلَيْهِ ہے۔ اس لئے طبعی
طور پر بھی یہی ترتیب ہے۔ غرض اس میں ایک طریق ہے جو سالکوں کے لئے رکھا ہے کہ سالک ہر حالت میں

خدا سے استمد اد چاہے۔ سالک جب تک اللہ تعالیٰ سے قوت نہ پائے گا کیا کر سکے گا۔ توبہ کی توفیق استغفار
کے بعد ملتی ہے ۔ اگر استغفار نہ ہو تو یقیناً یا د رکھو کہ تو بہ کی قوت مرجاتی ہے۔ پھر اگر اس طرح پر استغفار
کرو گے اور پھر تو بہ کرو گے تو نتیجہ یہ ہو گا يُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى لا سُنت
اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ اگر استغفار اور توبہ کرو گے تو اپنے مراتب پا لو گے۔ ہر ایک شخص کے لئے ایک
دائرہ ہے جس میں وہ مدارج ترقی کو حاصل کرتا ہے۔ ہر ایک آدمی نبی ، رسول ، صدیق شہید نہیں ہو سکتا۔
الحکم مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۰ کالم نمبر ۲ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۳۴۹ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
وَ أَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ یا د رکھو کہ دو چیزیں اس امت کو عطا فرمائی
گئی ہیں۔ ایک قوت حاصل کرنے کے واسطے۔ دوسری حاصل کردہ قوت کو عملی طور پر دکھانے کے لئے۔
قوت حاصل کرنے کے واسطے استغفار ہے جس کو دوسرے لفظوں میں استمداد اور استعانت بھی کہتے
ہیں ۔ صوفیوں نے لکھا ہے کہ جیسے ورزش کرنے سے مثلاً مگدروں اور موگریوں کے اُٹھانے اور پھیر نے
سے جسمانی قوت اور طاقت بڑھتی ہے ۔ اسی طرح پر روحانی مگدر استغفار ہے۔ اس کے ساتھ رُوح کو
ایک قوت ملتی ہے اور دل میں استقامت پیدا ہوتی ہے۔ جسے قوت لینی مطلوب ہو وہ استغفار کرے۔
الحکم مورخه ۲۴ / جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۱۰ کالم نمبرا ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۳۴۸ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا ۔ انسان اگر سچے دل سے اخلاص لے کر رجوع
کرے تو وہ غفور رحیم ہے اور تو بہ کو قبول کرنے والا ہے۔ یہ سمجھنا کہ کس کس گنہگار کو بخشے گا خدا تعالیٰ کے
حضور سخت گستاخی اور بے ادبی ہے۔ اس کی رحمت کے خزانے وسیع اور لا انتہا ہیں ۔ اس کے حضور کوئی کمی
نہیں۔ اس کے دروازے کسی پر بند نہیں ہوتے۔ انگریزوں کی نوکریوں کی طرح نہیں کہ اتنے تعلیم یافتہ کو
کہاں سے نوکریاں ملیں ۔ خدا کے حضور جس قدر پہنچیں گے سب اعلیٰ مدارج پائیں گے۔ یہ یقینی وعدہ
ہے۔ وہ انسان بڑا ہی بد قسمت اور بد بخت ہے جو خدا تعالیٰ سے مایوس ہو اور اس کی نزع کا وقت غفلت
کی حالت میں اُس پر آجاوے۔ بے شک اُس وقت دروازہ بند ہو جاتا ہے۔
الحکم مورخہ ۰ ار جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۴ کالم نمبر ۳ ۔ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۲۲۲ ۲۲۳ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
بعض آدمی ایسے ہیں کہ ان کو گناہ کی خبر ہوتی ہے اور بعض ایسے کہ ان کو گناہ کی خبر بھی نہیں ہوتی ۔ اسی
لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے استغفار کا التزام کرایا ہے کہ انسان ہر ایک گناہ کے لئے خواہ وہ ظاہر کا
ا هود

ہو خواہ باطن کا خواہ اسے علم ہو یا نہ ہو اور ہاتھ اور پانوں اور زبان اور ناک اور کان اور آنکھ اور سب قسم
کے گناہوں سے استغفار کرتا رہے۔ آج کل آدم علیہ السلام کی دعا پڑھنی چاہئے ۔ رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا
وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخُسِرِينَ لے یہ دعا اول ہی قبول
ہو چکی ہے۔ غفلت سے زندگی بسرمت کرو۔ جو شخص غفلت سے زندگی نہیں گذارتا ہرگز اُمید نہیں کہ وہ کسی
فوق الطاقت بلا میں مبتلا ہو۔ کوئی بلا بغیر اذن کے نہیں آتی جیسے مجھے یہ دعا الہام ہوئی ہے۔ ” رَبِّ كُلُّ
شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرُنِي وَارْحَمْنِي۔
البدر مورخه ۲۶ ۱ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۶۶ کالم نمبر ۳ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۵۷۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
غفلت غیر معلوم اسباب سے ہے۔ بعض وقت انسان نہیں جانتا اور ایک دفعہ ہی زنگ اور تیرگی اس
کے قلب پر آ جاتی ہے۔ اس لئے استغفار ہے۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ زنگ اور تیرگی نہ آوے۔
عیسائی لوگ اپنی بیوقوفی سے اعتراض کرتے ہیں کہ اس سے سابقہ گناہوں کا ثبوت ملتا ہے۔ اصل معنے
اس کے یہ ہیں کہ گناہ صادر نہ ہوں ورنہ اگر استغفار سابقہ صادر شدہ گناہوں کی بخشش کے معنے رکھتا ہے تو
وہ بتلا دیں کہ آئندہ گناہوں کے نہ صادر ہونے کے معنوں میں کونسا لفظ ہے۔ غفر اور کفر کے ایک
ہی معنے ہیں ۔ تمام انبیاء اس کے محتاج تھے۔ جتنا کوئی استغفار کرتا ہے اُتنا ہی معصوم ہوتا ہے۔ اصل معنے
یہ ہیں کہ خدا نے اُسے بچایا۔ معصوم کے معنے مُستغفر کے ہیں۔
البدر مورخہ یکم دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵۲ کالم نمبر ا ۔ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۵۶۰ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
پس اُٹھو! اور توبہ کرو اور اپنے مالک کو نیک کاموں سے راضی کرو۔ اور یاد رکھو کہ اعتقادی غلطیوں کی
سزا تو مرنے کے بعد ہے اور ہندو یا عیسائی یا مسلمان ہونے کا فیصلہ تو قیامت کے دن ہو گا لیکن جو شخص
ظلم اور تعدی اور فسق و فجور میں حد سے بڑھتا ہے اس کو اسی جگہ سزا دی جاتی ہے۔ تب وہ خدا کی سزا سے
کسی طرح بھاگ نہیں سکتا ۔ سو اپنے خدا کو جلد راضی کر لو اور قبل اس کے کہ وہ دن آ وے جو خوفناک دن
ہے یعنی طاعون کے زور کا دن جس کی نبیوں نے خبر دی ہے تم خدا سے صلح کر لو ۔ وہ نہایت درجہ کریم
ہے۔ ایک دم کے گداز کرنے والی تو بہ سے ستر برس کے گناہ بخش سکتا ہے۔ اور یہ مت کہو کہ تو بہ منظور
نہیں ہوتی ۔ یا درکھو کہ تم اپنے اعمال سے کبھی بچ نہیں سکتے ۔ ہمیشہ فضل بچاتا ہے نہ اعمال ۔ اے خدائے
کریم و رحیم ! ہم سب پر فضل کر کہ ہم تیرے بندے اور تیرے آستانہ پر گرے ہیں۔ آمین ۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۴)
ا الاعراف: ۲۴

آج 10 میں سے 10 باقی