نجات
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انسان اس دارالظلمات میں آ کر کبھی نجات نہیں پا سکتا بجز اس کے کہ خود خدا تعالیٰ کے مکالمات سے
مشرف ہو کر یا کسی اہل مکالمہ یقینیہ اور اہل آیات بینہ کی صحبت میں رہ کر اس ضروری اور قطعی علم تک پہنچ
جائے کہ اس کا ایک خدا ہے جو قادر اور کریم اور رحیم ہے اور یہ دین یعنی اسلام جس پر یہ قائم ہے در حقیقت
یہ سچا ہے اور روز جزا اور بہشت اور دوزخ سب سچ ہے کیونکہ اگر چہ قصہ اور نقل کے طور پر تمام اہلِ اسلام
اس بات کو مانتے ہیں کہ خدا موجود ہے اور اس کا رسول برحق مگر یہ ایمان کوئی یقینی بنیاد نہیں رکھتا اس لئے
ایسے ضعیف ایمان کے ذریعہ سے یقینی رنگ کے آثار ظاہر ہونا اور گناہ سے سچی نفرت کرنا غیر ممکن ہے۔
( نزول المسیح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۸۵ ، ۶ ۴۸)
افسوس کہ اکثر لوگ نجات کے حقیقی معنوں سے بے خبر اور غافل ہیں۔ عیسائیوں کے نزدیک نجات
کے یہ معنے ہیں کہ گناہ کے مؤاخذہ سے رہائی ہو جائے لیکن دراصل نجات کے یہ معنے نہیں ہیں اور ممکن ہے
کہ ایک شخص نہ زنا کرے، نہ چوری کرے، نہ جھوٹی گواہی، نہ خون کرے اور نہ کسی اور گناہ کا جہاں تک
اس کو علم ہے ارتکاب کرے اور بائیں ہمہ نجات کی کیفیت سے بے نصیب اور محروم ہو کیونکہ دراصل نجات
اس دائمی خوشحالی کے حصول کا نام ہے جس کی بھوک اور پیاس انسانی فطرت کو لگا دی گئی ہے جو محض
خدا تعالیٰ کی ذاتی محبت اور اس کی پوری معرفت اور اس کے پورے تعلق کے بعد حاصل ہوتی ہے جس میں
شرط ہے کہ دونوں طرف سے محبت جوش مارے ۔۔۔۔۔۔ طالب حق کے لئے جو قابل غور سوال ہے وہ یہی
سوال ہے کہ سچی خوشحالی کیونکر حاصل ہو جو دائمی مسرت اور خوشی کا موجب ہو۔ اور در حقیقت سچے مذہب
کی یہی نشانی ہے کہ وہ اس خوشحالی تک پہنچاوے۔ سو ہم قرآن شریف کی ہدایت سے اس دقیق در دقیق
نکتہ تک پہنچتے ہیں کہ وہ ابدی خوشحالی خدا تعالیٰ کی صحیح معرفت اور پھر اس یگانہ کی پاک اور کامل اور ذاتی
محبت اور کامل ایمان میں ہے جو دل میں عاشقانہ بے قراری پیدا کرے۔ یہ چند لفظ کہنے کو تو بہت
تھوڑے ہیں لیکن ان کی کیفیت کو بیان کرنے کے لئے ایک دفتر بھی متحمل نہیں ہو سکتا۔
چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۰،۳۵۹)
قرآن شریف میں جو خدا نے یہ فرمایا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اے بندو! مجھ سے ناامید مت ہو۔ میں
رحیم و کریم اور ستار و غفار ہوں اور سب سے زیادہ تم پر رحم کرنے والا ہوں اور اس طرح کوئی بھی تم پر رحم
نہیں کرے گا جو میں کرتا ہوں ۔ اپنے باپوں سے زیادہ میرے ساتھ محبت کرو کہ در حقیقت میں محبت میں
اُن سے زیادہ ہوں ۔ اگر تم میری طرف آؤ تو میں سارے گناہ بخش دوں گا اور اگر تم تو بہ کرو تو میں قبول
کروں گا۔ اور اگر تم میری طرف آہستہ قدم سے بھی آؤ تو میں دوڑ کر آؤں گا ۔ جو شخص مجھے ڈھونڈے گا
وہ مجھے پائے گا اور جو شخص میری طرف رجوع کرے گا وہ میرے دروازہ کو کھلا پائے گا۔ میں تو بہ کرنے
والے کے گناہ بخشتا ہوں خواہ پہاڑوں سے زیادہ گناہ ہوں ۔ میرا رحم تم پر بہت زیادہ ہے اور غضب کم ہے
کیونکہ تم میری مخلوق ہو۔ میں نے تمہیں پیدا کیا اس لئے میرا رحم تم سب پر محیط ہے۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۵۶)
اے معزز صاحبان! مجھے بہت سے غور کے بعد اور نیز خدا کی متواتر وحی کے بعد معلوم ہوا ہے کہ
اگر چہ اس ملک میں مختلف فرقے بکثرت پائے جاتے ہیں اور مذہبی اختلافات ایک سیلاب کی طرح
حرکت کر رہے ہیں تا ہم وہ امر جو اس کثرت اختلافات کا موجب ہے وہ در حقیقت ایک ہی ہے اور وہ یہ
ہے کہ اکثر انسانوں کے اندر سے قوت روحانیت اور خدا ترسی کی کم ہو گئی ہے اور وہ آسمانی نور جس کے
ذریعہ سے انسان حق اور باطل میں فرق کر سکتا ہے وہ قریباً بہت سے دلوں میں سے جاتا رہا ہے اور
دنیا ایک دہریت کا رنگ پکڑتی جاتی ہے۔ یعنی زبانوں پر تو خدا اور پرمیشر ہے اور دلوں میں ناستک مت
کے خیالات بڑھتے جاتے ہیں اس بات پر یہ امر گواہ ہے کہ عملی حالتیں جیسا کہ چاہئے درست نہیں ہیں ۔
سب کچھ زبان سے کہا جاتا ہے مگر عمل کے رنگ میں دکھلا یا نہیں جاتا۔ اگر کوئی پوشیدہ راستباز ہے تو میں
اُس پر کوئی حملہ نہیں کرتا مگر عام حالتیں جو ثابت ہو رہی ہیں وہ یہی ہیں کہ جس غرض کے لئے مذہب کو
انسان کے لازم حال کیا گیا ہے وہ غرض مفقود ہے۔ دل کی حقیقی پاکیزگی اور خدا تعالیٰ کی سچی محبت اور
اس کی مخلوق کی سچی ہمدردی اور حلم اور رحم اور انصاف اور فروتنی اور دوسرے تمام پاک اخلاق اور تقویٰ
اور طہارت اور راستی جو ایک روح مذہب کی ہے اس کی طرف اکثر انسانوں کو توجہ نہیں۔ مقام افسوس
ہے کہ دنیا میں مذہبی رنگ میں تو جنگ و جدل روز بروز بڑھتے جاتے ہیں مگر روحانیت کم ہوتی جاتی ہے۔
مذہب کی اصلی غرض اُس سچے خدا کا پہچاننا ہے جس نے اس تمام عالم کو پیدا کیا ہے اور اس کی محبت میں
اس مقام تک پہنچنا ہے جو غیر کی محبت کو جلا دیتا ہے اور اُس کی مخلوق سے ہمدردی کرنا ہے اور حقیقی پاکیزگی
کا جامہ پہننا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ یہ غرض اس زمانہ میں بالائے طاق ہے اور اکثر لوگ دہریہ
مذہب کی کسی شاخ کو اپنے ہاتھ میں لئے بیٹھے ہیں اور خدا تعالیٰ کی شناخت بہت کم ہو گئی ہے۔ اسی وجہ
سے زمین پر دن بدن گناہ کرنے کی دلیری بڑھتی جاتی ہے کیونکہ یہ بدیہی بات ہے کہ جس چیز کی شناخت
نہ ہو نہ اس کا قدر دل میں ہوتا ہے اور نہ اس کی محبت ہوتی ہے اور نہ اس کا خوف ہوتا ہے۔ تمام اقسام
خوف و محبت اور قدردانی کے شناخت کے بعد پیدا ہوتے ہیں ۔ پس اس سے ظاہر ہے کہ آج کل دنیا میں
گناہ کی کثرت بوجہ کی معرفت ہے اور سچے مذہب کی نشانیوں میں سے یہ ایک عظیم الشان نشانی ہے کہ
خدا تعالیٰ کی معرفت اور اس کی پہچان کے وسائل بہت سے اس میں موجود ہوں ۔ تا انسان گناہ سے رُک
سکے اور تا وہ خدا تعالیٰ کے حسن و جمال پر اطلاع پا کر کامل محبت اور عشق کا حصہ لیوے اور تا وہ قطع تعلق کی
حالت کو جہنم سے زیادہ سمجھے۔ یہ سچی بات ہے کہ گناہ سے بچنا اور خدا تعالیٰ کی محبت میں محو ہو جانا انسان
کے لئے ایک عظیم الشان مقصود ہے اور یہی وہ راحتِ حقیقی ہے جس کو ہم بہشتی زندگی سے تعبیر کر سکتے ہیں۔
تمام خواہشیں جو خدا کی رضا مندی کے مخالف ہیں دوزخ کی آگ ہیں اور ان خواہشوں کی پیروی میں عمر
بسر کرنا ایک جہنمی زندگی ہے مگر اس جگہ سوال یہ ہے کہ اس جہنمی زندگی سے نجات کیونکر حاصل ہو۔ اس
کے جواب میں جو علم خدا نے مجھے دیا ہے وہ یہی ہے کہ اس آتش خانہ سے نجات ایسی معرفت الہی پر
موقوف ہے جو حقیقی اور کامل ہو۔ کیونکہ نفسانی جذبات جو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں وہ ایک کامل درجہ کا
سیلاب ہے جو ایمان کو تباہ کرنے کے لئے بڑے زور سے بہ رہا ہے اور کامل کا تدارک بجز کامل کے
غیر ممکن ہے۔ پس اسی وجہ سے نجات حاصل کرنے کے لئے ایک کامل معرفت کی ضرورت ہے۔
لیکچر لاہور ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۴۷ تا ۱۴۹)
اے پیارو! یہ نہایت سچا اور آزمودہ فلسفہ ہے کہ انسان گناہ سے بچنے کے لئے معرفت تامہ کا محتاج
ہے نہ کسی کفارہ کا۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر نوٹ کی قوم کو وہ معرفت تامہ حاصل ہوتی جو کامل خوف کو
پیدا کرتی ہے تو وہ کبھی غرق نہ ہوتی ۔ اور اگر لوط کی قوم کو وہ پہچان بخشی جاتی تو ان پر پتھر نہ برستے اور اگر
اس ملک کو ذات الہی کی وہ شناخت عطا کی جاتی جو بدن پر خوف سے لرزہ ڈالتی ہے تو اس پر طاعون سے
ہے
وہ تباہی نہ آتی جو آ گئی ۔ مگر ناقص معرفت کوئی فائدہ پہنچا نہیں سکتی اور نہ اس کا نتیجہ جو خوف اور محبت
کامل ہو سکتا ہے۔ ایمان جو کامل نہیں وہ بے سود ہے اور محبت جو کامل نہیں وہ بے سود ہے اور خوف جو کامل
نہیں وہ بے سود ہے اور معرفت جو کامل نہیں وہ بے سود ہے اور ہر یک غذا اور شربت جو کامل نہیں وہ بے سود
ہے کیا تم بھوک کی حالت میں صرف ایک دانہ سے سیر ہو سکتے ہو یا پیاس کی حالت میں صرف ایک قطرہ
سے سیراب ہو سکتے ہو۔ پس اے سست ہمتو ! اور طلب حق میں کاہلو! تم تھوڑی معرفت سے ، تھوڑی محبت میں
سے اور تھوڑے خوف سے کیونکر خدا کے بڑے فضل کے اُمیدوار ہو سکتے ہو۔ گناہ سے پاک کرنا خدا کا کام
ہے اور اپنی محبت سے دل کو پُر کر دینا اُسی قادر و توانا کا فعل ہے اور اپنی عظمت کا خوف کسی دل میں قائم کرنا
اسی جناب کے ارادہ سے وابستہ ہے اور قانون قدرت قدیم سے ایسا ہی ہے کہ یہ سب کچھ معرفت کاملہ کے
بعد ملتا ہے۔ خوف اور محبت اور قدردانی کی جڑھ معرفت کاملہ ہے پس جس کو معرفت کاملہ دی گئی اُس کو
خوف اور محبت بھی کامل دی گئی اور جس کو خوف اور محبت کامل دی گئی اس کو ہر ایک گناہ سے جو بیبا کی سے
پیدا ہوتا ہے نجات دی گئی۔ پس ہم اس نجات کے لئے نہ کسی خون کے محتاج ہیں اور نہ کسی صلیب کے
حاجتمند اور نہ کسی کفارہ کی ہمیں ضرورت ہے بلکہ ہم صرف ایک قربانی کے محتاج ہیں جو اپنے نفس کی قربانی
ہے جس کی ضرورت کو ہماری فطرت محسوس کر رہی ہے۔ ایسی قربانی کا دوسرے لفظوں میں نام اسلام ہے۔
اسلام کے معنے ہیں ذبح ہونے کے لئے گردن آگے رکھ دینا یعنی کامل رضا کے ساتھ اپنی روح کو خدا کے
آستانہ پر رکھ دینا۔ یہ پیارا نام تمام شریعت کی روح اور تمام احکام کی جان ہے۔ ذبح ہونے کے لئے اپنی
دلی خوشی اور رضا سے گردن آگے رکھ دینا کامل محبت اور کامل عشق کو چاہتا ہے اور کامل محبت کامل معرفت
کو چاہتی ہے۔ پس اسلام کا لفظ اسی بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ حقیقی قربانی کے لئے کامل معرفت
اور کامل محبت کی ضرورت ہے نہ کسی اور چیز کی ضرورت ۔ اسی کی طرف خدا تعالیٰ قرآن شریف میں اشارہ
فرماتا ہے۔ لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ !
یعنی تمہاری ( قربانیوں ) کے نہ تو گوشت میرے تک پہنچ سکتے ہیں اور نہ خون بلکہ صرف یہ قربانی میرے
تک پہنچتی ہے کہ تم مجھ سے ڈرو اور میرے لئے تقوی اختیار کرو۔
لیکچر لاہور ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۰ تا ۱۵۲)
اگر یہ سوال پیش ہے کہ اگر خونِ مسیح گناہوں سے پاک نہیں کر سکتا جیسا کہ وہ واقعی طور پر پاک نہیں
کر سکا تو پھر گناہوں سے پاک ہونے کا کوئی علاج بھی ہے یا نہیں؟ کیونکہ گندی زندگی در حقیقت مرنے
سے بدتر ہے۔ تو میں اس سوال کے جواب میں نہ صرف پُر زور دعوی سے بلکہ اپنے ذاتی تجربہ سے اور
اپنی حقیقت اس آزمائشوں سے دیتا ہوں کہ در حقیقت گناہوں سے پاک ہونے کے لئے اُس وقت سے
ا الحج: ٣٨
جو انسان پیدا ہوا آج تک جو آخری دن ہیں صرف ایک ہی ذریعہ گناہ اور نافرمانی سے بچنے کا ثابت ہوا
ہے اور وہ یہ کہ انسان یقینی دلائل اور چمکتے ہوئے نشانوں کے ذریعہ سے اس معرفت تک پہنچ جائے کہ جو
در حقیقت خدا کو دکھا دیتی ہے اور کھل جاتا ہے کہ خدا کا غضب ایک کھا جانے والی آگ ہے اور پھر
تجلی حسن الہی ہو کر ثابت ہو جاتا ہے کہ ہر ایک کامل لذت خدا میں ہے یعنی جلالی اور جمالی طور پر
تمام پردے اُٹھائے جاتے ہیں۔ یہی ایک طریق ہے جس سے جذبات نفسانی رکتے ہیں اور جس سے
چار نا چار ایک تبدیلی انسان کے اندر پیدا ہو جاتی ہے۔ اس جواب کے وقت کتنے لوگ بول اٹھیں گے کیا
ہم خدا پر ایمان نہیں رکھتے ؟ کیا ہم خدا سے نہیں ڈرتے اور اس سے محبت نہیں رکھتے ؟ اور کیا تمام دنیا
بجر تھوڑے افراد کے خدا کو نہیں مانتی ؟ اور پھر وہ طرح طرح کے گناہ بھی کرتے ہیں اور انواع واقسام
کے فسق و فجور میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایمان اور چیز ہے اور عرفان اور چیز
ہے اور ہماری تقریر کا یہ مدعا نہیں ہے کہ مومن گناہ سے بچتا ہے بلکہ یہ مدعا ہے کہ عارف کامل گناہ سے
بچتا ہے۔ یعنی وہ کہ جس نے خوف الہی کا مزا بھی چکھا اور محبت الہی کا بھی۔ شائد کوئی کہے کہ شیطان کو
معرفت کامل حاصل ہے پھر وہ کیوں نافرمان ہے؟ اس کا یہی جواب ہے کہ اُس کو وہ معرفت کامل ہرگز
حاصل نہیں ہے جو سعیدوں کو بخشی جاتی ہے۔ انسان کی یہ فطرت میں ہے کہ کامل درجہ کے علم سے ضرور وہ
متاثر ہوتا ہے اور جب ہلاکت کی راہ اپنا ہیبت ناک منہ دکھاوے تو اس کے سامنے نہیں آتا۔ مگر ایمان کی
حقیقت صرف یہ ہے کہ حسن ظن سے مان لے۔ لیکن عرفان کی حقیقت یہ ہے کہ اُس مانی ہوئی بات کو دیکھ
بھی لے پس عرفان اور عصیان دونوں کا ایک ہی دل میں جمع ہونا محال ہے جیسا کہ دن اور رات کا ایک
ہی وقت میں جمع ہو جانا محال ہے۔
تمہارا روزمرہ کا تجربہ ہے کہ ایک چیز کا مفید ہونا جب ثابت ہو جائے تو فی الفور اُس کی طرف ایک
رغبت پیدا ہو جاتی ہے اور جب مضر ہونا ثابت ہو جائے تو فی الفور دل اس سے ڈرنے لگتا ہے۔ مثلاً جس
کو یہ معلوم نہیں کہ یہ چیز جو میرے ہاتھ میں ہے یہ سم الفار ہے وہ اس کو طبا شیر یا کوئی مفید دوا سمجھ کر ایک
ہی وقت میں تولہ یا دو تولہ تک بھی کھا سکتا ہے۔ لیکن جس کو اس بات کا تجربہ ہو چکا ہے کہ یہ تو زہر قاتل
ہے وہ بقدر ایک ماشہ بھی اس کو استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کے کھانے کے ساتھ ہی دنیا
سے رخصت ہو جائے گا۔ اسی طرح جب انسان کو واقعی طور پر علم ہو جاتا ہے کہ بلا شبہ به خدا موجود ہے اور
در حقیقت تمام قسم کے کے گے گناہ اس کی نظر میں قابلِ سزا ہیں جیسے چوری، خونریزی، بدکاری، ظلم، خیانت،
شرک، جھوٹ، جھوٹی گواہی دینا ، تکبر ، ریا کاری ، حرام خوری، دغا ، دشنام دہی ، دھوکا دینا، بدعہدی ،غفلت
اور بدمستی میں زندگی گذارنا، خدا کا شکر نہ کرنا۔ خدا سے نہ ڈرنا اُس کے بندوں کی ہمدردی نہ کرنا ۔ خدا کو
پر خوف دل کے ساتھ یاد نہ کرنا ، عیاشی اور دنیا کی لذات میں بکلی محو ہو جانا اور منعم حقیقی کو فراموش کر
دینا ، دعا اور عاجزی سے کچھ غرض اور واسطہ نہ رکھنا ، فروختنی چیزوں میں کھوٹ ملانا یا کم وزن کرنا یا نرخ
بازار سے کم بیچنا، ماں باپ کی خدمت نہ کرنا۔ بیویوں سے نیک معاشرت نہ رکھنا ، خاوند کی پورے طور پر رسے
اطاعت نہ کرنا، نامحرم مردوں یا عورتوں کو نظر بد سے دیکھنا۔ یتیموں ، ضعیفوں ، کمزوروں ، درماندوں کی کچھ
پرواہ نہ کرنا۔ ہمسایہ کے حقوق کا کچھ بھی لحاظ نہ رکھنا اور اس کو دکھ دینا۔ اپنی بڑائی ثابت کرنے کے لئے
دوسرے کی توہین کرنا ۔ کسی کو دل آزار لفظوں کے ساتھ ٹھٹھا کرنا یا تو ہین کے طور پر کوئی بدنی نقص اس کا
بیان کرنا یا کوئی برا لقب اس کا رکھنا یا کوئی بے جا تہمت اس پر لگانا یا خدا پر افترا کرنا اور نعوذ باللہ کوئی جھوٹا
دعوی نبوت یا رسالت یا منجانب اللہ ہونے کا کر دینا۔ یا خدا تعالیٰ کے وجود سے منکر ہو جانا یا ایک عادل
بادشاہ سے بغاوت کرنا اور شرارت سے ملک میں فساد برپا کرنا تو یہ تمام گناہ اس علم کے بعد کہ ہر یک
ارتکاب سے سزا کا ہونا ایک ضروری امر ہے خود بخود ترک ہو جاتے ہیں ۔
شائد پھر کوئی دھو کہ کھا کر یہ سوال پیش کر دے کہ باوجود اس کے کہ جانتے بھی ہیں کہ خدا موجود ہے
اور یہ بھی جانتے ہیں کہ گناہوں کی سزا ہو گی پھر بھی ہم سے گناہ ہوتا ہے اس لئے ہم کسی اور ذریعہ کے
محتاج ہیں۔ تو ہم اس کا وہی جواب دیں گے جو پہلے دے چکے ہیں کہ ہر گز ممکن نہیں اور کسی طرح ممکن
نہیں کہ تم اس بات کی پوری بصیرت حاصل کر کے کہ گناہ کرنے کے ساتھ ہی ایک بجلی کی طرح تم پر سزا
کی آگ برسے گی پھر بھی تم گناہ پر دلیر ہو سکو گے۔ یہ ایسی فلاسفی ہے جو کسی طرح ٹوٹ نہیں سکتی۔ سوچو
اور خوب سوچو کہ جہاں جہاں سزا پانے کا پورا یقین تمہیں حاصل ہے وہاں تم ہرگز اس یقین کے برخلاف
کوئی حرکت نہیں کر سکتے ۔ بھلا بتلاؤ کیا تم آگ میں اپنا ہاتھ ڈال سکتے ہو۔ کیا تم پہاڑ کی چوٹی سے نیچے
اپنے تئیں گرا سکتے ہو؟ کیا تم کنوئیں میں گر سکتے ہو؟ کیا تم چلتی ہوئی ریل کے آگے لیٹ سکتے ہو؟ کیا تم
شیر کے منہ میں اپنا ہاتھ دے سکتے ہو؟ کیا تم دیوانہ کتے کے آگے اپنا پیر کر سکتے ہو؟ کیا تم ایسی جگہ
ٹھہر سکتے ہو جہاں بڑی خوفناک صورت سے بجلی گر رہی ہے؟ کیا تم ایسے گھر سے جلد باہر نہیں نکلتے جہاں
شہتیر ٹوٹنے لگا ہے یا زلزلہ سے زمین نیچے کو دھسنے لگی ہے؟ بھلا تم میں سے کون ہے جو ایک زہریلہ
سانپ کو اپنے پلنگ پر دیکھے اور جلد کو دکر نیچے نہ آجا۔ نیچے نہ آ جائے۔ بھلا ایک ایسے شخص کا نام تو لو کہ جب اس کے
کوٹھہ کو جس کے اندر وہ سوتا تھا آگ لگ جائے تو وہ سب کچھ چھوڑ کر باہر کو نہ بھاگے؟ تو اب بتلاؤ کہ
ایسا تم کیوں کرتے ہو اور کیوں ان تمام موذی چیزوں سے علیحدہ ہو جاتے ہو؟ مگر وہ گناہ کی باتیں جو
ابھی میں نے لکھی ہیں ان سے تم علیحدہ نہیں ہوتے ؟ اس کا کیا سبب ہے؟ پس یا د رکھو کہ وہ جواب جو
ایک عقلمند پوری سوچ اور عقل کے بعد دے سکتا ہے وہ یہی ہے کہ ان دونوں صورتوں میں علم کا فرق ہے
یعنی خدا کے گناہوں میں اکثر انسانوں کا علم ناقص ہے اور وہ گناہوں کو بُرا تو جانتے ہیں مگر شیر اور سانپ
کی طرح نہیں سمجھتے اور پوشیدہ طور پر ان کے دلوں میں یہ خیالات ہیں کہ یہ سزائیں یقینی نہیں ہیں ۔
یہاں تک کہ خدا کے وجود میں بھی اُن کو شک ہے کہ وہ ہے یا نہیں اور اگر ہے تو پھر کیا خبر کہ روح کو بعد
مرنے کے بقا ہے یا نہیں اور اگر بقا بھی ہے تو پھر کیا معلوم کہ ان جرائم کی کچھ سزا بھی ہے یا نہیں۔ بلاشبہ
بہتوں کے دلوں کے اندر یہی خیال چھپا ہوا موجود ہے جس پر انہیں اطلاع نہیں لیکن وہ خوف کے تمام
مقامات جن سے وہ پر ہیز کرتے ہیں جن کی چند نظیریں میں لکھ چکا ہوں ان کی نسبت سب کو یقین ہے کہ
ان چیزوں کے نزدیک جا کر ہم ہلاک ہو جائیں گے اس لئے ان کے نزدیک نہیں جاتے بلکہ ایسی
مہلک چیزیں اگر اتفاقاً سامنے بھی آ جائیں تو چیخیں مار کر اُن سے دُور بھاگتے ہیں ۔ سواصل حقیقت یہی
ہے کہ ان چیزوں کے دیکھنے کے وقت انسان کو علم یقینی ہے کہ ان کا استعمال موجب ہلاکت ہے مگر
مذہبی احکام میں علم یقینی نہیں ہے بلکہ محض ظن ہے اور اُس جگہ رؤیت ہے اور اُس جگہ محض کہانی ہے ۔
سو مجرد کہانیوں سے گناہ ہرگز دور نہیں ہو سکتے ۔ میں اس لئے تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر ایک مسیح نہیں
ہزار مسیح بھی مصلوب ہو جائیں تو وہ تمہیں حقیقی نجات ہرگز نہیں دے سکتے کیونکہ گناہ سے یا کامل خوف
چھڑاتا ہے یا کامل محبت اور مسیح کا صلیب پر مرنا اول خود جھوٹھ اور پھر اس کو گناہ کا جوش بند کرنے سے کوئی
بھی تعلق نہیں ۔ سوچ لو کہ یہ دعوی تاریکی میں پڑا ہوا ہے جس پر ا ہوا ہے جس پر نہ تجربہ شہادت دے سکتا ہے اور نہ مسیح کی
خودکشی کی حرکت کو دوسروں کے گناہ بخشے جانے سے کوئی تعلق پایا جاتا ہے۔ حقیقی نجات کی فلاسفی یہ ہے
کہ اسی دنیا میں انسان گناہ کے دوزخ سے نجات پا جائے ۔ مگر تم سوچ لو کہ کیا تم ایسی کہانیوں سے گناہ
کے دوزخ سے نجات پاگئے؟ یا کبھی کسی نے ان بے ہودہ قصوں سے جن میں کچھ بھی سچائی نہیں اور جن کو
حقیقی نجات کے ساتھ کوئی بھی رشتہ نہیں نجات پائی ہے؟ مشرق و مغرب میں تلاش کرو کبھی تمہیں ایسے
لوگ نہیں ملیں گے جو ان قصوں سے اس حقیقی پاکیزگی تک پہنچ گئے ہوں جس سے خدا نظر آ جاتا ہے اور
جس سے نہ صرف گناہ سے بے زاری ہوتی ہے بلکہ بہشت کی صورت پر سچائی کی لذتیں شروع ہو جاتی
ہے۔
ہیں اور انسان کی روح پانی کی طرح بہہ کر خدا کے آستانہ پر گر جاتی ہے اور آسمان سے ایک روشنی اُترتی
اور تمام نفسانی ظلمت کو دور کر دیتی ہے اسی طرح جب کہ تم روز روشن میں چاروں طرف کھڑکیاں کھول دو
تو یہ طبعی قانون تمہیں نظر آ جائے گا کہ فی الفور سورج کی روشنی تمہارے اندر آ جائے گی لیکن اگر تم اپنی
کھڑکیاں بند رکھو گے تو محض کسی قصہ یا کہانی سے وہ روشنی تمہارے اندر نہیں آ سکتی۔ تمہیں روشنی لینے
کے لئے یہ ضرور کرنا پڑے گا کہ اپنے مقام سے اُٹھو اور کھڑکیاں کھول دو۔ تب خود بخود روشنی تمہارے
اندر آ جائے گی اور تمہارے گھر کو روشن کر دے گی۔ کیا کوئی صرف پانی کے خیال سے اپنی پیاس بجھا سکتا
ہے؟ نہیں بلکہ اس کو چاہئے کہ افتان و خیزاں پانی کے چشمہ پر پہنچے اور اس زلال پر اپنی لہیں رکھ دے۔
تب اس آب شیریں سے سیراب ہو جائے گا۔ سو وہ پانی جس سے تم سیراب ہو جاؤ گے اور گناہ کی سوزش
اور جلن جاتی رہے گی۔ وہ یقین ہے۔ آسمان کے نیچے گناہ سے پاک ہونے کے لئے بجز اس کے کوئی
بھی حیلہ نہیں۔ کوئی صلیب نہیں جو تمہیں گناہ سے چھڑا سکے کوئی خون نہیں جو تمہیں نفسانی جذبات سے
روک سکے ۔ ان باتوں کو حقیقی نجات سے کوئی رشتہ اور تعلق نہیں۔ حقیقتوں کو سمجھو۔ سچائیوں پر غور کرو اور
جس طرح دنیا کی چیزوں کو آزماتے ہو اس کو بھی آزماؤ تب تمہیں جلد سمجھ آ جائے گی کہ بغیر سچے یقین
کے کوئی روشنی نہیں جو تمہیں نفسانی ظلمت سے چھڑا سکے اور بغیر کامل بصیرت کے مصفا پانی کے تمہاری
اندرونی غلاظتوں کو کوئی بھی دھو نہیں سکتا اور بغیر رؤیت حق کی زلال کے تمہاری جلن اور سوزش کبھی ڈور
نہیں ہو سکتی ۔ جھوٹا ہے وہ شخص جو اور اور تدبیریں تمہیں بتلاتا ہے اور جاہل ہے وہ انسان جو اور قسم کا
علاج کرنا چاہتا ہے۔ وہ لوگ تمہیں روشنی نہیں دے سکتے بلکہ اور بھی ظلمت کے گڑھے میں ڈالتے ہیں اور
تمہیں آب شیریں نہیں دیتے بلکہ وہ اور بھی جلن اور سوزش زیادہ کرتے ہیں۔ کوئی خون تمہیں فائدہ نہیں
پہنچا سکتا مگر وہ خون جو یقین کی غذا سے خود تمہارے اندر پیدا ہو اور کوئی صلیب تمہیں چھڑا نہیں سکتی مگر راہ
راست کی صلیب یعنی سچائی پر صبر کرنا۔ سو تم آنکھیں کھولو اور دیکھو کہ کیا یہ سچ نہیں کہ تم روشنی سے ہی دیکھ
سکتے ہو نہ کسی اور چیز سے اور صرف سیدھی راہ سے منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہو ہو نہ نہ کسی سی ! اور راہ سے سے۔ ۔ دنہ دنیا کی
چیزیں تم سے نزدیک ہیں اور دین کی چیزیں دور۔ پس جو نزدیک ہیں اُنہی پر غور کرو اور ان کا قانون سمجھ لو
اور پھر دور کو اس پر قیاس کر لو کیونکہ وہی ایک ہے جس نے یہ دونوں قانون بنائے ہیں
یہ کسی طرح ممکن نہیں کہ تم بغیر روشنی حاصل کرنے کے محض اندھے رہ کر پھر کسی کے خون سے نجات پا
جاؤ۔ نجات کوئی ایسی شے نہیں ہے جو اس دنیا کے بعد ملے گی ۔ سچی اور حقیقی نجات اسی دنیا میں ملتی ہے۔
وہ ایک روشنی ہے جو دلوں پر اُترتی ہے اور دکھا دیتی ہے کہ کون سے ہلاکت کے گڑھے ہیں۔ حق اور
حکمت کی راہ پر چلو کہ اُس سے خدا کو پاؤ گے اور اپنے دلوں میں گرمی پیدا کرو تا سچائی کی طرف حرکت
کر سکو۔ بدنصیب ہے وہ دل جو ٹھنڈا پڑا ہے اور بد بخت ہے وہ طبیعت جو افسردہ ہے اور مردہ ہے وہ
کانشنس جس میں چمک نہیں۔ پس تم اُس ڈول سے کم نہ رہو جو کنوئیں میں خالی کرتا اور بھر کر نکلتا ہے اور
اُس چھانٹی کی صفت مت اختیار کرو جس میں کچھ بھی پانی نہیں ٹھہر سکتا اور ایک راہ سے آتا اور دوسری راہ
سے چلا جاتا ہے ۔ کوشش کرو کہ تندرست ہو جاؤ اور وہ دنیا طلبی کے تپ کی زہریلی گرمی دور ہو جائے جس
کی وجہ سے نہ آنکھوں میں روشنی ہے نہ کان اچھی طرح سُن سکتے ہیں نہ زبان کا مزہ درست ہے اور نہ
ہاتھوں میں زور اور نہ پیروں میں طاقت ہے۔ ایک تعلق کو قطع کروتا دوسرا تعلق پیدا ہو۔ ایک طرف سے
دل کو روکوتا دوسری طرف دل کو راہ مل جائے ۔ زمین کا نجس کیڑا پھینک دو تا آسمان کا چمکیلا ہیرا تمہیں
عطا ہوا اور اپنے مبدا کی طرف رجوع کرو وہی مبدا جبکہ آدم اس خدائی روح سے زندہ کیا گیا تھا تا تمہیں
تمام چیزوں پر بادشاہت ملے جیسا کہ تمہارے باپ کو ملی ۔
(گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۴۱ تا ۶۴۸ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن )
پھر معرفت کے بعد بڑی ضروری نجات کے لئے محبت الہی ہے۔ یہ بات نہایت واضح اور بد یہی ہے کہ
کوئی شخص اپنے محبت کرنے والے کو عذاب دینا نہیں چاہتا بلکہ محبت محبت کو جذب کرتی اور اپنی طرف کھینچتی
سے
ہے۔ جس شخص سے کوئی سچے دل سے محبت کرتا ہے اُس کو یقین کرنا چاہئے کہ وہ دوسرا شخص بھی جس
محبت کی گئی ہے اس سے دشمنی نہیں کر سکتا بلکہ اگر ایک شخص ایک شخص کو جس سے وہ اپنے دل سے محبت رکھتا
ہے اپنی اس محبت سے اطلاع بھی نہ دے تب بھی اس قدر اثر تو ضرور ہوتا ہے کہ وہ شخص اس سے دشمنی نہیں
کر سکتا ۔ اسی بنا پر کہا گیا ہے کہ دل کو دل سے راہ ہوتا ہے۔ اور خدا کے نبیوں اور رسولوں میں جو ایک
قوت جذب اور کشش پائی جاتی ہے اور ہزار ہا لوگ اُن کی طرف کھینچے جاتے اور ان سے محبت کرتے ہیں
یہاں تک کہ اپنی جان بھی ان پر فدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا سبب یہی ہے کہ بنی نوع کی بھلائی اور ہمدردی
ان کے دل میں ہوتی ہے یہاں تک کہ وہ ماں سے بھی زیادہ انسانوں سے پیار کرتے ہیں اور اپنے تئیں
دُکھ اور درد میں ڈال کر بھی اُن کے آرام کے خواہشمند ہوتے ہیں ۔ آخر ان کی سچی کشش سعید دلوں کو
اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیتی ہے۔ پھر جبکہ انسان باوجود یکہ وہ عالم الغیب نہیں دوسرے شخص کی مخفی محبت
پر اطلاع پا لیتا ہے تو پھر کیونکر خدا تعالیٰ جو عالم الغیب ہے کسی کی خالص محبت سے بے خبر رہ سکتا ہے
محبت عجیب چیز ہے اس کی آگ گناہوں کی آگ کو جلاتی اور معصیت کے شعلہ کو بھسم کر دیتی ہے۔ سچی
اور ذاتی اور کامل محبت کے ساتھ عذاب جمع ہو ہی نہیں سکتا اور سچی محبت کے علامات میں سے ایک یہ بھی
ہے کہ اُس کی فطرت میں یہ بات منقوش ہوتی ہے کہ اپنے محبوب کے قطع تعلق کا اس کو نہایت خوف ہوتا
ہے اور ایک ادنیٰ سے ادنی قصور کے ساتھ اپنے تئیں ہلاک شدہ سمجھتا ہے اور اپنے محبوب کی مخالفت کو اپنے
لئے ایک زہر خیال کرتا ہے اور نیز اپنے محبوب کے وصال کے پانے کے لئے نہایت بے تاب رہتا ہے اور
بعد اور دوری کے صدمہ سے ایسا گداز ہوتا ہے کہ بس مر ہی جاتا ہے۔ اس لئے وہ صرف ان باتوں کو گناہ
نہیں سمجھتا کہ جو عوام سمجھتے ہیں کہ قتل نہ کر ، خون نہ کر ، زنا نہ کر ، چوری نہ کر ، جھوٹی گواہی نہ دے بلکہ وہ
ایک ادنی غفلت کو اور ادنی التفات کو جو خدا کو چھوڑ کر غیر کی طرف کی جائے ایک کبیرہ گناہ خیال کرتا ہے۔
اس لئے اپنے محبوب از لی کی جناب میں دوام استغفار اس کا ورد ہوتا ہے اور چونکہ اس بات پر اس کی
فطرت راضی نہیں ہوتی کہ وہ کسی وقت بھی خدا تعالیٰ سے الگ رہے اِس لئے بشریت کے تقاضا سے
ایک ذرہ غفلت بھی اگر صادر ہو تو اُس کو ایک پہاڑ کی طرح گناہ سمجھتا ہے۔ یہی بھید ہے کہ خدا تعالیٰ سے
پاک اور کامل تعلق رکھنے والے ہمیشہ استغفار میں مشغول رہتے ہیں کیونکہ یہ محبت کا تقاضا ہے کہ ایک
محب صادق کو ہمیشہ یہ فکر لگی رہتی ہے کہ اس کا محبوب اُس پر ناراض نہ ہو جائے اور چونکہ اس کے دل میں
ایک پیاس لگا دی جاتی ہے کہ خدا کامل طور پر اُس سے راضی ہو۔ اس لئے اگر خدا تعالیٰ یہ بھی کہے کہ
میں تجھ سے راضی ہوں تب بھی وہ اس قدر پر صبر نہیں کر سکتا کیونکہ جیسا کہ شراب کے دور کے وقت ایک
شراب پینے والا ہر دم ایک مرتبہ پی کر پھر دوسری مرتبہ مانگتا ہے اسی طرح جب انسان کے اندر محبت کا
چشمہ جوش مارتا ہے تو وہ محبت طبعاً یہ تقاضا کرتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔
پس محبت کی کثرت کی وجہ سے استغفار کی بھی کثرت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خدا سے کامل طور پر پیار
کرنے والے ہر دم اور ہر لحظہ استغفار کو اپنا اور درکھتے ہیں اور سب سے بڑھ کر معصوم کی یہی نشانی ہے کہ وہ
سب سے ز سے زیادہ استغفار میں مشغول رہے اور استغفار کے حقیقی معنی یہ ہیں کہ ہر ایک لغزش اور قصور جو بوجہ
ضعف بشریت انسان سے صادر ہو سکتی ہے اس امکانی کمزوری کو دور کرنے کے لئے خدا سے مدد مانگی
جائے تا خدا کے فضل سے وہ کمزوری ظہور میں نہ آوے اور مستور ومخفی رہے۔ پھر بعد اس کے استغفار کے
معنے عام لوگوں کے لئے وسیع کئے گئے اور یہ امر بھی استغفار میں داخل ہوا کہ جو کچھ لغزش اور قصور صادر ہو چکا
خدا تعالیٰ اس کے بدنتائج اور زہریلی تا خیروں سے دنیا اور آخرت میں محفوظ رکھے۔
پس نجات حقیقی کا سر چشمہ محبت ذاتی خدائے عز وجل کی ہے جو عجز و نیاز اور دائمی استغفار کے ذریعہ
سے خدا تعالیٰ کی محبت کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور جب انسان کمال درجے تک اپنی محبت کو پہنچا تا ہے اور
محبت کی آگ سے اپنے جذبات نفسانیت کو جلا دیتا ہے تب یک دفعہ ایک شعلہ کی طرح خدا تعالیٰ کی محبت
جو خدا تعالیٰ اُس سے کرتا ہے اُس کے دل پر گرتی ہے اور اس کو سفلی زندگی کے گندوں سے باہر لے آتی
ہے۔ اور خدائے حی و قیوم کی پاکیزگی کا رنگ اُس کے نفس پر چڑھ جاتا ہے بلکہ تمام صفات الہیہ
سے ظلی طور پر اس کو حصہ ملتا ہے۔ تب وہ تجلیات الہیہ کا مظہر ہو جاتا ہے اور جو کچھ ربوبیت کے ازلی
خزانہ میں مکتوم و مستور ہے اس کے ذریعہ سے وہ اسرار دنیا میں ظاہر ہوتے ہیں ۔
چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۷۸ تا ۳۸۰)
یہ امید مت رکھو کہ کوئی اور منصوبہ انسانی نفس کو پاک کر سکے ۔ جس طرح تاریکی کو صرف روشنی ہی ڈور
کرتی ہے اسی طرح گناہ کی تاریکی کا علاج فقط وہ تجلیات الہیہ قولی و فعلی ہیں جو معجزانہ رنگ میں پُر زور
شعاعوں کے ساتھ خدا کی طرف سے کسی سعید دل پر نازل ہوتی ہیں۔ اور اس کو دکھا دیتی ہیں کہ خدا ہے
اور تمام شکوک کی غلاظت کو دور کر دیتی ہیں اور تسلی اور اطمینان بخشتی ہیں ۔ پس اس طاقت بالا کی
زبر دست کشش سے وہ سعید آسمان کی طرف اٹھایا جاتا ہے۔ اس کے سوا جس قدر اور علاج پیش کئے جاتے
ہیں سب فضول بناوٹ ہے۔ ہاں کامل طور پر پاک ہونے کے لئے صرف معرفت ہی کافی نہیں بلکہ اس
کے ساتھ پُر درد دعاؤں کا سلسلہ جاری رہنا بھی ضروری ہے کیونکہ خدا تعالیٰ غنی بے نیاز ہے۔ اس کے
فیوض کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے ایسی دعاؤں کی سخت ضرورت ہے جو گر یہ اور بکا اور صدق وصفا اور درد دل
سے پُر ہوں ۔ تم دیکھتے ہو کہ بچہ شیر خوار اگر چہ اپنی ماں کو خوب شناخت کرتا ہے اور اس سے محبت بھی رکھتا ہے اور
ماں بھی اُس سے محبت رکھتی ہے مگر پھر بھی ماں کا دودھ اُترنے کے لئے شیر خوار بچوں کا رونا بہت کچھ دخل
رکھتا ہے۔ ایک طرف بچہ دردناک طور پر بھوک سے روتا ہے اور دوسری طرف اُس کے رونے کا ماں کے دل پر
اثر پڑتا ہے اور دودھ اُترتا ہے۔ پس اسی طرح خدائے تعالیٰ کے سامنے ہر ایک طالب کو اپنی گریہ وزاری
سے اپنی روحانی بھوک پیاس کا ثبوت دینا چاہئے تا وہ روحانی دودھ اُترے اور اُسے سیراب کرے۔
غرض پاک وصاف ہونے کے لئے صرف معرفت کافی نہیں بلکہ بچوں کی طرح درد ناک گریہ وزاری
بھی ضروری ہے اور نومید مت ہو اور یہ خیال مت کرو کہ ہمار ا نفس گناہوں سے بہت آلودہ ہے۔ ہماری
دعا ئیں کیا چیز ہیں اور کیا اثر رکھتی ہیں۔ کیونکہ انسانی نفس جو دراصل محبت الہی کے لئے پیدا کیا گیا ہے
وہ اگر چہ گناہ کی آگ سے سخت مشتعل ہو جائے۔ پھر بھی اس میں ایک ایسی قوت تو یہ ہے کہ وہ اس
آگ کو بجھا سکتی ہے۔ جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ ایک پانی کو کیسا ہی آگ سے گرم کیا جائے مگر تا ہم جب
آگ پر اس کو ڈالا جائے تو وہ آگ کو بجھا دے گا۔ یہی ایک طریق ہے کہ جب سے خدائے تعالیٰ نے کونج
انسانوں کو پیدا کیا ہے اسی طریق سے ان کے دل پاک وصاف ہوتے رہے ہیں۔ یعنی بغیر اس کے جو
زنده خدا خود اپنی تحلی قولی و فعلی سے اپنی ہستی اور اپنی طاقت اور اپنی خدائی ظاہر کرے اور اپنا رعب چمکتا
ہوا دکھاوے اور کسی طریق سے انسان گناہ سے پاک نہیں ہو سکتا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۳ ۳۴)
خدا کے ساتھ جو روحانی اور کامل تعلق پیدا ہونے کا ذریعہ جو قرآن شریف نے ہمیں سکھلایا ہے
اسلام اور دعاء فاتحہ ہے۔ یعنی اول اپنی تمام زندگی خدا کی راہ میں وقف کر دینا اور پھر اس دعا میں لگے
رہنا جو سورۃ فاتحہ میں مسلمانوں کو سکھائی گئی ہے۔ تمام اسلام کا مغز یہ دونوں چیزیں ہیں اسلام اور دعاء
فاتحہ۔ دنیا میں خدا تک پہنچنے اور حقیقی نجات کا پانی پینے کے لئے ایک یہی اعلیٰ ذریعہ ہے بلکہ یہی ایک
ذریعہ ہے جو قانون قدرت نے انسان کی اعلیٰ ترقی اور وصالِ الہی کے لئے مقرر کیا ہے اور وہی خدا کو
پاتے ہیں کہ جو اسلام کے مفہوم کی روحانی آگ میں داخل ہوں اور دعاء فاتحہ میں لگے رہیں ۔ اسلام کیا
چیز ہے وہی جلتی ہوئی آگ ہے جو ہماری سفلی زندگی کو بھسم کر کے اور ہمارے باطل معبودوں کو جلا کر سچے
اور پاک معبود کے آگے ہماری جان اور ہمارے مال اور ہماری آبرو کی قربانی پیش کرتی ہے۔ ایسے چشمہ
میں داخل ہو کر ہم ایک نئی زندگی کا پانی پیتے ہیں اور ہماری تمام روحانی قوتیں خدا سے یوں پیوند پکڑتی
ہیں جیسا کہ ایک رشتہ دوسرے رشتہ سے پیوند کیا جاتا ہے۔ بجلی کی آگ کی طرح ایک آگ ہمارے اندر
سے نکلتی ہے اور ایک آگ اوپر سے ہم پر اُترتی ہے۔ اِن دونوں شعلوں کے ملنے سے ہماری تمام
ہوا و ہوس اور غیر اللہ کی محبت بھسم ہو جاتی ہے۔ اور ہم اپنی پہلی زندگی سے مر جاتے ہیں ۔ اس حالت کا
نام قرآن شریف کی رُو سے اسلام ہے ۔ اسلام سے ہمارے نفسانی جذبات کو موت آتی ہے اور پھر دعا
سے ہم از سرنو زندہ ہوتے ہیں۔ اس دوسری زندگی کے لئے الہام الہی ہونا ضروری ہے۔ اسی مرتبہ پر پہنچنے
کا نام لقاء الہی ہے یعنی خدا کا دیدار اور خدا کا درشن ۔ اس درجہ پر پہنچ کر انسان کو خدا سے وہ اتصال ہوتا
ہے کہ گویا وہ اس کو آنکھ سے دیکھتا ہے۔ اور اس کو قوت دی جاتی ہے اور اُس کے تمام حواس اور تمام
اندرونی قوتیں روشن کی جاتی ہیں اور پاک زندگی کی کشش بڑے زور سے شروع ہو جاتی ہے۔ اسی درجہ