بہشت و جہنم

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جیسا کہ دیکھا جاتا ہے کہ جب کوئی عضو مثلاً ہاتھ یا پیر اپنے محل سے اُتر جائے تو اسی وقت درد شروع ہو جاتا
ہے اور وہ عضو اپنی خدمات مفوضہ کو بجا نہیں لا سکتا۔ اور اگر اسی حالت پر چھوڑا جائے تو رفتہ رفتہ بے کار یا
متعفن ہو کر گر جاتا ہے اور بسا اوقات اُس کی ہمسائیگی سے دوسرے اعضاء کے بگڑنے کا بھی اندیشہ ہوتا
ہے۔ اور یہ درد جو اس عضو میں پیدا ہوتا ہے یہ باہر سے نہیں آتا بلکہ فطرتاً اس کی اس خراب حالت کو لازم
پڑا ہوا ہے۔ ایسا ہی عذاب کی حالت ہے کہ جب فطرتی دین سے انسان الگ ہو جائے اور حالت
استقامت سے گر جائے تو عذاب شروع ہو جاتا ہے گو ایک جاہل جو غفلت کی بے ہوشی میں پڑا ہوا ہے
اس عذاب کا احساس نہ کرے اور ایسی حالت میں ایسا بگڑا ہوا نفس روحانی خدمات کے لائق نہیں رہتا۔
اور اگر اسی حالت میں ایک مدت تک رہے تو بالکل بے کار ہو جاتا ہے اور اس کی ہمسائیگی دوسروں کو بھی
معرض خطر میں ڈالتی ہے اور وہ عذاب جو اس پر وارد ہوتا ہے باہر سے نہیں آتا بلکہ وہی حالت اُس کی اس
عذاب کو پیدا کرتی ہے۔ بے شک عذاب خدا کا فعل ہے مگر اس طرح کا مثلاً جبکہ ایک انسان سم الفار کو
وزن کافی تک کھا لے تو خدا تعالیٰ اس کو مار دیتا ہے۔ یا مثلاً جب ایک انسان اپنی کوٹھڑی کے تمام
دروازے بند کر دے تو خدا تعالیٰ اس گھر میں اندھیرا پیدا کر دیتا ہے یا اگر مثلاً ایک انسان اپنی زبان کو کاٹ
ڈالے تو خدا تعالی قوت گویائی اس سے چھین لیتا ہے۔ یہ سب خدا تعالیٰ کے فعل ہیں جو انسان کے فعل کے
بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ایسا ہی عذاب دینا خدا تعالیٰ کا فعل ہے جو انسان کے اپنے ہی فعل سے پیدا ہوتا ہے
اور اسی میں جوش مارتا ہے۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے ۔ نَارُ اللَّهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي
تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ ہے یعنی خدا کا عذاب ایک عذاب ہے جس کو خدا بھڑکا تا ہے اور پہلا شعلہ اس کا
انسان کے اپنے دل پر سے ہی اٹھتا ہے یعنی جڑ اس کی انسان کا اپنا ہی دل ہے اور دل کے ناپاک خیالات
اس جہنم کے ہیزم ہیں ۔ پس جبکہ عذاب کا اصل تخم اپنے وجود کی ہی ناپا کی ہے جو عذاب کی صورت پر متمثل
ہوتی ہے تو اس سے ماننا پڑتا ہے کہ وہ چیز جو اس عذاب کو دور کرتی ہے وہ راستبازی اور پاکیزگی ہے۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۸۲٬۸۱ )
انسان کی عملی اور اعتقادی غلطیاں ہی عذاب کی جڑھ ہیں۔ وہی درحقیقت خدا تعالیٰ کے غضب سے
آگ کی صورت پر متمثل ہوں گی اور جس طرح پتھر پر سخت ضرب لگانے سے آگ نکلتی ہے۔ اسی طرح
غضب الہی کی ضرب انہیں بداعتقادیوں اور بد عملیوں سے آگ کے شعلے نکالے گی اور وہی آگ بداعتقادوں
ا الهمزة: ۸،۷

اور بدکاروں کو کھا جائے گی جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ بجلی کی آگ کے ساتھ خود انسان کی اندرونی آگ
شامل ہو جاتی ہے تب دونوں مل کر اس کو بھسم کر دیتی ہیں ۔ اسی طرح غضب الہی کی آگ بداعتقادی اور
بداعمالی کی آگ کے ساتھ ترکیب پا کر انسان کو جلا دے گی ۔ اسی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ قرآن
میں فرماتا ہے۔ نارُ اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَقْدَةِ ہے یعنی جہنم کیا چیز ہے ۔ وہ خدا
کے غضب کی آگ ہے جو دلوں پر بھڑ کے گی یعنی وہ دل جو بد اعمالی اور بد اعتقادی کی آگ اپنے اندر رکھتے
ہیں وہ غضب الہی کی آگ سے اپنے آگ کے شعلوں کو مشتعل کریں گے۔ تب یہ دونوں قسم کی آگ باہم
مل کر ایسا ہی اُن کو بھسم کرے گی جیسا کہ صاعقہ گرنے سے انسان بھسم ہو جاتا ہے۔
تبلیغ رسالت جلد چہارم صفحه ۵۵- مجموعه اشتہارات جلد اول صفحہ ۵۲۶ جدید ایڈیشن )
قولہ :۔ مرزا صاحب اپنا اعتقاد یاد کریں کہ انہوں نے مانا ہوا ہے کہ انسان بعد مرنے کے نجات پا کر
ایک مکان بہشت میں رہے گا۔ جہاں عمدہ باغ خدا نے لگایا ہوا ہے اچھی اچھی عورتیں یا حوریں موجود
ہیں۔ نہریں شراب وغیرہ کی جاری ہیں۔ غرض نجات کی حالت میں بھی دنیاوی سامان موجود ہے۔ اس
سے زیادہ کچھ نہیں بلکہ واں وہ باتیں بھی موجود ہوں گی جو یاں ممنوع ہیں۔ مثلاً شراب اور بہت سی
عورتیں ۔ مگر ایسا نہیں بلکہ نجات شدہ لوگ بڑے انند اور خود مختاری کی حالت میں رہیں گے۔
اقول:۔
بھلا جب حسب اصول آپ کے نجات یافتہ لوگ ایک مدت مقررہ کے بعد
مکتی خانہ سے کان پکڑ کر باہر نکال دیئے جائیں گے اور اُن کے رونے چلانے پر کچھ رحم نہیں کیا جائے گا
بلکہ بڑی سختی سے خلاف مرضی اُن کے حکم اخراج عمل میں آئے گا اور بڑی ذلت اور رسوائی سے بقول شخصے
کہ ( پا بدست دگرے دست بدست دگرے ) مکتی خانہ سے باہر پھینکے جائیں گے تو کیا اس وقت اُن کے
لئے وہ سرگ نرگ کا نمونہ بلکہ اس سے بدتر نہیں ہو جائے گا ؟ تو پھر اس مجبورا نہ مصیبت کے وقت خود
مختاری کہاں رہے گی اور انند کیسا ہو گا؟ آپ کہتے ہیں کہ نجات شدہ لوگ بڑی خوشی اور انند میں رہیں
گے۔ افسوس ہے آپ کی سمجھ پر کیا ایسے مقام میں بھی کوئی کامل خوشی میسر آ سکتی ہے جس میں نکالے
جانے اور پھر دو ہری مرتبہ کروڑ ہا برسوں کی مصیبتوں کا دغدغہ در پیش ہے اور ہر دم یہی فکر جان کو کھا رہا
ہے کہ اب تھوڑے عرصہ کے بعد بے شمار ذلتوں اور رسوائیوں کا منہ دیکھنا ہو گا۔ پھر کیڑے مکوڑے کتے
بلے بنا ہو گا ۔ آپ کے مکتی خانہ سے خدا کی پناہ ۔ اگر ایسا ہی پرمیشر اور ایسا ہی اس کا مکتی خانہ ہے تو
پھر بد قسمت زاہدوں عابدوں کے لئے اس جگہ بھی رونا اور اُس جگہ بھی رونا ہی ہوگا۔
ا الهمزة: ۸،۷

رہا آپ کا یہ اعتراض کہ مسلمانوں کی بہشت میں دنیوی نعمتیں بھی موجود ہوں گی تو یہ کچھ اعتراض کی
بات نہیں بلکہ اس سے تو آپ کو اور آپ کے پرمیشر کو بہت شرمندہ ہونا چاہئے کیونکہ مسلمانوں کے خداوند قادر
اور غنی مطلق نے تو دائمی اور جاودانی طور پر سب کچھ اپنے بے انتہا خزانوں سے عالم آخرت میں قرآن شریف
پر ایمان لانے والوں کو عطا کیا ہے اور روحانی اور جسمانی دونوں طور کی نعمتیں مرحمت فرمائیں کیونکہ وہ جانتا
تھا کہ اس کے سچے پرستار اس دنیا میں صرف روح ہی سے اس کی بندگی اور اطاعت نہیں کرتے بلکہ
روح اور جسم دونوں سے کرتے ہیں اور خلقت انسانی کا کمال صرف روح ہی سے پیدا نہیں ہوتا بلکہ روح اور
جسم دونوں کے امتزاج واختلاط سے پیدا ہوتا ہے۔ سو اس نے فرمان برداروں کو سعادت تامہ تک پہنچانے
کے لئے اور اُن کو پورا پورا اجر دینے کے لئے نجات جاودانی کی لذات کو دو قسم پر مشتمل کیا۔ اپنے محبوبانہ
دیدار کی لذتیں بھی دیں اور اپنی دوسری نعمتیں بھی بارش کی طرح ان پر برسائیں ۔ غرض وہ کام کر دکھلایا جو
قادر عظیم الشان کی قدرتوں اور عظمتوں اور بے انتہا رحمتوں کے لائق ہے۔ لیکن آپ کا پرمیشر تو مفلس
اور دیوالیہ ہی نکلا اور اپنی عاجزی اور درویشی اور مفلسی اور ناطاقتی اور بے اختیاری کے باعث سے آپ
لوگوں کو کسی ٹھکانہ نہ لگا سکا اور نہ کوئی مستقل خوشی پہنچا سکا۔ غرض کچھ بھی نہ کر سکا۔ نہ روحانی نعمتیں ہمیشہ
کے لئے کے دے سکا نہ جسمانی اور دونوں طور سے آپ کو نا کام اور نامراد اور محروم اور بے نصیب رکھا اور جس
کے لئے مرتے تھے اور جان شاری کرتے تھے وہ ایسا نا منصف اور بے سمجھ اور مورکھ اور بے خبر نکلا کہ اس
نے تمہاری روحانی اور بدنی مشقتوں کا کچھ بھی قدر نہ کیا اور اپنی الٹی سمجھ سے عاشقانہ وفاداریوں اور
جان شاریوں کو چند روزہ مزدوری خیال کر لیا۔ کیا ایسے بخیل اور نا طاقت اور بے سمجھ پر میشر سے محبتیں بڑھ
سکتی ہیں؟ اور صفائی کامل سے کوئی دل رجوع ہو سکتا ہے ہرگز نہیں بلکہ اس کی قدرت اور سخاوت اور قدر
شناسی کی حقیقت کھلنے سے جپ تپ کرنے والوں کی روحیں بہت ہی افسوسناک اور نادم ہوں گی کہ اگر
یہی پر میشر اور یہی اس کی مکتی تھی تو ہم نے خواہ مخواہ کی ٹکریں کیوں ماریں۔
اس قادر
رہا یہ اعتراض کہ شراب جو دنیا میں بھی ممنوعات اور محرمات میں سے ہے وہ کیونکر بہشت میں روا ہو
جائے گی ۔ اس کا جواب وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ فرمایا ہے کہ بہشتی شراب کو اس دنیا کی فساد انگیز
شرابوں سے کچھ مناسبت نہیں ۔ جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَسَقَهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا
إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا ۔ عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ
ا الدهر : ٢٢
L

اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا لے یعنی جو لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اُن کا خدا اُن کو ایک ایسی پاک
شراب پلائے گا جو ان کو کامل طور پر پاک کر دے گی ۔ نیک لوگ وہ جام پیئیں گے جس میں کافور کی
آمیزش ہے۔ یعنی ان کے دل وہ شراب پی کر غیر کی محبت سے بکلی ٹھنڈے ہو جاویں گے۔ وہ کافوری
شراب ایک چشمہ ہے جس کو اسی دنیا میں خدا کے بندے پینا شروع کرتے ہیں وہ اس چشمہ کو ایسا رواں
کر دیتے ہیں کہ نہایت آسانی سے بہنے لگتا ہے اور وسیع اور فراخ نہریں ہو جاتی ہیں یعنی ریاضات
عشقیہ سے سب روکیں اُن کی دور ہو جاتی ہیں اور نشیب و فراز بشریت کا صاف اور ہموار ہو جاتا ہے
اور جناب الہی کی طرف انقطاع کلی میسر آ کر معارف الہیہ میں وسعت تامہ پیدا ہو جاتی ہے اور پھر
دوسری جگہ فرماتا ہے۔ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ ۔ لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ ، لَا
يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ۔ إِلَّا قِيلًا سَلمًا سَلمًا وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاصِرَةً ۔
إِلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ، وَ مَنْ كَانَ فِي هَذِةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَ أَضَلُّ
سَبِيلًا ہے اور شراب صافی کے پیالے جو آب زلال کی طرح مصفی ہوں گے بہشتیوں کو دیئے جائیں
گے۔ وہ شراب ان سب عیبوں سے پاک ہوگی کہ دردسر پیدا کرے یا بے ہوشی اور بدمستی اس سے طاری
ہو۔ بہشت میں کوئی لغو اور بے ہودہ بات سننے میں نہیں آئے گی اور نہ کوئی گناہ کی بات سنی جائے گی بلکہ
ہر طرف سلام سلام جو رحمت اور محبت اور خوشی کی نشانی ہے سننے میں آئے گا۔ اس دن مومنوں کے منہ تر و تازہ
اور خوبصورت ہوں گے اور وہ اپنے رب کو دیکھیں گے۔ اور جو شخص اس جہان میں اندھا ہے وہ اس جہان
میں بھی اندھا ہی ہو گا بلکہ اندھوں سے بھی گیا گذرا۔ اب ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ وہ بہشتی شراب دنیا
کی شرابوں سے کچھ منا مناسبت اور مشابہت ؟ رمشابہت نہیں رکھتی بلکہ وہ اپنی تمام صفات میں ان شرابوں ان شرابوں سے مبائن اور
مخالف ہے اور کسی جگہ قرآن شریف میں یہ نہیں بتلایا گیا کہ وہ دنیوی شرابوں کی طرح انگور سے یا قند سیاہ
اور کیکر کے چھلکوں سے یا ایسا ہی کسی اور دنیوی مادہ سے بنائی جائے گی بلکہ بار بار کلام الہی میں یہی بیان ہوا
ہے کہ اصل تخم اس شراب کا محبت اور معرفت الہی ہے جس کو دنیا سے ہی بندہ مومن ساتھ لے جاتا ہے اور یہ
بات کہ وہ روحانی امر کیونکر شراب کے طور پر نظر آ جائے گا۔ یہ خدائے تعالیٰ کے بھیدوں میں سے ایک بھید
ہے جو عارفوں پر مکاشفات کے ذریعہ سے کھلتا ہے اور عقلمند لوگ دوسری علامات و آثار سے اس کی حقیقت
تک پہنچتے ہیں۔ روحانی امور کا جسمانی طور پر متمثل ہو جانا کئی مقامات قرآن شریف میں بیان کیا گیا ہے۔
ا الدهر : ٦، الواقعة : ۱۹ ، ۲۰ ۳ الواقعة : ۲۶، ۲۷ ۴ القيامة : ۲۳ ۲۴ ۵ بنی اسرآئیل: ۷۳

جیسا کہ یہ بھی لکھا ہے کہ تسبیح اور تقدیس الہی کی باتیں پھل دار درختوں کی طرح متمثل ہوں گی اور نیک اعمال
پاک اور صاف نہروں کی طرح دکھلائی دیں گے۔ (سرمہ چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۵۰ تا ۱۵۷)
قرآن شریف نے خدا تعالیٰ کے غضب کو اس طور سے بیان نہیں کیا جو وید بیان کرتا ہے بلکہ وہ
غضب ایک روحانی فلسفہ اپنے اندر رکھتا ہے۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ سزا دہی کی کیفیت کے بارہ میں ایک جگہ
قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ نَارُ اللهِ الْمَوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ لا یعنی دوزخ کیا
چیز ہے؟ دوزخ وہ آگ ہے جو دلوں پر بھڑکائی جاتی ہے۔ یعنی انسان جب فاسد خیال اپنے دل میں پیدا
کرتا ہے اور وہ ایسا خیال ہوتا ہے کہ جس کمال کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے وہ اس کے مخالف ہوتا ہے تو
جیسا کہ ایک بھوکا یا پیا سا بوجہ نہ ملنے غذا اور پانی کے آخر مر جاتا ہے ایسا ہی وہ شخص بھی جو فساد میں مشغول
رہا اور خدا تعالیٰ کی محبت اور اطاعت کی غذا اور پانی کو نہ پایا وہ بھی مر جاتا ہے۔ پس بموجب تعلیم
قرآن شریف کے بندہ ہلاکت کا سامان اپنے لئے آپ تیار کرتا ہے خدا اس پر کوئی جبر نہیں کرتا۔ اس کی
ایسی مثال ہے کہ جیسے کوئی اپنے حجرہ کے تمام دروازے بند کر دے اور روشنی داخل ہونے کے لئے کوئی
کھڑ کی کھلی نہ رکھے تو اس میں شک نہیں کہ اس حجرے کے اندر اندھیرا ہو جائے گا۔ سوکھڑکیوں کا بند کرنا
تو
اُس شخص کا فعل ہے مگر اندھیرا کر دینا یہ خدا تعالیٰ کا فعل اس کے قانون قدرت کے موافق ہے۔ پس اسی
طرح جب کوئی شخص خرابی اور گناہ کا کام کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اپنے قانون قدرت کی رُو سے اس کے اس
فعل کے بعد کوئی اپنا فعل ظاہر کر دیتا ہے جو اس کی سزا ہو جاتا ہے لیکن بایں ہمہ توبہ کا دروازہ بند نہیں
کرتا۔ مثلاً جب ایک شخص نے اپنے ایسے حجرہ کی کھڑکی کھول دی جس کو اس نے بند کر دیا تھا تو معا
خدا تعالیٰ اس گھر میں روشنی داخل کرے گا۔ پس قرآن شریف کی رو سے خدا کے غضب کے یہ معنے نہیں
ہیں کہ وہ انسان کی طرح اپنی حالت میں ایک مکروہ تغیر پیدا کر کے خشمناک ہو جاتا ہے کیونکہ انسان تو غضب
کے وقت میں ایک رنج میں پڑ جاتا ہے اور اپنی حالت میں ایک دُکھ محسوس کرتا ہے اور اس کا سرور جاتا رہتا ہے مگر
خدا ہمیشہ سرور میں ہے اس کی ذات پر کوئی رنج نہیں ہوتا بلکہ اس کے غضب کے یہ معنی ہیں کہ وہ چونکہ
پاک اور قدوس ہے اس لئے نہیں چاہتا کہ لوگ اس کے بندے ہو کر نا پا کی کی راہیں اختیار کریں اور تقاضا
اتا ہے کہ ناپاکی کو درمیان سے اٹھ اٹھا دیا جاوے۔ پس جو حص : جو شخص ناپا کی پر اصرار کرتا ہے آخر کار وہ خدائے
قدوس اپنے فیض کو جو مدار حیات اور راحت اور آرام ہے اُس سے منقطع کر لیتا ہے اور یہی حالت اس
فرماتا
ل الهمزة : ۸،۷

نافرمان کے لئے موجب عذاب ہو جاتی ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے ایک باغ ہے جو ایک نہر کے
پانی سے سرسبز اور شاداب ہوتا تھا اور جب باغ والوں نے نہر کے مالک کی اطاعت چھوڑ دی تو مالک نہر
نے اس باغ کو اپنے نہر کے پانی سے محروم کر دیا اور بند لگا دیا۔ تب باغ خشک ہو گیا۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۶۲ ۶۳ )
یہ بات نہایت نا معقول اور خدائے عزّ و جلّ کے صفاتِ کاملہ کے برخلاف ہے کہ دوزخ میں ڈالنے
کے بعد ہمیشہ اس کی صفات قہر یہ ہی جلوہ گر ہوتی رہیں اور کبھی صفت رحم اور عفو کی جوش نہ مارے اور صفات
کرم اور رحم کے ہمیشہ کے لئے معطل کی طرح رہیں بلکہ جو کچھ خدا تعالیٰ نے اپنی کتاب عزیز میں فرمایا ہے
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مدت دراز تک جس کو انسانی کمزوری کے مناسب حال استعارہ کے رنگ
میں ابد کے نام سے موسوم کیا گیا ہے دوزخی دوزخ میں رہیں گے اور پھر صفت رحم اور کرم تجلی فرمائے گی اور خدا
اپنا ہاتھ دوزخ میں ڈالے گا اور جس قدر خدا کی مٹھی میں آجائیں گے سب دوزخ سے نکالے جائیں گے ۔
پس اس حدیث میں بھی آخر کا ر سب کی نجات کی طرف اشارہ ہے کیونکہ خدا کی مٹھی خدا کی طرح غیر محدود
ہے جس سے کوئی بھی باہر نہیں رہ سکتا۔
(چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۹)
بہت سے مقامات ہیں جن کا لکھنا موجب تطویل ہے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ارواح طیبین مطہرین
کے بھجر دفوت ہونے کے بہشت میں داخل ہو جاتے ہیں ۔ ایسا ہی بہت سی احادیث سے یہی مطلب ثابت
ہوتا ہے اور ارواح شہداء کا بہشت کے میو دے کھانا یہ تو ایسی مشہور حدیثیں ہیں کہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں
اور خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے۔ وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَا عِنْدَ
رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ لا یعنی جو لوگ خدا تعالیٰ کی کی راہ میں مارے جاتے ہیں اُن کی نسبت یہ گمان مت کرو
کہ وہ مردہ ہیں بلکہ وہ زندہ ہیں ۔ خدائے تعالیٰ سے ان کو رزق ملتا ہے اور کتب سابقہ سے بھی یہی ثابت
ہوتا ہے ۔ پس جبکہ ارواح طیبین مطہرین کا بہشت میں داخل ہونا ثابت ہے اور ظاہر ہے کہ بہشت وہ
مقام ہے جس میں انواع اقسام کی جسمانی نعماء بھی ہوں گی اور طرح طرح کے میوے ہوں گے اور
بہشت میں داخل ہونے کے یہی معنے ہیں کہ وہ نعمتیں کھاوے اس صورت میں صرف روح کا بہشت میں
داخل ہونا بے معنی اور بے سود ہے۔ کیا وہ بہشت میں داخل ہو کر ایک محروم کی طرح بیٹھی رہے گی اور بہشت
کی نعمتوں سے فائدہ نہیں اُٹھائے گی ؟ پس آیت وَادْخُلِي جَنَّتِی کے صاف بتلا رہی ہے کہ مومن کو
ایس : ۲۷
الفجر : ٣١

مرنے کے بعد ایک جسم ملتا ہے۔ اسی وجہ سے تمام ائمہ اور اکا بر متصوفین اس بات کے قائل ہیں کہ مومن
جو طیب اور مطہر ہوتے ہیں وہ بحجر دفوت ہونے کے ایک پاک اور نورانی جسم پاتے ہیں جس کے ذریعہ
سے وہ نعماء جنت سے لذت اُٹھاتے ہیں اور بہشت کو صرف شہیدوں کے لئے مخصوص کرنا ایک ظلم ہے
بلکہ ایک کفر ہے۔ کیا کوئی سچا مومن یہ گستاخی کا کلمہ زبان پر لاسکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو
ابھی تک بہشت سے باہر ہیں جن کے روضہ کے نیچے بہشت ہے مگر وہ لوگ جنہوں نے آپ کے ذریعہ
سے ایمان اور تقویٰ کا مرتبہ حاصل کیا وہ شہید ہونے کی وجہ سے بہشت میں داخل ہیں اور بہشتی میوے
کھا رہے ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ جس نے خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان کو وقف کر دیا وہ شہید ہو چکا۔
پس اس صورت میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اول الشہداء ہیں ۔
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۸۸ تا ۳۹۰ )
اس جگہ بظاہر یہ اعتراض لازم آتا ہے کہ جب کہ ہر ایک مومن طیب اور طاہر جن کی گردن پر کوئی
بوجھ گناہ اور معاصی کا نہیں بلا توقف بہشت میں داخل ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں حشر اجساد اور
اس کے تمام لوازم متعلقہ سے انکار لازم آتا ہے کیونکہ جبکہ بہشت میں داخل ہو چکے تو پھر بموجب آیت
وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ سے ان کا بہشت سے نکنا ممتنع ہے۔ پس اس سے تمام کارخانہ حشر اجساد و
واقعات معاد کا باطل ہوا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا عقیدہ جو مومنین مطہرین بلا توقف بہشت میں داخل
ہو جاتے ہیں یہ میری طرف سے نہیں بلکہ یہی عقیدہ ہے جس کی قرآن شریف نے تعلیم دی ہے اور
دوسری تعلیم جو قرآن شریف میں ہے جو حشر اجساد ہوگا اور مردے زندہ ہوں گے وہ بھی حق ہے اور ہم اس
پر ایمان لاتے ہیں صرف فرق یہ ہے کہ یہ بہشت میں داخل ہونا صرف اجمالی رنگ میں ہے اور اس صورت
میں جو مومنوں کو مرنے کے بعد بلا توقف اجسام دیئے جاتے ہیں وہ اجسام ابھی ناقص ہیں مگر حشر اجساد کا
دن تجلّی اعظم کا دن ہے۔ اس دن کامل اجسام ملیں گے اور بہشتیوں کا تعلق کسی حالت میں بہشت سے
الگ نہیں ہوگا۔ من وجہ وہ بہشت میں ہوں گے اور من وجہ خدا تعالیٰ کے سامنے آئیں گے۔
جنت اور جہنم تین درجوں پر منقسم ہے۔
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۸۷ حاشیہ )
پہلا درجہ جو ایک ادنی درجہ ہے اس وقت سے شروع ہوتا ہے کہ جب انسان اس عالم سے رخصت ہو
کر اپنی خواب گاہ قبر میں جا لیٹتا ہے۔ اور اس درجہ ضعیفہ کو استعارہ کے طور پر احادیث نبویہ میں کئی
ا الحجر : ۴۹

پیرایوں میں بیان کیا گیا ہے۔ منجملہ ان کے ایک یہ بھی پیرا یہ ہے کہ میت عبد صالح کے لئے قبر میں جنت
کی طرف ایک کھڑ کی کھولی جاتی ہے جس کی راہ سے وہ جنت کی باغ و بہار دیکھتا ہے اور اس کی دلر با ہوا
سے متمتع ہوتا ہے اور اس کھڑکی کی کشادگی بحسب مرتبہ ایمان و عمل اس میت کے ہوتی ہے لیکن ساتھ اس
کے یہ بھی لکھا ہے کہ جو لوگ ایسے فنافی اللہ ہونے کی حالت میں دنیا سے جُدا ہوتے ہیں کہ اپنی جان عزیز
کو محبوب حقیقی کی راہ میں فدا کر دیتے ہیں جیسے شہداء یا وہ صدیق لوگ جو شہداء سے بھی بڑھ کر آگے قدم
رکھتے ہیں اُن کے لئے اُن کی موت کے بعد صرف بہشت کی طرف کھڑکی ہی نہیں کھولی جاتی بلکہ وہ اپنے
سارے وجود اور تمام قومی کے ساتھ بہشت میں داخل ہو جاتے ہیں مگر پھر بھی قیامت کے دن سے پہلے
اکمل اور اتم طور پر لذات جنت حاصل نہیں کر سکتے ۔
ایسا ہی اس درجہ میں میت خبیث کے لئے دوزخ کی طرف قبر میں ایک کھڑ کی کھولی جاتی ہے جس کی
راہ سے دوزخ کی ایک جلانے والی بھاپ آتی رہتی ہے اور اس کے شعلوں سے ہر وقت وہ خبیث روح
جلتی رہتی ہے۔ لیکن ساتھ اس کے یہ بھی ہے کہ جو لوگ اپنی کثرت نافرمانی کی وجہ سے ایسے فنافی
الشیطان ہونے کی حالت میں دنیا سے جدا ہوتے ہیں کہ شیطان کی فرمانبرداری کی وجہ سے بکلی تعلقات
اپنے مولی حقیقی سے توڑ دیتے ہیں اُن کے لئے اُن کی موت کے بعد صرف دوزخ کی طرف کھڑکی ہی
نہیں کھولی جاتی بلکہ وہ اپنے سارے وجود اور تمام قومی کے ساتھ خاص دوزخ میں ڈال دیئے جاتے ہیں
جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ مِمَّا خَطِيَّتِهِم أَغْرِقُوا فَأَدْخِلُوا نَارًا ل سورة نوح ۔ مگر پھر
بھی وہ لوگ قیامت کے دن سے پہلے اکمل اور اتم طور پر عقوبات جہنم کا مزہ نہیں چکھتے ۔
دوسرا درجہ ۔ پھر اس درجہ سے اوپر جو ابھی ہم نے بہشتیوں اور دوزخیوں کے لئے بیان کیا ہے ایک
اور درجہ دخول جنت ۔ دخول جہنم ہے جس کو درمیانی درجہ کہنا چاہئے اور وہ حشر اجساد کے بعد جنت عظمی یا
جہنم کبری میں داخل ہونے سے پہلے حاصل ہوتا ہے اور بوجہ تعلق جسد کامل قوئی میں ایک اعلیٰ درجہ کی تیزی
پیدا ہو کر اور خدائے تعالیٰ کی تجلی رحم یا تحتی قہر کا حسب حالت اپنے کامل طور پر مشاہدہ ہو کر اور جنت عظمی
کو بہت قریب پا کر یا جہنم کبری کو بہت ہی قریب دیکھ کر وہ لذات یا عقوبات ترقی پذیر ہو جاتے ہیں۔
جیسا کہ اللہ جل شانہ آپ فرماتا ہے ۔ وَازْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ۔ وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ
لِلْغَوِينَ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةً ۔ ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ۔ وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا
نوح: ۲۶
الشعراء: ۹۲۹۱

غَبَرَةٌ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ۔ أُولَئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ کے اس دوسرے درجہ میں بھی
لوگ مساوی نہیں ہوتے بلکہ اعلیٰ درجہ کے بھی ہوتے ہیں جو بہشتی ہونے کی حالت میں بہشتی انوار اپنے ساتھ
رکھتے ہیں۔ انہیں کی طرف اللہ جل شانه اشارہ فرماتا ہے ۔ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ
وَ بِأَيْمَانِهِمْ ایسا ہی دوزخی ہونے کی حالت میں اعلیٰ درجہ کے کفار ہوتے ہیں کہ قبل اس کے جو
کامل طور پر دوزخ میں پڑیں اُن کے دلوں پر دوزخ کی آگ بھڑکائی جاتی ہے۔ جیسا کہ اللہ جل شانه
فرماتا ہے ۔ نَارُ اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ
پھر اس درجہ کے اوپر جو آخری درجہ ہے تیسرا درجہ ہے جو منتہائے مدارج ہے۔ جس میں یوم الحساب
کے بعد لوگ داخل ہوں گے۔ اور اکمل اور اتم طور پر سعادت یا شقاوت کا مزہ چکھ لیں گے۔ ا
اب حاصل کلام یہ ہے کہ ان تینوں مدارج میں انسان ایک قسم کی بہشت یا ایک قسم کی دوزخ میں ہوتا
ہے۔ اور جبکہ یہ حال ہے تو اس صورت میں صاف ظاہر ہے کہ ان مدارج میں سے کسی درجہ پر ہونے کی
حالت میں انسان بہشت یا دوزخ میں سے نکالا نہیں جاتا۔ ہاں جب اس درجہ سے ترقی کرتا ہے تو ادنی درجہ
سے اعلیٰ درجہ میں آجاتا ہے۔
اس ترقی کی ایک یہ بھی صورت ہے کہ جب مثلاً ایک شخص ایمان اور عمل کی ادنیٰ حالت میں فوت ہوتا
ہے تو تھوڑی سی سوراخ بہشت کی طرف اس کے لئے نکالی جاتی ہے کیونکہ بہشتی تجلّی کی اسی قدر اس میں
استعداد موجود ہوتی ہے۔ پھر بعد اس کے اگر وہ اولاد صالح چھوڑ کر مرا ہے جو جد و جہد سے اس کے لئے
دعائے مغفرت کرتے ہیں اور صدقات و خیرات اس کی مغفرت کی نیت سے مساکین کو دیتے ہیں یا ایسے
کسی اہل اللہ سے اس کی محبت تھی جو تضرعات سے جناب الہی سے اس کی بخشش چاہتا ہے یا کوئی ایسا
خلق اللہ کے فائدہ کا وہ کام دنیا میں کر گیا ہے جس سے بندگانِ خدا کو کسی قسم کی مدد یا آرام پہنچتا ہے تو
اس خیر جاری کی برکت سے وہ کھڑ کی اس کی جو بہشت کی طرف کھولی گئی دن بدن اپنی کشادگی میں زیادہ
ہوتی جاتی ہے اور سَبَقَتْ رَحْمَتِی عَلَی غَضَبِی کا منشاء اور بھی اس کو زیادہ کرتا جاتا ہے یہاں تک کہ
وہ کھڑ کی ایک بڑا وسیع دروازہ ہو کر آخر یہاں تک نوبت پہنچتی ہے کہ شہیدوں اور صدیقوں کی طرح وہ
بہشت میں ہی داخل ہو جاتا ہے۔۔۔۔
یا د رکھنا چاہئے کہ خدائے تعالیٰ نے اس کھڑکی کے کھولنے کے لئے پہلے سے اس قدر سامان کر رکھے
عبس: ۳۹ تا ۴۳ ۲ التحريم: ۹ الهمزة: ۸،۷

ہیں جن سے بتصریح معلوم ہوتا ہے کہ اس کریم کا دراصل منشاء ہی یہی ہے کہ اگر ایک ذرہ ایمان و عمل
لے کر بھی اس کی طرف کوئی سفر کرے تو وہ ذرہ بھی نشو و نما کرتا رہے گا اور اگر کسی اتفاق سے تمام سامان
اس خیر کے جو میت کو اس عالم کی طرف سے پہنچتی ہے نا پیدا رہیں تا ہم یہ سامان کسی طرح نا پیدا اور گم
نہیں ہو سکتا کہ جو تمام مومنوں اور نیک بختوں اور شہیدوں اور صدیقوں کے لئے تاکیدی طور پر یہ حکم
فرمایا گیا کہ وہ اپنے ان بھائیوں کے لئے بدل و جان دعائے مغفرت کرتے رہیں جو اُن سے پہلے اس
عالم میں گذر چکے ہیں اور ظاہر ہے کہ جن لوگوں کے لئے ایک لشکر مومنوں کا دعا کر رہا ہے وہ دعا ہرگز
ہرگز خالی نہیں جائے گی بلکہ وہ ہر روز کام کر رہی ہے اور گنہگار ایماندار جو فوت ہو چکے ہیں ان کی اس
کھڑکی کو جو بہشت کی طرف تھی بڑے زور سے کھول رہی ہے۔ ان دعاؤں نے اب تک بے شمار
کھڑکیوں کو اس حد تک کشادہ کر دیا ہے کہ بے انتہا ایسے لوگ بہشت میں پہنچ چکے ہیں جن کو اول دنوں
میں صرف ایک چھوٹی سی کھڑکی بہشت کے دیکھنے کے لئے عطا کی گئی تھی ۔
اس زمانہ کے ان تمام مسلمانوں کو جو موحد کہلاتے ہیں یہ دھوکا بھی لگا ہوا ہے کہ وہ خیال کرتے ہیں
کہ مرنے کے بعد بہشت میں داخل ہونے والے صرف شہید لوگ ہیں اور باقی تمام مومنین یہاں تک کہ
انبیاء اور رسول بھی یوم الحساب تک بہشت سے باہر رکھے جائیں گے صرف ایک کھڑ کی ان کے لئے
بہشت کی طرف کھولی جائے گی مگر اب تک انہوں نے اس بات کی طرف توجہ نہیں کی کہ کیا انبیاء اور
تمام صدیق روحانی طور پر شہیدوں سے بڑھ کر نہیں ہیں اور کیا بہشت سے دور رہنا ایک قسم کا عذاب
نہیں جو مغفورین کے حق میں تجویز نہیں ہو سکتا جس کے حق میں خدائے تعالیٰ یہ کہے کہ رَفَعَ بَعْضَهُمْ
درجت لے کیا ایسا شخص سعادت اور فوز مرام میں شہیدوں کے پیچھے رہ سکتا ہے! افسوس کہ ان لوگوں
نے اپنی نا ہی سے شریعت غرا کو الٹا دیا ہے ۔ اُن کے زعم میں سب سے پہلے بہشت میں داخل ہونے
والے شہید ہیں۔ اور شائد کہیں بے شمار برسوں کے بعد نبیوں اور صدیقوں کی بھی نوبت آوے۔ اس
کسر شان کا الزام ان لوگوں پر بڑا بھاری ہے جو بودے عذروں سے دور نہیں ہو سکتا۔ بے شک یہ بات
سب کے فہم میں آ سکتی ہے کہ جو لوگ ایمان اور عمل میں سابقین ہیں وہی لوگ دخول فی البحت میں بھی
سابقین چاہیئے نہ یہ کہ ان کے لئے صرف ضعیف الایمان لوگوں کی طرح کھڑکی کھولی جائے اور شہید
لوگ دنیا سے رخصت ہوتے ہی ہر ایک پھل بہشت کا چن چن کر کھانے لگیں ۔ اگر بہشت میں داخل ہونا
البقرة : ۲۵۴

کامل ایمان کامل اخلاص کامل جانفشانی پر موقوف ہے تو بلا شبہ نبیوں اور صدیقوں سے اور کوئی بڑھ کر
نہیں جن کی تمام زندگی خدائے تعالیٰ کے لئے وقف ہو جاتی ہے اور جو خدائے تعالیٰ کی راہ میں ایسے
فدا ہوتے ہیں کہ بس مر ہی رہتے ہیں اور تمنا رکھتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ کی راہ میں شہید کئے جائیں اور
پھر زندہ ہوں اور پھر شہید کئے جائیں اور پھر زندہ ہوں اور پھر شہید کئے جائیں ۔
اب ہماری اس تمام تقریر سے بخوبی ثابت ہو گیا کہ بہشت میں داخل ہونے کے لئے ایسے زبردست
اسباب موجود ہیں کہ قریبا تمام مومنین یوم الحساب سے پہلے اس میں پورے طور پر داخل ہو جائیں گے۔
اور یوم الحساب ان کو بہشت سے خارج نہیں کرے گا بلکہ اس وقت اور بھی بہشت نزدیک ہو جائے اور ہو؟
گا۔ کھڑکی کی مثال سے سمجھ لینا چاہئے کہ کیونکر بہشت قبر سے نزدیک کیا جاتا ہے۔ کیا قبر کے متصل جو
زمین پڑی ہے اُس میں بہشت آ جاتا ہے؟ نہیں بلکہ روحانی طور پر نزدیک کیا جاتا ہے۔ اسی طرح
روحانی طور پر بہشتی لوگ میدانِ حساب میں بھی ہوں گے اور بہشت میں بھی ہوں گے۔ ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری قبر کے نیچے روضہ بہشت ہے۔ اس پر خوب غور کرو کہ یہ کس بات
کی طرف اشارہ ہے؟
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۲ تا ۷ ۲۸)

آج 10 میں سے 10 باقی