اسلام میں نبوت
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ママ
اسلام میں نبوت
اسلام میں اس نبوت کا دروازہ تو بند ہے جو اپنا سکہ جماتی ہو۔
( ایام الصلح ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۰۸)
صلى الله
خوب یاد رکھنا چاہئے کہ کہ نبوت تشریعی کا دروازہ بعد آنحضرت ﷺ علوسه کے بالکل ۔ مسدود ہے اور
قرآن مجید کے بعد اور کوئی کتاب نہیں جو نئے احکام سکھائے یا قرآن شریف کا حکم منسوخ کرے یا اس
کی پیروی معطل کرے۔ بلکہ اس کا عمل قیامت تک ہے۔
( رسالہ الوصیت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۱ حاشیه )
میرے پر یہی کھولا گیا ہے کہ حقیقی نبوت کے دروازے خاتم النبیین ﷺ کے بعد بکلی بند ہیں ۔ اب
نہ کوئی جدید نبی حقیقی معنوں کے رو سے آ سکتا ہے اور نہ کوئی قدیم نبی مگر ہمارے ظالم مخالف ختم نبوت
کے دروازوں کو پورے طور پر بند نہیں سمجھتے بلکہ ان کے نزدیک مسیح اسرائیلی نبی کے واپس آنے کے لئے
ابھی ایک کھڑ کی کھلی ہے۔
( سراج منیر ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۵ ، ۶ )
یہ مکالمہ اور نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو۔ اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے
مشرف ہو۔ شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسول کا متبع
نہ ہو۔ پس ایک امتی کو ایسا نبی قرار دینے سے کوئی محذور لازم نہیں آتا۔ بالخصوص اس حالت میں کہ وہ
امتی اپنے اسی نبی متبوع سے فیض پانے والا ہو بلکہ فساد اس حالت میں لازم آتا ہے کہ اس امت کو
آنحضرت ﷺ کے بعد قیامت تک مکالمات الہیہ سے بے نصیب قرار دیا جائے۔ وہ دین دین نہیں
ہے اور نہ وہ نبی نبی ہے جس کی متابعت سے انسان خدا تعالیٰ سے اس قدر نزدیک نہیں ہو سکتا کہ
مکالمات الہیہ سے مشرف ہو سکے ۔ وہ دین لعنتی اور قابل نفرت ہے جو یہ سکھلاتا ہے کہ صرف چند منقولی
باتوں پر انسانی ترقیات کا انحصار ہے اور وحی الہی آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہے اور خدائے حی و قیوم
کی آواز سننے اور اس کے مکالمات سے قطعی نا امیدی ہے۔
( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۰۶)
عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے معنے صرف پیشگوئی کرنے والے کے ہیں جو خدا تعالیٰ سے الہام پا کر
پیشگوئی کرے پس جبکہ قرآن شریف کی رو سے ایسی نبوت کا دروازہ بند نہیں ہے جو بتوسط فیض و اتباع
آنحضرت کسی انسان کو خدا تعالیٰ سے شرف مکالمہ اور مخاطبہ حاصل ہو اور وہ بذریعہ وحی الہی کے مخفی علو
امور پر اطلاع پاوے تو پھر ایسے نبی اس امت میں کیوں نہیں ہونگے اس پر کیا دلیل ہے۔ ہمارا مذہب
نہیں ہے کہ ایسی نبوت پر مہر لگ گئی ہے صرف اس نبوت کا دروازہ بند ہے جو احکام شریعت جدیدہ ساتھ
رکھتی ہو یا ایسا دعوی ہو جو آنحضرت ﷺ کی اتباع سے الگ ہو کر دعوی کیا جائے لیکن ایسا شخص جو ایک
طرف اس کو خدا تعالیٰ اس کی وحی میں امتی بھی قرار دیتا ہے پھر دوسری طرف اس کا نام نبی بھی رکھتا ہے
یہ دعوی قرآن شریف کے احکام کے مخالف نہیں ہے کیونکہ یہ نبوت بباعث امتی ہونے کے دراصل
آنحضرت ﷺ عروسه کی نبوت کا ایک ظل ہے کوئی مستقل مستقل نبوت نبوت نہ نہیں ہے۔
صلى الله
عروسه
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۵۲٬۳۵۱)
یا د رکھنا چاہئے کہ مجھ پر اور میری جماعت پر جو یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو خاتم النبیین نہیں مانتے یہ ہم پر افترائے عظیم ہے ۔ ہم جس قوت یقین معرفت اور بصیرت کے ساتھ
آنحضرت ﷺ کو خاتم الانبیاء مانتے اور یقین کرتے ہیں اس کا لاکھواں حصہ بھی وہ نہیں مانتے اور ان کا
ایسا ظرف ہی نہیں ہے۔ وہ اس حقیقت اور راز کو جو خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت میں ہے
سمجھتے ہی نہیں ہیں ۔ انہوں نے صرف باپ دادا سے ایک لفظ سنا ہوا ہے اور اس کی حقیقت سے بے خبر
ہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ ختم نبوت کیا ہوتا ہے اور اس پر ایمان لانے کا مفہوم کیا ؟ مگر ہم بصیرت تام سے
( جس کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے ) آنحضرت رت علی علی کو کو خاتم الانبیاء یقین کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ نے ہم پر
صلى الله
ختم نبوت کی حقیقت کو ایسے طور پر کھول دیا ہے کہ اس عرفان کے شربت سے جو ہمیں پلایا گیا ہے
ایک خاص لذت پاتے ہیں جس کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا بجز ان لوگوں کے جو اس چشمہ سے سیراب
ہوں ۔ دنیا کی مثالوں میں سے ہم ختم نبوت کی مثال اس طرح پر دے سکتے ہیں کہ جیسے چاند ہلال سے
شروع ہوتا ہے اور چودھویں تاریخ پر آ کر اس کا کمال ہو جاتا ہے جبکہ اسے بدر کہا جاتا ہے۔ اسی طرح پر
آنحضرت پر آ کر کمالا۔ کر کمالات نبوت ختم ہو گئے ۔ جو یہ مذہب رکھتے ہیں کہ نبوت زبر دستی ختم ہو گئی اور
صلى الله
آنحضرت کو یونس بن متی پر بھی ترجیح نہیں دینی چاہئے ۔ انہوں نے اس حقیقت کو سمجھا ہی نہیں اور
ت کا کوئی علم ہی ان کو نہیں ہے۔ باوجود اس کمزوری فہم اور کمی علم
صلى الله
علی
آنحضرت کے فضائل اور کمالات کا
کے ہم کو کہتے ہیں کہ ہم ختم نبوت کے منکر ہیں ۔ میں ایسے مریضوں کو کیا کہوں اور ان پر کیا افسوس کروں۔
الحکم مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۵ء صفحہ ۶ کالم نمبر ۴ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۲۲۷، ۲۲۸ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
ختم نبوت کے متعلق میں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ خاتم النبین کے بڑے معنے یہی ہیں کہ نبوت کے امور
صلى الله
عروسه
کو آدم علیہ السلام سے لے کر آنحضرت ﷺ پر ختم کیا ۔ یہ تو موٹے اور ظاہر معنے ہیں ۔ دوسرے یہ معنے
صلى الله
عروسه
ہیں کہ کمالات نبوت کا دائرہ آنحضرت ﷺ پر ختم ہو گیا ۔ یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ قرآن نے ناقص
باتوں کا کمال کیا اور نبوت ختم ہو گئی اس لئے اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ لے کا مصداق اسلام
ہو گیا ۔ غرض یہ نشانات نبوت ہیں ۔ ان کے ہیں۔ ان کی کیفیت اور کنہ پر بحث پر بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اصول
صاف اور روشن ہیں اور وہ ثابت شدہ صداقتیں کہلاتی ہیں ۔ ان باتوں میں پڑنا مومن کو ضروری نہیں
ایمان لانا ضروری ہے۔ اگر کوئی مخالف اعتراض کرے تو ہم اس کو روک سکتے ہیں۔ اگر وہ بند نہ ہو تو ہم
اس کو کہہ سکتے ہیں کہ پہلے اپنے جزئی مسائل کا ثبوت دے۔ ا الغرض مہر نبوت آنحضرت ﷺ کے نشان
نبوت میں سے ایک نشان ہے جس پر ایمان لانا ہر مسلمان مومن کو ضروری ہے۔
صلى الله
علوسه۔
الحکم مورخه ۰ ارجنوری ۱۸۹۹ء صفحه ۸، ۹ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۸۹ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
جس کامل انسان پر قرآن شریف نازل ہوا اس کی نظر محدود نہ تھی اور اس کی عام غمخواری اور ہمدردی
میں کچھ قصور نہ تھا بلکہ کیا باعتبار زمان اور کیا باعتبار مکان اس کے نفس کے اندر کامل ہمدردی موجود تھی
اس لئے قدرت کی تجلیات کا پورا اور کامل حصہ اس کو ملا اور وہ خاتم الانبیاء بنے مگر ان معنوں سے نہیں کہ
آئندہ اس سے کوئی روحانی فیض نہیں ملے گا بلکہ ان معنوں سے کہ وہ صاحب خاتم ہے بجز اس کی مہر کے
کوئی فیض کسی کو نہیں پہنچ سکتا اور اس کی اُمت کیلئے قیامت تک مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کا دروازہ کبھی بند نہ
ہوگا اور بجز اس کے کوئی نبی صاحب خاتم نہیں ایک وہی ہے جس کی مہر سے ایسی نبوت بھی مل سکتی ہے
جس کیلئے امتی ہونا لازمی ہے اور اس کی ہمت اور ہمدردی نے اُمت کو ناقص حالت پر چھوڑ نا نہیں چاہا
اور ان پر وحی کا دروازہ جو حصول معرفت کی اصل جڑھ ہے بند رہنا گوارا نہیں کیا ۔ ہاں اپنی ختم رسالت کا
نشان قائم رکھنے کیلئے یہ چاہا کہ فیض وحی آپ کی پیروی کے وسیلہ سے ملے اور جو شخص امتی نہ ہو اس پر
وحی الہی کا دروازہ بند ہو۔ سوخدا نے ان معنوں سے آپ کو خاتم الانبیاء ٹھیرایا ۔ لہذا قیامت تک یہ بات
قائم ہوئی کہ جو شخص سچی پیروی سے اپنا اُمتی ہونا ثابت نہ کرے اور آپ کی متابعت میں اپنا تمام وجود
محو نہ کرے ایسا انسان قیامت تک نہ کوئی کامل وحی پاسکتا ہے اور نہ کامل ملہم ہو سکتا ہے کیونکہ مستقل نبوت
ا المآئدة:
آنحضرت ﷺ پرختم ہوگئی ہے مگر ظلی نبوت جس کے معنے ہیں کہ محض فیض محمدی سے وحی پانا وہ قیامت عروسه
تک باقی رہے گی تا انسانوں کی تکمیل کا دروازہ بند نہ ہو اور تا یہ نشان دنیا سے مٹ نہ جائے کہ
آنحضرت ﷺ کی ہمت نے قیامت تک یہی چاہا ہے کہ مکالمات اور مخاطبات الہیہ کے دروازے کھلے
صلى الله
صلى الله
عروسه
رہیں اور معرفت الہیہ جو مدار نجات ہے مفقود نہ ہو جائے ۔ (حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۹ ،۳۰)
اس جگہ یہ سوال طبعا ہو سکتا ہے کہ حضرت موسیٰ کی اُمت میں بہت سے نبی گزرے ہیں پس اس حالت
میں موسیٰ کا افضل ہونا لازم آتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ جس قدر نبی گزرے ہیں ان سب کو خدا نے
براہ راست چن لیا تھا۔ حضرت موسیٰ کا اس میں کچھ بھی دخل نہیں تھا لیکن اس اُمت میں آنحضرت ﷺ کی
پیروی کی برکت سے ہزار ہا اولیا ہوئے ہیں اور ایک وہ بھی ہوا جو اُمتی بھی ہے اور نبی بھی۔ اس کثرت
فیضان کی کسی نبی میں نظیر نہیں مل سکتی ۔ اسرائیلی نبیوں کو الگ کر کے باقی تمام لوگ اکثر موسوی اُمت میں
ناقص پائے جاتے ہیں۔ رہے انبیاء سو ہم بیان کر چکے ہیں کہ انہوں نے حضرت موسیٰ سے کچھ نہیں پایا بلکہ
وہ براہ راست نبی کئے گئے مگر اُمت محمدیہ میں سے ہزار ہا لوگ محض پیروی کی وجہ سے ولی کئے گئے ۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۰ حاشیه )
مولوی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب جب قادیان میں آئے تو صرف ان کو یہی فائدہ نہ ہوا کہ
انہوں نے مفصل طور پر میرے دعوے کے دلائل سنے بلکہ ان چند مہینوں کے عرصہ میں جو وہ قادیان میں
میرے پاس رہے اور ایک سفر جہلم تک بھی میرے ساتھ کیا بعض آسمانی نشان بھی میری تائید میں انہوں
نے مشاہدہ کئے ۔ ان تمام براہین اور انوار اور خوارق کے دیکھنے کی وجہ سے وہ فوق العادت یقین سے بھر
اور طاقت بالا ان کو کھینچ کر لے گئی ۔ میں نے ایک موقعہ پر ایک اعتراض کا جواب بھی ان کو سمجھایا تھا
گئے
صلى الله
جس سے وہ بہت خوش ہوئے تھے اور وہ یہ کہ جس حالہ حالت میں آنحضرت یہ مثیل موسی
عروسه موسی ہیں اور آپ کے
خلفاء مثیل انبیاء بنی اسرائیل ہیں تو پھر کیا وجہ کہ مسیح موعود کا نام احادیث میں نبی کر کے پکارا گیا ہے مگر
صلى الله دوسرے تمام خلفاء کو یہ نام نہیں دیا گیا سو میں نے ان کو یہ جواب دیا کہ جبکہ آنحضرت ﷺ خاتم الانبیاء
تھے اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں تھا۔ اس لئے اگر تمام خلفاء کو نبی کے نام سے پکارا جاتا تو امر ختم نبوت
مشتبہ ہو جاتا۔ اور اگر کسی ایک فرد کو بھی نبی کے نام سے نہ پکارا جاتا تو عدم مشابہت کا اعتراض باقی رہ
جاتا کیونکہ موسیٰ کے خلفاء نبی ہیں۔ اس لئے حکمت الہی نے یہ تقاضا کیا کہ پہلے بہت سے خلفاء کو
برعایت ختم نبوت بھیجا جائے اور ان کا نام اور ان کا نام نبی نہ رکھا جائے۔ اور یہ مرتبہ ان کو نہ دیا جائے تاختم نبوت پر یہ
نشان ہو۔ پھر آخری خلیفہ یعنی مسیح موعود کو نبی کے نام سے پکارا جائے تا خلافت کے امر میں دونوں سلسلوں
کی مشابہت ثابت ہو جائے اور ہم کئی دفعہ بیان کر چکے ہیں کہ مسیح موعود کی نبوت ظلی طور پر ہے کیونکہ وہ
آنحضرت کا بروز کامل ہونے کی وجہ سے نفس نبی سے مستفیض ہو کر نبی کہلانے کا مستحق ہو گیا ہے
صلى الله
علی
جیسا کہ ایک وحی میں خدا تعالیٰ نے مجھ کو مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ یا اَحْمَدُ جُعِلْتَ مُرْسَلًا ۔ اے احمد
تو مرسل بنایا گیا ۔ یعنی جیسے کہ تو بروزی رنگ میں احمد کے نام کا مستحق ہوا۔ حالانکہ تیرا نام غلام احمد تھا
سواسی طرح بروز کے رنگ میں نبی کے نام کا مستحق ہے کیونکہ احمد نبی ہے۔ نبوت اس سے منفک نہیں ہو سکتی۔
( تذکرۃ الشہادتین ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۶،۴۵)
وان قال قائل كيف يكون نبي من هذه الامة وقد ختم الله على النبوة۔
فالجواب انه عزّ و جلّ ماسمى هذا الرجل نبيًّا الا لا ثبات كمال نبوّة سيدنا خير
البرية۔ فان ثبوت كمال النبي لا يتحقق الا بثبوت كمال الامة و من دون ذالك
ادعاء محض لا دليل عليه عند اهل الفطنة۔ ولا معنى لختم النبوّة على فرد من غير ان
تختتم كمالات النبوّة على ذالك الفرد۔ ومن الكمالات العظمي كمال النبي في
الافاضة وهو لا يثبت من غير نموذج يوجد فى الامة۔ ثم مع ذالك ذكرت غير مرة
ان الله ما اراد من نبوتى الا كثرة المكالمة والمخاطبة و هو مسلّم عند اكابر اهل
السنة ۔ فالنزاع ليس الا نزاعًا لفظيًا فلا تستعجلوا يا اهل العقل والفطنة و لعنة الله
على من ادعى خلاف ذالك مثقال ذرة و معها لعنة الناس والملئكة ۔
الاستفتاء ضمیمہ حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۳۷ حاشیه )
کے ختم
لے اگر کوئی کہنے والا یہ کہے کہ اس اُمت میں سے کوئی نبی کیسے ہو سکتا ہے جبکہ اللہ نے نبوت پر مہر لگا دی ہے؟
تو جواب یہ ہے ہے کہ کہ اللہ عز وجل نے اس شخص کا نام نبی صرف اور صرف اس ل لئے رکھا تا کہ وہ ہمارے سید و مولی
خیر الوری کی نبوت کے کمال کو ثابت کرے کیونکہ آنحضرت ﷺ کی نبوت کا کمال اُمت کے کمال کے ثبوت کے
بغیر متحقق نہیں یں : ہوتا۔ اس کے بغیر یہ محض دعویٰ ہے جس پر اہل عقل کے نزدیک کوئی دلیل نہیں۔ کسی فرد پر نبوت ۔
ہونے کے اس کے سوا کوئی معنی نہیں کہ اس فرد پر نبوت کے کمالات اپنی انتہا کو پہنچیں اور نبی کا فیض رسانی کا کمال نبوت
کے عظیم کمالات میں سے ہے اور یہ کمال امت میں موجود نمونے کے بغیر ثابت نہیں ہو سکتا اور اس کے ساتھ ساتھ میں نے
بار بار ذکر کیا ہے کہ میری نبوت سے اللہ کی مراد صرف کثرت مکالمہ و مخاطبہ ہے (اس کے سوا کچھ نہیں ) اور یہ اہل سنت کے
اکابرین کے ہاں مسلّم ہے۔ پس یہ نزاع محض لفظی نزاع ہے۔ لہذا اے اہل عقل و دانش ! جلد بازی سے کام نہ لو اور اللہ کی
لعنت ہو اس پر جو ذرہ بھر اس کے خلاف دعوی کرے اور اس کے ساتھ تمام لوگوں اور فرشتوں کی لعنت بھی ہو۔
یہ وحی الہی کہ خدا کی فیلنگ اور خدا کی مہر نے کتنا بڑا کام کیا اس کے یہ معنی ہیں کہ خدا نے اس زمانہ
میں محسوس کیا کہ یہ ایسا فاسد زمانہ آ گیا ہے جس میں ایک عظیم الشان مصلح کی ضرورت ہے اور خدا کی
صلى الله
یہ کام کیا کہ آنحضرت ﷺ کی پیروی کرنے والا اس درجہ کو پہنچا کہ ایک پہلو سے وہ اُمتی ہے اور
مہر نے یہ کام
الله
ایک پہلو سے نبی ۔ کیونکہ اللہ جل شانہ نے آنحضرت عمل کو صاحب خاتم بنایا۔ بنایا۔ یعنی آپ کو افاضہ کمال
۔
کیلئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہرگز نہیں دی گئی ۔ اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النبین ٹھہرا یعنی آپ کی
پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے۔ اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں
ملی ۔ یہی معنے اس حدیث کے ہیں کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانَبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِیل یعنی میری اُمت کے علماء
بنی اسرائیل کے نبیوں کی طرح ہونگے اور بنی اسرائیل میں اگر چہ بہت نبی آئے مگر ان کی نبوت موسیٰ کی
پیروی کا نتیجہ نہ تھا بلکہ وہ نبوتیں براہ راست خدا کی ایک موہبت تھیں ۔ حضرت موسیٰ کی پیروی کا اس میں
ایک ذرہ کچھ دخل نہ تھا۔ اسی وجہ سے میری طرح ان کا یہ نام نہ ہوا کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو
سے اُمتی بلکہ وہ انبیاء مستقل نبی کہلائے اور براہ راست ان کو منصب نبوت ملا اور ان کو چھوڑ کر جب
اور بنی اسرائیل کا حال دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ ان لوگوں کو رشد اور صلاح اور تقویٰ سے بہت ہی کم
حصہ ملا تھا اور حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کی اُمت اولیاء اللہ کے وجود سے عموماً محروم رہی تھی اور کوئی
شاذ و نادران میں ہوا تو وہ حکم معدوم کا رکھتا ہے بلکہ اکثر ان میں سرکش ، فاسق ، فاجر، دنیا پرست ہوتے
رہے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی نسبت حضرت موسیٰ یا حضرت عیسی کی قوت تاثیر کا توریت اور انجیل
میں اشارہ تک نہیں ہے۔ توریت میں جا بجا حضرت موسیٰ کے صحابہ کا نام ایک سرکش اور سخت دل اور
مرتکب معاصی اور مفسد قوم لکھا ہے جن کی نافرمانیوں کی نسبت قرآن شریف میں بھی یہ بیان ہے کہ ایک
لڑائی کے موقع کے وقت میں انہوں نے حضرت موسیٰ کو یہ جواب دیا تھا کہ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ
فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ ہے یعنی تو اور تیرا رب دونوں جا کر دشمنوں سے لڑائی کرو ہم تو اسی جگہ
بیٹھیں گے۔ یہ حال تھا ان کی فرمانبرداری کا۔ مگر آنحضرت ﷺ علوسه ۔ کے صحابہ کے دلوں میں وہ ه جوش جوش عشق الهی
پیدا ہوا اور توجہ قدسی آنحضرت ﷺ کی وہ تاثیر ان کے دلوں میں ظاہر ہوئی کہ انہوں نے خدا کی راہ
میں بھیڑوں اور بکریوں کی طرح سر کٹائے۔ کیا کوئی پہلی امت میں ہمیں دکھا سکتا ہے یا نشان دے سکتا
ہے کہ انہوں نے بھی صدق اور صفا دکھلایا۔ یہ تو حضرت موسیٰ کے صحابہ کا حال تھا۔ اب حضرت مسیح کے
ا المآئدة: ۲۵
صلى الله
صحابہ کا حال سنو کہ ایک نے تو جس کا نام یہودا اسکر یوطی تھا تیں روپے لے کر حضرت مسیح کو گرفتار کرا
دیا۔ اور پطرس حواری جس کو بہشت کی کنجیاں دی گئی تھیں اس نے حضرت مسیح کے روبروان پر لعنت
بھیجی اور باقی جس قدر حواری تھے وہ مصیبت کا وقت دیکھ کر بھاگ گئے اور ایک نے بھی استقامت نہ
دکھلائی اور ثابت قدم نہ رہے اور بزدلی ان پر غالب آگئی اور ہمارے نبی ﷺ کے صحابہ نے تلواروں کے
سایہ کے نیچے وہ استقامتیں دکھلائیں اور اس طرح مرنے پر راضی ہوئے جن کی سوانح پڑھنے سے رونا
آتا ہے۔ پس وہ کیا چیز تھی جس نے ایسی عاشقانہ روح ان میں پھونک دی ۔ اور وہ کون سا ہاتھ تھا جس
نے ان میں اس قدر تبدیلی پیدا کر دی۔ یا تو جاہلیت کے زمانہ میں وہ حالت ان کی تھی کہ وہ دنیا کے
کیڑے تھے اور کوئی معصیت اور ظلم کی قسم نہیں تھی جو ان سے ظہور میں نہیں آئی تھی ۔ اور یا اس نبی کی
پیروی کے بعد ایسے خدا کی طرف کھینچے گئے کہ گویا خدا ان کے اندر سکونت پذیر ہو گیا۔ میں سچ سچ کہتا
ہوں کہ یہ وہی توجہ اس پاک نبی کی تھی جو ان لوگوں کو سفلی زندگی سے ایک پاک زندگی کی طرف کھینچ کر
لے آئی اور جو لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہوئے اس کا سبب تلوار نہیں تھی بلکہ وہ اس تیرہ سال کی
راری اور دعا اور تضرع کا اثر تھا جو مکہ میں آنحضرت صل کرتے رہے اور مکہ کی زمین بول اٹھی کہ آہ
صلى الله
الله
علی
صلى الله
میں اس مبارک قدم کے نیچے ہوں جس کے دل نے اس قدر توحید کا شور ڈالا جو آسمان اس کی آہ و زاری
سے بھر گیا۔ خدا بے نیاز ہے اس کو کسی ہدایت یا ضلالت کی پرواہ نہیں ۔ پس یہ نور ہدایت جو خارق عادت
طور پر عرب کے جزیرہ میں ظہور میں آیا اور پھر دنیا میں پھیل گیا یہ آنحضرت ﷺ کی دلی سوزش کی تاثیر علوس
تھی۔ ہر ایک قوم توحید سے دور اور مہجور ہو گئی مگر اسلام میں چشمہ توحید جاری رہا۔ یہ تمام برکتیں
آنحضرت ﷺ کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا عروسه
يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ لے یعنی کیا تو اس غم میں اپنے تئیں ہلاک کر دیگا جو یہ لوگ ایمان نہیں لاتے ۔
پس پہلے نبیوں کی اُمت میں جو اس درجہ کی صلاح و تقوی پیدا نہ ہوئی اس کی یہی وجہ تھی کہ اس درجہ کی
توجہ اور دلسوزی اُمت کیلئے ان نبیوں میں نہیں تھی۔ افسوس کہ حال کے نادان مسلمانوں نے اپنے اس نبی مکرم
کا کچھ قدر نہیں کیا اور ہر ایک بات میں ٹھوکر کھائی۔ وہ ختم نبوت کے ایسے معنے کرتے ہیں جس سے
آنحضرت ﷺ کی ہجو نکلتی ہے نہ نہ تعریف تعریف ۔ گویا ۔ آنحضرت ﷺ علی کے نفس پاک میں افاضہ اور تکمیل نفوس
کیلئے کوئی قوت : قوت نہ تھی اور وہ صرف خشک شریعت کو سکھلانے آئے تھے حالانکہ اللہ تعالیٰ اس اُمت کو یہ دعا
صلى الله
ا الشعراء : الفاتحة: ٧،٦ المؤمنون: ۵۱
سکھلاتا ہے۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لا
پس اگر یہ امت پہلے نبیوں کی وارث نہیں اور اس انعام میں سے ان کو کچھ حصہ نہیں تو یہ دعا کیوں سکھلائی
گئی ۔ افسوس کہ تعصب اور نادانی کے جوش سے کوئی اس آیت میں غور نہیں کرتا۔ بڑا شوق رکھتے ہیں کہ
حضرت عیسے آسمان سے نازل ہوں مگر خدا کا کلام قرآن شریف گواہی دیتا ہے کہ وہ مر گیا اور اس کی قبر
سری نگر کشمیر میں ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَو يُنْهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ
و مَعِينٍ ہے یعنی ہم نے عیسی اور اس کی ماں کو یہودیوں کے ہاتھ سے بچا کر ایک ایسے پہاڑ میں پہنچا
دیا جو آرام اور خوشحالی کی جگہ تھی اور مصفی پانی کے چشمے اس میں جاری تھے سو وہی کشمیر ہے۔ اسی وجہ سے
حضرت مریم کی قبر زمین شام میں کسی کو معلوم نہیں اور کہتے ہیں کہ وہ بھی حضرت عیسی کی طرح مفقود
ہے ۔ یہ کس قدر ظلم ہے جو نادان مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی اُمت مکالمہ مخاطبہ الہیہ
سے
الله
صلى الله
عروسه
دیثیں پڑھتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت علی کی اُمت میں بے نصیب ہے اور خود حدیثیں پڑ۔
اسرائیلی نبیوں کے مشابہ لوگ پیدا ہونگے اور ایک ایسا ہوگا کہ ایک پہلو سے نبی ہوگا اور ایک پہلو سے
امتی ۔ وہی مسیح موعود کہلائے گا۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۹ تا ۱۰۴ حاشیه )
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اسلام ایسے بدیہی طور پر سچا ہے کہ اگر تمام کفار روئے زمین دعا کرنے کیلئے
ایک طرف کھڑے ہوں اور ایک طرف صرف میں اکیلا اپنے خدا کے جناب میں کسی امر کیلئے رجوع
کروں تو خدا میری ہی تائید کرے گا مگر نہ اس لئے کہ سب سے میں ہی بہتر ہوں بلکہ اس لئے کہ میں اس
کے رسول پر دلی صدق سے ایمان لایا ہوں اور جانتا ہوں کہ تمام نبوتیں اس پر ختم ہیں اور اس کی شریعت
خاتم الشرائع ہے۔ مگر ایک قسم کی نبوت ختم نہیں یعنی وہ نبوت جو اس کی کامل پیروی سے ملتی ہے اور جو اس
کے چراغ میں سے نور لیتی ہے وہ ختم نہیں کیونکہ وہ محمدی نبوت ہے یعنی اس کا ظل ہے اور اسی کے
ذریعہ سے ہے اور اسی کا مظہر ہے اور اسی سے فیض یاب ہے۔ خدا اس شخص کا دشمن ہے جو قرآن شریف
کو منسوخ کی طرح قرار دیتا ہے اور محمدی شریعت کے برخلاف چلتا ہے اور اپنی شریعت چلانا چاہتا ہے
اور آنحضرت ﷺ کی پیروی نہیں کرتا بلکہ آپ کچھ بننا چاہتا ہے۔ مگر خدا اس سے ہے۔ مگر خدا اس شخص سے پیار کرتا ہے جو
اس کی کتاب قرآن شریف کو اپنا دستور العمل قرار دیتا ہے اور اس کے رسول حضرت محمد ﷺ کو در حقیقت
خاتم الانبیاء سمجھتا ہے اور اس کے فیض کا اپنے تئیں محتاج جانتا ہے۔ پس ایسا شخص خدا تعالیٰ کی جناب میں
صلى الله
ا الفاتحة : ٦ ، المؤمنون: ۵۱
صلى
پیارا ہو جاتا ہے اور خدا کا پیار یہ ہے کہ اس کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اس کو اپنے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف
کرتا ہے اور اس کی حمایت میں اپنے نشان ظاہر کرتا ہے۔ اور جب اس کی پیروی کمال کو پہنچتی ہے تو ایک
ظلی نبوت اس کو عطا کرتا ہے جو نبوت محمد یہ کاظل ہے۔ یہ اس لئے کہ تا اسلام ایسے لوگوں کے وجود سے
تازہ رہے اور تا اسلام ہمیشہ مخالفوں پر غالب رہے۔ نادان آدمی جو دراصل دشمن دین ہے اس بات کو
نہیں چاہتا کہ اسلام میں سلسلہ مکالمات مخاطبات الہیہ کا جاری رہے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ اسلام بھی اور
مردہ مذہبوں کی طرح ایک مردہ مذہب ہو جائے مگر خدا نہیں چاہتا۔ نبوت اور رسالت کا لفظ خدا تعالیٰ نے
اپنی وحی میں میری نسبت صدہا مرتبہ استعمال کیا ہے مگر اس لفظ سے صرف وہ مکالمات مخاطبات الہیہ مراد
ہیں جو بکثرت ہیں اور غیب پر مشتمل ہیں اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔ ہر ایک شخص اپنی گفتگو میں ایک
اصطلاح اختیار کر سکتا ہے لِكُلِّ اَنْ يَصْطَلِحَ سو خدا کی یہ اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا
نام اس نے نبوت رکھا ہے یعنی ایسے مکالمات جن میں اکثر غیب کی خبریں دی گئی ہیں ۔ اور لعنت ہے اس
شخص پر جو آنحضرت ﷺ کے فیض سے علیحدہ ہو کر نبوت کا دعویٰ کرے ۔ مگر یہ نبوت آنحضرت علی
کی نبوت ہے نہ کوئی نئی نبوت ۔ اور اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ اسلام کی حقانیت دنیا پر ظاہر کی جائے اور
صلى الله آنحضرت ﷺ کی سچائی دکھلائی جائے ۔ (چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۹ تا ۳۴۱)
ہم اس آیت پر سچا اور کامل ایمان رکھتے ہیں جو فرمایا کہ ولكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ
النبین ہے اور اس آیت میں ایک پیشگوئی ہے جس کی ہمارے مخالفوں کو خبر نہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
صلى الله اس آیت میں فرماتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد پیشگوئیوں کے دروازے قیامت تک بند کر دیئے عروسه
گئے اور ممکن نہیں کہ اب کوئی ہندو یا یہودی یا عیسائی یا کوئی رسمی مسلمان نبی کے لفظ کو اپنی نسبت ثابت کر سکے۔
نبوت کی تمام کھڑکیاں بند کی گئیں مگر ایک کھڑ کی سیرت صدیقی کی کھلی ہے یعنی فنا فی الرسول کی ۔ پس
جو شخص اس کھڑکی کی راہ سے خدا کے پاس آتا ہے اس پر ظلی طور پر وہی نبوت کی چادر پہنائی جاتی ہے جو
نبوت محمدی کی چادر ہے۔ اس لئے اس کا نبی ہونا غیرت کی جگہ نہیں کیونکہ وہ اپنی ذات سے نہیں بلکہ اپنے
نبی کے چشمہ سے لیتا ہے اور نہ اپنے لئے بلکہ اسی کے جلال کے لئے ، اس لئے اس کا نام آسمان پر محمد اور
احمد ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ محمد کی نبوت آخر محمد کو ہی ملی گو بروزی طور پر مگر نہ کسی اور کو۔ پس یہ آیت کہ
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ
ل الاحزاب : ۴۱
اس کے معنے یہ ہیں کہ لَيْسَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِ الدُّنْيَا وَ لكِنْ هُوَ اَبْ لِرِجَالِ الْآخِرَةِ لِأَنَّهُ خَاتَمَ
النَّبِيِّينَ وَلَا سَبِيلَ إِلَى فَيُؤْضِ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ تَوَسُّطِهِ۔ غرض میری نبوت اور رسالت با اعتبار محمد اور احمد
ہونے کے ہے نہ میرے نفس کے رو سے اور یہ نام بحیثیت فنافی الرسول مجھے ملا ہے لہذا خاتم النبیین کے
مفہوم میں فرق نہ آیا لیکن عیسی کے اترنے سے ضرور فرق آئے گا اور یہ بھی یادر ہے کہ نبی کے معنے لغت
کی رو سے یہ ہیں کہ خدا کی طرف سے اطلاع پا کر غیب کی خبر دینے والا ۔ پس جہاں یہ معنے صادق آئیں گے
نبی کا لفظ بھی صادق آئے گا اور نبی کا رسول ہونا شرط ہے کیونکہ اگر وہ رسول نہ ہو تو پھر غیب مصفی کی خبر
اس کو مل نہیں سکتی اور یہ آیت روکتی ہے لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ
رَسُولٍ لے اب اگر آنحضرت ﷺ کے بعد ان معنوں کے رو سے نبی سے انکار کیا جائے تو اس سے
لازم آتا ہے کہ یہ عقیدہ رکھا جائے کہ یہ اُمت مکالمات و مخاطبات الہیہ سے بے نصیب ہے کیونکہ جس
کے ہاتھ پر اخبار غیبیہ منجانب اللہ ظاہر ہونگے بالضرور اس پر مطابق آیت لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ
کے مفہوم نبی کا صادق آئے گا۔ اسی طرح جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا جائے گا اسی کو ہم رسول کہیں
گے۔ فرق درمیان یہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قیامت تک ایسا نبی کوئی نہیں جس ۔
جدید شریعت نازل ہو یا جس کو بغیر توسط آنجناب اور ایسی فنا فی الرسول کی حالت کے جو آ سمان پر
اس کا نام محمد اور احمد رکھا جائے یونہی نبوت کا لقب عنایت کیا جائے ۔ وَمَنْ اِدْعَى فَقَدْ كَفَرَ اس میں
اصل بھید یہی ہے کہ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ کا مفہوم تقاضا کرتا ہے کہ : تقاضا کرتا ہے کہ جب تک کوئی پردہ مغائرت باقی ہے اس
وقت تک اگر کوئی نبی کہلائے گا تو گویا اس مہر کو توڑنے والا ہوگا جو خاتم النبیین پر ہے لیکن اگر کوئی شخص
اسی خاتم النبیین میں ایسا گم ہو کہ بباعث نہایت اتحاد اور نفی غیریت کے اسی کا نام پالیا ہو اور صاف آئینہ
کی طرح محمدی چہرہ کا اس میں انعکاس ہو گیا ہو تو وہ بغیر مہر توڑنے کے نبی کہلائے گا کیونکہ وہ محمد ہے گولی
طور پر ۔ پس با وجود اس شخص کے دعوی نبوت کے جس کا نام ظلی طور پر محمد اور احمد رکھا گیا۔ پھر بھی سیدنا محمد
خاتم النبیین ہی رہا کیونکہ یہ محمد ثانی اسی محمد ﷺ کی تصویر اور اسی کا نام ہے مگر عیسی بغیر مہر توڑنے کے
آ نہیں سکتا کیونکہ اس کی نبوت ایک الگ نبوت ہے اور اگر بروزی معنوں کے رو سے بھی کوئی شخص نبی
اور رسول نہیں ہو سکتا تو پھر اس کے کیا معنے ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم ہے سو یا د رکھنا چاہئے کہ ان معنوں کے رو سے مجھے نبوت اور رسالت
ا الجن: ۲۸،۲۷ الفاتحة : ٧،٦
صلى الله
ا پر
سے انکار نہیں ہے اسی لحاظ سے صحیح مسلم میں بھی مسیح موعود کا نام نبی رکھا گیا۔ اگر خدا تعالیٰ سے غیب کی
خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس نام سے اس کو پکارا جائے؟ اگر کہو کہ اس کا نام محدث
رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنے کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے۔ مگر نبوت کے
معنے اظہار امر غیب ہے اور نبی ایک لفظ ہے جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے۔ یعنی عبرانی میں اس لفظ کو
نابی کہتے ہیں اور یہ لفظ نابا سے مشتق ہے جس کے یہ معنے ہیں خدا سے خبر پا کر پیشگوئی کرنا۔ اور نبی کے
لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے یہ صرف موہبت ہے جس کے ذریعہ سے امور غیبیہ کھلتے ہیں۔
ایک غلطی کا ازالہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۷ تا ۲۱۰)
تمام دروازے بند ہیں مگر ایک دروازہ جو فرقان مجید نے کھولا ہے اور تمام نبوتیں اور تمام کتابیں جو
پہلے گزر چکیں ان کی الگ طور پر پیروی کی حاجت نہیں رہی۔ کیونکہ نبوت محمد یہ ان سب پر مشتمل اور حاوی
ہے اور بجز اس کے سب راہیں بند ہیں ۔ تمام سچائیاں جو خدا تک پہنچاتی ہیں اسی کے اندر ہیں۔ نہ اس
کے بعد کوئی نئی سچائی آئے گی اور نہ اس سے پہلے کوئی ایسی سچائی تھی جو اس میں موجود نہیں۔ اس لئے اس
نبوت پر تمام نبوتوں کا خاتمہ ہے۔ اور ہونا چاہئے تھا۔ کیونکہ جس چیز کیلئے ایک آغاز ہے اس کے لئے
ایک انجام بھی ہے لیکن یہ نبوت محمد یہ اپنی ذاتی فیض رسانی سے قاصر نہیں بلکہ سب نبوتوں سے زیادہ اس
میں فیض ہے۔ اس نبوت کی پیروی خدا تک بہت سہل طریق سے پہنچا دیتی ہے اور اس کی پیروی سے خدا
تعالیٰ کی محبت اور اس کے مکالمہ مخاطبہ کا اس سے بڑھ کر انعام مل سکتا ہے جو پہلے ملتا تھا مگر اس کا کامل
پیر و صرف نبی نہیں کہلا سکتا کیونکہ نبوت کاملہ نامہ محمد یہ کی اس میں ہتک ہے۔ ہاں اُمتی اور نبی دونوں لفظ
اجتماعی حالت میں اس پر صادق آ سکتے ہیں ۔ کیونکہ اس میں نبوت تامہ کاملہ محمد یہ کی ہتک نہیں بلکہ اس
نبوت کی چمک اس فیضان سے زیادہ تر ظاہر ہوتی ہے اور جبکہ وہ مکالمہ مخاطبہ اپنی کیفیت اور کمیت کی رو
سے کمال درجہ تک پہنچ جائے اور اس میں کوئی کثافت اور کمی باقی نہ ہو اور کھلے طور پر امور غیبیہ پر مشتمل ہو
تو وہی دوسرے لفظوں میں نبوت کے نام سے موسوم ہوتا ہے جس پر تمام نبیوں کا اتفاق ہے۔ پس یہ ممکن
نہ تھا کہ وہ قوم جس کے لئے فرمایا گیا کہ كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ہے اور جن
کیلئے یہ دعا سکھائی گئی کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ ہے ان کے تمام افراد اس مرتبہ عالیہ سے محروم رہتے اور کوئی ایک فرد بھی اس مرتبہ کو نہ پاتا۔ اور
ال عمران: ااا الفاتحة: ٧،٦
ایسی صورت میں صرف یہی خرابی نہیں تھی کہ امت محمد یہ ناقص اور نا تمام رہتی اور سب کے سب اندھوں کی
طرح رہتے بلکہ یہ بھی نقص تھا کہ آنحضرت ﷺ کی قوت فیضان پر داغ لگتا تھا اور آپ کی قوت قدسیہ
ناقص ٹھہرتی تھی ۔ اور ساتھ اس کے وہ دعا جس کا پانچ وقت نماز میں پڑھنا تعلیم کیا گیا تھا اس کا سکھلانا
بھی عبث ٹھہرتا تھا۔ مگر اس کے دوسری طرف یہ خرابی بھی تھی کہ اگر یہ کمال کسی فردامت کو براہ راست بغیر
پیروی نور نبوت محمد یہ کے مل سکتا تو ختم نبوت کے معنے باطل ہوتے تھے۔ پس ان دونوں خرابیوں سے
محفوظ رکھنے کیلئے خدا تعالیٰ نے مکالمہ مخاطبہ کاملہ تامہ مطہرہ مقدسہ کا شرف ایسے بعض افراد کو عطا کیا جو فنا
فی الرسول کی حالت تک اتم درجہ تک پہنچ گئے اور کوئی حجاب درمیان نہ رہا اور اُمتی ہونے کا مفہوم اور
پیروی کے معنے اتم اور اکمل درجہ پر ان میں پائے گئے ۔ ایسے طور پر کہ ان کا وجود اپنا وجود نہ رہا بلکہ ان
کے محویت کے آئینہ میں آنحضرت ﷺ کا وجود منعکس ہو گیا اور دوسری طرف اتم اور اکمل طور پر مکالمہ
مخاطبہ الہیہ نبیوں کی طرح ان کو نصیب ہوا۔ پس اس طرح پر بعض افراد نے باوجود اُمتی ہونے کے نبی
ہونے کا خطاب پایا کیونکہ ایسی صورت کی نبوت نبوت محمدیہ سے الگ نہیں بلکہ اگر غور سے دیکھو تو خود وہ
صلى الله
عروسه
نبوت محمد یہ ہی ہے جو ایک پیرا یہ جدید میں ؟ میں جلوہ گر ہوئی ۔ یہی معنے اس فی اس فقرہ کے ہیں جو آنحضرت علی
نے مسیح موعود کے حق میں فرمایا کہ نَبِيُّ اللَّهِ وَ اِمَامُكُمْ مِنْكُم یعنی وہ نبی بھی ہے اور اُمتی بھی ہے۔ ورنہ
غیر کو اس جگہ قدم رکھنے کی جگہ نہیں ۔ مبارک وہ جو اس نکتہ کو سمجھے تا ہلاک ہونے سے بچ جائے۔
( رسالہ الوصیت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۲۳۱۱)
عقیدہ کے رو سے جو خدا تم سے چاہتا ہے وہ یہی ہے کہ خدا ایک اور محمد ﷺ اس کا نبی ہے اور وہ
خاتم الانبیاء ہے اور سب سے بڑھ کر ہے ۔ اب بعد اس کے کوئی نبی نہیں مگر وہی جس پر بروزی طور سے
محمدیت کی چادر پہنائی گئی کیونکہ خادم اپنے مخدوم سے جدا نہیں اور نہ شاخ اپنی بیچ سے جدا ہے۔ پس جو
کامل طور پر مخدوم میں فنا ہو کر خدا سے نبی کا لقب پاتا ہے وہ ختم نبوت کا خلل انداز نہیں جیسا کہ تم جب
آئینہ میں اپنی شکل دیکھو تو تم دو نہیں ہو سکتے بلکہ ایک ہی ہو اگرچہ بظاہر دو نظر آتے ہیں۔ صرف ظل اور
اصل کا فرق ہے ۔ سو ایسا : ہے۔ سو ایسا ہی خدا نے نے مسیح موعود میں چاہا۔ یہی بھید ہے کہ آنحضرت علی فرماتے۔
که مسیح موعود میری قبر میں دفن ہوگا یعنی وہ میں ہی ہوں اور اس میں دورنگی نہیں آئی۔
الله
ہیں
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۵، ۱۶)
اس نکتہ کو یاد رکھو کہ میں رسول اور نبی نہیں ہوں یعنی باعتبار نئی شریعت اور نئے دعوئی اور نئے نام