المسیح الدجال

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

المسيح الدجال
واضح ہو کہ دجال کے لفظ کی دو تعبیریں کی گئی ہیں۔ ایک یہ کہ دجال اُس گروہ کو کہتے ہیں جو جھوٹ کا
حامی ہو اور مکر اور فریب سے کام چلاوے۔ دوسری یہ کہ دجال شیطان کا نام ہے جو ہر ایک جھوٹ اور
فساد کا باپ ہے۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۲۶)
قرآن شریف اس شخص کو جس کا نام حدیثوں میں دجال ہے شیطان قرار دیتا ہے جیسا کہ وہ شیطان
کی طرف سے حکایت کر کے فرماتا ہے۔ قَالَ انْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ قَالَ إِنَّكَ مِنَ
المُنظَرِينَ لے یعنی شیطان نے جناب الہی میں عرض کی کہ میں اس وقت تک ہلاک نہ کیا جاؤں جب کی
تک کہ وہ مردے جن کے دل مر گئے ہیں دوبارہ زندہ ہوں خدا نے کہا کہ میں نے تجھے اس وقت تک
مہلت دی ۔ سو وہ دجال جس کا حدیثوں میں ذکر ہے وہ شیطان ہی ہے جو آخر زمانہ میں قتل کیا جائے گا ۔
جیسا کہ دانیال نے بھی یہی لکھا ہے اور بعض حدیثیں بھی یہی کہتی ہیں اور چونکہ مظہر اتم شیطان کا نصرانیت
ہے اس لئے سورہ فاتحہ میں دجال کا تو کہیں ذکر نہیں مگر نصاری کے شر سے خدا تعالی کی پناہ مانگنے کا حکم ہے۔
اگر دجال کوئی الگ مفسد ہوتا تو قرآن شریف میں بجائے اس کے کہ خدا تعالیٰ یہ فرماتا وَلَا الضَّالِّينَ ہے
یہ فرمانا چاہئے تھا کہ وَلَا الدَّجَّالَ اور آیت إِلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ سے مراد جسمانی بعث نہیں کیونکہ
شیطان صرف اس وقت تک زندہ ہے جب تک کہ بنی آدم زندہ ہیں ۔ ہاں شیطان اپنے طور سے کوئی کام
نہیں کرتا بلکہ بذریعہ اپنے مظاہر کے کرتا ہے۔ سو وہ مظاہر یہی انسان کو خدا بنانے والے ہیں ۔ اور چونکہ
وہ گروہ ہے اس لئے اُس کا نام دجال رکھا گیا ہے۔ کیونکہ عربی زبان میں دجال گروہ کو بھی کہتے ہیں۔
اور اگر دجال کو نصرانیت کے گمراہ واعظوں سے الگ سمجھا جائے تو ایک محذور لازم آتا ہے وہ یہ کہ جن
حدیثوں سے یہ پتہ بھی لگتا ہے کہ آخری دنوں میں دجال تمام زمین پر محیط ہو جائے گا انہیں حدیثوں
سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ آخری دنوں میں کلیسیا کی طاقت تمام مذاہب پر غالب آجائے گی۔ پس یہ
تناقض بجز اس کے کیونکر دور ہو سکتا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں ۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۱ )
ا الاعراف: ۱۵ ۲ الفاتحة:

دجال ایک شخص کا نام نہیں ہے۔ لغت عرب کے رو سے دجال اُس گروہ کو کہتے ہیں جو اپنے تئیں
امین اور متدین ظاہر کرے مگر دراصل نہ امین ہو اور نہ متدیّن ہو بلکہ اس کی ہر ایک بات میں دھوکا دہی
اور فریب دہی ہو۔ سو یہ صفت عیسائیوں کے اس گروہ میں ہے جو پادری کہلاتے ہیں ۔ اور وہ گروہ جو
طرح طرح کی کلوں اور صنعتوں اور خدائی کاموں کو اپنے ہاتھ میں لینے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں جو
یورپ کے فلاسفر ہیں وہ اس وجہ سے دجال ہیں کہ خدا کے بندوں کو اپنے کاموں سے اور نیز اپنے
بلند دعووں سے اس دھوکا میں ڈالتے ہیں کہ گویا کارخانہ خدائی میں ان کو دخل ہے۔ اور پادریوں کا
گر وہ اس وجہ سے نبوت کا دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ لوگ اصل آسمانی انجیل کو گم کر کے محرف اور مغشوش
مضمون بنام نہاد ترجمہ انجیل کے دنیا میں پھیلاتے ہیں۔
( کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۴۳ ۲۴۴ حاشیه )
دراصل یہی لوگ دجال ہیں جن کو پادری یا یوروپین فلاسفر کہا جاتا ہے۔ یہ پادری اور یوروپین
فلاسفر دجال معہود کے دو جبڑے ہیں جن سے وہ ایک اثر دھا کی طرح لوگوں کے ایمان کو کھاتا جاتا ہے۔
اوّل تو احمق اور نادان لوگ پادریوں کے پھندے میں پھنس جاتے ہیں اور اگر کوئی شخص اُن کے
ذلیل اور جھوٹے خیالات سے کراہت کر کے اُن کے پنجے سے بچا رہتا ہے تو وہ یورپین فلاسفروں
کے پنجے میں ضرور آ جاتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ عوام کو پادریوں کے دجل کا زیادہ خطرہ ہے اور خواص
کو فلاسفروں کے دجل کا زیادہ خطرہ ۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۵۲ ۲۵۳ حاشیه )
دجال بہت گذرے ہیں اور شاید آگے بھی ہوں ۔ مگر وہ دجال اکبر جن کا دجل خدا کے نزدیک ایسا
مکروہ ہے کہ قریب ہے جو اس سے آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں ۔ یہی گروہ مشتِ خاک کو خدا بنانے والا
ہے۔ خدا نے یہودیوں اور مشرکوں اور دوسری قوموں کے طرح طرح کے دجل قرآن شریف میں بیان
فرمائے مگر یہ عظمت کسی کے دجل کو نہیں دی کے دی کہ اس دجل سے آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتے ہیں ۔ پس جس
گروہ کو خدا نے اپنے پاک کلام میں دجال اکبر ٹھہرایا ہے ۔ ہمیں نہیں چاہئے کہ اس کے سواکسی اور کا نام
دجال اکبر رکھیں ۔ نہایت ظلم ہو گا کہ اس کو چھوڑ کر کوئی اور دجال اکبر تلاش کیا جائے۔
یہ بات کسی پہلو سے درست نہیں ٹھہر سکتی کہ حال کے پادریوں کے سوا کوئی اور بھی دجال ہے جوان
سے بڑا ہے کیونکہ جب کہ خدا نے اپنی پاک کلام میں سب سے بڑا یہی دجال بیان فرمایا ہے تو نہایت

بے ایمانی ہو گی کہ خدا کی کلام کی مخالفت کر کے کسی اور کو بڑا دجال ٹھہرایا جائے۔ اگر کسی ایسے دجال کا
کسی وقت وجود ہو سکتا تو خدا تعالیٰ جس کا علم ماضی اور حال اور مستقبل پر محیط ہے اسی کا نام دجال اکبر
رکھتا نہ ان کا نام ۔ پھر یہ نشان دجال اکبر کا جو حدیث بخاری کے صریح اس اشارہ سے نکلتا ہے کہ
يَكْسِرُ الصَّلِيبَ صاف بتلا رہا ہے کہ اس دجالِ اکبر کی شان میں سے یہ ہوگا کہ وہ مسیح کو خدا ٹھہرائے گا
اور مدار نجات صلیب پر رکھے گا ۔ یہ بات عارفوں کے لئے نہایت خوشی کا موجب ہے کہ اس جگہ نصوص
قرآنیہ اور حدیثیہ کا تظاہر ہو گیا ہے ۔ جس سے تمام حقیقت اس متنازعہ فیہ مسئلہ کی کھل گئی ۔ کیونکہ قرآن
نے تو اپنے صریح لفظوں میں دجال اکبر پادریوں کو ٹھہرایا اور ان کے دجل کو ایسا عظیم الشان دجل قرار دیا
کہ قریب ہے جو اس سے زمین و آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں ۔ اور حدیث نے مسیح موعود کی حقیقی
علامت یہ بتلائی کہ اس کے ہاتھ پر کسرِ صلیب ہو گا اور وہ دجال اکبر کو قتل کرے گا۔ ہمارے نادان مولوی
نہیں سوچتے کہ جب کہ مسیح موعود کا خاص کام کسر صلیب اور قتل دجال اکبر ہے اور قرآن نے خبر دی ہے
کہ وہ بڑا دجل اور بڑا فتنہ جس سے قریب ہے کہ نظام اس عالم کا درہم برہم ہو جائے اور خاتمہ اس دنیا کا
ہو جائے وہ پادریوں کا فتنہ ہے تو اس سے صاف طور پر کھل گیا کہ پادریوں کے سوا اور کوئی دجال اکبر
نہیں ہے اور جو شخص اب اس فتنہ کے ظہور کے بعد اور کی انتظار کرے وہ قرآن کا مکذب ہے۔
اور نیز جبکہ لغت کی رُو سے بھی دجال ایک گروہ کا نام ہے جو اپنے دجل سے زمین کو پلید کرتا ہے۔
اور حدیث کی رُو سے نشان دجال اکبر کا حمایت صلیب ٹھہرا تو باوجود اس کھلی کھلی تحقیق کے وہ شخص نہایت
درجہ کور باطن ہے کہ جواب بھی حال کے پادریوں کو دجال اکبر نہیں سمجھتا۔
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلد ا اصفحہ ۴۶ تا ۴۸)
پھر ذکر کیا کہ آخری زمانہ میں غلبہ نصاریٰ کا ہوگا اور اُن کے ہاتھ سے طرح طرح کے
فساد پھیلیں گے اور ہر طرف سے امواج فتن اُٹھیں گی اور وہ ہر یک بلندی سے دوڑیں گی یعنی ہر یک
طور سے وہ اپنی قوت اور اپنا عروج اور اپنی بلندی دکھلائیں گی۔ ظاہری طاقت اور سلطنت میں بھی اُن
کی بلندی ہوگی کہ اور حکومتیں اور ریاستیں اُن کے مقابل پر کمزور ہو جائیں گی اور علوم وفنون میں بھی اُن
کو بلندی حاصل ہو گی کہ طرح طرح کے علوم وفنون ایجاد کریں گے اور نادر اور عجیب صنعتیں نکالیں گے
اور مکائد اور تدابیر اور حسنِ انتظام میں بھی بلندی ہوگی اور دنیوی مہمات میں اور ان کے حصول کے
لئے اُن کی ہمتیں بھی بلند ہوں گی اور اشاعت مذہب کی جدو جہد اور کوشش میں بھی وہ سب سے فائق

اور بلند ہوں گے اور ایسا ہی تدابیر معاشرت اور تجارت اور ترقی کاشتکاری غرض ہر یک بات میں
ہر یک قوم پر فائق اور بلند ہو جائیں گی۔ یہی معنے ہیں مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ے کے کیونکہ حَدَبٍ
بالتحریک زمین بلند کو کہتے ہیں اور نسل کے معنے ہیں سبقت لے جانا اور دوڑ نا یعنی ہر قوم سے ہر ایک
بات میں جو شرف اور بلندی کی طرف منسوب ہو سکتی ہے سبقت لے جائیں گے اور یہی بھاری علامت
اس آخری قوم کی ہے جس کا نام یا جوج ماجوج ہے اور یہی علامت پادریوں کے اس گروہ پُرفتن کی ہے
جس کا نام دجال معہود ہے۔ اور چونکہ حدب زمین بلند کو کہتے ہیں ۔ اس سے یہ اشارہ ہے کہ تمام زمینی
بلندیاں ان کو نصیب ہوں گی مگر آسمانی بلندی سے بے نصیب ہوں گے ۔ اور اس مقام سے ثابت ہوتا
ہے کہ یہی قوم یا جوج و ماجوج باعتبار اپنے ملکی عروج کے یا جوج ماجوج سے موسوم ہے اور اسی قوم میں
سے وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے ضلالت کے پھیلانے میں اپنی کوششیں انتہا کو پہنچائی ہیں اور دجال اکبر
سے موسوم ہو گئے اور خدا تعالیٰ نے ضلالت کے عروج کے ذکر کے وقت فرمایا کہ اس وقت نفخ صور ہو گا
اور تمام فرقے ایک ہی جگہ پر اکٹھے کئے جائیں گے۔
( شہادت القرآن ۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۲٬۳۶۱)
یاد رہے کہ نبی کریم نے جن بد باتوں کے پھیلنے کی آخری زمانہ میں خبر دی ہے اسی مجموعہ کا نام
دجالیت ہے جس کی تاریں یا یوں کہو کہ جس کی شاخیں صد ہا قسم کی آنحضرت نے بیان فرمائی ہیں چنانچہ
اُن میں سے وہ مولوی بھی دجالیت کے درخت کی شاخیں ہیں جنہوں نے لکیر کو اختیار کیا اور قرآن کو چھوڑ
دیا۔ قرآن کریم کو پڑھتے تو ہیں مگر ان کے حلقوں کے نیچے نہیں اُتر تا ۔ غرض دجالیت اس زمانہ میں
عنکبوت کی طرح بہت سی تاریں پھیلا رہی ہے۔ کافر اپنے کفر سے اور منافق اپنے نفاق سے اور مے خوار
مے خواری سے اور مولوی اپنے شیوه گفتن و نا کر دن اور سیہ دلی سے دجالیت کی تاریں بن نا
ان تاروں کو اب کوئی کاٹ نہیں سکتا بجز اس حربہ کے جو آسمان سے اُترے اور کوئی اس حربہ کو چلا نہیں سکتا
بجز اس عیسی کے جو اسی آسمان سے نازل ہو۔ سو عیسی نازل ہو گیا۔ وَ كَانَ وَعْدُ اللَّهِ مَفْعُولًا ۔
(نشان آسمانی روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۶۹)
تاریں بن رہے ہیں ۔
در اصل مسیح اُس صدیق کو کہتے ہیں جس کے مسح یعنی چھونے میں خدا نے برکت رکھی ہو اور اُس کے
انفاس اور وعظ اور کلام زندگی بخش ہوں اور پھر یہ لفظ خصوصیت کے ساتھ اُس نبی پر اطلاق پا گیا جس نے
ا الانبياء: ۹۷

جنگ نہ کیا اور محض روحانی برکت سے اصلاح خلائق کی ۔ اور اس کے مقابل پر مسیح اُس معہود دجال کو بھی
کہتے ہیں جس کی خبیث طاقت اور تاثیر سے آفات اور دہریت اور بے ایمانی پیدا ہو اور بغیر اس کے کہ
وہ سچائی کے نابود کرنے کے لئے کوئی اور جابرانہ وسائل استعمال کرے صرف اس کی توجہ باطنی یا تقریر یا
تحریر یا مخالفت سے محض شیطانی روح کی تاثیر سے نیکی اور محبت الہی ٹھنڈی ہوتی چلی جائے اور بدکاری
شراب خوری دروغ گوئی اباحت دنیا پرستی مکر ظلم تعدی قحط اور وبا پھیلے۔ یہی معنے ہیں جولسان العرب
وغیرہ اعلیٰ درجہ کی لغت کی کتابوں سے اُن کے بیان کو یکجائی نظر سے دیکھنے سے پیدا ہوتے ہیں اور یہی
معنے ہیں جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں القاء کئے ہیں ۔
ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۹۴)
یاد رہے کہ جس مسیح یعنی روحانی برکات والے کی مسلمانوں کو آخری زمانہ میں بشارت دی گئی ہے اسی
کی نسبت یہ بھی لکھا ہے کہ وہ دجال معہود کو قتل کرے گا لیکن یہ قتل تلوار یا بندوق سے نہیں ہے بلکہ مطلب
یہ ہے کہ دجالی بدعات اس کے زمانہ میں نابود ہو جائیں گی۔
حدیثوں پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دراصل دجال شیطان کا نام ہے پھر جس گروہ سے
شیطان اپنا کام لے گا اس گروہ کا نام بھی استعارہ کے طور پر دجال رکھا گیا کیونکہ وہ اُس کے اعضاء
کی طرح ہے۔ قرآن شریف میں جو یہ آیت ہے لَخَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ
خَلْقِ النَّاسِ لے یعنی انسانوں کی صنعتوں سے خدا کی صنعتیں بہت بڑی ہیں۔ یہ اشارہ ان
انسانوں کی طرف ہے جن کی نسبت لکھا گیا تھا کہ وہ آخری زمانہ میں بڑی بڑی صنعتیں ایجاد کریں گے
اور خدائی کاموں میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اور مفسرین نے لکھا ہے کہ اس جگہ انسانوں سے مراد دجال
ہے۔ اور یہ قول دلیل اس بات پر ہے کہ دجال معہود ایک شخص نہیں ہے ورنہ ناس کا نام اس پر اطلاق نہ
پاتا اور اس میں کیا شک ہے کہ ناس کا لفظ صرف گروہ پر بولا جاتا ہے۔ سو جو گر وہ شیطان کے وساوس
کے نیچے چلتا ہے وہ دجال کے نام سے موسوم ہوتا ہے۔ اسی کی طرف قرآن شریف کی اس ترتیب کا
اشارہ ہے کہ وہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ہے سے شروع کیا گیا اور اس آیت پر ختم کیا گیا
ہے۔ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ۔ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ کے پس لفظ ناس سے
مراد اس جگہ بھی دجال ہے۔ اور اخیر میں اس گروہ کے ذکر سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
ا المؤمن : ۵۸ ۲ الفاتحة : ۲
الناس: ٦،

آخری زمانے میں اس گروہ کا غلبہ ہوگا جن کے ساتھ نَفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ہوں گی یعنی ایسی عیسائی
عورتیں جو گھروں میں پھر کر کوشش کریں گی کہ عورتوں کو خاوندوں سے علیحدہ کریں اور عقد نکاح کو
توڑیں۔ خوب یاد رکھنا چاہئے کہ یہ تینوں سورتیں قرآن شریف کی دجالی زمانہ کی خبر دے رہی ہیں اور
حکم ہے کہ اس زمانہ سے خدا کی پناہ مانگو تا اس شر سے محفوظ رہو۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ شرور
صرف آسمانی انوار اور برکات سے دور ہوں گے جن کو آسمانی مسیح اپنے ساتھ لائے گا۔
ایام اصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ جلد ۱۴ صفحه ۲۹۶ ، ۲۹۷)
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عالم کشف میں دجال کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا اور وہ طواف
چوروں کی طرح اس نیت سے تھا کہ تا موقع پا کر خانہ کعبہ کو منہدم کرے۔
کون کہہ سکتا ہے کہ دجال فی الحقیقت مسلمان ہو جائے گا اور خانہ کعبہ کا طواف کرے گا بلکہ ہر ایک دانا
اس وحی کے یہی معنے لے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر عالم کشف میں دجال کی روحانیت منکشف
ہوئی اور یہ تمثیل کشفی نظر میں آنکھوں کے سامنے آئی کہ گویا دجال ایک شخص کی صورت میں خانہ کعبہ کا
طواف کر رہا ہے اور اس کی تاویل یہ تھی کہ دجال دین اسلام کا سخت دشمن ہوگا اور اس کی نظر بد نیتی سے خانہ
کعبہ کے گرد پھرتی رہے گی جیسا کہ کوئی اس کا طواف کرتا ہے۔ ظاہر ہے کہ جیسا کہ رات کے وقت چوکیدار
گھروں کا طواف کرتا ہے ویسا ہی چور بھی کرتا ہے لیکن چوکیدار کی نیت گھر کی حفاظت اور چوروں کا گرفتار
کرنا ہوتا ہے۔ ایسا ہی چور چور کی نیت نقب زنی اور نقصان رسانی ہوتی ہے۔ سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
کشف میں دجال کی روحانیت جو طواف کعبہ میں پائی گئی اس سے یہی مطلب تھا کہ دجال اس فکر میں لگا
رہے گا کہ خانہ کعبہ کی عزت کو دور کرے اور مسیح موعود جو خانہ کعبہ کا طواف کرتا دیکھا گیا۔ اس سے یہ
مطلب ہے کہ مسیح موعود کی روحانیت بیت اللہ کی حفاظت اور دجال کی گرفتاری میں مصروف پائی گئی ۔
ایام اصلح ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴ ۲۷، ۲۷۵)
یہ امر کہ مسیح موعود دجال کے مقابل پر خانہ کعبہ کا طواف کرے گا یعنی دجال بھی خانہ کعبہ کا طواف
کرے گا اور مسیح موعود بھی۔ اس کے معنے خود ظاہر ہیں کہ اس طواف سے ظاہری طواف مراد نہیں ورنہ یہ
ماننا پڑے گا کہ دجال خانہ کعبہ میں داخل ہو جائے گا یا یہ کہ مسلمان ہو جائے گا۔ یہ دونوں باتیں خلاف
نصوص حدیثیہ ہیں ۔ پس بہر حال یہ حدیث قابل تاویل ہے اور اس کی وہ تاویل جو خدا نے میرے پر
ظاہر فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ آخری زمانہ میں ایک گروہ پیدا ہو گا جس کا نام دجال ہے۔ وہ اسلام کا سخت

دشمن ہوگا۔ اور وہ اسلام کو نابود کرنے کے لئے جس کا مرکز خانہ کعبہ ہے چور کی طرح اس کے گرد طواف
کرے گا تا اسلام کی عمارت کو بیخ و بن سے اکھاڑ دے اور اس کے مقابل پر مسیح موعود بھی مرکز اسلام کا
طواف کرے گا جس کی تمثیلی صورت خانہ کعبہ ہے اور اس طواف سے مسیح موعود کی غرض یہ ہوگی کہ اُس چور
کو پکڑے جس کا نام دجال ہے اور اس کی دست درازیوں سے مرکز اسلام کو محفوظ رکھے ۔ یہ بات ظاہر
ہے کہ رات کے وقت چور بھی گھروں کا طواف کرتا ہے اور چوکیدار بھی ۔ چور کی غرض طواف سے یہ ہوتی
ہے کہ نقب لگاوے اور گھر والوں کو تباہ کرے اور چوکیدار کی غرض طواف سے یہ ہوتی ہے کہ چور کو پکڑے
اور اس کو سخت عقوبت کے زندان میں داخل کرادے تا اُس کی بدی سے لوگ امن میں آ جائیں ۔
پس اس حدیث میں اسی مقابلہ کی طرف اشارہ ہے کہ آخری زمانہ میں وہ چور جس کو دجال کے نام
سے موسوم کیا گیا ہے ناخنوں تک زور لگائے گا کہ اسلام کی عمارت کو منہدم کر دے۔ اور مسیح موعود بھی
اسلام کی ہمدردی میں اپنے نعرے آسمان تک پہنچائے گا اور تمام فرشتے اس کے ساتھ ہو جائیں گے تا
اس آخری جنگ میں اس کی فتح ہو۔ وہ نہ تھکے گا اور نہ درماندہ ہوگا۔ اور نہ سُست ہوگا اور ناخنوں تک
زور لگائے گا کہ تا اس چور کو پکڑے ۔ اور جب اس کی تضرعات انتہا تک پہنچ جائیں گی۔ تب خدا اُس
کے دل کو دیکھے گا کہ کہاں تک وہ اسلام کے لئے پکھل گیا۔ تب وہ کام جو زمین نہیں کر سکتی آسمان کرے
گا۔ اور وہ فتح جو انسانی ہاتھوں سے نہیں ہو سکتی وہ فرشتوں کے ہاتھوں سے میسر آ جائے گی ۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۲۳)
اگر خدانخواستہ سچ مچ فرقان کریم میں لکھا ہوتا کہ مسیح برخلاف اس سنت اللہ کے جو تمام بنی آدم کے
لئے جاری ہے زندہ آسمان کی طرف اٹھایا گیا اور قیامت کے قریب تک زندہ ہی رہے گا تو عیسائیوں کو
بڑے بڑے سامان بہکانے کے ہاتھ آجاتے ۔ سو بہت ہی خوب ہوا کہ عیسائیوں کا خدا فوت ہو گیا اور
یہ حملہ ایک برچھی کے حملہ سے کم نہیں جو اس عاجز نے خدائے تعالیٰ کی طرف سے مسیح ابن مریم کے
رنگ میں ہو کر اُن دجال سیرت لوگوں پر کیا ہے جن کو پاک چیزیں دی گئیں تھیں مگر انہوں نے ساتھ
اس کے پلید چیزیں ملا دیں اور وہ کام کیا جو دجال کو کرنا چاہئے تھا۔
اب یہ سوال بھی قابل حل ہے کہ مسیح ابن مریم تو دجال کے لئے آئے گا آپ اگر مسیح ابن مریم کے
رنگ میں ہو کر آئے ہیں تو آپ کے مقابل پر دجال کون ہے؟ اس سوال کا جواب میری طرف سے یہ
ہے کہ گوئیں اس بات کو تو مانتا ہوں کہ ممکن ہے کہ میرے بعد کوئی اور مسیح ابن مریم بھی آوے اور بعض

احادیث کی رو سے وہ موعود بھی ہو اور کوئی ایسا دجال بھی آوے جو مسلمانوں میں فتنہ ڈالے مگر میرا مذہب
یہ ہے کہ اس زمانہ کے پادریوں کی مانند کوئی اب تک دجال پیدا نہیں ہوا۔ اور نہ قیامت تک پیدا ہو گا۔
مسلم کی حدیث میں ہے ۔ وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ أَمْرٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ
↓
میں دعوی کے ساتھ کہتا ہوں کہ مطابق منشاء مسلم کی حدیث کے جو ابھی میں بیان کر آیا ہوں اگر ہم
حضرت آدم کی پیدائش سے آج تک بذریعہ ان تمام تحریری وسائل کے جو ہمیں ملے ہیں دنیا کے تمام
ایسے لوگوں کی حالت پر نظر ڈالیں جنہوں نے دجالیت کا اپنے ذمہ کام لیا تھا تو اس زمانہ کے پادریوں کی
دجالیت کی نظیر ہرگز ہم کو نہیں ملے گی ۔ انہوں نے ایک موہومی اور فرضی مسیح اپنی نظر کے سامنے رکھا ہوا
ہے جو بقول ان کے زندہ ہے اور خدائی کا دعویٰ کر رہا ہے۔ سو حضرت مسیح ابن مریم نے خدائی کا دعویٰ
ہرگز نہیں کیا۔ یہ لوگ خود اس کی طرف سے وکیل بن کر خدائی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اور اس دعوے کے
سرسبز کرنے کے لئے کیا کچھ انہوں نے تعریفیں نہیں کیں اور کیا کچھ تلسپیس کے کام استعمال میں نہیں
لائے۔ اور مکہ اور مدینہ چھوڑ کر اور کون سی جگہ ہے جہاں یہ لوگ نہیں پہنچے۔ کیا کوئی دھوکا دینے کا کام یا
گمراہ کرنے کا منصوبہ یا بہکانے کا کوئی طریقہ ایسا بھی ہے جو ان سے ظہور میں نہیں آیا۔ کیا یہ سچ نہیں کہ
یہ لوگ اپنے دجالا نہ منصوبوں کی وجہ سے ایک عالم پر دائرہ کی طرح محیط ہو گئے ہیں۔ جہاں یہ لوگ
جائیں اور جہاں اپنا مشن قائم کریں ایک عالم کو تہ و بالا کر دیتے ہیں ۔ دولتمند اس قدر ہیں کہ گویا دنیا کے
تمام خزانے ان کے ساتھ ساتھ پھرتے ہیں۔ اگر چہ گورنمنٹ انگریزی کو مذاہب سے کچھ سروکار
نہیں اپنے شاہانہ انتظام سے مطلب ہے مگر در حقیقت پادری صاحبوں کی بھی ایک الگ گورنمنٹ ہے جو
بے شمار روپے کی مالک اور گویا تمام دنیا میں اپنا تار و پود پھیلا رہی ہے اور ایک قسم کا جنت اور جہنم اپنے
ساتھ ساتھ لئے پھرتے ہیں۔ جو شخص ان کے مذہب میں آنا چاہتا ہے اس کو وہ جنت دکھلایا جاتا ہے اور
جو شخص ان کا اشد مخالف ہو جائے اس کے لئے جہنم کی دھمکی ہے۔ ان کے گھر میں روٹیاں بہت ہیں گویا
ایک پہاڑ روٹیوں کا جس جگہ رہیں ساتھ رہتا ہے۔ اور اکثر شکم بندہ لوگ اُن کی سفید سفید روٹیوں پر
مفتون ہو کر رَبُّنَا الْمَسِیح کہنا شروع کر دیتے ہیں ۔ مسیح دجال کی کوئی بھی ایسی علامت نہیں جو ان میں
لے عمران بن حصین روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا
کہ پیدائش آدم سے قیامت کے قیام تک دجال سے بڑا فتنہ کوئی نہیں۔

نہ پائی جائے۔ ایک وجہ سے یہ مردوں کو بھی زندہ کرتے ہیں اور زندوں کو مارتے ہیں ۔ ( سمجھنے والا سمجھ
لے) اور اس میں تو شک نہیں کہ ان کی آنکھ ایک ہی ہے جو بائیں ہے۔ اگر ان کی دائیں آنکھ موجود ہوتی
تو یہ لوگ خدائے تعالیٰ سے ڈرتے اور خدائی کے دعوے سے باز آتے بے شک یہ بھی سچ ہے کہ پہلی
کتابوں میں اس قوم دجال کا ذکر ہے ۔ حضرت مسیح ابن مریم نے بھی انجیل میں بہت ذکر کیا ہے اور پہلے
صحیفوں میں بھی جا بجا ان کا ذکر پایا جاتا ہے۔ بلاشبہ ایسا ہی چاہئے تھا کہ ہر یک نبی اس مسیح دجال کے
آنے کی پہلے سے خبر دیتا۔ سو ہر ایک نے تَصْرِيحًا يا إِجْمَالًا - اشارہ یا کنایہ خبر دی ہے۔ حضرت نوح
سے لے کر ہمارے سید و مولی خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک تک اس مسیح دجال کی خبر موجود
ہے جس کو میں دلائل کے ساتھ ثابت کر سکتا ہوں ۔
اور جس قدر اسلام کو ان لوگوں کے ہاتھ سے ضرر پہنچا ہے اور جس قدر انہوں نے سچائی اور انصاف کا
خون کیا ہے ان تمام خرابیوں کا کون اندازہ کر سکتا ہے۔ ہجرت مقدسہ کی تیرھویں صدی سے پہلے ان تمام
فتنوں کا نام ونشان نہ تھا۔ اور جب تیرھویں صدی کچھ نصف سے زیادہ گذر گئی تو یکدفعہ اس دجالی گروہ کا
خروج ہوا اور پھر ترقی ہوتی گئی یہاں تک کہ اس صدی کے اواخر میں بقول پادری ہیکر صاحب پانچ لاکھ
تک صرف ہندوستان میں ہی کرسٹان شدہ لوگوں کی نوبت پہنچ گئی اور اندازہ کیا گیا کہ قریبا بارہ سال میں
ایک لاکھ آدمی عیسائی مذہب میں داخل ہو جاتا ہے جو ایک عاجز بندہ کو خدا خدا کر کے پکارتا ہے۔
اس بات سے کوئی دانا بے خبر نہیں کہ ایک جماعت کثیر اسلام کی یا یوں کہو کہ اسلام کے بھوکوں ننگوں کا
ایک گروہ پادری صاحبوں نے صرف روٹیاں اور کپڑے دکھلا کر اپنے قبضہ میں کر لیا ہے اور جو روٹیوں
کے ذریعہ سے قابو نہ آئے وہ عورتوں کے ذریعہ سے اپنے پنجہ میں کئے گئے اور جو اس طرح بھی دام
میں نہ پھنس سکے اُن کے لئے ملحد اور بے دین کرنے والا فلسفہ پھیلایا گیا جس میں آج لاکھوں نو خیز بچے
مسلمانوں کے گرفتار اور مبتلا پائے جاتے ہیں جو نما ز پر ہنستے اور روزہ کو ٹھٹھے سے یاد کرتے اور وحی الہی کو
ایک خواب پریشان خیال کرتے ہیں ۔ اور جو لوگ اس لائق بھی نہیں تھے کہ انگریزی فلسفہ کی تعلیم پاویں
ان کے لئے بہت سے بناوٹی قصے جو محض پادری صاحبوں کے بائیں ہاتھ کا کرتب تھا جن میں کسی تاریخ یا
کہانی کے پیرایہ میں ہجو اسلام درج تھی عام طور پر شائع کر دیئے گئے اور پھر اسلام کے رڈ میں اور ہمارے
سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب میں بے شمار کتابیں تالیف کر کے ان لوگوں نے ایک دنیا میں
مفت تقسیم کیں اور اکثر کتابوں کے بہت سی زبانوں میں ترجمے کر کے شائع کئے ۔

اللہ اکبر۔ اگر اب بھی ہماری قوم کی نظر میں یہ لوگ اول درجہ کے دجال نہیں اور ان
کے الزام کے لئے ایک سچے مسیح کی ضرورت نہیں تو پھر اس قوم کا کیا حال ہو گا ؟
دیکھو! اے غافل دیکھو !! کہ اسلامی عمارت کے مسمار کرنے کے لئے کس درجہ کی یہ کوشش کر رہے ہیں ۔
اور کس کثرت سے ایسے وسائل مہیا کئے گئے ہیں اور ان کے پھیلانے میں اپنی جانوں کو بھی خطرہ میں ڈال
کر اور اپنے مال کو پانی کی طرح بہا کر وہ کوششیں کی ہیں کہ انسانی طاقتوں کا خاتمہ کر دیا ہے یہاں تک کہ
نہایت شرمناک ذریعے اور پاکیزگی کے برخلاف منصوبے اس راہ میں ختم کئے گئے اور سچائی اور ایمانداری
کے اُڑانے کے لئے طرح طرح کی سرنگیں طیار کی گئیں ۔ اور اسلام کے مٹادینے کے لئے جھوٹ اور بناوٹ کی
تمام باریک با تیں نہایت درجہ کی جانکاہی سے پیدا کی گئیں ۔ ہزار ہا قصے اور مباحثات کی کتابیں محض افترا
کے طور پر اور محض اس غرض سے بنائی گئیں تا اگر اور طریق سے نہیں تو اسی طریق سے دلوں پر بداثر پڑے۔
کیا کوئی ایسار ہرنی کا طریق ہے جو ایجاد نہیں کیا گیا ؟ کیا کوئی ایسی سبیل گمراہ کرنے کی باقی ہے جس کے
یہ موجد نہیں؟ پس ظاہر ہے کہ یہ کرسچن قوموں اور تثلیث کے حامیوں کی جانب سے وہ ساحرانہ کارروائیاں
ہیں اور سحر کے اس کامل درجہ کا نمونہ ہے جو بجز اول درجہ کے دجال کے جو دجال معہود ہے اور کسی سے ظہور
پذیر نہیں ہو سکتیں ۔ لہذا انہی لوگوں کو جو پادری صاحبوں کا گروہ ہے۔ دجال معہود ماننا پڑا اور جبکہ ہم دنیا
کے اس اکثر حصہ کی طرف نظر اٹھا کر دیکھتے ہیں جو گذر چکا تو ہماری نظر اس استقرائی شہادت کو ساتھ لے
کر عود کرتی ہے کہ زمانہ کے سلسلہ گذشتہ میں جہاں تک پتہ مل سکتا ہے دجالیت کی صفت اور اس کی
کامیابیوں میں کوئی ان لوگوں کا نظیر نہیں اور ان کے ان ساحرانہ کاموں میں کوئی ان کے مساوی نہیں اور
چونکہ احادیث صحیحہ میں دجال معہود کی یہی علامت لکھی ہے کہ وہ ایسے فتنے برپا کرے گا کہ جہاں تک
اس وقت سے ابتدائے دنیا کے وقت تک نظر ڈالیں اس کا نظیر نہیں ملے گا۔ لہذا اس بات پر قطع اور یقین
کرنا چاہئے کہ وہ مسیح دجال جو گر جا سے نکلنے والا ہے یہی لوگ ہیں جن کے سحر کے مقابل پر معجزہ کی
ضرورت تھی اور اگر انکار ہے تو پھر زمانہ گذشتہ کے دجالین میں سے ان کی نظیر پیش کرو۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۶۱ تا ۳۶۶)

آج 10 میں سے 10 باقی