یاجوج و ماجوج

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یا جوج ماجوج
یا جوج ماجوج دوقو میں ہیں جن کا پہلی کتابوں میں ذکر ہے اور اس نام کی یہ وجہ ہے کہ وہ اجیج سے
یعنی آگ سے بہت کام لیں گی اور زمین پر ان کا بہت غلبہ ہو جائے گا اور ہر ایک بلندی کی مالک ہو جائیں
گی۔ تب اسی زمانہ میں آسمان سے ایک بڑی تبدیلی کا انتظام ہو گا اور صلح اور آشتی کے دن ظاہر ہوں گے۔
لیکچر سیالکوٹ ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۱۱)
میں نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ مسیح موعود کا یا جوج ماجوج کے وقت میں آنا ضروری ہے اور چونکہ
أجيج آگ کو کہتے ہیں جس سے یا جوج ماجوج کا لفظ مشتق ہے۔ اس لئے جیسا کہ خدا نے مجھے سمجھایا ہے
یا جوج ماجوج وہ قوم ہے جو تمام قوموں سے زیادہ دنیا میں آگ سے کام لینے میں استاد بلکہ اس کام کی
موجد ہے اور ان ناموں میں یہ اشارہ ہے کہ ان کے جہاز ان کی ریلیں ان کی کلیں آگ کے ذریعہ
سے چلیں گی ۔ اور ان کی لڑائیاں آگ کے ساتھ ہوں گی اور وہ آگ سے خدمت لینے کے فن میں تمام
دنیا کی قوموں سے فائق ہوں گے اور اسی وجہ سے وہ یا جوج ماجوج کہلائیں گے۔ سو وہ یورپ کی قو میں
ہیں جو آگ کے فنوں میں ایسے ماہر اور چابک اور یکتائے روزگار ہیں کہ کچھ بھی ضرور نہیں کہ اس میں
زیادہ بیان کیا جائے ۔ پہلی کتابوں میں بھی جو بنی اسرائیل کے نبیوں کو دی گئیں یورپ کے لوگوں کو ہی
یا جوج ماجوج ٹھہرایا ہے بلکہ ماسکو کا نام بھی لکھا ہے ۔ جو قدیم پایہ تخت روس تھا۔ سو مقر ر ہو چکا تھا کہ
مسیح موعود یا جوج ماجوج کے وقت میں ظاہر ہوگا۔
ایام ا - روح الصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۲۴ ، ۴۲۵)
قرآن شریف میں ایک اور بھی پیشگوئی ہے جو جسمانی اجتماع کے بعد روحانی اجتماع پر دلالت کرتی
ہے۔ اور وہ یہ ہے ۔ وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِي
الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا لے یعنی ان آخری دنوں میں جو یا جوج ماجوج کا زمانہ ہو گا دنیا کے لوگ
مذہبی جھگڑوں اور لڑائیوں میں مشغول ہو جائیں گے اور ایک قوم دوسری قوم پر مذہبی رنگ میں ایسے حملے
کرے گی جیسے ایک موج دریا دوسری موج پر پڑتی ہے اور دوسری لڑائیاں بھی ہوں گی ۔ اور اس طرح پر ۔
ا الكهف : ١٠٠

دنیا میں بڑا تفرقہ پھیل جائے گا۔ اور بڑی پھوٹ اور بغض اور کینہ لوگوں میں پیدا ہو جائے گا اور جب یہ
باتیں کمال کو پہنچ جائیں گی تب خدا آسمان سے اپنی قرنا میں آواز پھونک دے گا یعنی مسیح موعود کے ذریعہ
سے جو اس کی قرنا ہے ایک ایسی آواز دنیا کو پہنچائے گا جو اس آواز کے سننے سے سعادت مند لوگ ایک
ہی مذہب پر اکٹھے ہو جائیں گے اور تفرقہ دور ہو جائے گا اور مختلف قو میں دنیا کی ایک ہی قوم بن جائیں
گی اور پھر دوسری آیت میں فرمایا وَ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَفِرِينَ عَرْضًا لیے اور اُس
دن جو لوگ مسیح موعود کی دعوت کو قبول نہیں کریں گے ان کے سامنے ہم جہنم کو پیش کریں گے یعنی طرح طرح
کے عذاب نازل کریں گے جو جہنم کا نمونہ ہوں گے اور پھر فرمایا ۔ الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي
غِطَاء عَنْ ذِكْرِى وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا ہے یعنی وہ ایسے لوگ ہوں گے کہ مسیح موعود کی
دعوت اور تبلیغ سے اُن کی آنکھیں پردہ میں رہیں گی اور وہ اس کی باتوں کو سُن بھی نہیں سکیں گے اور سخت
بیزار ہوں گے۔ اس لئے عذاب نازل ہو گا ۔ اس جگہ صور کے لفظ سے مراد مسیح موعود ہے کیونکہ خدا کے
نبی اُس کی صور ہوتے ہیں یعنی قرنا ۔ جن کے دلوں میں وہ اپنی آواز پھونکتا ہے۔ یہی محاورہ پہلی کتابوں
میں بھی آیا ہے کہ خدا کے نبیوں کو خدا کے قرنا قرار دیا گیا ہے یعنی جس طرح قرنا بجانے والا قرنا میں اپنی
آواز پھونکتا ہے۔ اسی طرح خدا ان کے دلوں میں آواز پھونکتا ہے اور یا جوج ماجوج کے قرینہ سے قطعی
طور سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ قرنا مسیح موعود ہے کیونکہ احادیث صحیحہ سے یہ امر ثابت شدہ ہے کہ
یا جوج ماجوج کے زمانہ میں ظاہر ہونے والا مسیح موعود ہی ہوگا۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ جبکہ ایک طرف بائبل سے یہ امر ثابت شدہ ہے کہ یورپ کے عیسائی فرقے ہی
یا جوج ماجوج ہیں اور دوسری طرف قرآن شریف نے یا جوج ماجوج کی وہ علامتیں مقرر کی ہیں جو صرف
یورپ کی سلطنتوں پر ہی صادق آتی ہیں ۔ جیسا کہ یہ لکھا ہے کہ وہ ہر ایک بلندی پر اپر سے دوڑیں گے یعنی
سب طاقتوں پر غالب ہو جائیں گے اور ہر ایک پہلو سے دنیا کا عروج اُن کو مل جائے گا۔ اور حدیثوں
میں بھی یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ کسی سلطنت کو اُن کے ساتھ تاب مقابلہ نہیں ہوگی ۔ پس یہ تو قطعی فیصلہ ہو
چکا ہے کہ یہی تو میں یا جوج ماجوج ہیں اور اس سے انکار کرنا سراسر تحکم اور خدا تعالیٰ کے فرمودہ کی مخالفت
ہے۔ اس میں کس کو کلام ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے قول کے مطابق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
فرمودہ کے موافق یہی قومیں ہیں جو اپنی دنیوی طاقت میں تمام قوموں پر فوقیت لے گئی ہیں ۔ جنگ اور
ا الكهف : ١٠١ الكهف : ۱۰۲

لڑائی کے داؤ پیچ اور ملکی تدابیر کے امور میں دنیا میں ان کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا اور اُنہیں کی کلوں اور
ایجادوں نے کیا لڑائیوں میں اور کیا کسی قسم کے دنیا کے آرام کے سامانوں میں ایک نیا نقشہ دنیا کا ظاہر
کر دیا ہے اور انسان کی تمدنی حالت کو ایک حیرت انگیز انقلاب میں ڈال دیا ہے اور تدبیر امور سیاست اور
اور درستی سامان رزم بزم میں وہ ید طولی دکھلایا ہے کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے کسی زمانہ میں اس کی
نظیر نہیں پائی جاتی ۔
پس خدا کے بزرگ نبی کی پیشگوئی سے صد ہا سال بعد جو واقعہ اس پیشگوئی کی مقرر کردہ علامتوں کے
موافق ظہور میں آیا ہے وہ یہی واقعہ یورپین طاقتوں کا ہے۔ سو جس طور سے خدا نے یا جوج ماجوج کے
معنی ظاہر کر دیئے اور جس قوم کو مو کو موجودہ واقعہ نے ان علامات کا مصداق ٹھہرا دیا اس کو قبول نہ کرنا ایک
کھلے کھلے حق سے انکار کرنا ہے۔ یوں تو انسان جب انکار پر اصرار کرے تو اس کا منہ کون بند کر سکتا ہے
لیکن ایک منصف مزاج آدمی جو طالب حق ہے وہ ان تمام امور پر اطلاع پا کر پورے اطمینان اور ثلج صدر
سے گواہی دے گا کہ بلا شبہ یہی تو میں یا جوج ماجوج ہیں ۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۸۳ تا ۸۸)
حدیثوں میں بظاہر یہ تناقض پایا جاتا ہے کہ مسیح موعود کے مبعوث ہونے کے وقت ایک طرف تو یہ
بیان کیا گیا ہے کہ یا جوج ماجوج تمام دنیا میں پھیل جائیں گے اور دوسری طرف یہ بیان ہے کہ تمام دنیا
میں عیسائی قوم کا غلبہ ہوگا جیسا کہ حدیث ! کہ حدیث یکسر الصلیب سے بھی سمجھا جاتا ہے کہ صلیبی قوم کا اس زمانہ
میں بڑا عروج اور اقبال ہوگا ۔ ایسا ہی ایک دوسری حدیث سے بھی یہی سمجھا جاتا ہے کہ سب سے زیادہ
اس زمانہ میں رومیوں کی کثرت اور قوت ہو گی یعنی عیسائیوں کی ۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں رومی سلطنت عیسائی تھی ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ بھی قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ غُلِبَتِ الرُّومُ ۔
فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ لے اس جگہ بھی روم سے مراد عیسائی
سلطنت ہے۔ اور پھر بعض احادیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت دجال کا
تمام زمین پر غلبہ ہوگا اور تمام زمین پر بغیر مکہ معظمہ کے دجال محیط ہو جائے گا۔
اب کوئی مولوی صاحب بتلاویں کہ یہ تناقض کیونکر ڈور ہو سکتا ہے۔ اگر دجال تمام زمین پر محیط ہو
جائے گا تو عیسائی سلطنت کہاں ہوگی ۔ ایسا ہی یا جوج ماجوج جن کی عام سلطنت کی قرآن شریف خبر دیتا
ل الروم :

ہے وہ کہاں جائیں گے۔ سو یہ غلطیاں ہیں جن میں یہ لوگ مبتلا ہیں ۔ جو ہمارے مکفر اور مکذب ہیں ۔
واقعات ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ دونوں صفات یا جوج ماجوج اور دجال ہونے کے یورپین قوموں میں
موجود ہیں کیونکہ یا جوج ماجوج کی تعریف حدیثوں میں یہ بیان کی گئی ہے کہ اُن کے ساتھ لڑائی میں کسی
کو طاقت مقابلہ نہیں ہوگی اور مسیح موعود بھی صرف دُعا سے کام لے گا۔ اور یہ صفت کھلے کھلے طور پر یورپ
کی سلطنتوں میں پائی جاتی ہے اور قرآن شریف بھی اس کا مصدق ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَهُمْ
مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ لے اور دجال کی نسبت حدیثوں میں یہ بیان ہے کہ وہ دجل سے کام لے گا
اور مذہبی رنگ میں دنیا میں فتنہ ڈالے گا۔ سوقر آن شریف میں یہ صفت عیسائی پادریوں کی بیان کی گئی
ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ ہے۔ اس تقریر سے ظاہر ہے کہ یہ تینوں
ایک ہی ہیں۔ اسی وجہ سے سورۃ الفاتحہ میں دائمی طور پر یہ دعا سکھلائی گئی کہ تم عیسائیوں کے فتنہ سے پناہ
مانگو۔ یہ نہیں کہا کہ تم دجال سے پناہ مانگو۔ پس اگر کوئی اور دجال ہوتا جس کا فتنہ پادریوں سے زیادہ ہوتا
تو خدا کی کلام میں بڑا فتنہ چھوڑ کر قیامت تک یہ دعا نہ سکھلائی جاتی کہ تم عیسائیوں کے فتنہ سے پناہ مانگو۔
اور یہ نہ فرمایا جاتا کہ عیسائی فتنہ ایسا ہے کہ قریب ہے کہ اس سے آسمان پھٹ جائیں ۔ پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے
ہو جائیں بلکہ یہ کہا جاتا کہ دجالی فتنہ ایسا ہے جس سے قریب ہے کہ زمین و آسمان پھٹ جائیں۔ بڑے
فتنے کو چھوڑ کر چھوٹے فتنہ سے ڈرانا بالکل غیر معقول ہے۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۸۵ تا ۷ ۸ حاشیه )
ا الانبياء : ۹۷
النساء : ۴

آج 10 میں سے 10 باقی