قضاء و قدر

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قضاء وقدر
یادر ہے کہ اگر چہ قضاء و قدر میں سب کچھ مقرر ہو چکا ہے مگر قضاء و قدر نے علوم کو ضائع نہیں کیا۔ سو
جیسا که با وجود تسلیم مسئلہ قضا و قدر کے ہر ایک کو علمی تجارب کے ذریعہ سے ماننا پڑتا ہے کہ بے شک
دواؤں میں خواص پوشیدہ ہیں اور اگر مرض کے مناسب حال کوئی دوا استعمال ہو تو خدا تعالیٰ کے فضل وکرم
سے بے شک مریض کو فائدہ ہوتا ہے۔ سو ایسا ہی علمی تجارب کے ذریعہ سے ہر ایک عارف کو ماننا پڑا ہے
کہ دعا کا قبولیت کے ساتھ ایک رشتہ ہے۔ ہم اس راز کو معقولی طور پر دوسروں ۔ کے دلوں میں بٹھا سکیں یا
نہ بٹھا سکیں مگر کروڑ ہاراستبازوں کے تجارب نے اور خود ہمارے تجربہ نے اس مخفی حقیقت کو ہمیں دکھلا دیا
ہے کہ ہمارا دعا کرنا ایک قوت مقناطیسی رکھتا ہے۔ اور فضل اور رحمت الہی کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
ایام اصلح - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۴۰ ، ۲۴۱)
قضاء وقدر در حقیقت ایک ایسی چیز ہے جس کے احاطہ سے باہر نکل جانا انسان کے اختیار میں نہیں ہے۔
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳)
انسان تقدیر الہی کے ماتحت ہے۔ اگر خدا کا ارادہ انسان کے ارادہ کے مطابق نہ ہو تو انسان ہزار
جدو جہد کرے اپنے ارادہ کو پورا نہیں کر سکتا ۔ لیکن جب خدا کے ا خدا کے ارادہ کا وقت آ جاتا ہے تو وہی امور جو
بہت مشکل نظر آتے تھے نہایت آسانی سے میسر آجاتے ہیں۔
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳)
تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک کا نام معلق ہے اور دوسری کو مبرم کہتے ہیں۔ اگر کوئی تقدیر معلق ہو تو
دعا اور صدقات اس کو ٹلا دیتے ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس تقدیر کو بدل دیتا ہے اور مبرم ہونے
کی صورت میں وہ صدقات اور دعا اس تقدیر کے متعلق کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتے ۔ ہاں وہ عبث اور فضول
بھی نہیں رہتی کیونکہ یہ اللہ تع کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی شان کے خلاف ہے۔ وہ اُس دُعا اور صدقات کا اثر اور نتیجہ کسی دوسرے
پیرائے میں اس کو پہنچا دیتا ہے۔ بعض صورتوں میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی تقدیر میں ایک وقت تک
توقف اور تاخیر ڈال دیتا ہے۔ قضائے معلق اور مبرم کا ماخذ اور پتہ قرآن کریم سے ملتا ہے۔
الحکم مورخه ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ ء صفحه ۳ کالم نمبرا ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۰۰ جدید ایڈیشن )

قرآن شریف نے ان امور کو جن سے احمق معترضوں نے جبر کی تعلیم نکالی ہے محض اس عظیم الشان
اصول کو قائم کرنے کے لئے بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور ہر ایک امر کا مبدء اور مرجع وہی ہے۔
وہی علت العلل اور مُسبب الاسباب ہے۔ یہ غرض ہے جو اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بعض درمیانی
وسائط اُٹھا کر اپنے علت العلل ہونے کا ذکر فرمایا ہے۔ ورنہ قرآن شریف کو پڑھو اس میں بڑی صراحت
کے ساتھ ان اسباب کو بھی بیان فرمایا جس کی وجہ سے انسان مکلف ہو سکتا ہے۔
علاوہ بریں قرآن شریف جس حال میں اعمال بد کی سزا ٹھہراتا ہے اور حدود قائم کرتا ہے اگر قضاء وقدر
میں کوئی تبدیلی ہونے والی نہ تھی اور انسان مجبور مطلق تھا تو ان حدود اور شرائع کی ضرورت ہی کیا تھی ؟
پس یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن شریف دہریوں کی طرح تمام امور کو اسباب طبعیہ تک محدود رکھنا نہیں
چاہتا بلکہ خالص توحید پر پہنچانا چاہتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ لوگوں نے دعا کی حقیقت کو نہیں سمجھا اور نہ
قضاء وقدر کے تعلقات کو جو دعا کے ساتھ ہیں تدبر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ جو لوگ دعا سے کام لیتے
ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے لئے راہ کھول دیتا ہے۔ وہ دعا کو رد نہیں کرتا ۔ ایک طرف دعا ہے دوسری
طرف قضاء وقدر۔ خدا نے ہر ایک کے لئے اپنے رنگ میں اوقات مقرر کر دیئے ہیں۔ اور ربوبیت کے
حصہ کو عبودیت میں دیا گیا ہے اور فرمایا ہے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ ہے ۔ مجھے پکارو میں جواب
دوں گا۔ میں اسی لئے ہی کہا کرتا ہوں کہ ناطق خدا مسلمانوں کا ہے۔ لیکن جس خدا نے کوئی ذرہ پیدا
نہیں کیا یا جو خود یہودیوں سے طمانچے کھا کر مر گیا وہ کیا جواب دے گا۔
تو کار زمین را نکو ساختی
که با آسمان نیز پرداختی ہے
جبر اور قدر کے مسئلہ کو اپنی خیالی اور فرضی منطق کے معیار پر کسنا دانشمندی نہیں ہے اس سر کے اندر
داخل ہونے کی کوشش کرنا بیہودہ ہے۔ الوہیت اور ربوبیت کا کچھ تو ادب بھی چاہئے اور یہ راہ تو ادب
کے خلاف ہے کہ الوہیت کے اسرار کو سمجھنے کی کوشش کی جاوے۔ الطَّرِيقَةُ كُلُّهَا اَدَبٌ ۔
قضا و قدر کا دعا کے ساتھ بہت بڑا تعلق ہے۔ ۔ دعا کے ساتھ معلق تقدیر ٹل جاتی ہے۔ جب
مشکلات پیدا ہوتے ہیں تو دعا ضرور اثر کرتی ہے۔ جو لوگ دعا سے منکر ہیں اُن کو ایک دھوکا لگا ہوا ہے۔
قرآن شریف نے دعا کے دو پہلو بیان کئے ہیں ۔ ایک پہلو میں اللہ تعالیٰ اپنی منوانا چاہتا ہے اور
ل المؤمن : ٦١
ے کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی متوجہ ہو گیا ہے۔

دوسرے پہلو میں بندے کی مان لیتا ہے ۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ
لے میں تو اپنا حق رکھ کر منوانا چاہتا ہے۔ نون ثقیلہ کے ذریعہ سے جو اظہار تاکید کیا ہے اس سے اللہ
تعالیٰ کا یہ منشا ہے کہ قضاء مبرم کو ظاہر کریں گے تو اس کا علاج اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ہی
ہے۔ اور دوسرا وقت خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کی امواج کے جوش کا ہے وہ
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ہے میں ظاہر کیا ہے۔
پس مومن کو ان دونوں مقامات کا پورا علم ہونا چاہئے ۔ صوفی کہتے ہیں کہ فقر کامل نہیں ہوتا جب تک محل
اور موقعہ کی شناخت حاصل نہ ہو۔ بلکہ کہتے ہیں کہ صوفی دعا نہیں کرتا جب تک کہ وقت کو شناخت نہ کرے۔
سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دعا کے ساتھ شقی سعید کیا جاتا ہے بلکہ وہ تو یہاں تک
کہتے ہیں کہ شَدِيدُ الاخْتِفَاءِ امور مُشَبَّهُ بِالْمُبْرَم بھی دور کئے جاتے ہیں ۔
الغرض دعا کی اس تقسیم کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ کبھی اللہ تعالیٰ اپنی منوانا چاہتا ہے اور کبھی وہ مان لیتا
ہے ۔ یہ معاملہ گویا دوستانہ معاملہ ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جیسی عظیم الشان قبولیت دعاؤں
کی ہے اس کے مقابل رضا اور تسلیم کے بھی آپ اعلیٰ درجہ کے مقام پر ہیں۔ چنانچہ آپ کے گیارہ بچے مر گئے
مگر آپ نے کبھی سوال نہ کیا کہ کیوں؟
(الحکم، مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۳ کالم ۲، ۳ ، صفحہ ۴ کالم ۱ - ملفوظات جلد دوم صفحه ۱۶۶ تا ۱۶۸ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
عادۃ اللہ یہ ہے کہ جب ایک فعل یا عمل انسان سے صادر ہوتا ہے تو جو کچھ اس میں اثر مخفی یا کوئی
خاصیت چھپی ہوئی ہوتی ہے خدا تعالیٰ ضرور اس کو ظاہر کر دیتا ہے۔ مثلاً جس وقت ہم کسی کوٹھڑی کے
چاروں طرف سے دروازے بند کر دیں گے تو یہ ہمارا ایک فعل ہے جو ہم نے کیا اور خدا تعالیٰ کی طرف
سے اس پر اثر یہ مترتب ہو گا کہ ہماری کوٹھڑی میں اندھیرا ہو جائے گا۔ اور اندھیرا کرنا خدا کا فعل ہے
جو قدیم سے اس کے قانون قدرت میں مندرج ہے۔ ایسا ہی جب ہم ایک وزن کافی تک زہر کھا لیں
گے تو کچھ شک نہیں کہ یہ ہمارا فعل ہوگا۔ پھر بعد اس کے ہمیں مار دینا یہ خدا کا فعل ہے جو قدیم سے اس
کے قانونِ قدرت میں مندرج ہے۔ غرض ہمارے فعل کے ساتھ ایک فعل خدا کا ضرور ہوتا ہے جو ہمارے
فعل کے بعد ظہور میں آتا اور اس کا نتیجہ لازمی ہوتا ہے۔ سو یہ انتظام جیسا کہ ظاہر سے متعلق ہے ایسا ہی
باطن سے بھی متعلق ہے۔ ہر ایک ہمارا نیک یا بد کام ضرور اپنے ساتھ ایک اثر رکھتا ہے جو ہمارے فعل
البقرة : ۱۵۶ ٢ البقرة: ۱۵۷
المؤمن : ٦١

کے بعد ظہور میں آتا ہے اور قرآن شریف میں جو خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ لے آیا ہے اُس میں خدا
کے مہر لگانے کے یہی معنے ہیں کہ جب انسان بدی کرتا ہے تو بدی کا نتیجہ اثر کے طور پر اس کے دل پر اور
منہ پر خدا تعالیٰ ظاہر کر دیتا ہے۔ اور یہی معنے اس آیت کے ہیں کہ فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ
قُلُوبَهُمْ کے یعنی جبکہ وہ حق سے پھر گئے تو خدا تعالیٰ نے اُن کے دل کو حق کی مناسبت سے ڈور ڈال
دیا۔ اور آخر کو معاندانہ جوش کے اثروں سے ایک عجیب کایا پلٹ اُن میں ظہور میں آئی ۔ اور ایسے بگڑے
کہ گویا وہ وہ نہ رہے اور رفتہ رفتہ نفسانی مخالفت کے زہر نے اُن کے انوار فطرت کو دبا لیا۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۷ ، ۴۸)
آپ نے جبر قدر کا اعتراض پیش کیا ہے اور فرماتے ہیں کہ قرآن سے جبر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے
جواب میں واضح ہو کہ شاید آپ کی نظر سے یہ آیات نہیں گذریں جو انسان کے کسب و اختیار پر صریح
دلالت کرتی ہیں اور یہ ہیں ۔ وَاَنْ لَّيْسَ لِلإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعی کے (س ۲۷ - رے) کہ انسان کو
وہی ملتا ہے جو سعی کرتا ہے۔ جو اُس نے کوشش کی ہو ۔ یعنی عمل کرنا اجر پانے کے لئے ضروری ہے۔
پھر فرماتا ہے وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ
دابة کے (س ) یعنی خدا اگر لوگوں کے اعمال پر جو اپنے اختیار سے کرتے ہیں اُن کو پکڑتا تو کوئی
زمین پر چلنے والا نہ چھوڑتا۔
اور پھر فرماتا ہے لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ہے (س ۳۔ (۸) اس کے لئے
جو اس نے اچھے کام کئے اور اُس پر جو اُس نے بُرے کام کئے ۔
پھر فرماتا ہے۔ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ل (س۲۴ (۶) جو شخص اچھا کام کرے سو
اس کے لئے اور جو بُرا کرے وہ اس کے لئے ۔
پھر فرماتا ہے فَكَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ - ( ۹- (٢)
یعنی کسی طرح جس وقت پہنچے ان کو مصیبت بوجہ ان اعمال کے جوان کے ہاتھ کر چکے ہیں ۔
اب دیکھیے ان تمام آیات سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ انسان اپنے کاموں میں اختیار بھی رکھتا ہے اور
اس جگہ ڈپٹی صاحب نے جو یہ آیت پیش کی ہے يَقُولُونَ هَلْ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ 2
البقرة : 8
ل لحم السجدة: ۴۷
الصف :
ك النساء : ٦٣
النجم : ۴۰ ۴ فاطر : ۴۶ ۵ البقرة: ۲۸۷
آل عمران: ۱۵۵
A

اور اس سے اُن کا مدعا یہ ہے کہ اس سے جبر ثابت ہوتا ہے۔ یہ اُن کی غلط فہمی ہے۔ دراصل بات یہ ہے
کہ امر کے معنے حکم اور حکومت کے ہیں اور یہ بعض ان لوگوں کا خیال تھا جنہوں نے کہا کہ کاش اگر
حکومت میں ہمارا دخل ہوتا تو ہم ایسی تدابیر کرتے جس سے یہ تکلیف جو جنگ اُحد میں ہوئی ہے پیش نہ
آتی ۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ لا یعنی تمام امر
خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہیں۔ تمہیں اپنے رسول کریم کا تابع رہنا چاہئے ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ اس آیت
کو قدر سے کیا تعلق ہے۔ سوال تو صرف بعض آدمیوں کا اتنا تھا کہ اگر ہماری صلاح اور مشورہ لیا
جاوے تو ہم اس کے مخالف صلاح دیں ۔ تو اللہ تعالیٰ نے اُن کو منع فرمایا کہ اس امر کی اجتہاد پر بنا
نہیں یہ تو اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔ پھر بعد اس کے واضح رہے کہ تقدیر کے معنے صرف اندازہ کرنا ہے۔ جیسے
کہ الله جل شانہ فرماتا ہے ۔ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا ( س ۱۸ - ۱۶)
یعنی ہر ایک چیز کو پیدا کیا تو پھر اس کے لئے ایک مقرر اندازہ ٹھہرا دیا۔ اس سے کہاں ثابت ہوتا ہے کہ
انسان اپنے اختیارات سے روکا گیا ہے۔ بلکہ وہ اختیارات بھی اسی اندازہ میں آ گئے ۔ جب خدا تعالیٰ
نے انسانی فطرت اور انسانی قومی کا اندازہ کیا تو اس کا نام تقدیر رکھا اور اسی میں یہ مقرر کیا کہ فلاں حد
تک انسان اپنے اختیارات برت سکتا ہے۔ یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ تقدیر کے لفظ کو ایسے طور پر سمجھا
جائے کہ گویا انسان اپنے خدا داد قومی سے محروم رہنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔ اس جگہ تو ایک گھڑی کی
مثال ٹھیک آتی ہے کہ گھڑی کا بنانے والا جس حد تک اس کا دور مقرر کرتا ہے اس حد سے وہ زیادہ چل
نہیں سکتی۔ یہی انسان کی مثال ہے کہ جو قومی اس کو دیئے گئے ہیں اُن سے زیادہ وہ کچھ کر نہیں سکتا۔ اور
جو عمر دی گئی ہے اس سے زیادہ جی نہیں سکتا۔ اور یہ سوال کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں جبر کے طور پر
بعضوں کو جہنمی ٹھہرا دیا ہے اور خواہ نخواہ شیطان کا تسلّط اُن پر لازمی طور پر رکھا گیا ہے۔ یہ ایک شرمناک
غلطی ہے۔ اللہ جل شانۂ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ ۔
کہ اے شیطان ! میرے بندوں پر تیرا کچھ بھی تسلط نہیں۔ دیکھئے کس طرح پر اللہ تعالیٰ انسان کی
آزادی ظاہر کرتا ہے۔ منصف کے لئے اگر کچھ دل میں انصاف رکھتا ہو تو یہی آیت کافی ہے لیکن
انجیل متی سے تو اس کے برخلاف ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ انجیل متی سے یہ بات پایہ ثبوت پر پہنچتی ہے کہ
شیطان حضرت مسیح کو آزمائش کے لئے لے گیا تو یہ ایک قسم کی حکومت شیطان کی ٹھہری کہ ایک مقدس نبی
ا ال عمران : ۱۵۵ ۲ الفرقان : ۳
الحجر : ٤٣

پر اُس نے اس قدر جبر کیا کہ وہ کئی جگہ اس کو لئے پھرا۔ یہاں تک کہ بے ادبی کی راہ سے اُسے یہ بھی کہا
کہ تو مجھے سجدہ کر۔ اور ایک بڑے اونچے پہاڑ پر لے گیا اور دنیا کی ساری بادشاہتیں اور اُن کی شان و
شوکت اُسے دکھلا ئیں ۔ دیکھومتی ۴/۸ ۔ پھر غور کر کے دیکھو کہ اس جگہ پر شیطان کیا بلکہ خدائی جلوہ دکھلا یا
گیا ہے کہ اوّل وہ بھی اپنی مرضی سے مسیح کے خلاف مرضی ایک پہاڑ پر اس کو لے گیا۔ اور دنیا کی
بادشاہتیں دکھا دینا خدا تعالیٰ کی طرح اس کی قوت میں ٹھہرا۔
اور بعد اس کے واضح ہو کہ یہ بات جو آپ کے خیال میں جم گئی ہے کہ گویا قرآن شریف نے خواہ
نخواہ بعض لوگوں کو جہنم کے لئے پیدا کیا ہے یا خواہ نخواہ دلوں پر مہریں لگا دیتا ہے یہ اس بات پر دلیل ہے
کہ آپ لوگ کبھی انصاف کی پاک نظر کے ساتھ قرآن کریم کو نہیں دیکھتے دیکھو اللہ جل شانہ کیا فرماتا
ہے ۔ لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ (س ۲۳ - (۵) یعنی
شیطان کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ میں جہنم کو تجھ سے اور ان لوگوں سے جو تیری پیروی کریں بھروں گا۔
دیکھیئے اس آیت سے صاف طور طور پر کھل گیا گیا اللہ تعالیٰ کا یہ منشان منشا نہیں ہے کہ خواہ مخواہ لوگوں کو جبر کے طور پر
جہنم میں ڈالے۔ بلکہ جو لوگ اپنی بداعمالیوں سے جہنم کے لائق ٹھہریں اُن کو جہنم میں گرایا جاوے گا۔
اور پھر فرماتا ہے۔ يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفُسِقِينَ لَے یعنی
بہتوں کو اس کلام سے گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو یہ ہدایت دیتا ہے مگر گمراہ اُن کو کرتا ہے جو گمراہ ہونے
کے کام کرتے ہیں اور فاسقانہ چالیں چلتے ہیں ۔ یعنی انسان اپنے ہی افعال کا نتیجہ خدا تعالیٰ سے پالیتا
ہے۔ جیسے کہ ایک شخص آفتاب کے سامنے کی کھڑ کی جب کھول دیتا ہے تو یہ ایک قدرتی اور فطرتی امر ہے
کہ آفتاب کی روشنی اور اُس کی کرنیں اس کے منہ پر پڑتی ہیں لیکن جب وہ اس کھڑکی کو بند کر دیتا ہے تو
اپنے ہی فعل سے اپنے لئے اندھیرا پیدا کر لیتا ہے۔
چونکہ خدا تعالیٰ علت العلل ہے بوجہ اپنے علت العلل ہونے کے ان دونوں فعلوں کو اپنی طرف
منسوب کرتا ہے۔ لیکن اپنی پاک کلام میں اس نے بارہا تصریح سے فرما دیا ہے کہ جو ضلالت کے اثر کسی
کے دل میں پڑتے ہیں وہ اُسی کی بداعمالی کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس پر کوئی ظلم نہیں کرتا۔ جیسا کہ
فرماتا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللهُ قُلُوبَهُمْ (س) ۲۸ ۔ (۹) پس جبکہ وہ کج ہو گئی تو اللہ تعالی
نے اُن کے دلوں کو کج کر دیا۔ پھر دوسرے مقام میں فرماتا ہے۔ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ
ا ص: ۸۶
البقرة: ۲۷
الصف :
البقرة:
ه النساء : ۱۵۶

الله مَرَضًا اُن کے دلوں میں مرض تھی ۔ خدا تعالیٰ نے اس مرض کو زیادہ کیا یعنی امتحان میں ڈال
کر اس کی حقیقت ظاہر کر دی ۔ پھر فرماتا ہے ۔ بَلْ طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ ہے یعنی خدا تعالیٰ
نے بباعث اُن کی بے ایمانیوں کے اُن کے دلوں پر مہر میں لگا دیں لیکن یہ جبر کا اعتراض اگر ہو سکتا ہے
تو آپ کی کتب مقدسہ پر ہوگا ۔ دیکھو خروج ۴/۲۱ خدا نے موسیٰ کو کہا۔ میں فرعون کا دل سخت کروں گا
اور جب دل سخت ہوا تو اس کا نتیجہ جہنم ہے یا کچھ اور ہے۔ دیکھو خروج ۷/۳، امثال باب ۱۶/۴ پھر
خروج ۱۰/۳- استثنا ۲۹/۴ ۔ خدا نے تم کو وہ دل جو سمجھے اور وہ آنکھیں جو دیکھیں اور وہ کان جو سنیں آج
تک نہ دیئے۔ اب دیکھیے کیسے جبر کی صاف مثال ہے۔ پھر دیکھوز بور ۶۰/ ۱۴۸۔ اُس نے ایک تقدیر
مقدر کی جو ٹل نہیں سکتی۔ رومیاں ۹/۱۸ کاریگری کا کا ریگر پر اعتراض نہیں کر سکتے ۔ اب ان تمام آیات
سے آپ کا اعتراض اُلٹ کر آپ ہی پر پڑا۔
جنگ مقدس روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۱ تا ۲۳۴)
البقرة:
النساء : ۱۵۶

آج 10 میں سے 10 باقی