تقویٰ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قرآن شریف میں تمام احکام کی نسبت تقویٰ اور پرہیز گاری کے لئے بڑی تاکید ہے۔ وجہ یہ ہے کہ
تقویٰ ہر ایک بدی سے بچنے کے لئے قوت بخشتی ہے اور ہر ایک نیکی کی طرف دوڑنے کے لئے حرکت
دیتی ہے اور اس قدر تاکید فرمانے میں بھید یہ ہے کہ تقویٰ ہر ایک باب میں انسان کے لئے سلامتی کا
تعویذ ہے اور ہر ایک قسم کے فتنہ سے محفوظ رہنے کے لئے حصن حصین ہے۔ ایک متقی انسان بہت
سے ایسے فضول اور خطرناک جھگڑوں سے بچ سکتا ہے۔ جن میں دوسرے لوگ گرفتار ہو کر بسا اوقات
ہلاکت تک پہنچ جاتے ہیں۔ اور اپنی جلد بازیوں اور بدگمانیوں سے قوم میں تفرقہ ڈالتے اور مخالفین کو
اعتراض کا موقعہ دیتے ہیں ۔
ایام اصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۴۲)
تقویٰ کے بہت سے اجزاء ہیں ۔ محجب، خود پسندی ، مال حرام سے پر ہیز اور بداخلاقی سے بچنا بھی
ہے۔
تقویٰ ہے ۔ جو شخص اچھے اخلاق ظاہر کرتا ہے اُس کے دشمن بھی دوست ہو جاتے ہیں۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحہ ۸۳ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۵۰ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
مبارک وہ ہے جو کامیابی اور خوشی کے وقت تقویٰ اختیار کرلے۔ اور بد قسمت وہ ہے جو ٹھو کر کھا کر
اس کی طرف نہ جھکے ۔
الحکم، مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۱ ء صفحه ۲ کالم ۳ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۹۹ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
انسان کی تمام روحانی خوبصورتی تقویٰ کی تمام باریک راہوں پر قدم مارنا ہے۔ تقویٰ کی باریک
را ہیں روحانی خوبصورتی کے لطیف نقوش اور خوشنما خط و خال ہیں ۔ اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی امانتوں
اور ایمانی عہدوں کی حتی الوسع رعایت کرنا اور سر سے پیر تک جتنے قومی اور اعضاء ہیں جن میں ظاہری طور
پر آنکھیں اور کان اور ہاتھ اور پیرا اور دوسرے اعضاء ہیں اور باطنی طور پر دل اور دوسری قوتیں اور اخلاق
ہیں ۔ ان کو جہاں تک طاقت ہو ٹھیک ٹھیک محل ضرورت پر استعمال کرنا اور نا جائز مواضع سے روکنا اور ان
کے پوشیدہ حملوں سے متنبہ رہنا اور اسی کے مقابل پر حقوق عباد کا بھی لحاظ رکھنا یہ وہ طریق ہے جو انسان
کی تمام روحانی خوبصورتی اس سے وابستہ ہے اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تقویٰ کو لباس کے نام

سے موسوم کیا ہے۔ چنانچہ لِبَاسُ التَّقوای قرآن شریف کا لفظ ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
روحانی خوبصورتی اور روحانی زینت تقویٰ سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ اور تقویٰ یہ ہے کہ انسان خدا کی تمام
امانتوں اور ایمانی عہد اور ایسا ہی مخلوق کی تمام امانتوں اور عہد کی حتی الوسع رعایت رکھے ۔ یعنی اُن کے
دقیق در دقیق پہلوؤں پر تا بمقد در کار بند ہو جائے۔
( ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۰۹، ۲۱۰)
حقیقی تقوی کے ساتھ جاہلیت جمع نہیں ہو سکتی۔ حقیقی تقویٰ اپنے ساتھ ایک نور رکھتی ہے جیسا کہ
الله جل شانہ فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلُ لَّكُمْ فُرْقَانَا
وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَاتِكُمْ لا وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِہ کے یعنی اے
ایمان لانے والو! اگر تم متقی ہونے پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ کے لئے انتقاء کی صفت میں قیام اور
استحکام اختیار کرو تو خدا تعالیٰ تم میں اور تمہارے غیروں میں فرق رکھ دے گا۔ وہ فرق یہ ہے کہ تم کو ایک
نور دیا جائے گا جس نور کے ساتھ تم اپنی تمام راہوں میں چلو گے یعنی وہ نور تمہارے تمام افعال اور اقوال
اور قومی اور حواس میں آ جائے گا۔ تمہاری عقل میں بھی نور ہوگا اور تمہاری ایک انکل کی بات میں بھی نور
ہو گا اور تمہاری آنکھوں میں بھی نور ہو گا اور تمہارے کانوں اور تمہاری زبانوں اور تمہارے بیانوں اور
تمہاری ہر ایک حرکت اور سکون میں نور ہو گا اور جن راہوں میں تم چلو گے وہ راہ نورانی ہو جائیں گی۔
غرض جتنی تمہاری راہیں تمہارے قومی کی راہیں تمہارے حواس کی راہیں ہیں وہ سب نور سے بھر جائیں گی
اور تم سراپا نور میں ہی چلو گے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۷۷، ۱۷۸)
علوم ظاہری اور علوم قرآنی کے حصول کے درمیان ایک عظیم الشان فرق ہے ۔ دنیوی اور رسمی علوم کے
حاصل کرنے کے واسطے تقوی شرط نہیں ہے۔ صرف ونحو ۔ طبعی ۔ فلسفہ۔ ہیئت و طبابت پڑھنے کے واسطے
یہ ضروری امر نہیں ہے کہ وہ صوم وصلوٰۃ کا پابند ہو اور امر الہی اور نواہی کو ہر وقت مد نظر رکھتا ہو۔ اپنے ہر
قول و فعل کو اللہ تعالیٰ کے احکام کی حکومت کے نیچے رکھے بلکہ بسا اوقات عموما دیکھا گیا ہے کہ دنیوی علوم
کے ماہر اور طلبگار دہر یہ منش ہو کر ہر قسم کے فسق و فجور میں مبتلا ہوتے ہیں۔ آج دنیا کے سامنے ایک
زبر دست تجربہ موجود ہے۔ یورپ اور امریکہ باوجود یکہ وہ لوگ ارضی علوم میں بڑی بڑی ترقیاں کر رہے
ہیں اور آئے دن نئی ایجادات کرتے رہتے ہیں لیکن اُن کی روحانی اور اخلاقی حالت بہت ہی قابل شرم
ا الانفال: ۳۰ ۲ الحديد : ٢٩

ہے۔ لندن کے پارکوں اور پیرس کے ہوٹلوں کے حالات جو کچھ شائع ہوئے ہیں ہم تو ان کا ذکر بھی نہیں
کر سکتے مگر علوم آسمانی اور اسرار قرآنی کی واقفیت کے لئے تقویٰ پہلی شرط ہے۔ اس میں توبۃ النصوح
کی ضرورت ہے۔ جب تک انسان پوری فروتنی اور انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے احکام کو نہ اٹھا لے
اور اس کے جلال و جبروت سے لرزاں ہو کر نیاز مندی کے ساتھ رجوع نہ کرے قرآنی علوم کا دروازہ
نہیں کھل سکتا۔ اور روح کے ان خواص اور قومی کی پرورش کا سامان اس کو قرآن شریف سے نہیں مل سکتا
جس کو پا کر روح میں ایک لذت اور تسلی پیدا ہوتی ہے قرآن شریف اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور اس کے
علوم خدا کے ہاتھ میں ہیں۔ پس اس کے لئے تقوی بطور نردبان کے ہے۔ پھر کیونکر ممکن ہو سکتا ہے کہ
بے ایمان شریر خبیث النفس ارضی خواہشوں کے اسیر اُن سے بہرہ ور ہوں ۔ اس واسطے اگر ایک مسلمان
مسلمان کہلا کر خواہ وہ صرف و نحو، معانی و بدیع وغیرہ علوم کا کتنا ہی بڑا فاضل کیوں نہ ہو دنیا کی نظر میں
شيخ الكل في الكل بنا بیٹھا ہولیکن اگر تزکیہ نفس نہیں کرتا تو قرآن شریف کے علوم سے اس کو حصہ نہیں
دیا جاتا۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت دنیا کی توجہ ارضی علوم کی طرف بہت جھکی ہوئی ہے اور مغربی روشنی
نے تمام عالم کو اپنی نئی ایجادوں اور صنعتوں سے حیران کر رکھا ہے۔ مسلمانوں نے بھی اگر اپنی فلاح اور
بہتری کی کوئی راہ سوچی تو بد قسمتی سے یہ سوچی ہے کہ وہ مغرب کے رہنے والوں کو اپنا امام بنالیں اور
یورپ کی تقلید پر فخر کریں ۔ یہ تو نئی روشنی کے مسلمانوں کا حال ہے جو لوگ پرانے فیشن کے مسلمان
کہلاتے ہیں اور اپنے آپ کو حامی دین متین سمجھتے ہیں اُن کی ساری عمر کی تحصیل کا خلاصہ اور لب لباب
یہ ہے کہ صرف ونحو کے جھگڑوں اور الجھیڑ روں اور اجھیڑوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ضالین کے تلفظ پر مرمٹے ہیں ۔
قرآن شریف کی طرف بالکل توجہ ہی نہیں۔ اور ہو کیونکر جبکہ وہ تزکیہ نفس کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ۔
( ملفوظات جلد اول صفحه ۲۸۲ ، ۲۸۳ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
متقی بننے کے واسطے یہ ضروری ہے کہ بعد اس کے کہ موٹی باتوں جیسے زنا۔ چوری ۔ تلف حقوق ۔ ریا۔
مجب، حقارت ، بخل کے ترک میں پکا ہو تو اخلاق رذیلہ سے پر ہیز کر کے ان کے بالمقابل اخلاق فاضلہ
میں ترقی کرے۔ لوگوں سے مروت خوش خلقی ہمدردی سے پیش آوے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ سچی وفا
اور صدق دکھلاوے۔ خدمات کے مقام محمود تلاش کرے۔ رے۔ اِن باتوں سے انسان متقی کہلاتا ہے اور ج
لوگ ان باتوں کے جامع ہوتے ہیں وہی اصل متقی ہوتے ہیں ۔ ( یعنی اگر ایک ایک خُلق فردا فردا کسی
جو
میں ہوں تو اُسے متقی نہ کہیں گے جب تک بحیثیت مجموعی اخلاق فاضلہ اس میں نہ ہوں ) اور ایسے ہی

شخصوں کے لئے لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ے ہے۔ اور اس کے بعد اُن کو کیا چاہئے
کہ اللہ تعالیٰ ایسوں کا متوتی ہو جاتا ہے جیسے کہ وہ فرماتا ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ
حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کے ہاتھ ہو جاتا ہے جس سے وہ پکڑتے ہیں۔ اُن کی آنکھ ہو
جاتا ہے جس سے وہ دیکھتے ہیں۔ ان کے کان ہو جاتا ہے جن سے وہ سنتے ہیں اُن کے پاؤں ہو جاتا
ہے۔ جن سے وہ چلتے ہیں اور اور ایک اور حدیث میں ہے کہ جو میرے ولی کی دشمنی کرتا ہے۔ میں اس سے
کہتا ہوں کہ میرے مقابلہ کے لئے تیار رہو۔ ایک جگہ فرمایا ہے کہ جب کوئی خدا کے ولی پر حملہ کرتا ہے تو
خدا تعالیٰ اُس پر ایسے جھپٹ کر آتا ہے جیسے ایک شیرنی سے کوئی اس کا بچہ چھینے تو وہ غضب سے جھپٹتی ہے۔
الحکم، مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۱ ء صفحه ۲۸ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۶۸۰ ، ۶۸۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
ہمیں اُس یار سے تقویٰ عطا ہے نہ یہ ہم سے کہ احسانِ خدا ہے
کرو کوشش اگر صدق و صفا ہے
یہی آئینہ خالق نما ہے
کہ یہ حاصل ہو جو شرط لقا ہے
یہی اک جوہر سیف دعا ہے
ہر
اک نیکی کی جڑ
یہ
اتقا ہے
اگر
☆
جڑ رہی سب
کچھ رہا ہے
یہ
بجز تقویٰ زیادت ان میں کیا ہے
اگر سوچو یہی دارالجزاء ہے
اُس نے
یہی اک فخر شان اولیاء ہے
ڈرو یارو کہ وہ بینا خدا ہے
مجھے تقویٰ
جزا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
سے
یہ
عجب گوہر ہے جس کا نام تقویٰ مبارک وہ ہے جس کا کام تقویٰ
سنو! ہے حاصل اسلام تقویٰ
مسلمانو !
بناؤ
یہ
خدا کا عشق کے اور جام تقویٰ
تام تقویٰ کہاں ایماں اگر
ہے خام تقویٰ
دولت تو نے مجھ کو اے خدا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي
در همین اردو شائع کرده نظارت اشاعت ربوه صفحه ۴۸، ۴۹ زیر عنوان بشیر احمد ، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین )
البقرة: ٦٣ ٢ الاعراف: ۱۹۷
الہامی مصرعه

زندہ وہی ہیں جو کہ خدا کے قریب ہیں
مقبول بن کے اُس کے عزیز و حبیب ہیں
وہ
دور ہیں خدا سے جو تقویٰ
سے دور ہیں
ہر دم اسیر نخوت
و کبر
و
غرور ہیں
تقویٰ یہی ہے یارو کہ نخوت کو چھوڑ
دو
کبر و غرور و بخل کی عادت کو چھوڑ
دو
اس بے ثبات گھر کی محبت کو چھوڑ
اس یار کے لئے
دو
رہ عشرت کو چھوڑ
دو
لعنت کی ہے یہ راہ سو لعنت کو چھوڑ
ورنہ
دو
خیال حضرت عزت کو چھوڑ
تلخی کی زندگی کو کرو صدق
تا تم
ہو
سے
دو
قبول
ملائکه عرش کا نزول
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ( نصرت الحق ) ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۱۷، ۱۸)
به

آج 10 میں سے 10 باقی