بد ظنی
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بدظنی ایک ایسا مرض ہے اور ایسی بُری بلا ہے جو انسان کو اندھا کر کے ہلاکت کے ایک تاریک
کنوئیں میں گرا دیتی ہے۔ بدظنی ہی ہے جس نے ایک مردہ انسان کی پرستش کرائی ۔ بدظنی ہی تو ہے جو
لوگوں کو خدائے تعالیٰ کی صفات خلق ۔ رحم ۔ رازقیت وغیرہ سے معطل کر کے نعوذ باللہ ایک فرد معطل اور
شئے بیکار بنا دیتی ہے۔ الغرض اسی بدظنی کے باعث جہنم کا بہت بڑا حصہ اگر کہوں کہ سارا حصہ بھر جائے گا بنادیتی
تو مبالغہ نہیں۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ماموروں سے بدظنی کرتے ہیں وہ خدائے تعالیٰ کی نعمتوں اور اس
کے فضل کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔
( رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۷، ۹۸ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۶۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
بدظنی ایک سخت بلا ہے جو ایمان کو ایسی جلدی جلا دیتی ہے جیسا کہ آتش سوزاں خس و خاشاک کو اور
وہ جو خدا کے مرسلوں پر بدظنی کرتا ہے خدا اس کا خود دشمن ہو جاتا ہے اور اس کی جنگ کے لئے کھڑا ہوتا
ہے۔ اور وہ اپنے برگزیدوں کے لئے اس قدر غیرت رکھتا ہے جو کسی میں اس کی نظیر نہیں پائی جاتی۔
میرے پر جب طرح طرح کے حملے ہوئے تو وہی خدا کی غیرت میرے لئے افروختہ ہوئی ۔
(رسالہ الوصیت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۷ حاشیه )
میں سچ کہتا ہوں کہ یہ بدظنی بہت ہی بُری بلا ہے انسان کے ایمان کو تباہ کر دیتی ہے اور صدق اور
راستی سے دور پھینک دیتی ہے دوستوں کو دشمن بنا دیتی ہے۔ صدیقوں کے کمال کو حاصل کرنے کے ۔ لئے
ضروری ہے کہ انسان بدظنی سے بہت ہی بچے اور اگر کسی کی نسبت کوئی سوءظن پیدا ہو تو کثرت کے ساتھ
استغفار کرے اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرے تا کہ اس معصیت اور اس کے بُرے نتیجہ سے بچ جاوے
جو اس بدظنی کے پیچھے آنے والا ہے اس کو کبھی معمولی چیز نہیں سمجھنا چاہئے ۔ یہ بہت ہی خطرناک بیماری
ہے جس سے انسان بہت جلد ہلاک ہو جاتا ہے۔
الحکم، مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۲ کالم ۴ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۲۴۶، ۲۴۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
غرض بدظنی انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ جب دوزخی جہنم میں ڈالے جاویں گے تو
اللہ تعالیٰ اُن کو یہی فرمائے گا کہ تمہارا یہ گناہ ہے کہ تم نے اللہ تعالیٰ سے بدظنی کی ۔
الحکم، مورخه ۰ ارمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ کالم نمبر ا - ملفوظات جلد اول صفحه ۲۴۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
فساد اس سے شروع ہوتا ہے کہ انسان ظنون فاسدہ اور شکوک سے کام لینا شروع کرے۔ اگر نیک
ظن کرے تو پھر کچھ دینے کی توفیق بھی مل جاتی ہے۔ جب پہلی ہی منزل پر خطا کی تو پھر منزل مقصود پر
پہنچنا مشکل ہے۔ بدظنی بہت بُری چیز ہے۔ انسان کو بہت سی نیکیوں سے محروم کر دیتی ہے اور پھر بڑھتے
بڑھتے یہاں تک نوبت پہنچ جاتی ہے کہ انسان خدا پر بدظنی شروع کر دیتا ہے۔
(الحکم، مورخہ یکم راکتو بر ۱۹۰۰ ء صفحه ۲ کالم نمبرا - ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۳۷۵ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
جو لوگ بدگمانی کو شیوہ بناتے ہیں
تقویٰ کی راہ سے وہ بہت دور جاتے ہیں
بے احتیاط اُن کی زباں وار کرتی ہے اک دم میں اس علیم کو بیزار کرتی ہے
اک بات کہہ کے اپنے عمل سارے کھوتے ہیں پھر شوخیوں کا بیج ہر ایک وقت ہوتے ہیں
کچھ ایسے سو گئے ہیں ہمارے یہ ہم وطن اُٹھتے نہیں ہیں ہم نے تو سو سو کئے جتن
سب عضو سست ہو گئے غفلت ہی چھا گئی قوت تمام نوک زباں میں ہی آ گئی!
یا بد زباں دکھاتے ہیں یا ہیں وہ بدگماں باقی خبر نہیں ہے کہ اسلام ہے کہاں
تم دیکھ کر بھی بد کو بچو بد گمان سے
شاید تمہاری آنکھ ہی کر جائے کچھ خطا
شاید تمہاری فہم کا ہی کچھ قصور ہو
بدنما
ڈرتے رہو عقاب خدائے جہان سے
شاید وہ وہ بد بد نہ ہو جو تمہیں ہے
آزمائش رب غفور
شاید
وہ
وہ
ہو
پھر تم تو بدگمانی سے اپنی ہوئے ہلاک خود سر پہ اپنے لے لیا خشم خدائے پاک
گر ایسے تم دلیریوں میں بے حیا ہوئے پھر انتقاء کے سوچو کہ معنے ہی کیا ہوئے
موسیٰ بھی بدگمانی سے شرمندہ ہو گیا قرآں میں خضر نے جو کیا تھا پڑھو ذرا
بندوں میں اپنے بھید خدا کے ہیں صد ہزار تم کو نہ علم ہے نہ حقیقت ہے آشکار
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ( نصرت الحق ) ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۸، ۱۹)