اس دنیا میں عذاب
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس دنیا میں عذاب
قدیم سے الہی سنت اسی طرح پر ہے کہ جب تک کوئی کافر اور منکر نہایت درجہ کا بے باک اور شوخ
ہو کر اپنے ہاتھ سے اپنے لئے اسباب ہلاکت پیدا نہ کرے تب تک خدا تعالیٰ تعذیب کے طور پر اس کو
ہلاک نہیں کرتا۔ اور جب کسی منکر پر عذاب نازل ہونے کا وقت آتا ہے تو اس میں وہ اسباب پیدا ہو
جاتے ہیں جن کی وجہ سے اس پر حکم ہلاکت لکھا جاتا ہے ۔ عذاب الہی کے لئے یہی قانونِ قدیم ہے اور
یہی سنت مستمرہ اور یہی غیر متبدل قاعدہ کتاب الہی نے بیان کیا ہے۔
(انوار الاسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳)
قرآن کریم اور دوسری الہی کتابوں میں معلوم ہوتا ہے کہ جس قدر لوگوں پر اسی دنیا میں عذاب کے
طور پر موت اور ہلاکت وارد ہوئی وہ صرف اس لئے نہیں وارد ہوئی کہ وہ لوگ حیثیت مذہب کی وجہ سے
ناحق پر تھے مثلا بت پرست تھے یا ستارہ پرست یا آتش پرست یا کسی اور مخلوق کی پرستش کرتے تھے۔
کیونکہ مذہبی ضلالت کا محاسبہ قیامت پر ڈالا گیا ہے اور صرف ناحق پر ہونے اور کافر ٹھہرانے سے اس دنیا
میں کسی پر عذاب وارد نہیں ہو سکتا ۔ اس عذاب کے لئے جہنم اور دار آخرت بنایا گیا ہے۔ بلکہ کافروں
کے لئے یہ دنیا بطور بہشت کے ہے۔ اور مومن ہی اکثر اس میں دُکھ اور درد اٹھاتے ہیں ۔ الدُّنْيَا جَنَّةُ
الْكَافِرِ وَسِجْنُ الْمُؤْمِنِ۔ پس اس جگہ بالطبع یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جس حالت میں دنیا جَنَّةُ الْكَافِر
ہے اور مشاہدہ بھی اس پر شہادت دے رہا ہے کہ کفار ہر یک دنیوی نعمت اور دولت میں سبقت لے گئے
ہیں اور قرآن کریم میں جا بجا اسی بات کا اظہار ہے کہ کافروں پر ہر یک دنیوی نعمت کے دروازے
کھولے جاتے ہیں تو پھر بعض کا فرقوموں پر عذاب کیوں نازل ہوئے اور خدا تعالیٰ نے ان کو پتھر اور
آندھی اور طوفان اور وباء سے کیوں ہلاک کیا ؟
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ تمام عذاب محض کفر کی وجہ سے نہیں ہوئے بلکہ جن پر یہ عذاب نازل
ہوئے وہ تکذیب مرسل اور استہزاء اور ٹھٹھے اء اور ٹھٹھے اور ایذاء میں حد سے بڑھ گئے تھے اور خدا تعالیٰ کی نظر میں
ان کا فساد اور فسق اور ظلم اور آزار نہایت کو پہنچ گیا تھا اور انہوں نے اپنی ہلاکت کے لئے آپ سامان پیدا
کئے ۔ تب غضب الہی جوش میں آیا اور طرح طرح کے عذابوں سے اُن کو ہلاک کیا۔ اس سے معلوم ہوا
کہ دنیوی عذاب کا موجب کفر نہیں ہے بلکہ شرارت ہے اور تکبر میں حد سے زیادہ بڑھ جانا موجب ہے۔
اور ایسا آدمی خواہ مومن ہی کیوں نہ ہو۔ جب ظلم اور ایذاء اور تکبر میں احد سے گا احد سے بڑھے گا اور عظمت الہی کو
بُھلا دے گا تو عذاب الہی ضرور اس کی طرف متوجہ ہوگا اور جب ایک کا فرمسکین صورت رہے گا اور اس کو
خوف دامن گیر ہوگا تو گو وہ اپنی مذہبی ضلالت کی وجہ سے جہنم کے لائق ہے مگر عذاب دنیوی اس پر نازل
نہیں ہوگا۔ پس دنیوی عذاب کے لئے یہی ایک قدیم اور مستحکم فلاسفی ہے اور یہی وہ سنت اللہ ہے جس کا
ثبوت خدا کی تمام کتابوں سے ملتا ہے۔ جیسا کہ اللہ جل شانۂ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔
وَإِذَا أَرَدْنَا أَنْ نُهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَ فِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا
الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَهَا تَدْمِيرًا
یعنی جب ہمارا ارادہ اس بات کی طرف متعلق ہوتا ہے کہ کسی بستی کے لوگوں کو ہلاک کریں تو ہم بستی
کے منعم اور عیاش لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بدکاریوں میں حد اعتدال سے نکل جاتے
ہیں پس ان پر سنّت اللہ کا قول ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے ظلموں میں انتہا کی میں انتہا تک پہنچ جاتے ہیں ۔ تب ہم
ب
ان کو ایک سخت ہلاکت کے ساتھ ہلاک کر دیتے ہیں۔ اور پھر ایک دوسری آیت میں فرماتا ہے۔ وَمَا
كُنَّا مُهْلِكِي الْقُرَى إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَلِمُونَ ، یعنی ہم نے کبھی کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا
مگر صرف ایسی حالت میں کہ جب اس کے رہنے وا۔ والے ظلم پر کمر بستہ ہوں ۔
یادر ہے کہ اگر چہ شرک بھی ایک ظلم بلکہ ظلم عظیم ہے مگر اس جگہ ظلم سے مراد وہ سرکشی ہے جو حد سے
گذر جائے اور مفسدانہ حرکات انتہا تک پہنچ جائیں ۔ ورنہ اگر مجرد شرک ہو جس کے ساتھ ایذاء اور تکبر
اور فساد منضم نہ ہو اور ایسا تجاوز از حد نہ ہو جو واعظوں پر حملہ کریں اور ان کے قتل کرنے پر آمادہ ہوں
یا معصیت پر پورے طور پر سرنگوں ہو کر بالکل خوف خدا دل سے اٹھا دیں۔ تو ایسے شرک یا کسی اور گناہ
کے لئے وعدہ عذاب آخرت ہے اور دنیوی عذاب صرف اعتداء اور اور س سر سرکشی اور حد سے زیادہ بڑھنے بڑ کے
وقت نازل ہوتا ہے جیسا کہ دوسری آیت میں فرماتا ہے۔ وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ
قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ سے یعنی پہلے بھی
رسولوں پر ٹھٹھا کیا گیا۔ پس ہم نے ان کافروں جو ٹھٹھا کرتے ہیں مہلت دی ۔ پھر جب وہ اپنے ٹھٹھے
بنی اسراءیل : ۱۷ ۲ القصص : ۶۰ ۳ الرعد: ٣٣
میں کمال تک پہنچ گئے تب ہم نے اُن کو پکڑ لیا اور لوگوں نے دیکھ لیا کہ کیونکر ہمارا عقاب اُن پر وارد ہوا۔
اور پھر فرماتا ہے ۔ وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ لَے یعنی کافروں
نے اسلام کے مٹانے کے لئے ایک مکر کیا ۔ اور ہم نے بھی ایک مکر کیا۔ یعنی یہ کہ ان کو اپنی مکاریوں میں
بڑھنے دیا تا وہ ایسے درجہ شرارت پر پہنچ جائیں کہ جو سنت اللہ کے موافق عذاب نازل ہونے کا درجہ ہے
ان تمام آیات سے ثابت ہوا کہ عذاب الہی جو دنیا میں نازل ہوتا ہے وہ تبھی کسی پر نازل ہوتا
ہے کہ جب وہ شرارت اور ظلم اور تکبر اور علو اور غلو میں نہایت کو پہنچ جاتا ہے۔ یہ نہا یہ نہیں کہ ایک کا فر خوف سے
مرا جاتا ہے اور پھر بھی عذاب الہی کے لئے اُس پر صاعقہ پڑے اور ایک مشرک اندیشہ عذاب سے
جاں بلب ہو اور پھر بھی اس پر پتھر برسیں ۔ خداوند تعالیٰ نہایت درجہ کا رحیم اور حلیم ہے۔ عذاب کے طور
پر صرف اسی کو اس دنیا میں پکڑتا ہے جو اپنے ہاتھ سے عذاب کا سامان تیار کرے۔
(انوار الاسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۴ تا ۱۶ حاشیہ نمبر ۱)
خدا تعالیٰ کا اپنے مجرموں سے دو قسم کا معاملہ ہے۔ اور مجرم دو قسم کے ہیں ۔
(۱) ایک وہ مجرم ہے جو حد سے زیادہ نہیں بڑھتے ۔ اور گو نہایت درجہ کے تعصب سے ضلالت کو نہیں
چھوڑتے۔ مگر وہ ظلم اور ایذاء کے طریقوں میں ایک معمولی درجہ تک رہتے ہیں۔ اپنے جوروستم اور بے باکی
کو انتہا تک نہیں پہنچاتے ۔ پس وہ تو اپنی سزا قیامت کو پائیں گے اور خدائے حلیم ان کو اس جگہ نہیں پکڑتا
کیونکہ ان کی روش میں حد سے زیادہ سختی نہیں۔ لہذا ایسے گناہوں کی سزا کے لئے صرف ایک ہی دن مقرر
ہے جو یوم المجازات اور یوم الدین اور یوم الفصل کہلاتا ہے ۔
(۲) دوسری قسم کے وہ مجرم ہیں جو ظلم اور ستم اور شوخی اور ۔ بے باکی میں حد ۔ حد سے بڑھ جاتے ہیں اور
چاہتے ہیں کہ خدا کے ماموروں اور رسولوں اور راستبازوں کو درندوں کی طرح پھاڑ ڈالیں۔ اور دنیا پر
سے ان کا نام و نشان مٹا دیں اور ان کو آگ کی طرح بھسم کر ڈالیں۔ایسے مجرموں کے لئے جن کا غضب
انتہا تک پہنچ جاتا ہے سنت اللہ یہی ہے کہ اسی دنیا میں خدا تعالیٰ کا غضب اُن پر بھڑکتا ہے اور اسی دنیا
میں وہ سزا پاتے ہیں اور علاوہ اس سزا کے جو قیامت کو ملے گی ۔ اس لئے قرآنی اصطلاح میں اُن کا نام
مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہے۔
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۲۱۳ ۲۱۴)
یہ نکتہ یاد رہے کہ بلاؤں کے ٹلنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ لوگ مسلمان ہو جائیں کیونکہ مذہبی
ل النمل: ۵۱
غلطیوں کے مواخذہ کے لئے قیامت کا دن مقرر ہے ہاں یہ ضروری ہے کہ لوگ ہر ایک قسم کی بدچلنی سے
باز آویں اور خدا کے پاک نبیوں کی نسبت بد زبانی سے پیش نہ آویں اور غریبوں پر ظلم نہ کریں۔ اور
صدقہ خیرات بہت کریں اور خدا کے ساتھ کسی کو برابر نہ کریں۔ نہ پتھر کو نہ آگ کو نہ انسان کو ۔ نہ پانی کو
نہ سورج کو نہ چاند کو اور تکبر اور شرارت کی راہوں کو چھوڑ دیں۔
مضمون جلسہ لاہور منسلکہ چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۰۴ )
یہ بات مسلمانوں کو بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ گو ایک شخص کا انجام خدائے تعالیٰ کے علم میں کفر ہو
مگر عادت اللہ قدیم سے یہی ہے کہ اس کی تضرع اور خوف کے وقت عذاب کو دوسرے وقت پر ٹال دیا
جاتا ہے۔ اِسی وجہ سے اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ وعید میں خدا کے ارادہ عذاب کا تختلف جائز ہے مگر
بشارت میں جائز نہیں۔ جیسا کہ قوم یونس کی وعید میں نزول عذاب کی قطعی تاریخ بغیر کسی شرط کے بتلا کر
پھر اس قوم کی تضرع پر وہ عذاب موقوف رکھا گیا اور قرآن شریف اور توریت کے اتفاق سے یہ بھی
ثابت ہے کہ فرعون کے ایمان کے وعدہ پر خدا تعالیٰ بار بار عذاب کو اُس سے ٹالتا رہا حالانکہ جانتا تھا کہ
فرعون کا خاتمہ کفر پر ہے مگر اس بات کا سر کہ وعید میں تخلف ارادہ عذاب کا کیوں اور کس وجہ سے بعض
اوقات میں ہو جاتا ہے حالانکہ بظاہر تخلف وعید میں بھی رائحہ کذب ہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ کسی کو سزا دینا دراصل خدا تعالیٰ کے ذاتی ارادہ میں داخل نہیں ہے۔ اس کے
صفاتی نام جو اصل الاصول تمام صفاتی ناموں کے ہیں چار ہیں۔ اور چاروں جود اور کرم پر مشتمل ہیں۔
یعنی وہی نام جو سورۃ فاتحہ کی پہلی تین آیتوں میں مذکور ہیں ۔ یعنی رب العالمین اور رحمن اور رحیم اور مالک
یوم الدین یعنی مالک یوم جزا۔ ان ہر چہار صفات میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لئے
سراسر نیکی کا ارادہ کیا گیا ہے یعنی پیدا کرنا۔ پرورش کرنا جس کا نام ربوبیت ہے۔ اور بے استحقاق آرام
کے اسباب مہیا کرنا جس کا نام رحمانیت ہے اور تقویٰ اور خدا ترسی اور ایمان پر انسان کے لئے وہ
اسباب مہیا کرنا جو آئندہ دُکھ اور مصیبت سے محفوظ رکھیں جس کا نام رحیمیت ہے۔ اور اعمال صالحہ کے
بجالانے پر جو عبادت اور صوم اور صلوٰۃ اور بنی نوع کی ہمدردی اور صدقہ اور ایثار وغیرہ ہے۔ وہ مقام
صالح عطا کرنا جو دائمی سرور اور راحت اور خوشحالی کا مقام ہے جس کا نام جزاء خیر از طرف مالک یوم الجزاء
ہے۔ سوخدا نے ان ہر چہار صفات میں سے کسی صفت میں بھی انسان کے لئے بدی کا ارادہ نہیں کیا۔
سراسر خیر اور بھلائی کا ارادہ کیا ہے۔ لیکن جو شخص اپنی بدکاریوں اور بے اعتدالیوں سے ان صفات کے
پر توہ کے نیچے سے اپنے تئیں باہر کرے اور فطرت کو بدل ڈالے اُس کے حق میں اسی کی شامت اعمال کی
وجہ سے وہ صفات بجائے خیر کے شر کا حکم پیدا کر لیتے ہیں۔ چنانچہ ربوبیت کا ارادہ فنا اور اعدام کے ارادہ
کے ساتھ مبدل ہو جاتا ہے۔ اور رحمانیت کا ارادہ غضب اور سخط کی صورت میں ظاہر ہو جاتا ہے۔ اور
رحیمیت کا ارادہ انتقام اور سخت گیری کے رنگ میں جوش مارتا ہے اور جزاء خیر کا ارادہ سزا اور تعذیب کی
صورت میں اپنا ہولناک چہرہ دکھاتا ہے۔ سو یہ تبدیلی خدا کی صفات میں انسان کی اپنی حالت کی تبدیلی
کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ غرض چونکہ سزا دینا یا سزا کا وعدہ کرنا خدائے تعالیٰ کی ان صفات میں داخل
نہیں جو اُم الصفات ہیں کیونکہ دراصل اس نے انسان کے لئے نیکی کا ارادہ کیا ہے۔ اس لئے خدا کا
وعید بھی جب تک انسان زندہ ہے اور اپنی تبدیلی کرنے پر قادر ہے فیصلہ ناطقہ نہیں ہے۔ لہذا اس کے
بر خلاف کرنا کذب یا عہد شکنی میں داخل نہیں ۔ اور گو بظاہر کوئی وعید شروط سے خالی ہو مگر اس کے ساتھ
پوشیدہ طور پر ارادہ الہی میں شروط ہوتی ہیں بجز ایسے الہام کے جس میں ظاہر کیا جائے کہ اس کے ساتھ
شروط نہیں ہیں۔ پس ایسی صورت میں وہ قطعی فیصلہ ہو جاتا ہے اور تقدیر مبرم قرار پا جاتا ہے۔ یہ نکتہ
معارف الہیہ میں سے نہایت قابل قدر اور جلیل الشان نکتہ ہے جو سورۃ فاتحہ میں مخفی رکھا گیا ہے۔
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۷ تا ۱۰ حاشیہ )
یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ مکہ والوں نے آپ کی نری تکذیب نہیں کی تھی ۔ نری تکذیب
سے جو محض سادگی کی بنا پر ہوتی ہے اس دنیا میں اللہ تعالیٰ سزائیں نہیں دیتا ہے۔ لیکن جب مکذب
شرافت اور انسانیت کی حدود سے نکل کر بے حیائی اور دریدہ دہنی سے اعتراض کرتا ہے اور اعتراضوں
ہی کی حد تک نہیں رہتا بلکہ ہر قسم کی ایذاء دہی اور تکلیف رسانی کے منصوبے کرتا ہے اور پھر اس کو حد تک
پہنچاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی ہے اور اپنے مامور و مرسل کے لئے وہ ان ظالموں کو ہلاک
کر دیتا ہے۔ جیسے نوح کی قوم کو ہلاک کیا یا لوط کی قوم کو۔ اس قسم کے عذاب ہمیشہ ان شرارتوں اور مظالم
کی وجہ سے آتے ہیں جو خدا کے ماموروں اور ان کی جماعت پر کئے جاتے ہیں۔ ورنہ نری تکذیب کی
سزا اس عالم میں نہیں دی جاتی اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے اور اس نے ایک اور عالم عذاب کے لئے
رکھا ہے۔ عذاب جو آتے ہیں وہ تکذیب کو ایزا کے درجہ تک پہنچانے سے آتے ہیں اور تکذیب کو استہزا
اور ٹھٹھے کے رنگ میں کر دینے سے آتے ہیں۔ اگر نرمی اور شرافت سے یہ کہا جاوے کہ میں نے اس
معاملہ کو سمجھا نہیں اس لئے مجھے اس کے ماننے میں تامل ہے تو یہ انکار عذاب کو کھینچ لانے والا نہیں ہے
الدا
کیونکہ یہ تو صرف سادگی اور کمی علم کی وجہ سے ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اگر نوح کی قوم کا اعتراض
شریفانہ رنگ میں ہوتا تو اللہ تعالیٰ نہ پکڑتا۔ ساری قو میں اپنی کرتوتوں کی پاداش میں سزا پاتی ہیں۔
خدا تعالیٰ نے تو یہاں تک بھی فرما دیا ہے کہ جو لوگ قرآن سننے کے لئے آتے ہیں اُن کو امن کی جگہ تک
پہنچا دیا جاوے خواہ وہ مخالف اور منکر ہی ہوں ۔ اس لئے کہ اسلام میں جبر اور اکراہ نہیں جیسے فرمایا ۔ لا
إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ لے لیکن اگر کوئی قتل کرے گا یا قتل کے منصوبے کرے گا اور شرارتیں اور ایذا رسانی
کی سعی کرتا ہے تو ضرور ہے کہ وہ سزا پاوے۔
(الحکم، مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۲ ء صفحه ۴ کالم ۲ ۳ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۱۱۹ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
قرآن شریف میں صد ہا جگہ اس بات کو پاؤ گے کہ خدا تعالیٰ مفتری علی اللہ کو ہرگز سلامت نہیں چھوڑتا
اور اسی دنیا میں اس کو سزا دیتا ہے اور ہلاک کرتا ہے۔ دیکھو اللہ تعالیٰ ایک موقع میں فرماتا ہے کہ
قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى ہے یعنے مفتری نامراد مرے گا۔ اور پھر دوسری جگہ فرماتا ہے۔ وَمَنْ
أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِایتہ کے یعنے اس شخص سے ظالم ترکون
ہے جو خدا پر افتراء کرتا ہے یا خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتا ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ جن لوگوں نے
خدا کے نبیوں کے ظاہر ہونے کے وقت خدا کی کلام کی تکذیب کی خدا نے اس کو زندہ نہیں چھوڑا اور
بڑے بڑے عذابوں سے ہلاک کر دیا۔ دیکھو نوح کی قوم اور عاد و ثمود اور لوط کی قوم اور فرعون اور
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن مکہ والے ان کا کیا انجام ہوا۔
پس جبکہ تکذیب کرنے والے اسی دنیا میں سزا پا چکے تو پھر جو شخص خدا پر افترا کرتا ہے جس کا نام اس
آیت میں پہلے نمبر پر ذکر کیا گیا ہے وہ کیونکر بیچ سکتا ہے۔ کیا خدا کا صادقوں اور کا ذبوں سے معاملہ ایک
ہو سکتا ہے اور کیا افتراء کرنے والوں کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے اس دنیا میں کوئی سزا نہیں۔
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ہے اور پھر ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ
كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ
هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ ہے یعنی اگر یہ نبی جھوٹا ہے تو اپنے جھوٹ سے ہلاک ہو جائے گا اور اگر سچا ہے تو
ضرور ہے کہ کچھ عذاب تم بھی چکھو کیونکہ زیادتی کرنے والے خواہ افترا کریں خواہ تکذیب کریں خدا سے
مدد نہیں پائیں گے۔ اب دیکھو اس سے زیادہ تصریح کیا ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں بار بار
البقرة: ۲۵۷
طه: ۶۲
الانعام: ۲۲ ۲ الصفت: ۱۵۵ ه المومن : ۲۹
فرماتا ہے کہ مفتری اسی دنیا میں ہلاک ہو گا۔
اربعین نمبر ۴ - روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۴۳۳ ۴۳۴)
ہمارے مخالف مولوی اس بات کو جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ایسے شخص سے کس
قدر بیزاری ظاہر کی ہے جو خدائے تعالیٰ پر افتراء باندھے یہاں تک کہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
فرمایا ہے کہ اگر وہ بعض قول میرے پر افترا کرتا تو میں فی الفور پکڑ لیتا اور رگ جان کاٹ دیتا۔ غرض
خدا تعالیٰ پر افترا کرنا اور یہ کہنا کہ فلاں فلاں الہام مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوا ہے۔ حالانکہ کچھ بھی
نہیں ہوا ایک ایسا سخت گناہ ہے کہ اس کی سزا میں صرف جہنم کی ہی وعید نہیں بلکہ قرآن شریف کے نصوص
قطعیہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسا مفتری اسی دنیا میں دست بدست سزا پا لیتا ہے اور خدائے قادر و غیور کبھی اس
کو امن میں نہیں چھوڑتا اور اس کی غیرت اس کو کچل ڈالتی ہے اور جلد ہلاک کرتی ہے۔
اگر ان مولویوں کا دل تقویٰ کے رنگ سے کچھ بھی رنگین ہوتا اور خدا تعالیٰ کی عادتوں اور سنتوں سے
ایک ذرہ بھی واقف ہوتے تو ان کو معلوم ہوتا کہ ایک مفتری کا اس قدر در از عرصہ تک افترا میں مشغول
رہنا بلکہ روز بروز اس میں ترقی کرنا اور خدا تعالیٰ کا اس کے افتراء پر اس کو نہ پکڑنا بلکہ لوگوں میں اُس کو
عزت دینا دلوں میں اُس کی قبولیت ڈالنا۔ اور اُس کی زبان کو چشمہ حقائق و معارف بنانا ایک ایسا امر
ہے کہ جب سے خدائے تعالیٰ نے دنیا کی بنیاد ڈالی ہے اس کی نظیر ہرگز نہیں پائی جاتی ۔ افسوس کہ کیوں
یہ منافق مولوی خدا تعالیٰ کے احکام اور مواعید کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھتے کیا ان کے پاس حدیث یا
قرآن شریف سے کوئی نظیر موجود ہے کہ ایک ایسے خبیث طبع مفتری کو خدا تعالیٰ نہ پکڑے جو اس پر افترا پر
افترا باندھے اور جھوٹے الہام بنا کر اپنے تئیں خدا کا نہایت ہی پیارا ظاہر کرے اور محض اپنے دل سے
شیطانی باتیں تراش کر اس کو عمداً خدا کی وحی قرار دیوے اور کہے کہ خدا کا حکم ہے کہ لوگ میری پیروی
کریں۔ اور کہے کہ خدا مجھے اپنے الہام میں فرماتا ہے کہ تو اس زمانہ میں تمام مومنوں کا سردار ہے حالانکہ
اس کو کبھی الہام نہ ہوا ہو اور نہ کبھی خدا نے اس کو مومنوں کا سردار ٹھہرایا ہو۔ اور کہے کہ مجھے خدا مخاطب کر
کے فرماتا ہے کہ تو ہی مسیح موعود ہے جس کو میں کسر صلیب کے لئے بھیجتا ہوں حالانکہ خدا نے کوئی ایسا حکم
اس کو نہیں دیا۔ اور نہ اس کا نام عیسی رکھا۔ اور کہے کہ خدائے تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ مجھ سے
تو ایسا ہے کہ جیسا کہ میری توحید ۔ تیرا مقام قرب مجھ سے وہ ہے جس سے لوگ بے خبر ہیں حالانکہ خدا
اس کو مفتری جانتا ہے اس پر لعنت بھیجتا ہے اور مردودوں اور مخذولوں کے ساتھ اس کا حصہ قرار دیتا ہے۔
الدلله
کنا
پھر کیا یہی خدائے تعالیٰ کی عادت ہے کہ ایسے کذاب اور بے باک مفتری کو جلد نہ پکڑے یہاں تک کہ
اس افترا پر بیس برس سے زیادہ عرصہ گذر جائے۔
کون اس کو قبول کر سکتا ہے کہ وہ پاک ذات جس کے غضب کی آگ وہ صاعقہ ہے کہ ہمیشہ جھوٹے
ملہموں کو بہت جلد کھاتی رہی ہے اس لمبے عرصہ تک اس جھوٹے کو چھوڑ دے جس کی نظیر دنیا کے صفحہ میں
مل ہی نہیں سکتی ۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
یعنی اُس سے زیادہ تر ظالم اور کون ہے جو خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھے۔ بے شک مفتری خدا تعالیٰ کی لعنت
کے نیچے ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ پر افترا کرنے والا جلد مارا جاتا ہے۔ سو ایک تقوی شعار آدمی کے لئے یہ کافی
تھا کہ خدا نے مجھے مفتریوں کی طرح ہلاک نہیں کیا۔ بلکہ میرے ظاہر اور میرے باطن اور میرے جسم اور
میری روح پر وہ احسان کئے جن کو میں شمار نہیں کر سکتا۔ میں جوان تھا جب خدا کی وحی اور الہام کا دعویٰ کیا اور
اب میں بوڑھا ہو گیا اور ابتدائے دعوئی پر بیس برس سے بھی زیادہ عرصہ گذر گیا۔ بہت سے میرے دوست
اور عزیز جو مجھ سے چھوٹے تھے فوت ہو گئے اور مجھے اُس نے عمر دراز بخشی اور ہر یک مشکل میں میرا متکفل
اور متولی رہا۔ پس کیا ان لوگوں کے یہی نشان ہوا کرتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ پر افتری باندھتے ہیں۔
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلد ا اصفحه ۴۹ تا ۵۱)
یہی قانون خدا تعالیٰ کی قدیم سنت میں داخل ہے کہ وہ نبوت کے جھوٹا دعوی کرنے والے کو مہلت نہیں
دیتا بلکہ ایسا شخص جلد پکڑا جاتا اور اپنی سزا کو پہنچ جاتا ہے۔ اس قاعدہ کے لحاظ سے ہمیں چاہیے کہ ہم ان
تمام لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں اور ان کو سچا سمجھیں جنہوں نے کسی زمانہ میں نبوت کا دعویٰ کیا اور پھر
وہ دعوی ان کا جڑ پکڑ گیا اور اُن کا مذہب دنیا میں پھیل گیا اور استحکام پکڑ گیا اور ایک عمر پا گیا۔ اور اگر ہم ان
کے مذہب کی کتابوں میں غلطیاں پائیں یا اس مذہب کے پابندوں کو بد چلنیوں میں گرفتار مشاہدہ کریں تو
ہمیں نہیں چاہیے کہ وہ سب داغ ملالت اُن کے مذہب کے بانیوں پر لگاویں کیونکہ کتابوں کا محرف ہو جانا
ممکن ہے۔ اجتہادی غلطیوں کا تفسیروں میں داخل ہو جانا ممکن ہے لیکن یہ ہرگز ممکن نہیں کہ کوئی شخص کھلا کھلا
وو
خدا پر افترا کرے اور کہے کہ میں اس کا نبی ہوں اور اپنا کلام پیش کرے اور کہے کہ ” یہ خدا کا کلام ہے“
حالانکہ وہ نہ نبی ہو اور نہ اس کا کلام خدا کا کلام ہو اور پھر خدا اس کو سچوں کی طرح مہلت دے اور سیچوں کی
( تحفہ قیصریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۵۸)
طرح اس کی قبولیت پھیلائے ۔
الانعام: ۲۲
الدلد
کیا کبھی خدا پر افترا کرنے والے کو مفتریات کے پھیلانے کے لئے وہ مہلت ملی جو سچے مہموں کو
خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ؟ کیا خدا نے نہیں کہا کہ الہام کا افترا کے کہ الہام کا افترا کے طور پر دعوی کرنے والے ہلاک کئے
جائیں گے اور خدا پر جھوٹ باندھنے والے پکڑے جائیں گے؟ یہ توریت میں بھی ہے کہ جھوٹا نبی قتل کیا میں ہے کہ نہ
جائے گا اور انجیل میں بھی ہے کہ جھوٹا جلد فنا ہو گا اور اس کی جماعت متفرق ہو جائے گی۔ کیا کوئی ایک نظیر
بھی ہے کہ جھوٹے ملہم نے جو خدا پر افترا کرنے والا تھا ایام افترا میں وہ عمر پائی جو اس عاجز کو ایام
دعوت الہام الہی میں ملی ؟ بھلا اگر کوئی نظیر ہے تو پیش تو کرو۔ میں نہایت پر زور دعوے سے کہتا ہوں کہ
دنیا کی ابتداء سے آج تک ایک نظیر بھی نہیں ملے گی ۔ پس کیا کوئی ایسا ہے کہ اس محکم اور قطعی دلیل سے
فائدہ اٹھاوے اور خدا تعالیٰ سے ڈرے؟ میں نہیں کہتا کہ بت پرست عمر نہیں پاتے یا دہریہ اور انا الحق
کہنے والے جلد پکڑے جاتے ہیں کیونکہ ان غلطیوں اور ان ضلالتوں کی سزا دینے کے لئے دوسرا عالم ہے
لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ جو شخص خدا تعالیٰ پر الہام کا افترا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ الہام مجھ کو ہوا حالانکہ
جانتا ہے کہ وہ الہام اس کو نہیں ہوا وہ جلد پکڑا جاتا ہے اور اُس کی عمر کے دن بہت تھوڑے ہوتے ہیں۔
قرآن اور انجیل اور توریت نے یہی گواہی دی ہے۔ عقل بھی یہی گواہی دیتی ہے اور اس کے مخالف کوئی
منکر کسی تاریخ کے حوالہ سے ایک نظیر بھی پیش نہیں کر سکتا۔
ایام
الصلح - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۶۷، ۲۶۸)