عورت

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عورتوں اور بچوں کے ساتھ تعلقات اور معاشرت میں لوگوں نے غلطیاں کھائی ہیں اور جادہ مستقیم سے
بہک گئے ہیں۔ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لے مگر اب اس کے
خلاف عمل ہو رہا ہے۔
دوقسم کے لوگ اس کے متعلق بھی پائے جاتے ہیں۔ ایک گروہ تو ایسا ہے کہ انہوں نے عورتوں کو بالکل
خَلِيعُ الرَّسَن کر دیا ہے کہ دین کا کوئی اثر ہی اُن پر نہیں ہوتا اور وہ کھلے طور پر اسلام کے خلاف کرتی ہیں اور
کوئی اُن سے نہیں پوچھتا اور بعض ایسے ہیں کہ انہوں نے خلیج الرسن تو نہیں کیا مگر اس کے بالمقابل ایسی سختی اور
پابندی کی ہے کہ ان میں اور حیوانوں میں کوئی فرق نہیں کیا جا سکتا اور کنیز کوں اور بہائم سے بھی بدتر اُن سے
سلوک ہوتا ہے۔ مارتے ہیں تو ایسے بے درد ہو کر کہ کچھ پتہ ہی نہیں کہ آگے کوئی جاندار ہستی ہے یا نہیں۔ غرض
بہت ہی بری طرح سلوک کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ پنجاب میں مثل مشہور ہے کہ عورت کو پاؤں کی جوتی کے
ساتھ تشبیہ دیتے ہیں کہ ایک اتار دی دوسری پہن لی۔ یہ بڑی خطرناک بات ہے اور اسلام کے شعائر کے
خلاف ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ساری باتوں کے کامل نمونہ ہیں۔ آ مونہ ہیں۔ آپ کی زندگی میں دیکھو کہ آپ
عورتوں کے ساتھ کیسی معاشرت کرتے تھے۔ میرے نزدیک وہ شخص بزدل اور نامرد ہے جو عورت کے مقابلے
میں کھڑا ہوتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک زندگی کا مطالعہ کرو تا تمہیں معلوم ہو کہ آپ ایسے خلیق تھے
باوجود یکہ آپ بڑے بارعب تھے لیکن اگر کوئی ضعیفہ عورت بھی آپ کو کھڑا کرتی تو آپ اس وقت تک کھڑے
رہتے جب تک کہ وہ اجازت نہ دے۔ (الحکم، مورخہ ۱۰ار اپریل ۱۹۰۳ صفحه ۲ کالم ۱ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۱۳۸۷ ایڈیشن ۲۰۰۳)
یہ مت سمجھو کہ پھر عورتیں ایسی چیزیں ہیں کہ ان کو بہت ذلیل اور حقیر قرار دیا جاوے۔ نہیں نہیں !
ہمارے ہادی کامل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ۔ خَيْرُ كُمْ خَيْرُ كُمْ لَأَهْلِهِ تم میں سے بہتر
وہ شخص ہے جس کا اپنے اہل کے ساتھ عمدہ سلوک ہو۔ بیوی کے ساتھ جس کا عمدہ چال چلن اور معاشرت
اچھی نہیں وہ نیک کہاں ! دوسروں کے ساتھ نیکی اور بھلائی تب کر سکتا ہے جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ عمدہ
سلوک کرتا ہوا اور عمدہ معاشرت رکھتا ہو نہ یہ کہ ہر ادنی بات پر زد و کوب کرے۔ایسے واقعات ہوتے ہیں
ل النساء : ٢٠

کہ بعض وقت ایک غصہ میں بھرا ہوا انسان بیوی سے ادنی سی بات پر ناراض ہو کر اس کو مارتا ہے اور کسی
نازک مقام پر چوٹ لگی ہے اور بیوی مر گئی ہے۔ اس لئے ان کے واسطے اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ
عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ کے ہاں اگر وہ بیجا کام کرے تو تنبیہ ضروری چیز ہے۔ انسان کو چاہئے کہ
عورتوں کے دل میں یہ بات جمادے کہ وہ کوئی ایسا کام جو دین اور بدعت کے خلاف ہو کبھی بھی پسند نہیں
کر سکتا اور ساتھ ہی وہ ایسا جابر اور ستم شعار نہیں کہ اس کی کسی غلطی پر بھی چشم پوشی نہیں کر سکتا۔
خاوند عورت کے لئے اللہ تعالیٰ کا مظہر ہوتا ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنے سوا کہ
کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ پس مرد میں جلالی اور
جمالی دونوں رنگ موجود ہونے چاہئیں ۔
الحکم مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ء صفحہ۲ کالم نمبر ۲ ۳ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۳ ۴۰ ۴۰ ۴۰ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
فحشاء کے سوا باقی تمام کج خلقیاں اور تلخیاں عورتوں کی برداشت کرنی چاہئیں ۔ ہمیں تو کمال بے شرمی سواباقی کج
معلوم ہوتی ہے کہ مرد ہو کر عورت سے جنگ کریں ۔ ہم کو خدا نے مرد بنایا ہے اور یہ در حقیقت ہم پر
اتمام نعمت ہے اس کا شکر یہ ہے کہ عورتوں سے لطف اور نرمی کا برتاؤ کریں ۔
الحکم مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۰ ء صفحه ۳ کالم ۲ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۳۰۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
میرا یہ حال ہے کہ ایک دفعہ میں نے اپنی بیوی پر آوازہ کسا تھا اور میں محسوس کرتا تھا کہ وہ بانگ بلند
دل کے رنج سے ملی ہوئی ہے اور با ایں ہمہ کوئی دل آزار اور درشت کلمہ منہ سے نہیں نکالا تھا۔ اس کے بعد
میں بہت دیر تک استغفار کرتا رہا اور بڑے خشوع اور خضوع سے نفلیں پڑھیں اور کچھ صدقہ بھی دیا کہ یہ
درشتی زوجہ پر کسی پنہانی معصیت الہی کا نتیجہ ہے۔
دو
الحکم مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۰ ء صفحه ۴ کالم نمبر ا ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۳۰۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
یہ طریق اچھا نہیں اس سے روک دیا جائے مسلمانوں کے لیڈر عبدالکریم کو (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
روحانی خزائن جلد ۱۷صفحہ ۷۵) اس الہام میں تمام جماعت کے لئے تعلیم ہے کہ اپنی بیویوں سے رفق اور
نرمی کے ساتھ پیش آئیں۔ وہ اُن کی کنیز کیں نہیں ہیں۔ در حقیقت نکاح مرد اور عورت کا باہم ایک
معاہدہ ہے۔ پس کوشش کرو کہ اپنے معاہدہ میں دغا باز نہ ٹھہرو۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے
وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ کے یعنی اپنی بیویوں کے ساتھ نیک سلوک کے ساتھ زندگی بسر کرو اور
ا النساء : ٢٠

حدیث میں ہے خَيْرُ كُمْ خَيْرُ كُمْ لَاَهْلِهِ یعنی تم میں سے اچھا وہی ہے جو اپنی بیوی سے اچھا ہے۔سو
روحانی اور جسمانی طور پر اپنی بیویوں سے نیکی کرو ان کے لئے دعا کرتے رہو اور طلاق سے پر ہیز کرو۔
کیونکہ نہایت بد ، خدا کے نزدیک وہ شخص ہے جو طلاق دینے میں جلدی کرتا ہے جس کو خدا نے جوڑا ہے
اس کو ایک گندہ برتن کی طرح جلد مت توڑو۔
( ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۷۵ حاشیہ )
مضمون پڑھنے والے نے ایک یہ اعتراض قرآن شریف پر پیش کیا کہ خاوند کی مرضی پر طلاق رکھی
ہے۔ اس سے شاید اس کا یہ مطلب معلوم ہوتا ہے کہ عقل کی رو سے مرد اور عورت درجہ میں برابر ہیں تو
پھر اس صورت میں طلاق کا اختیار محض مرد کے ہاتھ میں رکھنا بلاشبہ قابل اعتراض ہو گا۔ پس اس
اعتراض کا یہی جواب ہے کہ مرد اور عورت درجہ میں ہرگز برابر نہیں۔ دنیا کے قدیم تجربہ نے یہی ثابت
کیا ہے کہ مرد اپنی جسمانی اور علمی طاقتوں میں عورتوں سے بڑھ کر ہیں اور شاذ و نادر حکم معدوم کا رکھتا
ہے۔ پس جب مرد کا درجہ باعتبار اپنے ظاہری اور باطنی قوتوں کے عورت سے بڑھ کر ہے تو پھر یہی
قرین انصاف ہے کہ مرد اور عورت کے علیحدہ ہونے کی حالت میں عنان اختیار مرد کے ہاتھ میں ہی
رکھی جائے مگر تعجب ہے کہ یہ اعتراض ایک آریہ نے کیوں پیش کیا ؟ کیونکہ آریوں کے اصول کی رو سے
تو مرد کا درجہ عورت سے اس قدر بڑھ کر ہے کہ بغیر لڑکا پیدا ہونے کے نجات ہی نہیں ہو سکتی
بات ہر ایک کو معلوم ہے کہ اگر ایک آریہ کی چالیس لڑکیاں بھی ہوں یا فرض کرو کہ سولڑ کی ہو تب بھی وہ
اپنی نجات کے لئے فرزند نرینہ کا خواہشمند ہوتا ہے اور اس کے مذہب کی رو سے سولڑ کیاں بھی ایک
لڑکے کے برابر نہیں ہو سکتیں ۔
ماسوا اس کے منو شاستر کو پڑھ کر دیکھ لو کہ اس میں بھی صاف لکھا ہے کہ اگر عورت مرد کی دشمن ہو
جائے یا زہر دینا چاہے یا اور کوئی ایسا سبب ہو تو مرد کو طلاق دینے کا اختیار ہے۔ اور عملی طور پر تمام شریف
ہندوؤں کا یہی طریق ہے کہ اگر عورت کو بدکار اور بد چلن پاویں تو اس کو طلاق دے دیتے ہیں۔ اور تمام
دنیا میں انسانی فطرت نے یہی پسند کیا ہے کہ ضرورتوں کے وقت میں مرد عورتوں کو طلاق دیتے ہیں اور
مرد کا عورت پر ایک حق زائد بھی ہے کہ مرد عورت کی زندگی کے تمام اقسام آسائش کا متکفل ہو جاتا ہے۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وہ وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ
البقرة : ٢٠
L

یعنی یہ بات مردوں کے ذمہ ہے کہ جو عورتوں کو کھانے کے لئے ضرورتیں ہوں یا پہننے کے لئے ضرورتیں
ہوں وہ سب اُن کے لئے مہیا کریں۔ اس سے ظاہر ہے کہ مرد عورت کا مربی اور محسن اور ذمہ وار
آسائش کا ٹھہرایا گیا ہے اور وہ عورت کے لئے بطور آ قا اور خدا وند نعمت کے ہے۔ اسی طرح مرد کو بہ نسبت
عورت کے فطرتی قومی زبردست دیئے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے مرد عورت پر
حکومت کرتا چلا آیا ہے اور مرد کی فطرت کو جس قدر باعتبار کمال قوتوں کے انعام عطا کیا گیا ہے وہ عورت
کی قوتوں کو عطا نہیں کیا گیا اور قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ اگر مرد اپنی عورت کو مروت اور احسان کی
رو سے ایک پہاڑ سونے کا بھی دے تو طلاق کی حالت میں واپس نہ لے ۔ اس سے ظاہر ہے کہ اسلام
میں عورتوں کی کس قدر عزت کی گئی ہے۔ ایک طور سے تو مردوں کو عورتوں کا نوکر ٹھہرایا گیا ہے اور
بہر حال مردوں کے لئے قرآن شریف میں یہ حکم ہے کہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لا یعنی تم اپنی
عورتوں سے ایسے حسن سلوک سے معاشرت کرو کہ ہر ایک عقلمند معلوم کر سکے کہ تم اپنی بیوی سے احسان
اور مروت سے پیش آتے ہو۔
علاوہ اس کے شریعت اسلام نے صرف مرد کے ہاتھ میں ہی اختیار نہیں رکھا کہ جب کوئی خرابی
دیکھے یا نا موافقت پاوے تو عورت کو طلاق دے دے بلکہ عورت کو بھی یہ اختیار دیا ہے کہ وہ بذریعہ
حاکم وقت کے طلاق لے لے اور جب عورت بذریعہ حاکم کے طلاق لیتی ہے تو اسلامی اصطلاح میں
اس کا نام ضلع ہے۔ جب عورت مرد کو ظالم پاوے یا وہ اس کو ناحق مارتا ہو یا اور طرح سے نا قابل برداشت
بدسلوکی کرتا ہو یا کسی اور وجہ سے نا موافقت ہو یا وہ مرد در اصل نا مرد ہو یا تبدیل مذہب کرے یا ایسا
ہی کوئی اور سبب پیدا ہو جائے جس کی وجہ سے عورت کو اس کے گھر میں آباد رہنا نا گوار ہو تو ان تمام
حالتوں میں عورت یا اس کے کسی ولی کو چاہئے کہ حاکم وقت کے پاس یہ شکایت کرے اور حاکم وقت
پر یہ لازم ہو گا کہ اگر عورت کی شکایت واقعی درست سمجھے تو اس عورت کو اس مرد سے اپنے حکم سے
علیحدہ کر دے اور نکاح کو توڑ دے لیکن اس حالت میں اس مرد کو بھی عدالت میں بلانا ضروری ہوگا کہ
کیوں نہ اس کی عورت کو اس سے علیحدہ کیا جائے ۔
اب دیکھو یہ کس قدر انصاف کی بات ہے کہ جیسا کہ اسلام نے یہ پسند نہیں کیا کہ کوئی عورت بغیر ولی
کے جو اس کا باپ یا بھائی اور یا کوئی عزیز ہو خود بخود اپنا نکاح کسی سے کر لے ایسا ہی یہ بھی پسند نہیں کیا کہ
ل النساء : ٢٠

الدها
عورت خود بخود مرد کی طرح اپنے شوہر سے علیحدہ ہو جائے بلکہ جدا ہونے کی حالت میں نکاح سے بھی
زیادہ احتیاط کی ہے کہ حاکم وقت کا ذریعہ بھی فرض قرار دیا ہے تا عورت اپنے نقصہ ، نقصان عقل کی وجہ سے
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۸۶ تا ۲۸۹ )
اپنے تئیں کوئی ضرر نہ پہنچا سکے۔
پھر مضمون پڑھنے والے نے بیان کیا کہ قرآن میں لکھا ہے کہ عورتیں کھیتوں کی مانند صرف شہوت رانی
کا ذریعہ ہیں۔ اب دیکھنا چاہئے کہ یہ نا پاک طبع ہند و افترا میں کہاں تک بڑھتا جاتا ہے اور کیسے اپنی طرف
سے الفاظ تراش کر قرآن شریف کی طرف منسوب کرتا ہے۔ ایسے مفتری کے مقابل پر بجز اس کے ہم کیا
کہہ سکتے ہیں کہ لعنة الله علی الکاذبین۔ قرآن شریف میں صرف یہ آیت ہے نِسَاؤُكُمْ
حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ لا یعنی تمہاری عورتیں تمہاری اولاد پیدا ہونے کے
لئے ایک کھیتی ہیں ۔ پس تم اپنی کھیتی کی طرف جس طور سے چاہو آؤ۔ صرف کھیتی ہونے کا لحاظ رکھو یعنی
اس طور سے صحبت نہ کرو جو اولاد کی مانع ہو۔ ہاں اگر عورت بیمار ہو اور یقین ہو کہ حمل ہونے سے
اس کی موت کا خطرہ ہوگا ایسا ہی صحت نیت سے کوئی اور مانع ہو تو یہ صورتیں مستثنیٰ ہیں ۔ ورنہ عند الشرع
ہرگز جائز نہیں کہ اولاد ہونے سے روکا جائے۔
غرض جبکہ خدا تعالیٰ نے عورت کا نام کھیتی رکھا تو ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اسی کہ اسی واسطے اس کا نام کا نام کھیتی
رکھا کہ اولاد پیدا ہونے کی جگہ اس کو قرار دیا۔ اور نکاح کے اغراض میں سے ایک یہ بھی غرض رکھی کہ تا
اس نکاح سے خدا کے بندے پیدا ہوں جو اس کو یاد کریں ۔ دوسری غرض خدا تعالیٰ نے یہ بھی قرار دی
ہے کہ تا مرد اپنی بیوی کے ذریعہ اور بیوی اپنے خاوند کے ذریعہ سے بدنظری اور بدعملی سے محفوظ
رہے۔ تیسری غرض یہ بھی قراردی که تا با ہم انس پیدا ہو کر تنہائی کے رنج سے محفوظ رہیں ۔ یہ سب آیتیں
قرآن شریف میں موجود ہیں ہم کہاں تک کتاب کو طول دیتے جائیں ۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۹۳٬۲۹۲)
مخالفوں کی طرف سے یہ اعتراض ہوا کرتا ہے کہ تعدد ازواج میں یہ ظلم ہے کہ اعتدال نہیں رہتا۔
اعتدال اسی میں ہے کہ ایک مرد کے لئے ایک ہی بیوی ہو مگر مجھے تعجب ہے کہ وہ دوسروں کے حالات میں
کیوں خواہ مخواہ مداخلت کرتے ہیں جبکہ یہ مسئلہ اسلام میں شائع متعارف ہے کہ چار تک بیویاں کرنا جائز
ہے مگر جبر کسی پر نہیں۔ اور ہر ایک مرد اور عورت کو اس مسئلہ کی بخوبی خبر ہے تو یہ ان عورتوں کا حق ہے کہ جب
البقرة : ۲۲۴

کسی مسلمان سے نکاح کرنا چاہیں تو اول شرط کرا لیں کہ ان کا خاوند کسی حالت میں دوسری بیوی نہیں
کرے گا۔ اور اگر نکاح سے پہلے ایسی شرط لکھی جائے تو بے شک ایسی بیوی کا خاوند اگر دوسری بیوی کرے
تو جرم نقض عہد کا مرتکب ہوگا۔ لیکن اگر کوئی عورت ایسی شرط نہ لکھا وے اور حکم شرع پر راضی ہو وے تو اس
حالت میں دوسرے کا دخل دینا بے جا ہو گا اور اس جگہ یہ مثل صادق آئے گی کہ میاں بیوی راضی تو کیا
کرے گا قاضی ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ خدا نے تو تعدد ازواج فرض واجب نہیں کیا ہے۔ خدا کے حکم کی
رو سے صرف جائز ہے۔ پس اگر کوئی مرد اپنی کسی ضرورت کی وجہ سے اس جائز حکم سے فائدہ اٹھانا چاہے
جو خدا کے جاری کردہ قانون کی رو سے ہے اور اس کی پہلی بیوی اس پر راضی نہ ہو تو اس بیوی کے لئے یہ
راہ کشادہ ہے کہ وہ طلاق لے لے اور اس غم سے نجات پاوے اور اگر دوسری عورت جس سے نکاح کرنے
کا ارادہ ہے اس نکاح پر راضی نہ ہو تو اس کے لئے بھی یہ سہل طریق ہے کہ ایسی درخواست کرنے والے کو
انکاری جواب دے دے کسی پر جبر تو نہیں لیکن اگر وہ دونوں عورتیں اس نکاح پر راضی ہو جاویں تو اس
صورت میں کسی آریہ کو خواہ نخواہ دخل دینے اور اعتراض کرنے کا کیا حق ہے؟ کیا اس مرد نے اُن عورتوں
سے نکاح کرنا ہے یا اس آریہ سے جس حالت میں خدا نے تعدد ازواج کو کسی موقعہ پر انسانی ضرورتوں
میں جائز رکھا ہے اور ایک عورت اپنے خاوند کے دوسرے نکاح میں رضا مندی ظاہر کرتی ہے اور دوسری
عورت بھی اس نکاح پر خوش ہے تو کسی کا حق نہیں ہے کہ اُن کے اس باہمی فیصلہ کو منسوخ کر دے اور اس
جگہ یہ بحث پیش کرنا کہ ایک سے زیادہ بیوی کرنا پہلی بیوی کے حق میں ظلم ہے اور طریق اعتدال کے
برخلاف ہے یہ ان لوگوں کا کام ہے جن کی تعصب سے عقل ماری گئی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ مسئلہ حقوق عباد
کے متعلق ہے۔ اور جو شخص دو بیویاں کرتا ہے۔ اس میں خدا تعالیٰ کا حرج نہیں۔ اگر حرج ہے تو اس بیوی کا
جو پہلی بیوی ہے یا دوسری بیوی کا پس اگر پہلی بیوی اس نکاح میں اپنی حق تلفی سمجھتی ہے تو وہ طلاق لے کر
اس جھگڑے سے خلاصی پاسکتی ہے۔ اور اگر خاوند طلاق نہ دے تو بذریعہ حاکم وقت وہ خلع کراسکتی ہے۔
اور اگر دوسری بیوی اپنا کچھ حرج سمجھتی ہے تو وہ اپنے نفع نقصان کو خود سمجھتی ہے۔ پس یہ اعتراض کرنا کہ اس
طور سے اعتدال ہاتھ سے جاتا ہے خواہ مخواہ کا دخل ہے۔ اور با ایں ہمہ خدا تعالیٰ نے مردوں کو وصیت فرمائی
ہے کہ اگر ان کی چند بیویاں ہوں تو ان میں اعتدال رکھیں ورنہ ایک ہی بیوی پر قناعت کریں۔ اور یہ کہنا کہ
تعد د ازواج شہوت پرستی سے ہوتا ہے یہ بھی سراسر جاہلانہ اور متعصبانہ خیال ہے۔ ہم نے تو اپنی آنکھوں
کے تجربہ سے دیکھا ہے کہ جن لوگوں پر شہوت پرستی غالب ہے۔ اگر وہ تعد دازواج کی مبارک رسم کے

پابند ہو جائیں تب تو وہ فسق و فجور اور زنا کاری اور بدکاری سے رُک جاتے ہیں ۔ اور یہ طریق اُن کو متقی اور
پر ہیز گار بنا دیتا ہے۔ ورنہ نفسانی شہوات کا تند اور تیز سیلاب بازاری عورتوں کے دروازہ تک ان کو پہنچا دیتا
ہے آخر آتشک اور سوزاک خریدتے اور کسی خطرناک مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اور وہ کام فسق و فجور کے
چھے چھپے اور کھلے کھلے ان سے صادر ہوتے ہیں جن کی نظیر ان لوگوں میں ہرگز نہیں پائی جاتی جن کی دو دو
تین تین دل پسند بیویاں ہوتی ہیں۔ یہ لوگ تھوڑی مدت تک تو اپنے تئیں روکتے ہیں آخر اس قدر یکدفعہ
ان کی ناجائز شہوات جوش میں آتی ہے کہ جیسے ایک دریا کا بند ٹوٹ کر وہ دریا دن کو یا رات کو تمام اردگرد
کے دیہات کو تباہ کر دیتا ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ تمام کام نیت پر موقوف ہیں۔ جو لوگ اپنے اندر یہ محسوس
کرتے ہیں کہ دوسری بیوی کرنے سے اُن کے تقوی کا سامان پورا ہو جائے گا اور وہ فسق و فجور سے بچ
جائیں گے یا یہ کہ وہ اس ذریعہ سے اپنی صالح اولاد چھوڑ جائیں گے تو ان کا یہ فرض ہے کہ وہ ضرور اس
با برکت کام سے حصہ لیں۔ خدا کی جناب میں بدکاری اور بدنظری ایسے ناپاک گناہ ہیں جن سے نیکیاں
باطل ہو جاتی ہیں اور آخر اسی دنیا میں جسمانی عذاب نازل ہو جاتے ہیں ۔ پس اگر کوئی تقویٰ کے محکم قلعہ
میں داخل ہونے کی نیت سے ایک سے زیادہ بیویاں کرتا ہے اس کے لئے صرف جائز ہی نہیں بلکہ یہ عمل
اس کے لئے موجب ثواب ہے جو شخص اپنے تئیں بدکاری سے روکنے کے لئے تعدّ داز واج کا پابند ہوتا
ہے وہ گویا اپنے تئیں فرشتوں کی طرح بنانا چاہتا ہے۔ میں خوب جانتا ہوں کہ یہ اندھی دنیا صرف جھوٹی
منطقوں اور جھوٹی شیخیوں میں گرفتار ہے وہ لوگ جو تقویٰ کی تلاش میں لگے نہیں رہتے کہ کیونکر حاصل ہو اور
تقوی کے حصول کے لئے کوئی تدبیر نہیں کرتے اور نہ دُعا کرتے ہیں اُن کی حالتیں اُس پھوڑے کی مانند
ہیں جو اوپر سے بہت چمکتا ہے مگر اس کے اندر بجز پیپ کے اور کچھ نہیں اور خدا کی طرف جھکنے والے جو کسی
ملامت گر کی ملامت کی پروا نہیں کرتے وہ تقویٰ کی راہوں کو یوں ڈھونڈتے پھرتے ہیں جیسا کہ ایک گدا
روٹی کو اور جو لوگ خدا کی راہ میں مصیبتوں کی آگ میں پڑتے ہیں جن کا دل ہر وقت مغموم رہتا ہے اور
خدا کی راہ میں بڑے مقاصد مگر دشوار گذار ان کی روح کو تحلیل کرتے اور کمر کو توڑتے رہتے ہیں اُن کے
لئے خدا خود تجویز کرتا ہے کہ وہ اپنے دن یا رات میں سے چند منٹ اپنی مانوس بیویوں کے ساتھ بسر کریں
اور اس طرح پر اپنے کوفتہ اور شکستہ نفس کو آرام پہنچاویں اور پھر سرگرمی سے اپنے دینی کام میں مشغول ہو
جاویں۔ ان باتوں کو کوئی نہیں سمجھتا مگر وہ جو اس راہ میں مذاق رکھتے ہیں ۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۴۶ تا ۲۴۸)

محبت کو قطع نظر بالائے طاق رکھ کر عملی طور پر سب بیویوں کو برابر رکھنا چاہئے مثلاً پارچہ جات ، خرچ
خوراک ۔ معاشرت حتی کہ مباشرت میں بھی مساوات برتے ۔ یہ حقوق اس قسم کے ہیں کہ اگر انسان کو
پورے طور پر معلوم ہوں تو بجائے بیاہ کے وہ ہمیشہ رنڈوا رہنا پسند کرے۔ خدا تعالیٰ کی تہدید کے نیچے رہ
کر جو شخص زندگی بسر کرتا ہے وہی ان کی بجا آواری کا دم بھر سکتا ہے۔ ایسے لذات کی نسبت جن سے
خدا تعالیٰ کا تازیانہ ہمیشہ سر پر رہے تلخ زندگی بسر کر لینی ہزار ہا درجہ بہتر ہے۔ تعدد ازواج کی نسبت اگر ہم
تعلیم دیتے ہیں تو صرف اس لئے کہ معصیت میں پڑنے سے انسان بچا رہے اور شریعت نے اسے بطور
علاج کے ہی رکھا ہے کہ اگر انسان اپنے نفس کا میلان اور غلبہ شہوات کی طرف دیکھے اور اس کی نظر بار بار
خراب ہوتی ہو تو زنا سے بچنے کے لئے دوسری شادی کر لے لیکن پہلی بیوی کے حقوق تلف نہ کرے۔
تورات سے بھی یہی ثابت ہے کہ اس کی دلداری زیادہ کرے کیونکہ جوانی کا بہت سا حصہ اُس نے اس
کے ساتھ گذارا ہوا ہوتا ہے اور ایک گہرا تعلق خاوند کا اُس کے ساتھ ہوتا ہے۔ پہلی بیوی کی رعایت اور
دلداری یہاں تک کرنی چاہئے کہ اگر کوئی ضرورت مرد کو ازدواج ثانی کی محسوس ہو لیکن وہ دیکھتا ہے کہ
دوسری بیوی کے کرنے سے اس کی پہلی بیوی کو سخت صدمہ ہوتا ہے اور حد درجہ کی اس کی دل شکنی ہوتی ہے
تو اگر وہ صبر کر سکے اور کسی معصیت میں مبتلا نہ ہوتا ہو اور نہ کسی شرعی ضرورت کا اس سے خون ہوتا ہو تو
ایسی صورت میں اگر ان اپنی ضرورتوں کی قربانی سابقہ بیوی کی دلداری کے لئے کر دے اور ایک ہی بیوی
پر اکتفا کرے تو کوئی حرج نہیں ہے اور اسے مناسب ہے کہ دوسری شادی نہ کرے۔۔۔۔
ہمیں جو کچھ خدا تعالیٰ سے معلوم ہوا ہے وہ بلاکسی رعایت کے بیان کرتے ہیں۔ قرآن شریف کا منشا
زیادہ بیویوں کی اجازت سے یہ ہے کہ تم کو اپنے نفوس کو تقویٰ پر قائم رکھنے اور دوسرے اغراض مثلاً اولاد
صالحہ کے حاصل کرنے اور خویش واقارب کی نگہداشت اور ان کے حقوق کی بجا آوری سے ثواب حاصل ہو
اور اپنی اغراض کے لحاظ سے اختیار دیا گیا ہے کہ ایک دو تین چار عورتوں تک نکاح کر لو لیکن اگر ان میں عدل
نہ کر سکو تو پھر یہ فسق ہوگا۔ اور بجائے ثواب کے عذاب حاصل کرو گے کہ ایک گناہ سے نفرت کی وجہ سے
دوسرے گناہوں پر آمادہ ہوئے ۔ دل دکھانا بڑا گناہ ہے۔ اور لڑکیوں کے تعلقات بڑے نازک ہوتے ہیں ۔
جب والدین اُن کو اپنے سے جدا اور دوسرے کے حوالہ کرتے ہیں تو خیال کرو کہ کیا اُمیدیں اُن کے دلوں
میں ہوتی ہیں اور جن کا اندازہ انسان عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لے کے حکم سے ہی کر سکتا ہے۔
ا النساء : ٢٠

خدا کے قانون کو اُس کے منشاء کے برخلاف ہرگز ہر گز نہیں برتنا چاہئے اور نہ اس سے ایسا فائدہ اٹھانا چاہئے
جس سے وہ صرف نفسانی جذبات کی ایک سپر بن جاوے۔ یاد رکھو کہ ایسا کرنا معصیت ہے۔ خدا تعالیٰ
بار بار فرماتا ہے کہ شہوات کا تم پر غلبہ نہ ہو بلکہ تمہاری غرض ہر ایک امر میں تقویٰ ہو۔
البدر مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۲ کالم ۱ تا ۳۔ ملفوظات جلد چہارم صفحه ۵۰،۴۹ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
عورتوں کے حقوق کی جیسی حفاظت اسلام نے کی ہے ویسی کسی دوسرے مذہب نے قطعا نہیں کی۔
مختصر الفاظ میں بیان فرما دیا ہے ۔ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ ہے کہ جیسے مردوں کے عورتوں پر حقوق
ہیں ویسے ہی عورتوں کے مردوں پر ہیں ۔ بعض لوگوں کا حال سنا جاتا ہے کہ ان بے چاریوں کو پاؤں کی
جوتی کی طرح جانتے ہیں اور ذلیل ترین خدمات ان سے لیتے ہیں۔ گالیاں دیتے ہیں ۔ حقارت کی نظر
سے دیکھتے ہیں اور پردہ کے حکم ایسے ناجائز طریق سے برتتے ہیں کہ ان کو زندہ درگور کر دیتے ہیں
چاہئے کہ بیویوں سے خاوند کا ایسا تعلق ہو جیسے دو سچے اور حقیقی دوستوں کا ہوتا ہے۔ انسان کے اخلاق
فاضلہ اور خدا تعالیٰ سے تعلق کی پہلی گواہ تو یہی عورتیں ہوتی ہیں۔ اگر انہی سے اس کے تعلقات اچھے
نہیں ہیں تو پھر کس طرح ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ سے صلح ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
خَيْرُكُمْ خَيْرُ كُمْ لَاَهْلِهِ تم میں سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل کے لئے اچھا ہے۔
البدر مورخه ۲۲ مئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۳۷ کالم ۲ ۳ ۔ ملفوظات جلد سوم صفحہ ۳۰۰ ،۳۰۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ اپنی پر ہیز گاری کے لئے عورتوں کو پر ہیز گاری سکھاویں ورنہ
وہ گنہگار ہوں گے اور جبکہ اس کی عورت سامنے ہو کر بتلا سکتی ہے کہ تجھ میں فلاں فلاں عیب ہیں تو پھر
عورت خدا سے کیا ڈرے گی۔ جب تقوی نہ ہو تو ایسی حالت میں اولاد بھی پلید پیدا ہوتی ہے اولاد کا
طیب ہونا تو طیبات کا سلسلہ چاہتا ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو پھر اولا دخراب ہوتی ۔ اس لئے چاہئے کہ سب تو بہ
کریں اور عورتوں کو اپنا اچھا نمونہ دکھلاویں۔ عورت خاوند کی جاسوس ہوتی ہے۔ وہ اپنی بدیاں اس سے
پوشیدہ نہیں رکھ سکتا ۔ نیز عورتیں چھپی ہوئی دانا ہوتی ہیں ۔ یہ نہ خیال کرنا چاہئے کہ وہ احمق ہیں ۔ وہ
اندر ہی اندر تمہارے سب اثروں کو حاصل کرتی ہیں ۔ جب خاوند سیدھے رستہ پر ہوگا تو وہ اس سے بھی
ڈرے گی اور خدا سے بھی سب انبیاؤں اولیاؤں کی عورتیں نیک تھیں اس لئے کہ اُن پر نیک اثر
پڑتے تھے۔ جب مرد بدکار اور فاسق ہوتے ہیں تو اُن کی عورتیں بھی ویسی ہی ہوتی ہیں۔ ایک چور کی
البقرة : ٢٢٩

بیوی کو یہ خیال کب ہو سکتا ہے کہ میں تہجد پڑھوں ۔ خاوند تو چوری کرنے جاتا ہے تو کیا وہ پیچھے تہجد پڑھتی
ہے۔ الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ ہے اس لئے کہا ہے کہ عورتیں خاوندوں سے متاثر ہوتی
ہیں ۔ جس حد تک خاوند صلاحیت اور تقویٰ بڑھا دے گا کچھ حصہ اس سے عورتیں ضرور لیں گی ۔ ویسے ہی
اگر وہ بد معاش ہو گا تو بد معاشی سے وہ حصہ لیں گی ۔
البدر مورخہ ۲۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۴ کالم ۳ ، صفحہ ۷۵ کالم نمبر ۱۔ ملفوظات جلد سوم صفحہ ۱۶۳ ۱۶۴ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
اگر تم اپنی اصلاح چاہتے ہو تو یہ بھی لازمی امر ہے کہ گھر کی عورتوں کی اصلاح کرو۔ عورتوں میں
بت پرستی کی جڑ ہے کیونکہ اُن کی طبائع کا میلان زینت پرستی کی طرف ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ
بت پرستی کی ابتدا انہی سے ہوئی ہے۔ بزدلی کا مادہ بھی ان میں زیادہ ہوتا ہے کہ ذراسی سختی پر اپنے جیسی
مخلوق کے آگے ہاتھ جوڑ نے لگ جاتی ہیں۔ اس لئے جو لوگ زن پرست ہوتے ہیں رفتہ رفتہ اُن میں
بھی یہ عادتیں سرایت کر جاتی ہیں ۔ پس بہت ضروری ہے کہ ان کی اصلاح کی طرف متوجہ رہو۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے۔ الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ ہے اور اسی لئے مرد کو عورتوں کی نسبت قوئی زیادہ
دیئے گئے ہیں۔ اس وقت جونئی روشنی کے لوگ مساوات پر زور دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ مرد اور
عورت کے حقوق مساوی ہیں اُن کی عقلوں پر تعجب آتا ہے وہ ذرا مردوں کی جگہ عورتیں کی فوجیں بنا کر
جنگوں میں بھیج کر دیکھیں تو سہی کہ کیا نتیجہ مساوی نکلتا ہے یا مختلف ؟ ایک طرف تو اُسے حمل ہے اور ایک
طرف جنگ ہے وہ کیا کر سکے گی ؟ غرضیکہ عورتوں میں مردوں کی نسبت قوی کمزور ہیں اور کم بھی ہیں اس
لئے مرد کو چاہئے کہ عورت کو اپنے ماتحت رکھے۔
البدر مورخه ۱۸ ستمبر ۱۹۰۴ ء صفحه ۶ کالم ۳۰۲ - ملفوظات جلد چہارم صفحه ۱۰۴ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
اگر چہ آنحضرت صلی اللہ علیہ علیہ و وسلم کی بیویوں سے بڑھ بڑھ کے کر کوئی نہیں ہو ہو سکتا سکتا۔ ۔ مگر تا ہم آپ کی بیویاں
سب کام کر لیا کرتی تھیں ۔ جھاڑو بھی دے لیا کرتی تھیں ۔ اور ساتھ اس کے عبادت بھی کرتی تھیں چنانچہ
ایک بیوی نے اپنی حفاظت کے واسطے ایک رسہ لڑکا رکھا تھا کہ عبادت میں اونگھ نہ آئے عورتوں کے لئے
ایک ٹکڑا عبادت کا خاوندوں کا حق ادا کرنا ہے اور ایک ٹکڑا عبادت کا خدا کا شکر بجالانا ہے ۔
البدر مورخه ۲۴ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۱۰ کالم نمبرا ۔ ملفوظات جلد سوم صفحہ ۱۳۶۹ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
۱، النساء: ۳۵

آج 10 میں سے 10 باقی