پردہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آج کل پردہ پر حملے کئے جاتے ہیں لیکن یہ لوگ جانتے نہیں کہ اسلامی پردہ سے مراد زنداں نہیں
بلکہ ایک قسم کی روک ہے کہ غیر مرد اور عورت ایک دوسرے کو نہ دیکھ سکے۔ جب پردہ ہو گا ٹھوکر سے بچیں
گے۔ ایک منصف مزاج کہہ سکتا ہے کہ ایسے لوگوں میں جہاں غیر مرد و عورت اکٹھے بلا تامل اور بے محابا
مل سکیں۔ سیریں کریں کیونکر جذبات نفس سے اضطراراً ٹھو کر نہ کھائیں گے۔ بسا اوقات سننے، دیکھنے میں
آیا ہے کہ ایسی قو میں غیر مرد، عورت کے ایک مکان میں تنہا رہنے کو حالانکہ دروازہ بھی بند ہو کوئی عیب نہیں
سمجھتیں یہ گویا تہذیب ہے ۔ انہیں بد نتائج کو روکنے کے لئے شارع اسلام نے وہ باتیں کرنے ہی کی
اجازت نہ دی جو کسی کی ٹھوکر کا باعث ہوں ۔ ایسے موقع میں یہ کہہ دیا کہ جہاں اس طرح دو غیر محرم مرد و
عورت جمع ہوں تیسرا اُن میں شیطان ہوتا ہے۔ اُن نا پاک نتائج پر غور کرو جو یورپ اس خلیج الرسن تعلیم
سے بھگت رہا ہے۔ بعض جگہ بالکل قابل شرم طوائفا نہ زندگی بسر کی جا رہی ہے۔ یہ انہی تعلیموں کا نتیجہ
ہے۔ اگر کسی چیز کو خیانت سے بچانا چاہتے ہو تو حفاظت کرو۔ لیکن اگر حفاظت نہ کرو اور یہ سمجھ رکھو کہ
بھلے مانس لوگ ہیں تو یاد رکھو کہ ضرور وہ چیز تباہ ہو گی ۔ اسلامی تعلیم کیا پاکیزہ تعلیم ہے کہ جس نے
مرد وعورت کو الگ رکھ کر ٹھوکر سے بچایا اور انسان کی زندگی حرام اور تلخ نہیں کی جس سے یورپ نے
آئے دن کی خانہ جنگیاں اور خود کشیاں دیکھیں ۔ بعض شریف عورتوں کا طوائفا نہ زندگی بسر کرنا ایک عملی
نتیجہ اس اجازت کا ہے جو غیر عورت کو دیکھنے کے لئے دی گئی ۔
( رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحه ۴۸ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۲۲٬۲۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
اسلامی پردہ سے یہ ہرگز مراد نہیں ہے کہ عورت جیل خانہ کی طرح بند رکھی جاوے۔ قرآن شریف کا
مطلب یہ ہے کہ عورتیں ستر کریں۔ وہ غیر مرد کو نہ دیکھیں ۔ جن عورتوں کو باہر جانے کی ضرورت تمدنی امور کے
لئے پڑے ان کو گھر سے باہر نکلنا منع نہیں ہے ، وہ بے شک جائیں لیکن نظر کا پردہ ضروری ہے۔
( ملفوظات جلد اول صفحه ۲۹۷، ۲۹۸ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
ساتھ ہی میں ایک اور عرض کے لئے جرات کرتا ہوں کہ گو آر یہ صاحبوں کو اس زمانہ میں مسلمانوں
سے کیسی ہی نفرت ہے اور اسلام کے عقائد سے کیسی ہی بیزاری ہے مگر برائے خدا پردہ کی رسم کو بکلی الوداع
نہ کہہ دیں کہ اس میں بہت سی خرابیاں ہیں جو بعد میں معلوم ہوں گی۔ یہ بات ہر ایک فہیم انسان سمجھ سکتا
ہے کہ بہت سا حصہ انسانوں کا نفس امارہ کے ماتحت چل رہا ہے اور وہ اپنے نفس کے ایسے قابو ہیں کہ اُس
کے جوشوں کے وقت کچھ بھی خدا تعالی کی سزا کا دھیان نہیں رکھتے ۔ جوان اور خوبصورت عورتوں کو دیکھ کر
بد نظری سے باز نہیں آتے۔ اور ایسے ہی بہت سی عورتیں ہیں کہ خراب دلی سے بیگانہ مردوں کی طرف
نگاہیں کرتی ہیں اور جب فریقین کو باوجود ان کی اس خراب حالت میں ہونے کے پوری آزادی دی جائے
تو یقیناً ان کا وہی انجام ہو گا جیسا کہ یورپ کے بعض حصوں سے ظاہر ہے۔ ہاں جب یہ لوگ در حقیقت
پاک دل ہو جائیں گے اور ان کی امارگی جاتی رہے گی اور شیطانی روح نکل جائے گی اور ان کی آنکھوں
میں خدا کا خوف پیدا ہو جائے گا اور ان کے دلوں میں خدا کی عظمت قائم ہو جائے گی اور وہ ایک پاک
تبدیلی کر لیں گے اور خدا ترسی کا ایک پاک چولا پہن لیں گے۔ تب جو چاہیں سو کریں ۔ کیونکہ اس وقت وہ
خدا کے ہاتھ کے خوجے ہوں گے گویا وہ مرد نہیں ہیں اور اُن کی آنکھیں اس بات سے اندھی ہوں گی کہ
نامحرم عورت کو بدنظری سے دیکھ سکیں یا ایسا بد خیال دل میں لاسکیں ۔ مگر اے پیارو! خدا آپ تمہارے دلوں
میں الہام کرے ابھی وہ وقت نہیں کہ تم ایسا کرو۔ اور اگر ایسا کرو گے تو ایک زہر ناک پیچ قوم میں پھیلاؤ
گے ۔ یہ زمانہ ایک ایسا نازک زمانہ ہے کہ اگر کسی زمانہ میں پردہ کی رسم نہ ہوتی تو اس زمانہ میں ضرور ہونی
چاہئے تھی کیونکہ کل جنگ ہے اور زمین پر بدی اور فسق و فجور اور شراب خوری کا زور ہے اور دلوں میں دہر یہ
پن کے خیالات پھیل رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کے احکام کی دلوں میں سے عظمت اُٹھ گئی ہے۔ زبانوں پر
سب کچھ ہے اور لیکچر بھی منطق اور فلسفہ سے بھرے ہوئے ہیں مگر دل روحانیت سے خالی ہیں ۔ ایسے وقت
میں کب مناسب ہے کہ اپنی غریب بکریوں کو بھیڑیوں کے بنوں میں چھوڑ دیا جائے۔
لیکچر لا ہور۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۷۴،۱۷۳)
یورپ کی طرح بے پردگی پر بھی یہ لوگ زور دے رہے ہیں لیکن یہ ہرگز مناسب نہیں۔ یہی عورتوں
کی آزادی فسق و فجور کی جڑ ہے جن ممالک نے اس قسم کی آزادی کو روا رکھا ہے۔ ذرا اُن کی اخلاقی
حالت کو اندازہ کرو۔ اگر اس کی آزادی اور بے پردگی سے اُن کی عفت اور پاک دامنی بڑھ گئی ہے تو
ہم مان لیں گے کہ ہم غلطی پر ہیں لیکن یہ بات بہت ہی صاف ہے کہ جب مرد اور عورت جوان ہوں
اور آزادی اور بے پردگی بھی ہو تو اُن کے تعلقات کس قدر خطرناک ہوں گے ۔ بد نظر ڈالنی اور نفس
کے جذبات سے اکثر مغلوب ہو جانا انسان کا خاصہ ہے۔ پھر جس حالت میں کہ پردہ میں بے اعتدالیاں
ہوتی ہیں اور فسق و فجور کے مرتکب ہو جاتے ہیں تو آزادی میں کیا کچھ نہ ہوگا۔ مردوں کی حالت کا اندازہ
کرو کہ وہ کس طرح بے لگام گھوڑے کی طرح ہو گئے ہیں نہ خدا کا خوف رہا ہے نہ آخرت کا یقین ہے۔
دنیاوی لذات کو اپنا معبود بنا رکھا ہے۔ پس سب سے اول ضروری ہے کہ اس آزادی اور بے پردگی سے
پہلے مردوں کی اخلاقی حالت درست کرو۔ اگر یہ درست ہو جاوے اور مردوں میں کم از کم اس قدر قوت
ہو کہ وہ اپنے نفسانی جذبات کے مغلوب نہ ہوسکیں تو اُس وقت اس بحث کو چھیڑو کہ آیا پردہ ضروری ہے
کہ نہیں ورنہ موجودہ حالت میں اس بات پر زور دینا کہ آزادی اور بے پردگی ہو گویا بکریوں کو شیروں
کے آگے رکھ دینا ہے۔ ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ کسی بات کے نتیجہ پر غور نہیں کرتے ۔ کم از کم اپنے
کانشنس سے ہی کام لیں کہ آیا مردوں کی حالت ایسی اصلاح شدہ ہے کہ عورتوں کو بے پردہ اُن کے
سامنے رکھا جاوے۔ قرآن شریف نے ( جو کہ انسان کی فطرت کے تقاضوں اور کمزوریوں کو مد نظر رکھ
کر حسب حال تعلیم دیتا ہے ) کیا عمدہ مسلک اختیار کیا ہے قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ
أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ ہے کہ تو ایمان والوں کو کہہ دے کہ وہ
اپنی نگاہیں کو نیچا رکھیں اور اپنے سوراخوں کی حفاظت کریں ۔ یہ وہ عمل ہے جس سے اُن کے نفوس کا
تزکیہ ہوگا ۔
اسلام نے جو یہ حکم دیا ہے کہ مرد عورت سے او ہے کہ مرد عورت سے اور عورت مرد سے پردہ کرے۔ اس سے غرض یہ ہے کہ
نفس انسان پھسلنے اور ٹھوکر کھانے کی حد سے بچا رہے کیونکہ ابتداء میں اس کی یہی حالت ہوتی ہے کہ
وہ بدیوں کی طرف جھکا پڑتا ہے اور ذراسی بھی تحریک ہو تو بدی پر ایسے گرتا ہے جیسے کئی دنوں کا بھوکا
آدمی کسی لذیذ کھانے پر ۔ یہ انسان کا فرض ہے کہ اس کی اصلاح کرے۔
البدر ۱۸ ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۶ کالم نمبر ۳ و صفحه ۷ کالم نمبر ۲ ۔ ملفوظات جلد ؟ ا وصفحہ ۷ کالم نمبر ۲ ۔ ملفوظات جلد چہارم صفحه ۱۰۴، ۱۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
خدا تعالیٰ نے خلق احصان یعنی عفت کے حاصل کرنے کے لئے صرف اعلیٰ تعلیم ہی نہیں فرمائی بلکہ
انسان کو پاک دامن رہنے کے لئے پانچ علاج بھی بتلا دیئے ہیں یعنی یہ کہ (۱) اپنی آنکھوں کو نامحرم پر نظر
ڈالنے سے بچانا۔ (۲) کانوں کو نامحرموں کی آواز سننے سے بچانا۔ (۳) نامحرموں کے قصے نہ سننا (۴) اور
دوسری تمام تقریبوں سے جن میں اس بد فعل کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اپنے تئیں بچانا ۔ (۵) اگر نکاح
ا
نہ ہو تو روزہ رکھنا وغیرہ۔ اس جگہ ہم بڑے دعوئی کے ساتھ کہتے ہیں کہ یہ اعلیٰ تعلیم ان سب تدبیروں
النور:
کے ساتھ جو قرآن شریف نے بیان فرمائی ہیں۔ صرف اسلام سے ہی خاص ہے اور اس جگہ ایک نکتہ یاد
رکھنے کے لائق ہے اور وہ یہ ہے کہ چونکہ انسان کی وہ طبعی حالت جو شہوات کا منبع ہے جس سے انسان بغیر
کسی کامل تغیر کے الگ نہیں ہو سکتا یہی ہے کہ اس کے جذبات شہوت محل اور موقعہ پا کر جوش مارنے سے
رہ نہیں سکتے یا یوں کہو کہ سخت خطرہ میں پڑ جاتے ہیں۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں یہ تعلیم نہیں دی کہ ہم
نامحرم عورتوں کو بلا تکلف دیکھ تو لیا کریں اور اُن کی تمام زینتوں پر نظر ڈال لیں اور ان کے تمام انداز
ناچنا وغیرہ مشاہدہ کر لیں لیکن پاک نظر سے دیکھیں اور نہ یہ تعلیم ہمیں دی ہے کہ ہم ان بیگانہ جوان
عورتوں کا گانا بجانا سن لیں اور اُن کے حسن کے قصے بھی سنا کریں لیکن پاک خیال سے سنیں بلکہ ہمیں
تاکید ہے کہ ہم نامحرم عورتوں کو اور اُن کی زینت کی جگہ کو ہرگز نہ دیکھیں ۔ نہ پاک نظر سے اور نہ ناپاک
نظر سے اور اُن کی خوش الحانی کی آوازیں اور اُن کے حسن کے قصے نہ سنیں ۔ نہ پاک خیال سے اور نہ
ناپاک خیال سے بلکہ ہمیں چاہیے کہ اُن کے سننے اور دیکھنے سے نفرت رکھیں جیسا کہ مردار سے تا ٹھوکر نہ
کھاویں کیونکہ ضرور ہے کہ بے قیدی کی نظروں سے کسی وقت ٹھوکریں پیش آئیں۔ سو چونکہ خدا تعالیٰ
چاہتا ہے کہ ہماری آنکھیں اور دل اور ہمارے خطرات سب پاک رہیں اس لئے اُس نے یہ اعلیٰ درجہ کی
تعلیم فرمائی۔ اس میں کیا شک ہے کہ بے قیدی ٹھوکر کا موجب ہو جاتی ہے۔ اگر ہم ایک بھو کے کتے کے
آگے نرم نرم روٹیاں رکھ دیں اور پھر اُمید رکھیں کہ اُس کتے کے دل میں خیال تک اُن روٹیوں کا نہ
آوے تو ہم اپنے اس خیال میں غلطی پر ہیں ۔ سو خدا تعالیٰ نے چاہا کہ نفسانی قولی کو پوشیدہ کارروائیوں کا
موقعہ بھی نہ ملے اور ایسی کوئی بھی تقریب پیش نہ آوے جس سے بد خطرات جنبش کر سکیں ۔
اسلامی پردہ کی یہی فلاسفی اور یہی ہدایت شرعی ہے ۔ خدا کی کتاب میں پردہ سے یہ مراد نہیں کہ
فقط عورتوں کو قیدیوں کی طرح حراست میں رکھا جائے ۔ یہ اُن نادانوں کا خیال ہے جن کو اسلامی
طریقوں کی خبر نہیں بلکہ مقصود یہ ہے کہ عورت مرد دونوں کو آزاد نظر اندازی اور اپنی زینتوں کے دکھانے
سے روکا جائے کیونکہ اس میں دونوں مرد اور عورت کی بھلائی ہے۔ بالآ خر یا د رہے کہ خوابیدہ نگاہ سے
غیر محل پر نظر ڈالنے سے اپنے تئیں بچا لینا اور دوسری جائز النظر چیزوں کو دیکھنا اس طریق کو عربی میں
غض بصر کہتے ہیں اور ہر ایک پر ہیز گار جو اپنے دل کو پاک رکھنا چاہتا ہے اُس کو نہیں چاہئے کہ
حیوانوں کی طرح جس طرف چاہے بے محابا نظر اٹھا کر دیکھ لیا کرے بلکہ اُس کے لئے اس تمدنی زندگی
میں غض بصر کی عادت ڈالنا ضروری ہے اور یہ وہ مبارک عادت ہے جس سے اس کی یہ طبعی حالت ایک
بھاری خلق کے رنگ میں آ جائے گی اور اس کی تمدنی ضرورت میں بھی فرق نہیں پڑے گا۔ یہی وہ خلق ہے
جس کو احصان اور عفت کہتے ہیں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلد ۰ ۱ صفحه ۳۴۴۰۳۴۳)
پردہ کے متعلق بڑی افراط تفریط ہوئی ہے۔ یورپ والوں نے تفریط کی ہے اور اب ان کی تقلید
سے بعض نیچری بھی اسی طرح چاہتے ہیں۔ حالانکہ اس بے پردگی نے یورپ میں فسق و فجور کا دریا بہا دیا
ہے اور اس کے بالمقابل بعض مسلمان افراط کرتے ہیں کہ کبھی عورت گھر سے باہر نکلتی ہی نہیں حالانکہ
ریل پر سفر کرنے کی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔ غرض ہم دونوں قسم کے لوگوں کو غلطی پر سمجھتے ہیں جو افراط
اور تفریط کر رہے ہیں ۔
الحکم، مورخہ ۱۷ فروری ۱۹۰۴ء صفحه ۵ - ملفوظات جلد سوم صفحہ ۵۵۸ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )