شادی اور اولاد صالحہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شادی اور اولاد صالحہ
قَدْ أَخْبَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودَ يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ فَفِي
هَذَا إِشَارَةٌ إِلَى أَنَّ اللَّهَ يُعْطِيهِ وَلَدًا صَالِحًا يُشَابِهُ آبَاهُ وَلَا يَأْبَاهُ وَيَكُونُ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ
الْمُكَرَّمِينَ وَالسِّرُّ فِي ذَالِكَ أَنَّ اللَّهَ لَا يُبَشِّرُ الْأَنْبِيَاءَ وَالْأَوْلِيَاءَ بِذُرِّيَّةٍ إِلَّا إِذَا قَدَّرَ تَولِيدَ
( آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۷۸ حاشیہ )
الصَّالِحِينَ
جناب رسول اللہ ﷺ نے بھی پہلے سے ایک پیشگوئی فرمائی ہے کہ يَتَزَوَّجُ وَ يُولَدُ لَهُ یعنی وہ مسیح
موعود بیوی کرے گا اور نیز وہ صاحب اولاد ہوگا ۔ اب ظاہر ہے کہ تزوج اور اولاد کا ذکر کرنا عام طور پر
مقصود نہیں کیونکہ عام طور پر ہر ایک شادی کرتا ہے اور اولاد بھی ہوتی ہے اس میں کچھ خوبی نہیں بلکہ
تزوج سے مراد وہ خاص تزوج ہے جو بطور نشان ہوگا اور اولاد سے مراد وہ خاص اولاد ہے جس کی نسبت
اس عاجز کی پیشگوئی موجود ہے۔ گویا اس جگہ رسول اللہ علہ ان سیاہ دل منکروں کو ان کے شبہات کا
جواب دے رہے ہیں اور فرمارہے ہیں کہ یہ باتیں ضرور پوری ہوں گی ۔
(ضمیمہ انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلد ا اصفحہ ۳۳۷ حاشیہ )
تخمیناً سولہ برس کا عرصہ گذرا ہے کہ میں نے شیخ حامد علی اور لالہ شرمیت کھتری ساکن قادیان اور لالہ
ملا وامل کھتری ساکن قادیان اور جان محمد مرحوم ساکن قادیان اور بہت سے اور لوگوں کو یہ خبر دی تھی کہ
خدا نے اپنے الہام سے مجھے اطلاع دی ہے کہ ایک شریف خاندان میں وہ میری شادی کرے گا اور وہ
قوم کے سید ہوں گے اور اس بیوی کو خدا مبارک کرے گا اور اس سے اولا د ہوگی ۔ اور یہ خواب ان ایام
میں آئی تھی کہ جب میں بعض اعراض اور امراض کی وجہ سے بہت ہی ضعیف اور کمزور تھا بلکہ قریب ہی
وہ زمانہ گذر چکا تھا جب کہ مجھے دق کی بیماری ہوگئی تھی اور باعث گوشه گزینی اور ترک دنیا کے اہتمامات
تابل سے دل سخت کا رہ تھا اور عیالداری کے بوجھ سے طبیعت متنفر تھی تو اس حالت پر ملامت کے تصور کے
لے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی ہے کہ مسیح موعود شادی کرے گا اور اس کا ایک مہتم بالشان بیٹا ہوگا۔ پس اس میں
اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ایک صالح بیٹا عطا کرے گا جو اپنے باپ سے مشابہ ہوگا اور اس سے ہٹ
کر نہ ہوگا۔ اور وہ اللہ کے مکرم بندوں میں سے ہوگا۔ اور اس خبر میں یہ بھید ہے کہ اللہ تعالیٰ انبیاء اور اولیاء کو اولاد کی
بشارت صرف اس صورت میں دیتا ہے جب اس نے صالح اولاد کی پیدائش مقدر کی ہو۔
وقت یہ الہام ہوا تھا ہر چہ باید نو عرو سے راہمہ ساماں کنم یعنی اس شادی میں تجھے کچھ فکر نہیں کرنا چاہئے ۔
ان تمام ضروریات کا رفع کرنا میرے ذمہ رہے گا۔ سو قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان
ہے کہ اس نے اپنے وعدہ کے موافق اس شادی کے بعد ہر ایک بار شادی سے مجھے سبکدوش رکھا اور مجھے
بہت آرام پہنچا۔ کوئی باپ دنیا میں کسی بیٹے کی پرورش نہیں کرتا جیسا کہ اس نے میری کی اور کوئی والدہ
پوری ہشیاری سے دن رات اپنے بچہ کی ایسی خبر نہیں رکھتی جیسا کہ اس نے میری رکھی اور جیسا کہ اس
نے بہت عرصہ پہلے براہین احمدیہ میں یہ وعدہ کیا تھا کہ یا اَحْمَدُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ “
ایسا ہی وہ بجا لایا ۔ معاش کا غم کرنے کے لئے کوئی گھڑی اس نے میرے لئے خالی نہ رکھی ۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۰۱ تا ۲۰۳) ۲۰۳
اُشْكُرُ نِعْمَتِي رَأَيْتَ خَدِ يُجَتِى (براہین احمدیہ صفحہ (558) ترجمہ:۔ میرا شکر کر کہ تو نے میری
خدیجہ کو پایا۔ یہ ایک بشارت کئی سال پہلے اس نکاح کی طرف تھی جو سادات کے گھر میں دہلی میں ہوا
جس سے بفضلہ تعالیٰ چارلڑ کے پیدا ہوئے اور خدیجہ اس لئے میری بیوی کا نام رکھا کہ وہ ایک مبارک
نسل کی ماں ہے۔ جیسا کہ اس جگہ بھی مبارک نسل کا وعدہ تھا اور نیز یہ اس طرف اشارہ تھا کہ وہ بیوی
نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۲۴، ۵۲۵ )
سادات کی قوم میں سے ہوگی ۔
قریباً اٹھارہ برس سے ایک یہ پیشگوئی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الصِّهْرَ وَالنَّسَبَ۔
ترجمہ:۔ وہ خدا سچا خدا ہے جس نے تمہارا دامادی کا تعلق ایک شریف قوم سے جو سید تھے کیا اور خود
تمہاری نسب کو شریف بنایا جو فارسی خاندان اور سادات سے معجون مرکب ہے اس پیشگوئی کو
دوسرے الہامات میں اور بھی تصریح سے بیان کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ اس شہر کا نام بھی لیا گیا تھا جو
دہلی ہے اور یہ پیشگوئی بہت سے لوگوں کو سُنائی گئی تھی ۔ ۔۔۔۔ اور جیسا کہ لکھا تھا ایسا ہی
ظہور میں آیا۔ کیونکہ بغیر سابق تعلقات قرابت اور رشتہ کے دہلی میں ایک شریف اور مشہور خاندان
سیادت میں میری شادی ہوگئی ۔ اور یہ خاندان خواجہ میر درد کی لڑکی کی اولاد میں سے ہے جو مشاہیرا کابر
سادات دہلی میں سے ہے۔
چونکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں سے ایک بڑی بنیاد حمایت اسلام کی ڈالے گا اور اس میں
سے وہ شخص پیدا کرے گا جو آسمانی روح اپنے اندر رکھتا ہوگا اس لئے اُس نے پسند کیا کہ اس خاندان کی
لڑکی میرے نکاح میں لاوے اور اس سے وہ اولاد پیدا کرے جوان نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے
تخم ریزی ہوئی ہے دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلا وے اور یہ عجیب اتفاق ہے کہ جس طرح سادات کی
دادی کا نام شہر بانو تھا اسی طرح میری یہ بیوی جو آئندہ خاندان کی ماں ہو گی اس کا نام نصرت جہاں بیگم
ہے۔ یہ تفاؤل کے طور پر اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے تمام جہاں کی مدد کے لئے
میرے آئندہ خاندان کی بنیاد ڈالی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ کبھی ناموں میں بھی اس کی
پیشگوئی مخفی ہوتی ہے۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۵ ۱ صفحه ۲۷۲ تا ۲۷۵)
خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے جو ہر چیز پر قادر ہے ( جل شانه و عزّ اسمه ) مجھ کو اپنے
الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ
” میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔ سو میں نے تیری
تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے بپایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو ( جو ہوشیار پور اور
لدھیانہ کا سفر ہے ) تیرے لئے مبارک کر دیا۔ سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔
فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔ اے مظفر تجھ پر سلام ۔ خدا نے
یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجے سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں
باہر آویں اور تا دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہوا اور تا حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آ
جائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تا لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں۔ جو چاہتا
ہوں سو کرتا ہوں اور تا وہ یقین لائیں کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں
لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفے کو انکار اور تکذیب کی نگاہ
سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔ سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور
پاک لڑکا ۔ لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔ وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت و
نسل سے ہوگا ۔ خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے اس کو مقدس
روح دی گئی ہے اور وہ رجس سے پاک ہے اور وہ نور اللہ ہے۔ مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔
اُس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔ وہ
دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔ وہ کلمۃ
اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔ وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور
علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا (اس کے معنی سمجھ میں نہیں آئے )
دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ ۔ فرزند دلبند گرامی ارجمند مَظْهَرُ الأَوَّلِ وَ الْآخِرِ - مَظْهَرُ الْحَقِّ وَ الْعَلَاءِ كَأَنَّ
اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ ۔ جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔ نور آتا ہے نور جس
کو خدا نے اپنی رضا مندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر
ہوگا ۔ وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور
قو میں اس سے برکت پائیں گی۔ تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔ وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِيًّا ۔
تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۵۸ تا ۶۰ - مجموعه اشتهارات جلد اول صفحه ۹۵ ۹۶ بار دوم )
پھر خدائے کریم جل شانہ نے مجھے بشارت دے کر کہا کہ ” تیرا گھر برکت سے بھرے گا اور میں اپنی
نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا۔ تیری نسل
بہت ہو گی اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا مگر بعض ان میں سے کم عمری میں
فوت بھی ہوں گے اور تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی اور ہر ایک شاخ تیرے جدی
بھائیوں کی کائی جائے گی اور وہ جلد لا ولد رہ کر ختم ہو جائے گی ۔ اگر وہ تو بہ نہ کریں گے تو خدا ان پر بلا پر
بلا نازل کرے گا۔ یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے۔ اُن کے گھر بیواؤں سے بھر جائیں گے اور ان کی
دیواروں پر غضب نازل ہو گا لیکن اگر وہ رجوع کریں گے تو خدا رحم کے ساتھ رجوع کرے گا۔ خدا تیری
برکتیں اردگرد پھیلائے گا اور ایک اجڑا ہوا گھر تجھ سے آباد کرے گا اور ایک ڈراؤنا گھر برکتوں سے بھر
دے گا۔ تیری ذریت منقطع نہیں ہوگی اور آخری دنوں تک سرسبز رہے گی ۔ خدا تیرے نام کو اس روز تک
جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دے گا۔
میں تجھے اٹھاؤں گا اور اپنی طرف بلالوں گا پر تیرا نام صفحہ زمین سے کبھی نہیں اٹھے گا اور ایسا ہو گا کہ سب
وہ لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور تیرے نا کام رہنے کے درپے اور تیرے نابود کرنے
کے خیال میں ہیں وہ خود ناکام رہیں گے اور ناکامی اور نا مرادی میں مریں گے لیکن خدا تجھے بکلی
کامیاب کرے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی
بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس واموال میں برکت دوں گا اور اُن میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے
اس دوسرے لوہ رے گروہ وه پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے۔ ہ ہے۔ خدا انہیں
نہیں بھولے گا اور فراموش نہیں کرے گا اور وہ علی حسب الاخلاص اپنا اپنا اجر پائیں گے۔ تو مجھ سے ایسا
ہے جیسا انبیاء بنی اسرائیل (یعنی ظلی طور پر اُن سے مشابہت رکھتا ہے ) تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری
توحید۔ تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں
کے دل میں تیری محبت ڈالے گا یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ اے منکر و اور
حق کے مخالفو ! اگر تم میرے بندے کی نسبت شک میں ہو۔ اگر تمہیں اس کے فضل و احسان سے کچھ انکار
ہے جو ہم نے اپنے بندے پر کیا تو اس نشان رحمت کی مانند تم بھی اپنی نسبت کوئی سچانشان پیش کرو اگر تم
سچے ہو اور اگر تم پیش نہ کر سکو تو اس آگ سے ڈرو کہ جو نافرمانوں اور جھوٹوں اور حد سے بڑھنے والوں
کے لئے تیار ہے۔“
فقط الراقم خاکسار
غلام احمد مؤلف براہین احمدیہ
ہوشیار پور ۔ طویلہ شیخ مہر علی صاحب رئیس ۔ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء
تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۶۰ تا ۶۲ - مجموعه اشتهارات جلد اول صفحہ ۹۶، ۹۷ بار دوم )
اس عاجز کے اشتہار مورخہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء ۔ میں ایک پیشگوئی دربارہ تولد ایک فرزند
صالح ہے جو بصفات مندرجہ اشتہار پیدا ہوگا۔ ایسا لڑکا بموجب وعدہ الہی 9 برس کے عرصہ تک
ضرور پیدا ہو گا خواہ جلد ہو خواہ دیر سے ۔ بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا ۔
یہ صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان نشان آسمانی ہے جس کو خدائے کریم جل شانہ نے
ہمارے نبی کریم رؤف و رحیم محمد مصطفے علی کی صداقت و عظمت ظاہر کر ۔ و ظاہر کرنے کے لئے ظاہر فرمایا ہے اور
در حقیقت یہ نشان ایک مردہ کے زندہ کرنے سے صد ہا درجہ اعلیٰ واولی واکمل وافضل واتم ہے۔
تبلیغ رسالت جلد اول صفحہ ۷۲ تا ۷۴ ۔ مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۹۸، ۹۹ بار دوم )
خدائے عز و جل نے جیسا کہ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء واشتہار دسمبر ۱۸۸۸ء میں مندرج ہے اپنے
لطف و کرم سے وعدہ دیا تھا کہ بشیر اول کی وفات کے بعد ایک دوسرا بشیر دیا جائے گا جس کا نام محمود بھی
ہوگا اور اس عاجز کو مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ وہ اولوالعزم ہوگا اور حسن واحسان میں تیرا نظیر ہو گا وہ قادر
ہے جس طور سے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ سو آج ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں مطابق 9 جمادی الاول ۱۳۰۶ھ
روز شنبہ میں اس عاجز کے گھر میں بفضلہ تعالیٰ ایک لڑکا پیدا ہو گیا ہے جس کا نام بالفعل محض تفاؤل کے
طور پر بشیر اور محمود بھی رکھا گیا ہے اور کامل انکشاف کے بعد پھر اطلاع دی جائے گی مگر ابھی تک مجھ پر یہ
نہیں کھلا کہ یہی لڑکا مصلح موعود اور عمر پانے والا ہے یا وہ کوئی اور ہے لیکن میں جانتا ہوں اور محکم یقین
دیر آمده ز راه
سے جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق مجھ سے معاملہ کرے گا اور اگر ابھی اس موعود لڑکے کے
پیدا ہونے کا وقت نہیں آیا تو دوسرے وقت میں وہ ظہور پذیر ہوگا۔ اور اگر مدت مقررہ سے ایک دن بھی
باقی رہ جائے گا تو خدائے عز وجل اس دن کو ختم نہیں کرے گا جب تک اپنے وعدہ کو پورا نہ کرے مجھے
ایک خواب میں اس مصلح موعود کی نسبت زبان پر یہ شعر جاری ہوا تھا۔
اے فخر رسل قرب تو معلوم شد
دور آمده 1
پس اگر حضرت باری جل شانہ کے ارادہ میں دیر سے مراد اسی قدر دیر ہے جو اس پسر کے پیدا ہونے
میں جس کا نام بطور تفاؤل بشیر الدین محمود رکھا گیا ہے ظہور میں آئی تو تعجب نہیں کہ یہی لڑکا موعود لڑکا ہو ۔
ور نہ وہ بفضلہ تعالیٰ دوسرے وقت پر آئے گا اور ہمارے بعض حاسدین کو یاد رکھنا چاہیئے کہ ہماری کوئی
ذاتی غرض اولاد کے متعلق نہیں اور نہ کوئی نفسانی راحت ان کی زندگی سے وابستہ ہے۔ پس یہ ان کی بڑی
غلطی ہے کہ جو انہوں نے بشیر احمد کی وفات پر خوشی ظاہر کی اور بغلیں بجائیں۔ انہیں یقیناً یا د رکھنا چاہیئے
کہ اگر ہماری اتنی اولاد ہو جس قدر درختوں کے تمام دنیا میں پتے ہیں اور وہ سب فوت ہو جائیں تو ان کا
مرنا ہماری سچی اور حقیقی لذت اور راحت میں کچھ خلل انداز نہیں ہو سکتا۔ میت کی محبت میت کی محبت سے
اس قدر ہمارے دل پر زیادہ تر غالب ہے کہ اگر وہ محبوب حقیقی خوش ہو تو ہم خلیل اللہ کی طرح اپنے کسی
پیارے بیٹے کو بدست خود ذبح کرنے کو تیار ہیں ۔ کیونکہ واقعی طور پر بجز اس ایک کے ہمارا کوئی پیارا نہیں
جَلَّ شَانُهُ وَ عَزَّ اسْمُهُ - فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى إِحْسَانِهِ۔
( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۱۶۰ ، ۶۱ ۱ حاشیه بار دوم )
مصلح موعود کا نام الہامی عبارت میں فضل رکھا گیا اور نیز دوسرا نام اس کا محمود اور تیسرا نام اس کا
بشیر ثانی بھی ہے اور ایک الہام میں اس کا نام فضل عمر ظاہر کیا گیا ہے۔
( سبز اشتہار۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۶۷ حاشیه )
میرا پہلا لڑکا جو زندہ موجود ہے جس کا نام محمود ہے ابھی وہ پیدا نہیں ہوا تھا جو ۔ جو مجھے کشفی طور پر
اس کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی اور میں نے مسجد کی دیوار پر اس کا نام لکھا ہوا یہ پایا کہ محمود ۔ تب میں
نے اس پیشگوئی کے شائع کرنے کے لئے سبز رنگ کے ورقوں پر ایک اشتہار چھاپا جس کی تاریخ
اشاعت یکم دسمبر ۱۸۸۸ء ہے۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۱۴)
ے اے فخر رسل مجھے تیرے قرب الہی کا ( بلند مرتبہ ) معلوم ہو گیا ہے تو اس لئے دیر سے پہنچا ہے کہ بہت دور سے آیا ہے۔
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
جو ہو گا ایک دن محبوب میرا
کروں گا اور اس مہ سے اندھیرا
دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
در همین صفحه ۵۰- شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ )
میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر احمد ہے اُس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں ۔
يَأْتِي قَمَرُ الْأَنْبِيَاءِ وَ اَمْرُكَ يَتَأَتَى يَسُرُّ اللَّهُ وَجْهَكَ وَيُنِيرُ بُرُهَانَكَ۔ سَيُولَدُ لَكَ
الْوَلَدُ وَ يُدْنى مِنْكَ الْفَضْلُ ۔ إِنَّ نُورِى قَرِيبٌ ۔ یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام
بن جائے گا۔ تیرے لئے ایک لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تجھ سے نزدیک کیا جائے گا۔ یعنی خدا کے
فضل کا موجب ہوگا ۲۰ اپریل ۱۸۹۳ء کو جیسا کہ اشتہار ۲۰ اپریل ۱۸۹۳ء سے ظاہر ہے اس
پیشگوئی کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۲۰)
میرا تیسرا لڑکا جس کا نام شریف احمد ہے۔ اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی میرے رسالہ انوار الاسلام
صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر درج ہے اور یہ رسالہ ستمبر ۱۸۹۴ء میں شائع ہوا تھا اور ستمبر ۱۸۹۴ء کو یہ پیشگوئی رسالہ
مذکورہ کے صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر چھاپی گئی تھی اور پھر جیسا کہ رسالہ ضیاء الحق کے اخیر ورق ٹائٹل پیچ پر شائع کیا
گیا ہے یہ لڑکا یعنی شریف احمد ۲۴ رمئی ۱۸۹۵ء کو مطابق ۲۷ ذیقعد ۱۳۱۲ھ پیدا ہوا۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۲۰ ، ۲۲۱)
میرا چوتھا لڑکا جس کا نام مبارک احمد ہے اس کی نسبت پیشگوئی اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں کی گئی
اور پھر انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۳ میں بتاریخ ۱۴ ر ستمبر ۱۸۹۶ء یہ پیشگوئی کی گئی اور رسالہ انجام آتھم بماہ
ستمبر ۱۸۹۶ء بخوبی ملک میں شائع ہو گیا ۔ اور پھر یہ پیشگوئی ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں اس شرط کے
ساتھ کی گئی کہ عبدالحق غزنوی جو امرتسر میں مولوی عبدالجبار غزنوی کی جماعت میں رہتا ہے نہیں
مرے گا جب تک یہ چوتھا بیٹا پیدا نہ ہولے اور اس صفحہ ۵۸ میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ اگر عبدالحق غزنوی
ہماری مخالفت میں حق پر ہے اور جناب الہی میں قبولیت رکھتا ہے تو اس پیشگوئی کو دعا کر کے ٹال دے اور
پھر یہ پیشگوئی ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۱۵ میں کی گئی ۔ سو خدا تعالیٰ نے میری تصدیق کے لئے اور تمام
مخالفوں کی تکذیب کے لئے اور عبد الحق غزنوی کو متنبہ کرنے کے لئے اس پر چہارم کی پیشگوئی کو
۱۴ رجون ۱۸۹۹ء میں جو مطابق ۴ رصفر ۱۳۱۷ ھ تھی بروز چہار شنبہ پورا کر دیا۔ یعنی وہ مولود مسعود چوتھا
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه (۲۲۱)
لڑکا تاریخ مذکورہ میں پیدا ہو گیا۔
خدا تعالیٰ نے حمل کے ایام میں ایک لڑکی کی بشارت دی اور اُس کی نسبت فرمایا تُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ
یعنی زیور میں نشو و نما پائے گی۔ یعنی نہ خورد سالی میں فوت ہوگی اور نہ تنگی دیکھے گی۔ چنانچہ بعد اس کے لڑکی پیدا
ہوئی جس کا نام مبارکہ بیگم رکھا گیا ۔
مجھے وحی الہی سے بتلایا گیا کہ ایک اور لڑکی پیدا ہو گی مگر وہ فوت ہو جائے گی۔ چنانچہ وہ الہام قبل از
وقت بہتوں کو بتلایا گیا۔ بعد اس کے وہ لڑکی پیدا ہوئی اور چند ماہ بعد فوت ہوگئی ۔
اس لڑکی کے بعد ایک اور لڑکی کی بشارت دی گئی جس کے الفاظ یہ تھے کہ دخت کرام ۔ چنانچہ وہ
الہام الحکم اور البدر اخباروں میں اور شائد ان دونوں میں سے ایک میں شائع کیا گیا اور پھر اس کے بعد
لڑکی پیدا ہوئی جس کا نام امتہ الحفیظ رکھا گیا اور وہ اب تک زندہ ہے۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۲۷ - ۲۲۸)
یہ چارلڑکے ہیں جن کی پیدائش سے پہلے اُن کے پیدا ہونے کے بارے میں خدا تعالیٰ نے ہر ایک
دفعہ پر مجھے خبر دی اور یہ ہر چہار پیشگوئی نہ صرف زبانی طور پر لوگوں کو سنائی گئیں بلکہ پیش از وقت
اشتہاروں اور رسالوں کے ذریعہ سے لاکھوں انسانوں میں مشتہر کی گئیں اور پنجاب اور ہندوستان بلکہ
تمام دنیا میں اس عظیم الشان غیب گوئی کی نظیر نہیں ملے گی اور کسی کی کوئی پیشگوئی ایسی نہیں پاؤ گے کہ اوّل
تو خدا تعالیٰ نے چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی اکٹھی خبر دی اور پھر ہر ایک لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے
اپنے الہام سے اطلاع کر دی کہ وہ پیدا ہونے والا ہے اور پھر وہ تمام پیشگوئیاں لاکھوں انسانوں میں
شائع کی جائیں ۔ تمام دنیا میں پھرو۔ اگر اس کی کہیں نظیر ہے تو پیش کرو۔
انسان کو جرات نہیں ہو سکتی کہ یہ منصوبہ سوچے کہ اول تو مشترک طور پر چارلڑکوں کے پیدا ہونے کی
پیشگوئی کرے۔ جیسا کہ اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں کی گئی۔ اور پھر ہر ایک لڑکے کے پیدا ہونے سے
پہلے اُس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی کرتا جائے اور اس کے مطابق لڑکے پیدا ہوتے جائیں ۔ یہاں تک
کہ چار کا عدد جو پہلی پیشگوئیوں میں قرار دیا تھا وہ پورا ہو جائے حالانکہ یہ پیشگوئی اس کی طرف سے ہو کہ
جو محض افترا سے اپنے تئیں خدا تعالیٰ کا مامور قرار دیتا ہے۔ کیا ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ مفتری کی ایسی مسلسل
طور پر مدد کرتا جائے کہ ۱۸۸۶ء سے لغایت سن ۱۸۹۹ء چودہ سال تک برابر وہ مدد جاری رہے۔ کیا کبھی
مفتری کی تائید خدا نے ایسی کی یا صفحہ دنیا میں اس کی کوئی نظیر بھی ہے؟
یہ برباد
خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد
کہا ہرگز نہیں ہوں گے
خبر مجھ کو
تو نے بارہا دی
میری اولاد سب تیری عطا ہے
یہ پانچوں جو کہ نسل سیّدہ ہے
یہ
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۱۸ تا ۲۲۲)
اولاد
بشارت تو نے دی اور پھر یہ
بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے
یہی ہیں پنجتن جن پر بناء ہے
یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي
در همین صفحه ۴۹ - شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ )