لیکھرام
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہ پیشگوئی کے مضمون میں یہ بات داخل تھی کہ جو جھوٹا ہے وہ صادق سے پہلے مرے گا۔
( نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۴۱ تا ۵۴۵ )
اگر اب تک کسی عیسائی کو آتھم کے اس افتراء پر شک ہو تو آسمانی شہادت سے رفع شک کرالیوے۔
آتھم تو پیشگوئی کے مطابق فوت ہو گیا ۔ اب وہ اپنے تئیں اس کا قائم مقام ٹھہرا کر آتھم کے مقدمہ میں قسم
کھا لیوے۔ اس مضمون سے کہ آتھم پیشگوئی کی عظمت سے نہیں ڈرا بلکہ اس پر یہ چار حملے ہوئے تھے۔
اگر یہ قسم کھانے والا بھی ایک سال تک بچ گیا تو دیکھو ئیں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ میں اپنے ہاتھ سے
شائع کردوں گا کہ میری پیشگوئی غلط نکلی ۔ اس قسم کے ساتھ کوئی شرط نہ ہو گی ۔ یہ نہایت صاف فیصلہ ہو
جائے گا۔ اور جو شخص خدا کے نزدیک باطل پر ہے اس کا بطلان کھل جائے گا۔
اگر عیسائی لوگ سچے دل سے یقین رکھتے ہیں کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی تو اس طریق امتحان سے کون سی
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۱۵-۱۶)
چیز ان کو مانع ہے۔
لیکھرام
واضح ہو کہ منجملہ ہیبت ناک اور عظیم الشان نشانوں کے پنڈٹ لیکھرام کی موت کا نشان ہے جس کی
بنیادی پیشگوئی کا سر چشمہ میری کتابیں برکات الدعاء اور کرامات الصادقین اور آئینہ کمالات اسلام ہیں جن
میں قبل از وقوع خبر دی گئی تھی کہ لیکھر ام قتل کے ذریعہ سے چھ سال کے اندر اس دنیا سے کوچ کر جائے گا۔
اور اس کے قتل کئے جانے کا دن عید سے دوسرا دن ہو گا یعنی شنبہ کا دن اور یہ اس لئے مقرر کیا گیا کہ تا عید کا
دن جو جمعہ تھا اس بات پر دلالت کرے کہ جس دن مسلمانوں کے گھر میں دو عیدیں ہوں گی اس سے
دوسرے دن آریوں کے گھر میں دو ماتم ہوں گے۔ اور یہ پیشگوئی نہ صرف میری کتابوں میں درج ہے بلکہ
لیکھرام نے خود اپنی کتاب میں نقل کر کے اپنی قوم میں اس پیشگوئی کی قبل از وقوع شہرت دے دی تھی اور
اس پیشگوئی کے مقابل پر اس نے اپنی کتاب میں میری نسبت یہ لکھا کہ میرے پر میشر نے مجھے یہ الہام کیا ہے
کہ یہ شخص (یعنی یہ خاکسار ) تین سال کے اندر ہیضہ سے مر جائے گا کیونکہ کذاب ہے۔
میں نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ لیکھرام گوسالہ سامری کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا۔ اور اس میں یہ
اشارہ تھا کہ جیسا کہ گوسالہ سامری شنبہ کے دن ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا یہی لیکھرام کا حال ہوگا۔ اور یہ
نہ
اس کے قتل کی طرف اشارہ تھا۔ چنانچہ لیکھر ام شنبہ کے دن قتل کیا گیا اور ان دنوں میں شنبہ سے پہلے جمعہ
کے دن مسلمانوں کی عید ہوئی تھی۔ ایسا ہی گوسالہ سامری بھی شنبہ کے دن ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا اور وہ
یہود کی عید کا دن تھا اور گوسالہ سامری ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد جلایا گیا تھا، ایسا ہی لیکھرام بھی ٹکڑے
ٹکڑے کرنے کے بعد جلایا گیا۔ کیونکہ اول قاتل نے اس کی انتڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا اور پھر ڈاکٹر نے
اُس کے زخم کو زیادہ کھولا اور بالآخر جلایا گیا۔ اور پھر گوسالہ سامری کی طرح اس کی ہڈیاں دریا میں ڈالی
گئیں ۔ اور خدا تعالیٰ نے گوسالہ سامری سے اس لئے اس کو تشبیہ دی کہ وہ گوسالہ محض بے جان تھا اور ۔
اس زمانہ کے ان کھلونے کی طرح تھا جن کی کل دبانے سے آواز نکلتی ہے۔ اسی طرح اس گوسالہ میں
سے ایک آواز نکلتی تھی ۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دراصل لیکھرام بے جان تھا اور اس میں روحانی زندگی
نہیں آئی تھی ۔ اور اس کی آواز محض گوسالہ سامری کی طرح تھی اور سچا علم اور سچا گیان اور خدا تعالیٰ سے
سچا تعلق اور سچی محبت اس کو نصیب نہیں تھی ۔ یہ آریوں کا قصور تھا کہ اس بے جان کو جس میں روحانیت کی
جان نہ تھی اور محض مردہ تھا اس مقام پر کھڑا کر دیا جس پر کوئی زندہ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔ اس لئے اس کا
گوساله سامری کی طرح انجام ہوا۔ ۔۔۔
میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ خون ان کی گردن پر ہے۔ وہ باوجود اس قدر جوش کے اپنی طبیعت میں ایک
سادگی بھی رکھتا تھا کیونکہ شریر لوگوں کی باتوں سے بغیر تفتیش اور تشخص کے متاثر ہو جاتا تھا اسی وجہ سے خدا
تعالیٰ نے اس کو ایک گوسالہ سے مشابہت دی ۔ بہر حال ہم اس کی ناگہانی موت سے بغیر افسوس کے نہیں رہ
سکتے ۔ مگر کیا کیا جائے کہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر تھا وہ پورا ہونا ضروری تھا۔
اس امر کو خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ مجھے کسی سے بغض نہیں ہے۔ اگر چہ میں لیکھرام کے معاملہ میں اس
بات سے تو خوش ہوں کہ خدا تعالی کی پیشگوئی پوری ہوئی مگر دوسرے پہلو سے میں غمگین ہوں کہ وہ عین
جوانی کی حالت میں مرا۔ اگر وہ میری طرف رجوع کرتا تو میں اس کے لئے دُعا کرتا تا یہ بلائل جاتی ۔
اس کے لئے ضروری نہ تھا کہ اس بلا کے رڈ کرانے کے لئے وہ مسلمان ہو جاتا بلکہ صرف اس قدر
ضروری تھا کہ گالیوں اور گندہ زبانی سے اپنے منہ کو روک لیتا۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۹۴ تا ۳۰۲)
اب ہم لیکھرام کی پیشگوئی کو مفصل طور پر مع اصل عبارات ان کتابوں کے اس جگہ درج کرتے ہیں
جن میں یہ پیشگوئی موجود ہے۔ اور ناظرین کو توجہ دلاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا خوف کر کے ان مقامات کو
غور سے پڑھیں اور پھر سوچیں کہ کیا یہ انسان کا کام ہے یا اس خدا کا جو زمین و آسمان کا مالک اور تمام
طاقتوں کا خداوند ہے۔
اس جگہ ایک ضروری بات جو یاد رکھنے کے لائق ہے اور جو ہماری اس کتاب کی روح اور علت غائی
ہے وہ یہ ہے کہ پیشگوئی ایک بڑے مقصد کے ظاہر کرنے کے لئے کی گئی تھی۔ یعنی اس بات کا ثبوت
دینے کے لئے کہ آریہ مذہب بالکل باطل اور وید خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور ہمارے سید و مولی محمد
مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے پاک رسول اور برگزیدہ نبی اور اسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے سچا
مذہب ہے۔ اور یہی بار بار لکھا گیا تھا۔ اور اسی مقصد کے پورا کرنے کے لئے دعائیں کی گئی تھیں ۔سو
اس پیشگوئی کونری ایک پیشگوئی خیال نہیں کرنا چاہئے بلکہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہندوؤں اور
مسلمانوں میں ایک آسمانی فیصلہ ہے۔ کچھ مدت سے ہندوؤں میں تیزی بڑھ گئی تھی۔ خاص کر کہ یہ
لیکھرام تو گویا اس بات پر اعتقاد نہیں رکھتا تھا کہ خدا بھی ہے۔ سوخدا نے ان لوگوں کو چمکتا ہوا نمونہ
دکھلایا۔ چاہئے کہ ہر یک شخص اس سے عبرت پکڑے ۔ جو شخص خدا کے مقدس نبیوں کی اہانت میں زبان
کھولتا ہے کبھی اس کا انجام اچھا نہیں ہو سکتا۔
لیکھر ام اپنی موت سے آریوں کو ہمیشہ کی عبرت کا سبق دے گیا ہے۔ چاہئے کہ ان شرارتوں سے
دست بردار ہوں جو دیانند نے ملک میں پھیلائیں اور نرمی اور لطف اور سچی محبت اور تعظیم کے ساتھ
اسلام سے برتاؤ کریں ۔ آئندہ انہیں اختیار ہے۔ بعض احمق جو مسلمان کہلا کر آریوں کی طرف جھکے تھے
اب ان کی توبہ کا وقت ہے۔ انہیں دیکھنا چاہئے کہ اسلام کا خدا کیسا غالب ہے۔ آریوں کو اس پیشگوئی
کے وقت بذریعہ چھپے ہوئے اشتہاروں کے اطلاع دی گئی تھی کہ اگر تمہارا دین سچا ہے اور اسلام باطل
تو اس کی یہی نشانی ہے کہ اس پیشگوئی کے اثر سے اپنے وکیل لیکھرام کو بچا لو۔ اور جہاں تک ممکن
ہے اس کے لئے دعائیں کرو اور دعاؤں کے لئے مہلت بہت تھی ۔ لیکن خدا کے قہری ارادہ کو وہ لوگ
بدل نہ سکے یقیناً سمجھنا چاہئے کہ جو چھری لیکھرام پر چلائی گئی یہ وہی چھری تھی جو وہ کئی برس تک ہمارے
سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کی بے ادبی میں چلاتا رہا۔ پس وہی زبان کی تیزی چھری کی شکل پر متمثل ہو کر
اس کے پیٹ میں گھس گئی ۔ جب تک آسمان پر چھری نہ چلے زمین پر ہرگز چل نہیں سکتی۔ لوگ سمجھتے ہوں
گے کہ لیکھر ام اب مارا گیا لیکن میں تو اس وقت سے مقتول سمجھتا تھا جب میرے پاس ایک فرشتہ خونی شکل
میں آیا اور اُس نے پوچھا ماکہ کہ دلیکھر ام کہاں ہے؟ چنانچہ یہ سب مضمون ان پیش پیشگوئیوں میں پڑھو گے جو