طاعون

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کرے۔ یہ طریق نہایت سادہ اور راستی کا فیصلہ ہے شائد اس طریق سے ہمارے مخالف مولویوں کو بھی
فائدہ پہنچے۔ میں نے سچے دل سے یہ لکھا ہے۔ مگر یاد رہے کہ ایسی آزمائش کرنے والا خود قادیان میں
آوے۔ اس کا کرایہ میرے ذمہ ہوگا ۔ جانبین کی تحریرات چھپ جائیں گی اگر خدا نے اس کو ایسے عذاب
سے ہلاک نہ کیا جس میں انسان کے ہاتھوں کی آمیزش نہ ہو تو میں کاذب ٹھہروں گا اور تمام دنیا گواہ
رہے کہ اس صورت میں میں اسی سزا کے لائق ٹھہروں گا جو مجرم قتل کو دینی چاہئے۔
( سراج منیر ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۱ تا ۲۹)
جب میری پیشگوئی کے مطابق لیکھرام کے قتل ہو جانے پر آریوں میں میری نسبت بہت شور مچا اور
میرے قتل یا گرفتار ہونے کے لئے سازشیں کیں۔ چنانچہ بعض اخبار والوں نے ان باتوں کو اپنی
اخباروں میں بھی درج کیا تو اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے الہام ہوا۔ سلامت بر تو اے
مرد سلامت“ چنانچہ یہ الہام بذریعہ اشتہار کے شائع کیا گیا ۔ اور اس وعدہ کے مطابق اللہ تعالیٰ نے مجھے
مخالفین کے مکر و فریب اور منصوبوں سے محفوظ رکھا۔
طاعون
نزول المسیح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۷۱)
اس مرض نے جس قدر بمبئی اور دوسرے شہروں اور دیہات پر حملے کئے اور کر رہی ہے ان کے لکھنے کی
ضرورت نہیں۔ دو سال کے عرصہ میں ہزاروں بچے اس مرض سے یتیم ہو گئے اور ہزار ہا گھر ویران ہو
گئے ۔ دوست اپنے دوستوں سے اور عزیز اپنے عزیزوں سے ہمیشہ کے لئے جدا کئے گئے اور ابھی انتہا
نہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ہماری گورنمنٹ محسنہ نے کمال ہمدردی سے تدبیریں کیں اور اپنی رعایا پر نظر شفقت
کر کے لکھوکھا روپیہ کا خرچ اپنے ذمہ ڈال لیا اور قواعد طبیہ کے لحاظ سے جہاں تک ممکن تھا ہدایتیں شائع
کیں مگر اس مرض مہلک سے اب تک بکلی امن حاصل نہیں ہوا بلکہ بمبئی میں ترقی پر ہے۔ اور کچھ شک
نہیں کہ ملک پنجاب بھی خطرہ میں ہے۔ ہر ایک کو چاہئے کہ اس وقت اپنی اپنی سمجھ اور بصیرت کے موافق
نوع انسان کی ہمدردی میں مشغول ہو کیونکہ وہ شخص انسان نہیں جس میں ہمدردی کا مادہ نہ ہو۔
ہو۔۔۔۔
اور ایک اور ضروری امر ہے جس کے لکھنے پر میرے جوش ہمدردی نے مجھے آمادہ کیا ہے اور میں

خوب جانتا ہوں کہ جو لوگ روحانیت سے بے بہرہ ہیں اس کو ہنسی اور ٹھٹھے سے دیکھیں گے مگر میرا فرض
ہے کہ میں اس کو نوعِ انسان کی ہمدردی کے لئے ظاہر کروں اور وہ یہ ہے کہ آج جو ۶ رفروری ۱۸۹۸ء
روز یک شنبہ ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ خدا تعالیٰ کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ
رنگ کے پودے لگا رہے ہیں ۔ اور وہ درخت نہایت بد شکل اور سیاہ اور سیاہ رنگ اور خوفناک اور چھوٹے قد کے
ہیں۔ میں نے بعض لگانے والوں سے پوچھا کہ یہ کیسے درخت ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ” یہ طاعون
دو
کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے۔“ میرے پر یہ امر مشتبہ رہا کہ اُس نے یہ کہا کہ
آئندہ جاڑے میں یہ مرض بہت پھیلے گا یا یہ کہا کہ اس کے بعد جاڑے میں پھیلے گا۔ لیکن نہایت خوفناک
نمونہ تھا جو میں نے دیکھا اور مجھے اس سے پہلے طاعون کے بارے میں الہام بھی ہوا اور وہ یہ ہے ان
الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بانفسهم۔ انه اوى القرية۔ یعنی جب تک دلوں کی وباء
معصیت دور نہ ہو تب تک ظاہری وباء بھی دور نہیں ہوگی ۔ اور در حقیقت دیکھا جاتا ہے کہ ملک میں
بدکاری کثرت سے پھیل گئی ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت ٹھنڈی ہو کر ہوا و ہوس کا ایک طوفان برپا ہو رہا
ہے۔ اکثر دلوں سے اللہ جل شانہ کا خوف اٹھ گیا ہے اور وباؤں کو ایک معمولی تکلیف سمجھا گیا ہے جو انسانی
تدبیروں سے دور ہو سکتی ہے۔ ہر ایک قسم کے گناہ بڑی دلیری سے ہو رہے ہیں۔ اور قوموں کا ہم ذکر
نہیں کرتے وہ لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں ان میں سے جو غریب اور مفلس ہیں اکثر اُن میں سے چوری
اور خیانت اور حرام خوری میں نہایت دلیر پائے جاتے ہیں ۔ جھوٹ بہت بولتے ہیں اور کئی قسم کے خسیس
اور مکروہ حرکات اُن سے سرزد ہوتے ہیں اور وحشیوں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں نماز کا تو ذکر کیا کئی کئی
دنوں تک منہ بھی نہیں دھوتے اور کپڑے بھی صاف نہیں کرتے ۔ اور جو لوگ امیر اور رئیس اور نواب یا
بڑے بڑے تاجر اور زمیندار اور ٹھیکیدار اور دولت مند ہیں وہ اکثر عیاشیوں میں مشغول ہیں اور شراب
خوری اور زنا کاری اور بداخلاقی اور فضول خرچی ان کی عادت ہے اور صرف نام کے مسلمان ہیں اور دینی
امور میں اور دین کی ہمدردی میں سخت لا پرواہ پائے جاتے ہیں۔
استغفار اور
اب چونکہ اس الہام سے جو ابھی میں نے لکھا ہے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تقدیر معلق ہے اور تو بہ اور
ر اور نیک عملوں اور ترک معصیت اور صدقات اور خ ن اور خیرات اور پاک تبدیلی ۔ تبدیلی سے دور ہو وسکتی ہے لہذا
تمام بندگانِ خدا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سچے دل سے نیک چلنی اختیار کریں اور بھلائی میں مشغول ہوں
اور ظلم اور بدکاری کے تمام طریقوں کو چھوڑ دیں۔ مسلمانو دیں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ سچے دل سے خدا تعالیٰ کے احکام

بجالا دیں۔ نماز کے پابند ہوں ۔ ہر ایک فسق و فجور سے پر ہیز کریں۔ توبہ کریں اور نیک بختی اور خدا ترسی
اور اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوں ۔ غریبوں اور ہمسائیوں اور یتیموں اور بیواؤں اور مسافروں اور
درماندوں کے ساتھ نیک سلوک کریں اور صدقہ اور خیرات دیں اور جماعت کے ساتھ نمازیں پڑھیں
اور نماز میں اس بلا سے محفوظ رہنے کے لئے رو رو کر دعا کریں ۔ پچھلی رات اٹھیں اور نماز میں دعا ئیں
کریں۔ غرض ہر قسم کے نیک کام بجالائیں اور ہر قسم کے ظلم سے بچیں اور اس خدا سے ڈریں جو اپنے
غضب سے ایک دم میں ہی دنیا کو ہلاک کر سکتا ہے۔۔
یا درکھو کہ سخت خطرہ کے دن ہیں اور بلا دروازہ پر ہے۔ نیکی اختیار کرو اور نیک کام بجالاؤ۔ خدا تعالیٰ
بہت حلیم ہے لیکن اس کا غضب بھی کھا جانے والی آگ ہے اور نیک کو خدا تعالیٰ ضائع نہیں کرتا۔
مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمُ ۔
بترسید از خدائے بے نیاز و سخت قہارے نه پندارم که بد بیند خدا تر سے نکوکارے لے
مرا باور نمی آید که رسوا گردد آن مردی که می ترسد ازاں یارے کہ غفارست و ستارے ۲
گر آں چیزے کہ می بینم عزیزان نیز دیدندی ز دنیا تو بہ کردندے بچشم زار و خونبارے سے
خور تاباں سیه گشت ست از بدکاری مردم زمیں طاعون ہمی آرد پٹے تخویف و انذارے ہے
به تشویش قیامت ماند این تشویش گر بینی علاجے نیست بہر دفع آن جز حسن کرداری ۵
نشاید تافتن سرزاں جناب عزت و غیرت که گر خواهد کشد در یکدم چوں کرم بیکاری 1
من از همدردی است گفتم تو خود ہم فکر کن بارے خرد از بہر ایں روزست اے دانا و ہشیارے کے
تبلیغ رسالت جلد ہفتم صفحه ۲ ، ۷ ۔ مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۱۸۳ تا ۱۸۷ بار دوم )
لے لوگو! بے نیاز اور فناء خدا سے ڈرو۔ میں نہیں سمجھتا کہ متقی اور نیک آدمی کبھی نقصان اٹھاتا ہو۔
ے مجھے تو یقین نہیں آتا کہ وہ شخص کبھی رسوا ہوا ہو جو اس یار سے ڈرتا ہے جو غفا روستا ر ہے۔
اگر وہ چیز جسے میں دیکھ رہا ہوں دوست بھی دیکھتے تو حصول دنیا سے رو رو کر تو بہ کرتے ۔
ے لوگوں کی بدکاریوں سے چمکتا ہوا سورج بھی سیاہ ہو گیا اور زمین بھی ڈرانے کی خاطر طاعون لا رہی ہے۔
یہ مصیبت قیامت کی مانند ہے اگر تو غور کرے اور اس کے دور کرنے کا علاج سوائے نیک اعمال کے اور کچھ نہیں ۔
اس بارگاہ عالی سے سرکشی نہیں کرنی چاہیے اگر وہ چاہے تو ایک دم میں نکھے کیڑے کی طرح تجھے فنا کر دے۔
کے میں نے ہمدردی سے یہ بات کی ہے اب تو خود غور کر لے اسے سمجھ دار انسان ، عقل اسی دن کے لیے ہوا کرتی ہے۔

چو آمد از خدا طاعون به بیش از چشم اکرامش تو خود ملعونی اے فاسق چرا ملعوں نہی نامش کے
زمان تو به و وقت صلاح و ترک خبث است ایں کسے کو بر بدی چسپد نہ بینم نیک انجامش ۲
اس ہولناک مرض کے بارے میں جو ملک میں پھیلتی جاتی ہے لوگوں کی مختلف رائیں ہیں ۔ ڈاکٹر
لوگ جن کے خیالات فقط جسمانی تدابیر تک محدود ہیں اس بات پر زور دیتے ہیں کہ زمین میں محض
قدرتی اسباب سے ایسے کیڑے پیدا ہو گئے ہیں کہ اوّل چوہوں پر اپنا بداثر پہنچاتے ہیں اور پھر انسانوں
میں سلسلہ موت کا جاری ہو جاتا ہے اور مذہبی خیالات سے اس بیماری کو کچھ تعلق نہیں بلکہ چاہئے کہ
اپنے گھروں اور نالیوں کو ہر ایک قسم کی گندگی اور عفونت سے بچاویں اور صاف رکھیں اور فینائل وغیرہ
کے ساتھ پاک کرتے رہیں۔ اور مکانوں کو آگ سے گرم رکھیں اور ایسا بناویں جن میں ہوا بھی پہنچ سکے
اور روشنی بھی اور کسی مکان میں اس قدر لوگ نہ رہیں کہ اُن کے منہ کی بھاپ اور پاخانہ پیشاب وغیرہ سے
کیڑے بکثرت پیدا ہو جائیں ۔ اور رڈی غذا ئیں نہ کھائیں ۔ اور سب سے بہتر علاج یہ ہے کہ ٹیکا
کرالیں۔ اور اگر مکانوں میں چوہے مردہ پاویں تو ان مکانوں کو چھوڑ دیں۔ اور بہتر ہے کہ باہر کھلے
میدانوں میں رہیں اور میلے کچیلے کپڑوں سے پر ہیز کریں۔ اور اگر کوئی شخص کسی متاثر اور آلودہ مکان
سے اُن کے شہر یا گاؤں میں آوے تو اس کو اندر نہ آنے دیں اور اگر کوئی ایسے گاؤں یا شہر کا اس مرض
سے بیمار ہو جائے تو اس کو باہر نکالیں اور اس کے اختلاط سے پر ہیز کریں۔ پس طاعون کا علاج اس کے
نزدیک جو کچھ ہے یہی ہے۔ یہ تو دانشمند ڈاکٹروں اور طبیبوں کی رائے ہے جس کو ہم نہ تو ایک کافی اور
مستقل علاج کے رنگ میں سمجھتے ہیں اور نہ محض بے فائدہ قرار دیتے ہیں۔ اور کافی اور مستقل علاج اس
لئے نہیں سمجھتے کہ تجربہ بتلا رہا ہے کہ بعض لوگ باہر نکلنے سے بھی مرے ہیں اور بعض صفائی کا التزام رکھتے
رکھتے بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ اور بعض نے بڑی امید سے ٹیکا لگوایا اور پھر قبر میں جا پڑے۔
پس کون کہہ سکتا ہے یا کون ہمیں تسلی دے سکتا ہے کہ یہ تمام تدبیریں کافی علاج ہیں۔ بلکہ اقرار کرنا پڑتا
ہے کہ گو یہ تمام طریقے کسی حد تک مفید ہیں۔ لیکن یہ ایسی تدبیر نہیں ہے جس کو طاعون کو ملک سے دفع
کرنے کے لئے پوری کامیابی کہہ سکیں ۔
لے جب خدا کی طرف سے طاعون کا عذاب نازل ہوا تو اس کو اکرام کی نظر سے دیکھ کیونکہ اے فاسق تو خود ملعون ہے
اس کا نام ملعون کیوں رکھتا ہے۔
ے یہ زمانہ تو بہ اور اصلاح اور خبائث کے ترک کرنے کا وقت ہے ۔ اور جو اس کو بدی پر اطلاق کرتا ہے میں اس کا
نیک انجام نہیں دیکھتا۔

اسی طرح یہ تدبیریں محض بے فائدہ بھی نہیں ہیں کیونکہ جہاں جہاں خدا کی مرضی ہے وہاں وہاں اس
کا فائدہ بھی محسوس ہو رہا ہے۔ مگر وہ فائدہ کچھ بہت خوشی کے لائق نہیں ۔ مثلاً گو سچ ہے کہ اگر مثلاً سو آدمی
نے ٹیکا لگوایا ہے اور دوسرے اسی قدر لوگوں نے ٹیکا نہیں لگوایا ہے تو جنہوں نے ٹیکہ نہیں لگوایا ان میں
موتیں زیادہ پائی گئیں اور ٹیکا والوں میں کم لیکن چونکہ ٹیکے کا اثر غایت کار دو مہینے یا تین مہینے تک ہے
اس لئے ٹیکہ والا بھی بار بار خطرہ میں پڑے گا جب تک اس دنیا سے رخصت نہ ہو جائے ۔ صرف اتنا فرق
ہے کہ جو لوگ ٹیکہ نہیں لگواتے وہ ایک ایسے مرکب پر سوار ہیں کہ جو مثلاً چوبیس گھنٹہ تک ان کو دارالفنا
تک پہنچا سکتا ہے اور جو لوگ ٹیکا لگواتے ہیں وہ گویا ایسے آہستہ روٹو پر چل رہے ہیں کہ جو چوٹیں دن
تک اسی مقام میں پہنچا دے گا بہر حال یہ تمام طریقے جو ڈاکٹری طور پر اختیار کئے گئے ہیں نہ تو کافی اور
پورے تسلی بخش ہیں اور نہ محض لکھے اور بے فائدہ ہیں ۔ اور چونکہ طاعون جلد جلد ملک کو کھاتی جاتی ہے۔
اس لئے بنی نوع کی ہمدردی اسی میں ہے کہ کسی اور طریق کو سوچا جائے جو اس تباہی سے بچا سکے۔
اور مسلمان لوگ جیسا کہ میاں شمس الدین سیکرٹری انجمن حمایت اسلام لاہور کے اشتہار سے سمجھا جاتا
ہے جس کو انہوں نے ماہ حال یعنی اپریل ۱۹۰۲ء میں شائع کیا ہے اِس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام
فرقے مسلمانوں کے شیعہ سنی مقلد اور غیر مقلد میدانوں میں جا کر اپنے اپنے طریقہ مذہب میں دعا ئیں
کریں اور ایک ہی تاریخ میں اکٹھے ہو کر نماز پڑھیں تو بس یہ ایسا نسخہ ہے کہ معاً اس سے طاعون دور ہو
جائے گی۔ مگر اکٹھے کیونکر ہوں ۔ اس کی کوئی تدبیر نہیں بتلائی گئی ۔ ظاہر ہے کہ فرقہ وہابیہ کے مذہب کے
رو سے تو بغیر فاتحہ خوانی کے نماز درست ہی نہیں۔ پس اس صورت میں ان کے ساتھ حنفیوں کی نماز کیونکر
ہو سکتی ہے۔ کیا باہم فساد نہیں ہو گا ؟ ماسوا اس کے اس اشتہار کے لکھنے والے نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ ہندو
اس مرض کے دفع کے لئے کیا کریں۔ کیا ان کو اجازت ہے یا نہیں کہ وہ بھی اس وقت اپنے بتوں سے
مدد مانگیں اور عیسائی کس طریق کو اختیار کریں۔ اور جو فرقے حضرت حسین یا علی رضی اللہ عنہ کو قاضی
الحاجات سمجھتے ہیں اور محرم میں تازیوں پر ہزاروں درخواستیں مرادوں کے لئے گزارا کرتے ہیں۔ اور یا
جو مسلمان سید عبدالقادر جیلانی کی پوجا کرتے ہیں یا جو شاہ مدار یا سخی سرور کو پوجتے ہیں ۔ وہ کیا کریں؟
اور کیا اب یہ تمام فرقے دعا ئیں نہیں کرتے؟ بلکہ ہر ایک فرقہ خوف زدہ ہو کر اپنے اپنے معبود کو پکار رہا
ہے۔ شیعوں کے محلوں کی سیر کرو۔ کوئی ایسا گھر نہیں ہوگا جس کے دروازہ پر یہ شعر چسپا نہیں ہوگا۔

لِي خَمْسَةٌ أُطْفِي بِهَا حَرَّ الوَبَاءِ الحَاطِمَه
الْمُصْطَفَى وَ الْمُرْتَضى وَ ابْنَاهُمَا وَ الْفَاطِمَه
میرے استاد ایک بزرگ شیعہ تھے ان کا مقولہ تھا کہ وباء کا علاج فقط تولا اور تیری ہے یعنی ائمہ
اہل بیت کی محبت کو پرستش کی حد تک پہنچا دینا اور صحابہ رضی اللہ عنہم کو گالیاں دیتے رہنا۔ اس سے بہتر
کوئی علاج نہیں۔ اور میں نے سنا ہے کہ بمبئی میں جب طاعون شروع ہوئی ہے تو پہلے لوگوں میں یہی
خیال پیدا ہوا تھا کہ یہ امام حسین کی کرامت ہے کیونکہ جن ہندوؤں نے شیعہ سے کچھ تکرار کیا تھا ان
میں طاعون شروع ہو گئی تھی ۔ پھر جب اسی مرض نے شیعہ میں بھی قدم رنجہ فرمایا تب تو یا حسین کے
نعرے کم ہو گئے ۔
یہ تو مسلمانوں کے خیالات ہیں جو طاعون کے دُور کرنے کے لئے سوچے گئے ہیں ۔ اور عیسائیوں
کے خیالات کے اظہار کے لئے ابھی ایک اشتہار پادری وائٹ بریخت صاحب اور ان کی انجمن کی طرف
سے نکلا ہے اور وہ یہ کہ طاعون کے دور کرنے کے لئے اور کوئی تدبیر کافی نہیں بجز اس کے کہ حضرت مسیح کو
خدامان لیں اور ان اور ان کے کفارہ پر ایمان لے آویں۔
اور ہندوؤں میں سے آر یہ دھرم کے لوگ پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ یہ بلائے طاعون وید کے ترک
کرنے کی وجہ سے ہے۔ تمام فرقوں کو چاہئے کہ ویدوں کی ست و ڈیا پر ایمان لاویں اور تمام نبیوں کو نعوذ
باللہ مفتری قرار دے دیں تب اس تدبیر سے طاعون دور ہو جائے گی ۔
اور ہندوؤں میں سے جو سناتن دھرم فرقہ ہے اس فرقہ میں دفع طاعون کے بارے میں جو رائے
ظاہر کی گئی ہے اگر ہم پرچہ اخبار عام نہ پڑھتے تو شائد اس عجیب رائے سے بے خبر رہتے اور وہ رائے یہ
ہے کہ یہ بلائے طاعون گائے کی وجہ سے آئی ہے۔ اگر گورنمنٹ یہ قانون پاس کر دے کہ اس ملک
میں گائے ہرگز ہرگز ذبح نہ کی جائے تو پھر دیکھیئے کہ طاعون کیونکر دفع ہو جاتی ہے بلکہ اسی اخبار میں
ایک جگہ لکھا ہے کہ ایک شخص نے گائے کو بولتے سنا کہ وہ کہتی ہے کہ میری وجہ سے ہی اس ملک میں
طاعون آیا ہے۔
اب اے ناظرین خود سوچ لو کہ اس قدر متفرق اقوال اور دعاوی سے کس قول کو دنیا کے آگے صریح
اور بدیہی طور پر فروغ ہو سکتا ہے؟ یہ تمام اعتقادی امور ہیں اور اس نازک وقت میں جب تک کہ دنیا ان
عقائد کا فیصلہ کرے خود دنیا کا فیصلہ ہو جائے گا۔ اس لئے وہ بات قبول کے لائق ہے جو جلد تر سمجھ میں

آ سکتی ہے۔ اور جو اپنے ساتھ کوئی ثبوت رکھتی ہے۔ سوئیں وہ بات مع ثبوت پیش کرتا ہوں ۔ چار سال
ہوئے کہ میں نے ایک پیشگوئی شائع کی تھی کہ پنجاب میں سخت طاعون آنے والی ہے اور میں نے اس
ملک میں طاعون کے سیاہ درخت دیکھے ہیں جو ہر ایک شہر اور گاؤں میں لگائے گئے ہیں۔ اگر لوگ تو بہ
کریں تو یہ مرض دو جاڑہ سے بڑھ نہیں سکتی خدا اس کو رفع کر دے گا مگر بجائے تو بہ کے مجھ کو گالیاں دی
گئیں اور سخت بد زبانی کے اشتہار شائع کئے گئے جس کا نتیجہ طاعون کی یہ حالت ہے جواب دیکھ رہے
ہو۔ خدا کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوئی اس کی یہ عبارت ہے۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمُ۔ أَنَّهُ أوَى الْقَرْيَةَ۔
یعنی خدا نے یہ ارادہ فرمایا ہے کہ اس بلائے طاعون کو ہرگز ڈور نہیں کرے گا جب تک لوگ ان خیالات کو دور
نہ کر لیں جو ان کے دلوں میں ہیں ۔ یعنی جب تک وہ خدا کے مامور اور رسول کو مان نہ لیں تب تک طاعون
دور نہیں ہوگی اور وہ قادر خدا قادیان کو طاعون کی تباہی سے محفوظ رکھے گا تا تم سمجھو کہ قادیان اسی لئے محفوظ
رکھی گئی کہ وہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔ اب دیکھو تین برس سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ دونوں
پہلو پورے ہو گئے ۔ یعنی ایک طرف تمام پنجاب میں طاعون پھیل گئی اور دوسری طرف باوجود اس کے کہ
قادیان کے چاروں طرف دو دو میل کے فاصلہ پر طاعون کا زور ہو رہا ہے مگر قادیان طاعون سے پاک ہے
بلکہ آج تک جو شخص طاعون زدہ باہر سے قادیان میں آیا وہ بھی اچھا ہو گیا۔ کیا اس سے بڑھ کر کوئی اور ثبوت
ہوگا کہ جو باتیں آج سے چار برس پہلے کہی گئی تھیں وہ پوری ہو گئیں۔ بلکہ طاعون کی خبر آج سے بائیس برس
پہلے براہین احمدیہ میں بھی دی گئی ہے اور یہ علم غیب بجز خدا کے کسی اور کی طاقت میں نہیں ۔ پس اس بیماری
کے دفع کے لئے وہ پیغام جو خدا نے مجھے دیا ہے وہ یہی ہے کہ لوگ مجھے سچے دل سے مسیح موعود مان لیں۔
اگر میری طرف سے بھی بغیر کسی دلیل کے صرف دعوی ہوتا جیسا کہ میاں شمس الدین سیکرٹری حمایت اسلام
لاہور نے اپنے اشتہار میں یا پادری وائٹ بریخت صاحب نے اپنے اشتہار میں کیا ہے تو میں بھی اُن کی
طرح ایک فضول گوٹھہر تا لیکن میری وہ باتیں ہیں جن کو میں نے قبل از وقت بیان کیا اور آج وہ پوری ہوگئیں
اور پھر اس کے بعد ان دنوں میں بھی خدا نے مجھے خبر دی چنانچہ وہ عز و جل فرماتا ہے۔
مَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ إِنَّهُ أوَى الْقَرْيَةَ۔ لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمُقَامُ
لے خدا ایسا نہیں کہ قادیان کے لوگوں کو عذاب دے حالانکہ تو ان میں رہتا ہے۔ وہ اس گاؤں کو طاعون کی دست برد
اور اس کی تباہی سے بچالے گا۔ اگر تیرا پاس مجھے نہ ہوتا اور تیرا اکرام مد نظر نہ ہوتا تو میں اس گاؤں کو ہلاک کر دیتا۔

إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ دَافِعُ الْأَذَى ۔ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ إِنِّي حَفِيظٌ ۔ إِنِّي مَعَ
الرَّسُولِ أَقُومُ ۔ وَالُوْمُ مَنْ يَلُومُ ۔ افْطِرُ وَ اَصُومُ ۔ غَضِبْتُ غَضَبًا شَدِيدًا ۔ الْأَمْرَاضُ
تُشَاعُ وَالنُّفُوسُ تُضَاعُ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُوْلَئِكَ لَهُمُ الْآمُنُ
وَهُمْ مُّهْتَدُونَ إِنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۔ إِنِّي أُجَهِّزُ الْجَيْشَ فَاصْبَحُوا فِي
دَارِهِمْ جَاثِمِينَ ۔ سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَ فِي أَنْفُسِهِمْ۔ نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ مُّبِينٌ۔
إِنِّي بَايَعْتُكَ بَايَعَنِي رَبِّي أَنْتَ مِنِّى بِمَنْزِلَةِ أَوْلَادِي۔ أَنْتَ مِنِّي وَ أَنَا مِنْكَ۔ عَسَى أَنْ
يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا ۔ الْفَوْقُ مَعَكَ وَ التَّحْتُ مَعَ أَعْدَاءِ كَ فَاصْبِرُ حَتَّى يَأْتِيَ
اللَّهُ بِأَمْرِهِ ۔ يَأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَّيْسَ فِيهَا أَحَدٌ۔
اب اس تمام وحی سے تین باتیں ثابت ہوئی ہیں ۔ (۱) اوّل یہ کہ طاعون دنیا میں اس لئے آئی ہے
کہ خدا کے مسیح موعود سے نہ صرف انکار کیا گیا بلکہ اس کو دکھ دیا گیا اور اس کے قتل کرنے کے لئے
منصوبے کئے گئے ۔ اس کا نام کافر اور دجال رکھا گیا۔ پس خدا نے نہ چاہا کہ اپنے رسول کو بغیر گواہی
(۲) دوسری بات جو اس وحی سے ثابت ہوئی وہ یہ ہے کہ یہ طاعون اس حالت میں فرو
چھوڑے۔
میں رحمان ہوں جو دکھ کو دور کرنے والا ہے۔ میرے رسولوں کو میرے پاس کچھ خوف اور غم نہیں ۔ میں نگہ رکھنے والا
ہوں ۔ میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور اس کو ملامت کروں گا جو میرے رسول کو ملامت کرتا ہے ۔ میں اپنے
وقتوں کو تقسیم کر دوں گا کہ کچھ حصہ برس کا تو میں افطار کروں گا یعنی طاعون سے لوگوں کو ہلاک کروں گا اور کچھ حصہ برس
کا میں روزہ رکھوں گا یعنی امن رہے گا اور طاعون کم ہو جائے گی یا بالکل نہیں رہے گی ۔ میرا غضب بھڑک رہا ہے۔
بیماریاں پھیلیں گی اور جانیں ضائع ہوں گی مگر وہ لوگ جو ایمان لائیں گے اور ایمان میں کچھ نقص نہیں ہوگا ۔ وہ امن میں
رہیں گے اور ان کو مخلصی کی راہ ملے گی۔ یہ خیال مت کرو کہ جرائم پیشہ بچے ہوئے ہیں ۔ ہم ان کی زمین کے قریب
آتے جاتے ہیں ۔ میں اندر ہی اندر اپنا لشکر طیار کر رہا ہوں یعنی طاعونی کیڑوں کو پرورش دے رہا ہوں ۔ پس وہ اپنے
گھروں میں ایسے ہو جائیں گے جیسا کہ ایک اونٹ مرا رہ جاتا ہے ہم ان کو اپنے نشان پہلے تو دور دور کے لوگوں میں
دکھائیں گے اور پھر خود انہی میں ہمارے نشان ظاہر ہوں گے ۔ یہ دن خدا کی مدد اور فتح کے ہوں گے میں نے تجھ سے
ایک خرید و فروخت کی ہے یعنی ایک چیز میری تھی جس کا تو مالک بنایا گیا اور ایک چیز تیری تھی جس کا میں مالک بن گیا
تو بھی اس خرید و فروخت کا اقرار کر اور کہہ دے کہ خدا نے مجھ سے خرید و فروخت کی ۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ اولاد۔
تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں ۔ وہ وقت قریب ہے کہ میں ایسے مقام پر تجھے کھڑا کروں گا کہ دنیا تیری حمد و ثناء
کرے گی ۔ فوق تیرے ساتھ ہے اور تحت تیرے دشمنوں کے ساتھ ۔ پس صبر کر جب تک کہ وعدہ کا دن آجائے۔
طاعون پر ایک ایسا وقت بھی آنے والا ہے کہ کوئی بھی اس میں گرفتار نہیں ہوگا یعنی انجام کار خیر و عافیت ہے

ہو گی جب کہ لوگ خدا کے فرستادہ کو قبول کر لیں گے۔ اور کم سے کم یہ کہ شرارت اور ایذا اور بد زبانی سے
باز آ جائیں گے۔ (۳) تیسری بات جو اس وحی سے ثابت ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ
بہر حال جب تک کہ طاعون دنیا میں رہے گوستر برس تک رہے قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ
رکھے گا کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے۔ اور یہ تمام امتوں کے لئے نشان ہے۔
اب اگر خدا تعالیٰ کے اس رسول اور اس نشان سے کسی کو انکار ہو اور خیال ہو کہ فقط رسمی نمازوں اور
دعاؤں سے یا مسیح کی پرستش سے یا گائے کے طفیل سے یا ویدوں کے ایمان سے باوجود مخالفت اور دشمنی
اور نافرمانی اس رسول کے طاعون دُور ہو سکتی ہے تو یہ خیال بغیر ثبوت کے قابل پذیرائی نہیں۔ پس جو شخص
ان تمام فرقوں میں سے اپنے مذہب کی سچائی کا ثبوت دینا چاہتا ہے تو اب بہت عمدہ موقع ہے۔ گو یا خدا
کی طرف سے تمام مذاہب کی سچائی یا کذب پہچاننے کے لئے ایک نمائش گاہ مقرر کیا گیا ہے اور خدا نے
سبقت کر کے اپنی طرف سے پہلے قادیان کا نام لے دیا ہے۔ اب اگر آریہ لوگ وید کو سچا سمجھتے ہیں تو ان
کو چاہئے کہ بنارس کی نسبت جو وید کے درس کا اصل مقام ہے ایک پیشگوئی کر دیں کہ ان کا پرمیشر بنارس
کو طاعون سے بچالے گا ۔ اور سناتن دھرم والوں کو چاہئے کہ کسی ایسے شہر کی نسبت جس میں گائیاں بہت
ہوں مثلاً امرتسر کی نسبت پیشگوئی کر دیں کہ گئو کے طفیل اس میں طاعون نہیں آئے گی ۔ اگر اس قدر گئو اپنا
معجزہ دکھاوے تو کچھ تعجب نہیں کہ اس معجزہ نما جانور کی گورنمنٹ جان بخشی کر دے۔ اسی طرح عیسائیوں کو
چاہئے کہ کلکتہ کی نسبت پیشگوئی کر دیں کہ اس میں طاعون نہیں پڑے گی کیونکہ بڑا بشپ برٹش انڈیا کا کلکتہ
میں رہتا ہے۔ اسی طرح میاں شمس الدین اور ان کی انجمن حمایت اسلام کے ممبروں کو چاہئے کہ لاہور کی
نسبت پیشگوئی کر دیں کہ وہ طاعون سے محفوظ رہے گا اور منشی الہی بخش اکونٹنٹ جو الہام کا دعوی کرتے
ہیں اُن کے لئے بھی یہی موقع ہے کہ اپنے الہام سے لاہور کی نسبت پیشگوئی کر کے انجمن حمایت اسلام کو
مدد دیں اور مناسب ہے کہ عبدالجبار اور عبد الحق شہر امرتسر کی نسبت پیشگوئی کر دیں۔ اور چونکہ فرقہ وہابیہ
کی اصل جڑ دتی ہے اس لئے مناسب ہے کہ نذیر حسین اور محمد حسین دتی کی نسبت پیشگوئی کریں کہ وہ
طاعون سے محفوظ رہے گی ۔ پس اس طرح سے گویا تمام پنجاب اس مہلک مرض سے محفوظ ہو جائے گا اور
گورنمنٹ کو بھی مفت میں سبکدوشی ہو جائے گی۔ اور اگر ان لوگوں نے ایسا نہ کیا تو پھر یہی سمجھا جائے گا
کہ سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔
اور بالآخر یادر ہے کہ اگر یہ تمام لوگ جن میں مسلمانوں کے مہم اور آریوں کے پنڈت اور عیسائیوں

کے پادری داخل ہیں چپ رہے تو ثابت ہو جائے گا کہ یہ سب لوگ جھوٹے ہیں اور ایک دن آنے والا
ہے جو قادیان سورج کی طرح چمک کر دکھلا دے گی کہ وہ ایک سچے کا مقام ہے۔
بالآخر میاں شمس الدین صاحب کو یاد رہے کہ آپ نے جو اپنے اشتہار میں آیت أَمَّنْ يُجِيبُ
الْمُضْطَر لے لکھی ہے اور اس سے قبولیت دعا کی امید کی ہے۔ یہ امید صحیح نہیں ہے کیونکہ کلام الہی
میں لفظ مضطر سے وہ ضرر یافتہ مراد ہیں جو محض ابتلاء کے طور پر ضرر یافتہ ہوں نہ سزا کے طور پر لیکن جو
لوگ سزا کے طور پر کسی ضرر کے تختہ مشق ہوں وہ اس آیت کے مصداق نہیں ہیں ورنہ لازم آتا ہے کہ قوم
نوح اور قوم لوط اور قوم فرعون وغیرہ کی دعا ئیں اس اضطرار کے وقت میں قبول کی جاتیں مگر ایسا نہیں ہوا
اور خدا کے ہاتھ نے ان قوموں کو ہلاک کر دیا اور اگر میاں شمس الدین کہیں کہ پھر ان کے مناسب حال کون سی
آیت ہے تو ہم کہتے ہیں کہ یہ آیت مناسب حال ہے کہ مَا دُعُوا الْكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَلٍ
اور چونکہ احتمال ہے کہ بعض نبی الطبع اس اشتہار کا اصل منشاء سمجھنے میں غلطی کھائیں اس لئے ہم مکررا
اپنے فرض دعوت کا اظہار کر دیتے ہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ یہ طاعون جو ملک میں پھیل رہی ہے۔ کسی اور
سبب سے نہیں بلکہ ایک ہی سبب ہے اور وہ یہ کہ لوگوں نے خدا کے اس موعود کے ماننے سے انکار کیا ہے
جو تمام نبیوں کی پیشگوئی کے موافق دنیا کے ساتویں ہزار میں ظاہر ہوا ہے۔ اور لوگوں نے نہ صرف انکار
بلکہ خدا کے اس مسیح کو گالیاں دیں۔ کافر کہا اور قتل کرنا چاہا اور جو کچھ چاہا اس سے کیا اس لئے خدا کی
غیرت نے چاہا کہ ان کی اس شوخی اور بے ادبی پر اُن پر تنبیہہ نازل کرے۔ اور خدا نے پہلے پاک
نوشتوں میں خبر دی تھی کہ لوگوں کے انکار کی وجہ سے ان دنوں میں جب مسیح ظاہر ہو گا ملک میں سخت
طاعون پڑے گی ۔ سوضرور تھا کہ طاعون پڑتی ۔ اور طاعون کا نام طاعون اس لئے رکھا گیا کہ یہ طعن کرنے
والوں کا جواب ہے۔ اور بنی اسرائیل میں ہمیشہ طعن کے وقت میں ہی پڑا کرتی تھی۔ اور طاعون کے
لغت عرب میں معنے ہیں۔ بہت طعن کرنے والا ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ طاعون طعن و تشنیع
کی ابتدائی حالت میں نہیں پڑتی بلکہ جب خدا کے مامور اور مرسل کو حد سے زیادہ ستایا جاتا ہے اور
توہین کی جاتی ہے تو اُس وقت پڑتی ہے ۔ سواے عزیز و! اس کا بجز اس کے کوئی بھی علاج نہیں کہ اس
مسیح کو سچے دل اور ا اور اخلاص سے قبول کر لیا جاوے۔ لیا جاوے۔ یہ تو یقینی علاج ہے اور اس سے کمتر درجہ کا یہ
علاج ہے کہ اس کے انکار سے منہ بند کر لیا جائے اور زبان کو بد گوئی سے روکا جائے اور دل میں اس کی
النمل : ۶۳ ۲ المؤمن : ۵۱

عظمت بٹھائی جائے ۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ لوگ یہ کہتے
ہوئے کہ يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوانا میری طرف دوڑیں گے۔ یہ جو میں نے ذکر کیا ہے یہ خدا کا کلام
ہے۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے جو خلقت کے لئے مسیح کر کے بھیجا گیا ہے ہماری اس مہلک بیماری
کے لئے شفاعت کر ۔ تم یقیناً سمجھو کہ آج تمہارے لئے بجز اس مسیح کے اور کوئی شفیع نہیں باستثناء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اور یہ شفیع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا نہیں ہے بلکہ اس کی شفاعت
در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی شفاعت ہے۔ اے عیسائی مشنریو! اب رَبُّنَا الْمَسِيحِ مت
کہو۔ اور دیکھو کہ آج تم میں ایک ہے جو اس مسیح سے بڑھ کر ہے۔ اور اے قوم شیعہ ! اس پر اصرار مت
کرو کہ حسین تمہارا نبی ہے کیونکہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ آج تم میں سے ایک ہے کہ اس حسین سے بڑھ
کر ہے۔ اور اگر میں اپنی طرف سے یہ باتیں کہتا ہوں تو میں جھوٹا ہوں لیکن اگر میں ساتھ اس کے خدا
کی گواہی رکھتا ہوں تو تم خدا سے مقابلہ مت کرو۔ ایسا نہ ہو کہ تم اس سے لڑنے والے ٹھہرو۔ اب میری
طرف دوڑو کہ وقت ہے۔ جو شخص اس وقت میری طرف دوڑتا ہے میں اس کو اس سے تشبیہ دیتا ہوں کہ
جو عین طوفان کے وقت جہاز پر بیٹھ گیا لیکن جو شخص مجھے نہیں مانتا میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ طوفان میں اپنے
تیں ڈال رہا ہے اور کوئی بچنے کا سامان اس کے پاس نہیں۔ سچا شفیع میں ہوں جو اُس بزرگ شفیع کا
سایہ ہوں اور اس کا ظل جس کو اس زمانہ کے اندھوں نے قبول نہ کیا اور اس کی بہت ہی تحقیر کی یعنی
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اس لئے خدا نے اس وقت اس گناہ کا ایک ہی لفظ کے ساتھ
پادریوں سے بدلہ لے لیا۔ کیونکہ عیسائی مشنریوں نے عیسی بن مریم کو خدا بنایا اور ہمارے سید و مولی حقیقی
شفیع کو گالیاں دیں اور بد زبانی کی ۔ کتابوں سے زمین کو نجس کر دیا۔ اس لئے اس مسیح کے مقابل پر جس کا
نام خدا رکھا گیا خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت
بڑھ کر ہے اور اس نے اس دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا تا یہ اشارہ ہو کہ عیسائیوں کا مسیح کیسا خدا ہے جو
احمد کے ادنی غلام سے بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ یعنی وہ کیسا مسیح ہے جو اپنے قرب اور شفاعت کے مرتبہ میں احمد
کے غلام سے بھی کمتر ہے۔
اے عزیز و! یہ بات غصہ کرنے کی نہیں۔ اگر اس احمد کے غلام کو جو مسیح موعود کر کے بھیجا گیا ہے تم
اس پہلے مسیح سے بزرگ تر نہیں سمجھتے اور اسی کو شفیع اور منجی قرار دیتے ہو تو اب اپنے اس دعوئی کا ثبوت
دو۔ اور جیسا کہ اس احمد کے غلام کی نسبت خدا نے فرمایا اِنَّهُ اوَى الْقَرْيَةَ لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ

الْمُقَامُ جس کے یہ معنے ہیں کہ خدا نے اس شفیع کی عزت ظاہر کرنے کے لئے اس گاؤں قادیان کو طاعون
سے محفوظ رکھا جیسا کہ دیکھتے ہو کہ وہ پانچ چھ برس سے محفوظ چلی آتی ہے اور نیز فرمایا کہ اگر میں اس احمد
کے غلام کی بزرگی اور عزت ظاہر نہ کرنا چاہتا تو آج قادیان میں بھی تباہی ڈال دیتا۔ ایسا ہی آپ بھی
اگر مسیح ابن مریم کو در حقیقت سچا شفیع اور منجی قرار دیتے ہیں تو قادیان کے مقابل پر آپ بھی کسی اور شہر کا
پنجاب کے شہروں میں سے نام لے دیں کہ فلاں شہر ہمارے خداوند مسیح کی برکت اور شفاعت سے
طاعون سے پاک رہے گا۔ اور اگر ایسا نہ کر سکیں تو پھر آپ سوچ لیں کہ جس شخص کی اسی دنیا میں شفاعت
ثابت نہیں وہ دوسرے جہان میں کیونکر شفاعت کرے گا ۔۔۔۔
اس جگہ مولوی احمد حسن صاحب امروہی کو ہمارے مقابلہ کے لئے خوب موقع مل گیا ہے۔ ہم نے سنا
ہے کہ وہ بھی دوسرے مولویوں کی طرح اپنے مشرکانہ عقیدہ کی حمایت میں کہ تاکسی طرح حضرت مسیح ابن
مریم کو موت سے بچالیں اور دوبارہ اتار کر خاتم الانبیاء بنا دیں بڑی جانکاہی سے کوشش کر رہے ہیں۔
اگر مولوی احمد حسن صاحب کسی طرح باز نہیں آتے تو اب وقت آ گیا ہے کہ آسمانی فیصلہ سے ان کو پتہ
لگ جائے ۔ یعنی اگر وہ در حقیقت مجھے جھوٹا سمجھتے ہیں اور میرے الہامات کو انسان کا افتراء خیال کرتے
ہیں نہ خدا کا کلام تو سہل طریق یہ ہے کہ جس طرح میں نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر کہا ہے انه اوی
الْقَرْيَةَ لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمُقَامُ وه إِنَّهُ اوَى اَمْرُوهَہ لکھ دیں۔ مومنوں کی دُعا تو خدا سنتا ہے۔
وہ شخص کیسا مومن ہے کہ ایسے شخص کی دُعا اس کے مقابل پر تو سُنی جاتی ہے جس کا نام اس نے دجال اور
بے ایمان اور مفتری رکھا ہے مگر اُس کی اپنی دُعا نہیں سنی جاتی اگر انہوں نے اپنے فرضی مسیح
کی خاطر دعا قبول کرا کر خدا سے یہ بات منوا لی کہ امروہہ میں طاعون نہیں پڑے گی تو اس صورت میں نہ
صرف اُن کو فتح ہو گی بلکہ تمام امروہہ پر ان کا ایسا احسان ہوگا کہ لوگ اس کا شکر نہیں کر سکیں گے اور
مناسب ہے کہ ایسے مباہلہ کا مضمون اس اشتہار کے شائع ہونے سے پندرہ دن تک بذریعہ چھپے ہوئے
اشتہار کے دنیا میں شائع کر دیں جس کا یہ مضمون ہو کہ میں یہ اشتہار مرزا غلام احمد کے مقابل پر شائع کرتا
ہوں جنہوں نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور میں جو مومن ہوں دعا کی قبولیت پر بھروسہ کر کے یا
الہام پا کر یا خواب دیکھ کر یہ اشتہار دیتا ہوں کہ امروہہ ضرور بالضرور طاعون کی دست برد سے محفوظ رہے گا
لیکن قادیان میں تباہی پڑے گی کیونکہ مفتری کے رہنے کی جگہ ہے ۔ اس اشتہار سے غالباً آئندہ جاڑے
تک فیصلہ ہو جائے گا یا حد دوسرے تیسرے جاڑے تک ۔

آج 10 میں سے 10 باقی