فتح عظیم
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آنکھ اس کے خاص لوگوں کی حفاظت کرتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو اہل حق کا کارخانہ درہم برہم ہو جاتا اور
کوئی ان کو شناخت نہ کر سکتا۔ اُس کی قدرتیں بے انتہا ہیں مگر بقدر یقین لوگوں پر ظاہر ہوتی ہیں ۔ جن کو
یقین اور محبت اور اس کی طرف انقطاع عطا کیا گیا ہے اور نفسانی عادتوں سے باہر کئے گئے ہیں انہی کے
لئے خارق عادت قدرتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے مگر خارق عادت قدرتوں کے
دکھلانے کا انہی کے لئے ارادہ کرتا ہے جو خدا کے لئے اپنی عادتوں کو پھاڑتے ہیں۔ اس زمانہ میں ایسے
لوگ بہت ہی کم ہیں جو اس کو جانتے ہیں اور اس کی عجائب قدرتوں پر ایمان رکھتے ہیں بلکہ ایسے لوگ
بہت ہیں جن کو ہرگز اس قادر خدا پر ایمان نہیں جس کی آواز کو ہر یک چیز سنتی ہے جس کے آگے کوئی بات
انہونی نہیں۔ اس جگہ یاد رہے کہ اگر چہ طاعون وغیرہ امراض میں علاج کرنا گناہ نہیں ہے بلکہ ایک
حدیث میں آیا ہے کہ کوئی ایسی مرض نہیں جس کے لئے خدا نے دوا پیدا نہیں کی لیکن میں اس بات کو
معصیت جانتا ہوں کہ خدا کے اس نشان کو ٹیکا کے ذریعہ سے مشتبہ کر دوں جس نشان کو وہ ہمارے لئے
زمین پر صفائی سے ظاہر کرنا چاہتا ہے اور میں اس کے سچے نشان اور سچے وعدہ کی ہتک عزت کر کے
ٹیکہ کی طرف رجوع کرنا نہیں چاہتا اور اگر میں ایسا کروں تو یہ گناہ میرا قابل مواخذہ ہوگا کہ میں خدا کے
اس وعدہ پر ایمان نہ لایا جو مجھ سے کیا گیا ۔ اور اگر ایسا ہو تو پھر تو مجھے شکر گزار اس طبیب کا ہونا چاہئے
جس نے یہ نسخہ ٹیکا کا نکالا نہ خدا کا شکر گذار جس نے مجھے وعدہ دیا کہ ہر یک جو اس چار دیوار کے اندر
ہے میں اُسے بچاؤں گا۔
میں بصیرت کی راہ سے کہتا ہوں کہ اس قادر خدا کے وعدے سچے ہیں اور میں آنے والے دنوں کو
ایسے دیکھتا ہوں کہ گویا وہ آچکے ہیں ۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱ تا ۳)
فتح عظیم
ڈاکٹر جان الیگزنڈر ڈوئی امریکہ کا جھوٹا نبی میری پیشگوئی کے مطابق مر گیا
واضح ہو کہ یہ شخص جس کا نام عنوان میں درج ہے اسلام کا سخت درجہ پر دشمن تھا اور علام تھا اور علاوہ اس کے اُس
نے جھوٹا پیغمبری کا دعوی کیا اور حضرت سید النبیین واصدق الصادقين وخير المرسلين و امام الطيبين جناب
تقدس مآب محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو کا ذب اور مفتری خیال کرتا تھا اور اپنی خباثت سے گندی گالیاں
اور فحش کلمات سے آنجناب کو یاد کیا کرتا تھا۔ غرض بعض دین متین کی وجہ سے اس کے اندر سخت نا پاک
خصلتیں موجود تھیں ۔ اور جیسا کہ خنزیروں کے آگے موتیوں کا کچھ قدر نہیں ایسا ہی وہ توحید اسلام کو بہت
ہی حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔ اور اس کا استیصال چاہتا تھا۔ اور حضرت عیسیٰ کو خدا جانتا تھا اور تثلیث کو
تمام دنیا میں پھیلانے کے لئے اتنا جوش رکھتا تھا کہ میں نے باوجود اس کے کہ صد ہا کتابیں پادریوں کی
دیکھیں مگر ایسا جوش کسی میں نہ پایا میں اس کا پرچہ اخبار لیوز آف ہیلنگ لیتا تھا اور اس کی
بد زبانی پر ہمیشہ مجھے اطلاع ملتی تھی ۔ جب اس کی شوخی انتہا تک پہنچی تو میں نے انگریزی میں ایک
چٹھی اس کی طرف روانہ کی اور مباہلہ کے لئے اس سے درخواست کی تا خدا تعالیٰ ہم دونوں میں سے جو
جھوٹا ہے اُس کو سچے کی زندگی میں ہلاک کرے۔ یہ درخواست دو مرتبہ یعنی ۱۹۰۲ء اور پھر ۱۹۰۳ء میں
اس کی طرف بھیجی گئی تھی ۔ اور امریکہ کے چند نامی اخباروں میں بھی شائع کی گئی تھی ۔
خدا کا فضل ہے کہ باوجود یکہ ایڈیٹران اخبارات امریکہ عیسائی تھے اور اسلام کے مخالف تھے تاہم
انہوں نے نہایت مد وشدّ سے میرے مضمون مباہلہ کو ایسی کثرت سے شائع کر دیا کہ امریکہ اور یورپ
میں اس کی دھوم مچ گئی اور ہندوستان تک اس مباہلہ کی خبر ہوگئی ۔ اور میرے مباہلہ کا خلاصہ مضمون یہ
تھا کہ اسلام سچا ہے اور عیسائی مذہب کا عقیدہ جھوٹا ہے ۔ اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے وہی مسیح ہوں
جو آخری زمانہ میں آنے والا تھا اور نبیوں کے نوشتوں میں اس کا وعدہ تھا ۔ اور نیز میں نے اس میں لکھا
تھا کہ ڈاکٹر ڈوئی اپنے دعوئی رسول ہونے اور تثلیث کے عقیدہ میں جھوٹا ہے اگر وہ مجھ سے مباہلہ کرے
تو میری زندگی میں ہی بہت سی حسرت ! رت اور دکھ کے ساتھ مرے گا۔ اور اگر مباہلہ بھی نہ کرے تب بھی وہ
خدا کے عذاب سے بچ نہیں سکتا۔ اس کے جواب میں بد قسمت ڈوئی نے ڈسمبر ۱۹۰۳ء کے کسی پرچہ میں اور
نیز ۲۶ ستمبر ۱۹۰۳ء وغیرہ کے اپنے پرچوں میں اپنی طرف سے یہ چند سطریں انگریزی میں شائع کیں جن کا
ترجمہ ذیل میں ہے:۔
دو
ہندوستان میں ایک بیوقوف محمدی مسیح ہے جو مجھے بار بار لکھتا ہے کہ مسیح یسوع کی قبر کشمیر میں ہے۔
اور لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو اس کا جواب کیوں نہیں دیتا اور کہ تو کیوں اس شخص کا جواب نہیں دیتا۔ مگر کیا
تم خیال کرتے ہو کہ میں ان مچھروں اور مکھیوں کا جواب دوں گا ۔ اگر میں ان پر اپنا پاؤں رکھوں تو میں
ان کو کچل کر مار ڈالوں گا ۔“
اور پھر پر چہ ۱۹ دسمبر ۱۹۰۲ء میں لکھتا ہے کہ
دو
” میرا کام یہ ہے کہ میں مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے لوگوں کو جمع کروں ۔ اور مسیحیوں کو
اس شہر اور دوسرے شہروں میں آباد کروں یہاں تک کہ وہ دن آ جائے کہ مذہب محمدی دنیا سے مٹایا
جائے ۔ اے خدا ہمیں وہ وقت دکھلا ۔“
غرض یہ شخص میرے مضمون مباہلہ کے بعد جو یورپ اور امریکہ اور اس ملک میں شائع ہو چکا تھا بلکہ
تمام دنیا میں شائع ہو گیا تھا شوخی میں روز بروز بڑھتا گیا۔ اور اس طرف مجھے یہ انتظار تھی کہ جو کچھ میں
نے اپنی نسبت اور اس کی نسبت خدا تعالیٰ سے فیصلہ چاہا ہے ۔ ضرور خدا تعالیٰ سچا فیصلہ کرے گا اور خدا
تعالیٰ کا فیصلہ کا ذب اور صادق میں فرق کر کے دکھلا دے گا اور میں ہمیشہ اس بارہ میں خدا تعالیٰ سے دُعا
کرتا تھا اور کاذب کی موت چاہتا تھا۔ چنانچہ کئی دفعہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی کہ تو غالب ہو گا اور دشمن
ہلاک کیا جائے گا۔ اور پھر ڈوئی کے مرنے سے قریباً پندرہ دن پہلے خدا تعالیٰ نے اپنی کلام کے ذریعہ سے
مجھے میری فتح کی اطلاع بخشی
اب ظاہر ہے کہ ایسا نشان ( جو فتح عظیم کا موجب ہے ) جو تمام دنیا ایشیا اور امریکہ اور یورپ اور
ہندوستان کے لئے ایک کھلا کھلا نشان ہو سکتا ہے وہ یہی ڈوئی کے مرنے کا نشان ہے۔ کیونکہ اور نشان جو
میری پیشگوئیوں سے ظاہر ہوئے ہیں وہ تو پنجاب اور ہندوستان تک ہی محدود تھے اور امریکہ اور یورپ
کے کسی شخص کو ان کے ظہور کی خبر نہ تھی لیکن یہ نشان پنجاب سے بصورت پیشگوئی ظاہر ہو کر امریکہ میں
جا کر ایسے شخص کے حق میں پورا ہوا جس کو امریکہ اور یورپ کا فرد فرد جانتا تھا اور اُس کے مرنے کے
ساتھ ہی بذریعہ تاروں کے اس ملک کے انگریزی اخباروں کو خبر دی گئی چنانچہ پائیونیر نے ( جوالہ آباد
سے نکلتا ہے ) پرچہ اار مارچ ۱۹۰۷ء میں اور سول اینڈ ملٹری گزٹ نے ( جو لاہور سے نکلتا ہے) پرچہ
۱۲ مارچ ۱۹۰۷ء میں اور انڈین ڈیلی ٹیلی گراف نے ( جو لکھنو سے نکلتا ہے ) پرچہ ۱۲ مارچ ۱۹۰۷ء میں
اس خبر کو شائع کیا ہے۔ پس اس طرح پر قریباً تمام دنیا میں یہ خبر شائع کی گئی اور خود یہ شخص اپنی دنیوی
حیثیت کی رو سے ایسا تھا کہ عظیم الشان نوابوں اور شاہزادوں کی طرح مانا جاتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور باوجود
اس عزت اور شہرت کے جو امریکہ اور یورپ میں اُس کو حاصل تھی خُدا تعالیٰ کے فضل سے یہ ہوا کہ
میرے مباہلہ کا مضمون اُس کے مقابل پر امریکہ کے بڑے بڑے نامی اخباروں نے جو روزانہ ہیں شائع
کر دیا اور تمام امریکہ اور یورپ میں مشہور کر دیا اور پھر اس عام اشاعت کے بعد جس ہلاکت اور تباہی کی
اُس کی نسبت پیشگوئی میں خبر دی گئی تھی وہ ایسی صفائی سے پوری ہوئی کہ جس سے بڑھ کر اکمل اور اتم طور
پر ظہور میں آنا متصور نہیں ہو سکتا۔ اُس کی زندگی کے ہر ایک پہلو پر آفت پڑی ۔ اس کا خائن ہونا ثابت پر
ہوا۔ اور وہ شراب کو اپنی تعلیم میں حرام قرار دیتا تھا۔ مگر اُس کا شراب خوار ہونا ثابت ہو گیا۔ اور وہ اُس
اپنے آباد کردہ شہر میچون سے بڑی حسرت کے ساتھ نکالا گیا جس کو اُس نے کئی لاکھ روپیہ خرچ کر کے آباد
کیا تھا اور نیز سات کروڑ نقد روپیہ سے جو اُس کے قبضہ میں تھا اُس کو جواب دیا گیا اور اُس کی بیوی اور
اس کا بیٹا اُس کے دشمن ہو گئے اور اُس کے باپ نے اشتہار دیا کہ وہ ولد الزنا ہے پس اس طرح پر وہ قوم
میں ولد الزنا ثابت ہوا اور یہ دعویٰ کہ میں بیماروں کو معجزہ سے اچھا کرتا ہوں۔ یہ تمام لاف و گزاف
اُس کی محض جھوٹی ثابت ہوئی اور ہر ایک ذلت اُس کو نصیب ہوئی اور آخر کار اس پر فالج گرا اور ایک
تختہ کی طرح چند آدمی اُس کو اُٹھا کر لے جاتے رہے اور پھر بہت غموں کے باعث پاگل ہو گیا اور حواس
بجا نہ رہے اور یہ دعویٰ اُس کا کہ میری ابھی بڑی عمر ہے اور میں روز بروز جوان ہوتا جاتا ہوں اور لوگ
بڑھے ہوتے جاتے ہیں محض فریب ثابت ہوا۔ آخر کار مارچ ۱۹۰۷ ء کے پہلے ہفتہ میں ہی بڑی حسرت
اور درد اور دُکھ کے ساتھ مر گیا ۔ اب ظاہر ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کیا معجزہ ہوگا چونکہ میرا اصل کام
کسر صلیب ہے سو اُس کے مرنے سے ایک بڑا حصہ صلیب کا ٹوٹ گیا۔ کیونکہ وہ تمام دنیا سے اول
درجہ پر حامی صلیب تھا جو پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میری دُعا سے تمام مسلمان ہلاک ہو
جائیں گے اور اسلام نابود ہو جائے گا اور خانہ کعبہ ویران ہو جائے گا۔ سوخدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر
اُس کو ہلاک کیا۔ میں جانتا ہوں کہ اس کی موت سے پیشگوئی قتل خنزیر والی بڑی صفائی سے پوری ہو
گئی ۔ کیونکہ ایسے شخص سے زیادہ خطر ناک کون ہو سکتا ہے کہ جس نے جھوٹے طور پر پیغمبری کا دعویٰ کیا
اور خنزیر کی طرح جھوٹ کی نجاست کھائی اور جیسا کہ وہ خود لکھتا ہے کہ اُس کے ساتھ ایک لاکھ کے
قریب ایسے لوگ ہو گئے تھے جو بڑے مالدار تھے بلکہ سچ یہ ہے کہ مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کا وجود
اس کے مقابل پر کچھ بھی چیز نہ تھا۔ نہ اس کی طرح شہرت اُن کی تھی اور نہ اس کی طرح کروڑ ہا روپیہ
کے وہ مالک تھے پس میں قسم کھا سکتا ہوں کہ یہ وہی خنزیر تھا جس کے قتل کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے خبر دی تھی کہ مسیح موعود کے ہاتھ پر مارا جائے گا ۔ اگر میں اُس کو مباہلہ کے لئے نہ بلا تا اور اگر میں
اُس پر بددعا نہ کرتا اور اُس کی ہلاکت کی پیشگوئی شائع نہ کرتا تو اس کا مرنا اسلام کی حقیت کے لئے کوئی
دلیل نہ ٹھہرتا لیکن چونکہ میں نے صدہا اخباروں میں پہلے سے شائع کرا دیا تھا کہ وہ میری زندگی میں ہی