آنے والے مصلح کو دو جوہر عطا کئے گئے ہیں: مسیح اور مہدی
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
علاج کر سکے۔ غرض آنے والے مصلح کے لئے جو خاتم المصلحین ہے دو جو ہر عطا کئے
گئے ہیں ایک علم الہدی جو مہدی کے اسم کی طرف اشارہ ہے جو مظہر صفت محمدیت ہے یعنی
با وجود امیت کے علم دیا جانا اور دوسرے تعلیم دین الحق جو انفاس شفا بخش مسیح کی طرف اشارہ
ہے یعنی روحانی بیماریوں کے دور کرنے کے لئے اور اتمام حجت کے لئے ہر ایک پہلو سے
طاقت عطا ہونا۔ اور صفت علم الہدی اس فضل پر دلالت کرتی ہے جو بغیر انسانی واسطہ کے
خدا تعالیٰ کی طرف سے ملا ہوا اور صفت علم دین الحق افادہ اور تسکین قلوب اور روحانی علاج پر
دلالت کرتی ہے۔ پھر اس کے بعد ترجمہ یہ ہے کہ ان دو صفتوں کے ساتھ اس کو اس لئے بھیجا
گیا ہے تا کہ وہ دین اسلام کو تمام دینوں پر غالب کر دکھاوے کیونکہ ظاہر ہے کہ اگر ایک انسان
مہدی کے خلعت فاخرہ سے ممتاز نہ ہو یعنی خدا سے علم لدنی کے ذریعہ حقیقی بصیرت نہ پاوے اور
خدا اس کا معلم نہ ہو تو محض معمولی طور پر دین کی واقفیت اور ادیان باطلہ پر اطلاع پانے سے
حقیقی نیکی تک نہیں پہنچا سکتا کیونکہ جب تک انسان کو خدا اور روز جزا پر علم لانے کے ذریعہ سے
پورا پورا ایمان اور یقین نہ ہو تب تک وہ کیونکر کسی کو حقیقی نیکی کی طرف کھینچ سکتا ہے کیونکہ اندھا
کئی مناسبتوں کے لحاظ سے اس عاجز کا نام مسیح رکھا گیا ہے۔ ایک یہی کہ بیماروں کو اچھا
کرنا دوسرے سرعت سیر اور سیاحت اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خلاف عادت
اس عاجز کی مشرق یا مغرب میں جلد شہرت ہو جائے گی جیسے بجلی کی روشنی ایک طرف سے نمودار
ہو کر دوسری طرف بھی فی الفور اپنی چمک ظاہر کر دیتی ہے۔ ایسا ہی انشاء اللہ ان دنوں ہوگا اور
ایک معنے مسیح کے صدیق کے بھی ہیں اور یہ لفظ دجال کے مقابل پر ہے اور اس کے یہ معنے ہیں
کہ دجال کوشش کرے گا کہ جھوٹ غالب ہو اور مسیح کوشش کرے گا کہ صدق غالب ہو اور مسیح
خلیفة اللہ کو بھی کہتے ہیں ۔ جیسا کہ دجال خليفة الشيطان ہے ۔منه
اربعین نمبر ۲
اندھے کو راہ نہیں دکھا سکتا اور یہ صفت مہدویت اگر چہ تمام نبیوں میں پائی جاتی ہے کیونکہ
وہ سب خدا تعالیٰ کے شاگرد ہیں لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں خاص طور پر اور اکمل اور
اتم تھی۔ وجہ یہ کہ دوسرے نبیوں نے انسانوں سے بھی تعو سے بھی تعلیم پائی ہے چہ اہے چنانچہ حضرت موسیٰ نے گویا
شاہزادگی کی حیثیت میں زیر نگرانی فرعون تعلیم پائی اور حضرت عیسی علیہ السلام کا اُستاد ایک
یہودی تھا جس سے انہوں نے ساری بائبل پڑھی اور لکھنا بھی سیکھا ایسا ہی اگر ایک انسان مهدی
اور خدا را سے تعلیم پانے والا ہو لیکن روحانی بیماریوں کے دور کرنے کے لئے اس کو روح القدس
عطا نہ کیا گیا ہو تب بھی وہ لوگوں پر حجت پوری نہیں کر سکتا اور روح القدس کی تائید کا متقدم
بالزمان نمونه حضرت مسیح ہیں۔ سو اس زمانہ میں عقلی پہلو سے بھی روح القدس کی تائید کی ضرورت
ہے کیونکہ ہر ایک انسان طبعا عقلی ن طبعا عقلی اور نقلی دلائل - دلائل سے ایسا متاثر ہو جاتا ہے کہ اگر ان کے مخالف
کوئی معجزہ بھی دکھایا جائے تو کچھ اثر نہیں کرتا اس لئے کامل مصلح کے لئے ہمیشہ سے یہ ضروری
شرطیں ہیں کہ وہ ان دونوں صفتوں سے متصف ہو یعنی وہ خدا کا خاص شاگرد ہو اور پھر
ہر ایک میدان میں روح القدس سے تائید پاتا ہوا اور مہدی آخر الزمان کے لئے جس کا دوسرا نام
☆
یاد رہے کہ اگر چہ ہر ایک نبی میں مہدی ہونے کی صفت پائی جاتی ہے کیونکہ سب نبی
تلامیذ الرحمان ہیں اور نیز اگرچہ ہر ایک نبی میں مؤید بروح القدس ہونے کی صفت بھی پائی
جاتی ہے کیونکہ تمام نبی روح القدس سے تائید یافتہ ہیں لیکن پھر بھی یہ دو نام دونبیوں سے
کچھ خصوصیت رکھتے ہیں یعنی مہدی کا نام ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خاص ہے ۔ اور
مسیح یعنی موید بروح القدس کا نام حضرت عیسی علیہ السلام سے کچھ خصوصیت رکھتا ہے گو
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس نام کے رو سے بھی فائق ہیں کیونکہ اُن کو شدید القوی کا
دائمی انعام دیا گیا ہے لیکن روح القدس کے مرتبہ میں جو شدید القوی سے کم مرتبہ ہے حضرت
اربعین نمبر ۲
مسیح موعود بھی ہے بوجہ ذوالبروزین ہونے کے ان دونوں صفتوں کا کامل طور پر پایا جانا ۱۲
از بس ضروری ہے کیونکہ جیسا کہ اس آیت سے سمجھا جاتا ہے ۔ حالت فاسدہ زمانہ کی
یہی چاہتی ہے کہ ایسے گندے زمانہ میں جو امام آخر الزمان آوے وہ خدا سے مہدی ہو
اور دینی امور میں کسی اور کا شاگرد نہ ہو اور نہ کسی کا مرید ہو اور عام علوم و معارف خدا
سے پانے والا ہو نہ علم دین میں کسی کا شاگرد ہو اور نہ امور فقر میں کسی کا مرید اور ایسا
ہی روح پاک مقدس سے تائید یافتہ ہو اور ان امراض میں سے جو دنیا میں پھیلے ہوئے
ہیں ہر ایک قسم کے روحانی مرض کے دور کرنے پر قادر ہو ۔ اور ظاہر ہے کہ بعض اشخاص
عقلی ابتلاؤں کی وجہ سے مریض : وجہ سے مریض ہوتے ہیں اور بعض نقلی ابتلاؤں کی وجہ سے اور عیسی
ہونے کے لئے شرط ہے کہ روح القدس سے تائید پاکر ہر ایک بیمار کو اچھا کرے اور
ظاہر ہے کہ اگر ایک شخص محض ایک عقلی غلطی سے شبہات میں مبتلا ہے اس کو تسلی دینے
کے لئے صرف یہ کافی نہیں ہے کہ معجزہ کے طور پر مثلاً ایک بیمار اس کے سامنے اچھا کر
دیا جائے ؟
ائے
کیونکہ وہ ایسے معجزہ سے عقلی غلطی کے دا ہ سے عقلی غلطی کے دھوکہ سے نجات نہیں پا سکتا جب تک کہ
اسی راہ راہ سے وہ غلطی نکالی نہ ی نکالی نہ جائے جس راہ سے وہ غلطی پڑی سے وہ غلطی پڑی ہے ۔ اسی واسطے میں بار بار
کہتا ہوں کہ یہ زمانہ جس میں ہم ہیں مسیح کو بھی چاہتا ہے اور مہدی کو بھی ۔ مہدی کو ۱۳
اس لئے کہ اس گندہ زمانے میں لاحقین کا ربط سابقین - احقین کا ربط سابقین سے ٹوٹ گیا ہے اس لئے ضرور ہے
بقیه حاشیه
مسیح کو یہ خصوصیت دیگر دی گئی ہے جیسا کہ یہ دونوں خصوصیتیں قرآن شریف سے ظاہر ہیں۔
آنحضرت کا نام امی مہدی رکھا اور وَ عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوی ، فرمایا ۔ اور حضرت مسیح کو
روح القدس سے تائید یافتہ قرار دیا جیسا کہ کسی شاعر نے بھی کہا ہے :
فیض روح القدس ارباز مدد فر ماید ہمہ آن کار کنند آنچه مسیحا می کرد
اور نبیوں کی پیشگوئیوں میں یہ تھا کہ امام آخر الزمان میں یہ دونوں صفتیں اکٹھی ہو جائیں گی ۔ یہ
اس طرف اشارہ ہے کہ وہ آدھا اسرائیلی ہوگا اور آدھا اسماعیلی ۔ منہ
النجم : 1