خدائی تائید و تسلی
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۲
بقیہ ترجمہ یہ ہے: اور تم ایک گڑھے کے کنارہ پر تھے خدا نے تمہیں اس سے نجات دی اور یہ ﴿۱۴﴾
ابتدا سے مقدر تھا۔ خدا کی باتوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ اور وہ ہنسی کرنے والوں کے لئے کافی
ہوگا ۔ یہ تمام کاروبار خدا کی رحمت سے ہے وہ اپنی نعمت تیرے پر پوری کرے گا تا کہ لوگوں
کے لئے نشان ہو۔ ان کو کہہ دے کہ اگر خدا تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا
خدا بھی تم سے محبت رکھے اور ان کو کہہ دے کہ میرے پاس میری سچائی پر خدا کی گواہی ہے
پس کیا تم خدا کی گواہی قبول کرتے ہو یا نہیں ۔ اور ان کو کہہ دے کہ تم اپنی جگہ پر کام کرو اور
میں اپنی جگہ پر کرتا ہوں پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔ خدا نے تجلی
فرمائی ہے کہ تا تم پر رحم کرے اور اگر تم نے منہ پھیر لیا تو وہ بھی منہ پھیر لے گا اور سچائی کے
مخالف ہمیشہ کے زندان میں رہیں گے ۔ تجھ کو یہ لوگ ڈراتے ہیں ۔ تو ہماری آنکھوں کے
سامنے ہے۔ میں نے تیرا نام متوکل رکھا ۔ خدا عرش پر سے تیری تعریف کر رہا ہے ۔ ہم
تیری تعریف کرتے اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں ۔ لوگ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے
منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں مگر خدا اس نور کو نہیں چھوڑے گا جب تک پورا نہ کر لے اگر چہ
بقي
قيه حاشيه
شاگر دیا مرید نہ ہو اور خدا کی ایک خاص تجلی تعلیم لدنی کے نیچے دائمی طور پر نشو و نما پاتا ہو جو روح
القدس کے ہر یک تمثل سے بڑھ کر ہے اور ایسی تعلیم پانا صفت محمدی ہے اور اسی کی طرف آیت
عَلَّمَهُ شَدِيدُ القوی ، میں اشارہ ہے اور اس فیض کے دائمی اور غیر منفک ہونے کی طرف آیت
مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى ! میں اشارہ ہے اور مسیح کے مفہوم میں یہ معنے ماخوذ
ہیں جو دائمی طور پر وہ روح القدس اس کے شامل ہو جو شدید القوی کے درجہ سے کمتر ہے کیونکہ
روح القدس کی تاثیر یہ ہے کہ وہ اپنے منزل علیہ میں ہو کر انسانوں کو راستے کا ملزم بناتا ہے مگر
شديد القوى راستے کا اعلیٰ رنگ منزل علیہ میں ہو کر انسانوں کے دلوں میں چڑھاتا ہے۔ منہ
ا النجم : 1
النجم : ۵۰۴
اربعین نمبر ۲
☆
منکر کراہت کریں ۔ ہم عنقریب ان کے دلوں میں رعب ڈالیں گے۔ جب خدا کی مدد اور فتح
آئے گی اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرلے گا تو کہا جائے گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا جیسا کہ تم نے
سمجھا۔ اور کہتے ہیں کہ یہ صرف بناوٹ ہے۔ ان کو کہہ دے کہ خدا ہے جس نے یہ کاروبار بنایا
پھر ان کو چھوڑ دے تا اپنے بازیچہ میں لگے ہیں ۔ ان کو کہہ دے کہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو
اس کا گناہ میرے پر ہوگا اور افترا کرنے والے سے بڑھ کر کون ظالم ہے۔ اور ہم قادر ہیں کہ
تیری موت سے پہلے کچھ ان کو اپنا کرشمہ قدرت دکھاویں جس کا ہم وعدہ کرتے ہیں یا تجھ کو
وفات دیدیں۔ میں تیرے ساتھ ہوں سو تو ہر ایک جگہ میرے ساتھ رہ۔ تم بہترین اُمت ہو جو
۱۵ لوگوں کے فائدہ کے لئے نکالے گئے ۔ اور تم مومنوں کا فخر ہو اور خدا کی رحمت سے نومیدمت
ہو۔ اس کی رحمت تجھ سے قریب ہے اس کی مدد تجھ سے قریب ہے۔ اس کی مدد ہر ایک دور کی
راہ سے تجھے پہنچے گی ۔ دور کی راہ سے مدد کرنے والے آئیں گے خدا اپنے پاس سے تیری مدد
کرے گا۔ وہ لوگ تیری مدد کریں گے جن کے دلوں میں میں الہام ڈالوں گا میں غم سے تجھے
نجات دوں گا۔ میں خدا قادر ہوں ۔ ہم تجھے ایک کھلی فتح دیں گے جو ولی کو فتح دی جاتی ہے وہ
بڑی فتح ہوتی ہے اور ہم نے اس کو خاص اپنا راز دار بنایا۔ سب انسانوں سے زیادہ بہادر ہے
اور اگر ایمان ثریا پر ہوتا تو وہیں سے وہ لے آتا ۔ خدا اس کے برہان کو روشن کرے گا۔ اے
احمد ! رحمت تیرے لبوں پر جاری کی گئی۔ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ خدا تیرے ذکر کو
اونچا کرے گا۔ اور دنیا اور آخرت میں اپنی نعمت تیرے پر پوری کرے گا۔ اے میرے احمد ! تو
میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔ میں نے تیرا درخت اپنے ہاتھ سے لگایا۔ اور ہم نے تیری
طرف نظر کی اور کہا کہ اے آگ جو فتنہ کی آگ قوم کی طرف سے ہے اس ابراہیم پر ٹھنڈی
اور سلامتی ہو جا یعنی آخر کار یہ تمام آتش فتنہ فرو ہو جائے گی ۔ ( یہ پیشگوئی دونوں طرف سے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے لگے رہیں “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
اربعین نمبر ۲
ہے یعنی اس وقت یہ خبر دی جبکہ قوم میں کوئی فتنہ نہ تھا اور مولوی لوگ مصدق تھے اور پھر اس
آخری وقت کی خبر دی کہ جبکہ اس فتنہ کے بعد قوم سمجھ جائے گی ) ۔ اور پھر فرمایا کہ اے احمد تیرا
نام پورا ہو جائے گا اور میرا نام پورا نہیں ہوگا ۔ اے احمد تو مبارک کیا گیا اور جو تجھے برکت دی
گئی وہ تیرا ہی حق تھا۔ تیری شان عجیب ہے اور تیرا بدلہ قریب ہے۔ میں تجھے لوگوں کے لئے
امام معہود بناؤں گا یعنی تجھے مسیح موعود اور مہدی معہود کروں گا ۔ کیا لوگ اس سے تعجب کرتے
ہیں۔ ان کو کہہ دے کہ خداذ والعجائب ہے اسی طرح ہمیشہ کیا کرتا ہے۔ جس کو چاہتا ہے اپنی
طرف کھینچ لیتا ہے اور اپنے برگزیدوں میں داخل کر دیتا ہے۔ اور وہ اپنے کاموں سے پوچھا ﴿۱۶﴾
نہیں جاتا اور لوگ اپنے اعمال سے پوچھے جاتے ہیں۔ تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔ میں
نے تجھے اپنے لئے چنا۔ زمین اور آسمان تیرے ساتھ ایسے ہی ہیں جیسا کہ میرے ساتھ ۔
تیرا بھید میرا بھید ہے تو مجھ سے ایسا ہے جیسے میری تو حید اور تفرید ۔ پس وقت آگیا ہے کہ
تجھ کو لوگوں میں شہرت دی جائے گی ۔ اب تو تیرے پر وہ وقت ہے کہ کوئی بھی تجھ کو نہیں
پہچانتا اور نزدیک ہے کہ تو تمام لوگوں میں شو تو تمام لوگوں میں شہرت پا جائے گا۔ اور کہیں گے کہ یہ رتبہ تجھے کہاں
سے ملا یہ تو جھوٹ ہی معلوم ہوتا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ اپنے کسی بندہ
کی مدد کرتا ہے اور اس کو اپنے برگزیدوں میں داخل کر لیتا ہے تو زمین پر کئی حاسد اس
کے لئے مقرر کر دیتا ہے ۔ یہی سنت اللہ ہے ۔ پس ان کو کہہ دے کہ میں تو کچھ چیز نہیں
مگر خدا نے ایسا ہی کیا۔ پھر ان کو چھوڑ دے کہ تا بیہودہ فکروں میں پڑے رہیں ۔ وہ خدا
بہت پاک اور بہت مبارک اور بہت اونچا ہے جس نے تیری بزرگی کو زیادہ کیا ۔ وہ
وقت آتا ہے کہ تیرے باپ دادے کا ذکر کوئی بھی نہیں کرے گا اور ابتدا سلسلہ خاندان کا
☆
یہ اس واقعہ کی طرف اشارہ ہے کہ اس خاکسار کے باپ دادے رئیس ابن رئیس اور