اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلند مقام
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۲
تجھ سے شروع ہوگا ۔ ( اور یہی انبیاء اور مامورین عظام میں خدا تعالیٰ کی عادت ہے ) اور
خدا ایسا نہیں ہے جو تجھے چھوڑ دے جب تک پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے ۔
میں نے ارادہ کیا کہ ایک خلیفہ پیدا کروں سو میں نے آدم کو بنایا۔ اے آدم تو اور تیرے
دوست اور تیری بیوی بہشت میں داخل ہو۔ اے احمد تو اور تیرے دوست اور تیری بیوی |
بہشت میں داخل ہو۔ اے مریم تو اور تیرے دوست اور تیری بیوی بہشت میں داخل ہو۔ تو
اس حالت میں مرے گا کہ میں تجھ سے راضی ہوں گا ۔ اور خدا کے فضل سے تو بہشت میں
داخل ہوگا ۔ سلامتی کے ساتھ پاکیزگی کے ساتھ امن کے ساتھ بہشت میں داخل ہوگا ۔
خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ تیرے پر
سلام تو مبارک کیا گیا ۔ اور جس قدر لوگ تیرے زمانہ میں ہیں سب پر میں نے تجھے
فضیلت دی ۔ کہیں گے کہ یہ تو افترا ہے ہم نے اپنے باپ دادوں سے ایسا نہیں سنا اور تیرا
خدا قادر ہے جس کو چاہتا ہے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے ۔ اور ہم نے بنی آدم کو بزرگی دی اور
بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ۔ ان کو کہہ دے کہ خدا کی طرف سے نور تمہارے پاس آیا
ہے۔ پس اگر تم مومن ہو تو انکار مت کرو۔ جو لوگ کافر ہو گئے اور خدا کی راہ کے مزاحم
با قيه حاشيه
والیان ملک تھے اور وہ اس ملک میں بھی اس قدر دیہات کے مالک اور خود سر والی رہ چکے
ہیں جو طول میں پچاس کوس سے زیادہ تھے ۔ پس ان الہامات میں اس بات کی طرف اشارہ
ہے کہ اب ایک نئی شہرت کا سلسلہ پیدا ہو گا جو آبائی مرتبہ اور بزرگی پر غال پیدا ہو گا جو آبائی مرتبہ اور بزرگی پر غالب آجائے گا یہاں
ہے
تک کہ اس کا کوئی بھی ذکر نہیں کرے گا ۔ منہ
☆
اربعین نمبر ۲
ہوئے اُن پر ایک مرد نے جو فارس کی نسل میں سے ہے رڈ کیا۔ کتاب ولی کی علی کی ذوالفقار
ہے اور اگر ایمان ثریا پر ہوتا تو وہاں سے اُس کو لے آتا ۔ قریب ہے کہ اس کا تیل خود بخود
بھڑک اُٹھے اگر چہ آگ اس کو نہ چھوئے ۔ وہ خدا سے نزدیک ہوا اور آگے سے آگے بڑھا ۱۸
یہاں تک کہ دو قوسوں کے درمیان کھڑا ہو گیا۔
قوس الله
مقام محمدی جس کی ظلیت میں مسیح موعود ہے
يج الري
ہم نے اس کو قادیان کے قریب اتارا اور حق کے ساتھ اتارا اور حق کے ساتھ اُترا اور
اس میں وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو قرآن اور حدیث میں تھی یعنی وہی مسیح موعود ہے جس کا ذکر
قرآن شریف اور حدیثوں میں تھا۔ سچی بات یہی ہے جس میں تم لوگ شک کرتے ہو اور بعض کہیں
گے کہ اس عہدہ اور منصب کے لائق فلاں فلاں تھا جو فلاں جگہ رہتا ہے اور کہیں گے کہ یہ تو مکر
ہے جو تم نے شہر میں مل جل کر بنا لیا۔ یہ لوگ تیری طرف دیکھتے ہیں اور تو انہیں نظر نہیں آتا۔ دیکھو
یہ کیسا نشان ہے کہ خدا نے اسے سکھلایا اور بغیر اُن کے جو پاک کئے جاتے ہیں کسی کو علم قرآن
یادر ہے کہ اس خاکسار کا خاندان بظاہر مغلیہ خاندان ہے کوئی تذکرہ ہمارے خاندان کی
تاریخ میں یہ نہیں دیکھا گیا کہ وہ بنی فارس کا خاندان تھا ہاں بعض کا غذات میں یہ دیکھا گیا
ہے کہ ہماری بعض دادیاں شریف اور مشہور سادات میں سے تھیں ۔ اب خدا کی کلام سے
معلوم ہوا کہ دراصل ہمارا خاندان فارسی خاندان ہے۔ سو اس پر ہم پورے یقین سے ایمان
لاتے ہیں کیونکہ خاندانوں کی حقیقت جیسا کہ خدا تعالیٰ کو معلوم ہے کسی دوسرے کو ہرگز معلوم
نہیں اسی کا علم صحیح اور یقینی ہے اور دوسروں کا شکی اور ظنی ۔ منہ
☆
نہیں دیا جاتا۔ اے قادر کے بندے میں تیرے ساتھ ہوں اور آج تو میرے پاس امین ہے
اور تیرے پر دنیا اور دین میں میری رحمت ہے اور تو منصور اور مظفر ہے دنیا اور آخرت میں
وجیہ اور خدا کا مقرب ۔ میں تیرا ضروری چارہ ہوں اور میں نے تجھے زندہ کیا۔ میں نے اپنے
پاس سے سچائی کی روح تجھ میں پھونکی اور اپنی محبت تیرے پر ڈال دی اور تو نے میری
آنکھوں کے سامنے پرورش پائی۔ خدا تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے۔
اس نے اس آدم کو یعنی تجھ کو پیدا کیا اور اس کو عزت دی۔ یہ خدا کا رسول ہے نبیوں کے
19 حلوں میں ۔ جو شخص اس - جو شخص اس کے مطبع سے رڈ کیا گیا اس کا کوئی ٹھکانا نہ ڈ کیا گیا اس کا کوئی ٹھکانا نہیں۔ اور یاد کر وہ آنے والا
زمانہ جبکہ ایک شخص تیرے پر تکفیر کا فتوی لگائے گا اور اپنے کسی ایسے شخص کو جس کے فتوے
کا دنیا پر عام اثر ہوتا ہو کہے گا کہ اے ہامان میرے لئے اس فتنہ کی آگ بھڑکا تا میں
اس شخص کے خدا پر اطلاع پاؤں ۔ اور میں خیال کرتا ہوں کہ یہ جھوٹا ہے ۔ ہلاک ہو گئے
دونوں ہاتھ ابی لہب کے اور وہ بھی ہلاک ہو گیا (یعنی جس نے یہ فتویٰ لکھا یا لکھوایا )
یہ الفاظ بطور استعارہ ہیں جیسا کہ حدیث میں بھی مسیح موعود کے لئے نبی کا لفظ آیا ہے۔ ظاہر ہے
کہ جس کو خدا بھیجتا ہے وہ اس کا فرستادہ ہی ہوتا ہے اور فرستادہ کو عربی میں رسول کہتے ہیں ۔
اور جو غیب کی خبر خدا سے پا کر دیوے اس کو عربی میں نبی کہتے ہیں ۔ اسلامی اصطلاح کے
الگ ہیں ۔ اس جگہ محض لغوی معنے مراد ہیں۔ ان سب مقامات کا مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی نے ریویو لکھا ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ ہمیں برس سے تمام پنجاب اور
ہندوستان کے علماء ان الہامات کو براہین احمدیہ میں پڑھتے ہیں اور سب نے قبول کیا ۔ آج
تک کسی نے اعتراض نہیں کیا ۔ بجز دو تین لدھیانہ کے ناسمجھ مولوی محمد اور عبدالعزیز کے ۔ منہ
معنے
اربعین نمبر ۲
اس کو نہیں چاہیے تھا کہ اس معاملہ میں دخل دیتا مگر ڈرتے ڈرتے ۔ یہ پیشگوئی کے طور پر کئی
سال پہلے اس واقعہ کی طرف اشارہ ہے جبکہ میری نسبت کفر کا فتویٰ لکھا گیا ۔ اور پھر فرمایا کہ
اس فتویٰ تکفیر سے جو کچھ تکلیف تجھے پہنچے گی وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔ یہ ایک فتنہ ہوگا۔ پس
صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا اور آخر خدا منکرین کے مکر کوئست کر دے گا ۔ سمجھ اور
یا درکھ کہ یہ فتنہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگا تا وہ تجھ سے بہت سا پیار کرے۔ یہ اس خدا کا پیار
ہے جو غالب اور بزرگ ہے اور اس مصیبت کے صلہ میں ایک ایسی بخشش ہے جو کبھی منقطع
نہیں ہوگی ۔ میں ایک پوشیدہ خزانہ تھا پس میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں ۔ زمین اور آسمان
دونوں ایک سربستہ گٹھڑی کی طرح ہو گئے تھے جن کے جواہر اور اسرار پوشیدہ تھے پس ہم نے
ان دونوں کو کھول دیا یعنی اس زمانہ میں ایک قوم پیدا ہو گئی جو ارضی خواص اور طبائع کو ظاہر کر ﴿۲۰﴾
رہے ہیں اور ان کے مقابل پر ایک دوسری قوم پیدا کی گئی جن پر آسمان کے دروازے کھولے
گئے ۔ اور تجھے منکروں نے ایک ہنسی کی جگہ بنا رکھا ہے۔ اور کہتے ہیں کیا یہی ہے جس کو خدا نے
مبعوث فرمایا۔ کہہ میں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے فقط ایک بشر ہوں مجھ کو یہ وحی ہوتی ہے کہ
تمہارا خدا ایک خدا ہے۔ اور تمام بہتری قرآن میں ہے۔ لٹک کر چل کہ تیرا وقت پہنچ گیا اور
محمد یوں کا پیر ایک بلند اور محکم مینار پر پڑ گیا۔ وہی پاک محمد جو نبیوں کا سردار ہے۔ اسے عیسی
میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا ( یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مخالف
کوشش کریں گے کہ کسی طرح کوئی ایسے امور پیدا ہو جائیں کہ لوگ خیال کریں کہ یہ شخص
ایمان دار اور راستباز نہیں تھا۔ سو وعدہ دیا کہ میں علامات بینہ سے ظاہر کر دوں گا کہ وہ میرا
مقرب ہے اور میری طرف اس کا رفع ہوا ہے اور بداندیش نامراد ر ہیں گے ) اور پھر فرمایا
کہ میں تیری جماعت کو تیرے مخالفوں پر قیامت تک غلبہ دوں گا۔ ایک گروہ پہلوں میں سے