دعویٰ مسیح موعود ہونے کی بنیاد الہامات سے پڑی ہے
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۲
ہوگا جو اوائل حال میں قبول کر لیں گے اور ایک گروہ پچھلوں میں سے ہوگا جو متواتر نشانوں
کے بعد مانیں گے ۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا ۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا۔ دنیا
میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور
حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ خدا اس کا نگہبان ہے۔ خدا کی عنایت اس کی نگہبان
ہے۔ ہم نے اس کو اتارا اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں۔ خدا بہتر نگہبانی کرنے والا ہے اور وہ
رحمان اور رحیم ہے۔ کفر کے پیشوا تجھے ڈرائیں گے تو مت ڈر کہ تو غالب رہے گا ۔ خدا ہر ایک
میدان میں تیری مدد کرے گا۔ میرا دن ایک بڑے فیصلہ کا دن ہے۔ میری طرف سے یہ
وعدہ ہو چکا ہے کہ میں اور میرے رسول فتح یاب رہیں گے۔ کوئی نہیں کہ میری باتوں میں کچھ
۲۱ تبدیلی کر دے۔ تو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ ہوں ۔ تیرے لئے میں نے رات اور
دن پیدا کیا ۔ جو چاہے کر کہ تو مغفور ہے۔ تو مجھ سے وہ نسبت رکھتا ہے جس کی دنیا کو خبر نہیں۔
کیا لوگ خیال کرتے ہیں کہ کوئی آسمان پر رہنے والا یا کسی غار میں چھپنے والا وہ عجیب تر
انسان ہے۔ کہہ خدا عجیب در عجیب باتیں ظاہر کرنے والا ہے ہر ایک دن نیا اعجوبہ ظاہر کرتا
ہے۔ وہی خدا ہے جو نومیدی کے بعد بارش نازل کرتا ہے اور پاک کلمے اس کی طرف چڑھتے
ہیں۔ ابراہیم پر سلام (یعنی اس عاجز پر ) ہم نے اس سے محبت کی اور عم - اسے محبت کی اور غم سے نجات دی ہم نے
ہی یہ کیا پس تم ابراہیم کے قدم پر چلو۔
غ
اب دیکھو کہ یہ وہ الہامات براہین احمد یہ ہیں جن کا مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی نے ریویو لکھا تھا اور جن کو پنجاب اور ہندوستان کے تمام نامی علماء نے
قبول کر لیا تھا اور ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا حالانکہ ان الہامات کے کئی
مقامات میں اس خاکسار پر خدا تعالیٰ کی طرف سے صلوٰۃ اور سلام ہے اور یہ
اربعین نمبر ۲
الہامات اگر میری طرف سے اُس موقع پر ظاہر ہوتے جبکہ
پرط
بہ
ظاہر ہوتے جبکہ علماء مخالف ہو گئے تھے تو وہ لوگ
ہزار ہا اعتراض کرتے لیکن وہ ایسے موقع پر شائع کئے گئے جبکہ یہ علماء میرے موافق تھے۔ یہی
سبب ہے کہ باوجود اس قدر جوشوں کے ان الہامات پر انہوں نے اعتراض نہیں کیا کیونکہ وہ
ایک دفعہ ان کو قبول کر چکے تھے اور سوچنے سے ظاہر ہوگا کہ میرے دعوی مسیح موعود ہونے کی
بنیادا نہی الہامات سے پڑی ہے اور انہی میں خدا نے میرا نام عیسی رکھا اور جو مسیح موعود کے حق
میں آیتیں تھیں وہ میرے حق میں بیان کر دیں۔ اگر علماء کو خبر ہوتی کہ ان الہامات سے تو اس
شخص کا مسیح ہونا ثابت ہوتا ہے تو وہ کبھی ان کو قبول نہ کرتے ۔ یہ خدا کی قدرت ہے کہ انہوں
نے قبول کر لیا اور اس بیچ میں پھنس گئے ۔ غرض اعتراض کرنے والے اپنے اعتراضوں کے
وقت میں یہ نہیں سوچتے کہ جس شخص ں نے نے مسیح مسیح ۔ موعود کا دعویٰ کیا ہے وہ تو وہ شخص ہے ؟ جس کی
نسبت خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ اعزاز اور اکرام کے الہامات ہیں اور جس کو آنحضرت صلی اللہ ﴿۲۲﴾
علیہ وسلم آپ عزت دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ کیسی خوش قسمت وہ اُمت ہے جس کے اوّل
سر میں میں ہوں اور آخر میں مسیح موعود ہے اور حدیثوں سے صاف طور پر ثابت ہے کہ
اگر چہ وہ ایک شخص امت میں سے ہے مگر انبیاء کی اس میں شان ہے۔ پھر ایسے شخص کے
حق میں صلوٰۃ اور سلام کیوں غیر موزوں اور غیر محل ہے۔ نہ معلوم کہ ان لوگوں کی عقلوں
پر کیا پتھر پڑے کہ جس شخص کو تمام نبی ابتدائے دنیا سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک
عزت دیتے آئے ہیں اس کو ایک ایسا ذلیل سمجھتے ہیں کہ صلوٰۃ اور سلام بھی اس پر کہنا
حرام ہے ۔ یہی وجہ تو ہے کہ ہم بار بار ان لوگوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ خدا سے ڈرو اور سمجھو
کہ جس شخص کو مسیح موعود کر کے بیان فرمایا گیا ہے وہ کچھ معمولی آدمی نہیں ہے بلکہ خدا کی
کتابوں میں اُس کی عزت انبیاء علیہم السلام کے ہم پہلو رکھی گئی ہے تم اگر نہ مانو تو تم پر ہمارا