جو شخص آنا تھا آ چکا
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۲
☆
جبر نہیں لیکن اگر کتا بیں دیکھو گے تو یہی پاؤ گے۔ اور اگر یہ کہو کہ مسیح موعود تو وہ ہے جو آسمان
سے اُتر تا دیکھا جائے گا تو یہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ اور اُس کی کتاب کی مخالفت ہے۔ خدا تعالیٰ
کی کتاب قرآن شریف سے یہ قطعی فیصلہ ہو چکا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے
ہیں۔ تعجب کہ خدا تعالیٰ تو قرآن شریف کے کئی مقام میں حضرت عیسیٰ کی وفات ظاہر فرماتا
ہے اور آپ لوگ اس کو آسمان سے اُتار رہے ہیں کیا اب قرآن شریف کے قصے بھی منسوخ
ہو گئے؟ یہ وہی قرآن ہے جس کی ایک آیت سن کر ایک لاکھ صحابہ نے سر جھکا دیا تھا اور
بلا توقف مان لیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے تمام نبی عیسی وغیرہ فوت ہو چکے
ہیں اور اب وہی قرآن ہے جو بار بار آپ لوگوں کے روبرو پیش کیا جاتا ہے اور آپ لوگوں کو
۲۳ کچھ بھی اس کی پروا نہیں ۔ آپ لوگ میری بڑی بڑی کتابوں کو تو نہیں د بڑی کتابوں کو تو نہیں دیکھتے اور فرصت
کہاں ہے لیکن اگر میرے رسالہ تحفہ گولڑویہ اور تحفہ غزنویہ کو ہی دیکھو جو پیر مہر علی شاہ اور
غزنوی جماعت مولوی عبد الجبار وعبد الواحد وعبد الحق وغیرہ کی ہدایت کے لئے لکھی گئی ہیں
جن کو آپ لوگ صرف دو گھنٹہ کے اندر بہت غور اور تامل سے پڑھ سکتے ہیں تو آپ کو معلوم
ہو جائے گا کہ مسیح کی نسبت قرآن کیا کہتا ہے ۔ آپ یا د رکھیں کہ اس قدر حیات مسیح پر جو
آپ زور دیتے ہیں یہ بر خلاف منشاء منشاء اء کلام کلام الہی ہے۔ اے عزیز و! یا د رکھو کہ جو شخص آنا تھا
آچکا اور صدی جس کے سر پر مسیح موعود آنا چاہیے تھا اس میں سے بھی سترہ برس گزر گئے
اور اس صدی میں جس پر امت کے اولیاء کی نظریں لگی ہوئی تھیں اس میں بقول تمہارے ایک
چھوٹا سا مجد د بھی پیدا نہ ہوا اور محض ایک دجال پیدا ہوا۔ کیا ان شوخیوں کا حضرت عزت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کی رات میں کسی نے نہ چڑھتا دیکھا اور نہ اُتر تا تو پھر
کیا ان لوگوں کا فرضی مسیح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل تھا ؟
منه
اربعین نمبر ۲
کی درگاہ میں جواب دینا نہیں پڑے گا ؟ گو کیسے ہی دل سخت ہو گئے ہیں آخر اس قدر تو خوف
چاہیے تھا کہ جو شخص صدی کے سر پر پیدا ہوا اور رمضان کے کسوف خسوف نے اس کی گواہی
دی اور اسلام کے موجودہ ضعف اور دشمنوں کے متواتر حملوں نے اُس کی ضرورت ثابت کی
اور اولیاء گذشتہ کے کشوف نے اس بات پر قطعی مہر لگا دی کہ وہ چودھویں صدی کے سر پر پیدا
ہوگا اور نیز یہ کہ پنجاب میں ہوگا ایسے شخص کی تکذیب میں جلدی نہ کرتے ۔ آخر ایک دن مرنا
ہے اور سب کچھ اسی جگہ چھوڑ جانا ہے دیکھو اگر میں خدا کی طرف سے ہوا اور تم نے میری
تکذیب کی اور مجھے کا فر قرار دیا اور دجال نام رکھا تو جناب الہی کو کیا جواب دو گے؟ کیا انہی
کی مانند جواب ہیں جو یہودیوں اور عیسائیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے انکار
کرنے کے وقت اپنی کتابوں میں لکھے ہیں کہ توریت کے تمام نشان قرار دادہ پورے نہیں
ہوئے اور کچھ رہ گئے ہیں ۔ سو مدت ہوئی کہ خدا تعالیٰ اُن کو جواب دے چکا کہ جو کچھ
تمہارے ہاتھ میں ہے وہ سب کچھ صحیح نہیں ہے اور نہ وہ تمام معنے صحیح ہیں جو تم کر رہے ہو ۔
جو شخص حکم کر کے بھیجا گیا ہے اس کی بات کو سنو ۔ سو یہی جواب خدا تعالیٰ کی طرف سے ﴿۲۴﴾
اب ہے چاہو تو قبول کرو۔ آہ آپ لوگوں کو چاہئے تھا کہ یہودیوں اور عیسائیوں کے قصے
سے عبرت پکڑتے ۔ ان لوگوں کی حضرت مسیح اور حضرت خاتم الا بنیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت یہی حجت تھی کہ ہم نہیں مانیں گے جب تک تمام علامتیں پوری نہ ہوئیں اور بوجہ
زمانہ دراز اور انواع تغیرات کے یہ غیر ممکن تھا اس لئے وہ کفر پر مرے۔ سو تم اُسی طرح
ٹھوکر مت کھاؤ جو یہودی اور نصرانی کھا چکے اگر تمہارا ذخیرہ سب کا سب صحیح ہوتا تو پھر
حكم مجدد کے آنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہر ایک فرقہ کو یہی خیال ہے کہ جو کچھ میرے
پاس ہے یہی صحیح ہے۔ اب یہ تمام فرقے تو سچ پر نہیں اس لئے سچ وہی ہے جو حکم کے
منہ سے نکلے ۔ اگر ایمان ہو تو خدا کے مقرر کردہ حکم کے حکم سے بعض حدیثوں کا چھوڑ نا یا