خدائی وعدے: 80 سال کی عمر اور دشمنوں کے فتنوں سے حفاظت

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

☆
اربعین نمبر ۳
یہودیوں نے نعوذ باللہ حضرت مسیح کو رفع سے بے نصیب ٹھہرانے کے لئے صلیب کا حیلہ سوچا
تھا تا اس سے دلیل پکڑیں کہ عیسی بن مریم ان صادقوں میں سے نہیں ہے جن کا رفع الی اللہ
ہوتا رہا ہے مگر خدا نے مسیح کو وعدہ دیا کہ میں تجھے صلیب سے بچاؤں گا اور اپنی طرف تیر ارفع
کروں گا جیسا کہ ابراہیم اور دوسرے پاک نبیوں کا رفع ہوا۔ سو اسی طرح ان لوگوں کے
منصوبوں کے برخلاف خدا نے مجھے وعدہ دیا کہ میں اسی برس یا دو تین برس کم یا زیادہ تیری
عمر کروں گا تا لوگ کئی عمر سے کا ذب ہونے کا نتیجہ نہ نکال سکیں جیسا کہ یہودی صلیب سے
نتیجہ عدم رفع کا نکالنا چاہتے تھے۔ اور خدا نے مجھے وعدہ دیا کہ میں تمام خبیث مرضوں سے
بھی تجھے بچاؤں گا جیسا کہ اندھا ہونا تا اس سے بھی کوئی بد نتیجہ نہ نکالیں اور خدا نے مجھے
اطلاع دی کہ بعض ان میں سے تیرے پر بد دُعائیں بھی کرتے رہیں گے مگر اُن کی
بد دعا ئیں میں انہی پر ڈالوں گا اور در حقیقت لوگوں نے اس خیال سے کہ کسی طرح لو تقول
کے نیچے مجھے لے آئیں منصوبہ بازی میں کچھ کمی نہیں کی ۔ بعض مولویوں نے قتل کے فتوے
دیئے۔ بعض مولویوں نے جھوٹے قتل کے مقدمات بنانے کے لئے میرے پر گواہیاں
دیں ۔ بعض مولوی میری موت کی جھوٹی پیشگوئیاں کرتے رہے۔ بعض مسجدوں میں میرے
مرنے کے لئے ناک رگڑتے رہے۔ رتے رہے ۔ بعض نے جیسا کہ مولوی غلام دی ا غلام دستگیر قصوری نے اپنی
کتاب میں اور مولوی اسمعیل علیگڑھ والے نے میری نسبت قطعی حکم لگایا کہ وہ اگر کا ذب
ہے تو ہم سے پہلے مرے گا اور ضرور ہم سے پہلے مرے گا کیونکہ کا ذب ہے۔ مگر جب ان
تالیفات کو دنیا میں شائع کر چکے تو پھر بہت جلد آپ ہی مر گئے اور اس طرح پر اُن کی
موت نے فیصلہ کر دیا کہ کاذب کون تھا مگر پھر بھی یہ لوگ عبرت نہیں پکڑتے ۔ پس کیا یہ
الہام الہی آنکھ کے بارے میں یہ ہے تنزل الرحمة على ثلث العين وعلى الأخريين يعنى
تیرے تین عضووں پر خدا کی رحمت نازل ہوگی ایک آنکھیں اور باقی دو اور ۔ منہ

اربعین نمبر ۳
ایک عظیم الشان معجزہ نہیں ہے کہ محی الدین لکھو کے والے نے میری نسبت موت کا الہام شائع
کیا وہ مر گیا ۔ مولوی اسمعیل نے شائع کیا وہ مر گیا ۔ مولوی غلام دستگیر نے ایک کتاب تالیف
کر کے اپنے مرنے سے میرا پہلے مرنا بڑے زور وشور سے شائع کیا وہ مر گیا ۔ پادری حمید اللہ
پشاوری نے میری موت کی نسبت دس مہینہ کی میعاد رکھ کر پیشگوئی شائع کی وہ مر گیا۔
لیکھرام نے میری موت کی نسبت تین سال کی میعاد کی پیشگوئی کی وہ مر گیا۔ یہ اس لئے ہوا کہ تا ۱۰
خدا تعالیٰ ہر طرح سے اپنے نشانوں کو مکمل کرے ۔
میری نسبت جو کچھ ہمدردی قوم نے کی ہے وہ ظاہر ہے اور غیر قوموں کا بغض ایک
طبعی امر ہے ۔ ان لوگوں نے کونسا پہلو میرے تباہ کرنے کا اٹھا رکھا ۔ کونسا ایزا کا منصوبہ
ہے جو انتہا تک نہیں پہنچایا ۔ کیا بد دعاؤں میں کچھ کسر رہی یا قتل کے فتوے نامکمل رہے یا
ایذا اور توہین کے منصوبے کما حقہ ظہور میں نہ آئے؟ پھر وہ کونسا ہاتھ ہے جو مجھے بچاتا
ہے ۔ اگر میں کا ذب ہوتا تو چاہیئے تو یہ تھا کہ خدا خود میرے ہلاک کرنے کے لئے
اسباب پیدا کرتا نہ یہ کہ وقتاً فوقتاً لوگ اسباب پیدا کریں اور خدا ان اسباب کو معدوم
کرتا رہے۔ کیا یہی کا ذب کی نشانیاں ہوا کرتی ہیں کہ قرآن بھی اُسی کی گواہی دے
☆
دیکھو مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی نے میرے نابود کرنے کے لئے کیا کچھ ہاتھ پیر مارے
اور محض فضول گوئی سے خدا سے لڑا اور دعویٰ کیا کہ میں نے ہی اونچا کیا اور میں ہی
گراؤں گا مگر وہ خود جانتا ہے کہ اس فضول گوئی کا انجام کیا ہوا ؟ افسوس کہ اُس نے اپنے
اس کلمہ میں ایک صریح جھوٹ تو زمانہ ماضی کی نسبت بولا اور ایک آئندہ کی نسبت جھوٹی
پیشگوئی کی ۔ وہ کون تھا اور کیا چیز تھا جو مجھے اونچا کرتا ۔ یہ خدا کا میرے پر احسان ہے اور
اس کے بعد کسی کا بھی احسان نہیں ۔ اوّل اُس نے مجھے ایک بڑے شریف خاندان میں
پیدا کیا اور حسب نسب کے ہر ایک داغ سے بچایا پھر بعد میں میری حمایت میں آپ

اربعین نمبر ۳
اور آسمانی نشان بھی اسی کی تائید میں نازل ہوں اور عقل بھی اسی کی مؤید ہو اور جو اس کی موت
کے شائق ہوں وہی مرتے جائیں ۔ میں ہرگز یقین نہیں کرتا کہ زمانہ نبوی کے بعد کسی اہل اللہ
اور اہل حق کے مقابل پر کبھی کسی مخالف کو ایسی صاف اور صریح شکست اور ذلت پہنچی ہو جیسا
کہ میرے دشمنوں کو میرے مقابل پر پہنچی ہے۔ اگر انہوں نے میری عزت پر حملہ کیا تو آخر
آپ ہی بے عزت ہوئے اور اگر میری جان پر حملہ کر کے یہ کہا کہ اس شخص کے صدق اور
کذب کا معیار یہ ہے کہ وہ ہم سے پہلے مرے گا تو پھر آپ ہی مر گئے ۔ مولوی غلام دستگیر کی
کتاب تو دور نہیں مدت سے چھپ کر شائع ہو چکی ہے۔ دیکھو وہ کس دلیری سے لکھتا ہے کہ
ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا اور پھر آپ ہی مر گیا اس سے ظاہر ہے کہ جو
لوگ میری موت کے شائق تھے اور انہوں نے خدا سے دعائیں کیں کہ ہم دونوں میں سے
جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے آخر وہ مر گئے نہ ایک نہ دو بلکہ پانچ آدمی نے ایسا ہی کہا اور اس دنیا
کو چھوڑ گئے ۔ اس کا نتیجہ موجودہ مولویوں کے لئے جو محمد حسین بٹالوی اور مولوی عبدالجبار
غزنوی ثم امرتسری اور عبد الحق غزنوی ثم امرتسری اور مولوی پیر مہر علی شاہ گولڑوی اور رشید
احمد گنگوہی اور نذیر حسین دہلوی اور رسل بابا امرتسری اور منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ اور
حافظ محمد یوسف ضلعدار نہر و غیر هم کے لئے یہ تو نہ ہوا کہ اس اعجاز صریح سے یہ لوگ فائدہ
کھڑا ہوا۔ افسوس ان لوگوں کی کہاں تک حالت پہنچ گئی ہے کہ ایسی خلاف واقعہ باتیں منہ پر
لاتے ہیں جن کی کچھ بھی اصلیت نہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ اس بد قسمت نے ہر ایک طور سے مجھ پر
حملے کئے اور نامراد رہا۔ لوگوں کو بیعت سے روکا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہزار ہا لوگ میری بیعت میں
داخل ہو گئے ۔ اقدام قتل کے جھوٹے مقدمہ میں پادریوں کا گواہ بن کر میری عزت پر حملہ کیا ۔ مگر
اُسی وقت کرسی مانگنے کی تقریب سے اپنی نیت کا پھل پالیا۔ میرے پرائیویٹ امور میں گندے
اشتہار دیئے ان کا جواب خدا نے پہلے سے دے رکھا ہے میرے بیان کی حاجت نہیں ۔ منہ
بقیه حاشیه

آج 10 میں سے 10 باقی