حضرت مسیح موعودؑ کو خدا کے طرف سے تسلی

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اربعین نمبر ۳
اونٹ ترک کئے جائیں گے اور قرآن شریف میں بھی وارد تھا کہ وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ -
اب یہ لوگ دیکھتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ میں بڑی سرگرمی سے ریل طیار ہو رہی ہے اور اونٹوں
کے الوداع کا وقت آگیا پھر اس نشان سے کچھ فائدہ نہیں اٹھاتے ۔ یہ بھی حدیثوں میں
تھا کہ مسیح موعود کے وقت میں ستارہ ذوالسنین نکلے گا ۔ اب انگریزوں سے پوچھ لیجئے کہ مدت
ہوئی کہ وہ ستارہ نکل چکا۔ اور یہ بھی حدیثوں میں تھا کہ مسیح کے وقت میں طاعون پڑے
گی ۔ حج روکا جائے گا ۔ سو یہ تمام نشان ظہور میں آگئے ۔ اب اگر مثلاً میرے لئے آسمان پر
خسوف کسوف نہیں ہوا تو کسی اور مہدی کو پیدا کریں جو خدا کے الہام سے دعوی کرتا ہو کہ
میرے لئے ہوا ہے۔ افسوس ان لوگوں کی حالتوں پر ۔ ان لوگوں نے خدا اور رسول کے
فرمودہ کی کچھ بھی عزت نہ کی ۔ اور صدی پر بھی سترہ برس گزر گئے مگر ان کا مجدداب تک کسی
غار میں پوشیدہ بیٹھا ہے ۔ مجھ سے یہ لوگ کیوں بخل کرتے ہیں اگر خدا نہ چاہتا تو میں نہ آتا ۔
بعض دفعہ میرے دل میں یہ بھی خیال آیا کہ میں درخواست کروں کہ خدا مجھے اس عہدہ سے
علیحدہ کرے اور میری جگہ کسی اور کو اس خدمت سے ممتاز فرمائے پر ساتھ ہی میرے دل
میں یہ ڈالا گیا کہ اس سے زیادہ اور کوئی سخت گناہ نہیں کہ میں خدمت سپرد کردہ میں بزدلی
ظاہر کروں ۔ جس قدر میں پیچھے ہٹنا چاہتا ہوں اُسی قدر خدا تعالیٰ مجھے کھینچ کر آگے لے آتا
ہے۔ میرے پر ایسی رات کوئی کم گذرتی ہے جس میں مجھے یہ تسلی نہیں دی جاتی کہ میں تیرے
ساتھ ہوں اور میری آسمانی فوجیں تیرے ساتھ ہیں ۔ اگر چہ جو لوگ دل کے پاک ہیں
مرنے کے بعد خدا کو دیکھیں گے لیکن مجھے اس کے منہ کی قسم ہے کہ میں اب بھی اس کو دیکھ
رہا ہوں ۔ دنیا مجھ کو نہیں پہچانتی لیکن وہ مجھے جانتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔ یہ ان لوگوں ﴿۱۴﴾
کی غلطی ہے اور سراسر بد قسمتی ہے کہ میری تباہی چاہتے ہیں۔ میں وہ درخت ہوں جس کو
التكوير : ۵

اربعین نمبر ۳
مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے جو شخص مجھے کاٹنا چاہتا ہے اس کا نتیجہ بجز اس کے کچھ
نہیں کہ وہ قارون اور یہودا اسکر یوطی اور ابو جہل کے نصیب سے کچھ حصہ لینا چاہتا ہے۔ میں
ہر روز اس بات کے لئے چشم پر آب ہوں کہ کوئی میدان میں نکلے اور منہاج نبوت پر مجھ سے
فیصلہ کرنا چاہے۔ پھر دیکھے کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔ مگر میدان میں نکلنا کسی محنت کا کام نہیں
ہاں غلام دستگیر ہمارے ملک پنجاب میں کفر کے لشکر کا ایک سپاہی تھا جو کام آیا۔ اب ان لوگوں
میں سے اس کے مثل بھی کوئی نکلنا محال اور غیر ممکن ہے۔ اے لوگو! تم یقینا سمجھ لو کہ میرے
ساتھ وہ ہاتھ ہے جو اخیر وقت تک مجھ سے وفا کرے گا۔ اگر تمہارے مرد اور تمہاری عورتیں اور
تمہارے جوان اور تمہارے بوڑھے اور تمہارے چھوٹے اور تمہارے بڑے سب مل کر
میرے ہلاک کرنے کے لئے دعائیں کریں یہاں تک کہ سجدے کرتے کرتے ناک گل
جائیں اور ہاتھ شل ہو جائیں تب بھی خدا ہر گز تمہاری دُعا نہیں سنے گا اور نہیں رکے گا جب تک
وہ اپنے کام کو پورا نہ کرلے۔ اور اگر انسانوں میں سے ایک بھی میرے ساتھ نہ ہو تو خدا کے
فرشتے میرے ساتھ ہوں گے اور اگر تم گواہی کو چھپاؤ تو قریب ہے کہ پتھر میرے لئے گواہی
دیں۔ پس اپنی اپنی جانوں پر ظلم مت کرو کا ذبوں کے اور منہ ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور خدا
کسی امر کو بغیر فیصلہ کے نہیں چھوڑتا چھوڑتا۔ میں اس زندگی پر لعنت بھیجتا ہوں ۔ جو جھوٹ اور افترا کے
ساتھ ہو اور نیز اس حالت پر بھی کہ مخلوق سے ڈر کر خالق کے امر سے کنارہ کشی کی جائے۔ وہ
خدمت جو عین وقت پر خداوند قدیر نے میرے سپرد کی ہے اور اسی کے لئے مجھے پیدا کیا ہے ہرگز
ممکن نہیں کہ میں اس میں سستی کروں اگر چہ آفتاب ایک طرف سے اور زمین ایک طرف سے
۱۵) باہم مل کر مجھے کچلنا چاہیں۔ انسان کیا ہے محض ایک کیڑا اور بشر کیا ہے محض ایک مضغہ ۔ پس
کیونکر میں حی قیوم کے حکم کو ایک کیڑے یا ایک مضغہ کے لئے ٹال دوں ۔ جس طرح

آج 10 میں سے 10 باقی