وہ مکالمات الٰہیہ جن سے مشرف کیا گیا اور براہینِ احمدیہ میں درج ہیں
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۳
میں براہین احمدیہ کے وہ مکالمات الہیہ لکھتا ہوں جو اکیس برس سے براہین احمدیہ میں چھپ
کر شائع ہوئے اور سات آٹھ برس پہلے زبانی طور پر شائع ہوتے رہے جن کی گواہی خود
براہین احمدیہ سے ثابت ہے اور پھر اس کے بعد چندوہ مکالمات الہیہ لکھوں گا جو براہین احمد یہ
﴿۲۳﴾ کے بعد وقتاً فوقتاً دوسری کتابوں کے ذریعہ سے شائع ہوتے رہے سو براہین احمدیہ میں یہ
کلمات الله درج ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر نازل ہوئے اور میں صرف نمونہ کے
طور پر اختصار کر کے لکھتا ہوں مفصل دیکھنے کے لئے براہین موجود ہے۔
وہ مکالمات الہیہ جن سے مجھے مشرف کیا گیا اور
براہین احمدیہ میں درج ہیں
بشری لک احمدى انت مرادى و معی۔ غرست لک قدرتی
بیدی - سرک سری ۔ انت وجيه في حضرتي۔ اخترتك لنفسي انت
منی بمنزلة توحيدي وتفريدى۔ فحان ان تعان وتعرف بين الناس ۔ يا
احمد فاضت الرحمة على شفتیک بورکت یا احمد۔ وكان ما بارك
الله فیک حقا فيك۔ الرحمن علم القرآن لتنذر قومًا ما انذر آباؤهم
ولتستبين سبيل المجرمين۔ قل انى امرت وانا اوّل المؤمنين۔ قل ان كنتم
تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله۔ ويمكرون ويمكر الله والله خير
الماكرين۔ وما كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب۔ وان
علیک رحمتی فی الدنيا والدين۔ وانك اليوم لدينا مكين امين۔
و انک من المنصورين - وانت منى بمنزلة لا يعلمها الخلق۔ وما ارسلناك
الارحمة للعالمين۔ يا احمد اسکن انت وزوجك الجنة۔ يا آدم اسكن
براہین احمد یہ ہر چہار خصص روحانی خزائن جلد اصفحہ ۶۰۲ میں بشری لک یا احمدی “ ہے۔ (ناشر)
اربعین نمبر ۳
انت وزوجك الجنة۔ هذا من رحمة ربك ليكون آية للمومنين۔ اردت ان
استخلف فخلقت آدم ليقيم الشريعة ويحى الدين۔ جرى الله في حلل
الانبياء - وجيه في الدنيا والآخرة ومن المقربين۔ كنت كنزا مخفيا فاحببت
ان اعرف ولنجعله آية للناس ورحمة منا وكان امرا مقضيا ۔ يا عيسى انى
متوفیک و رافعک الی و مطهرك من الذين كفروا - وجاعل الذين اتبعوك
فوق الذين كفروا الى يوم القيامة۔ ثلة من الأولين وثلة من الآخرين۔ ٢٣﴾
يخوفونک من دونه۔ يعصمك الله من عنده ولولم يعصمك الناس۔ وكان
ربك قديرا۔ يحمدك الله من عرشه نحمدك ونصلی۔ وانا کفیناک
المستهزئين۔ وقالوا ان هو الا افك إفترى۔ وما سمعنا بهذا في آبائنا الاولين۔
ولقد كرمنا بني آدم وفضلنا بعضهم على بعض۔ كذالك لتكون آية
للمومنين۔ وجحدوابها واستيقنتها انفسهم ظلما وعلوا ۔ قل عندى شهادة من
الله فهل انتم مومنون۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مسلمون۔ وقالوا اني
لك هذا ان هذا الا سحرٌ يوثر و ان يروا آية يعرضوا ويقولوا سحر مستمر۔
كتب الله لا غلبن انا ورسلى۔ والله غالب على امره ولكن اكثر الناس لا
يعلمون۔ هوالذى ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله لا
مبدل لكلمات الله۔ والذين آمنوا ولم يلبسوا ايمانهم بظلم اولئك لهم الامن
و هم مهتدون ولا تخاطبني في الذين ظلموا انهم مغرقون۔ وان يتخذونك
الاهزوا أهذا الذي بعث الله۔ وينظرون اليك وهم لا يبصرون۔ واذ يمكر
بك الذي كفر ۔ او قدلي يا هامان لعلى اطلع على اله موسى واني لاظنه من
الكاذبين۔ تبت يدا أبي لهب وتب ما كان له ان يدخل فيها الا خائفًا ۔
اربعین نمبر ۳
وما اصابك فمن الله الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم۔ الا انها
فتنة من الله ليحب حبا جما ۔ حبًّا من الله العزيز الاكرم۔ عطاء الغير
مجذوذ ۔ وفي الله اجرك ويرضى عنك ربك ويتم اسمك وعسى
ان تحبوا شيئا وهو شر لكم وعسى ان تكرهوا شيئا وهو خير لكم والله
☆
يعلم وانتم لا تعلمون۔
۔ا۔
ترجمہ : اے میرے احمد تجھے بشارت ہو۔ تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ
ہے۔ میں نے اپنے ہاتھ سے تیرا درخت لگایا۔ تیرا بھید میرا بھید ہے۔ اور تو میری درگاہ
۲۵ میں وجیہ ہے ۔ میں نے اپنے لئے تجھے چنا ۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور
تفرید ۔ پس وقت آگیا ہے کہ تو مدد دیا جائے اور لوگوں میں تیرے نام کی شہرت دی
ہائے ۔ اے احمد ! تیرے لبوں میں نعمت یعنی حقائق اور معارف جاری ہیں ۔ اے احمد ! تو
برکت دیا گیا اور یہ برکت تیرا ہی حق تھا خدا نے تجھے قرآن سکھلایا یعنی قرآن کے ان معنوں
پر اطلاع دی جن کو لوگ بھول گئے تھے تا کہ تو ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے
بے خبر گذر گئے اور تاکہ مجرموں پر خدا کی حجت پوری ہو جائے ۔ ان کو کہہ دے کہ میں اپنی
طرف سے نہیں بلکہ خدا کی وحی اور حکم سے یہ سب باتیں کہتا ہوں اور میں اس زمانہ میں
تمام مومنوں میں سے پہلا ہوں ۔ اِن کو کہہ دے کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت کرتے ہو
اس قدر الہامات ہم نے براہین احمدیہ سے بطور اختصار لکھے ہیں ۔ اور چونکہ کئی دفعہ کئی
ترتیبوں کے رنگ میں یہ الہامات ہو چکے ہیں ۔ اس لئے فقرات جوڑنے میں ایک خاص
ترتیب کا لحاظ نہیں ہر ایک ترتیب فہم ملہم کے مطابق الہامی ہے ۔ منہ
اربعین نمبر ۳
تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے اور یہ لوگ مکر کریں گے اور خدا بھی مکر
کرے گا اور خدا بہتر مکر کرنے والا ہے۔ اور خدا ایسا نہیں کرے گا کہ وہ تجھے چھوڑ دے جب
تک کہ پاک اور پلید میں فرق نہ کرلے ۔ اور تیرے پر دنیا اور دین میں میری رحمت ہے اور تو
آج ہماری نظر میں صاحب مرتبہ ہے اور ان میں سے ہے جن کو مدد دی جاتی ہے۔ اور مجھ سے
تو وہ مقام اور مرتبہ رکھتا ہے جس کو دنیا نہیں جانتی اور ہم نے دنیا پر رحمت کرنے کے لئے تجھے
بھیجا ہے۔ اے احمد ! اپنے زوج کے ساتھ بہشت میں داخل ہو ۔ اے آدم! اپنے زوج کے
ساتھ بہشت میں داخل ہو یعنی ہر ایک جو تجھ سے تعلق رکھنے والا ہے گو وہ تیری بیوی
یہ مقام ہماری جماعت کے لئے سوچنے کا مقام ہے کیونکہ اس میں خداوند قد بر فرماتا ہے کہ خدا کی
محبت اسی سے وابستہ ہے کہ تم کامل طور پر پیرو ہو جاؤ اور تم میں ایک ذرہ مخالفت باقی نہ رہے اور
اس جگہ جو میری نسبت کلام الہی میں رسول اور نبی کا لفظ اختیار کیا گیا ہے کہ یہ رسول اور نبی اللہ
ہے یہ اطلاق مجاز اور استعارہ کے طور پر ہے کیونکہ جو شخص خدا سے براہ راست وحی پاتا ہے اور یقینی
طور پر خدا اس سے مکالمہ کرتا ہے جیسا کہ نبیوں سے کیا اُس پر رسول یا نبی کا لفظ بولنا غیر موزوں
نہیں ہے بلکہ یہ نہایت فصیح استعارہ ہے اسی وجہ سے صحیح بخاری اور صحیح مسلم اور انجیل اور دانی ایل
اور دوسرے نبیوں کی کتابوں میں بھی جہاں میرا ذکر کیا گیا ہے وہاں میری نسبت نبی کا لفظ بولا گیا
ہے اور بعض نبیوں کی کتابوں میں میری نسبت بطور استعارہ فرشتہ کا لفظ آگیا ہے اور دانی ایل نبی
نے اپنی کتاب میں میرا نام میکائیل رکھا ہے اور عبرانی میں لفظی معنی میکائیل کے ہیں خدا کی مانند۔
یہ گویا اس الہام کے مطابق ہے جو براہین احمدیہ میں ہے انت مني بمنزلة توحيدي
وتفريدى فحان أن تعان وتعرف بين الناس یعنی تو مجھ سے ایسا قرب رکھتا ہے اور ایسا ہی میں
تجھے چاہتا ہوں جیسا کہ اپنی توحید اور تفرید کو سو جیسا کہ میں اپنی توحید کی شہرت چاہتا ہوں ایسا ہی
تجھے دنیا میں مشہور کروں گا اور ہر یک جگہ جو میرا نام جائے گا تیرا نام بھی ساتھ ہوگا ۔ منہ
اربعین نمبر ۳
ہے یا تیرا دوست ہے نجات پائے گا اور اس کو بہشتی زندگی ملے گی اور آخر بہشت میں داخل ہوگا
اور پھر فرمایا کہ میں نے ارادہ کیا کہ زمین پر اپنا جانشین پیدا کروں سو میں نے اس آدم کو پیدا
کیا۔ یہ آدم شریعت کو قائم کرے گا اور دین کو زندہ کر دے گا۔ یہ خدا کا رسول ہے نبیوں کے
لباس میں ۔ دنیا اور آخرت میں وجیہ اور خدا کے مقربوں میں سے۔ میں ایک خزانہ پوشیدہ تھا
پس میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں اور ہم اس اپنے بندہ کو اپنا ایک نشان بنائیں گے اور اپنی رحمت
﴿۲۶﴾ کا ایک نمونہ کریں گے۔ اور ابتدا سے یہی مقدر تھا۔ اے عیسی میں تجھے طبعی طور پر وفات دوں
گا یعنی تیرے مخالف تیرے قتل پر قادر نہیں ہوسکیں گے اور میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا۔ یعنی
دلائل واضحہ سے اور کھلے کھلے نشانوں سے ثابت کر دوں گا کہ تو میرے مقربوں میں سے ہے
اور ان تمام الزاموں سے تجھے پاک کروں گا جو تیرے پر منکر لوگ لگاتے ہیں اور وہ لوگ جو
مسلمانوں میں سے تیرے پیرو ہوں گے میں اُن کو اُن دوسرے گروہ پر قیامت تک غلبہ اور
فوقیت دوں گا جو تیرے مخالف ہوں گے۔ تیرے تابعین کا ایک گروہ پہلوں میں سے ہوگا اور
ایک گروہ پچھلوں میں سے۔ لوگ تجھے اپنی شرارتوں سے ڈرائیں گے پر خدا تجھے دشمنوں کی
شرارت سے آپ بچائے گا گو لوگ نہ بچاویں اور تیرا خدا قادر ہے۔ وہ عرش پر سے تیری تعریف
کرتا ہے۔ یعنی لوگ جو گالیاں نکالتے ہیں اُن کے مقابل پر خدا عرش پر تیری تعریف کرتا ہے ہم
تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔ اور جو ٹھٹھا کرنے والے ہیں اُن کے لئے
ہم اکیلے کافی ہیں۔ اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو جھوٹا افترا ہے جو اس شخص نے کیا۔ ہم نے اپنے
باپ دادوں سے ایسا نہیں سنا۔ یہ نادان نہیں جانتے کہ کسی کو کوئی ۔ مرتبہ دینا خدا پر مشکل نہیں ۔
ہم نے انسانوں میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ پس اسی طرح اس شخص کو یہ مرتبہ
عطا فرمایا تا کہ مومنوں کے لئے نشان ہو مگر خدا کے نشانوں سے ان لوگوں نے انکار کیا۔ دل