اضافی عربی وحی

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اربعین نمبر ۳
اور فتوی دینے والے کا نام جس نے اول فتوی دیا ہامان ۔ پس تعجب نہیں کہ یہ اس بات کی طرف
L
اشارہ ہو کہ ہامان اپنے کفر پر مرے گا لیکن فرعون کسی وقت جب خدا کا ارادہ ہو کہے گا
﴿٢٩﴾ أَمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِیل اور پھر فرمایا کہ یہ فتنہ خدا کی
طرف سے فتنہ ہوگا تا وہ تجھ سے بہت محبت کرے جو دائمی محبت ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی
اور خدا میں تیرا اجر ہے خدا تجھ سے راضی ہوگا اور تیرے نام کو پورا کرے گا۔ بہت ایسی
باتیں ہیں کہ تم چاہتے ہو مگر وہ تمہارے لئے اچھی نہیں ۔ اور بہت ایسی باتیں ہیں کہ تم نہیں
چاہتے اور وہ تمہارے لئے اچھی ہیں اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔ یہ اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ تکفیر ضروری تھی اور اس میں خدا کی حکمت تھی مگر افسوس ان پر جن کے
ذریعہ سے یہ حکمت اور مصلحت الہی پوری ہوئی اگر وہ پیدا نہ ہوتے تو اچھا تھا۔
اس قدر الہام تو ہم نے بطور نمونہ کے براہین احمدیہ میں سے لکھے ہیں لیکن اس
اکیس برس کے عرصہ میں براہین احمدیہ سے لے کر آج تک میں نے چالیس کتابیں
تالیف کی ہیں اور ساٹھ ہزار کے قریب اپنے دعوے کے ثبوت کے متعلق اشتہارات شائع
کئے ہیں اور وہ سب میری طرف سے بطور چھوٹے چھوٹے رسالوں کے ہیں اور ان
سب میں میری مسلسل طور پر یہ عادت رہی ہے کہ اپنے جدید الہامات ساتھ ساتھ شائع
کرتا رہا ہوں ۔ اس صورت میں ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے کہ یہ ایک مدت دراز کا زمانہ
ابتدائے دعوئی مامور من اللہ ہونے سے آج تک کیسی شبا روزی سرگرمی سے گذرا ہے
اور خدا نے نہ صرف اس وقت تک مجھے زندگی بخشی بلکہ ان تالیفات کے لئے صحت بخشی
مال عطا کیا وقت عنایت فرمایا۔ اور الہامات میں خدا تعالیٰ کی مجھ سے یہ عادت نہیں کہ
صرف معمولی مکالمہ الہیہ ہو بلکہ اکثر الہامات میرے پیشگوئیوں سے بھرے ہوئے ہیں اور
دشمنوں کے بدا رادوں کا اُن میں جواب ہے۔ مثلاً چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ دشمن میری
موت کی تمنا کریں گے تا یہ نتیجہ نکالیں کہ جھوٹا تھا تبھی جلد مر گیا اس لئے پہلے ہی سے اُس نے
یونس : ۹۱

اربعین نمبر ۳
مجھے مخاطب کر کے فرمایا ۔ ثمانين حولا او قريبًا من ذالك او تزيد عليه سنينا ٣٠)
وترى نسلا بعيدًا یعنی تیری عمر اسی برس کی ہوگی یا دو چار کم یا چند سال زیادہ اور تو اس قدر
عمر پائے گا کہ ایک دور کی نسل کو دیکھ لے گا۔ اور یہ الہام قریباً پینتیس برس سے ہو چکا ہے اور
لاکھوں انسانوں میں شائع کیا گیا ۔ ایسا ہی چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ دشمن یہ بھی تمنا کریں گے
کہ یہ شخص جھوٹوں کی طرح مہجور اور مخذول رہے اور زمین پر اس کی قبولیت پیدا نہ ہوتا یہ نتیجہ نکال
سکیں کہ وہ قبولیت جو صادقین کے لئے شرط ہے اور اُن کے لئے آسمان سے نازل ہوتی ہے اس
شخص کو نہیں دی گئی لہذا اس نے پہلے سے براہین احمدیہ میں فرما دیا۔ ینصرک رجال نوحی
اليهم من السماء يأتون من كل فج عميق ۔ والملوك يتبركون بثيابك۔ اذا
جاء نصر الله والفتح۔ وانتهى امر الزمان الينا اليس هذا بالحق ۔ یعنی تیری مدد
وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں پر میں آسمان سے وحی نازل کروں گا۔ وہ دُور دُور کی راہوں
سے تیرے پاس آئیں گے اور بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ جب ہماری
مدد اور فتح آجائے گی تب مخالفین کو کہا جائے گا کہ کیا یہ انسان کا افترا تھا یا خدا کا کاروباری
☆
☆
ایسا ہی خدا تعالیٰ یہ بھی جانتا تھا کہ اگر کوئی خبیث مرض دامن گیر ہو جائے جیسا کہ جذام
اور جنون اور اندھا ہونا اور مرگی تو اس سے یہ لوگ نتیجہ نکالیں گے کہ اس پر غضب الہی ہو گیا
اس لئے پہلے سے اس نے مجھے براہین احمدیہ میں بشارت دی کہ ہر یک خبیث عارضہ سے
تجھے محفوظ رکھوں گا اور اپنی نعمت تجھ پر پوری کروں گا ۔ اور بعد اس کے آنکھوں کی نسبت
خاص کر یہ بھی الہام ہوا ۔ تنزل الرحمة على ثلث العين وعلى الاخريين یعنی رحمت
تین عضووں پر نازل ہوگی ایک آنکھیں کہ پیرانہ سالی ان کو صد مہ نہیں پہنچائے گی اور
نزول الماء وغیرہ سے جس سے نورِ بصارت جاتا رہے محفوظ رہیں گی اور دو عضو اور ہیں

اربعین نمبر ۳
ایسا ہی خدا تعالیٰ یہ بھی جانتا تھا کہ دشمن یہ بھی تمنا کریں گے کہ یہ شخص منقطع النسل رہ کرنا بود
ہو جائے تا نادانوں کی نظر میں یہ بھی ایک نشان ہو لہذا اس نے پہلے سے براہین احمدیہ میں
خبر دے دی کہ ینقطع آباءك ويبدء منک یعنی تیرے بزرگوں کی پہلی نسلیں منقطع
ہو جائیں گی اور ان کے ذکر کا نام و نشان نہ رہے گا اور خدا تجھ سے ایک نئی بنیاد ڈالے گا ۔
اسی بنیاد کی مانند جو ابراہیم سے ڈالی گئی ۔ اسی مناسبت سے خدا نے براہین احمدیہ میں میرا
نام ابراہیم رکھا جیسا کہ فرمایا سلام علی ابراهیم صافيناه ونجيناه من الغم واتخذوا
من مقام ابراهيم مصلّى۔ قل رب لا تذرني فردا وانت خير الوارثين - یعنی سلام
ا ہے ابراہیم پر (یعنی اس عاجز پر ) ہم نے اس سے خالص دوستی کی اور ہر ایک غم سے
اس کو نجات دے دی ۔ اور تم جو پیروی کرتے ہو تم اپنی نماز گاہ ابراہیم کے قدموں کی
جگہ بناؤ یعنی کامل پیروی کرو تا نجات پاؤ۔ اور پھر فرمایا کہہ اے میرے خدا! مجھے اکیلا
مت چھوڑ اور تو بہتر وارث ہے ۔ اس الہام میں یہ اشارہ ہے کہ خدا اکیلا نہیں
چھوڑے گا اور ابراہیم کی طرح کثرت نسل کرے گا اور بہتیرے اس نسل سے برکت
پائیں گے اور یہ جو فرمایا کہ واتخذوا من مقام ابراهیم مصلی - یہ قرآن شریف کی
آیت ہے اور اس مقام میں اس کے یہ معنے ہیں کہ یہ ابراہیم جو بھیجا گیا تم اپنی
بقیه حاشیه
جن کی خدا تعالیٰ نے تصریح نہیں کی اُن پر بھی یہی رحمت نازل ہوگی اور اُن کی قوتوں اور
طاقتوں میں فتور نہیں آئے گا۔ اب بولو تم نے دنیا میں کس کذاب کو دیکھا کہ اپنی عمر بتلاتا ہے ۔
اپنی صحت بصری اور دوسرے دو اعضائے صحت کا اخیر عمر تک دعوی کرتا ہے ۔ ایسا ہی چونکہ
خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ لوگ قتل کے منصوبے کریں گے اُس نے پہلے سے براہین میں خبر دے دی
يعصمك الله ولو لم يعصمك الناس۔ منه

اربعین نمبر ۳
☆
عبادتوں اور عقیدوں کو اس کی طرز پر بجالاؤ اور ہر ایک امر میں اس کے نمونہ پر اپنے تئیں بناؤ اور
جیسا کہ آیت وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِی اسْمُةَ أَحْمَدُ میں یہ اشارہ ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آخر زمانہ میں ایک مظہر ظاہر ہوگا گویا وہ اس کا ایک ہاتھ ہوگا جس
کا نام آسمان پر احمد ہوگا۔ اور وہ حضرت مسیح کے رنگ میں جمالی طور پر دین کو پھیلائے گا۔ ایسا ۳۲
ہی یہ آیت وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّى کے اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ
جب امت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک ابراہیم پیدا ہوگا اور ان
سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراہیم کا پیرو ہوگا۔
اب ہم بطور نمونہ چند الہامات دوسری کتابوں میں سے لکھتے ہیں چنانچہ
ازالہ اوہام میں صفحہ ۶۳۴ سے اخیر تک اور نیز دوسری کتابوں میں یہ الہام ہیں :-
جعلناک المسیح ابن مریم ۔ ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا ۔ یہ کہیں گے کہ ہم نے
پہلوں سے ایسا نہیں سُنا ۔ سو تو ان کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں تم ظاہر
لفظ اور ابہام پر قانع ہو۔ اور پھر ایک اور الہام ہے اور وہ یہ ہے الحمد لله الذی
یادر ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے دو ہاتھ جلالی و جمالی ہیں اسی نمونہ پر چونکہ ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم اللہ جل شانہ کے مظہر اتم ہیں لہذا خدا تعالیٰ نے آپ کو بھی وہ دونوں ہاتھ رحمت اور
شوکت کے عطا فرمائے ۔ جمالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کہ قرآن شریف میں
ہے ۔ وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ کے یعنی ہم نے تمام دنیا پر رحمت کر کے تجھے بھیجا
ہے اور جلالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ
رمی کے اور چونکہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ یہ دونوں صفتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے
اپنے وقتوں میں ظہور پذیر ہوں اس لئے خدا تعالیٰ نے صفت جلالی کو صحابہ رضی اللہ عنہم کے
ذریعہ سے ظاہر فرمایا اور صفت جمالی کو مسیح موعود اور اس کے گروہ کے ذریعہ سے کمال تک
پہنچایا۔ اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ - منه
ا الصف: 2
البقرة : ١٢٦ ٣ الانبياء : ۱۰۸ الانفال : ۱۸ ۵ الجمعة : ۴

اربعین نمبر ۳
جعلك المسيح ابن مريم۔ انت الشيخ المسيح الذي لا يضاع وقته۔
کمثلک در لا يُضاع یعنی خدا کی سب حمد ہے جس نے تجھ کو سیح ابن مریم بنایا تو وہ شیخ مسیح
ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔ تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا ۔ اور پھر فرمایا
لنحيينك حيوة طيبة ثمانين حولا او قريبا من ذالک و تری نسلا بعيدا
مظهر الحق والعلاء۔ كَانَّ الله نزل من السماء ۔ یعنی ہم تجھے ایک پاک اور آرام کی
زندگی عنایت کریں گے۔ اتنی برس یا اس کے قریب قریب یعنی دو چار برس کم یا زیادہ اور تو ایک
دور کی نسل دیکھے گا۔ بلندی اور غلبہ کا مظہر ۔ گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔ اور پھر فرمایا یاتی
قمر الانبياء وامرك يتأتى ما انت ان تترك الشيطان قبل ان تغلبه۔ الفوق
معك والتحت مع اعدائک ۔ یعنی نبیوں کا چاند چڑھے گا اور تو کامیاب ہو جائے گا ۔ تو
ایسا نہیں کہ شیطان کو چھوڑ دے قبل اس کے کہ اُس پر غالب ہو۔ اور اوپر رہنا تیرے حصہ میں
ہے اور نیچے رہنا تیرے دشمنوں کے حصہ میں ۔ اور پھر فرمایا۔انی مهین من اراد اهانتک۔
وما كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب۔ سبحان الله انت وقاره۔
۳۳) فكيف يتركك انى انا الله فاخترنی قل رب اني اخترتك على كل شيء
ترجمہ : ۔ میں اس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت چاہتا ہے اور میں اس کو مدد دوں گا جو
تیری مدد کرتا ہے۔ اور خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق
نہ کرلے۔ خدا ہر ایک عیب سے پاک ہے اور تو اس کا وقار ہے پس وہ تجھے کیونکر چھوڑ
دے۔ میں ہی خدا ہوں تو سرا سر میرے لئے ہو جا۔ تو کہہ اے میرے رب میں نے تجھے
ہر چیز پر اختیار کیا۔ اور پھر فرمايا سيقول العدوّ لست مرسلا۔ سنأخذه من مارن
او خرطوم۔ وانا من الظالمين منتقمون۔ انى مع الافواج آتيك بغتة۔

اربعین نمبر ۳
يوم يعض الظالم على يديه ياليتني اتخذت مع الرسول سبيلا۔ و قالوا سيقلب
الامر وما كانوا على الغيب مطلعين انا انزلناك و كان الله قديرا - یعنی دشمن
کہے گا کہ تو خدا کی طرف سے نہیں ہے۔ ہم اس کو ناک سے پکڑیں گے۔ یعنی دلائل قاطعہ سے
اس کا دم بند کر دیں گے۔ اور ہم جزا کے دن ظالموں سے بدلہ لیں گے۔ میں اپنی فوجوں کے
ساتھ تیرے پاس نا گہانی طور پر آؤں گا ۔ یعنی جس گھڑی تیری مدد کی جائے گی اُس گھڑی کا
تجھے علم نہیں ۔ اور اُس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا کہ کاش میں اس خدا کے بھیجے ہوئے سے
مخالفت نہ کرتا اور اس کے ساتھ رہتا اور کہتے ہیں کہ یہ جماعت متفرق ہو جائے گی اور بات
بگڑ جائے گی حالانکہ ان کو غیب کا علم نہیں دیا گیا۔ تو ہماری طرف سے ایک برہان ہے اور
خدا قادر تھا کہ ضرورت کے وقت میں اپنی برہان ظاہر کرتا ۔ اور پھر فرمایا انا ارسلنا احمد
الى قومه فاعرضوا وقالوا كذاب اشر۔ وجعلوا يشهدون عليه و يسيلون |
كماء منهمر ۔ ان حبّى قريب مستتر یأتیک نصرتي اني انا الرحمن۔ انت
قابل ياتيك وابل انی حاشر کل قوم ياتونک جنبا ۔ وانی انرت
مکانک۔ تنزيل من الله العزيز الرحيم۔ بلجت آياتي۔ ولن يجعل الله
للكافرين على المومنين سبيلا۔ انت مدينة العلم ۔ طيب مقبول الرحمن۔ ۳۴)
وانت اسمى الاعلى بشرى لك في هذه الايام۔ انت منى يا ابراهيم۔ انت
القائم على نفسه مظهر الحي وانت منى مبدء الامر۔ انت من مائنا وهم من
فشل، ام يقولون نحن جميع منتصر۔ سيهزم الجمع ويولون الدبر۔ الحمد لله
الذي جعل لكم الصهر والنسب۔ انذر قومك وقل اني نذير مبين۔ انا اخرجنا
لک زروعا يا ابراهيم۔ قالوا لنهلكنك قال لا خوف عليكم لا غلبن انا

اربعین نمبر ۳
و رسلی۔ واني مع الافواج اتيك بغتة واني اموج موج البحر۔ ان فضل الله
لات۔ وليس لاحد ان يرد ما اتى۔ قل اى وربي انه لحق لا يَتَبَدَّلُ ولا يخفى۔
وينزل ما تعجب منه وحى من رب السموات العلى۔ لا اله الا هو يعلم كل
شئ ويرى ان الله مع الذين اتقوا والذين هم يحسنون الحُسْنى۔ تُفَتِّحُ لهم
☆
ابواب السماء ولهم بشرى في الحيوة الدنيا ۔ انت تربى في حجر النبي
وانت تسكن قنن الجبال۔ واني معك في كل حال ۔ ترجمہ:- ہم نے احمد کواس
کی قوم کی طرف بھیجا۔ تب لوگوں نے کہا کہ یہ کذاب ہے۔ اور انہوں نے اس پر گواہیاں دیں
اور سیلاب کی طرح اس پر گرے۔ اس نے کہا کہ میرا دوست قریب ہے مگر پوشیدہ۔ تجھے میری
مدد آئے گی میں رحمان ہوں ۔ تو قابلیت رکھتا ہے اس لئے تو ایک بزرگ بارش کو پائے گا۔ میں
ہر ایک قوم میں سے گروہ کے گروہ تیری طرف بھیجوں گا۔ میں نے تیرے مکان کو روشن کیا۔ یہ
اس خدا کا کلام ہے جو عزیز اور رحیم ہے اور اگر کوئی کہے کہ کیونکر ہم جانیں کہ یہ خدا کا کلام ہے
تو ان کے لئے یہ علامت ہے کہ یہ کلام نشانوں کے ساتھ اُترا ہے اور خدا ہرگز کافروں کو یہ موقع
نہیں دے گا کہ مومنوں پر کوئی واقعی اعتراض کر سکیں۔ تو علم کا شہر ہے طبیب اور خدا کا مقبول ۔
بعض نادان کہتے ہیں کہ عربی میں کیوں الہام ہوتا ہے اس کا یہی جواب ہے کہ شاخ اپنی جڑ سے
علیحدہ نہیں ہو سکتی جس حالت میں یہ عاجز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنار عاطفت میں پرورش پاتا
ہے جیسا کہ براہین احمدیہ کا یہ الہام بھی اس پر گواہ ہے کہ تہ راہ ہے کہ تبارک الذي من علم وتعلم یعنی بہت
برکت والا وہ انسان ہے جس نے اس کو فیض روحانی سے مستفیض کیا یعنی سید نا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم اور دوسرا بہت برکت والا یہ انسان ہے جس نے اس سے تعلیم پائی تو پھر جب معلم اپنی زبان
عربی رکھتا ہے ایسا ہی تعلیم پانے والے کا الہام بھی عربی میں چاہیے تا مناسبت ضائع نہ ہو۔ منہ
براہین احمدیہ میں الہام کے یہ الفاظ ہیں فتبارك من علم و تعلم (ناشر)
*

اربعین نمبر ۳
اور تو میرا سب سے بڑا نام ہے تجھے ان دنوں میں خوشخبری ہو ۔ اے ابراہیم ! تو مجھ سے
ہے۔ تو خدا کے نفس پر قائم ہے زندہ خدا کا مظہر اور تو مجھ سے امر مقصود کا مبدء ہے۔ اور تو ۳۵)
ہمارے پانی سے ہے اور دوسرے لوگ فشل سے۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک بڑی جماعت
ہیں انتقام لینے والے۔ یہ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے۔ وہ خدا قابل
تعریف ہے جس نے تجھے دامادی اور آبائی عزت بخشی ۔ اپنی قوم کو ڈرا اور کہہ کہ میں خدا کی
طرف سے ڈرانے والا ہوں ۔ ہم نے کئی کھیت تیرے لئے طیار کر رکھے ہیں اے ابراہیم !
اور لوگوں نے کہا کہ ہم تجھے ہلاک کریں گے مگر خدا نے اپنے بندہ کو کہا کہ کچھ خوف کی جگہ
نہیں ۔ میں اور میرے رسول غالب ہوں گے۔ اور میں اپنی فوجوں کے ساتھ عنقریب آؤں
گا۔ میں سمندر کی طرح موجزنی کروں گا ۔ خدا کا فضل آنے والا ہے اور کوئی نہیں جو اس کورڈ
کر سکے۔ اور کہہ خدا کی قسم یہ بات سچ ہے اس میں تبدیلی نہیں ہوگی اور نہ وہ چھپی رہے گی
اور وہ امر نازل ہوگا جس سے تو تعجب کرے گا۔ یہ خدا کی وحی ہے جو اونچے آسمانوں کا بنانے
والا ہے۔ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔ ہر ایک چیز کو جانتا ہے اور دیکھتا ہے اور وہ خدا ان کے
ساتھ ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں اور نیکی کو نیک طور پر ادا کرتے ہیں اور اپنے نیک عملوں کو
خوبصورتی کے ساتھ انجام دیتے ہیں ۔ وہی ہیں جن کے لئے آسمان کے دروازے کھولے
جائیں گے اور دنیا کی زندگی میں بھی ان کو بشارتیں ہیں تو نبی کی کنار عاطفت میں پرورش
پا رہا ہے۔ اور میں ہر حال میں تیرے ساتھ ہوں ۔ اور پھر فرمایا : - وقالوا ان هذا الا
اختلاق ۔ ان هذا الرجل يجوح الدين۔ قل جاء الحق وزهق الباطل۔ قل لو
كان الامر من عند غير الله لوجدتم فيه اختلافا كثيرا۔ هو الذي ارسل رسوله
بالهدى ودين الحق وتهذيب الاخلاق۔ قل ان افتريته فعلی اجرامي۔ ومن اظلم

اربعین نمبر ۳
ممن افترى على الله كذبا ۔ تنزيل من الله العزيز الرحيم۔ لتنذر قومًا ما انذر
آباء هم ولتدعو قومًا آخرين۔ عسى الله ان يجعل بينكم وبين الذين عاديتم
مودة ۔ يخرّون على الاذقان سجدا ربنا اغفر لنا انا كنا خاطئين۔ لا تثريب
٣٦ عليكم اليوم يغفر الله لكم و هو ارحم الراحمين ۔ اني انا الله فاعبدني ولا
تنسانی و اجتهد ان تصلنی و اسئل ربک و کن سئولا ۔ الله ولى حنان۔ علم
القرآن۔ فباي حديث بعده تحكمون۔ نزلنا على هذا العبد رحمة۔ وما ينطق
عن الهوى۔ ان هو الأوحي يوحى دنى فتدلى فکان قاب قوسین او ادنى۔
ذرني والمكذبين۔ انى مع الرسول اقوم ان يومى لفصل عظيم۔ وانک علی
صراط مستقیم۔ وانا نرينك بعض الذي نعد هم اونتوفینک۔ وانی رافعک
الی و یاتیک نصرتی انى انا الله ذو السلطان۔ ترجمہ:- اور کہتے ہیں کہ یہ
بناوٹ ہے اور یہ شخص دین کی بیخ کنی کرتا ہے ۔ کہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا ۔ کہہ اگر یہ
امر خدا کی طرف سے نہ ہوتا تو تم اس میں بہت سا اختلاف پاتے یعنی خدا تعالیٰ کی کلام
سے اس کے لئے کوئی تائید نہ ملتی ۔ اور قرآن جو راہ بیان فرماتا ہے یہ راہ اس کے مخالف
ہوتی اور قرآن سے اس کی تصدیق نہ ملتی اور دلائل حقہ میں سے کوئی دلیل اس پر قائم نہ
ہو سکتی اور اس میں ایک نظام اور ترتیب اور علمی سلسلہ اور دلائل کا ذخیرہ جو پایا جاتا ہے یہ ہرگز
نہ ہوتا اور آسمان اور زمین میں سے جو کچھ اس کے ساتھ نشان جمع ہو رہے ہیں ان میں سے
کچھ بھی نہ ہوتا۔ اور پھر فرمایا خدا وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو یعنی اس عاجز کو ہدایت
اور دین حق اور تہذیب اخلاق کے ساتھ بھیجا۔ ان کو کہہ دے کہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو

اربعین نمبر ۳
میرے پر اس کا جرم ہے یعنی میں ہلاک ہو جاؤں گا۔ اور اس شخص سے زیادہ تر ظالم کون ہے
جو خدا پر جھوٹ باندھے۔ یہ کلام خدا کی طرف سے ہے جو غالب اور رحیم ہے تا تو ان لوگوں کو
ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے اور تا دوسری قوموں کو دعوت دین کرے۔
عنقریب ہے کہ خدا تم میں اور تمہارے دشمنوں میں دوستی کر دے گا۔ اور تیرا خدا ہر چیز پر قادر
ہے۔ اس روز وہ لوگ سجدہ میں گریں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا ہمارے گناہ
معاف کر ہم خطا پر تھے ۔ آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔ خدا معاف کرے گا اور وہ ارحم الراحمین
ہے۔ میں خدا ہوں میری پرستش کر اور میرے تک پہنچنے کے لئے کوشش کرتا رہ۔ اپنے خدا ﴿۳۷﴾
سے مانگتا رہ اور بہت مانگنے والا ہو۔ خدا دوست اور مہربان ہے اُس نے قرآن سکھلایا۔ پس
تم قرآن کو چھوڑ کر کس حدیث پر چلو گے۔ ہم نے اس بندہ پر رحمت نازل کی ہے اور یہ اپنی
طرف سے نہیں بولتا بلکہ جو کچھ تم سنتے ہو یہ خدا کی وحی ہے۔ یہ خدا کے قریب ہوا یعنی اوپر کی
طرف گیا اور پھر نیچے کی طرف تبلیغ حق کیلئے جھکا اس لئے یہ دو قوسوں کے وسط میں آگیا ۔
او پر خدا اور نیچے مخلوق ۔ مکذبین کے لئے مجھ کو چھوڑ دے میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں
گا۔ میرا دن بڑے فیصلہ کا دن ہے اور تو سیدھی راہ پر ہے اور جو کچھ ہم ان کے لئے وعدے
کرتے ہیں ہو سکتا ہے کہ اُن میں سے کچھ تیری زندگی میں تجھ کو دکھلا دیں اور یا تجھ کو وفات
دیدیں اور بعد میں وہ وعدے پورے کریں ۔ اور میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا یعنی تیرا
رفع الی اللہ دنیا پر ثابت کر دوں گا اور میری مدد تجھے پہنچے گی میں ہوں وہ خدا جس کے نشان
یہ تو غیر ممکن ہے کہ تمام لوگ مان لیں کیونکہ بموجب آیت وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ ، اور بموجب
آیت کریمہ وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ
سب کا ایمان لانا خلاف نص صریح ہے پس اس جگہ سعید لوگ مراد ہیں ۔ منہ
ا هود ۱۲۰
ال عمران : ۵۶

آج 10 میں سے 10 باقی