اضافی اردو وحی

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اربعین نمبر ۳
دلوں پر تسلط کرتے ہیں اور اُن کو قبضہ میں لے آتے ہیں۔
ان الہامات کے سلسلہ میں بعض اردو الہام بھی ہیں جن میں سے کسی قدر ذیل میں لکھے
جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں :-
ایک عزت کا خطاب ایک عزت کا خطاب ۔ لک خطاب العزة ۔ ایک بڑانشان
اس کے ساتھ ہوگا ( عزت کے خطاب سے مراد یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایسے اسباب پیدا ہو
جائیں گے کہ اکثر لوگ پہچان لیں گے اور عزت کا خطاب دیں گے اور یہ تب ہوگا جب
ایک نشان ظاہر ہوگا ) اور پھر فرمایا: خدا نے ارادہ کیا ہے کہ تیرا نام بڑھاوے اور آفاق
میں تیرے نام کی خوب چمک دکھاوے ۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا اور قدرت نمائی سے
تجھے اُٹھاوں گا ۔ آسمان سے کئی تخت اُترے مگر سب سے اونچا تیرا تخت بچھایا گیا ۔ دشمنوں
سے ملاقات کرتے و
تے وقت فرشتوں نے تیری مدد کی ۔ آپ کے ساتھ انگریزوں کا نرمی کے
﴿۳۸﴾ ساتھ ہاتھ تھا۔ اسی طرف خدا تعالیٰ تھا جو آپ تھے ۔ آسمان پر دیکھنے والوں کو ایک رائی
برابر غم نہیں ہوتا ۔ یہ طریق اچھا نہیں اس سے روک دیا جائے مسلمانوں کے لیڈر عبد الکریم
کو خذوا الرفق الرفق فان الرفق رأس الخيرات - نرمی کرو۔ نرمی کرو
اس الہام میں تمام جماعت کے لئے تعلیم ہے کہ اپنی بیویوں سے رفق اور نرمی کے ساتھ پیش آویں وہ ان کی
کنیز کیں نہیں ہیں ۔ در حقیقت نکاح مرد اور عورت کا باہم ایک معاہدہ ہے۔ پس کوشش کرو کہ اپنے معاہدہ
میں دغا باز نہ ٹھہرو۔ اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ یعنی اپنی
بیویوں کے ساتھ نیک سلوک کے ساتھ زندگی کرو۔ اور حدیث میں ہے خیر کم خیر کم باھلہ یعنی تم میں
سے اچھا وہی ہے جو اپنی بیوی سے اچھا ہے۔ سو روحانی اور جسمانی طور پر اپنی بیویوں سے نیکی کرو۔ ان
کے لئے دُعا کرتے رہو اور طلاق سے پر ہیز کرو کیونکہ نہایت بد خدا کے نزدیک وہ شخص ہے جو طلاق
دینے میں جلدی کرتا ہے۔ جس کو خدا نے جوڑا ہے اس کو ایک گندہ برتن کی طرح جلد مت توڑو۔ منہ
ا النساء : ٢٠

☆
اربعین نمبر ۳
کہ تمام نیکیوں کا سرنرمی ہے (اخویم مولوی عبد الکریم صاحب نے اپنی بیوی سے کسی قدر زبانی
سختی کا برتاؤ کیا تھا اس پر حکم ہوا کہ اس قدر سخت گوئی نہیں چاہئے حتی المقدور پہلا فرض مومن کا
ہر ایک کے ساتھ نرمی اور حسن اخلاق ہے اور بعض اوقات تلخ الفاظ کا استعمال بطور تلخ دوا کے
جائز ہے اما محکم ضرورت و بقدر ضرورت نہ یہ کہ سخت گوئی طبیعت پر غالب آجائے ) خدا تیرے
سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ رب الافواج اس طرف توجہ
کرے گا۔ اگر مسیح ناصری کی طرف دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس جگہ اس سے برکات کم نہیں
ہیں۔ اور مجھے آگ سے مت ڈراؤ کیونکہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے ( یہ فقرہ
بطور حکایت میری طرف سے خدا تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے ) اور پھر فرمایا۔ لوگ آئے اور دعوئی
کر بیٹھے۔ شیر خدا نے ان کو پکڑا۔ شیر خدا نے فتح پائی۔ اور پھر فرمایا بخرام کہ وقت تو نزدیک
رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد پاک محمد مصطفے نبیوں کا سردار و روشن شد
نشانہائے من ۔ بڑا مبارک وہ دن ہوگا ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن
خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ آمین ۔
اس فقرہ سے مراد کہ محمد یوں کا پیر اونچے منار پر جا پڑا یہ ہے کہ تمام نبیوں کی پیشگوئیاں جو آخر الزمان
کے مسیح موعود کے لئے تھیں جس کی نسبت یہود کا خیال تھا کہ ہم میں سے پیدا ہو گا اور عیسائیوں
کا خیال تھا کہ ہم میں سے پیدا ہو گا مگر وہ مسلمانوں میں سے پیدا ہوا۔ اس لئے بلند مینارعزت
کا محمد یوں کے حصہ میں آیا اور اس جگہ محمدی کہا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جو لوگ
اب تک صرف ظاہری قوت اور شوکت اسلام دیکھ رہے تھے جس کا اسم محمد مظہر ہے اب وہ لوگ
بکثرت آسمانی نشان پائیں گے جو اسم احمد کے مظہر کو لازم حال ہے کیونکہ اسم احمد انکسار اور فروتنی
اور کمال درجہ کی محویت کو چاہتا ہے جو لازم حال حقیقت احمدیت اور حامدیت اور عاشقیت اور
محبیت ہے اور حامدیت اور عاشقیت کے لازم حال صدور آیات تائید یہ ہے ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی