اربعین نمبر ۴
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۴
شخص خدا
اربعین نمبر ۴
امی
اربعین نمبر ۳ میں گو ہم دلائل بینہ سے لکھ چکے ہیں کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ جو
پر افترا کرے وہ ہلاک کیا جاتا ہے مگر تا ہم پھر دوبارہ ہم عقلمندوں کو یاد دلا - و دلاتے
ہیں کہ حق یہی ہے جو ہم نے بیان کیا ۔ خبردار ایسا نہ ہو کہ وہ ہمارے مقابل پر کسی مخالف
مولوی کی بات کو مان کر ہلاکت کی راہ اختیار کر لیں ۔ اور لازم ہے کہ قرآن شریف کی دلیل
کو بنظر تحقیر دیکھنے سے خدا سے ڈریں۔ صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آیت لَوْ تَقَوَّلَ
علينا کو بطور لغو نہیں لکھا جس سے کوئی حجت قائم نہیں ہو سکتی ۔ اور خدا تعالیٰ ہر ایک لغو کام
سے پاک ہے۔ پس جس حالت میں اس حکیم نے اس آیت کو اور ایسا ہی اُس دوسری آیت کو
جس کے یہ الفاظ ہیں۔ إِذًا لَّا ذَقْتُكَ ضِعْفَ الْحَيُوةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ * محل
استدلال پر بیان کیا ہے تو اس سے ماننا پڑتا ہے کہ اگر کوئی شخص بطور افترا کے نبوت اور مامور
من اللہ ہونے کا دعویٰ کرے تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ نبوت کے مانند ہرگز
زندگی نہیں پائے گا۔ ورنہ یہ استدلال کسی طرح صحیح نہیں ٹھہرے گا اور کوئی ذریعہ اس کے
سمجھنے کا قائم نہیں ہوگا کیونکہ اگر خدا پر افترا کر کے اور جھوٹا دعوی مامور من اللہ ہونے کا کر کے
تیس برس تک زندگی پالے اور ہلاک نہ ہو تو بلا شبہ ایک منکر کے لئے حق پیدا ہو جائے گا کہ
یعنی اگر یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پر کچھ جھوٹ باندھتا تو ہم اس کو زندگی اور موت سے دو چند
عذاب چکھاتے ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ نہایت سخت عذاب سے ہلاک کرتے۔ منہ
الحاقة : ۴۵ بنی اسرائیل : ۷۶
اربعین نمبر ۴
وہ یہ اعتراض پیش کرے کہ جبکہ اس دروغگو نے جس کا دروغگو ہونا تم تسلیم کرتے ہو تیئیس برس
تک یا اس سے زیادہ عرصہ تک زندگی پالی اور ہلاک نہ ہوا تو ہم کیونکر سمجھیں کہ ایسے کا ذب کی
مانند تمہارا نبی نہیں تھا۔ ایک کا ذب کو تئیس برس تک مہلت مل جانا صاف اس بات پر دلیل ہے
کہ ہر ایک کا ذب کو ایسی مہلت مل سکتی ہے۔ پھر لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا کا صدق لوگوں پر کیوں
کر ظاہر ہوگا ؟ اور اس بات پر یقین کرنے کے لئے کون سے دلائل پیدا ہوں گے کہ اگر ۲
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم افترا کرتے تو ضرور تئیس برس کے اندر اندر ہلاک کئے جاتے ۔
لیکن اگر دوسرے لوگ افترا کریں تو وہ تیس برس سے زیادہ مدت تک بھی زندہ رہ سکتے ہیں اور
خدا ان کو ہلاک نہیں کرتا ۔ یہ تو وہی مثال ہے۔ مثلاً ایک دوکاندار کہے کہ اگر میں اپنے دوکان
کے کاروبار میں کچھ خیانت کروں یا رڈی چیزیں دوں یا جھوٹ بولوں یا کم وزن کروں تو اُسی
وقت میرے پر بجلی پڑے گی اس لئے تم لوگ میرے بارے میں بالکل مطمئن رہو اور کچھ شک
نہ کرو کہ کبھی میں کوئی رڈی چیز دوں گا یا کم وزنی کروں گا یا جھوٹ بولوں گا بلکہ آنکھ بند کر کے
میری دوکان سے سودالیا کرو اور کچھ تفتیش نہ کرو تو کیا اس بیہودہ قول سے لوگ تسلی پا جائیں
گے۔ اور اس کے اس لغو قول کو اس کی راستبازی پر ایک دلیل سمجھ لیں گے؟ ہر گز نہیں ۔ معاذ اللہ
ایسا قول اس شخص کی راستبازی کی ہرگز دلیل نہیں ہو سکتی بلکہ ایک رنگ میں خلق خدا کو دھوکا دینا
اور ان کو غافل کرنا ہے۔ ہاں دو صورت میں یہ دلیل ٹھہر سکتی ہے۔ (۱) ایک یہ کہ چند دفعہ
لوگوں کے سامنے یہ اتفاق ہو چکا ہ و چکا ہو کہ اس شخص نے اپنی فروختنی اشیاء کے متعلق کچھ جھوٹ بولا
ہو یا کم وزن کیا ہو یا کسی اور قسم کی خیانت کی ہو تو اسی وقت اُس پر بجلی پڑی ہو۔ اور نیم مردہ کر دیا
ہو۔ اور یہ واقعہ جھوٹ بولنے یا خیانت یا کم وزنی کرنے کا بار بار پیش آیا ہو اور بار بار بجلی پڑی ہو
الحاقة : ۴۵