(69:45) کی مزید وضاحت

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اربعین نمبر ۴
یہاں تک کہ لوگوں کے دل یقین کر گئے ہوں کہ در حقیقت خیانت اور جھوٹ کے وقت اس شخص
پر بجلی کا حملہ ہوتا ہے تو اُس صورت میں یہ قول ضرور بطور دلیل استعمال ہوگا۔ کیونکہ بہت سے
لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ جھوٹ بولا اور بجلی گری۔ (۲) دوسری صورت یہ ہے کہ عام لوگوں
کے ساتھ یہ واقعہ پیش آوے کہ جو شخص دوکاندار ہو کر اپنی فروختنی اشیاء کے متعلق کچھ جھوٹ بولے
یا کم وزن کرے یا اور کسی قسم کی خیانت کرے یا کوئی رڈی چیز بیچے تو اس پر بجلکی پڑا کرے۔ سواس
مثال کو زیر نظر رکھ کر ہر ایک منصف کو کہنا پڑتا ہے کہ خدائے علیم و حکیم کے مُنہ سے لَوْ تَقَوَّلَ
عَلَيْنَا کا لفظ نکلنا وہ بھی تبھی ایک برہان قاطع کا کام دے گا کہ جب دو صورتوں میں سے ایک
صورت اس میں پائی جائے ۔ (۱) اول یہ کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اس
سے کوئی جھوٹ بولا ہو اور خدا نے کوئی سخت سزا دی ہو اور لوگوں کو بطور امور مشہودہ محسوسہ کے
معلوم ہو کہ آپ اگر خدا پر افترا کریں تو آپ کو سزا ملے گی جیسا کہ پہلے بھی فلاں فلاں موقعہ پر
سزا ملی لیکن اس قسم کے استدلال کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک وجود کی طرف راہ نہیں
بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ایسا خیال کرنا بھی کفر ہے ۔ (۲) دوسرے استدلال
کی یہ صورت ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ عام قاعدہ ہو کہ جو شخص اُس پر افترا کرے اس کو کوئی لمبی
مہلت نہ دی جائے اور جلد تر ہلاک کیا جائے ۔ سو یہی استدلال اس جگہ پر صحیح ہے۔ ورنہ
لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا " کا فقرہ ایک معترض کے نزدیک محض دھوکا دہی اور نعوذ باللہ ایک فضول گو
دوکاندار کے قول کے رنگ میں ہوگا ۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کے کلام کی عزت کرتے ہیں اُن
کا کانشنس ہرگز اس بات کو قبول نہیں کرے گا کہ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا کا فقرہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ایک ایسا مہمل ہے جس کا کوئی بھی ثبوت نہیں۔ صاف ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ
ا الحاقة : ۴۵

اربعین نمبر ۴
کا ان مخالفوں کو یہ بے ثبوت فقرہ سُنانا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو نہیں مانتے اور نہ
قرآن شریف کو من جانب اللہ مانتے ہیں محض لغو اور طفل تسلی سے بھی کمتر ہے۔ اور ظاہر ہے کہ
منکر اور معاند اس سے کیا اور کیونکر تسلی پکڑیں گے بلکہ ان کے نزدیک تو یہ صرف ایک دعوئی ہوگا
جس کے ساتھ کوئی دلیل نہیں ۔ ایسا کہنا کس قدر بیہودہ خیال ہے کہ اگر فلاں گناہ میں کروں تو
مارا جاؤں گو کروڑ ہا دوسرے لوگ ہر روز دنیا میں وہی گناہ کرتے ہیں اور مارے نہیں جاتے ۔ اور
کیسا یہ مکر وہ عذر ہے کہ دوسرے گناہگاروں اور مفتریوں کو خدا کچھ نہیں کہتا یہ سزا خاص میرے لئے ﴿۴﴾
ہے۔ اور عجیب تریہ کہ ایسا کہنے والا یہ بھی تو ثبوت نہیں دیتا کہ گذشتہ تجربہ سے مجھے معلوم ہوا ہے
اور لوگ دیکھ چکے ہیں کہ اس گناہ پر ضرور مجھے سزا ہوتی ہے۔ غرض خدا تعالیٰ کے حکیمانہ کلام کو جو
دنیا میں اتمام حجت کے لئے نازل ہوا ہے۔ ایسے بیہودہ طور پر خیال کرنا خدا تعالیٰ کی پاک کلام
سے ٹھٹھا اور ہنسی ہے اور قرآن شریف میں صدہا جگہ اس بات کو پاؤ گے کہ خدا تعالیٰ مفتری علی اللہ
کو ہرگز سلامت نہیں چھوڑتا اور اسی دنیا میں اس کو سزا دیتا ہے اور ہلاک کرتا ہے۔ دیکھو اللہ تعالیٰ
ایک موقع میں فرماتا ہے کہ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَری ۔ یعنی مفتری نامراد مرے گا۔ اور
پھر دوسری جگہ فرماتا ہے ۔ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ
بایتہ کے یعنی اس شخص سے ظالم ترکون ہے جو خدا پر افترا کرتا ہے یا خدا کی آیتوں کی تکذیب
کرتا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جن لوگوں نے خدا کے نبیوں کے ظاہر ہونے کے وقت خدا کی کلام
کی تکذیب کی خدا نے ان کو زندہ نہیں چھوڑا اور بُرے برے عذابوں سے ہلاک کر دیا۔ دیکھو نوح
کی قوم اور عاد و ثمود اور لوط کی قوم اور فرعون اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن مکہ والے ان
کا کیا انجام ہوا۔ پس جبکہ تکذیب کرنے والے اسی دنیا میں سزا پاچکے تو پھر جو شخص خدا پر
ا طه : ۶۲
الانعام: ۲۲

اربعین نمبر ۴
افترا کرتا ہے جس کا نام اس آیت میں پہلے نمبر پر ذکر کیا گیا ہے وہ کیونکر بچ سکتا ہے کیا خدا کا
صادقوں اور کا ذبوں سے معاملہ ایک ہو سکتا ہے اور کیا افترا کرنے والوں کے لئے خدا تعالیٰ کی
طرف سے اس دنیا میں کوئی سزا نہیں مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ہے اور پھر ایک جگہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے۔ ان يكَ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَ إِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي
يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ کے یعنی اگر یہ نبی جھوٹا ہے تو اپنے جھوٹ
سے ہلاک ہو جائے گا اور اگر سچا ہے تو ضرور ہے کہ کچھ عذاب تم بھی چکھو کیونکہ زیادتی کرنے
والے خواہ افترا کریں خواہ تکذیب کریں خدا سے مدد نہیں پائیں گے۔ اب دیکھو اس سے
زیادہ تصریح کیا ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں بار بار فرماتا ہے کہ مفتری اسی دنیا میں
ہلاک ہو گا بلکہ خدا کے سچے نبیوں اور مامورین کے لئے سب سے پہلی یہی دلیل ہے کہ وہ
اپنے کام کی تکمیل کر کے مرتے ہیں۔ اور ان کو اشاعت دین کے لئے مہلت دی جاتی ہے
اور انسان کی اس مختصر زندگی میں بڑی سے بڑی مہلت تیئیس برس ہیں کیونکہ اکثر نبوت کا ابتدا
چالیس برس پر ہوتا ہے اور تیئیس برس تک اگر اور عمر ملی تو گویا عمدہ زمانہ زندگی کا یہی ہے۔
اسی وجہ سے میں بار بار کہتا ہوں کہ صادقوں کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا
زمانہ نہایت صحیح پیمانہ ہے اور ہر گز ممکن نہیں کہ کوئی شخص جھوٹا ہو کر اور خدا پر افترا کر کے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ نبوت کے موافق یعنی تیس برس تک مہلت پا سکے ضرور
ہلاک ہو گا ۔ اس بارے میں میرے ایک دوست نے اپنی نیک نیتی سے یہ عذر پیش کیا تھا کہ
آیت لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا " میں صرف آ صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مخاطب ؟ م مخاطب ہیں۔ اس سے کیونکر
سمجھا جائے کہ اگر کوئی دوسرا شخص افترا کرے تو وہ بھی ہلاک کیا جائے گا۔ میں نے اس کا یہی
جواب دیا تھا کہ خدا تعالیٰ کا یہ قول محل استدلال پر ہے اور منجملہ دلائل صدق نبوت کے یہ بھی
الصافات: ۱۵۵ المؤمن : ٢٩
الحاقة : ۴۵

آج 10 میں سے 10 باقی