اعتراض: 23 سال کا دور صرف شریعت لانے والے کے لیے ہے
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۴
ایک دلیل ہے اور خدا تعالیٰ کے قول کی تصدیق تبھی ہوتی ہے کہ جھوٹا دعویٰ کرنے والا ہلاک ہو
جائے ورنہ یہ قول منکر پر کچھ حجت نہیں ہو سکتا اور نہ اس کے لئے بطور دلیل ٹھہر سکتا ہے بلکہ وہ
کہہ سکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تیس برس تک ہلاک نہ ہونا اس وجہ سے نہیں کہ وہ
صادق ہے بلکہ اس وجہ سے ہے کہ خدا پر افترا کرنا ایسا گناہ نہیں ہے جس سے خدا اسی دنیا میں
کسی کو ہلاک کرے کیونکہ اگر یہ کوئی گناہ ہوتا اور سنت اللہ اس پر جاری ہوتی کہ مفتری کو اسی دنیا
میں سزا دینا چاہئے تو اس کے لئے نظیر میں ہونی چاہئے تھیں ۔ اور تم قبول کرتے ہو کہ اس کی ۶
کوئی نظیر نہیں بلکہ بہت سی ایسی نظیریں موجود ہیں کہ لوگوں نے تیس برس تک بلکہ اس سے زیادہ
خدا پر افترا کئے اور ہلاک نہ ہوئے۔ تو اب بتلاؤ کہ اس اعتراض کا کیا جواب ہوگا ؟ اور اگر کہو
که صاحب الشریعت افترا کر کے ہلاک ہوتا ہے نہ ہر ایک مفتری۔ تو اول تو یہ دعوی بے دلیل
ہے۔ خدا نے افترا کے ساتھ شریعت کی کوئی قید نہیں لگائی۔ ماسوا اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ
شریعت کیا چیز ہے جس نے اپنی وحی کے ذریعہ سے چند امر اور نہی بیان کئے اور اپنی امت
کے لئے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب الشریعت ہو گیا۔ یہیں اس تعریف کے رو سے بھی
ہمارے مخالف ملزم ہیں کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی ۔ مثلاً یہ الہام قل للمؤمنين
چونکہ میری تعلیم میں امر بھی ہے اور نہی بھی اور شریعت کے ضروری احکام کی تجدید ہے اس لئے
خدا تعالیٰ نے میری تعلیم کو اور اس وحی کو جو میرے پر ہوتی ہے فلک یعنی کشتی کے نام سے موسوم
کیا جیسا کہ ایک الہام الہی کی یہ عبارت ہے۔ واصنع الفلك باعيننا و وحينا ان الذين
یبایعونک انما يبايعون الله يد الله فوق ايديهم - یعنی اس تعلیم اور تجدید کی کشتی کو ہماری
آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی سے بنا۔ جولوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت
کرتے ہیں۔ یہ خُدا کا ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھوں پر ہے۔ اب دیکھو خدا نے میری وحی اور میری
تعلیم اور میری بیعت کو نوح کی کشتی قرار دیا اور تمام انسانوں کے لئے اس کو مدار نجات ٹھہرایا جس
کی آنکھیں ہوں دیکھے اور جس کے کان ہوں سنے ۔ منہ
☆
اربعین نمبر ۴
يغضوا من ابصارهم ويحفظوا فروجهم ذالک از کی لهم - یہ براہین احمدیہ میں
درج ہے اور اس میں امر بھی ہے اور نہی بھی اور اس پر تیئیس برس کی مدت بھی گزر گئی اور ایسا ہی
اب تک میری وحی میں امر بھی ہوتے ہیں اور نہی بھی اور اگر کہو کہ شریعت سے وہ شریعت مراد
ہے جس میں نئے احکام ہوں تو یہ باطل ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ
الأولى - صُحُفِ اِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى - - یعنی قرآنی تعلیم توریت میں بھی موجود ہے۔
اور اگر یہ کہو کہ شریعت وہ ہے جس میں باستیفاء امر اور نہی کا ذکر ہو تو یہ بھی باطل ہے کیونکہ اگر
توریت یا قرآن شریف میں باستیفاء احکام شریعت کا ذکر ہوتا تو پھر اجتہاد کی گنجائش نہ رہتی ۔
غرض یہ سب خیالات فضول اور کو تہ اندیشیاں ہیں ۔ ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم خاتم الانبیاء ہیں۔ اور قرآن ربانی کتابوں کا خاتم ہے تا ہم خدا تعالیٰ نے اپنے نفس پر یہ
حرام نہیں کیا کہ تجدید کے طور پر کسی اور مامور کے ذریعہ سے یہ احکام صادر کرے کہ جھوٹ نہ
بولو۔ جھوٹی گواہی نہ دو۔ زنا نہ کرو۔ خون نہ کرو۔ اور ظاہر ہے کہ ایسا بیان کرنا بیان شریعت
ہے جو مسیح موعود کا بھی کام ہے۔ پھر وہ دلیل تمہاری کیسی گاؤ خورد ہو گئی کہ اگر کوئی شریعت
لاوے اور مفتری ہو تو وہ تئیس برس تک زندہ نہیں رہ سکتا۔ یا د رکھنا چاہئے کہ یہ تمام باتیں
بیہودہ اور قابل شرم ہیں۔ جس رات میں نے اپنے اس دوست کو یہ باتیں سمجھا ئیں تو اسی
رات مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے وہ حالت ہو کر جو وحی اللہ کے وقت میرے پر وارد ہوتی ہے
وہ نظاره گفتگو کا دوبارہ دکھلایا گیا ۔ اور پھر الہام ہوا قل ان هدى الله هو الهدى یعنی خدا
، جو مجھے اس آیت لو تقول علینا کے متعلق سمجھایا ہے وہی معنے صحیح ہیں ۔ تب اس ۔ الہام
کے بعد میں نے چاہا کہ پہلی کتابوں میں سے بھی اس کی کچھ نظیر تلاش کروں ۔ سو معلوم ہوا کہ
تمام بائبل ان نظیروں سے بھری پڑی ہے کہ جھوٹے نبی ہلاک کئے جاتے ہیں۔ سومیں
نے جو
ل الاعلى : ۲۰۰۱۹