پہلی آسمانی کتابوں کی جھوٹے نبیوں کی نسبت پیشگوئیاں
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۴
مناسب سمجھتا ہوں کہ ان نظائر میں سے چند نظیریں اس جگہ لکھ دوں تا پڑھنے والے اس سے
فائدہ پکڑیں۔ اور وہ یہ ہیں :۔
توریت اور دوسری پہلی آسمانی کتابوں کی
جھوٹے نبیوں کی نسبت پیشگوئیاں
توریت میں لکھا ہے کہ اگر تمہارے درمیان کوئی نبی یا خواب دیکھنے والا ظاہر ہو اور تمہیں
کوئی نشان اور معجزہ دکھلاوے اور اس نشان یا معجزہ کے مطابق جو اس نے تمہیں دکھا یا بات واقع
ہو۔ اور وہ تمہیں کہے آؤ ہم غیر معبودوں کی جنہیں تم نے نہیں جانا پیروی کریں (یعنی خدا کے سوا
کسی اور کا حکم منوانا چاہے یا اپنی ہی پیروی اُن باتوں میں کرانا چاہے جو توریت کے مخالف ہیں )
تو ہرگز اس نبی یا خواب دیکھنے والے کی بات پر کان مت دھرو ۔ کہ خداوند تمہارا خدا تمہیں آزما تا
ہے تا دریافت کرے کہ تم خداوند اپنے خدا کو اپنے سارے دل اور ساری جان سے دوست رکھتے
ہو کہ نہیں۔ چاہئے کہ تم خداوند اپنے خدا کی پیروی کرو۔ (یعنی اسی کی ہدایتوں کے موافق چلو ﴿۸﴾
دوسرا شخص کو کوئی فلاسفر ہو یا حکیم ہو اس کی بات نہ مانو ) اور اس سے ڈرو اور اس کے حکموں کو
حفظ کرو۔ اور اس کی بات مانو۔ تم اسی کی بندگی کرو اور اُسی سے لیٹے رہو۔ اور وہ نبی یا وہ خواب
دیکھنے والا قت عمل کیا جائے گا۔ دیکھو توریت استثنا باب ۱۳ آیت ایک سے پانچ تک ۔ اس
کی تشریح یہ ہے کہ جس نبی نے تمہیں خدا کی پیروی سے پھیرنا چاہا اور دوسرے خیالات کا پیرو
کرنا چاہا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہیں وہ ہلاک کیا جائے گا۔ یادر ہے کہ توریت کی اس
پیشگوئی میں یہ لفظ نہیں ہیں کہ وہ جھوٹا نبی تب قتل کیا جائے گا جب یہ تعلیم دے کہ غیر معبودوں کو
سجدہ کرو یا اُن کی بندگی کرو۔ بلکہ یہ لفظ ہیں کہ غیر کی پیروی کرانا چاہے یعنی توریت کی تعلیم
پیشگوئی
اربعین نمبر ۴
کے مخالف دوسرے خیالات پر چلانا چاہے جو کسی اور کے خیالات ہیں نہ خدا کے تب خدا اس
کو ہلاک کرے گا کیونکہ خدا کی منشاء کے مخالف وہ تعلیم دیتا ہے۔
اور پھر توریت میں یہ عبارت ہے : ۔ لیکن وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات
میرے نام سے کہے جس کے کہنے کا میں نے اُسے حکم نہیں دیا تو وہ نبی قتل کیا جاوے۔ اس
آیت میں خدا تعالیٰ نے صاف طور پر فرما دیا کہ افترا کی سزا خدا کے نزدیک قتل ہے اور پہلی
آیتوں میں ذکر ہو چکا ہے کہ خدا خود اسے قتل کرے گا۔ اور ہر گز نہیں بچے گا۔ دیکھو تو ریت
استثنا باب ۱۸ آیت ۲۰ ۔
اور پھر حز قیل نبی کی کتاب میں جھوٹے نبیوں کی نسبت یہ عبارت ہے :-
خداوند یہوواہ یوں کہتا ہے کہ بیہودہ نبیوں پر واویلا ہے جو اپنی روح کی پیروی کرتے
ہیں۔ اور انہوں نے کچھ نہیں دیکھا۔ وہ دھوکا دے کر کہتے ہیں کہ خداوند کہتا ہے اگر چہ
خداوند نے انہیں نہیں بھیجا۔ (۷) بولتے ہو (اے جھوٹے نبیو!) کہ خداوند نے کہا اگر چہ
و میں نے نہیں کہا۔ اس لئے خداوند یہوواہ یوں کہتا ہے کہ تم نے جھوٹ کہا ہے۔ اور خداوند
یہوواہ کہتا ہے کہ میں تمہارا مخالف ہوں اور میرا ہاتھ ان نبیوں پر چلے گا جو دھوکا دیتے ہیں
( یعنی جن کو صفائی سے کوئی کشف نہیں ہوتا اور اپنی طرف سے یقین کر بیٹھے ہیں کہ یہ خدا کا
کلام ہے حالانکہ وہ خدا کا کلام نہیں ) اور جانتے ہیں کہ یقین کے اسباب میسر نہیں مگر پھر بھی
جھوٹی غیب دانی کرتے ہیں وہ ہلاک کئے جائیں گے کیونکہ گستاخی کرتے ہیں۔ سوئیں اے
جھوٹے نبیو! اس دیوار کو جس پر تم نے کچھی کہگل کی ہے توڑ ڈالوں گا اور زمین پر گراؤں گا۔
یہاں تک کہ اس کی نیو ظاہر ہو جائے گی۔ ہاں وہ گرے گی اور تم اس کے بیچ میں ہلاک
ہوؤ گے۔ دیکھو حز قیل ۱۳ باب آیت ۳ سے ۱۴ آیت تک ۔
اور پھر یسعیا نبی کی کتاب میں اسی کی تائید ہے اور اس کی عبارت یہ ہے :
اربعین نمبر ۴
خداوند اسرائیل کے سر اور دم اور شاخ اور نے کو ایک ہی دن میں کاٹ ڈالے گا اور جو نبی جھوٹی
باتیں سکھلاتا ہے وہی دم ہے۔ دیکھو یسعیا باب ۹ آیت ۵۔
ایسا ہی برمیا نبی کی کتاب میں جھوٹے نبیوں کی نسبت یہ بیان ہے :- رب الافواج
نبیوں کی بابت ( یعنی جھوٹے نبیوں کی بابت ) یوں کہتا ہے کہ دیکھ میں انہیں نا گرونا کھلاؤں گا
اور ہلا ہل یعنی سم قاتل کا پانی پلاؤں گا کیونکہ یروشلم کے نبیوں کے سبب سے ساری زمین
میں بے بے دینی پھیل گئی ہے۔ دیکھ خداوند کے قہر سے ایک آندھی اس کی طرف ( یعنی پروشا کی
طرف ) چلے گی۔ ایک چکر مارتا ہوا طوفان شریروں کے سر پر (جھوٹے نبیوں کے سر پر )
پڑے گا۔ میں نے ان نبیوں کو نہیں بھیجا پر وے دوڑے ہیں۔ میں نے اُن سے نہیں کہا پر
انہوں نے نبوت کی ۔ دیکھو پر میا ۲۳ باب ۵ آیت سے ۲۱ آیت تک ۔
ایسا ہی زکریا نبی کی کتاب میں جھوٹے نبیوں کے بارے میں یہ بیان ہے : میں 10
نبیوں کو ( یعنی جھوٹے نبیوں کو ) اور ناپاک روحوں کو دنیا سے خارج کر دوں گا اور ایسا ہوگا
کہ جب کوئی نبوت کرے گا تو اس کے ماں باپ اسے کہیں گے کہ تو نہ جیئے گا کیونکہ تو خداوند
کا نام لے کر جھوٹ بولتا ہے ( یعنی چونکہ جھوٹے نبیوں کو خدا ہلاک کرے گا اس لئے جھوٹی
نبوت کرنے والوں کے ماں باپ بہت ڈریں گے کہ اب یہ مریں گے کیونکہ انہوں نے
جھوٹ بولا ) اور اس کے باپ اور ماں جن سے وہ پیدا ہوا جس وقت وہ پیشگوئی کرے گا اسے
دھول ماریں گے ( یعنی کہیں گے کہ کیا تو مرنا چاہتا ہے کہ جھوٹی پیشگوئی کرتا ہے ) اور اس دن
ایسا ہوگا کہ نبیوں میں سے ہر ایک جس وقت وہ نبوت کرے (یعنی جھوٹی نبوت کرے ) اپنی
رویا سے شرمندہ ہو گا اور وے کبھی بال والے لباس نہ پہنیں گے تا کہ فریب دیں بلکہ ایک ایک
کہے گا کہ میں نبی نہیں ہوں کسان ہوں۔ دیکھو زکریا باب ۱۳ آیت ۲ سے پانچ تک ۔
اربعین نمبر ۴
ایسا ہی انجیل اعمال میں جھوٹے نبیوں کی نسبت یہ عبارت ہے :- اے اسرائیلی مردو! آپ
سے خبردار رہو کہ تم ان آدمیوں کے ساتھ کیا کیا چاہتے ہو کیونکہ ان دنوں کے آگے تھیوڈ اس نے
اُٹھ کے کہا کہ میں کچھ ہوں ( یعنی نبوت کا جھوٹا دعوی کیا ) اور تخمینا چار سومر د اس سے مل گئے ۔ وہ
مارا گیا۔ اور سب جتنے اس کے تابع تھے پریشان و تباہ ہوئے ۔ بعد اس کے یہوداہ جلیلی اسم نویسی
کے دنوں میں اُٹھا (یعنی اس نے بھی نبوت کا جھوٹا دعوی کیا ) اور بہت سے لوگوں کو اپنے پیچھے
کھینچا وہ بھی ہلاک ہوا۔ اور سب جتنے اس کے تابع تھے چھتر بتر ہو گئے ۔ اور اب میں تمہیں کہتا
ہوں کہ ان آدمیوں سے کنارہ کرو اور ان کو جانے دو کیونکہ اگر یہ تدبیر یا کام انسان سے ہے تو
ضائع ہوگی پر اگر خدا سے ہے تو تم اسے ضائع نہیں کر سکتے ۔ ایسا نہ ہو کہ تم خدا سے بھی لڑنے
والے ٹھہر و۔ دیکھو اعمال باب ۵ آیت ۳۵ سے ۴۰ تک ۔
ایسا ہی داؤد نبی اللہ کے زبور میں بھی جھوٹے نبیوں کے ہلاک کئے جانے کی نسبت بہت ذکر
ہے اور بائبل کی دوسری کتابوں میں بھی ہے۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ بالفعل اسی قدر لکھنا کافی ہے
کیونکہ یہ امر بدیہی ہے کہ مفتری خدا کے کارخانہ نبوت کا دشمن اور نور میں تاریکی ملانا چاہتا ہے اور
لوگوں کے لئے عمداً ہلاکت کی راہ طیّار کرتا ہے اس لئے خدا اس کا دشمن ہے اور خدا کی حکمت اور
رحمت ہزار ہا لوگوں کے مرنے کی نسبت اُس کی موت کو سہل تر جانتی ہے۔ پس جیسا کہ تمام
درندوں اور موذیوں کی نسبت خدا سے موت کی سزا ہے وہی حکم اس کے متعلق ہوتا ہے۔ لیکن
صادق کی خدا آپ حفاظت کرتا ہے اور اس کی جان اور آبرو کے بچانے کے لئے آسمانی نشان دکھلاتا
ہے اور وہ صادق کیلئے حصن حصین ہے اور صادق اس کی گود میں محفوظ ہے جیسا کہ مادہ شیر کا بچہ
اربعین نمبر ۴
اُس کے پنجہ کی پناہ میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی قسم کھا کر یہ کہے کہ فلاں مامور من الله
جھوٹا ہے اور خدا پر افترا کرتا ہے اور دجال ہے اور بے ایمان ہے حالانکہ دراصل وہ شخص خدا کی
طرف سے اور صادق ہو اور یہ شخص جو اس کا مکذب ہے مدار فیصلہ یہ ٹھہرائے کہ جناب الہی میں
دعا کرے کہ اگر یہ صادق ہے تو میں پہلے مروں اور اگر کا ذب ہے تو میری زندگی میں یہ شخص مر
جائے تو خدا تعالیٰ ضرور اس شخص کو ہا ں شخص کو ہلاک کرتا ہے جو اس قسم کا فیصلہ چاہتا ہے۔ ہم لکھ چکے ہیں کہ ہلا کہ
مقام بدر میں ابو جہل نے بھی یہی دُعا کی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے کر کہا تھا کہ
ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے خدا اسی میدانِ جنگ میں اُس کو قتل کرے۔ سو اس دُعا کے بعد وہ
آپ ہی مارا گیا۔ یہی دُعا مولوی اسماعیل علی گڑھ والے نے اور مولوی غلام دستگیر قصوری نے
میری مقابل پر کی تھی جس کے ہزاروں انسان گواہ ہیں۔ پھر بعد اس کے وہ دونوں مولوی
صاحبان فوت ہو گئے ۔ نذیر حسین دہلوی جو محدث کہلاتا ہے میں نے بہت زور دیا تھا کہ وہ اسی ۱۳
دُعا کے ساتھ فیصلہ کرے لیکن وہ ڈر گیا اور بھاگ گیا ۔ اس روز دہلی کی شاہی مسجد میں سات ہزار
کے قریب لوگ جمع ہوں گے جبکہ اس نے انکار کیا۔ اسی وجہ سے ابتک زندہ رہا۔ اب ہم اس رسالہ
کو ختم کرتے ہیں اور حافظ محمد یوسف صاحب اور ان کے ہم جنسوں سے جواب کے منتظر ہیں
☆
ہیں
اس بات کو قریبا نو برس کا عرصہ گزر گیا کہ جب میں دہلی گیا تھا اور میاں نذیر حسین غیر مقلد کو دعوت
دین اسلام کی گئی تھی ۔ تب ان کے ہریک پہلو سے گریز دیکھ کر اور ان کی بد زبانی اور دشنام دہی کو
مشاہدہ کر کے آخری فیصلہ یہی ٹھہرایا گیا تھا کہ وہ اپنے اعتقاد کے حق ہونے کی قسم کھالے پھر اگر قسم
کے بعد ایک سال تک میری زندگی میں فوت نہ ہوا تو میں تمام کتا بیں اپنی جلا دوں گا اور اس کو
نعوذ باللہ حق پر سمجھ لوں گا لیکن وہ بھاگ گیا اسی بھاگنے کی برکت سے اب تک اس کو عمر دی گئی ۔ منہ