اطلاع

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اربعین نمبر ۴
اطلاع
میں نے اپنا ارادہ یہ ظاہر کیا تھا کہ اس رسالہ اربعین کے چالیس اشتہار جدا جدا شائع
کروں۔ اور میرا خیال تھا کہ میں صرف ایک ایک صفحہ کا اشتہار یا کبھی ڈیڑھ صفحہ یا غایت کا ردو
صفحہ کا اشتہار شائع کروں گا اور یا کبھی شائد تین یا چار صفحہ لکھنے کا اتفاق ہو جائے گا۔ لیکن ایسے
اتفاقات پیش آگئے کہ اس کے برخلاف ظہور میں آیا اور نمبر دو اور تین اور چار رسالوں کی طرح
ہو گئے ۔ چنانچہ اس رسالہ کی قریباً ستر صفحہ تک نوبت پہنچ گئی اور در حقیقت وہ امر پورا ہو چکا
جس کا میں نے ارادہ کیا تھا اس لئے میں نے ان رسائل کو صرف چار نمبر تک ختم کر دیا اور آئندہ
شائع نہیں ہوگا ۔ جس طرح ہمارے خدائے عز و جل نے اول پچاس نمازیں فرض کیں پھر
تخفیف کر کے پانچ کو بجائے پچاس کے قرار دے دیا۔ اسی طرح میں بھی اپنے رب کریم کی
سنت پر ناظرین کے لئے تخفیف تصدیع کر کے نمبر چار کو بجائے نمبر چالیس کے قرار دے دیتا
ہوں اور اپنی اس تحریر کو اپنی جماعت کے لئے چند نصیحتوں پر ختم کرتا ہوں ۔
نصائح
اے عزیز وا تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اُس شخص کو
یعنی مسیح موعود کو تم نے دیکھ لیا جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی
تھی۔ اس لئے اب اپنے ایمانوں کو خوب مضبوط کرو اور اپنی راہیں درست کرو۔ اپنے دلوں کو
پاک کرو اور اپنے مولیٰ کو راضی کرو۔
دوستو !! تم اس مسافر خانہ میں محض چند روز کے لئے ہو۔ اپنے اصلی گھروں کو

اربعین نمبر ۴
یاد کرو۔ تم دیکھتے ہو کہ ہر ایک سال کوئی نہ کوئی دوست تم سے رخصت ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی تم بھی
کسی سال اپنے دوستوں کو داغ جدائی دے جاؤ گے۔ سو ہوشیار ہو جاؤ اور اس پر آشوب زمانہ
کی زہر تم میں اثر نہ کرے۔ اپنی اخلاقی حالتوں کو بہت صاف کرو ۔ کینہ اور بغض اور نخوت سے
پاک ہو جاؤ اور اخلاقی معجزات دنیا کو دکھلاؤ۔ تم سن چکے ہو کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے
دو نام ہیں (۱) ایک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور یہ نام توریت میں لکھا گیا ہے جو ایک آتشی شریعت
ہے جیسا کہ اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے۔ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ
عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۔۔۔۔ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَيةِ (۲) دوسرا نام احمد ہے
صلی اللہ علیہ وسلم اور یہ نام انجیل میں ہے جو ایک جمالی رنگ میں تعلیم الہی ہے جیسا کہ اس آیت
سے ظاہر ہوتا ہے۔ وَمُ - وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِی اسْمُه أَحْمَدُ اور ہمارے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم جلال اور جمال دونوں کے جامع تھے۔ مکہ کی زندگی جمالی رنگ میں تھی اور مدینہ کی
زندگی جلالی رنگ میں ۔ اور پھر یہ دونوں صفتیں امت کے لئے اس طرح پر تقسیم کی گئیں کہ صحابہ
رضی اللہ عنہم کو جلالی رنگ کی زندگی عطا ہوئی اور جمالی رنگ کی زندگی کیلئے مسیح موعود کو آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کا مظہر ٹھہرایا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے حق میں فرمایا گیا کہ یضع الحرب یعنی
☆
جہاد یعنی دینی لڑائیوں کی شدت کو خدا تعالیٰ آہستہ آہستہ کم کرتا گیا ہے حضرت موسیٰ کے وقت
میں اس قدر شدت تھی کہ ایمان لانا بھی قتل سے بچا نہیں سکتا تھا اور شیر خوار بچے بھی قتل کئے
جاتے تھے۔ پھر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بچوں اور بڑھوں اور عورتوں کا قتل
کرنا حرام کیا گیا اور پھر بعض قوموں کے لئے بجائے ایمان کے صرف جزیہ دے کر مواخذہ سے
نجات پانا قبول کیا گیا اور پھر مسیح موعود کے وقت قطعا جہاد کا حکم موقوف کر دیا گیا ۔ منہ
الفتح : ٣٠ ٢ الصف: ۷

اربعین نمبر ۴
☆
لڑائی نہیں کرے گا اور یہ خدا تعالیٰ کا قرآن شریف میں وعدہ تھا کہ اس حصے کے پورا
کرنے کے لئے مسیح موعود اور اس کی جماعت کو ظاہر کیا جائے گا ۔ جیسا کہ آیت
وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ میں اسی کی طرف اشارہ ہے اور آیت تضع
الْحَرْبُ اَوْزَارَهَا بھی یہی اشارہ کر رہی ہے ۔ سو ہوشیار ہو کر سُنو کہ تیرہ سو برس
کے بعد جمالی طرز کی زندگی کا نمونہ دکھلانے کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ۔ یہ خدا کا
علوم اور معارف بھی جمالی طرز میں داخل ہیں ۔ اور قرآن شریف کی آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى
الدِّينِ كُله ۔ میں وعدہ تھا کہ یہ علوم اور معارف مسیح موعود کو اکمل اور اتم طور پر دیئے جائیں
گے کیونکہ تمام دینوں پر غالب ہونے کا ذریعہ علوم حقہ اور معارف صادقہ اور دلائل بینہ اور
آیات قاہرہ ہیں اور غلبہ دین کا انہیں پر موقوف ہے۔ اسی کی طرف اشارہ ہے کہ جو کہا گیا کہ اُن
دنوں میں بیت اللہ کے نیچے سے ایک بڑا خزانہ نکلے گا یعنی بیت اللہ کے لئے جو خدا کو غیرت ہے
وہ تقاضا کرے گی جو بیت اللہ سے روحانی معارف اور آسمانی خزائن ظاہر ہوں یعنی جب
مخالفوں کے ظالمانہ حملے بیت اللہ کی عزت کا انہدام چاہیں گے تو اس انہدام کا نتیجہ یہ ہوگا کہ
اس کے نیچے سے ایک بھاری خزانہ نکل آئے گا جو معارف کا خزانہ ہوگا اور یہ بیت اللہ پر موقوف
نہیں بلکہ قرآن کے ہر یک ایسے فقرہ کے نیچے ایک خزانہ ہے جس کو کافروں کے ہاتھ مخالفانہ حربہ
سے منہدم کر کے جھوٹ کے رنگ میں دکھلانا چاہتے ہیں ۔ کوئی مسلمان نہ بیت اللہ کو گرائے گا اور
نہ قرآنی عمارت کو گرانا چاہے گا بلکہ حدیث کے مضمون کے موافق کا فرلوگ اس عمارت کو گرا
رہے ہیں اور اس کے نیچے سے خزانے نکل رہے ہیں ۔ میں کافر کو بھی اس وجہ سے دوست رکھتا
ہوں کہ ان کے ذریعہ سے بیت اللہ اور کتاب اللہ کے پوشیدہ خزانے ہمیں مل رہے ہیں ۔ اور
ان معنوں کو قائم رکھ کر ایک اور معنے بھی اس جگہ ہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا نے اپنے الہامات میں
ا الجمعة :
محمد : ۵
الصف : ١٠

لدلد
اربعین نمبر ۴
امتحان ہے اور وہ تمہیں آزماتا ہے کہ تم اس نمونہ کے دکھلانے میں کیسے ہو۔ تم سے پہلے جلالی
زندگی کا نمونہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے قابل تعریف دکھلایا اور وہ ایسا ہی وقت تھا کہ جلالی طرز کی
زندگی کا نمونہ دکھلایا جاتا کیونکہ ایماندار لوگ بتوں کی تعظیم کے لئے اور مخلوق پرستی کی حمایت میں
بھیڑ بکری کی طرح قتل کئے جاتے تھے اور پتھروں اور ستاروں اور عناصر اور دوسری مخلوق کو خدا
کی جگہ دی تھی۔ سو وہ زمانہ بے شک جہاد کا زمانہ تھا تا جو لوگ ظلم سے تلوار اُٹھاتے ہیں وہ تلوار ہی
سے قتل کئے جائیں ۔ سو صحابہ رضی اللہ عنہم نے تلوار اٹھانے والوں کو تلوار ہی سے خاموش کیا اور
اسم محمد جو مظہر جلال اور شان محبوبیت اپنے اندر رکھتا ہے اس کی تجلی ظاہر کرنے کے لئے خوب
جو ہر دکھلائے اور دین کی حمایت میں اپنے خون بہا دیئے۔ پھر بعد اس کے وہ کذاب پیدا
ہوئے جو اسم محمد کا جلال ظاہر کرنے والے نہیں تھے بلکہ اکثر ان کے چوروں اور ڈاکوؤں کی
طرح تھے جو مجھ سے پہلے گزر گئے جو جھوٹے طور پر محمدی کہلاتے تھے اور لوگ ان کو خود غرض
سمجھتے تھے۔ جیسا کہ آج کل بھی بعض سرحدی نادان اس قسم کے مولویوں کی تعلیم سے دھوکا
کھا کر محمد ی جلال کے ظاہر کرنے کے بہانہ سے لوٹ مار ا پنا شیوہ رکھتے ہیں اور آئے دن
ناحق کے خون کرتے ہیں مگر تم خوب توجہ کر کے سُن لو کہ اب اسم محمد کی تجلبی ظاہر کرنے کا وقت
نہیں ۔ یعنی اب جلالی رنگ کی کوئی خدمت باقی نہیں۔ کیونکہ مناسب حد تک وہ جلال ظاہر
ہو چکا۔ سورج کی کرنوں کی اب برداشت نہیں ۔ اب چاند کی ٹھنڈی روشنی کی ضرورت ہے
میرا نام بیت اللہ بھی رکھا ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جس قدر اس بیت اللہ کو
مخالف گرانا چاہیں گے اس میں سے معارف اور آسمانی نشانوں کے خزانے نکلیں گے۔
چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ ہر یک ایزا کے وقت ضرور ایک خزانہ نکلتا ہے اور اس بارے میں
بقيه حاشيه
الہام یہ ہے ۔ یکے پائے من می بوسید ومن میگفتم که حجراسود منم ۔ منہ

اربعین نمبر ۴
اور وہ احمد کے رنگ میں ہو کر میں ہوں اب اسم احمد کا نمونہ ظاہر کرنے کا وقت ہے یعنی
۱۵ جمالی طور کی خدمات کے ایام ہیں اور اخلاقی کمالات کے ظاہر کرنے کا زمانہ ہے۔ ہمارے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ بھی تھے اور مثیل عیسی بھی ۔ موسیٰ جلالی رنگ میں آیا تھا
اور جلال اور الہی غضب کا رنگ اُس پر غالب تھا مگر عیسی جمالی رنگ میں آیا تھا اور فروتنی اس پر
غالب تھی ۔ سو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مگی اور مدنی زندگی میں یہ دونوں نمونے
جلال اور جمال کے ظاہر کر دیئے۔ اور پھر چاہا کہ آپ کے بعد آپ کی فیض یافتہ جماعت بھی
جو آپ کے روحانی وارث ہیں انہی دونوں نمونوں کو ظاہر کرے۔ سو آپ نے محمدی یعنی جلالی
نمونہ دکھلانے کے لئے صحابہ رضی اللہ عنہم کو مقرر فرمایا کیونکہ اس زمانہ میں اسلام کی مظلومیت
کے لئے یہی علاج قرین مصلحت تھا پھر جب وہ زمانہ جاتا رہا اور کوئی شخص زمین پر ایسا نہ رہا
کہ مذہب کے لئے اسلام پر جبر کرے اس لئے خدا نے جلالی رنگ کو منسوخ کر کے اسم احمد کا
نمونہ ظاہر کرنا چاہا یعنی جمالی رنگ دکھلانا چاہا۔ سو اس ۔ نے قدیم وعدہ کے موافق اپنے مسیح
موعود کو پیدا کیا جو عیسی کا اوتار اور احمدی رنگ میں ہو کر جمالی اخلاق کو ظاہر کرنے والا ہے اور
خدا نے تمہیں اس عیسی احمد صفت کے لئے بطور اعضا کے بنایا۔ سواب وقت ہے کہ اپنی
اخلاقی قوتوں کا حُسن اور جمال دکھلاؤ۔ چاہئے کہ تم میں خدا کی مخلوق کے لئے عام ہمدردی
ہو اور کوئی چھیل اور دھو کا تمہاری طبیعت میں نہ ہو ۔ تم اسم احمد کے مظہر ہو۔ سو چاہئے کہ دن
رات خدا کی حمد و ثنا تمہارا کام ہو اور خادمانہ حالت جو حامد ہونے کے لئے لازم ہے اپنے
اندر پیدا کرو اور تم کامل طور پر خدا کی کیونکر حمد کر سکتے ہو جب تک تم اس کو رب العالمین
یعنی تمام دنیا کا پالنے والا نہ سمجھو اور تم کیونکر اس اقرار میں سچے ٹھہر سکتے ہو جب تک ایسا ہی
اپنے تئیں بھی نہ بناؤ۔ کیونکہ اگر تو کسی نیک صفت کے ساتھ کسی کی تعریف کرتا ہے

اربعین نمبر ۴
اور آپ اس صفت کے مخالف عقیدہ اور خلق رکھتا ہے تو گویا تو اس شخص سے ٹھٹھا کرتا ہے کہ جو (۱۲)
کچھ اپنے لئے پسند نہیں کرتا اس کے لئے روا رکھتا ہے۔ اور جبکہ تمہارا رب جس نے اپنی کلام کو
رَبِّ الْعُلَمِينَ لے سے شروع کیا ہے زمین کی تمام خوردنی و آشامیدنی اشیاء اور فضا کی
تمام ہوا اور آسمانوں کے ستاروں اور اپنے سورج اور چاند سے تمام نیک و بد کو فائدہ پہنچاتا
ہے تو تمہارا فرض ہونا چاہئے کہ یہی خلق تم میں بھی ہو ورنہ تم احمد اور حامد نہیں کہلا سکتے ۔
کیونکہ احمد تو اس کو کہتے ہیں کہ خدا کی بہت تعریف کرنے والا ہو۔ اور جو شخص کسی کی بہت
تعریف کرتا ہے وہ اپنے لئے وہی خلق پسند کرتا ہے جو اس میں ہیں اور چاہتا ہے کہ وہ خلق
اُس میں ہوں ۔ پس تم کیونکر سچے احمد یا حامد ٹھہر سکتے ہو جبکہ اس خلق کو اپنے لئے پسند نہیں
کرتے ۔ حقیقت میں احمدی بن جاؤ اور یقیناً سمجھو کہ خدا کی اصلی اخلاقی صفات چا رہی ہیں
جو سورۃ فاتحہ میں مذکور ہیں ۔ (۱) رب العالمین سب کا پالنے والا (۲) رحمان ۔ بغیر عوض
کسی خدمت کے خود بخود درحمت کرنے والا (۳) رحیم۔ کسی خدمت پر حق سے زیادہ انعام
اکرام کرنے والا اور خدمت قبول کرنے والا اور ضائع نہ کرنے والا ۔ (۴) اپنے بندوں
کی عدالت کرنے والا ۔ سواحمد وہ ہے جو ان چاروں صفتوں کو ظلی طور پر اپنے اندر جمع
کرلے ۔ یہی وجہ ہے کہ احمد کا نام مظہر جمال ہے اور اس کے مقابل پر محمد کا نام مظہر جلال
ہے ۔ وجہ یہ کہ اسم محمد میں سر محبوبیت ہے کیونکہ جامع محامد ہے اور کمال درجہ کی خوبصورتی
اور جامع المحامد ہونا جلال اور کبریائی کو چاہتا ہے ۔ لیکن اسم احمد میں سر عاشقیت ہے۔
کیونکہ حامدیت کو انکسار اور عشقی تذلل اور فروتنی لازم ہے۔ اسی کا نام جمالی حالت ہے
اور یہ حالت فروتنی کو چاہتی ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں شانِ محبوبیت بھی تھی
جس کا اسم محمد مقتضی ہے۔ کیونکہ محمد ہونا یعنی جامع جميع محامد ہونا شان محبوبیت

آج 10 میں سے 10 باقی