پیر مہر علی شاہ کا فریب

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لد لد
اربعین نمبر ۴
جو مہر علی گولڑوی نے میرے مقابل پر کی ۔ کیا میں نے اس کو اس لئے بلایا تھا کہ میں اُس سے
ایک منقولی بحث کر کے بیعت کرلوں ۔ جس حالت میں میں بار بار کہتا ہوں کہ خدا نے مجھے
مسیح موعود مقرر کر کے بھیجا ہے اور مجھے بتلا دیا ہے کہ فلاں حدیث سچی ہے اور فلاں جھوٹی ہے
اور قرآن کے صحیح معنوں سے مجھے اطلاع بخشی ہے تو پھر میں کس بات میں اور کس غرض کے
لئے ان لوگوں سے منقولی بحث کروں جبکہ مجھے اپنی وحی پر ایسا ہی ایمان ہے جیسا کہ توریت
اور انجیل اور قرآن کریم پر تو کیا انہیں مجھ سے یہ توقع ہو سکتی ہے کہ میں اُن کے ظنیات بلکہ
موضوعات کے ذخیرہ کوسن کر اپنے یقین کو چھوڑ دوں جس کی حق الیقین پر بنا ہے اور وہ لوگ
بھی اپنی ضد کو چھوڑ نہیں سکتے کیونکہ میرے مقابل پر جھوٹی کتا بیں شائع کر چکے ہیں اور اب
ان کو رجوع الشد من الموت ہے تو پھر ایسی حالت میں بحث سے کونسا فائدہ مترتب ہو سکتا
تھا اور جس حالت میں میں نے اشتہار دے دیا کہ آئندہ کسی مولوی وغیرہ سے منقولی بحث نہیں
کروں گا۔ تو انصاف اور نیک نیتی کا تقاضا یہ تھا کہ ان منقولی بحثوں کا میرے سامنے نام بھی
کہ پہلے آپ اسلام سے مرتد ہو جائیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اجتہاد بھی حدیث
ذهب وهلی کے رو سے غلط نکلا ۔ لہذا اس غلطی کی وجہ سے آنحضرت علیہ السلام بھی آپکے
اصول کے رو سے کا ذب ٹھہرے۔ پہلے اس سوال کا جواب دو پھر میرے پر اعتراض کرو ۔ اسی
طرح احمد بیگ کے داماد کے متعلق بھی شرطی پیشگوئی ہے اگر کچھ ایمان باقی ہے تو کیوں شرط کی
انتظار نہیں کرتے اور یہ کیسی دیانت تھی کہ ساری کتاب میں لیکھرام کے متعلق کی پیشگوئی کا ذکر
بھی نہیں کیا ۔ کیا وہ پیشگوئی پوری ہوئی یا نہیں؟ کیا احمد بیگ پیشگوئی کے مطابق میعاد کے اندر
مر گیا یا نہیں؟ ابھی کل کی بات ہے کہ آپ کے معزز دوست ڈپٹی فتح علی شاہ صاحب نے
میرے استفسار پر بڑے یقین سے گواہی دی تھی کہ نہایت صفائی سے لیکھرام کے متعلق کی
پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ اب اسی جماعت میں سے ہو کر آپ تکذیب کرنے لگے ۔ منہ
بقیه حاشيه

اربعین نمبر ۴
نہ لیتے ۔ کیا ۔ میں اپنے عہد کو توڑ سکتا تھا ؟ پھر اگر مہر علی شاہ کا دل فاسد نہیں تھا تو اس نے ﴿۲۰﴾
ایسی بحث کی مجھ سے کیوں درخواست کی جس کو میں عہد مستحکم کے ساتھ ترک کر بیٹھا تھا اور
اس درخواست میں لوگوں کو یہ دھوکا دیا کہ گویا وہ میری دعوت کو قبول کرتا ہے۔ دیکھو یہ کیسے
عجیب مکر سے کام لیا اور اپنے اشتہار میں یہ لکھا کہ اول منقولی بحث کرو۔ اور اگر شیخ محمد حسین
بٹالوی اور اس کے دو رفیق قسم کھا کر کہہ دیں کہ عقائد صحیح وہی ہیں جو مہر علی شاہ پیش کرتا ہے تو
بلا توقف اسی مجلس میں میری بیعت کر لو ۔ اب دیکھو دنیا میں اس سے زیادہ بھی کوئی فریب
ہوتا ہے؟ میں نے تو اُن کو نشان دیکھنے اور نشان دکھلانے کے لئے بلایا اور یہ کہا کہ بطور اعجاز
دونوں فریق قرآن شریف کی کسی سورت کی عربی میں تفسیر لکھیں ۔ اور جس کی تفسیر اور عربی
عبارت فصاحت اور بلاغت کے رو سے نشان کی حد تک پہنچی ہوئی ثابت ہو وہی مؤید من اللہ
سمجھا جائے اور صاف لکھ دیا کہ کوئی منقولی بحثیں نہیں ہوں گی صرف نشان دیکھنے اور
دکھلانے کے لئے یہ مقابلہ ہو گا لیکن پیر صاحب نے میری اس تمام دعوت کو کالعدم کر کے پھر
منقولی بحث کی درخواست کر دی ۔ اور اُسی کو مدار فیصلہ ٹھہرا دیا اور لکھ دیا کہ ہم نے آپ کی
دعوت منظور کر لی صرف ایک شرط زیادہ لگا دی ۔ اے مکار ! خدا تجھ سے حساب لے تو نے
میری شرط کا کیا منظور کیا جبکہ تیری طرف سے منقولی بحث پر بیعت کا مدار ہو گیا جس کو میں
بوجہ مشتہر کردہ عہد کے کسی طرح منظور نہیں کر سکتا تھا تو میری دعوت کیا قبول کی گئی ؟ اور بیعت
کے بعد اس پر عمل کرنے کا کونسا موقع رہ گیا۔ کیا یہ مکر اس قسم کا ہے کہ لوگوں کو سمجھ نہیں آ سکتا تھا۔
بے شک سمجھ آیا مگر دانستہ سچائی کا خون کر دیا۔ غرض ان لوگوں کا یہ ایمان ہے۔ اس قدر ظلم کر کے
پھر اپنے اشتہاروں میں ہزاروں گالیاں دیتے ہیں۔ گویا مرنا نہیں اور کیسی خوشی سے

آج 10 میں سے 10 باقی