حَکَم کا کردار
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۴
کہتے ہیں کہ مہر علی شاہ صاحب لاہور میں آئے اُن سے مقابلہ نہ کیا۔ جن دلوں پر خدا لعنت
کرے میں اُن کا کیا علاج کروں ۔ میرا دل فیصلہ کے لئے دردمند ہے۔ ایک زمانہ گذر گیا ۔
میری یہ خواہش اب تک پوری نہیں ہوئی کہ ان لوگوں میں سے کوئی راستی اور ایمانداری اور نیک
نیتی سے فیصلہ کرنا چاہے مگر افسوس کہ یہ لوگ صدق دل سے میدان میں نہیں آتے ۔ خدا فیصلہ
کے لئے طیار ہے اور اس اونٹنی کی طرح جو بچہ جننے کے لئے دُم اُٹھاتی ہے زمانہ خود فیصلہ کا تقاضا
کر رہا ہے۔ کاش ان میں سے کوئی فیصلہ کا طالب ہو۔ کاش ان میں سے کوئی رشید ہو۔ میں
بصیرت سے دعوت کرتا ہوں اور یہ لوگ ظن پر بھروسہ کر کے میرا انکار کر رہے ہیں ان کی نکتہ
چینیاں بھی اسی غرض سے ہیں کہ کسی جگہ ہاتھ پڑ جائے ۔ اے نادان قوم ! یہ سلسلہ آسمان سے
قائم ہوا ہے ۔ تم خدا سے مت لڑو۔ تم اس کو نابود نہیں کر سکتے ۔ اس کا ہمیشہ بول بالا ہے۔
تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ بجز ان چند حدیثوں کے جو تہتر فرقوں نے بوٹی بوٹی کر کے باہم تقسیم
کر رکھی ہیں رؤیت حق اور یقین کہاں ہے؟ اور ایک دوسرے کے مکذب ہو۔ کیا ضرور نہ تھا
کہ خدا کا حکم یعنی فیصلہ کرنے والا تم میں نازل ہو کر تمہاری حا ہو کر تمہاری حدیثوں کے انبار میں سے کچھ لیتا
اور کچھ رڈ کر دیتا۔ سو یہی اس وقت ہوا ۔ وہ شخص حکم کس بات کا ہے جو تمہاری سب باتیں مانتا
جائے اور کوئی بات رد نہ کرے۔ اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو اور اس سلسلہ کو بے قدری سے نہ
دیکھو جو خدا کی طرف سے تمہاری اصلاح کیلئے پیدا ہوا۔ اور یقیناً سمجھو کہ اگر یہ کاروبار انسان کا
ہوتا اور کوئی پوشیدہ ہاتھ اس کے ساتھ نہ ہوتا تو یہ سلسلہ کب کا تباہ ہو جاتا اور ایسا مفتری ایسی
جلدی ہلاک ہو جاتا کہ اب اُس کی ہڈیوں کا بھی پتہ نہ ملتا۔ سو اپنی مخالفت کے کاروبار میں نظر
ثانی کرو۔ کم سے کم یہ تو سوچو کہ شائد غلطی ہو گئی ہو اور شائد یہ لڑائی تمہاری خدا سے ہو۔ اور کیوں
مجھ پر یہ الزام لگاتے ہو کہ براہین احمدیہ کا روپیہ کھا گیا ہے۔ اگر میرے پر تمہارا کچھ حق ہے
☆
منشی الہی بخش صاحب نے جھوٹے الزاموں اور بہتان اور خلاف واقعہ کی نجاست سے
اربعین نمبر ۴
بقيه حاشيه
جس کا ایمانا تم مواخذہ کر سکتے ہو یا اب تک میں نے تمہارا کوئی قرضہ ادا نہیں ﴿۲۳﴾
کیا ۔ یا تم نے اپنا حق مانگا اور میری طرف سے انکار ہوا تو ثبوت پیش کر کے
وہ مطالبہ مجھ سے کرو۔ مثلاً اگر میں نے براہین احمدیہ کی قیمت کا روپیہ تم
اپنی کتاب عصائے موسیٰ کو ایسا بھر دیا ہے جیسا کہ ایک نالی اور بد ر رو گندی کیچڑ سے بھری جاتی ہے یا
جیسا کہ سنڈ اس پاخانہ سے۔ اور خدا سے بے خوف ہو کر میری عزت پر افترا کے طور پر سخت دشمنوں کی
طرح حملہ کیا ہے وہ یقینا سمجھ لیں کہ یہ کام انہوں نے اچھا نہیں کیا۔ اور جو کچھ انہوں نے لکھا ہے ان
گالیوں سے زیادہ نہیں جو حضرت موسیٰ کو دی گئیں اور حضرت مسیح کو دی گئیں۔ اور ہمارے سید صلی اللہ
علیہ وسلم کو دی گئیں ۔ افسوس انہوں نے آیت وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ تُمَزَةٍ لے کے ویل کے وعید سے
کچھ بھی اندیشہ نہیں کیا۔ اور نہ انہوں نے آیت لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ کی بھی
کچھ بھی پروا کی ۔ وہ بار بار میری نسبت لکھتے ہیں کہ میں نے ان کو تسلی دے دی کہ میں آپ کے افترا
کی وجہ سے کسی انسانی عدالت میں آپ پر نالش نہیں کروں گا۔ سو میں کہتا ہوں کہ میں نہ صرف انسانی
عدالت میں نالش کروں گا بلکہ میں خدا کی عدالت میں بھی نالش نہیں کرتا لیکن چونکہ آپ نے محض
جھوٹے اور قابل شرم الزام میرے پر لگائے ہیں اور مجھے ناکردہ گناہ رکھ دیا ہے اس لئے میں ہرگز
☆
یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں جب تک کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے
بری کر کے آپ کا کاذب ہونا ثابت نہ کرے۔ الا ان لعنة الله على الكاذبين۔ اس کے متعلق قطعی
اور یقینی طور پر مجھ کو اردسمبر ۱۹۰۰ ءروز پنجشنبہ کو یہ الہام ہوا۔
بر مقام فلک شده یا رب گرامیدے دہم مدار عجب
بعدا - انشاء اللہ تعالیٰ ۔ میں نہیں جانتا کہ گیاراں دن ہیں یا گیاراں ہفتہ یا گیاراں مہینے یا گیاراں سال
مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہوگا جو آپ کو سخت شرمندہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ” نالش نہ کروں ہونا چاہیے۔ (ناشر) الهمزة : ۲ ۲ بنی اسرائیل: ۳۷
اربعین نمبر ۴
سے وصول کیا ہے تو تمہیں خدا تعالیٰ کی قسم ہے جس کے سامنے حاضر کئے جاؤ گے کہ براہین
احمد یہ کے وہ چاروں حصے میرے حوالہ کرو اور اپنا روپیہ لے لو ۔ دیکھو میں کھول کر یہ اشتہار دیتا
ہوں کہ اب اس کے بعد اگر تم براہین احمدیہ کی قیمت کا مطالبہ کرو اور چاروں حصے بطور ویلیو پے
ایبل میرے کسی دوست کو دکھا کر میری طرف بھیج دو اور میں ان کی قیمت بعد لینے ان ہر چہار
حصوں کے ادا نہ کروں تو میرے پر خدا کی لعنت ہو۔ اور اگر تم اعتراض سے باز نہ آؤ اور نہ کتاب
کو واپس کر کے اپنی قیمت لو تو پھر تم پر خدا کی لعنت ہو۔ اسی طرح ہر ایک حق جو میرے پر ہو ثبوت
دینے کے بعد مجھ سے لے لو۔ اب بتلاؤ اس سے زیادہ میں کیا کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی حق کا
مطالبہ کرنے والا یوں نہیں اٹھتا تو میں لعنت کے ساتھ اس کو اٹھاتا ہوں اور میں پہلے اس سے
براہین کی قیمت کے بارے میں تین اشتہار شائع کر چکا ہوں جن کا یہی مضمون تھا کہ میں قیمت
واپس دینے کو طیار ہوں۔ چاہیے کہ میری کتاب کے چاروں حصے واپس دیں اور جن دراہم
معدودہ کے لئے مر رہے ہیں وہ مجھ سے وصول کریں۔ والسلام على من اتبع الهدى -
تي متين
المشتهر مرزاغلام احمد قادیانی ۔ ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء
کرے گا ۔ خدا کے کلام پر ہنسی نہ کرو۔ پہاڑ ٹل جاتے ہیں ۔ دریا خشک ہو سکتے ہیں ۔ موسم
بدل جاتے ہیں مگر خدا کا کلام نہیں بدلتا جب تک پورا نہ ہوئے ۔ اور منکر کہتا ہے کہ فلاں
پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ اے سخت دل خدا سے شرم کر ، وہ تمام پیشگوئیاں پوری ہوگئیں اور
یہ زمانہ نہیں گزرے گا جب تک باقی ماندہ حصہ پورا نہ ہو جائے ۔ اب تک سو سے زیادہ
پیشگوئیاں دنیا نے دیکھ لیں ۔ کیوں حیا کو ترک کرتے اور انصاف کو چھوڑتے ہو۔ منہ