اسلام کے لیےایک روحانی مقابلہ کی ضرورت

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اربعین نمبر ۴
اسلام کے لئے ایک روحانی مقابلہ
کی ضرورت
ايها الناظرين ! انصافاً اور ایما نا سوچو کہ آج کل اسلام
کیسے تنزل کی حالت میں ہے اور جس طرح ایک بچہ
بھیڑیئے کے منہ میں ایک خطرناک حالت میں ہوتا ہے یہی
حالت ان دنوں میں اسلام کی ہے اور دو آفتوں کا سامنا
اس کو پیش آیا ہے (۱) ایک تو اندرونی کہ تفرقہ اور باہمی
نفاق حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے اور ایک فرقہ دوسرے فرقہ
پر دانت پیس رہا ہے (۲) دوسرے بیرونی حملے دلائل باطلہ
کے رنگ میں اس زور شور سے ہو رہے ہیں کہ جب سے آدم
پیدا ہوا یا یوں کہو کہ جب سے نبوت کی بنیاد پڑی ہے ان
حملوں کی نظیر دنیا میں نہیں پائی جاتی ۔ اسلام وہ مذہب تھا جس (۳)
میں ایک آدمی کے مرتد ہو جانے سے قوم اسلام میں نمونہ محشر

اربعین نمبر ۴
بر پا ہوتا تھا اور غیر ممکن سمجھا گیا تھا کہ کوئی شخص حلاوت اسلام چکھ کر پھر مرتد ہو جائے ۔
اور اب اسی ملک برٹش انڈیا میں ہزار ہا مرتد پاؤ گے بلکہ ایسے بھی جنہوں نے اسلام کی
تو ہین اور رسول کریم کی سب و شتم میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ پھر آج کل علاوہ اس
کے یہ آفت برپا ہو گئی ہے کہ جب عین صدی کے سر پر خدا تعالیٰ نے تجدید اور
☆
اس حدیث کو تمام اکابر اہل سنت مانتے چلے آئے ہیں کہ ہر یک صدی کے سر پر مجدد پیدا ہو گا
مگر مجد دین کے نام جو پیش کرتے ہیں یہ تصریح اور تعیین وحی کے رو سے نہیں صرف اجتہادی
خیال ہے۔ اور وہ نشان جو خدا نے میرے ہاتھ پر ظاہر فرمائے وہ سو سے بھ پر ظاہر فرمائے وہ سوا سے بھی زیادہ ہیں جو
کتاب تریاق القلوب میں درج کئے گئے ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے مخالف اُن پہلے منکروں
کی طرح بن گئے ہیں جو بار بار حدیبیہ کے متعلق کی پیشگوئی کو پیش کرتے تھے یا ان یہود کی
طرح جو حضرت مسیح کی تکذیب کے لئے اب تک یہ ان کی پیشگوئیاں پیش کرتے ہیں کہ
انہوں نے کہا تھا کہ میں داؤد کا تخت قائم کروں گا اور نیز یہ پیشگوئی کی تھی کہ ابھی بعض لوگ
زندہ ہوں گے جو میں واپس آؤں گا ۔ ایسا ہی یہ لوگ بھی اُن تمام پیشگوئیوں پر نظر نہیں ڈالتے
جو ایک ننوا سے بھی زیادہ پوری ہو چکی ہیں اور ملک میں شائع ہو چکیں ۔ اور جو ایک دو پیشگوئی
بباعث ان کی غباوت اور کمی توجہ کے ان کو سمجھ نہیں آئیں بار بار انہیں کا راگ گاتے رہتے
ہیں۔ نہیں سوچتے کہ اگر اس طور پر تکذیب جائز ہے تو اس صورت میں یہ اعتراض تمام نبیوں
پر ہوگا اور ان کی پیشگوئیوں پر ایمان لانے کی راہ بند ہو جائے گی ۔ مثلاً جو شخص آتھم کی پیشگوئی
یا احمد بیگ کے داماد کی پیشگوئی پر اعتراض کرتا ہے کیا وہ حدیبیہ کے متعلق کی پیشگوئی کو بھول
گیا ہے جس پر یقین کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر کثیر کے ساتھ مکہ معظمہ کا
سفر اختیار فرمایا تھا۔ اور کیا یونس نبی کی پیشگوئی چالیس دن والی یا دنہیں رہی ۔ افسوس کہ میری
تکذیب کی وجہ سے مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی پیشگوئی کی بھی خوب عزت کی کہ قادیاں پر
نور نازل ہوا اور وہ نور مرزا غلام احمد ہے جس سے میری اولا د محروم رہ گئی ( اولاد میں مرید بھی
داخل ہیں ) اور پھر جس حالت میں موت کی پیشگوئیاں صرف ایک نہیں چار پیشگوئیاں
ہیں (1) ہتھم کی نسبت (۲) لیکھرام کی نسبت (۳) احمد بیگ کی نسبت (۴) احمد بیگ

اربعین نمبر ۴
اصلاح کے لئے اور خدمات ضروریہ کے مناسب حال ایک
بندہ بھیجا اور اُس کا نام مسیح موعود رکھا ۔ یہ خدا کا فعل تھا جو عین
ضرورت کے دنوں میں ظہور میں آیا اور آسمان نے اس پر
گواہی دی ۔ اور بہت سے نشان ظہور میں آئے لیکن تب بھی
اکثر مسلمانوں نے اس کو قبول نہ کیا بلکہ اس کا نام کافر اور دجال
اور بے ایمان اور مکار اور خائن اور دروغگو اور عہد شکن اور مال
خور اور ظالم اور لوگوں کے حقوق دبانے والا اور انگریزوں کی )
خوشامد کرنے والا رکھا۔ اور جو چاہا اس کے ساتھ سلوک کیا اور
بہتوں نے یہ عذر پیش کیا کہ جو الہامات اس شخص کو ہوتے ہیں وہ
سب شیطانی ہیں یا اپنے نفس کا افترا ہے۔ اور یہ بھی کہا کہ
بقي
کے داماد کی نسبت اور چار میں سے تین مر گئے اور ایک باقی ہے جس کی نسبت شرطی
پیشگوئی ہے جیسا کہ آتھم کی شرطی تھی ۔ اب بار بار شور مچانا کہ یہ چوتھی بھی کیوں جلدی
پوری نہیں ہوتی ۔ اور اس وجہ سے تمام پیشگوئیوں کی تکذیب کرنا کیا یہ ان لوگوں کا کام
ہے جو خدا سے ڈرتے ہیں ؟ اے متعصب لوگو ! اس قد ر جھوٹ بولنا تمہیں کس نے سکھایا ؟
ایک مجلس مثلاً بٹالہ میں مقرر کرو اور پھر شیطانی جذبات سے دور ہو کر میری تقریر سنو ۔ پھر اگر
ثابت ہو کہ میری سوا پیشگوئی میں سے ایک بھی جھوٹی نکلی ہو تو میں اقرار کروں گا کہ
میں کا ذب ہوں اور اگر یوں بھی خدا سے لڑنا ہے تو صبر کرو اور اپنا انجام دیکھو ۔ منہ

☆
اربعین نمبر ۴
به شخص
ہم بھی خدا سے الہام پاتے ہیں اور خدا ہمیں بتلاتا ہے کہ یہ
در حقیقت کا فر اور دجال اور دروغ گو اور ۔ اور دروغ گو اور بے ایمان اور بہی ہے۔ چنانچہ
منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ نے جو دعویٰ الہام کرتے ہیں حال میں ایک کتاب تالیف کی ہے جس
کا نام عصائے موسیٰ رکھا ہے جس میں اشارہ مجھ کو فرعون قرار دیا ہے اور اپنی اس کتاب میں بہت
سے الہام ایسے پیش کئے ہیں جن کا یہ مطلب ہے کہ یہ شخص کذاب ہے اور اس کو منجانب اللہ جاننے
والے اور اس کے دعوے کی تصدیق کرنے والے گدھے ہیں چنانچہ یہ الہام بھی ہے کہ عیسی نتواں
گشت بتصدیق خری چند ۔ صلوۃ برانکس کہ ایس ورد بگوید ۔ اس کے جواب میں بالفعل اس قدر لکھنا
کافی ہے کہ اگر میرے مصدقین گدھے ہیں تو منشی صاحب پر بڑی مصیبت پڑے گی کیونکہ اُن کے
استاد اور مرشد جن کی بیعت سے ان کو بڑا فخر ہے میری نسبت گواہی دے گئے ہیں کہ وہ خدا کی طرف
سے اور آسمانی نور ہے۔ اگر چہ اس بارے میں انہوں نے ایک اپنا الہام مجھے بھی لکھا تھا لیکن میری ا
شہادت یہ لوگ کب قبول کریں گے اس لئے میں عبداللہ صاحب کے اس بیان کی تصدیق کے لئے
وہ دو گواہ پیش کرتا ہوں جو منشی صاحب کے دوستوں میں سے ہیں (۱) ایک حافظ محمد یوسف صاحب
جو منشی الہی بخش صاحب کے دوست ہیں۔ ممکن تھا کہ حافظ صاحب منشی صاحب کی دوستی کے لحاظ سے
اس گواہی سے انکار کریں لیکن ہمیں ان کو قائل کرنے کیلئے وہ ثبوت مل گیا ہے جس سے وہ اب قابو
میں آگئے ہیں۔ عین مجلس میں وہ ثبوت پیش کیا جائے گا (۲) دوسرا گواہ اس بارے میں اُن کے بھائی
منشی محمد یعقوب ہیں۔ ان کی بھی دستخطی تحریر موجود ہے۔ اب منشی الہی بخش صاحب کا فرض ہے کہ ایک
جلسہ کر کے اور ان دونوں صاحبوں کو اُس جلسہ میں بلا کر میرے روبرو یا کسی ایسے شخص کے روبرو جو
میں اس کو اپنی جگہ مقرر کروں حافظ صاحب اور منشی یعقوب صاحب سے یہ شہادت حلفاً دریافت
کریں۔ اور اگر حافظ صاحب نے ایمان کو خیر باد کہہ کر انکار کیا تو اس ثبوت کو دیکھیں جو ہماری طرف
سے پیش ہوگا اور پھر آپ ہی انصاف کر لیں۔ اسی پر منشی صاحب کے تمام الہامات پر قیاس کر لیا جائے
گا جب کہ ان کے پہلے الہام نے ہی مرشد کی پگڑی اتاری اور ان کا نام خر رکھا بلکہ سب خروں سے
زیادہ کیونکہ وہی تو اول المصدقین ہیں تو پھر دوسروں کی حقیقت خود سمجھ لو۔ ہاں وہ جواب دے سکتے ہیں
کہ میرے الہام نے جیسا کہ میرے مرشد پر حملہ کر کے اس کو بے عزت کیا ایسا ہی میری عزت بھی تو
اس سے محفوظ نہیں رہی کیونکہ وہ الہام جو انہوں نے اپنی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۳۵۵

آج 10 میں سے 10 باقی