حضرت مسیح موعودؑ کے متعلق بعض واصلانِ حق کی پیشگوئیاں

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اربعین نمبر ۴
جن لوگوں کو یہ الہام ہوا ہے وہ چار سے بھی زیادہ ہوں گے۔
غرض تکفیر کے الہامات یہ ہیں۔ اور تصدیق کے لئے میرے وہ
مکالمات اور مخاطبات الہیہ ہیں جن میں سے کسی قدر بطور نمونہ
اس رسالہ میں لکھے گئے ہیں۔ اور علاوہ اس کے بعض واصلان
حق نے میرے زمانہ بلوغ سے بھی پہلے میرا اور میرے گاؤں کا
نام لے کر میری نسبت پیشگوئی کی ہے کہ وہی مسیح موعود ہے۔ اور
بہتوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم نے خواب میں
دیکھا اور آپ نے فرمایا کہ یہ شخص ی شخص حق پر ہے اور ہماری طرف
سے ہے۔ چنانچہ پیر جھنڈے والا سندھی نے جن کے مرید لاکھ ﴿۲۶﴾
سے بھی کچھ زیادہ ہوں گے یہی اپنا کشف اپنے مریدوں میں
شائع کیا۔ اور دیگر صالح لوگوں نے بھی دو سو مرتبہ سے
بقیه حاشيه
میں لکھا ہے یعنی انی مهین لمن اراد اهانتک جو بوجہ صلہ لام کے اس جگہ بموجب
قاعدہ نحو کے فریق مقابل کو حق انتفاع بخشتا ہے اس کے یہ معنے ہوتے ہیں جو میں تیرے
مخالف کی تائید اور نصرت کے لئے تجھے ذلیل کروں گا اور رسوا کروں گا۔ اور اگر کہو کہ اس
میں سہو کا تب ہے اور دراصل لام نہیں ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہی الہام اس کتاب
میں کئی جگہ لام کے ساتھ بار بار آیا ہے۔ بلکہ کتاب کے اول میں بھی اور آخر میں بھی اور
ممکن نہیں کہ ہر جگہ سہو کا تب ہو ۔ غرض یہ خوب الہامات ہیں جو کبھی مولوی عبداللہ صاحب
کو جا پکڑتے ہیں اور کبھی خود ملہم صاحب کو اہانت کا وعدہ دیتے ہیں ۔ منہ

اربعین نمبر ۴
بھی کچھ زیادہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور
☆
کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف لفظوں میں اس عاجز
کے مسیح موعود ہونے کی تصدیق کی اور ایک شخص حافظ محمد یوسف
نام نے جو ضلع دار نہر ہیں بلا واسطہ مجھ کو یہ خبر دی کہ مولوی
عبداللہ صاحب غزنوی نے خواب میں دیکھا کہ ایک نور آسمان
سے قادیاں پر گرا (یعنی اس عاجز پر ) اور فرمایا کہ میری اولاد
اُس نور سے محروم رہ گئی ۔ یہ حافظ محمد یوسف صاحب کا بیان ہے
جس کو میں نے بلا کم و بیش لکھ دیا ۔ ولعنة الله على
الکاذبین ۔ اور اس پر اور دلیل یہ ہے کہ یہی بیان دوسرے
پیرایہ اور ایک دوسری تقریب کے وقت عبد اللہ صاحب
موصوف غزنوی نے حافظ محمد یوسف صاحب کے حقیقی بھائی منشی
محمد یعقوب صاحب کے پاس کیا اور اس بیان میں میرا نام لے کر
حافظ محمد یوسف صاحب ضلع دار نہر نے بہت سے لوگوں کے پاس مولوی
عبداللہ صاحب کے اس کشف کا ذکر کیا تھا ایسے ثبوت بہم پہنچ گئے ہیں کہ اب حافظ
صاحب کو مجال گریز نہیں ۔ حافظ صاحب کی اب آخری عمر ہے اب ان کے دیانت
اور تقوی آزمانے کے لئے ایک مدت کے بعد ہمیں موقع ملا ہے ۔ منہ

اربعین نمبر ۴
کہا کہ دنیا کی اصلاح کے لئے جو مجدد آنے والا تھا وہ میرے
خیال میں مرزا غلام احمد ہے ۔ یہ لفظ ایک خواب کی تعبیر میں فرمایا
اور کہا کہ شائد اس نور سے مراد جو آسمان سے اتر تا دیکھا گیا
مرزا غلام احمد ہے۔ یہ دونوں صاحب زندہ موجود ہیں اور
دوسرے صاحب کی دستی تحریر اس بارے میں میرے پاس موجود
ہے۔ اب بتلاؤ کہ ایک فریق تو مجھے کافر کہتا ہے اور دجال نام
رکھتا ہے اور اپنے مخالفانہ الہام سناتا ہے جن میں سے منشی الہی
بخش صاحب اکونٹنٹ ہیں جو مولوی عبد اللہ صاحب کے مرید
ہیں ۔ اور دوسرا فریق مجھے آسمان کا نور سمجھتا ہے اور اس بارے
میں اپنے کشف ظاہر کرتا ہے جیسا کہ منشی الہی بخش صاحب
یادر ہے کہ جب منشی محمد یعقوب صاحب برادر حقیقی حافظ محمد یوسف صاحب
نے بمقام امرتسر بتقریب مباہلہ عبد الحق غزنوی مولوی عبد اللہ صاحب
غزنوی کا یہ بیان لوگوں کو سنایا تھا جو چار سو کے قریب آدمی ہوں گے اُس
وقت انہوں نے شائد کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا بلکہ رو رو کر اسی حالت میں
کہ ان کا منہ آنسوؤں سے تر تھا یقینی اور قطعی الفاظ میں بیان کیا تھا کہ
مولوی عبد اللہ صاحب نے میری بیوی کی خواب سن کر فرمایا تھا کہ وہ نور
جو خواب میں دیکھا گیا کہ آسمان سے نازل ہوا اور دنیا کو روشن کر دیا وہ
☆
مرزاغلام احمد قادیانی ہے ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی