منشی الٰہی بخش کے فتنہ کے خاتمہ کے لیے ایک تجویز
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۴
کا مرشد مولوی عبداللہ صاحب غزنوی اور پیر صَاحِبُ العَلَم
ہیں ۔ اب کس قدر اندھیر کی بات ہے کہ مرشد خدا سے الہام
پا کر میری تصدیق کرتا ہے ۔ اور مرید مجھے کافر ٹھہراتا ہے ۔ کیا
یہ سخت فتنہ نہیں ہے؟ کیا ضروری نہیں کہ اس فتنہ کو کسی تدبیر سے
درمیان سے ان اٹھایا جائے ؟ اور وہ یہ طریق ہے کہ اوّل ہم اس
بزرگ کو مخاطب کرتے ہیں جس نے اپنے بزرگ مرشد کی
مخالفت کی ہے یعنی منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ کو ۔ اور ان
کے لئے دو طور پر طریق تصفیہ قرار دیتے ہیں ۔ اول یہ کہ ایک
مجلس میں ان ہر دو گواہوں سے میری حاضری میں یا میرے
کسی وکیل کی حاضری میں مولوی عبداللہ صاحب کی روایت کو
دریافت کر لیں اور استاد کی عزت کا لحاظ کر کے اس کی گواہی کو
قبول کریں ۔ اور پھر اس کے بعد اپنی کتاب عصائے موسیٰ کو مع
اس کی تمام نکتہ چینیوں کے کسی رڈی میں پھینک دیں کیونکہ
☆
جبکہ منشی الہی بخش صاحب کو الہام ہو چکے ہیں کہ مولوی عبد اللہ صاحب کی مخالفت ضلالت ہے تو
ان کو چاہیے کہ اپنے اس الہام سے ڈریں اور لا تكونوا اوّل کافر بہ کا مصداق نہ بنیں اور حافظ
اربعین نمبر ۴
مرشد کی مخالفت آثار سعادت کے برخلاف ہے۔ اور اگر وہ اب مرشد
سے عقوق اختیار کرتے ہیں اور عاق شدہ فرزندوں کی طرح مقابلہ پر
آتے ہیں تو وہ تو فوت ہو گئے ان کی جگہ مجھے مخاطب کریں اور کسی
آسمانی طریق سے میرے ساتھ فیصلہ کریں مگر پہلی شرط یہ ہے کہ اگر
مرشد کی ہدایت سے سرکش ہیں تو ایک چھپا ہوا اشتہار شائع کر دیں کہ
میں عبداللہ صاحب کے کشف اور الہام کو کچھ چیز نہیں سمجھتا اور اپنی
باتوں کو مقدم رکھتا ہوں اس طریق سے فیصلہ ہو جائے گا۔ میں اس
فیصلہ کے لئے حاضر ہوں ۔ جواب باصواب دو ہفتہ تک آنا چاہیے مگر
چھپا ہوا اشتہار ہو ۔ والسلام على من اتبع الهدى
خاکسار مرزا غلام احمد از قادیاں ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ ء
ت متين
محمد یوسف صاحب کے کسی غائبانہ انکار پر بھروسہ نہ کر بیٹھیں ۔ حافظ صاحب کی ایک مضبوط کل
ہمارے ہاتھ میں آگئی ہے اول ہم ان کو ایک مجلس میں قسم دیں گے اور پھر وہ قطعی ثبوت کی حقیقت
ظاہر کریں گے پھر منشی الہی بخش صاحب اپنی کتاب عصائے موسیٰ میں مولوی عبداللہ صاحب
غزنوی کی نسبت لکھتے ہیں کہ وہ بڑے بزرگ صاحب انفاس اور صاحب کشف اور الہام تھے ان
کی صحبت میں تاثیرات بھی تاثیرات تھیں ہم اُن کے ادنی غلام ہیں ۔ میں کہتا ہوں کہ جبکہ وہ ایسے بہ ایسے بزرگ تھے
اور آپ ان کے ادنی مرید ہیں تو آپ کیوں ایسے بزرگ پر ہاتھ صاف کرنے لگے۔ تعجب کہ وہ یہ
کہیں کہ مرزاغلام احمد قادیانی نور آسمانی ہے۔ اور اس طرح پر وہ میری تصدیق کریں اور آپ یہ
الہام پیش کریں کہ موسیٰ نتواں گشت بتصدیق خرے چند ۔ اب آپ ہی بتلاویں جو شخص اپنے
ایسے مرشد کو گر ہا قرار دے وہ کیسا ہے اور اس کا یہ الہام کسی قسم کا ہے؟ شرم ! شرم !! شرم !!! منه
☆
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے عیسی “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)